Baaghi TV

Category: ایبٹ آباد

  • ڈی پی او ایبٹ آباد  کا تھانہ ڈونگاگلی کا دورہ ، سیاحوں سے ملاقات

    ڈی پی او ایبٹ آباد کا تھانہ ڈونگاگلی کا دورہ ، سیاحوں سے ملاقات

    ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی کا تھانہ ڈونگاگلی اور ملحقہ چوکیوں سمیت ایوب پائپ لائن ٹریک کا دورہ ،تھانہ چوکیات کے ریکارڈ کا جائزہ لیا، مال خانہ میں موجود کیس پراپرٹیز اور کوت چیکنگ کے دوران سرکاری اسلحہ کا معائنہ کیا ۔تھانہ سٹاف سے ملاقات ، تھانہ آنے والے سائلین سے اخلاق سے پیش آئے ،

    عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت ، بہترین ریکارڈ مینٹین کرنے پر محرر تھانہ ڈونگاگلی کو کیش ریوارڈ سے نوازا ۔، پائپ لائن ٹریک وزٹ کے دوران سیاحوں سے ملاقات ۔

  • 100 کلو  مضر صحت گوشت برآمد ، بھا ری جرمانے

    100 کلو مضر صحت گوشت برآمد ، بھا ری جرمانے

    فوڈ اتھارٹی کے چھاپے کٸ کلو مضر صحت گوشت برامد تفصيلات کے مطابق شنکیاری بازار میں فوڈ اتھارٹی محمد زبیر کے حکم پر فوڈ کنٹرولر محمد شوکت نے کارروائياں کی ھیں 100 کلو کے لگ بھگ مضر صحت گوشت کو قبضے میں لیا گیا ھے

    بھاری جرمانے بھی عاٸد کیے گۓ ھیں یاد رھے مرغی کو گاہک کے سامنے ذبح کرنے کا پابند ھے اسی طرح دیگر اشیائے خوردو نوش کی چیزوں کو قبضے میں لیا گیا ھے

    باغی نیوز ایبٹ اباد سے سردار الطاف

  • حساس ادارے نے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کا کمانڈر گرفتار کر لیا

    حساس ادارے نے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کا کمانڈر گرفتار کر لیا

    حساس ادارے نے مانسہرہ میں آپریشن کرکے کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر مراد علی عرف شینا کو گرفتار کر لیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر مراد علی عرف شینا آپریشن ردالفساد کے دوران بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ ملزم بعد ازاں واپس لوٹ آیا۔انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ملزم کو مانسہرہ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کالعدم جماعت الاحرار کا کمانڈر تھا۔ اس کے قبضے سے اہم دستاویزات بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔

    دوسری جانب جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے 4 امن دشمنوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔ دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے 4 جوان مادر وطن پر قربان ہو گئے۔

    مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس کا فوری جواب دیتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے چار امن دشمنوں کو ہلاک کر دیا، جب کہ دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے چار جوان شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی انیس الرحمان اور سپاہی عزیز شامل ہیں، سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    ایبٹ اباد سے سردار الطاف

  • تحریک صوبہ ہزارہ ، ڈاکٹر ایوب خان صدر منتخب

    تحریک صوبہ ہزارہ ، ڈاکٹر ایوب خان صدر منتخب

    ڈاکٹر ایوب خان کو تحریک صوبہ ہزارہ کا ڈویژن صدر مقرر کیا گیا ھے تفصيلات کے مطابق تحریک صوبہ ھزارہ کے رھنما سلطان العارفین نے ایک اجلاس میں ڈاکٹر ایوب کو منتخب کیا ڈاکٹر ایوب ایک مستقل مزاج کے اور غریب پرور سیاسی رھنماھیں انکو ھزارہ کا قوم پرست رھنما شمار کیا جاتاھے اجلاس سے نۓ صدر نے خطاب میں کہا کہ تحریک صوبہ ھزارہ کو مضبوط اور فحال کریںنگے سلطان العارفین سمیت دیگر رھنماوں نے بھی خطاب کیا

    ملک آصف ایڈوکیٹ مرحوم نے 1989میں ھزارہ صوبہ کی ڈیمانڈ کی اور ھزارہ قومی محاذ کی سیاسی پیلٹ فارم جدوجہد شروع کی وقت گزرنے کے ساتھ ھزارہ کے بزرگ رھنما۶ بابا ھزارہ سردار حیدر زمان مرحوم نے تحریک صوبہ ھزارہ پھر سے رجسٹریشن کروا کر ھزارہ صوبہ کی جدوجہد کی 2009میں ھزارہ تحریکی جدوجہد کے جلسے پر پولیس نے بے تحاشہ فاٸرنگ شروع کر دی گولیاں لگنے سے 9 تحریکی لوگ موقع پر شھید ھو گئے

