Baaghi TV

Blog

  • ہم افغان طالبان کے ساتھ تعمیری انگیجمنٹ چاہتے ہیں،پاکستان

    ہم افغان طالبان کے ساتھ تعمیری انگیجمنٹ چاہتے ہیں،پاکستان

    پاکستان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان سے صرف ایک توقع ہےکہ وہ پاکستان کےجائز سکیورٹی خدشات حل کرے، افغان سرزمین پربی ایل اے اور ٹی ٹی پی سمیت دہشتگرد تنظیموں کےخلاف ٹھوس کارروائی کی جائے-

    سینیٹ اجلاس میں وزارت خارجہ کی جانب سے افغانستان سے متعلق تحریری جواب جمع کروایا گیا وزارت خارجہ کے مطابق بطور پڑوسی پاکستان ایک پرامن، مستحکم، خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے، پاکستان نے افغان طالبان رجیم کے ساتھ مستحکم مصروفیت کی پالیسی اپنائی، افغانستان سے صرف ایک توقع ہےکہ وہ پاکستان کےجائز سکیورٹی خدشات حل کرے، افغان سرزمین پربی ایل اے اور ٹی ٹی پی سمیت دہشتگرد تنظیموں کےخلاف ٹھوس کارروائی کی جائے، افسوسناک ہےکہ افغان رجیم کی جانب سے ہماری کوششوں کا مثبت جواب نہیں دیا گیا۔

    جواب میں لکھا گیا کہ افغان رجیم کے اگست2021میں برسراقتدار آنے کے بعدافغان سرزمین سے کارروائیاں بڑھیں، گزشتہ برس افغانستان سے 5300 دہشت گرد حملے ہوئے جن میں 1200 جانیں ضائع ہوئیں، افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیمیں پاکستان اور دیگر ہمسایہ ممالک کے لیے خطرہ ہیں، افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیمیں علاقائی اورعالمی سکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں-

    آذربائیجان کے نخچیوان ائیرپورٹ پر ایرانی ڈرون حملہ، 2 افراد زخمی

    وزارت خارجہ کے تحریری جواب کے مطابق اکتوبر2025میں افغان رجیم نے ٹی ٹی پی ٹھکانوں سےپاکستان کے خلاف جارحیت کی، ہم اپنی کارروائیوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہیں امن اور سفارتکاری کا حامی ہونے کی وجہ سےپاکستان مزیدکشیدگی نہیں چاہتا، ہم افغان طالبان کے ساتھ تعمیری انگیجمنٹ چاہتے ہیں، مذاکرات درست راستہ ہے،تنہائی نہیں، پاکستان کی سلامتی اور مختاری اور عوام کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

    سعودیہ اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر آنےکی بات بھول جائیں، سابق سربراہ سعودی انٹیلی جنس

  • آذربائیجان کے نخچیوان ائیرپورٹ پر ایرانی ڈرون حملہ، 2 افراد زخمی

    آذربائیجان کے نخچیوان ائیرپورٹ پر ایرانی ڈرون حملہ، 2 افراد زخمی

    آذربائیجان کے نخچیوان ائیرپورٹ پر ایرانی ڈورن حملے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

    آذربائیجان کی وزارت خارجہ کے مطابق 2 ایرانی ڈرون سرحد عبور کر کے ملک میں داخل ہوئے، ایک ڈرون نخچیوان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر گرا جبکہ دوسرا ڈرون قریبی گاؤں میں ایک اسکول کی عمارت کے قریب گرا۔

    واقعے کی ویڈیو میں ایئرپورٹ کے قریب سیاہ دھواں اٹھتا اور ٹرمینل عمارت کے نقصان پہنچا ہوا دکھائی دیتا ہے،آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز ایرانی سفارت خانے کے ساتھ باضابطہ احتجاج درج کراتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی بین الاقوامی قانون کے منافی ہے، ایران جلد از جلد اس واقعے کی وضاحت کرے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کرے۔

