Baaghi TV

Blog

  • ‎کیانو ریوز کے ساتھ پیش آنے والا عجیب واقعہ، مداح بوتل چرا کر لے گئی

    ‎کیانو ریوز کے ساتھ پیش آنے والا عجیب واقعہ، مداح بوتل چرا کر لے گئی

    
ہالی ووڈ اداکار کیانو ریوز کے ساتھ ایک کنسرٹ کے بعد پیش آنے والا عجیب واقعہ سامنے آیا ہے جس کا ذکر بینڈ کے رکن روب میل ہاؤس نے کیا۔
    روب میل ہاؤس کے مطابق کنسرٹ کے بعد کیانو ریوز نے کہا کہ انہیں پانی کی بوتل اٹھا کر پھینکنے جانا ہے، تاہم اسی دوران کسی شخص نے بتایا کہ ایک لڑکی اس بوتل کو اٹھا کر لے گئی ہے۔ وہ بوتل جسے وہ پیشاب کرنے کیلئے استعمال کر رہے تھے۔
    روب کا کہنا تھا کہ جب انہیں معلوم ہوا کہ ایک مداح وہ بوتل لے کر بھاگ گئی ہے تو سب حیران رہ گئے۔ انہوں نے اس واقعے کو بینڈ کے سفر کے دوران پیش آنے والے عجیب ترین مداحانہ واقعات میں سے ایک قرار دیا۔

  • ‎سعودی عرب کی پاکستان کیلئے امداد معطل ہونے کی خبر جھوٹی قرار، فیکٹ چیک

    ‎سعودی عرب کی پاکستان کیلئے امداد معطل ہونے کی خبر جھوٹی قرار، فیکٹ چیک

    
سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی یہ خبر کہ سعودی عرب نے پاکستان کے لیے تمام امداد اور سرمایہ کاری فوری طور پر معطل کر دی ہے، فیکٹ چیک کے بعد جھوٹی قرار دی گئی ہے۔
    رپورٹس کے مطابق اس دعوے کے ساتھ شیئر کی جانے والی ویڈیو دراصل جنوری 2023 کی پرانی ویڈیو ہے جس کا 2026 میں پاکستان اور سعودی عرب کے موجودہ تعلقات سے کوئی تعلق نہیں۔
    ‎حقیقت یہ ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات بدستور مضبوط اور فعال ہیں اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔
    ‎ماہرین کے مطابق یہ گمراہ کن مواد سوشل میڈیا پر بعض بھارتی پروپگینڈا اکاؤنٹس کی جانب سے پھیلایا جا رہا ہے تاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے بارے میں غلط تاثر پیدا کیا جا سکے۔

  • 
ابوظبی ائیرپورٹ سے محدود کمرشل پروازوں کا دوبارہ آغاز

    
ابوظبی ائیرپورٹ سے محدود کمرشل پروازوں کا دوبارہ آغاز

    
متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی کے ائیرپورٹ سے آج سے محدود کمرشل پروازوں کا دوبارہ آغاز کیا جا رہا ہے۔
    یو اے ای حکام کے مطابق سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے اور متعلقہ اداروں سے مشاورت کے بعد 6 مارچ سے پروازیں مرحلہ وار بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں ابوظبی کی ایک ائیرلائن چند اہم شہروں کے لیے محدود پروازیں چلائے گی۔
    ‎ائیرلائن حکام کا کہنا ہے کہ جن مسافروں کی پہلے سے بکنگ موجود ہے انہیں نئی پروازوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا جبکہ حالات میں بہتری آنے کے بعد مزید شہروں کے لیے بھی پروازیں بحال کی جائیں گی۔
    ‎حکام کے مطابق 28 فروری تک جاری کیے گئے ٹکٹ رکھنے والے مسافر بغیر کسی اضافی فیس کے اپنی بکنگ تبدیل کروا سکتے ہیں جبکہ 21 مارچ تک کی پروازوں کے مسافر ریفنڈ کے لیے بھی درخواست دے سکتے ہیں۔
    ‎ابوظبی ائیرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ تصدیق شدہ ٹکٹ یا ائیرلائن کی باقاعدہ اطلاع کے بغیر ائیرپورٹ آنے سے گریز کریں۔

