Baaghi TV

Category: باغی ٹی وی الیکشن سیل

باغی ٹی وی کی طرف سے عام انتخابات 2024 کے لیے خصوصی کوریج

  • الیکشن کے بعد دھرنا دینے یا پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ بیر سٹر گوہر علی خان

    الیکشن کے بعد دھرنا دینے یا پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ بیر سٹر گوہر علی خان

    پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ الیکشن کے بعد دھرنا دینے یا پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
    بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ الیکشن کے بعد ہم پارلیمان میں بیٹھیں گے، ہمارے امیدوار ہمارے ساتھ ہی رہیں گے۔انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہمارے آزاد ارکان جیتنے کے بعد ہمارے ساتھ مل جائیں گے۔سیاسی حریفوں پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ہم سے این آر او مانگ رہے تھے، اور جیسے ہی یہ حکومت میں آئے اپنے کیسز بند کروا دیے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دینے کے بعد انتخابی نشان ”بلا“ پی ٹی آئی سے لے لیا تھا۔ جس کے بعد پی ٹی آئی کے امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

  • الیکشن کمیشن   نے الیکٹرانک میڈیا پر سیاسی اشتہارات، بیانات مسلسل چلائے جانے کا نوٹس لے لیا

    الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک میڈیا پر سیاسی اشتہارات، بیانات مسلسل چلائے جانے کا نوٹس لے لیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پیمرا کو ہدایت کی ہے کہ تمام چینلز الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ 182 اور کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ برائے قومی میڈیا کی پابندی کو یقینی بنائے۔

    باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکٹرانک میڈیا پر سیاسی اشتہارات، بیانات و متن کے مسلسل چلائے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو سختی سے ہدایت کی ہے وہ ایسے تمام چینلز کا محسابہ کرے اور الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ 182 اور کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ برائے قومی میڈیا کی پابندی کو یقینی بنائے۔

    کمیشن نے پیمرا کو یاد دہانی کرائی ہے کہ الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ 182 اور کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ برائے قومی میڈیا کے تحت 6 فروری کی شب 12 بجے کے بعد الیکشن مہم ، اشتہارات ودیگر تحریری مواد کی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر تشہر پر پابندی ہے اور اس پابندی کی خلاف ورزی کے مرتکب الیکٹرانک میڈیا چینلز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    اڈیالہ جیل، دیگر قیدیوں کے ہمراہ عمران خان نے بھی ووٹ کاسٹ کر دیا

    کراچی میں دھماکا،ایک شخص جاں بحق،بچی سمیت دو افراد زخمی

    فارم 45کی تیاری کیلئے پریزائیڈنگ افسران کو تحریری ہدایات جاری

  • پی ٹی آئی  امیدوار راجہ بشارت نےالیکشن بائیکاٹ کی خبروں کی تردید کر دی

    پی ٹی آئی امیدوار راجہ بشارت نےالیکشن بائیکاٹ کی خبروں کی تردید کر دی

    اسلام آباد: این اے 55 راولپنڈی سے پی ٹی آئی امیدوار راجہ بشارت نے الیکشن کا بائیکاٹ کر نے کی خبروں کی تردید کر دی-

    باغی ٹی وی: سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی کہ این اے 55 راولپنڈی سے پی ٹی آئی امیدوار راجہ بشارت نے الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا ہے تاہم اب راجہ بشارت نے ایک ویڈیو پیغام میں تردید کرتے ہوئے اس خبر کو فیک قرار دیا ہے-
    https://x.com/RajaBasharatLAW/status/1755281349970157905?s=20
    راجہ بشارت نے کہا کہ وہ الیکشنز سے دستبردار نہیں ہوئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے فیک ویڈیو پھیلائی جا رہی ہیں۔ میں حلقہ این اے 55 سے تحریک انصاف کا اُمیدوار ہوں اور انشاللہ کل ہم یہ سیٹ بھاری لیڈ سے جیتیں گے ایسے اوچھے ہتھکنڈے ہمارے ارادوں کو کمزور اور متزلزل نہیں کر سکتے-

    انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین شکست کے خوف سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں کبھی ہماری گرفتاریوں کا سسلہ شروع کرتے ہیں کبھی جعلی ویڈیوز کے ذریعے افواہیں پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں-

    دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں راجا ناصر کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کے دوران اے آئی جی اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ راجا ناصر کو کار سرکار میں مداخلت کیس میں گرفتار کیا گیا، راجہ ناصر کو راولپنڈی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

    قبل ازیں، ایس ایس پی آپریشنز عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے راجہ ناصر کی گرفتاری سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ پی پی 11 کے امیدوار ہمارے پاس نہیں البتہ ہمیں اُن کی گمشدگی کی اطلاع ون فائیو کے ذریعے ملی عدالت نے پہلے آدھے گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے عدم بازیابی کی صورت میں حلقے کے انتخابات ملتوی کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

    جس پر جسٹس ارباب طاہر نے کہا کہ الیکشن میں امیدوار نہیں ہوگا تو مہم کیسے چلائے گا، اسلام آباد میں اس طرح کے واقعات نہیں ہونے چاہئیں، جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا کہ راجا ناصر کو راولپنڈی سے بھی گرفتار کیا جاسکتا تھا وہ اسلام آباد میں کیوں گرفتار ہوئے؟

    جس پر اے آئی جی اسلام آباد پولیس نے کہا کہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا کہ انہیں کہاں سے گرفتار کیا گیااس موقع پر وکیل درخواستگزار نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ راجا ناصر کو الیکشن کے بعد بھی گرفتار کیا جاسکتا تھاگرفتاری ہوئی مگر دو گھنٹے پہلے تک ایس پی کہہ رہے تھے کہ پتا ہی نہیں۔

    انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عبوری ضمانت دے دیں تاکہ کل الیکشن کا دن گزر جائے، اس کے بعد اے آئی جی پولیس نے بتایا کہ راجا ناصر کو تھانہ مورگاہ کی پولیس نے گرفتار کیا جس پر عدالت نے کہا کہ ہم ایس ایچ او مورگاہ کو راجا ناصر کو پیش کرنے کا حکم دیں؟

    جسٹس ارباب محمد طاہر نے اے آئی جی کو کہا کہ آپ انتخابات کو متنازع بنا رہے ہیں، عدالت نے سی پی او راولپنڈی کو ساڑھے آٹھ بجے راجا ناصر کو پیش کرنے کا حکم دیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر پنڈی پولیس راجہ ناصر کو لیکر اسلام آباد ہائی کورٹ روانہ ہو گئی،سی پی او پنڈی بھی ہمراہ ہیں-

  • اگر سادہ اکثریت نہیں ملتی تو اتحادی حکومت کا فیصلہ مشاورت سے کرنا ہوگا، شہباز شریف

    اگر سادہ اکثریت نہیں ملتی تو اتحادی حکومت کا فیصلہ مشاورت سے کرنا ہوگا، شہباز شریف

    الیکشن میں چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں، دھماکوں کا مقصد ہے ووٹرز کو ڈرایا جائے تاکہ وہ ووٹ ڈالنے نہ آئیں، تین سال پہلے دوبارہ بعض فیصلے ایسے ہوئے کہ دہشتگردوں کو موقع ملا، دنیا کا امن پاکستان کی عظیم قربانیوں سے حاصل کیا گیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر ن لیگ کو سادہ اکثریت ملی تو وزیراعظم نواز شریف ہوں گے، اگر سادہ اکثریت نہ ملی اور اتحادی حکومت بنی تو فیصلہ مشاورت سے ہوگا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ حکومت بنتے ہی فی الفور ایک اور آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ہوگا۔ بند اور نقصان میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری کرنا ہوگی۔ کراچی پورٹ پر سال میں اربوں کھربوں کی امپورٹ ہوتی ہے اور اربوں کھربوں روپے کی امپورٹ ڈیوٹی آپ کی بنتی ہیں۔ ریکوری میں اتنی بڑی خلیج ہے جس کا سوچ بھی نہیں سکتے۔
    صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ موجودہ سلیب کو ریکور کر لیں تو یہ ایک بڑی کامیابی ہو گی اور ایسے اثاثوں کو بیچنا چاہیے جو نقصان میں ہیں۔ آوٹ آف دی باکس سوچنا ہوں گے۔صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ میٹنگ میں تین خواتین موجود تھیں، خواتین کا پہلا سینٹر ملتان میں مسلم لیگ ن نے قائم کیا، پنجاب میں ہزاروں خواتین کےلیے ووکیشنل سینٹر قائم کیے۔شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کی بیماری سیریس تھی، بیماری پر اس وقت کی حکومت نے میڈیکل بورڈ بنایا تھا۔صدر مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ دانش اسکولز کا نیٹ ورک پورے ملک میں پھیلائیں گے، ہم نے پنجاب میں ڈھائی لاکھ ٹیچر بھرتی کیے، انہیں تربیت دی۔