    سعودیہ اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر آنےکی بات بھول جائیں، سابق سربراہ سعودی انٹیلی جنس

    سندھ میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ

    سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے پر متوازی اپیل دائر نہیں ہو سکتی، وفاقی آئینی عدالت

  • سعودیہ اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر آنےکی بات بھول جائیں، سابق سربراہ سعودی انٹیلی جنس

    سعودیہ اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر آنےکی بات بھول جائیں، سابق سربراہ سعودی انٹیلی جنس

    سابق سربراہ سعودی انٹیلی جنس شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر آنےکی بات بھول جائیں۔

    ایک بیان میں انہوں نے مشرقی وسطیٰ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران جنگ نیتن یاہو کی جنگ ہے، نیتن یاہو نے ٹرمپ کو قائل کرلیا تھا کہ وہ ان کے رائے کی حمایت کریں،سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر آنےکی بات بھول جائیں۔

    برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کے سابق سربراہ جان سوارز نے کہا ہےکہ ایران کے خلاف غیرضروری جنگ لڑی جارہی ہے،امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایران سے جنگ کی ضرورت ہی نہیں تھی کیونکہ ایران کی جانب سے پیشگی حملے کا کوئی خطرہ ہی نہیں تھا۔

    سندھ میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ

    ایم آئی سکس کے سابق سربراہ نے کہا کہ اب ایران میں اگر بہت بہتر صورتحال بھی ہوئی تو وہ وینزویلا جیسی ہوگی مگر اس سے کہیں زیادہ خطرناک صورتحال پیدا ہونےکا بھی خدشہ ہے،ادھر ڈیمو کریٹ سینیٹر کرس مرفی نے بھی حکومت کے فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ٹرمپ کچھ کہہ رہے ہیں اور ان کے وزیر خارجہ کچھ ، سمجھ ہی نہیں آرہا کہ آخر امریکا نے ایران جنگ شروع کیوں کی۔

    سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے پر متوازی اپیل دائر نہیں ہو سکتی، وفاقی آئینی عدالت

  • سندھ میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ

    رواں سال کا پہلا پولیو کیس ضلع سجاول، سندھ سے رپورٹ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بیلو یونین کونسل، سجاول ضلع سندھ سے تعلق رکھنے والے چار سالہ بچے میں 2026 کے پہلے وائلڈ پولیو کیس کی تصدیق ہوئی ہے،این ای او سی کے مطابق یہ کیس پولیو سرویلنس نیٹ ورک کے ذریعے رپورٹ کیا گیا،اسلام آباد میں پولیو کے خاتمے کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری کی تصدیق بھی ہوچکی ہے۔

    سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے پر متوازی اپیل دائر نہیں ہو سکتی، وفاقی آئینی عدالت

    پاسداران انقلاب کا شمالی خلیج میں امریکی ٹینکر پر حملہ

    امریکا کو بحری جہاز پر حملہ بہت مہنگا پڑے گا، ایرانی وزیرِ خارجہ

  • محمد مصدق کی برطرفی تیل، طاقت اور 1953 کی بغاوت،تحریر: میجر (ر) ہارون رشید

    محمد مصدق کی برطرفی تیل، طاقت اور 1953 کی بغاوت،تحریر: میجر (ر) ہارون رشید

    (پاکستانیوں کے لیے ایک چشم کشا حقیقت)

    میجر (ر) ہارون رشید، دفاعی و اسٹریٹیجک تجزیہ کار، جو جنوبی ایشیا کی عسکری حرکیات، ڈیٹرنس اسٹریٹیجی اور دفاعی جدیدیت پر تخصص رکھتے ہیں، اور ریسرچ اینڈ ایویلیوایشن سیل فار ایڈوانسنگ بیسک امینٹیز اینڈ ڈیولپمنٹ کے رکن ہیں

    اگست 1953 میں محمد مصدق کی حکومت کا تختہ الٹنا سرد جنگ کے دور کی سب سے اہم خفیہ مداخلتوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ اس واقعے نے ایران کی سیاسی سمت کو بدل دیا، محمد رضا شاہ پہلوی کے تحت بادشاہت کو مضبوط کیا اور مغرب کے ساتھ ایران کے تعلقات میں عدم اعتماد کی ایسی میراث چھوڑ دی جو آج تک محسوس کی جاتی ہے۔

    مصدق کا عروج: قوم پرستی اور تیل کی خودمختاری
    1940 کی دہائی کے آخر اور 1950 کی دہائی کے آغاز میں ایران کی تیل کی صنعت پر عملاً برطانیہ کے زیرِ کنٹرول اینگلو ایرانی آئل کمپنی (AIOC) کا قبضہ تھا، جسے بعد میں بی پی (BP) کا نام دیا گیا۔1951 سے پہلے ایران کے تیل کی پیداوار اور منافع کا تقریباً 85 فیصد حصہ برطانوی مفادات کے قبضے میں تھا، جبکہ ایران کو اس آمدنی کا نسبتاً بہت کم حصہ ملتا تھا۔

    یہ عدم توازن ایرانی قوم پرستوں کے لیے ایک بڑا نعرہ بن گیا۔
    محمد مصدق، جو ایک بااثر اور کرشماتی سیاسی رہنما تھے اور جنہیں پارلیمنٹ کی مضبوط حمایت حاصل تھی، اقتصادی خودمختاری اور قومی وقار کی تحریک کی علامت بن کر سامنے آئے۔1951 میں وزیرِ اعظم بننے کے بعد انہوں نے ایران کی تیل کی صنعت کو قومی تحویل میں لے لیا۔ اس اقدام نے ایرانی عوام میں زبردست جوش پیدا کیا لیکن برطانیہ کو شدید غصہ دلایا۔

    برطانوی حکومت نے اس کے جواب میں ایران پر اقتصادی پابندیاں لگائیں، ایرانی تیل کا عالمی بائیکاٹ کروایا اور بین الاقوامی عدالتوں میں قانونی جنگ شروع کر دی۔ان دباؤ کے باعث ایران کی معیشت متاثر ہونے لگی، مگر مصدق اپنے ملک میں غیر ملکی تسلط کے خلاف مزاحمت کی علامت کے طور پر مقبول رہے۔

    سرد جنگ کے حساب کتاب اور مغربی خدشات
    ابتدائی طور پر برطانیہ نے مصدق کو سفارتی اور معاشی دباؤ کے ذریعے ہٹانے کی کوشش کی، لیکن جب یہ کوششیں ناکام ہوئیں تو لندن نے واشنگٹن سے مدد طلب کی۔اس وقت سرد جنگ اپنے عروج پر تھی اور سوویت یونین کے پھیلاؤ کا خوف مغربی دنیا کو مسلسل پریشان رکھتا تھا۔ اس تناظر میں ایران ایک انتہائی اہم اسٹریٹیجک ملک سمجھا جاتا تھا۔اگرچہ مصدق کمیونسٹ نہیں تھے، مگر مغربی پالیسی سازوں کو خدشہ تھا کہ سیاسی عدم استحکام سے ایران کی کمیونسٹ تودہ پارٹی کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔یہ خدشات، تیل کے مفادات اور جغرافیائی سیاسی حساب کتاب نے مل کر ایک خفیہ مداخلت کی بنیاد رکھ دی۔

