Baaghi TV

Category: ایبٹ آباد

  • ایس ایس پی  جاوید اقبال کاکڑ کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کی خصوصی تقریب

    ایس ایس پی جاوید اقبال کاکڑ کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کی خصوصی تقریب

    ایبٹ آباد ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن میر ویس نیاز نے ایس ایس پی جاوید اقبال کاکڑکی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں دی گئی الوداعی پارٹی میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ا س موقع پر ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی، ایس ایس پی ٹریفک وارڈن طارق محمو د خان، ریٹائرڈ ہونے والے ایس پی جاوید اقبال اورڈسٹرکٹ پولیس و ایف آر پی افسران و جوانوں نے شرکت کی۔

    ڈی آئی جی ہزارہ نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی جاوید اقبال کی خدمات گراں قدر ہیں انہوں نے اپنی زندگی محکمہ پولیس کے اندر لوگوں کی خدمت میں وقف کی میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، انہوں نے اس پروگرام کے شرکاء اور پولیس جوانوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی اپنے پیشہ سے لگاؤ رکھیں اور جہاں بھی ڈیوٹی سرانجام دیں لوگوں کی خدمت کا موقع ہر گز ضائع نہ ہونے دیں،ایمانداری اور محنت سے اپنی خدمات کو انجام دیں تاکہ محکمہ میں آپکی عزت افزائی ہو تاکہ آپ جب اس محکمہ سے رخصت ہوں تو اس کے بعد بھی آپ کو لوگ اچھے الفاظ میں یاد رکھیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایس پی جاوید اقبال ایک نفیس اور اچھے انسان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین پولیس آفیسر ہیں جنکی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔ انسان کی کامیابی بھی یہی ہے کہ جہاں بھی انسان کچھ وقت گزارے اس کے جانے کے بعد لوگ اسے اچھے الفاظ میں یاد رکھیں۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے ہزارہ پولیس کی جانب سے ریٹائرڈ ہونے والے ایس ایس پی جاوید اقبال کو تحفہ بھی دیا۔

    حمداللہ خان

  • ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد  بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے

    ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے

    ایبٹ آباد، کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے محکمہ ہیلتھ کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل خان زادہ بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے خود کو چودہ دن کے لیے کورنٹائین کر لیا تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کی پہلی لہر شروع ہوتے ہی کرونا وائرس پر قابو پانے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل خانزادہ کرونا وائرس کا شکار ہو گئے موصوف نے کرونا وائرس کی جاری تینوں لہروں کے دوران اپنی ٹیم کے ہمراہ فرنٹ لائن پر سرگرم رہے ڈاکٹر فیصل خانزادہ نے خود کو 14 دن کے لیے کوئی ٹائم کر دیا جبکہ عوام سے دعاؤں کی اپیل کردی

    دوسری جانب بکوٹ گاوں میں تیندوے کا راج دن دیہاڑے بکری مار ڈالی دو دن قبل بھی بکوٹ میں تیندوے(چیتے )کی موجودگی کی خبر میڈیا پر دی گئی وائلڈ لائف ایبٹ آباد گلیات کے اہلکاروں کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔ اس نایاب جنگلی حیات کو آبادی سے دور کیا جائے اور متاثرہ شخص کے نقصان کا ازالہ کیا جائے ۔بکوٹ شریف گاوں کے گنجان آباد محلہ سیچوال کے زرین عباسی کی بکری گھر کے نزدیک چیتے نے مار ڈالی اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ھے کہ چیتا شکار کے بعد کس قدر پرسکون اور بلا خوف وخطر آرام فرما رہا ھے جبکہ اس جگہ کے ساتھ ہی بچوں کے کھیلنے کا گراونڈ بھی موجود ھے اور دو دن قبل شاہراہ عام مولیا بکوٹ روڈ پر بھی چیتا سکون سے سڑک پر مٹر گشت کرتا رہا عوام علاقہ کا مطالبہ ھے کہ فوری طور پر وائلڈ لائف اپنی ٹیم بھیج کر کاروائی کرے ۔

