Baaghi TV

Category: ایبٹ آباد

  • ایبٹ آباد کے خواجہ سرا مسائل کا شکار، تاحال شکایات حل نہ ہو سکیں

    ایبٹ آباد کے خواجہ سرا مسائل کا شکار، تاحال شکایات حل نہ ہو سکیں

    ڈسٹرکٹ کونسل ایبٹ آباد میں خواجہ سرراوں کی کھلی کہچری منقعد کی گی مہمان خصوصی ایبٹ آباد کے ڈپٹی کمنشر محمد مغیث اللہ تھے کہچری میں موجود خواجہ سرراوں کی شکایات سنی گئی اجلاس سے دوران خطاب مین کمشنر ایبٹ آباد نے کہا کہ خواجہ سراؤں کے اعداد وشمار معلوم کرنے کے لیے رجسٹریشن کا عمل جاری رھے گا انھوں نے کہا کہ رمضان میں خواجہ سراوں کو راشن بھی تقسيم کیا جاۓ گا خواجہ سراوں کو درپيش مشکلات حال کرنے کے لیے ھر مکمن کوشش کی جاۓ گی

    کہچری میں لوکل گورنمنٹ ڈسٹرکٹ شوشل افیسر و دیگر محکمہ کے افسران بھی موجود تھے یاد رھے کہ خواجہ سراوں کی درست اعداد وشمار اب تک نہیں ھو سکی خواجہ سراؤں نے فحاشی کو ملک پاکستان کے طول وعرض میں پھیلایا ھوا ھے گورنمنٹ پاکستان نے کوٸی باقاعدہ منصوبہ بندی نہیں کی جس سے فعاشی کو روکا جاسکے میڈیکل محکمہ صحت خواجہ سرا بننے والوں کو مکمل چیک کر کے سرٹیفٹیک جاری کرے ان میں سنکیڑوں مرد ایسے ھیں جو شوقیہ طور خواجہ سرا کے روپ میں ھیں اسلامک قانون سازی کو لاگو کرکے کنڑول کیا جاسکتا ھے

  • ریسکیو 1122 کو مانسہرہ میں ایک سال مکمل ، سالانہ تقریب کا انعقاد

    ریسکیو 1122 کو مانسہرہ میں ایک سال مکمل ، سالانہ تقریب کا انعقاد

    ریسکیو 1122 کو مانسہرہ میں ایک سال مکمل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر قاسم علی خان سالانہ تقریب میں شرکت کی اور کیک کاٹا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حفیظ الرحمن صاحب نے ان کا استقبال کیا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر قاسم نے ریسکیو 1122 کے ایمرجنسی میں استعمال ہونے والے تمام الات اور اپریشن وہیکلز کا جائزہ لیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حفیظ الرحمن صاحب کوریسکیو 1122 کی جانب سے عوام الناس کو فراہم کی جانے والی سروسز اور خدمات سے متعلق اگاہ کیا ڈپٹی کمشنر نے کہا ریسکیو 1122 مانسہرہ کی خدمات قابل تعریف ہے عوام کیلے ریسکیو سروس کسی نعمت سے کم نہیں

    21 2020 کے دوران ریسکیو 1122مانسہرہ نے مشکل ترین صورتحال کے باوجود پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوے بہت سے لوگوں کی جانوں اور مال کو محفوظ بنایا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حفیظ الرحمن صاحب نے ڈپٹی کمشنر مانسہرہ ڈاکٹر قاسم علی کو ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد صاحب کی طرف سے شیلڈ پیش کی آخر میں ریسکیو اہلکاروں کو بہترین کارکردگی پر اپریشیٹ سرٹیفکیٹ دیے۔۔۔۔

  • تربیلا ڈیم کے پیداواری یونٹ بند ، بجلی کی پیداوار میں‌واضح کمی

    تربیلا ڈیم کے پیداواری یونٹ بند ، بجلی کی پیداوار میں‌واضح کمی

    باغی نیوز (سردار الطاف )تربیلا ڈیم بجلی گھر کے 13پیداواری یونٹ بند ھوگئے ، تفصيلات کے مطابق تربیلا ڈیم بجلی پیدا کرنے والے یونٹ بند ھو جانے سے بجلی کی پیداوار واضح کمی ریکارڈ کی گی 17 یونٹ میں سے اب 4 یونٹ کام کر رھے ھیں بجلی کی پیداوار 4888سے کم ھو کر 390میگاواٹ رہ گی ھے واضح رھے شمالی علاقہجات سے پانی نہ انے سے تربیلا ڈیم کی سطح 1550.00سے کم ھو کر 1405.23 فٹس رہ گی ھے پانی کا اخراج 1200کیوسک کر دیا گیا بجلی کی لوڈشٹنگ زیادہ ھوگی ھے

    سابق صدر ایوب خان نے 7 ڈیم بنائے۔جن میں دو بڑے ڈیم منگلا اور تربیلا ھیں۔بعد میں آنے والی حکومتوں نتے تاحال کوئی ڈیم نہ بنا یا ا۔۔بلکہ انہوں نے انڈیا کو ھمارے دریاوں پر ڈیم بنانے دیے۔۔اس وجہ سے دریا خشک ھوئے۔۔پہلے ھر سال سیلاب آتے تھے۔۔اب اسی وجہ سے نہں آتے۔۔30 سال ملک کو لوٹ کر دیوالیہ کر گئے۔۔بجلی میں اربوں کھاگئے۔

    باغی نیوز سے سردار الطاف ھزارہ ایبٹ اباد

  • چادر اور چار دیواری کے تقدس کا تحفظ ہر مسلمان عورت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے

    چادر اور چار دیواری کے تقدس کا تحفظ ہر مسلمان عورت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے

    آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن(اپووا) کے سر پرست اعلی زبیر احمد انصاری،صدر ایم ایم علی،سنئیرنائب صدر فاطمہ شیروانی،چیف آرگنائزر ثناء آغا خان،ساجدہ چوہدری اور صباء رانا نے خواتین کے عالمی دن پر بلائے گئے تنظیمی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ جسم اللہ کی عطا ہے اور اس پر اللہ کا ہی اختیار ہے ہم اپنی مرضی سے ایک اعضاء بھی نہیں ہلا سکتے،پاکستان ایک اسلامی ملک ہے ہمیں اپنی مرضی سے نہیں بلکہ اسلام کے وضح کردہ اصولوں کے تحت زندگی گزارنی چاہئیے۔

    چادر اور چار دیواری کے تقدس کا تحفظ ہر مسلمان عورت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کا عالمی دن ہمیں احساس دلاتا ہے کہ خواتین کو اپنے معاشرے کا اہم حصہ مانتے ہوئے ان پر ہرقسم کے تشدد کے خاتمے کے ساتھ مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔دنیا کا ہر مذہب خواتین کا احترام اوران کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کا درس دیتا ہے،اس موقع پر،علیمہ عرفان،سدرہ امبرین،حفصہ خالد،مدیحہ کنول بھی موجود تھیں جبکہ دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والی خواتین عہدیداران اور ممبر ان کی کثیر تعداد نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

  • صحت سہولت پروگرام کے حوالے سے آگاہی ہر شہری کا حق

    صحت سہولت پروگرام کے حوالے سے آگاہی ہر شہری کا حق

    صحت سہولت پروگرام کے حوالے سے آگاہی ہر شہری کا حق ہے کنگ عبداللہ ہسپتال میں صحت سہولت پروگرام کے تحت 320 بیڈ قائم کیے گئے ہیں صحت سہولت پروگرام کے تحت کے پی کے کی عوام پورے ملک کے ہسپتالوں سے علاج کروا سکتی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف ضلع مانسہرہ کی خواتین عہدیداران فروع اشتیاق طاہرہ جبین ناصرہ بی بی رخشندہ جبین صفیہ بی بی عمارہ شاہ نازیہ بی بی سمیت دیگر نے کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ میں ڈی ایم ایس فوکل پرسن صحت سہولت پروگرام ڈاکٹر عمیر اسسٹنٹ صحت سہولت پروگرام ہاشم وحید وحید اکرم کوآرڈینیٹر صحت سہولت فارمیسی کے ساتھ ملاقات کی

    جس پر ڈی ایم ایس فوکل پرسن صحت سہولت پروگرام ڈاکٹر عمیر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ میں صحت سہولت پروگرام کے تحت 320 بیڈ مریضوں کے لیے قائم کیے گئے ہیں صحت سہولت پروگرام میں ایبٹ آباد مانسہرہ سمیت پورے پاکستان کہ ہزاروں پرائیویٹ اور تمام سرکاری اسپتال شامل ہیں جو کہ اس پروگرام کے تحت عوام کو بہتر صحت کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ صحت سہولت پروگرام کے تحت بہت سے مریضوں کو علاج کی سہولت میسر ہوگی جس کا اجرا کر دیا گیا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام میں صحت سہولت پروگرام کی آگاہی پر زور دیا جائے تاکہ ہر شخص صحت سہولت پروگرام سے مستفید ہو سکے…

