Baaghi TV

Blog

  • قصور پولیس کا سابق اہلکار بلوچستان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید

    قصور پولیس کا سابق اہلکار بلوچستان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید

    قصور کے رہائشی اور سابق پولیس اہلکار قصور عنایت ولد نور صمد، قوم بھٹی حالیہ مقیم کالی پل قصور بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہو گئے
    عنایت تھانہ منڈی عثمانوالہ کے علاقہ گھارے والا کے مستقل رہائشی تھے اور محنت مزدوری کے لیے ٹیکسی چلاتے تھے
    اطلاعات کے مطابق چند روز قبل عنایت مسافروں کو لے کر بلوچستان کے سفر پر روانہ ہوئے تھے جہاں دہشت گردوں نے ٹیکسی کو روک کر عنایت اور تمام مسافروں کو وحشیانہ انداز میں شہید کر دیا
    عنایت کی شہادت کی خبر قصور پہنچتے ہی علاقے میں غم و حزن کی فضا چھا گئی پسماندگان اور مقامی لوگوں نے اس بزدلانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے انصاف اور فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے

  • 
حکومت سندھ کے کفایت شعاری اقدامات سخت، سرکاری افسران کے فیول میں 50 فیصد کمی

    
حکومت سندھ کے کفایت شعاری اقدامات سخت، سرکاری افسران کے فیول میں 50 فیصد کمی

    
حکومت سندھ نے توانائی کے ممکنہ چیلنجز کے پیش نظر کفایت شعاری اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری افسران کے فیول میں 50 فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
    سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت قائم کفایت شعاری کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں توانائی کے مؤثر استعمال، سرکاری اخراجات میں کمی اور انتظامی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔
    ‎اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری محکموں کے ساتھ بلدیاتی اداروں کی گاڑیوں کے ایندھن میں بھی 50 فیصد کمی کی جائے گی جبکہ سرکاری گاڑیوں کا تقریباً 60 فیصد حصہ فوری طور پر گراؤنڈ کر دیا جائے گا۔
    ‎کفایت شعاری کمیٹی نے سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن کو ہدایت دی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ پیش کریں۔ اس مقصد کے لیے گراؤنڈ کی جانے والی گاڑیوں کے نمبرز اور دیگر تفصیلات جمع کرنے کے لیے ایک خصوصی پروفارما بھی تیار کیا جائے گا۔
    ‎اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اگر کوئی محکمہ جاری ہدایات کی خلاف ورزی کرے گا تو متعلقہ گاڑی کو سرکاری تحویل میں لے لیا جائے گا۔
    ‎شرجیل انعام میمن نے کہا کہ موجودہ حالات میں حکومت سندھ وسائل کے محتاط استعمال کو یقینی بنا رہی ہے اور ان اقدامات کا مقصد عوامی خدمات کو متاثر کیے بغیر توانائی کے استعمال میں کمی لانا ہے۔

  • 
امریکا نے ایران کے بجلی نظام کو نشانہ بنایا تو پورا خطہ اندھیرے میں ڈوب جائے گا، علی لاریجانی

    
امریکا نے ایران کے بجلی نظام کو نشانہ بنایا تو پورا خطہ اندھیرے میں ڈوب جائے گا، علی لاریجانی

    
ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے بجلی کے نظام کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں پر سخت ردعمل دیا ہے۔
    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں علی لاریجانی نے کہا کہ امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایک گھنٹے کے اندر ایران کے بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر سکتا ہے لیکن ابھی تک ایسا نہیں کیا گیا۔
    ‎انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکا نے ایران کے بجلی کے نظام کو نشانہ بنایا تو اس کے نتائج پورے خطے کو بھگتنا پڑیں گے۔ ان کے مطابق ایسی صورت میں آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں پورا خطہ تاریکی میں ڈوب سکتا ہے۔
    ‎علی لاریجانی نے کہا کہ اس طرح کی صورتحال خطے میں موجود امریکی فوجیوں کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ انہیں محفوظ پناہ گاہوں کی تلاش میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

  • 
آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ کی وفات کی خبریں غلط قرار

    
آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ کی وفات کی خبریں غلط قرار

    
ایرانی میڈیا نے واضح کیا ہے کہ ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ کے انتقال سے متعلق خبریں درست نہیں ہیں۔
    رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا اور بعض ذرائع میں چند روز قبل یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ شہید ہو گئی ہیں۔
    ‎تاہم ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ اطلاعات بے بنیاد ہیں اور آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ زندہ ہیں۔
    ‎اس وضاحت کے بعد سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں کی تردید کی گئی ہے اور عوام سے غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

  • 
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست واپسی، 100 انڈیکس ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا

    
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست واپسی، 100 انڈیکس ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا

    
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز منفی رجحان کے ساتھ ہوا جہاں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 1178 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
    تاہم کچھ ہی دیر بعد مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی اور سرمایہ کاروں کی خریداری کے باعث صورتحال بدل گئی۔ بعد ازاں 100 انڈیکس میں 1036 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 156894 کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔
    ‎ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں بہتری کی ایک بڑی وجہ عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے پاکستان کے بارے میں مثبت اشارے ہیں۔
    ‎آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ تیسرے جائزہ مذاکرات کے بعد اعلامیہ جاری کیا جس میں معاشی اصلاحات اور ماحولیات کے شعبے میں پاکستان کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔
    ‎تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے کے مثبت مؤقف سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بہتر ہوا ہے جس کے اثرات اسٹاک مارکیٹ میں بھی نظر آ رہے ہیں۔