    حمد الللہ خان نمائندہ باغی ٹی وی ایبٹ آباد

  • مانسہرہ جشن میلاد مصطفی کانفرس کا انعقاد کئی مذہبی علماء کرام کی شرکت

    مانسہرہ جشن میلاد مصطفی کانفرس کا انعقاد کئی مذہبی علماء کرام کی شرکت

    مانسہرہ جشن میلاد مصطفی کانفرس بسلسلہ قل شریف محمد عارف چشتی کے والد مرحوم کے حوالے سے انعقاد پزیر ہوا جس میں خصوصی دعا و خطاب خاندان پیر بابا کے چشم چراغ علامہ پیر سید عظمت حسین شاہ ترمذی مرکزی رہنما مزہبی امور ونگ علماء مشائخ پاکستان و مرکزی جنرل سیکرٹری متحدہ سادات پاکستان نے فرمای

    ز یر صدارت حاج صالحین صدر انجمن مہریہ نصیریہ مانسہرہ زیر نگرانی محمد عارف چشتی سید لطف الکبیر شاہ ایبٹ آباد ہدیہ نعت عبدالرحیم چشتی سید ذولفقار شاہ نے پیش کی کثیر تعداد میں علماء کرام اور عوام الناس نے شرکت کی خصوصی طور پر سید وقار شاہ سید مقصود شاہ میاں فضل محمد ذیشان نے شرکت کی…

  • کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی اموات میں مسلسل اضافہ

    کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی اموات میں مسلسل اضافہ

    ایبٹ آباد ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کرونا وائرس سے مذید دو خواتین جاں بحق۔جاں بحق ہونے والوں میں ایک افغانی شہری بھی ہے جن میں ایک کا تعلق ایبٹ آباد اور ایک کا تعلق ڈسٹرکٹ مانسہرہ سے تھا اس ضمن میں ترجمان ایوب ٹیچنگ ہسپتال سیف راجپوت نے بتایا ہے منگل کے روز ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کرونا وائرس سے مذید دو خواتین جاں بحق ہوئی ہیں جاں بحق افراد میں ایک خاتون کا تعلق افغان سے تھا جو ایبٹ آباد میں رہائشی پذیر تھی دونوں خواتین کی شناخت گل شائستہ اور خالدہ بی بی سے ہوئی ہے

    ترجمان کے مطابق اس وقت کرونا وائرس سے 70 کے قریب مریض ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں 15 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ جنکو کرونا آئی سی یو وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے پچهلے ایک ہفتہ میں کرونا سے 28 افراد جان بحق ہوچکے ہیں جن میں معتدد خواتین بھی شامل ہیں ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں گزشتہ روز ایک دن میں 17 نئے کیسز سامنے آئیں ہیں۔

  • ایس او پیز کی خلاف وورزی کرنے والے نجی سکولوں کے خلاف کارروائی جاری

    ایس او پیز کی خلاف وورزی کرنے والے نجی سکولوں کے خلاف کارروائی جاری

    ایبٹ آباد دفعہ 144 اور کرونا وائرس کی ایس او پیز کی دھجیاں بکھیرنے پر پرائیویٹ اسکول نیٹ ورک کے عہدیداران پر ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ساتوں ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری کروالی،اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران ایبٹ آباد میں بڑھتے ہوئے کرونا کیسے اور شرح اموات میں آئے روز اضافہ پر ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد نے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا

    جس پر پرائیویٹ اسکول نیٹ ورک اور سکول مالکان نے ضلعی انتظامیہ کے اس عمل کے خلاف گزشتہ روز لیڈی گارڈن سے لے کر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کے دفتر تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جو بعد ازاں احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہوگئی جس میں تمام شرکاء نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کرونا ایس او پیز کو ہوا میں اڑا دیا تھا

    جس پر ضلعی انتظامیہ نے حرکت میں آتے ہوئے پرائیویٹ اسکول نیٹ ورک کے صدر نقیب اللہ خان جنرل سیکرٹری راجہ قدیر سمیت سات افراد پر زیر دفعہ 188/34 ,341,33B کے تحت مقدمہ درج کر لیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز ایف آئی آر میں نامزد پرائیویٹ سکول نیٹ ورک کے ساتوں عہدے داران انہوں نے مقامی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی۔