  • قابل افسران کو میدان میں لانے کی ضرورت،تجزیہ:شہزاد قریشی

    قابل افسران کو میدان میں لانے کی ضرورت،تجزیہ:شہزاد قریشی

    اکثر یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ پاکستان کے تمام ادارے کرپشن اور نااہلی کا شکار ہیں، لیکن حقیقت اس سے مختلف ہے۔ یہ بات درست نہیں کہ ہر سرکاری افسر یا ہر ادارہ بدعنوان ہے۔ پاکستان کی پولیس، سول بیوروکریسی اور دیگر ریاستی اداروں میں آج بھی ایسے بے شمار افسران موجود ہیں جو ایمانداری، پیشہ ورانہ صلاحیت اور قانون کی حکمرانی پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے فرائض کو صرف نوکری نہیں بلکہ ایک ذمہ داری سمجھ کر ادا کرتے ہیں۔
    بدقسمتی سے ہمارے نظام کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ ایسے قابل اور باصلاحیت افسران کو اکثر وہ جگہ نہیں دی جاتی جہاں ان کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔ بہت سے ایسے افسران جو فیلڈ میں جا کر بہتر کارکردگی دکھا سکتے ہیں، عوام کے مسائل حل کر سکتے ہیں اور ریاست کی رٹ مضبوط کر سکتے ہیں، انہیں دفتروں میں محدود کر دیا جاتا ہے۔ نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ان کی صلاحیتیں کاغذی کارروائیوں تک محدود ہو جاتی ہیں جبکہ میدانِ عمل میں وہ نتائج سامنے نہیں آتے جو آ سکتے تھے۔

    پنجاب کی مثال لی جائے تو یہاں پولیس اور سول انتظامیہ میں ایسے کئی افسران موجود ہیں جو نہ صرف دیانتدار ہیں بلکہ جدید سوچ بھی رکھتے ہیں۔ ان کے پاس مسائل کے حل کے لیے منصوبے اور نئی سوچ موجود ہے۔ لیکن اگر ایسے لوگوں کو عملی میدان میں اختیار اور موقع نہ دیا جائے تو ان کی صلاحیتیں ضائع ہو جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بعض اچھے منصوبے صرف کاغذوں یا چند دفاتر تک محدود رہ جاتے ہیں۔

    ریاست کے ذمہ داران کو اس حقیقت کو سمجھنا ہوگا کہ کسی بھی نظام کی بہتری کے لیے صرف قوانین یا اعلانات کافی نہیں ہوتے، بلکہ درست لوگوں کو درست جگہ پر تعینات کرنا سب سے اہم ہوتا ہے۔ اگر قابل، ایماندار اور باصلاحیت افسران کو فیلڈ میں ذمہ داریاں دی جائیں اور ان پر اعتماد کیا جائے تو نہ صرف اداروں کی کارکردگی بہتر ہو سکتی ہے بلکہ عوام کا ریاستی اداروں پر اعتماد بھی مضبوط ہوگا۔

    یہ بھی ضروری ہے کہ ہم بحیثیت قوم عمومی مایوسی اور منفی سوچ سے باہر نکلیں۔ اگر چند افراد کی وجہ سے پورے نظام کو بدنام کر دیا جائے تو اس سے ان ایماندار لوگوں کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے جو خاموشی سے اپنا کام کر رہے ہوتے ہیں۔ ہمیں ان اچھے افسران کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے اور نظام کو اس انداز میں ترتیب دینا چاہیے کہ قابلیت اور دیانتداری کو آگے آنے کا موقع ملے۔

    مختصر یہ کہ پاکستان میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے۔ ہمارے اداروں میں ایسے لوگ موجود ہیں جو ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں۔ ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ انہیں صحیح مواقع، اختیارات اور میدان دیا جائے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ریاستی نظام کو مزید مضبوط بنا سکیں۔ یہی وہ راستہ ہے جو اداروں کی بہتری اور ملک کی ترقی کی طرف لے جا سکتا ہے۔

  • 
ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر کا دعویٰ، امریکی طیارہ بردار جہاز ابراہم لنکن میدان چھوڑ گیا

    
ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر کا دعویٰ، امریکی طیارہ بردار جہاز ابراہم لنکن میدان چھوڑ گیا

    
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کا طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن میدان جنگ سے پیچھے ہٹ گیا ہے۔
    عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے ابتدائی حملوں کے بعد امریکی طیارہ بردار جہاز ابراہم لنکن کو پیچھے ہٹنا پڑا۔
    ‎انہوں نے کہا کہ جس بحری بیڑے کو امریکی اتحادیوں کے دفاع کے لیے تعینات کیا گیا تھا وہ خود اپنا دفاع بھی نہیں کر سکا۔
    ‎ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر نے مزید کہا کہ امریکا کے اتحادیوں کو اپنی سلامتی کو ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے بیانات پر قربان نہیں کرنا چاہیے۔