    مانسہرہ(جواد خان )

  • جرنلسٹ اشفاق کیانی کی ایف آئی اے کہ خلاف مقدمہ اندراج کے لیئے درخواست

    جرنلسٹ اشفاق کیانی کی ایف آئی اے کہ خلاف مقدمہ اندراج کے لیئے درخواست

    ایبٹ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)صحافی کی جانب سے پولیس کو ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ اندراج کے لیئے درخواست۔ صحافی اشفاق کیانی کے مطابق ایبٹ آباد ایف آئی اے اہلکاروں نے انھیں قتل کرنے کی دھمکیاں دی ہیں،حبس بے جا میں رکھا ہے اور غیر قانونی طور پر موبائیل فون چھینا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے اہلکاروں سے جان کا خطرہ ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق صحافی کے خلاف درخواست موصول ہوئی تھی۔ جس پر پوچھ کچھ کی ہے۔

    تفصیلات کہ مطابق ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے صحافی اشفاق کیانی نے پولیس کو مقدمہ اندراج کے لیئے درخواست دی ہے۔ تھانہ میرپور ایبٹ آباد میں جمع کروائی گئی درخواست کا نمبر 450 ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ میں ایک ٹیلی وژن چینل میں بیورچیف کے علاوہ سوشل میڈیا پر ایس ای سی پی سے رجسڑ ادارہ ہزارہ ون ٹیلی وژن چلاتا ہوں۔ جو کہ ایف بی آر سے بھی رجسڑ ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ کچھ عرصہ قبل ایک خاتون نیکچھ عرصہ قبل اس وقت کے تھانہ کینٹ ایبٹ آباد کے ایس ایچ او سردار واجد کے خلاف پریس کانفرنس کی تھی۔ اس پریس کانفرنس کے بعد مجھے عبدالباسط نامی ایف آئی اے اہلکار نے ایف آئی اے دفتر میں بلا کر دھمکیاں دینا شروع کردیں۔ ہم بھائیوں کو حبس بے جا میں رکھا، موبائیل فون چھین لیا اور مجھے بار بار کہتا رہا کہ ہم تمھارے خلاف ایف آئی آر دیں گے اور تمھارا انکاونٹئر کردیں گے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ مجھے ایف آئی اے اہلکاروں کی جانب سے جان کا شدید خطرہ ہے قانونی کاروائی کرکے میرا موبائیل فون واپس دلایا جائے۔ ایف آئی اے ایبٹ آباد کے اسٹنٹ ڈائریکٹر مدثر کا کہنا تھا کہ انھوں نے سردار واجد کی جانب سے دی جانے والی درخواست کے بعدشہزاد کیانی کو قانون کے مطابق پوچھ کچھ کے لیئے بلایا ہے اور اس کا فون فارنسنگ لیبارٹری کے لیئے ضبط کیا گیا ہے۔ ان کا دعوی تھا کہ قانون کے مطابق کاروائی ہورہی ہے تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ کس قانون کے تحت کاروائی ہورہی ہے۔ دوسری جانب ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کا اجلاس صدر قیوم تنولی اور جنرل سیکرٹری طارق جدون ہوا۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایف آئی اے کے غیر قانونی ہتھکھنڈوں کے آگے نہیں جھکا جائے گا بلکہ ہر قانونی فورم پر آواز اٹھائی جائے گئی۔ ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے مطابق معاملے پر ملک بھر کی صحافی برداری کو آگاہ کیاجارہا ہے۔ اظہار رائے کی آزادی اور مظلوم کی آواز بلند کرنا ہر صحافی کی ذمہ داری ہے اور وہ یہ ذمہ داری ادا کرتے رہیں گے۔ سوشل میڈیا پر موجود وڈیو میں ایک خاتون سردار واجد پر الزام لگا رہی ہیں ک انھوں نے ان سے رشوت لی ہے۔ انھوں نے سردار واجد پر مختلف الزامات عائد کیئے ہیں۔

  • انصاف آپ کی دہلیز پر، ڈی پی او مانسہرہ نے کھلی کچہری لگا لی

    انصاف آپ کی دہلیز پر، ڈی پی او مانسہرہ نے کھلی کچہری لگا لی

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ آصف بہادر(پی ایس پی) کی تھانہ سٹی میں کھلی کچہری عوام کی بڑی تعداد میں شرکت۔تفصیلات کےمطابق ڈی۔پی۔او مانسہرہ آصف بہادر نے تھانہ سٹی میں کھلی کچہری کی جس میں عوام کی بڑی تعداد نےشرکت کی اوراپنے مسائل۔شکایات اور تجاویز سے ڈی۔پی۔او مانسہرہ کو آگاہ کیا۔جن کے فوری حل کےلئیے ڈی۔پی۔او مانسہرہ نے احکامات جاری کئیے کھلی کچہری کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا۔