  • اوکاڑہ:الیکشن 2024، پولنگ سامان کی پولیس کی حفاظت میں ترسیل

    اوکاڑہ:الیکشن 2024، پولنگ سامان کی پولیس کی حفاظت میں ترسیل

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )الیکشن 2024، پولنگ سامان کی پولیس کی حفاظت میں ترسیل کے عمل مکمل
    تفصیلات کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ ریٹرننگ افسران کی طرف سے پولنگ سٹاف کو سامان کی ترسیل کی گئی۔ترجمان کے مطابق
    پریذائیڈنگ افسران اپنے عملے کے ساتھ سامان وصول کیا۔پولنگ عملہ کے لئے ٹرانسپورٹیشن کا بھی انتظام کیا گیا ہے،

    پاک فوج اور پنجاب رینجرز کے دستے بھی عملے اور سامان کی حفاظت کیلئے موجود رہے۔سپیشل وہیکلز پولنگ عملہ، سامان اور پولیس افسران کو لیکر پولنگ اسٹیشنز کیلئے روانہ ہو ئے ۔اس موقع پر ڈی پی او اور ڈی سی بھی موجود تھے.

  • پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار کی  فارم 45 سے متعلق الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

    پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار کی فارم 45 سے متعلق الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

    گجرات: عام انتخابات 2024، فارم 45 سے متعلق الیکشن کمیشن میں درخواست دائر ہو گئی-

    باغی ٹی وی: درخواست تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مدثر رضا نے دائر کی،جس میں مدثر رضا مچھیانہ نے الزام لگایا کہ پی پی 31 گجرات میں پریذائیڈنگ افسران سے فارم 45 پہلے ہی سائن کروا لیے گئے ہیں، پریذائیڈنگ افسران سے فارم 45 پر دستخط لے کر انتخابی سامان دیا گیا ہے-
    gujrat
    مدثر رضا مچھیانہ نے درخواست میں استدعا کی الیکشن کمیشن پی پی 31 گجرات میں فارم 45 پر پہلے ہی سائن کروانے کا نوٹس لے، الیکشن کمیشن فارم 45 پر سائن کروانے کی کاروائی بذریعہ حکومتی اور ضلعی انتظامیہ کی مدد سے روکے-

  • گھوٹکی : پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور کی پتافی ہاؤس میرپور ماتھیلو میں آمد

    گھوٹکی : پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور کی پتافی ہاؤس میرپور ماتھیلو میں آمد

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری) پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور کی گذشتہ رات پتافی ہاؤس میرپور ماتھیلو میں آمد، صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 19 پر نامزد امیدوار سابقہ ایم پی اے سردار عبدالباری خان پتافی کو اپنے ہی پارٹی کے لوگوں سے مخالفت پر پارٹی کو آگاہ کیا تھا

    ذرائع کاکہنا ہے کہ پیپلز پارٹی گھوٹکی کے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ڈہرکی، میرپور ماتھیلو اور اوباڑو کے نامزد امیدواروں کے بیچ میں جاری اختلاف کو ختم کرنے کے لیے پہنچی تھی،

    صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 19 پر اپنے ہی پارٹی کے امیدوار کی جانب سے کیمپین میں مخالفت شکایتوں پر پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور آج میرپور ماتھیلو پہنچی ہیں

    ضلع گھوٹکی کی قومی اسمبلی کی نشست پر نامزد امیدوار سردار میر خالد احمد خان لنڈ نے گزشتہ دنوں جلسے میں آزاد امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا تھا

  • وفاقی نگراں کابینہ نے الیکشن سے صرف ایک دن قبل قومی ایئرلائن کی فروخت کی منظوری دیدی