    آپریشن ایجیکسOperationAjax
    (سی آئی اے اور ایم آئی سکس کی بغاوت)
    اگست 1953 میں امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اور برطانیہ کی ایم آئی سکس نے ایک مشترکہ خفیہ آپریشن شروع کیا۔ اسے تاریخ میں 1953 کا ایرانی فوجی انقلاب یا آپریشن ایجیکس کے نام سے جانا جاتا ہے۔اس منصوبے کا مقصد مصدق کو اقتدار سے ہٹانا اور شاہ ایران کی طاقت کو دوبارہ بحال کرنا تھا۔
    اس منصوبے کے اہم عناصر یہ تھے:
    ہنگامہ آرائی پیدا کرنے کے لیے سڑکوں پر احتجاج اور مظاہرے منظم کرنا
    سیاستدانوں، صحافیوں اور فوجی افسران کو رشوت دینا
    پروپیگنڈا کے ذریعے مصدق کو غیر مستحکم اور کمیونسٹ نواز ظاہر کرنا
    ایرانی فوج کے بعض حصوں کے ساتھ مل کر اہم سرکاری مقامات پر قبضہ کرنا
    ابتدائی کوشش ناکام ہو گئی کیونکہ مصدق کو سازش کی خبر ہو گئی اور شاہ کو عارضی طور پر ملک چھوڑ کر بھاگنا پڑا۔

    تاہم 19 اگست 1953 کو مظاہروں اور فوجی کارروائیوں کی ایک دوسری منظم لہر کامیاب ہو گئی۔ شاہ کے وفادار ٹینکوں اور مسلح دستوں نے مصدق کی رہائش گاہ کو گھیر لیا۔ شدید جھڑپوں کے بعد ان کی حکومت گر گئی۔
    شاہ ایران فاتحانہ انداز میں تہران واپس آئے اور ان کی حکمرانی اب بڑی حد تک امریکی حمایت سے جڑی ہوئی تھی۔

    مصدق کا انجام
    محمد مصدق کو گرفتار کر لیا گیا، ان پر غداری کا مقدمہ چلایا گیا اور انہیں تین سال قیدِ تنہائی کی سزا سنائی گئی۔
    رہائی کے بعد انہیں ان کے آبائی گاؤں میں سخت نظر بندی میں رکھا گیا، جہاں وہ سیاسی طور پر مکمل طور پر الگ تھلگ رہے اور 1967 میں ان کا انتقال ہو گیا۔

    وہ دوبارہ کبھی عوامی عہدے پر واپس نہیں آئے، لیکن ایرانی عوام کی یادداشت میں وہ ایک قومی ہیرو بن گئے—خودمختاری اور غیر ملکی مداخلت کے خلاف مزاحمت کی علامت۔
    اسٹریٹیجک نتائج
    اس بغاوت کے گہرے اثرات مرتب ہوئے:

    بادشاہت کا استحکام:
    شاہ کی حکومت مزید آمرانہ ہوتی گئی اور اس نے مغربی حمایت اور خفیہ سکیورٹی اداروں پر انحصار بڑھا دیا۔

    مغرب مخالف جذبات:
    غیر ملکی مداخلت کے تاثر نے ایرانی معاشرے میں شدید مغرب مخالف جذبات کو جنم دیا، جو بعد میں 1979 کے ایرانی انقلاب کی ایک اہم وجہ بنے۔

    سرد جنگ کی مثال
    آپریشن ایجیکس بعد میں دنیا کے دیگر حصوں میں خفیہ طور پر حکومتیں تبدیل کرنے کے لیے ایک ماڈل بن گیا۔
    کئی مورخین کے مطابق 1953 کی بغاوت یہ ظاہر کرتی ہے کہ کس طرح اقتصادی مفادات، جغرافیائی سیاست اور خفیہ کارروائیاں مل کر کسی ملک کی تقدیر بدل سکتی ہیں۔

    نتیجہ
    محمد مصدق کی کہانی صرف تیل کی نہیں بلکہ خودمختاری، طاقت کی سیاست اور غیر ملکی مداخلت کے دیرپا اثرات کی کہانی ہے۔1953 میں ان کی برطرفی نے ایران کی سیاسی تاریخ کا رخ بدل دیا اور مشرقِ وسطیٰ کی جغرافیائی سیاست میں ایک اہم باب بن گئی۔