    ڈی۔پی۔او مانسہرہ آصف بہادر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ پولیس شہیدوں اور غازیوں کی پولیس فورس ہے۔خطے کے پائیدار امن کے لئیے خیبر پختونخواہ پولیس نے بے تحاشا قربانیاں دی ہیں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فوردسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر خیبر پختونخواہ کی عوام نے بھی محب الوطنی کامظاہرہ کرتے ہوۓ پولیس اور سکیورٹی اداروں کاساتھ دیا ہے ڈی۔پی۔او مانسہرہ کاکہنا تھا کہ مانسہرہ پولیس مکمل طور پر سیاسی مداخلت سے آزاد ہے۔اور میرٹ پر کام کررہی ہے ڈی۔پی۔او مانسہرہ نے مزید کہا کہ مانسہرہ پولیس عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئیے تمام وسائل برؤۓ کار لا رہی ہے۔

    کھلی کچہری کا مقصد پولیس تک عوام کی رسائ اور عوام کے مسائل سے آگاہی ۔جرائم کی روک تھام میں کمی کے لئیے اور ضلع مانسہرہ میں قیام امن کے لئیے عوام کا تعاون حاصل کرنا ہے عوام کےساتھ غلط رویہ رکھنے اور میرٹ پرکام نہ کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائ کی جارہی ہیں۔اور آئیندہ بھی ایسے ملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائیوں کا سلسہ جاری رہے گا۔جب کہ اچھی ڈیوٹی سرانجام دینے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائ بھی کی جارہی ہے ہوائ فائرنگ پر بات کرتے ہوۓ ڈی۔پی۔او مانسہرہ کا کہنا تھا کہ ہوائ فائرنگ ایک خاموش قتل ہے کسی کو بھی یہ حق نہیں کہ وہ اپنی وقتی خوشی کے لئیے کسی بےگناہ کا خوشیوں سے بھرا گھر اجاڑ دے منشیات فروشوں کے حوالے سے ڈی۔پی۔او مانسہرہ کا کہنا تھا کہ ضلع مانسہرہ میں منشیات فروشوں کی کوئ جگہ نہیں ہے۔کھلی کچہری کے پلیٹ فارم سے میسج دیتے ہوۓ ڈی۔پی۔او مانسہرہ کا کہنا تھا کہ تمام منشیات فروش یا تو یہ مکروہ دھندہ چھوڑ دیں یا پھر ضلع مانسہرہ چھوڑ دیں۔ورنہ بہت جلد سلاخوں کے پیچھے ہونگے۔

    ایسے تمام افراد کے خلاف تمام ایس۔ایچ۔او صاحبان کو سخت قانونی کاروائیوں کا حکم بھی دےدیا گیا ہے اس موقع پر عمائدین علاقہ۔عوامی نمائیندوں۔اور مختلف مکتبہ فکرسے تعلق رکھنےوالی عوام نے ڈی۔پی۔او مانسہرہ کی کھلی کچہری کرنے کے اس اقدام کو سراہتے ہوۓ کہا کہ ضلع مانسہرہ کی عوام معاشرتی جرائم کی روک تھام کے لئیے مانسہرہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی کالے شیشوں والی گاڑیوں ، پولیس لائٹس اور کمسن رائیڈرز کےخلاف کاروائ کے مطالبے پر انھوں نے ٹریفک انچارج کو ایسے تمام افراد کےخلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں کرنے کا حکم بھی دے دیا کھلی کچہری کے اختتام پر ڈی۔پی۔او مانسہرہ آصف بہادر نے عوام کی درخواستیں/کمپلینٹس بھی وصول کی۔کچھ لوگوں کے مسائل موقع پر ہی حل کر دئیے گئیے جبکہ کچھ مسائل کے حل کے لئیے موقع پر موجود پولیس افسران کواحکامات بھی جاری کر دئیے۔

  • ضلع مانسہرہ کی عوام ‏ کو خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک اور انقلابی اقدام

    ضلع مانسہرہ کی عوام ‏ کو خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک اور انقلابی اقدام