    تاھم بابا حیدر زمان نے ڈٹ کر سیاسی مقابلہ کیا ھزارہ صوبہ تحریک کو دیگر سیاسی جماعتوں نے نقصان دیا یاد رھے خیبر پخویخواہ کا نیانام رکھنے سے حالات مزیذ بگڑ گۓ تھے شمال مغربی سرحدی صوبہ کو نیا۶ نام دیا گیا تھا ،،،

    باغی نیوز ایبٹ اباد سے سردار الطاف

  • سرکاری ملازمین پر تشدد کے خلاف پریس کلب کے باہر اجتجاجی مظاہرہ

    سرکاری ملازمین پر تشدد کے خلاف پریس کلب کے باہر اجتجاجی مظاہرہ

    واپڈا ملازمين کا احتجاجی مظاہرہ سرکاری ملازمين پر پولیس تشدد کے خلاف واپڈا ملازمين نے پریس کلب کے باھر احتجاجی مظاہرہ کیا سرکاری ملازمين تنخواہوں کو بڑھانے کے حق میں احتجاج کر رھے تھے تاھم اظہار یکجہتی کرتے ھوۓ ایبٹ اباد میں بھی بھر پور مظاہرہ کیا گیا

    مظاہرے سے قاٸدین نے خطاب کرتے ھوۓ کہا کہ پولیس کو جن حکمرانوں نے حکم دیا وہ مزدوروں اور منحت کشوں کی روٹی دال بند کرنے پر لگے ہیں گورنمنٹ ہوش کے ناخن لے یاد رہے اس احتجاجی مظاہرے کو گورنمنٹ نے تسیلم کر لیا ھے اور 25فی صد تنخواہ بڑھا دی گئی مگر مزدور اجرت 500ہی لے رھا ھے

    مزدور کے حق میں اج تک کوٸی سرکاری آدمی نے آواز بلند نہیں کی منہگاٸی کے اس طوفان میں صرف مزدوروں کو رگڑا لگتا ہے فاٸدہ سرکاری ملازمين کو ہی ھمیشہ ملتاھے

    جبکہ دوسری جانب مانگل تھانہ کی حدود سے لاش برآمد تھانہ مانگل کیکر موڑ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد کی گئی ہے عمر کے لحاظ سے چالیس سالہ شخص کے منہ پر ٹیپ لگی ھوٸی تھی جسے تشدد کرکے قتل کیا گیا

    پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ھے تاھم مقتول کی شناخت نہ ھو سکی اطلاع ملتے ھی پولیس موقع پر پنہچ گی تھی پوسٹمارٹم کے نعش کو ڈسٹرکٹ ھسپتال بھیج دیا بے دردی سے قتل ھونے والے شخص کے ھاتھ پاوں بھی باندھے ھوۓ تھے شناخت کے لیے نعش کو سرد خانے میں رکھ دیا گیا ھے
    ڈسٹرکٹ رپورٹر ایبٹ آباد سردار الطاف

  • ایبٹ آباد میں محکمہ تعلیم کو وارننگ ، دوسری جانب  نوجوان نے خودکشی کر لی

    ایبٹ آباد میں محکمہ تعلیم کو وارننگ ، دوسری جانب نوجوان نے خودکشی کر لی

    ایبٹ آباد محکمہ تعیلم نے خبردار کیا ھے کہ تعلیمی اداروں پر دھشت گرد حملہ کر سکتے ھیں، تفصيلات کے مطابق محکمہ تعیلم نے خبردار کیا ھے کہ افغان دھشت گرد تعیلمی اداروں میں حملے کر سکتے ھیں محکمہ نے تمام سکولوں کالجوں کے چوکیداروں کو ڈیوٹی سخت کرنے کی ھدایت دی ھیں محکمہ ایجوکيشن نے کہا کہ وہ کیمرے کے ذریعے چیکینگ کریں

    جامع تلاشی اور آنے جانے والے تمام افراد کا ریکارڈ رکھا جاۓ موسم سرما میں سکول 15جنوری تک اوپن ھونگے شہری علاقوں میں سکول کھلے ھیں تاھم سخت حفاظتی اقدامات کرنے کی ضرورت ھے

    اسامہ نے خودکشی کر لی نوجوان نے گولی سے زندگی کا چراغ گل کر دیا ، حویلیاں باغی نیوز تفصيلات کے مطابق حویلیاں محلہ محبوب اباد کے رھاشی 24سالہ اسامہ رمضان ولد محمد رمضان نے نامعلوم وجوہات پر خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی تاھم پولیس نے ضابطہ کی کارواٸی کر کر تفتيش شروع کر دی ھے

