امریکی بحریہ کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ پر آگ لگنے کے واقعے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
امریکی نیول فورسز سینٹرل کمانڈ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاز کے مرکزی لانڈری روم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جسے فوری کارروائی کے بعد قابو میں کر لیا گیا۔
حکام کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے دونوں اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
امریکی بحریہ نے وضاحت کی ہے کہ یہ واقعہ کسی جنگی کارروائی یا حملے سے متعلق نہیں تھا بلکہ ایک داخلی حادثہ تھا۔
بیان کے مطابق یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ اس وقت بحیرہ احمر میں تعینات ہے اور واقعے کے باوجود جہاز معمول کے مطابق اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
دنیا کے سب سے بڑے طیارہ بردار جہاز پر آگ لگ گئی، دو اہلکار زخمی
