Baaghi TV

Blog

  • فیکٹ چیک، افغان طالبان کے الزامات بے بنیاد قرار

    فیکٹ چیک، افغان طالبان کے الزامات بے بنیاد قرار

    وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان کی جانب سے جاری کردہ فیکٹ چیک میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان حکومت کے نام نہاد نائب ترجمان کی طرف سے لگائے گئے الزامات حقیقت کے منافی اور گمراہ کن ہیں۔

    بیان کے مطابق یہ دعویٰ دراصل افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کارروائی کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے اور اپنے ہی عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔حکومتی بیان میں کہا گیا کہ 15 مارچ 2026 کو تقریباً سہ پہر ساڑھے تین بجے افغان طالبان حکومت نے جان بوجھ کر خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کے سالرزئی علاقے کے گاؤں تابستہ لیٹائی میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ اس حملے کے نتیجے میں چار بے گناہ شہری شہید جبکہ پانچ سالہ ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے بارے میں ہمیشہ عوام کو شفاف اور بروقت آگاہ کیا جاتا ہے۔ اسی تناظر میں 14 اور 15 مارچ کی درمیانی شب افغانستان کے شہر قندھار میں صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں، بنیادی ڈھانچے اور تکنیکی آلات کو نشانہ بنایا گیا تھا، جنہیں افغان طالبان حکومت کا “ماسٹر دہشت گرد پراکسی” قرار دیا گیا۔ ان کارروائیوں کی ویڈیوز اور تصاویر بھی پہلے ہی جاری کی جا چکی ہیں۔

    وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان جھوٹے، پرانے یا مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تصاویر اور ویڈیوز پر انحصار نہیں کرتا۔ بیان میں کہا گیا کہ افغان طالبان حکومت کے سرکاری ذرائع ابلاغ کی جانب سے بار بار جھوٹے دعوے اور جعلی معلومات پھیلانے سے ان کی ساکھ نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی متاثر ہو رہی ہے۔حکومت پاکستان نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا کہ “سچ ہمیشہ جھوٹ پر غالب آتا ہے۔”

  • 
کراچی میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی واردات، شہری کو اغوا کے بعد لاکھوں روپے لوٹ لیا گیا

    
کراچی میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی واردات، شہری کو اغوا کے بعد لاکھوں روپے لوٹ لیا گیا

    
کراچی میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی ایک اور واردات سامنے آئی ہے جس میں ای کامرس کے کاروبار سے وابستہ ایک شہری کو اغوا کر کے بھاری رقم لوٹ لی گئی۔
    متاثرہ شہری عثمان اشرف کے مطابق مسلح افراد نے انہیں یرغمال بنا کر ہاتھ باندھ دیے اور گاڑی میں مختلف مقامات پر گھماتے رہے۔
    ‎انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے انہیں دھمکاتے ہوئے ان کے بینک اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی اور وہاں سے تقریباً 4 ہزار 600 ڈالر اور 20 لاکھ روپے اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کر لیے۔
    ‎واقعے کے بعد متاثرہ شہری نے حکام کو اطلاع دی جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
    ‎کراچی میں حالیہ دنوں میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جس پر شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

  • 
یو اے ای میں گمراہ کن ڈیجیٹل مواد پھیلانے پر 25 افراد گرفتار، 17 بھارتی شہری شامل

    
یو اے ای میں گمراہ کن ڈیجیٹل مواد پھیلانے پر 25 افراد گرفتار، 17 بھارتی شہری شامل

    
متحدہ عرب امارات میں حکام نے سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر گمراہ کن معلومات پھیلانے کے الزام میں 25 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن میں 17 بھارتی شہری بھی شامل ہیں۔
    حکام کے مطابق ملزمان ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر جعلی معلومات اور مصنوعی مواد پھیلانے میں ملوث تھے اور وہ تین مختلف گروہوں کی صورت میں سرگرم تھے۔
    ‎تحقیقات کے مطابق ایک گروہ میزائل حملوں اور فضائی دفاع سے متعلق ویڈیوز کو غلط انداز میں پیش کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلاتا رہا۔ دوسرے گروہ نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی جعلی ویڈیوز اور واقعات کو یو اے ای سے منسوب کیا۔
    ‎تیسرا گروہ مخالف ریاست کی قیادت اور فوجی کارروائیوں کی تعریف میں پروپیگنڈا مواد شیئر کرنے میں ملوث بتایا گیا ہے۔
    ‎حکام نے ملزمان کو قومی دفاعی اقدامات کو نقصان پہنچانے اور ریاست مخالف مواد پھیلانے کے الزامات کے تحت ٹرائل کے لیے بھیج دیا ہے جبکہ مزید تفتیش کے لیے انہیں حراست میں رکھا گیا ہے۔
    ‎اٹارنی جنرل کے مطابق گمراہ کن معلومات پھیلانا اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانا سنگین جرم ہے اور ریاست کے استحکام کو متاثر کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • 
نیتن یاہو کی دوسری ویڈیو پر بھی سوالات، ماہرین نے اے آئی ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا

    
نیتن یاہو کی دوسری ویڈیو پر بھی سوالات، ماہرین نے اے آئی ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا

    
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ایک نئی ویڈیو پر سوالات اٹھنے لگے ہیں اور بعض ماہرین اس کا فرانزک جائزہ لے رہے ہیں۔
    رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں نیتن یاہو ایک کیفے میں کافی لیتے ہوئے نظر آتے ہیں اور عبرانی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی ہلاکت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ وہ “کافی پر مر گئے ہیں۔”
    ‎سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں کے مطابق ایرانی حملوں کے بعد نیتن یاہو کی ہلاکت کی خبریں سامنے آئی تھیں جس کے بعد انہوں نے اپنے زندہ ہونے کا ثبوت دینے کے لیے یہ ویڈیو جاری کی۔
    ‎تاہم کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں موجود بعض مناظر غیر معمولی دکھائی دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر کافی کا کپ مکمل بھرا ہوا نظر آتا ہے اور مائع کپ کے کناروں تک آنے کے باوجود باہر نہیں گرتا، جس کے باعث ویڈیو کے مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار ہونے کے خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
    ‎دوسری جانب اسرائیلی حکومت یا سرکاری ذرائع کی جانب سے ویڈیو کے اے آئی ہونے کے دعووں کی تصدیق نہیں کی گئی جبکہ اس معاملے پر مزید تحقیق جاری ہے۔

  • 
خلیجی ممالک پر حملوں کی تحقیقات کرائی جائیں، ہم نے سول آبادی کو نشانہ نہیں بنایا: ایران

    
خلیجی ممالک پر حملوں کی تحقیقات کرائی جائیں، ہم نے سول آبادی کو نشانہ نہیں بنایا: ایران

    
ایران نے خلیجی ممالک پر حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کی غیر جانبدار تحقیقات کرائی جائیں۔
    ایران کے مشیر قومی سلامتی علی لاریجانی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران نے خلیجی ممالک پر کوئی حملہ نہیں کیا اور نہ ہی ایران کی پالیسی سول آبادی کو نشانہ بنانے کی ہے۔
    ‎انہوں نے کہا کہ ایران جنگ کے دوران شہری آبادی کو نقصان پہنچانے کے خلاف ہے اور اگر کسی واقعے میں ایران پر الزام عائد کیا جا رہا ہے تو اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔
    ‎علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی آزاد اور شفاف تحقیقات کے لیے تیار ہے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔
    ‎واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں جنگ کے دوران دبئی اور قطر کے رہائشی علاقوں پر حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

  • 
کویت میں اطالوی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

    
کویت میں اطالوی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

    
اطالوی فوج کے مطابق کویت میں قائم اٹلی کے فوجی اڈے کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
    فوجی حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد سیکیورٹی اقدامات فوری طور پر مزید سخت کر دیے گئے جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
    ‎اطالوی فوج کے مطابق یہ فوجی اڈا مشترکہ طور پر امریکا کے زیر استعمال بھی ہے اور خطے میں مختلف فوجی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
    ‎حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

  • 
بنگلادیش نے فیصلہ کن ون ڈے میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز جیت لی

    
بنگلادیش نے فیصلہ کن ون ڈے میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز جیت لی