  • 
ایران جنگ پر امریکا میں سیاسی تنقید، برنی سینڈرز کی مزید فنڈنگ کی مخالفت

    
ایران جنگ پر امریکا میں سیاسی تنقید، برنی سینڈرز کی مزید فنڈنگ کی مخالفت

    ‎امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران دفاعی اخراجات میں اضافے پر ٹرمپ انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
    ‎برنی سینڈرز نے کہا کہ پینٹاگون کو پہلے ہی دفاع کے لیے ایک کھرب ڈالر کا بجٹ دیا جا چکا ہے لیکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب مزید پانچ سو ارب ڈالر اور ایران کے خلاف جنگ کے لیے اضافی فنڈز طلب کر رہے ہیں۔
    ‎انہوں نے کہا کہ یہ جنگ کانگریس کی منظوری کے بغیر شروع کی گئی تھی اور اب مزید فنڈنگ کو مسترد کیا جانا چاہیے۔ ان کے مطابق حکومتی وسائل جنگوں پر خرچ کرنے کے بجائے امریکی عوام کی فلاح پر لگائے جانے چاہئیں۔
    ‎دوسری جانب تہران میں ایرانی فوجی حکام نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں امریکا اور اسرائیل کے ٹھکانوں پر حملوں میں مزید شدت لائی جائے گی۔
    ‎ادھر واشنگٹن اور سیول سے آنے والی رپورٹس کے مطابق امریکا مشرق وسطیٰ میں دفاعی نظام مضبوط بنانے کے لیے جنوبی کوریا سے پیٹریاٹ میزائل منتقل کرنے پر غور کر رہا ہے۔
    ‎اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں اتحاد ایئرویز نے اعلان کیا ہے کہ ابو ظہبی سے محدود کمرشل پروازیں دوبارہ شروع کی جا رہی ہیں۔ ایئرلائن نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایئرپورٹ صرف اسی صورت میں جائیں جب انہیں براہ راست اطلاع دی جائے۔

  • 
ٹرمپ کا ایرانی فوج اور پاسداران انقلاب سے سرینڈر کا مطالبہ، ہتھیار نہ ڈالنے والوں کو سخت وارننگ

    
ٹرمپ کا ایرانی فوج اور پاسداران انقلاب سے سرینڈر کا مطالبہ، ہتھیار نہ ڈالنے والوں کو سخت وارننگ

    
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی پاسداران انقلاب، فوج اور پولیس سے فوری طور پر ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سخت وارننگ جاری کی ہے۔
    میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ جو اہلکار سرینڈر کریں گے انہیں کارروائی سے استثنیٰ دیا جا سکتا ہے، تاہم ہتھیار نہ ڈالنے والوں کو یقینی موت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
    ‎امریکی ٹی وی اے بی سی نیوز اور دیگر ذرائع کو دیے گئے انٹرویوز میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی سیکیورٹی فورسز اب اپنی عوام کے ساتھ کھڑی ہوں اور ملک کی بحالی میں کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاسداران انقلاب اور فوج کے ارکان ہتھیار ڈال کر اپنے ملک کو واپس لیں۔
    ‎امریکی صدر نے دنیا بھر میں تعینات ایرانی سفارتکاروں کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ موجودہ ایرانی حکومت کے خلاف بغاوت کریں اور جہاں موجود ہیں وہیں سیاسی پناہ کی درخواست دیں۔
    ‎ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی حملوں کے نتیجے میں ایران کی عسکری صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ایران کے تقریباً 58 فیصد میزائل لانچر سائٹس تباہ ہو چکی ہیں۔ ان کے مطابق ان حملوں کے بعد ایران دفاعی اور معاشی لحاظ سے تقریباً دس سال پیچھے چلا گیا ہے۔
    ‎ایران کے مستقبل کے حوالے سے امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ آئندہ ایرانی قیادت کے انتخاب کے لیے امریکی منظوری ضروری ہوگی تاکہ ایسا رہنما سامنے آئے جو خطے میں امن اور ہم آہنگی کو فروغ دے سکے۔

  • 
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 فائنل کی اختتامی تقریب میں رکی مارٹن کی پرفارمنس

    
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 فائنل کی اختتامی تقریب میں رکی مارٹن کی پرفارمنس