    وفاقی نگراں کابینہ نے الیکشن سے صرف ایک دن قبل قومی ایئرلائن کی فروخت کی منظوری دیدی

    اسلام آباد: وفاقی نگران کابینہ نے الیکشن سے صرف ایک دن قبل قومی ایئرلائن کی فروخت کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی: وزیر اعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری سے سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرنے میں مدد ملے گی وفاقی نگراں کابینہ نے منگل کو پی آئی اے کی نجکاری کے منصوبے کی منظوری دی، دو دن قبل الیکشن کمیشن نے وفاقی نگراں کابینہ کو پی آئی اے کے بارے میں کسی بھی حتمی فیصلے سے دور رہنے کی ہدایت کی تھی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے نے گزشتہ ہفتے بتایا تھا کہ نگراں وفاقی حکومت نے پی آئی اے کی فروخت کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے۔

    نگراں وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں الیکشن کمیشن کی ہدایت کے حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا تاہم نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے اس سے قبل کہا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ (کسی بھی منصوبے کے نفاذ کے حوالے سے) نومنتخب حکومت کے حوالے کیا جائے گا۔

    نگراں وزیر اعظم کے اس بیان سے یہ بھی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ 8 فروری کے عام انتخابات کے بعد قائم ہونے والی حکومت کو معیشت کے محاذ پر کس طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    8 فروری کو افغانستان اور ایران کے ساتھ بارڈر بند کرنے کا فیصلہ

    وزیر اعظم ہاؤس کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ منظور شدہ منصوبے کے تحت پی آئی اے کو دو کمپنیوں TopCo اور HoldCo میں تقسیم کیا جائے گا۔

    پی آئی کی بنیادی سرگرمیاں، انجینیرنگ، گراؤنڈ ہینڈلنگ، کارگو، فلائٹ کچن اور ٹریننگ ’ٹاپکو‘ کے ماتحت ہوگی جبکہ پریسیشن انجینیرنگ کمپلیکس، پی آئی اے انویسٹمنٹ لمٹیڈ، دیگر محکمے اور املاک ’ہولڈکو‘ کے ماتحت ہوں گی۔

    حکومت نے گزشتہ برس 3 ارب ڈالر کا پروگرام حاصل کرنے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی یہ شرط قبول کی تھی کہ خسارے میں چلنے والے تمام سرکاری اداروں کی نجکاری کردی جائے گی۔

    گزشتہ سال جون تک پی آئی اے کے واجبات 785 ارب روپے کے تھے جبکہ خسارہ 713 ارب روپے کا تھانگراں وفاقی کابینہ نے وزارتِ نجکاری کی سفارشات کی روشنی میں فرسٹ ویمین بینک کی نجکاری کی بھی منظوری دی ہے، نگراں وفاقی کابینہ نے اہم دواؤں کی قومی فہرست میں شامل نہ کی جانے والی دواؤں کی ڈی ریگیولیشن کی بھی منظوری دی۔

    سینٹرل لندن میں واقع کریمینل کورٹ میں آگ لگ گئی

    اس حوالے سے پیش کی جانے والی تجاویز کے تحت ان دواؤں کی قیمت کو ڈرگ ایکٹ مجریہ 1976 سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے اور ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 میں ضروری ترامیم کی جائیں گی۔

    نگراں وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد جنہوں نے سمری پیش کی، کابینہ کو آگاہ کیا کہ اس طرح کے اقدام سے سرمایہ کار پی آئی اے کی طرف راغب ہوں گے، اجلاس میں پی آئی اے کے خلاف سرکاری اداروں کے واجبات سے متعلق تنازعات کو کم سے کم وقت میں تنظیم نو کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

    اس وقت کی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (PDM) کی زیرقیادت حکومت نے گزشتہ سال اگست میں کہا تھا کہ وہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کے بیل آؤٹ کے تحت متفقہ مالیاتی نظم و ضبط کے منصوبے کے تحت ایئر لائن کی نجکاری کرے گی۔

    کراچی میں دھماکا،ایک شخص جاں بحق،بچی سمیت دو افراد زخمی

    ایئر لائن طویل عرصے سے بحران کا شکار ہے اور اس وقت کے ریلوے اور ہوابازی کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے خبردار کیا تھا کہ اگر فوری اصلاحی اقدامات پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو ایئرلائن کو 2030 تک 259 ارب روپے کے خطرناک نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس میں اس کا انتظامی کنٹرول نجی شعبے کو منتقل کرنا بھی شامل ہے۔

