Baaghi TV

Category: باغی ٹی وی الیکشن سیل

باغی ٹی وی کی طرف سے عام انتخابات 2024 کے لیے خصوصی کوریج

  • ضرورت پڑنے پر انٹرنیٹ بند کیا جا سکتا ہے،نگراں وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا فیروز جمال شاہ

    ضرورت پڑنے پر انٹرنیٹ بند کیا جا سکتا ہے،نگراں وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا فیروز جمال شاہ

    نگراں وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا فیروز جمال شاہ نے کہا ہے کہ اگر کوئی حکومت کی رٹ چینلج کرنے کا سوچ رہا ہے تو سخت ایکشن لیا جائیگا۔ جہاں ضرورت پیش آئی وہاں انٹرنیٹ بند کرسکتے ہیں۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیروز جمال شاہ نے کہا کہ 9 مئی میں جو ہوا اسے میں بغاوت سمجھتا ہوں، ریاست کے خلاف بچوں کو ورغلایا گیا اور اس کے بعد بچوں کو لاوراث چھوڑ دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ مکمل بندش کا فیصلہ وفاقی حکومت کریگی۔ فی الحال مکمل طور پر انٹرنیٹ بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، جہاں ہمیں بندش کی ضرورت پڑی تو متعلقہ اداروں کو آگاہ کرکے بند کرسکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کسی کو امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، نفرت اور بغاوت کی اس فضا کو اب ختم کرنا ہوگا۔
    الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ عام انتخابات کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں، محکمہ داخلہ، الیکشن کمیشن اور پولیس نے اپنے اپنے کنٹرول سینٹرز قائم کئے ہیں۔فیروز جمال نے بتایا کہ کیو آر ایف فورس بھی تیار ہے، ضرورت کی صورت میں فوری رسپانس کرینگے۔ 15 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، سب کو انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی درخواست ہے۔

  • ڈی پی او صوابی کا بیلٹ پیپرز ڈسٹریبیوشن پوائنٹس گوہاٹی کالج کا دورہ  ،سیکیورتی انتظامات کا جائزہ

    ڈی پی او صوابی کا بیلٹ پیپرز ڈسٹریبیوشن پوائنٹس گوہاٹی کالج کا دورہ ،سیکیورتی انتظامات کا جائزہ

    صوابی : ڈی پی او صوابی ہارون رشید خان اور ڈپٹی کمشنر صوابی ڈاکٹر طارق اللہ نے بیلٹ پیپرز ڈسٹریبیوشن پوائنٹس گوہاٹی کالج کا دورہ کیا ہے، میٹریل ڈسٹریبیوشن پوائنٹ پر موجود سامان کی باحفاظت ترسیل اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیاضلع صوابی میں جنرل الیکشن 2024 کے لئے پولنگ سامان کی ترسیل کا سلسلہ پر امن طریقے سے جاری ہے، ایس پی انوسٹی گیشن خان خیل،ڈی ایس پی صوابی جواد خان،ڈی ایس پی ٹریفک محمد ریافت خان ،ایس پی ایلیٹ شاہ جہان خان ،ڈی ایس پی اکبرعلی خان،ایس ایچ او صوابی لیاقت شاہ خان اور ٹریفک انچارج جناب علی خان اور کثیر تعداد پولیس جوانان و لیڈی کنسٹبلز بیلٹ پیپرز ڈسٹریبیوشن پوائنٹ پر موجود ہیں، اور سامان کی باحفاطت ترسیل اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی ہارون رشید خان نے تمام پولیس افسران کو الیکشن کے سامان کی حفاظت، امن وعامہ اور فل پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے،ڈی پی او صوابی نے مزید کہا کہ صوابی پولیس مکمل غیر جانبدار رہتے ہوئے پر امن انتخابات کے انعقاد کیلئے پرعزم ہے۔پولیس کیلئے تمام انتخابی امیدواران یکساں اہمیت کے حامل ہے۔الیکشن 2024کے ضابطہ اخلاق کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔

  • خیبر پختونخوا  کی جیلوں میں بند قیدیوں نے عام انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرلیا

    خیبر پختونخوا کی جیلوں میں بند قیدیوں نے عام انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرلیا

    خیبرپختونخوا کی جیلوں میں بند قیدیوں نے عام انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرلیا۔ذرائع کے مطابق صوبے کی تمام جیلوں سے 2 ہزار 327 قیدیوں نے پوسٹل ووٹ کاسٹ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جیلوں سے 2 ہزار 327 پوسٹل بیلیٹ پیپرز الیکشن کمیشن کو ارسال کیے گئے ہیں۔محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق خیبر پختونخوا میں کل 39 چھوٹے بڑے جیل موجود ہیں، ان جیلوں میں 14 ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں۔

  • پشاور:  عام انتخابات کے لئے تمام تیاریاں مکمل

    پشاور: عام انتخابات کے لئے تمام تیاریاں مکمل

    پشاور میں عام انتخابات کے لیے پولیس نے سیکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا ، دستاویز کے مطابق انتخابات کے دن 10 ہزار 19پولیس اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی دیں گے، نارمل پولنگ اسٹیشن پر 4 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ حساس پولنگ اسٹیشن پر 5 اور حساس ترین پولنگ اسٹیشن پر 7 پولیس اہلکار ہوں گے، تمام پولنگ اسٹیشنز کی سیکیورٹی پر 8 ہزار 676 اہلکار تعینات ہوں گے۔شرپسندوں کی سرگرمیوں پر مکمل نظر رکھی جائے گی اور اہم تنصیبات کی مؤثر طریقے سے حفاظت کی جائے گی۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ نفرت انگیز وال چاکنگ اور پمفلٹس کی تقسیم روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔انتخابات کے حوالے سے نوشہرہ میں انتخابی عملہ اور سامان پولنگ سٹیشنوں پر پہنچا دیا گیا ہے ۔پریزائنڈنگ افسران اپنے اپنے متعلقہ پولینگ اسٹیشنوں میں پہنچ گئے جبکہ پولنگ سٹیشنوں پر بوتھ نمبرز بھی لگا دیئے گئے ہیں ۔ضلع بھر میں پولنگ سٹیشنوں کے اندر اور باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ۔پولنگ کا عمل کل صبح 8 بجے سے شروع ہو کر بغیر کسی وقفے شام5 بجے تک جاری رہے گا۔

  • جنوبی ویرستان میں پی ٹی آئی پی امیدوار پر حملہ ،5 افراد زخمی

    جنوبی ویرستان میں پی ٹی آئی پی امیدوار پر حملہ ،5 افراد زخمی

    خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں افغانستان کی سرحد کے قریب پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی امیدوار کے قافلے پر حملہ ہوا جس میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سابق رکن صوبائی اسمبلی اور 2024 میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے امیدوار نصیر اللہ وزیر کے گاڑی پر حملہ کیا گیا، دھماکے میں نصیر اللہ وزیر محفوظ رہے تاہم 5 افراد زخمی ہوئے۔نصیر اللہ وزیر پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کی طرف سے جنوبی وزیرستان میں پی کے 100 سے انتخابی امیدوار ہیں۔
    گزشتہ روز جنوبی وزیرستان میں پولیس کی کار بم دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے، اسی طرح ڈی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں آپریشن میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ یہ دھماکہ جنوبی وزیرستان میں ایک انتخابی امیدوار پر ہوا جب کہ آج بلوچستان کے علاقے پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی دفاتر میں ہونے والے دو دھماکوں میں 28 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔

  • عوام کی انتھک خدمت ہماری سیاست کامحور ہے،جان محمد رمضان

    عوام کی انتھک خدمت ہماری سیاست کامحور ہے،جان محمد رمضان

    شہرلاہور کے صوبائی حلقہ پی پی146سے آزاداورزندہ ضمیر امیدوار جان محمدرمضان نے کہا ہے کہ عوام کی انتھک خدمت ہماری سیاست کامحور ہے۔کئی دہائیوں سے اپنے حلقہ کی عوام کے دکھ سکھ میں شریک رہا ہوں،میدان سیاست میں "ابابیل” کی آمد سے اس عہد کے ہرایک سیاسی ابلیس خوفزدہ ہونافطری ہے۔حکمران پارٹیوں کے نمائندوں نے ووٹرز کااستحصال کیا،ان میں سے کوئی کامیابی کے بعد حلقہ میں نہیں آیا۔پی پی146 کی مجموعی طورپر پسماندگی اورمحرومی اس حلقہ سے منتخب ہونیوالے سیاستدانوں کے بے رحم عوامی احتساب کی متقاضی ہے۔آج ابابیل کے نشان پراپنے اعتماد کی مہرثبت کرتے ہوئے ظلم کاہرنشان مسترد کردیں۔عوام شیر یاتیر نہیں تدبیر اور تعمیر کی سیاست کاساتھ دیں،میں عوام میں سے ایک ہوں اورہمارے درمیان کوئی دراڑ یانفاق پیدانہیں کرسکتا۔

    جان محمدرمضان نے مزید کہا کہ مجھے اپنے حلقہ انتخاب کے دیرینہ اورپیچیدہ مسائل کاادراک اورہمارے پاس راہ حل موجود ہے۔میں اپنے حلقہ کے شہریوں کی مشاورت سے اجتماعی رائے کی روشنی میں تعمیراتی منصوبوں کوپایہ تکمیل تک پہنچایاکروں گا۔انہوں نے کہا کہ میں کامیابی کے بعداپنے حلقہ انتخاب کے ووٹرز کے ساتھ انتخابی وعدوں کووفا کرنے کیلئے کوئی کسرنہیں چھوڑوں گا، ان شاء اللہ دن رات محنت کر کے عوام کو مایوسی اور محرومی کے گہرے کنویں سے باہر نکال دوں گا۔ انتخابی مہم کے دوران اہلیان پی پی 146کی طرف سے مجھے جو محبت اور پذیرائی ملی ہے میں اُسے فراموش نہیں کر سکتا۔

    آڈیو کے بعد عمران خان کی جیل سے تصویر بھی” لیک”

    خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    شیر پر مہر لگانے کا کہنے والی ن لیگی قیادت خود عقاب پر مہر لگائیگی

    ووٹ صرف اصل شناختی کارڈ پر ہی ڈالا جا سکے گا، الیکشن کمیشن

  • 8 فروری کو افغانستان اور ایران کے ساتھ بارڈر بند   کرنے کا فیصلہ

    8 فروری کو افغانستان اور ایران کے ساتھ بارڈر بند کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان میں عام انتخابات کا انعقاد، 8 فروری کے لئے بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

    باغی ٹی وی : ترجمان وزارت خارجہ عام ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق انتخابات میں سیکورٹی یقینی بنانے کے لئے 8 فروری کو افغانستان اور ایران کے ساتھ بارڈر بند رہیں گے، دونوں ملکوں کے ساتھ تمام کراسنگ پوائنٹس کارگو، نارمل آپریشنز اور پیدل کراس کرنے والوں کے لئے بارڈر بند ہوں گے، بارڈر کراسنگ 9 فروری کو کھلیں گے، تمام آپریشنز بھی اسی تاریخ کو بحال ہوں گے-

    قبل ازیں سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے چیف الیکشن کمشنر راجہ سکندر سلطان نے چاروں چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو فون کیا ہے،چیف الیکشن کمشنر نےچاروں صوبوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کر دی، چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ جلد از جلد سیکیورٹی اہلکارو ں کی تعیناتی کو مکمل کیا جائے، تاکہ ووٹرز، ڈی آر اوز اور آر اوز کے دفاتر کو سیکیورٹی فراہم کی جاسکے، چیف الیکشن کمشنر نےبلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،چیف الیکشن کمشنر نے ایسے واقعات کے فوری تدارک کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی-

    واضح رہے کہ عام انتخابات سے ایک روز قبل بلوچستان میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا ہے ، پشین اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکے ہوئے، دونوں دھماکے انتخابی دفاتر میں ہوئے، بلوچستان میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق اور 42 سے زائد زخمی ہو گئے۔پشین میں دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے،جبکہ قلعہ سیف اللہ میں جے یوآئی کے دفترکے قریب دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہو گئے بلوچستان کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، صوبہ بھر میں سیکورٹی بھی مزید سخت کر دی گئی ہے.