    
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے لیے تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ اتوار کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے فائنل سے قبل اختتامی تقریب میں عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکار رکی مارٹن اپنی پرفارمنس پیش کریں گے۔
    اس بڑے مقابلے سے پہلے شائقین کو موسیقی اور کھیل کا دلکش امتزاج دیکھنے کو ملے گا۔ لاطینی پاپ کے بادشاہ کے طور پر پہچانے جانے والے رکی مارٹن 1998 کے بعد پہلی مرتبہ بھارت میں پرفارم کریں گے۔
    ‎رکی مارٹن 1990 کی دہائی کے آخر میں عالمی سطح پر شہرت حاصل کرنے کے بعد موسیقی کی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کر چکے ہیں اور انہیں سات مرتبہ گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا جا چکا ہے۔
    ‎دوسری جانب بھارتی ٹیم انگلینڈ کے خلاف دوسرے سیمی فائنل میں سات رنز کی سنسنی خیز فتح کے بعد فائنل تک پہنچی ہے۔ ٹیم انڈیا کی کوشش ہوگی کہ وہ 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں اسی میدان پر ہونے والی شکست کی تلخ یادوں کو مٹا سکے۔
    ‎بھارتی ٹیم کے پاس اس بار ہوم گراؤنڈ پر ٹائٹل اپنے نام کرنے اور اعزاز کا دفاع کرنے کا اہم موقع موجود ہے۔

  • 
امریکا نے بھارت کو روسی تیل خریدنے کیلئے ایک ماہ کی عارضی اجازت دے دی

    
امریکا نے بھارت کو روس سے خام تیل خریدنے کے لیے ایک ماہ کی عارضی رعایت دے دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران سے متعلق جنگی صورتحال کے باعث عالمی تیل منڈی میں دباؤ بڑھنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
    رپورٹس کے مطابق امریکا نے بھارت کو تیس دن کے لیے روسی تیل خریدنے کی اجازت دی ہے تاکہ عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی میں ممکنہ خلل کو کم کیا جا سکے۔
    ‎امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ یہ رعایت صرف ان روسی تیل بردار جہازوں تک محدود ہوگی جو پہلے سے سمندر میں موجود ہیں۔ ان کے مطابق اس فیصلے سے روس کو کوئی بڑا مالی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔
    ‎خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی حکام نے بتایا ہے کہ واشنگٹن نے روس کے توانائی کے شعبے پر عائد پابندیوں کے باوجود بعض مخصوص ترسیلات کو آگے بڑھانے کے لیے تیس دن کی عارضی چھوٹ کی منظوری دی ہے۔
    ‎رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عالمی تیل سپلائی کو مستحکم رکھنا اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کے دباؤ کو کم کرنا ہے۔

  • 
ایران جنگ روکنے کیلئے 12 ممالک کی ثالثی کی کوششیں، واشنگٹن سے رابطے

    
ایران جنگ روکنے کیلئے 12 ممالک کی ثالثی کی کوششیں، واشنگٹن سے رابطے

    
ایران سے جاری جنگ ساتویں روز میں داخل ہو چکی ہے جہاں ایک طرف اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ایران پر حملے جاری ہیں جبکہ دوسری طرف ایران بھی بھرپور جوابی کارروائیاں کر رہا ہے۔
    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک سینئر امریکی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ اب تک تقریباً بارہ ممالک جنگ رکوانے کے لیے ثالثی کی کوششیں کرتے ہوئے واشنگٹن سے رابطہ کر چکے ہیں۔
    ‎امریکی عہدیدار نے سی این این کو بتایا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کے بعد مختلف ممالک نے امریکا سے رابطہ کیا اور ان کی تعداد تقریباً بارہ تک پہنچ چکی ہے۔ تاہم ان ممالک کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔
    ‎عہدیدار کے مطابق بعض ممالک نے اس بحران کے حل کے لیے مدد فراہم کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے اور امریکا ان کے ساتھ رابطے میں ہے۔
    ‎اس سے قبل کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایرانی انٹیلی جنس نے جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا سے بیک ڈور رابطوں پر آمادگی ظاہر کی ہے اور یہ پیغامات ایک تیسرے ملک کے ذریعے امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی تک پہنچائے گئے۔
    ‎تاہم ایران نے ان رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران نے امریکا کو کوئی پیغام نہیں بھیجا اور نہ ہی وہ امریکی پیغامات کا جواب دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔
    ‎امریکی حکام کے مطابق فی الحال کسی قسم کے مذاکرات جاری نہیں اور موجودہ صورتحال میں جنگ کے خاتمے کا فوری امکان بھی نظر نہیں آ رہا۔