  • 
عراق کا تمام آئل ٹرمینلز کے آپریشن معطل کرنے کا اعلان

    
عراق کا تمام آئل ٹرمینلز کے آپریشن معطل کرنے کا اعلان

    
عراق نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں آئل ٹرمینلز کے تمام آپریشنز عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
    عرب میڈیا کے مطابق عراقی وزیر تیل نے بتایا کہ موجودہ صورتحال کے باعث تمام آئل ٹرمینلز کی سرگرمیاں روک دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔
    ‎وزیر تیل کے مطابق آئل ٹرمینلز کے آپریشنز بند کیے گئے ہیں تاہم عراق کی تجارتی بندرگاہیں بدستور معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں اور تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں۔
    ‎یہ فیصلہ بصرہ کی ام قصر بندرگاہ کے قریب دو آئل ٹینکروں پر حملے کے بعد سامنے آیا ہے جس کے بعد سیکیورٹی صورتحال کے باعث فوری اقدامات کیے گئے۔

  • 
کامران ٹیسوری کا الوداعی خطاب، کراچی کے مسائل اٹھانے کی سزا ملی

    
کامران ٹیسوری کا الوداعی خطاب، کراچی کے مسائل اٹھانے کی سزا ملی

    
سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنے الوداعی خطاب میں کہا ہے کہ کراچی کے مسائل اور سانحہ گل پلازہ پر آواز اٹھانے کی انہیں سزا دی گئی۔
    ‎انہوں نے کہا کہ جب تک عوامی مسائل حل نہیں ہوں گے وہ خاموش نہیں رہیں گے۔ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ڈر ان لوگوں کو ہونا چاہیے جن کے تمام راز وہ جانتے ہیں۔
    ‎انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی شخص پوری زندگی کسی منصب پر نہیں رہتا اور وہ کبھی گونگا، بہرا یا ڈمی گورنر نہیں رہے۔ ان کے مطابق وہ آئندہ بھی سیاست میں فعال کردار ادا کرتے رہیں گے۔
    ‎دوسری جانب نئے گورنر سندھ کی تعیناتی پر ایم کیو ایم نے حکومت سے علیحدگی کا عندیہ دے دیا ہے۔
    ‎ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ایک لمحے کی تاخیر کے بغیر حکومت کو خیرباد کہہ دینا چاہیے اور موجودہ حالات میں حکومت کا حصہ رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
    ‎فاروق ستار نے الزام لگایا کہ وفاقی حکومت سندھ کے جاگیرداروں کی بلیک میلنگ میں آ گئی ہے۔
    ‎کامران ٹیسوری نے اپنے خطاب کے دوران نامزد گورنر کو مبارکباد بھی دی۔

  • ‎صدر آصف زرداری کی منظوری، نہال ہاشمی گورنر سندھ مقرر

    ‎صدر آصف زرداری کی منظوری، نہال ہاشمی گورنر سندھ مقرر

    
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
    ایوانِ صدر کے مطابق صدر مملکت نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 48 اور 101 کے تحت گورنر سندھ کے عہدے کے لیے نہال ہاشمی کی تقرری کی سمری منظور کی۔
    ‎صدر آصف زرداری نے نہال ہاشمی کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
    ‎اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے تقرری کے لیے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر بھی دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد تقرری کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔
    ‎نہال ہاشمی گورنر سندھ کا عہدہ سنبھالنے سے قبل سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے روبرو حلف اٹھائیں گے۔

  • 
دنیا کے سب سے بڑے طیارہ بردار جہاز پر آگ لگ گئی، دو اہلکار زخمی

    
دنیا کے سب سے بڑے طیارہ بردار جہاز پر آگ لگ گئی، دو اہلکار زخمی

    
امریکی بحریہ کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ پر آگ لگنے کے واقعے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
    امریکی نیول فورسز سینٹرل کمانڈ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاز کے مرکزی لانڈری روم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جسے فوری کارروائی کے بعد قابو میں کر لیا گیا۔
    ‎حکام کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے دونوں اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
    ‎امریکی بحریہ نے وضاحت کی ہے کہ یہ واقعہ کسی جنگی کارروائی یا حملے سے متعلق نہیں تھا بلکہ ایک داخلی حادثہ تھا۔
    ‎بیان کے مطابق یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ اس وقت بحیرہ احمر میں تعینات ہے اور واقعے کے باوجود جہاز معمول کے مطابق اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

  • 
وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، محمد بن سلمان سے اہم ملاقات متوقع

    
وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، محمد بن سلمان سے اہم ملاقات متوقع

    
وزیراعظم شہباز شریف چند گھنٹوں کے ہنگامی سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے۔
    جدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رائل ٹرمینل پر مکہ ریجن کے ڈپٹی گورنر نے وزیراعظم کا استقبال کیا جبکہ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور دیگر سفارتی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
    ‎وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم سعودی عرب میں مختصر قیام کریں گے اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔
    ‎اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال، علاقائی سلامتی اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
    ‎وزیراعظم آفس کے مطابق اس دورے سے سفارتی سطح پر پاکستان کے مثبت کردار کو اجاگر کیا جا رہا ہے اور پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
    ‎اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسن اندرابی نے بتایا تھا کہ وزیراعظم یہ دورہ سعودی ولی عہد کی دعوت پر کر رہے ہیں اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
    ‎ترجمان کے مطابق یہ دورہ خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں اہم ہے اور اس میں امن، جنگ بندی اور سفارت کاری کے امکانات پر بات چیت کی جائے گی۔