  • وزیراعلیٰ پنجاب کے عزیز کو جتوانے کیلئے حکومتی مشینری کا استعمال،الیکشن کمیشن کوشکایت موصول

    وزیراعلیٰ پنجاب کے عزیز کو جتوانے کیلئے حکومتی مشینری کا استعمال،الیکشن کمیشن کوشکایت موصول

    پری پول دھاندلی کی پہلی شکایت الیکشن کمیشن کو موصول ہو گئی، امیدوار برائے حلقہ پی پی 31 گجرات مدثر رضا نے الیکشن کمیشن کو درخواست دے دی،

    درخواست گزار کا الزام لگایا کہ حلقے میں نگران وزیراعلی پنجاب کے قریبی عزیز شافع حسین کو جتوانے کے لیے حکومتی مشینری استعمال ہو رہی ہے۔ہزاروں کی تعداد میں جعلی پوسٹل بیلٹ پیپرز تیار کر لیے گئے ہیں۔بیلٹ پیپرز پر ٹریکٹر کے نشان پر مہر لگا کر جعلی بیلٹ باکس میں بند کر کے تیار کر لیے گئے ہیں۔جعلی بیلٹ بکس کو اصلی بیلٹ باکس سے تبدیل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ سائل کے حلقہ میں امیدوار شافع حسین جو نگران وزیر اعلیٰ کے قریبی عزیز ہے اسی حکومتی آشیر باد بھی حاصل ، مذکورہ امیدوار الیکشن میں ناجائز اور غیر قانونی ووٹ پول کروانے کے لیے حکومتی مشینری اور ، ریٹرننگ آفیسر ، پریذائیڈنگ آفیسر اور ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے ہزاروں کی تعداد جعلی پوسٹل بیلٹ پیپرز ٹریکٹر کے نشان پر جعلی مہریں لگا کر جعلی بیلٹ باکس میں بند کرنے کے لیے تیار کر کے ضلعی انتظامیہ کے حوالے کر دیے ہیں، تاکہ مذکورہ امیدوار شافع حسین کو فائدہ پہنچانے کے لیے اصلی بیلٹ باکسز سے تبدیل کیے جا سکتے ہیں،

    درخواست گزار نے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شافع حسین نے اپنے من پسند افسران کو اپنے حلقہ میں تعینات کروا رکھا ہے، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار امیدوار پولیس کے سیکورٹی پلان کے تحت الیکشن والے دن سائل کے پولنگ ایجنٹ اور الیکشن ایجنٹ کو پولنگ سٹیشن پر نہیں آنے دیا جائے گا، جس سے نا صرف الیکشن کے عمل کی شفافیت متاثر ہو گی بلکہ الیکشن کے نتائج بھی سائل کے پولنگ ایجنٹوں اور الیکشن ایجنٹوں کی عدم موجودگی میں نتائج تبدیل کر دئیے جائیں گئے۔

    تخت لاہور کا بڑا مقابلہ،کون بنے گا فاتح؟

    آڈیو کے بعد عمران خان کی جیل سے تصویر بھی” لیک”

    خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    شیر پر مہر لگانے کا کہنے والی ن لیگی قیادت خود عقاب پر مہر لگائیگی

    ووٹ صرف اصل شناختی کارڈ پر ہی ڈالا جا سکے گا، الیکشن کمیشن

    نتائج کب تک آئیں گے، اس پر کوئی حتمی وقت دینا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن حکام

  • چار میں سے تین پاکستانی پولنگ کے نتائج کو قبول کریں گے،سروے

    چار میں سے تین پاکستانی پولنگ کے نتائج کو قبول کریں گے،سروے

    لاہور: ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو ہو رہے ہیں جس میں 128 ملین سے زیادہ اہل ووٹرز حق رائے دہی کا استعمال کریں گے، ریسرچ فرم Ipsos کے ایک سروے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امکان ہے کہ چار میں سے تین پاکستانی پولنگ کے نتائج کو قبول کریں گے –