  • ایبٹ آباد محکمہ کنٹونمنٹ بورڈ افسران کی کرپشن یا سست روی سامنے آ گئی

    ایبٹ آباد محکمہ کنٹونمنٹ بورڈ افسران کی کرپشن یا سست روی سامنے آ گئی

    ایبٹ آباد محکمہ کنٹونمنٹ بورڈ افسران کی کرپشن یا سست روی امپائر روڈ سمیت کینٹ ایریا تجاوزات کا گھر بن گیا کینٹ بورڈ اہلکار ہفتہ وصولی کے بعد خاموش تماشائی اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ ایبٹ آباد شہر جو کہ چناروں ہوں اور سکولوں کا شہر کہلایا جاتا ہے

    مگر گزشتہ کچھ عرصے کے دوران ایبٹ آباد شہر میں دیگر شہروں سے کاروبار کے لیے آنے والے افراد محکمہ کینٹ بورڈ کو رشوت کے عوض شہر کی مصروف ترین روڈ امپائر روڈ سمیت کینٹ بورڈ کے مختلف حدود میں ان لوگوں نے قبضہ کر کے ڈیرے جما رکھے ہیں

    جس سے ایبٹ آباد شہر کی سڑکیں انتہائی تنگ ہو چکی ہیں نہ تو پیدل چلنے والوں کے لیے کوئی راستہ ہے اور نہ ہی ذرا سی بارش ہوتے ہیں ایبٹ آباد شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگتی ہیں ان بااثر لوگوں نے نکاتی آپ کے لیے بنائے جانے والے نالوں پر بھی قبضہ کر رکھا ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے محکمہ کنٹونمنٹ بورڈ کے افسران ان کے خلاف کاروائی کرنے کے میں مکمل طور پر ناکام ہیں

    بلکہ ہر جمعرات والے دن کینٹ بورڈ کے اہلکار ان سے اپنا حصہ وصول کرکے انہیں مزید شیر بنا دیتے ہیں عوامی حلقوں نے اسٹیشن کمانڈر ایبٹ آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا کنٹونمنٹ بورڈ افسران و اہلکاروں کا قبلہ درست کر کے شہر کو تجاوزات سے پاک کیا جائے

  • ایبٹ آباد کی شاہراہ ریشم کی توسیع اور ہیڈ برج کے لیے کی منظوری

    ایبٹ آباد کی شاہراہ ریشم کی توسیع اور ہیڈ برج کے لیے کی منظوری

    ایبٹ آباد(حمداللہ خان سے )ایم این اے علی خان جدون صوبائی وزیر مال حاجی قلندر لودھی اور اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی کی کوششیں رنگ لے آئیں وزیراعظم عمران خان نے ایبٹ آباد سے گزرنے والی شاہراہ ریشم کی توسیع اور ہیڈ برج کے لیے بارہ ارب روپے کی منظوری دے دی ، اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ ایم این اے علی خان سمیت پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ سے منتخب ہونے والے ایم پی اے ایم این اے نے الیکشن جیتنے کے بعد عوام سے کیا جانے والا وعدہ پورا کردیا

    اس سے قبل ایم این اے علی خان جدون نے شاہراہ ریشم کی مرمت کے لیے وفاقی حکومت سے چالیس کروڑ روپے فنڈ منظور کر کے سڑک کی مرمت کا کام شروع کروایا تھا جو کام اب آخری مراحل میں ہے ایبٹ آباد کے
    شہریوں کا درینہ مسلہ ایبٹ آباد کے قریب انٹرچینج کا تھا تاہم ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے اتفاق رائے سے عوامی مشکلات کے پیش نظر انٹرچینج کا منصوبہ مؤخر کرتے ہوئے شاہراہ ریشم کی توسیع کے منصوبے کو ہی عملی جامہ پہنانے کا فیصلہ کیا

    اس سے قبل بھی شاہراہ ریشم کی فزیبلٹی کئی بار بنائی گئی تاہم فنڈز کی عدم موجودگی کے باعث کا کام نہ ہو سکا گزشتہ روز ایم این اے علی خان جدون اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی اور صوبائی وزیر مال حاجی قلندر لودھی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں ایبٹ آباد سے گزرنے والی بین الاقوامی شاہراہ ریشم کی حالت زار اور ایبٹ آباد کی بڑھتی ہوئی آبادی کے حوالے سے خصوصی طور پر بریفنگ دی جس پر وزیراعظم عمران خان نے تمام مسائل سننے کے بعد ایبٹ آباد کی شاہراہ ریشم کی توسیع اوورہیڈ برج کی تعمیر کے لیے بارہ ارب روپے فنڈ کی منظوری دے دی