    یورپی یونین کی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پائلٹ لائسنسوں پر ایک اسکینڈل کے بعد بلاک میں پرواز کرنے کے لیے قومی کیریئر کی اجازت کو منسوخ کرنے کے بعد پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ کے لیے پروازیں 2020 سے معطل ہیں۔

    اڈیالہ جیل، دیگر قیدیوں کے ہمراہ عمران خان نے بھی ووٹ کاسٹ کر دیا

  • اڈیالہ جیل، دیگر قیدیوں کے ہمراہ عمران خان نے بھی ووٹ کاسٹ کر دیا

    راولپنڈی: سینٹرل جیل اڈیالہ میں پوسٹل بیلٹ پر پولنگ مکمل ہوگئی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پوسٹل بیلٹ پر اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پوسٹل بیلٹ پر اپنا ووٹ کاسٹ کردیا، سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے بھی پوسٹل بیلٹ پر ووٹ کاسٹ کیا جبکہ جیل انتظامیہ کو ڈیمانڈ کیے گئے پوسٹل بلیٹ کے مقابلے میں صرف 15 پوسٹل بلیٹ ارسال کیے گیے۔

    واضح رہے کہ سینٹرل جیل اڈیالہ سے مجموعی طور پر 145 اسیران نے پوسٹل بیلٹ پر حق رائے دہی کے استعمال کے لیے درخواستیں دی تھیں،ذرائع کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے پوسٹل بیلٹ فراہم نہیں کیے گئے۔

    ذرائع کے مطابق پوسٹل بیلٹ پر پولنگ کے لیے جیل میں ایک مقام کو باقائدہ پولنگ اسٹیشن قرار دیا اور عمران خان اور چوہدری پرویز الہی نے اپنا ووٹ اپنے سیل میں ہی کاسٹ کیا جبکہ دیگر اسیران نے پوسٹل بلیٹ پر اپنا حق رائے دہی جیل کے پولنگ اسٹیشن پر کاسٹ کیا،کاسٹ شدہ ووٹ اسی طرح سر بمہر حالت میں ڈی آر او الیکشن کمیشن کو ارسال کردیے گئے۔

  • فارم 45کی تیاری کیلئے پریزائیڈنگ افسران کو تحریری ہدایات  جاری

    فارم 45کی تیاری کیلئے پریزائیڈنگ افسران کو تحریری ہدایات جاری

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے فارم 45کی تیاری کے لیے پریزائیڈنگ افسران کو تحریری ہدایات جاری کردیں۔

    باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ پریزائیڈنگ افسران فارم 45 مکمل احتیاط سے تیار کریں تاکہ کوئی غلطی نہ رہے، پریزائیڈنگ افسران فارم 45 پر شناختی کارڈ والے دستخط کریں، پولنگ اسٹیشن پر موجود پولنگ ایجنٹ سے فارم 45 پر مختص جگہ پر دستخط لیں پولنگ ایجنٹ کے دستخط سے انکاریا جانے پر فارم 45 میں مختصر وجہ تحریرکریں، دستخط کے بعد فارم 45 کی کاپی باہر چسپاں کریں اور پولنگ ایجنٹس کو دیں، چسپاں کیے جانے کے بعد فارم 45 میں تبدیلی کے ذمہ دار پریزائیڈنگ افسران ہوں گے، فارم45 کی تصاویر ریٹرننگ افسر کو ارسال کریں، انٹرنیٹ نہ ہو تو ذاتی حیثیت میں آر او آفس جمع کرائیں۔

    فارم 45 کیا ہے؟

    فارم 45 کو عام طور پر ’رزلٹ آف دی کاؤنٹ‘ کہا جاتا ہے، اس فارم میں پولنگ اسٹیشن کا نمبر، حلقے کا نام، رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد، ڈالے گئے ووٹوں کی کل تعداد اور ہر امیدوار کے حاصل کردہ ووٹوں کی تفصیل شامل ہوتی ہے، امیدوار پولنگ اسٹیشن سے فارم 45 کے ذریعے اپنے حاصل کردہ ووٹوں کی تعداد خود گن سکتے ہیں۔