    ہر 4 میں سے 3 پاکستانی انتخابی نتائج قبول کرنے کو تیار ہیں، اپسوس اور پاکستان پلس کےپاکستانی ووٹرز سے کیے گئے تازہ سروے میں 76 فیصد پاکستانیوں نے کہا ہے کہ وہ انتخابی نتائج تسلیم کریں گے۔جماعتوں کے اعتبار سے کیے گئے جائزے میں پیپلز پارٹی کے 94، مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی کے 87 اور پی ٹی آئی کے 67 فیصد ووٹرز نے کہا ہے کہ وہ 8 فروری کو ہونے والےعام انتخابات کے نتائج تسلیم کریں گے

    کسروے میں رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ "صرف 7 فیصد پاکستانی نتائج کو قبول نہیں کریں گے،سروے کے مطابق 76 فیصد پاکستانی الیکشن 2024ء کے نتائج کو تسلیم کرینگے جبکہ 17 فیصد نے کوئی رائے نہیں دی،سروے کے مطابق دیہی علاقوں کے 77 فیصد جبکہ شہری علاقوں کے 74 فیصدلوگ انتخابات 2024ء کے نتائج کو تسلیم کرینگے،سروے کے نتائج کے مطابق دیہی علاقوں میں انتخابات 2024 ء کی شفافیت اور ان کے نتائج کو تسلیم کرنے کے حوالے بہتر تناسب سامنے آیا ہے،خیبرپختونخوا میں سروے کے مطابق 79، پنجاب میں 78، بلوچستان میں 63 اور سندھ میں 74 جبکہ اسلام آباد میں 53 فیصد لوگ الیکشن 2024ء کے نتائج کو تسلیم کرینگے،سروے کے مطابق ووٹ نہ ڈالنے والے لوگوں کی جانب سے الیکشن کے نتائج کو تسلیم کرنے کا تناسب 56 فیصد ہے ،سروے کے نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ پاکستانی عوام الیکشن 2024ء کی شفافیت اور انعقاد کے حوالے سے پرامید ہیں اور جمہوریت کے تسلسل کو ملک کی ترقی کا راستہ سمجھتے ہیں


    لبنان کے جج عالمی عدالت انصاف کے صدر منتخب

    چیف الیکشن کمشنر کی چاروں صوبوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت

    انتخابات 2024: ن لیگ سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی،جائزہ رپورٹ

  • الیکشن کمیشن کی آزاد میدوار دانیال عزیز کیخلاف بڑی کاروائی

    الیکشن کمیشن کی آزاد میدوار دانیال عزیز کیخلاف بڑی کاروائی

    الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مسٹر دانیال عزیز امیدوار این اے 75نارووال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 10فروری 2024ء کو الیکشن کمیشن میں مقر ر کر دی ہے ۔

    الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ مسٹر دانیال عزیز اگر جنرل الیکشن 2024 میں کامیاب قرار پاتے ہیں تو اُنکا حتمی نوٹیفکیشن کا اجراء الیکشن کمیشن کےفیصلے سے مشروط ہو گا ۔الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نارووال کی رپورٹ کی روشنی میں کیا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ مذکورہ بالا امیدوار بار بار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہے ہیں اور ڈسٹرکٹ مانیٹر نگ آفیسر کےجاری کردہ نوٹس کا نہ تو جواب دیتے ہیں اور نہ حاضر ہوتے ہیں ۔انہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جو انہوں نے ادا نہیں کیا جس بنا پران کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

    تخت لاہور کا بڑا مقابلہ،کون بنے گا فاتح؟

    آڈیو کے بعد عمران خان کی جیل سے تصویر بھی” لیک”

    خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    شیر پر مہر لگانے کا کہنے والی ن لیگی قیادت خود عقاب پر مہر لگائیگی

    ووٹ صرف اصل شناختی کارڈ پر ہی ڈالا جا سکے گا، الیکشن کمیشن

    نتائج کب تک آئیں گے، اس پر کوئی حتمی وقت دینا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن حکام