    صوبائی حکومت بالخصوص ‎وزیراعلی ‎خیبرپختونخوا کا اور ڈجی ریسکیو ڈاکٹر خطیر احمد صاحب کا ضلع مانسہرہ کی عوام ‏ کو خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک اور انقلابی اقدام، مانسہرہ ریسکیو1122 کی ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقلی سروس کا آغازکر دیا ، مانسہرہ ڈسٹرکٹ ہاؤس میں میٹینگ منقعد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر مانسہرہ ڈاکٹر قاسم علی خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حفیظ الرحمن ڈی ایچ آؤ مانسہرہ ڈاکٹرمشتاق Ac ہیڈ کوارٹر اور دیگر افسران کی موجودگی میں ریسکیو 1122 مانسہرہ کے حوالے کر دی گئی

    ضلع کے دورافتادہ علاقوں میں قائم بی ایچ یو اور آر ایچ سی وغیرہ لائے جانے والے تشویشناک حالت میں زخمیوں اور مریضوں کو دوسرے ہسپتال منتقل کرنے کے لیے ریفرل ‎ایمبولینس سروس شروع کردی . اب ضلع مانسہرہ میں تشویشناک مریضوں کو بہتر علاج معالجہ کے لیے ایک سے کسی بھی دوسرے ہسپتال میں ریسکیو ایمبولینس میں منتقل کیا جائیگا۔

  • سندھ میں ریٹائر ملازمین اپنے مطالبات کی منظوری کے لیئے تاحال سراپا احتجاج

    سندھ میں ریٹائر ملازمین اپنے مطالبات کی منظوری کے لیئے تاحال سراپا احتجاج

    سندھ میں ریٹائر ملازمین اپنے مطالبات کی منظوری کے لیئے تاحال سراپا احتجاج سندھ حکومت گروپ انشورنس کی ادائگی نہ کرنے پر دادو میں ملازمین کی جانب سے گروپ انشورنس کی ادائگی کے لیئے احتجاجی مظاہرہ چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس کی اپیل

    سندھ میں رٽائرڊ ملازمین کے گروپ انشورنس کی ادائگی نہ ہونے کے خلاف دادو میں ریٹائر ملازمین کی جانب سے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھاکر نعرے بازی کی دادو پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

    مظاھرین پیر مٹھل، بھائی خان اور دیگر نے کہا کہ سندھ حکومت نے عدلیہ کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا ہے رٽائرڊ ملازمین تاحال دربدری کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں انہوں بتایا کہ سندھ حکومت سندھ انشورنس کمپنی کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کرکے ہمیں پریشان کر رہی ہے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے کہ رٽائرڊ ملازمین کے مطالبات کا نوٹس لے کر گروپ انشورنس کی ادائگی کو یقینی بنائیں…..

  • مچھلی کا شکار کرنے آیا 18 سالہ نوجوان ڈوب گیا

    مچھلی کا شکار کرنے آیا 18 سالہ نوجوان ڈوب گیا

    ایبٹ اباد (نمائندہ باغی ٹی وی ، سردار الطاف )

    حویلیاں جھنگڑا ڈیم میں 18سالہ نوجوان ڈوب گیا
    تفصیلات کے مطابق 18سالہ نوجوان انضمام ولد سہیل سکنہ حویلیاں آج دن کو مچھلی کا شکار کرنے جھنگڑا ڈیم گیا جہاں پر بہت نزدیک سے مچھلی شکار کرنے کی کوشش میں پھیسل کر ڈیم میں جا گرا اطلاع ملتے ھی پولیس ریسکیو 1122حویلیاں میڈیکل کی ٹیمیں موقع پر پنہچ گی مسلسل تلاش کے بعد انضمام کو گہراٸی سے نکال لیا گیا زیادہ وقت پانی میں رھنے موت واقع ھو گی

    انضمام کے ورثا سمیت اھل محلہ بھی موقع پر موجود تھے یاد رھے اس ڈیم میں سیکیورٹی نہیں ھے نہ ھی تحصیل انتظامیہ نے کوٸی ماکول بندوبست کیا ھے یہ انتظامیہ کی نااھلی ھے

    اس سے پہلے بھی اسی ڈیم میں کٸ قیمتی جانوں کا ضیاع ھوا ھے نوجوان کی اچانک وفات پر ھر انکھ اشک اشک تھی باغی نیوز ایبٹ اباد سے سردار الطاف

    حویلیاں جھنگڑا ڈیم میں انضمام ولد سہیل نامی نوجوان کے ڈوبنے کی اطلاع پر غوطہ خور اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئیں

    ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں نے 30 منٹ کے سرچ آپریشن کے بعد انضام نامی نوجوان کا جسد خاکی ڈیم سے نکال لیا