    اور ساتھ ہی چیئرمین این ایچ اے کو دونوں منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ہدایات بھی جاری کردی جس کے بعد تینوں اراکین اسمبلی چیئرمین این ایچ اے سے ملے اور انہیں شاہراہ ریشم کی توسیع کے لئے اہم کردار ادا کرنے کا کہا ذرائع کے مطابق اگلے جمعہ تک اس منصوبے کو پلاننگ ڈویژن میں منصوبہ بھیج دیا جائے گا جس کے بعد پی ایس ڈی پی میں اس منصوبے کو بھیجا جائے گا جس کے بعد اس منصوبے کو جون میں ہونے والے بجٹ میں شامل کر کے فنڈ حاصل کیے جا سکیں گے

  • آل ٹریڈ فیڈریشن کابینہ میٹنگ اور اہم فیصلے کیئے گئے

    آل ٹریڈ فیڈریشن کابینہ میٹنگ اور اہم فیصلے کیئے گئے

    ایبٹ آباد(حمداللہ خان سے) آل ٹریڈ فیڈریشن کابینہ میٹنگ اہم فیصلے کیئے گئے کرونا SOP کے نام پر کاروبار سیل کرنے کی پرزور مذمت کے ساتھ قانونی چارہ جوئی اور ہر قیمت پر تاجروں کے معاشی اور عزتِ نفس کے تحفظ کا فیصلہ کیا گیا۔ اور ایبٹ آباد اے ٹی ایف کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تاجروں کے قانونی مفادات کے تحفظ کیلئے لیگل ایڈوائزر کو بطور کابینہ ممبر نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق آل ٹریڈ فیڈریشن کابینہ کا باقاعدہ چوتھا اجلاس 5 اپریل سہ پہر 3 بجے مرکزی دفتر آل ٹریڈ فیڈریشن میں منعقد ہوا۔

    جس کا ایجینڈا سجاد خان جدون نے پیش کیا۔اجلاس میں کروناء وباء کےنتیجے میں پیدا ہونے والی ابتر صورتحال اور تاجروں پر کرونا SOP پر عمل درآمد کے نام پر بے جا سختیوں کے حوالے سے جنرل سیکر ٹری آل ٹریڈ سجاد خان جدون اور صدر سردار شاہنواز نے اُ ٹھائے گئے اقدامات اور دیگر امور رمضان سستا بازار کے انتظامات ، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہونے والی پرائس ریویو کمیٹی میٹنگ ، کرونا وباء کے پھیلاو کے نتیجے میں ہفتہ اتوار کو مخصوص کاروباروں کی بندش کےنوٹیفیکیشن کو جمعہ اور ہفتہ میں تبدیل کرنے اور کیہال چوک میں سیٹھ بلال کی دوکان پر چوری اور تاجر قیادت اور کینٹ پولیس کے تعاون سے چور کی گرفتاری کے نتیجے میں ہونے والی رقم وصولی جیسے امور و دیگر اہم معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی

    اور آئندہ کا لائحہ عمل پر تجاویز لینے کے بعد ٹھوس حکمت عملی تیار کی گئی جس کے تحت پہلے مرحلے میں کرونا SOP پر عمل درآمد کیلئے آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا اور ماسک اور سینٹائزر کے استعمال اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے جنرل باڈی کو متحرک کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اور بے جا اور غیر قانونی جرمانوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کے فیصلے کے ساتھ ایبٹ آباد اے ٹی ایف کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تاجروں کے قانونی مفادات کے تحفظ کیلئے لیگل ایڈوائزر کو بطور کابینہ ممبر نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

    صدر سردار شاہنواز اور جنرل سیکرٹری سجاد خان جدون نے تاجر برادری کیلئے انتہائی کم قیمت پر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے مختلف ہسپتالوں کے ساتھ کی گئی پیش رفت پر کابینہ کو بریفنگ دی اور جلد تاجر برادری کو اس حوالے سے خوشخبری دینے کا عندیہ دیا گیا اور جنرل باڈی اجلاس کے جلد انعقاد کے لیئے کمیٹی تشکیل دے کر ہدایات جاری کر دی گئی اور کابینہ کارکردگی کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