    سات دہائیوں سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود اس بغاوت کا سایہ آج بھی علاقائی اتحادوں، اسٹریٹیجک عدم اعتماد اور خفیہ طور پر حکومتیں تبدیل کرنے کے اخلاقی و سیاسی مباحث میں نمایاں طور پر موجود ہے۔

  • سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے پر متوازی اپیل دائر نہیں ہو سکتی، وفاقی آئینی عدالت

    سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے پر متوازی اپیل دائر نہیں ہو سکتی، وفاقی آئینی عدالت

    وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کے بعد آئینی عدالت میں متوازی اپیل دائر نہیں کی جا سکتی۔

    وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے سپریم کورٹ کے 12 ستمبر 2024 کے حکم کے خلاف دائر نظرثانی درخواست مسترد کر دی، جس میں درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ 2015 میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے ان کے حق میں فیصلہ دیا تھا جسے 2022 میں 2 رکنی بینچ نے تبدیل کر دیا۔

    عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم کے بعد بھی وفاقی آئینی عدالت کو سپریم کورٹ کے حتمی فیصلوں پر نگرانی یا اپیل سننے کا اختیار حاصل نہیں ہوا آئین لامتناہی مقدمہ بازی کی اجازت نہیں دیتا قانونی جنگ کا کہیں نہ کہیں اختتام ضروری ہوتا ہے زمین کے معاوضے کا جھگڑا عوامی اہمیت کا حامل نہیں بلکہ ایک نجی معاملہ ہے۔

    عمران خان کو علاج کیلیے شفاء اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری

    مقدمہ درخواست گزار اور ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے درمیان زمین کے معاوضے سے متعلق تھا عدالت نے کہا کہ اس کیس میں سپریم کورٹ میں دائر نظرثانی درخواست بھی پہلے ہی خارج ہو چکی ہے وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا کہ سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کو اصلاحی نظرثانی کے نام پر دوبارہ نہیں کھولا جا سکتا۔

    امریکا کو بحری جہاز پر حملہ بہت مہنگا پڑے گا، ایرانی وزیرِ خارجہ

  • عمران خان کو علاج کیلیے شفاء اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری

    عمران خان کو علاج کیلیے شفاء اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا۔

    جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم حسین سومرو نے تحریری حکمنامہ جاری کیا تحریری حکم نامے میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر تین اعتراضات دور اور دو برقرار رکھے گئےہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

    سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے طلب کی گئی رپورٹ میں پوچھا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی توشہ خانہ فوجداری کیس میں کتنی سزا کاٹ چکے؟اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو اعتراضات پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کر دیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہدایت کی کہ رجسٹرار آفس متفرق درخواست کو نمبر لگا کر مرکزی اپیل کے ساتھ مقرر کرے، رجسٹرار آفس اپیلوں کی پیپر بُک آئندہ سماعت 10 مارچ سے پہلے تیار کرے۔

    پاسداران انقلاب کا شمالی خلیج میں امریکی ٹینکر پر حملہ

    امریکا کو بحری جہاز پر حملہ بہت مہنگا پڑے گا، ایرانی وزیرِ خارجہ

    بیواؤں اور یتیم بچوں کی کفالت کیلئے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

  • پاسداران انقلاب کا شمالی خلیج میں امریکی ٹینکر پر حملہ

    پاسداران انقلاب کا شمالی خلیج میں امریکی ٹینکر پر حملہ

    ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی بحریہ نے جمعرات کی صبح شمالی خلیج میں ایک امریکی ٹینکر کو نشانہ بنایا۔

    ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق پاسداران انقلاب نے خبردار کیا کہ امریکا، اسرائیل اور یورپی ممالک کی فوجی اور تجارتی کشتیوں کو، جو ان کا ساتھ دیتی ہیں، خلیج کے اس حصے سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پاسداران انقلاب نے کہا اگر کسی بھی حامی ملک کی کشتی دیکھی گئی تو اسے یقینی طور پر نشانہ بنایا جائے گا۔ ہم پہلے بھی واضح کر چکے ہیں کہ جنگ کے حالات میں بین الاقوامی قوانین اور قراردادوں کے تحت ایران کو ہرمز کے راستے پر کنٹرول کا حق حاصل ہے۔

    یہ بیان ایران کی جانب سے خلیج فارس میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان جاری کیا گیا ہے، جہاں اس نے اپنے سمندری حدود پر سخت کنٹرول کا عندیہ دیا ہے۔

    امریکا کو بحری جہاز پر حملہ بہت مہنگا پڑے گا، ایرانی وزیرِ خارجہ

    سعودی عرب کا 4 ڈرون اور 3 کروز میزائل مار گرانے کا دعویٰ

    بیواؤں اور یتیم بچوں کی کفالت کیلئے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

  • امریکا کو  بحری جہاز پر حملہ بہت مہنگا پڑے گا، ایرانی وزیرِ خارجہ

    امریکا کو بحری جہاز پر حملہ بہت مہنگا پڑے گا، ایرانی وزیرِ خارجہ

    ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے الزام لگایا ہے کہ امریکا نے ایرانی بحریہ کے جنگی جہاز IRIS Dena کو ڈبو کر سمندر میں سنگین ظلم کیا ہے اور اس کے نتائج امریکہ کو بھگتنا پڑیں گے۔

    ایرانی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ امریکی کارروائی ایران کے ساحل سے تقریباً دو ہزار میل دور بین الاقوامی پانیوں میں کی گئی،ایرانی فریگیٹ ڈینا اس وقت انڈین بحریہ کی مہمان تھی اور اس پر تقریباً 130 ملاح سوار تھے، تاہم امریکی حملہ بغیر کسی پیشگی انتباہ کے کیا گیا، امریکا نے سمندر میں ایک خطرناک مثال قائم کی ہے اور ان کے بقول امریکا کو اس اقدام پر سخت پچھتاوا ہوگا۔

    سعودی عرب کا 4 ڈرون اور 3 کروز میزائل مار گرانے کا دعویٰ

    بیواؤں اور یتیم بچوں کی کفالت کیلئے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

    مشرق وسطیٰ میں پھنسے ہوئے برطانوی شہریوں کی پہلی سرکاری چارٹر فلائٹ ٹیک آف کرنے میں ناکام

  • سعودی عرب کا  4 ڈرون اور 3 کروز میزائل مار گرانے کا دعویٰ

    سعودی عرب کا 4 ڈرون اور 3 کروز میزائل مار گرانے کا دعویٰ

    ریاض: سعودی عرب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فضائی دفاعی فورسز نے تین کروز میزائل اور چار ڈرونز گرا کر تباہ کر دیے ہیں۔

    سعودی وزارت دفاع کے مطابق جمعرات کی علی الصبح جاری بیان میں کہا گیا کہ تین کروز میزائلوں کو الخرج شہر کے باہر فضا میں نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔ حکام کے مطابق میزائل سعودی فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تباہ کیے۔

    ایک الگ بیان میں الجوف ریجن کے مشرقی علاقے میں ایک ڈرون کو تباہ کرنے کادعویٰ کیا گیا ہے۔

    بیواؤں اور یتیم بچوں کی کفالت کیلئے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

    دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ترجمان نے بتایا کہ روبیو نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ترجمان کے مطابق گفتگو کے دوران امریکی وزیر خارجہ نے ریاض میں امریکی سفارت خانے پر حملے کے بعد سعودی ردعمل پر شکریہ ادا کیا، دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال اور ایران کی جانب سے علاقائی استحکام کو لاحق خطرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    مشرق وسطیٰ میں پھنسے ہوئے برطانوی شہریوں کی پہلی سرکاری چارٹر فلائٹ ٹیک آف کرنے میں ناکام