    
بنگلادیش نے فیصلہ کن ون ڈے میچ میں پاکستان کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔
    ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 291 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم بھرپور کوشش کے باوجود 9 وکٹوں کے نقصان پر 279 رنز تک محدود رہی اور یوں جیت میزبان ٹیم کے نام رہی۔
    ‎پاکستان کی جانب سے مڈل آرڈر بیٹر سلمان علی آغا نے شاندار مزاحمت کرتے ہوئے سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 107 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جو ان کے ون ڈے کیریئر کی تیسری سنچری تھی۔ تاہم ان کی انفرادی کارکردگی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔
    ‎قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بھی 37 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن دیگر بیٹرز کی ناکامی کے باعث پاکستان ہدف حاصل نہ کر سکا۔
    ‎اس فتح کے ساتھ بنگلادیش نے تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔

  • 
آبنائے ہرمز بندش کے بعد ہزار سے زائد جہاز انتظار میں، 20 تیل بردار ٹینکر بھی شامل

    
آبنائے ہرمز بندش کے بعد ہزار سے زائد جہاز انتظار میں، 20 تیل بردار ٹینکر بھی شامل

    
عرب میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد ایک ہزار سے زائد بحری جہاز اس اہم سمندری راستے سے گزرنے کے انتظار میں کھڑے ہیں۔
    رپورٹس کے مطابق انتظار کرنے والے جہازوں میں تقریباً 20 تیل بردار ٹینکر بھی شامل ہیں جو عالمی منڈیوں تک تیل کی ترسیل کے لیے روانہ ہونا چاہتے ہیں۔
    ‎آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین سمندری راستوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے روزانہ بڑی تعداد میں تیل بردار جہاز گزرتے ہیں اور عالمی توانائی کی فراہمی کا بڑا حصہ اسی گزرگاہ سے ہوتا ہے۔
    ‎ماہرین کے مطابق اس سمندری راستے کی بندش کے باعث عالمی تیل منڈی اور تجارتی سرگرمیوں پر نمایاں اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

  • امریکا نے پڑوسی ممالک کی سرزمین سے حملے کیے: عباس عراقچی

    امریکا نے پڑوسی ممالک کی سرزمین سے حملے کیے: عباس عراقچی

    
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا ایران پر
    حملوں کے لیے پڑوسی ممالک کی سرزمین استعمال کر رہا ہے۔
    اب یہ بالکل واضح ہوگیا ہے امریکا حملوں کے لیے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کررہا ہے، ہمارے لیے یہ بالکل بھی قابل قبول نہیں ہے.
    ‎عباس عراقچی کے مطابق خارگ اور ابو موسیٰ جزائر پر جدید راکٹ سسٹم کے ذریعے حملے کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ان حملوں میں کم فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ استعمال کیے گئے۔
    ‎ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جب ایرانی فورسز نے گزشتہ رات ہونے والے حملوں کو ٹریک کیا تو معلوم ہوا کہ یہ حملے متحدہ عرب امارات کے دو مقامات، راس الخیمہ اور دبئی کے قریب سے کیے گئے۔
    ‎انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال انتہائی خطرناک ہے کیونکہ گنجان آبادی والے علاقوں کے قریب سے حملے کیے جا رہے ہیں۔
    ‎عباس عراقچی کا مزید کہنا تھا کہ ایران ان حملوں کا جواب ضرور دے گا تاہم ایران اس بات کا خیال رکھے گا کہ کسی شہری آبادی کو نشانہ نہ بنایا جائے۔

  • ایرانی حملوں کے بعد اسرائیلی دفاعی نظام دباؤ میں، میزائل انٹرسیپٹرز کی کمی کی اطلاعات

    ایرانی حملوں کے بعد اسرائیلی دفاعی نظام دباؤ میں، میزائل انٹرسیپٹرز کی کمی کی اطلاعات

    
ایران کے مسلسل میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد اسرائیل کا دفاعی نظام شدید دباؤ کا شکار ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
    خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کو میزائل انٹرسیپٹرز کی قلت کا سامنا ہے جس کے باعث اس نے صورتحال سے امریکا کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔
    ‎رپورٹس کے مطابق دفاعی نظام پر بڑھتے دباؤ کے باعث اسرائیل کو اپنے دفاعی وسائل کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پیش آ رہی ہے۔
    ‎دوسری جانب برطانیہ نے بھی مشرق وسطیٰ میں دفاعی معاونت کے لیے ہزاروں میزائل انٹرسیپٹر ڈرونز بھیجنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
    ‎تجزیہ کاروں کے مطابق خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث دفاعی نظام اور فوجی حکمت عملی پر اثرات مزید واضح ہو سکتے ہیں۔