  • بچوں سے زیادتی کرنے والے انسان نہیں درندے ہیں،اسپیکر کے پی کے اسمبلی

    بچوں سے زیادتی کرنے والے انسان نہیں درندے ہیں،اسپیکر کے پی کے اسمبلی

    اسلام آباد:اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا کہ معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے انسان نہیں بلکہ انسان کے بھیس میں درندے ہیں۔ بڑے افسوس کی بات ہے کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کے کیسز میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اب وقت آ گیا کہ بچوں سے زیادتی کرنے والے تمام درندہ نما انسانوں کو بدترین سزاؤں کے ذریعہ عبرت کا نشانہ بنایا جائے اور اس سلسلے میں خیبرپختونخوا اسمبلی ہنگامی بنیادوں پر قانون سازی کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی کمیشن برائے حقوق اطفال کی جانب سے بچوں پر جنسی تشدد اور بدسلوکی کے خلاف منعقد کیے گئے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اجلاس کے دیگر شرکاء میں چیئرپرسن قومی کمیشن برائے حقوق اطفال افشاں تحسین، ممبران صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا عائشہ بانو، سمیرا شمس، سجدہ حنیف، عائشہ نعیم، ریحانہ اسماعیل کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر بچوں کے ساتھ بدفعلی اور جنسی تشدد کو روکنے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر جائزہ لیا گیا اور مختلف قانونی اقدامات اٹھانے کا عزم کیا گیا۔ جن میں بازاروں میں جگہ جگہ قائم کمپیوٹر سنٹرز اور موبائل کی دکانوں کی کڑی نگرانی شامل ہے جہاں پر بچوں کے موبائل فون میں میموری کارڈ کے ذریعہ غیر اخلاقی مواد ڈالا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ تعلیمی نصاب میں بچوں کے لیے آگاہی بھی شامل ہے۔ اس موقع پر اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور پیمرا کے ذریعے الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا کو اس مہم میں بھرپور طریقے سے شامل کیا جائے گا تاکہ بچوں کو آگاہی مہیا کی جا سکے۔ اس موقع پر سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو غیروں کے رحم وکرم پر نہ چھوڑیں اور ان کی خود حفاظت کریں تاکہ ان کی عزت اور زندگی محفوظ رہ سکیں انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ اگر آپ استاد ہے تو یہ آپ کا بھی فرض ہے کہ بچوں کو جنسی تشدد اور غیر اخلاقی حرکات کے بارے میں بتائیں تاکہ وہ بروقت اس قسم کے کسی بھی واقعے سے نمٹنے کی صلاحیت پیدا کر سکیں۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی نے اس حوالے سے تین کمیٹیوں کی بھی تشکیل دے رکھی ہے جنہوں نے اپنی سفارشات حکومت خیبر پختونخواہ کو بھجوا دیئے ہیں اور بہت جلد ان کو قانون کا باقاعدہ حصہ بنا لیا جائے گا۔

  • کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، دکانداروں کو بھاری جرمانے

    کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، دکانداروں کو بھاری جرمانے

    ایبٹ اباد کرونا کے بڑھتے کیس کے پیش نظر ڈی سی ایبٹ اباد نے مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا تفصيلات کے مطابق ڈی سی ایبٹ اباد محمد مغیث نے مارکیٹوں کا دورہ کیا ایس او پی پر عمل نہ کرنے والے دوکانداروں اور ھوٹلوں کو سیل کر دیا گیا موقع پر موجود دوکانداروں پر بھاری بھر جرمانے بھی عاٸد کیے گے ان میں 5ھوٹل اور 3دوکانوں کو سیل گیا ایبٹ اباد میں کرونا کے بڑھتے کیسوں کو کنڑول کرنے کے لیے ایس او پی پر سختی سے عملدرآمد کیا جارھا ھے

    اسی طرح مسافر گاڑیاں پر بھی سختی کی گی ھے جہاں ماسک کے بیغر جرمانے اور سزا کا تعین کیا گیا ھے عوام کو کرونا کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رھا ھے ھفتے اور اتوار کو مکمل لاڈن کرنا پڑھتا ھے ھری پور سمیت محتلف شہروں میں ایس و پی پر عمل جاری ھے سردار الطاف ڈسٹرکٹ رپورٹر باغی نیوز ایبٹ اباد