    اسامہ کی موت کی تفتيش مکمل ھونے کے بعد معلوم ھو سکے گا کہ قتل ھے یا خود کشی

  • یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایبٹ آباد میں مختلف پروگرامات کا انعقاد کیا گیا

    یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایبٹ آباد میں مختلف پروگرامات کا انعقاد کیا گیا

    ایبٹ آباد (باغی نیوز) یوم یکجہتی کشمیر کی ریلیاں حویلیاں ایبٹ اباد گلیات اور دیگر مقامات پر نکالی گئیں تفصيلات کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سب سے بڑا پروگرام ایبٹ آباد میں ھوا

    دفاع پاکستان تحریک مرکزی جمعیت اھلحدیث, ھزارہ قومی محاذ ،، مسلم لیگ نون تحریک انصاف اھل سنت والجماعت دوبند سنی تحریک سول سوسائٹی وکلا۶ صحافيوں اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ایبٹ اباد کے ناظم جماعت رانا فاروق نے خطاب کرتے ھوۓ کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ھے

    سابقہ ایم پی اے آمنہ سردار نے تقریب سے خطاب میں کہا کشمیر کی آزادی عنقریب ھے ان شاااللہ کشمیر ازاد ھو کر پاکستان بنے گا اسی طرح حویلیاں شہر میں بھی مختلف مذہبی وسیاسی جماعتوں نے یوم کشمیر بنایا ھزارہ میں پورا دن جلسے اور ریلیاں نکلتی رھیں عوام میں جوش وجذبہ دیکھنے کو ملا تاھم کسی قسم کا ناخوشگوار واقع نہیں ھوا پرامن پروگرام کیے گئے

    سردار الطاف ، ایبٹ اباد

  • بااثر افراد نے بیوہ خاتون سے شادی کرنے والے شخص کے خاندان پر عرصہ حیات  کیا تنگ ۔

    بااثر افراد نے بیوہ خاتون سے شادی کرنے والے شخص کے خاندان پر عرصہ حیات کیا تنگ ۔

    ایبٹ آباد بااثر افراد نے بیوہ خاتون سے شادی کرنے والے شخص کے خاندان پر عرصہ حیات تنگ کردیا۔مسلح افراد نے گھر پر حملہ کرنے کے بعد پولیس کی ملی بھگت سے متاثرہ شخص پر مقدمات بھی درج کروادئیے۔10دن بعد جیل سے رہائی ملی۔متاثرہ شخص کی ڈی آئی جی ہزارہ اورڈی پی او ایبٹ آباد سے خاندان کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل۔ا س حوالہ سے ملکپورہ کے رہائشی ڈاکٹر پرویز راجپوت نے پریس کلب ایبٹ آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اس نے بیوہ خاتون سے شادی کی۔ا س کے اہلیہ کے سابق دیورمحمد ساجد کے ایما پر جاوید نامی شخص نے مسلح افراد کے ہمراہ اس کی غیر موجودگی میں مکان پر قبضہ کرنے ے کیلئے اورتعمیرات رکواکیلئے اس کے گھر پر حملہ کیااوراس کی اہلیہ کو زدوکوب کیا۔بعد ازاں پولیس کی ملی بھگت سے بااثر افراد نے اس کے خلاف تھانہ سٹی میں زیردفعات506,365,337/34,107مقدمات درج کروائے جس پر پولیس نے اسے گرفتار کیا۔وہ 10روز بعد جیل سے رہا ہوا ہے۔ڈاکٹر پرویز راجپوت نے کہا کہ اس کے مکان کا کیس عدالت میں زیرسماعت رہا بعد ازاں باہمی مفاہمت کے بعد کیس ختم کیا گیا۔اس کی اہلیہ کا سابق دیور محمد ساجد مکان پر قبضہ کرنے کیلئے دھمکی آمیز خطوط گھر میں پھینک ر ہا ہے۔ڈاکٹر پرویز کے مطابق بااثر افراد سے اس کے خاندان کے افراد کو جان کا خطرہ ہے۔اسے یا اس کے خاندان کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دای محمد ساجد،جاوید اورا س کے ساتھیوں پر ہوگی۔متا ثرہ شخص نے ڈی آئی جی ہزارہ،ڈی پی او ایبٹ آباد،کمشنر ہزارہ اور ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے اپیل کی ہے کہ اس کے خاندان کو تحفظ فراہم کیاجائے اوربااثر افراد کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے