Baaghi TV

Category: باغی ٹی وی الیکشن سیل

باغی ٹی وی کی طرف سے عام انتخابات 2024 کے لیے خصوصی کوریج

  • سیاسی جماعتوں کی خواتین امیدوار کم ، عدالت نے الیکشن کمیشن کو کیس بھیج دیا

    سیاسی جماعتوں کی خواتین امیدوار کم ، عدالت نے الیکشن کمیشن کو کیس بھیج دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ: عام انتخابات میں خواتین کیلئے مختص پانچ فیصد کوٹہ پر عملدرآمد کا کیس کی سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاملہ ہدایت کے ساتھ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا ، عدالت نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن درخواست گزار کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرے، نعیم احمد مرزا کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے احکامات جاری کیے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو خواتین کے معاملے پر 5فیصد جنرل سیٹوں پرقانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کردی

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس عامر فاروق نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 206 کی تعمیل نہ کرنے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف عورت فاؤنڈیشن کی درخواست کی سماعت کی۔عورت فاؤنڈیشن کی پریس ریلیز کے مطابق سیکشن 206 کا تعلق تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں خواتین کو کم از کم 5 فیصد جنرل نشستوں کے ٹکٹ دینے سے ہے۔معزز چیف جسٹس عامر فاروق نے الیکشن کمیشن سے سیاسی جماعتوں کی جانب سے 5 فیصد جنرل نشستوں کے ٹکٹوں کی حیثیت اور بعض سیاسی جماعتوں کی جانب سے مطلوبہ تعداد میں نشستیں نہ دینے کی صورت میں اس کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کے بارے میں وضاحت طلب کی ہے۔الیکشن کمیشن نے اپنے وکلاء کے ذریعے جواب دیا کہ عورت فاؤنڈیشن کی شکایت اور سیاسی جماعتوں کے حلف نامے زیر غور ہیں اورکمیشن اس کی جانچ کر رہا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے معزز چیف جسٹس نے کہا کہ کل عام انتخابات ہونے ہیں اور انہیں روکا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ انتخابات کے بعد عورت فاؤنڈیشن کی شکایت پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔عورت فاؤنڈیشن کی نمائندگی اس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نعیم احمد مرزا اور وکیل ایڈووکیٹ فضل اللہ فاروق نے کی۔

    سیاسی جماعتوں کی جانب سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر پانچ فیصد خواتین کوٹہ پورا نہ کرنے کے خلاف عورت فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نعیم احمد مرزا نے وکیل فضل اللہ فاروق کے توسط سے درخواست دائر کی تھی ، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشنز ایکٹ کی دفعہ 206 کے تحت جنرل نشستوں پر خواتین کو 5 فیصد ٹکٹ جاری کرنا قانونی تقاضا ہے اور قومی اسمبلی کی 266 نشستوں پر صرف ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ(ن) نے خواتین کو 5 فیصد سے زائد ٹکٹ جاری کیے ہیں،پیپلز پارٹی، جمیعت علمائے اسلام، جماعت اسلامی نے خواتین کے 5فیصد کوٹے کا قانونی تقاضا پورا نہیں کیا جبکہ عوامی نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل، تحریک لبیک پاکستان نے خواتین کو 5فیصد کوٹہ نہیں دیا،پنجاب اسمبلی کی نشستوں کے لیے جاری ٹکٹوں میں ایم کیو ایم پاکستان، مسلم لیگ(ن)، پیپلز پارٹی اور دیگر نے خواتین کو 5فیصد کوٹہ دینے کا قانونی تقاضا پورا نہیں کیا جبکہ سندھ اسمبلی کی نشستوں کے لیے ایم کیو ایم پاکستان اور جماعت اسلامی نے بھی 5فیصد کوٹہ نہیں دیا، خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے بھی ایم کیو ایم پاکستان، مسلم لیگ(ن)، جماعت اسلامی اور دیگر نے خواتین کو قانون کے تحت 5فیصد کوٹہ نہیں دیا اور اسی بلوچستان اسمبلی کے لیے بھی متعدد جماعتوں نے خواتین کو 5فیصد کوٹہ دینے کا قانونی تقاضا پورا نہیں کیا،درخواست میں الیکشن کمیشن کے ساتھ ساتھ تمام اہم سیاسی جماعتوں کو فریق بنایا گیا ہے،

    دوسری جانب عورت فاؤنڈیشن نے عام انتخابات 2024 میں سیاسی جماعتوں کی طرف سے الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 206 کی خلاف ورزی پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط لکھا ہے ،عورت فاؤنڈیشن، پاکستان میں خواتین کے حقوق اور جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے کام کرنے والی سول سوسائٹی کی تنظیم ہے۔ماضی کی طرح یہ تنظیم حالیہ الیکشن کے حوالے سے بھی ایک گہری نظر رکھے ہوئی ہے اور ایک تجزیے کے مدنظر جو کہ الیکشن کمیشن کے ڈیٹا کی روشنی میں کیا گیا ہے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کئی مرکزی دھارے کی سیاسی جماعتوں نے الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 206 کی تعمیل نہیں کی، جس کے مطابق عام انتخابات 2024 میں ہر صوبائی اور قومی اسمبلی میں خواتین کو کم از کم پانچ فیصد جنرل نشستوں کے ٹکٹ دیئے جانا ایک قانونی تقاضا تھا۔قومی اسمبلی (این اے) کی 266 نشستوں پر الیکشن میں حصہ لینے والی8 سیاسی جماعتوں کے عورت فاؤنڈیشن کی جانب سے کیے گئے اس تجزیے میں یہ بات سامنے آئی کہ صرف ایم کیو ایم اور پاکستان مسلم لیگ(ن)نے جنرل نشستوں پر خواتین کو 5 فیصد سے زیادہ ٹکٹ دے کر قانونی تقاضے کو پورا کیا ہے، اور باقی 6 جماعتیں، بشمول، پی پی پی پی،جمعیت العلمائے اسلام (ف)،جماعت اسلامی ،عوامی نیشنل پارٹی ،بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) اورتحریک لبیک پاکستان الیکشن کمیشن کے مقرر کردہ ہدف کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

    آڈیو کے بعد عمران خان کی جیل سے تصویر بھی” لیک”

    خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    شیر پر مہر لگانے کا کہنے والی ن لیگی قیادت خود عقاب پر مہر لگائیگی

    ووٹ صرف اصل شناختی کارڈ پر ہی ڈالا جا سکے گا، الیکشن کمیشن

    نتائج کب تک آئیں گے، اس پر کوئی حتمی وقت دینا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن حکام

    عمران خان کا مستقبل مخدوش،بلاول کی شاندار حکمت عملی،بشریٰ عمران کو سرپرائز دیگی؟ حسین حقانی

    عمران خان کو سزا پر مبشر لقمان غمگین کیوں؟

    تحریک انصاف آگے، حمزہ شہباز خطرے میں،عمران خان کو سزا،شریعت،قانون کیا کہتا؟

    عمران ،بشریٰ بی بی غیر شرعی نکاح کیس ، عدالتی فیصلہ درست ہے، مفتی قوی

    عمران بشریٰ شادی،عمران جھوٹ پر جھوٹ بولتے رہے، سب سامنے آ گیا

  • آٹھ فروری،یوم انتخابات، ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا

    آٹھ فروری،یوم انتخابات، ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا

    آٹھ فروری کو ملک بھر میں انتخابات ہو رہے ہیں، تمام تر تیاریاں و انتظامات مکمل ہو چکے ہیں ،

    ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عرفان ورک کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دن ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،پنجاب ،خیبرپختونخواہ ،سندھ اور گلگت بلتستان میں بھی موسم خشک رہے گا،ملک کے پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث موسم شدید سرد رہے گا ،شمال مشرقی پنجاب کے بعض اضلاع میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ،تاحال بارش کا اسپیل متوقع نہیں ہے اگلے ہفتے تک موسم خشک اور سرد رہے گا ،

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں‌ 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز اور 2 لاکھ 66 ہزار 398 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں جب کہ پولنگ کیلئے 14 لاکھ 90 ہزار انتخابی عملہ ذمہ داریاں انجام دے گا، 16 ہزار 766 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور 29 ہزار 985 کو حساس قرار دیا گیا ہے، پولنگ اسٹیشن پر امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دیے گئے ہیں جب کہ حساس ترین پولنگ اسٹیشنوں کے باہر پاک فوج تعینات ہوگی

    چار انتخابی حلقوں میں امیدواروں کی اموات کے باعث پولنگ ملتوی کردی گئی ہے،پی کے 91 کوہاٹ 2 سے امیدوار عصمت اللہ خٹک کے انتقال کے سبب پولنگ ملتوی کی گئی ہے، اس کے علاوہ این اے 8 باجوڑ، پی کے 22 باجوڑ 4 میں امیدوار ریحان زیب کی موت پرکل پولنگ نہیں ہوگی،پی پی 266 رحیم یارخان 12 میں امیدوار اسرار حسین کےانتقال پرکل الیکشن نہیں ہوگا، ان حلقوں میں عام انتخابات کے بعد دوبارہ شیڈول جاری کیا جائے گا.

    آڈیو کے بعد عمران خان کی جیل سے تصویر بھی” لیک”

    خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    شیر پر مہر لگانے کا کہنے والی ن لیگی قیادت خود عقاب پر مہر لگائیگی

    ووٹ صرف اصل شناختی کارڈ پر ہی ڈالا جا سکے گا، الیکشن کمیشن

    نتائج کب تک آئیں گے، اس پر کوئی حتمی وقت دینا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن حکام

    عمران خان کا مستقبل مخدوش،بلاول کی شاندار حکمت عملی،بشریٰ عمران کو سرپرائز دیگی؟ حسین حقانی

    عمران خان کو سزا پر مبشر لقمان غمگین کیوں؟

    تحریک انصاف آگے، حمزہ شہباز خطرے میں،عمران خان کو سزا،شریعت،قانون کیا کہتا؟

    عمران ،بشریٰ بی بی غیر شرعی نکاح کیس ، عدالتی فیصلہ درست ہے، مفتی قوی

    عمران بشریٰ شادی،عمران جھوٹ پر جھوٹ بولتے رہے، سب سامنے آ گیا

  • آڈیو کے بعد عمران خان کی جیل سے تصویر بھی” لیک”

    آڈیو کے بعد عمران خان کی جیل سے تصویر بھی” لیک”

    بانی پی ٹی آئی، سابق وزیراعظم عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں، انہیں عدالت نے تین مقدمات میں سزا سنائی ہے، تا ہم ابھی کئی مقدمات باقی ہیں جن کی سماعت جاری ہے،

    عدالت نے عمران خان کو سائفر کیس ، توشہ خانہ کیس، عدت کیس میں سزا سنائی ہے، عمران خان کو زمان پارک سے گرفتا ر کر کے اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا، بعد ازاں عمران خان کو اڈیالہ جیل میں لایا گیا، اب عمران خان اڈیالہ میں اپنی سزا پوری کر رہے ہیں تو وہیں کئی مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر بھی ہیں، القادر ٹرسٹ سمیت نو مئی کے مقدمات، توہین الیکشن کمیشن سمیت دیگر مقدمات کی سماعت چل رہی ہے، عمران خان جب سے گرفتار ہوئے تب سے انہیں عدالت پیش نہیں کیا گیا،عدالتیں انہیں طلب کرتی رہیں لیکن حکومت کی جانب سے جیل ٹرائل کئے جاتے رہے اوراب بھی جیل ٹرائل ہی ہو رہے ہیں ،عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے کوئی تصویر ، ویڈیو ، آڈیو سامنے نہیں آئی تھی.

    تاہم . گزشتہ روز، جب پاکستان میں انتخابی مہم اپنے عروج پر تھی اور مہم کا آخری روز تھا، عمران خان کی عدالت میں سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے ساتھ بحث کی ویڈیو وائرل ہوئی، ویڈیو کس نے لیک کی؟ کہاں سے آئی؟ اڈیالہ جیل میں مقدمات کور کرنے کے لئے جانے والے کورٹ رپورٹر کا کہنا ہے کہ یہ آڈیو عدالت کی ہے کیونکہ جس روز کیس کی سماعت ہوئی تھی ہم عدالت میں موجود تھے،اس ویڈیو کے بعد عمران خان کی عدالت سے ایک تصویر سامنے آ گئی، اڈیالہ جیل میں لگنے والی عدالت سے جو تصویر سامنے آئی اس میں عمران خان کھڑے ہیں اور شاہ محمود قریشی انکے کان میں بات کر رہے ہیں

    تصویر پی ٹی آئی کے مفرور رہنما مرزا شہزاد اکبر نے سب سے پہلے ٹویٹ کی، اس کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، تصویر بارے دعویٰ کیا گیا کہ یہ اڈیالہ جیل کی ہے، اسکی بھی صحافیوں نے تصدیق کی کہ واقعی تصویر اڈیالہ میں لگنے والی عدالت کی ہے، اب سوال یہ ہے کہ الیکشن سے ایک دن قبل عمران خان کی آڈیو اور تصویر لیک کس نے کی؟ عمران خان کا آرٹیکل شائع ہوا تو کہا جاتا رہا کیسے باہر گیا؟ کیسے شائع ہوا سیکورٹی سخت ہوتی ہے، کسی کو کچھ اندر باہر لے جانے کی اجازت نہیں ہوتی، یہ تو طےہے کہ اڈیالہ جیل میں کوریج کے لئے جانے والے صحافیوں سمیت وکلا کی جامہ تلاشی ہوتی ہے اور انکے موبائل فون پر بھی باہر رکھوا لیے جاتے ہیں،اب آڈیو اور تصویر کا سامنے آنا اس پر بھی انکوائری ہو گی اور ہو سکتا ہے جیل حکام جیل سے کسی کو معطل کر دیں تاہم اس آڈیو اور تصویر نے عمران خان کے امیدواروں کی الیکشن مہم میں جان ڈال دی ہے، سوشل میڈیا پر جس طرف نگاہ دوڑائیں عمران خان کی تصویر منٹوں میں وائرل کر دی گئی.

    خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    عمران خان بشری بی بی کو درجنوں بار ملے بھی اور انکو دیکھا بھی ،عون چودھری کا دعویٰ

    اڈیالہ جیل میں مقدمات کی کوریج کے لئے جانیوالے سینئر صحافی ثاقب بشیر کہتے ہیں کہ وکلا صحافیوں کو بالکل بھی اجازت نہیں بلکہ تین تین جگہوں پر شدید ترین قسم کی باریک بینی سے چیکنگ ہوتی ہے ممکن ہی نہیں ، اب آڈیو کہاں سے کیسے ریکارڈ پھر لیک ہوئی ؟ یہ جیل انتظامیہ ہی بتا سکتی ہے جہاں تک صحافیوں کی بات ہے وہ تو اتنے دور ہوتے ہیں بمشکل کچھ سن رہے ہوتے ہیں بحرحال یہ اوریجنل آڈیو ہے میں اس دن سماعت میں موجود تھا

    الیکشن سے ایک دن قبل عمران خان کی تصویر نے پی ٹی آئی کارکنان کو چارج کر دیا ہے، وہ پرجوش ہو گئے ہیں، انکو ایک بار پھر حوصلہ ملا ہے تا ہم آٹھ فروری کو الیکشن کے نتائج کیا آئیں گے؟ یہ ووٹر باکس سے ہی پتہ چلے گا.

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گ

    عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،

    سمیرا ملک نے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا

    عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں

    صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

    مسلم لیگ ن نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق دیور احمد رضا مانیکا کو بھی ٹکٹ جاری کر دیا

  • شیر پر مہر لگانے کا کہنے والی ن لیگی قیادت خود عقاب پر مہر لگائیگی

    شیر پر مہر لگانے کا کہنے والی ن لیگی قیادت خود عقاب پر مہر لگائیگی

    مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کل ووٹ کہاں کہاں کاسٹ کرے گی ؟

    مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف،پاٹی صدر شہباز شریف،مریم نواز،حمزہ شہباز اپنا ووٹ این اے 127 اور 128 میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔ نواز شریف گورنمنٹ جونیئر ماڈل سکول اے بلاک ماڈل ٹاؤن میں اپنا ووٹ کاسٹ کرینگے ،نواز شریف کا ووٹ اندرون لاہور سے ماڈل ٹاؤن منتقل کروا لیا گیا ہے، 2013 کے عام انتخابات میں نواز شریف کا ووٹ ریلوے روڈ کالج میں تھا۔ مریم نواز شریف گورنمنٹ پروگریسو گرلز ہائی سکول ماڈل ٹاؤن میں ووٹ کاسٹ کریں گی.شہباز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز گورنمنٹ جونیئر ماڈل بوائز ہائی سکول ماڈل ٹاؤن میں اپنا اپنا ووٹ کاسٹ کرینگے،

    دوسروں کو شیر کووٹ دینے کا کہنے والی ن لیگی قیادت خود شیر کو ووٹ نہیں دے گی، بلکہ عقاب کے نشان پر مہر لگائیں گے،نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف قومی اسمبلی کا ووٹ اپنی ہی پارٹی کے انتخابی نشان ’’شیر‘‘ پر کاسٹ نہیں کرسکیں گے بلکہ عقاب پر مہر لگائیں گے، دونوں کا ووٹ این اے 128 میں ہے جہاں عون چودھری امیدوار ہیں، ن لیگ نے آئی پی پی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر رکھی ہے، صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 161 میں (ن )لیگ کے امیدوار عمر سہیل حصہ لے رہے ہیں، اس سیٹ پر وہ شیر پر مہرلگائیں گے، حمزہ شہباز بھی عقاب کو ہی ووٹ دیں گے،

    واضح رہے کہ نواز شریف این اے 15 مانسہرہ اور این اے 130 لاہور سے الیکشن لڑ رہے ہیں، شہباز شریف این اے 123 لاہور ، این اے 132قصور اور حمزہ شہباز این اے 118 لاہور سے الیکشن میں امیدوار ہیں ،

    ووٹ صرف اصل شناختی کارڈ پر ہی ڈالا جا سکے گا، الیکشن کمیشن

    نتائج کب تک آئیں گے، اس پر کوئی حتمی وقت دینا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن حکام

    عمران خان کا مستقبل مخدوش،بلاول کی شاندار حکمت عملی،بشریٰ عمران کو سرپرائز دیگی؟ حسین حقانی

    عمران خان کو سزا پر مبشر لقمان غمگین کیوں؟

    تیزاب گردی، مبشر لقمان پھٹ پڑے،کہاسرعام لٹکایا جائے

    تحریک انصاف آگے، حمزہ شہباز خطرے میں،عمران خان کو سزا،شریعت،قانون کیا کہتا؟

    عمران ،بشریٰ بی بی غیر شرعی نکاح کیس ، عدالتی فیصلہ درست ہے، مفتی قوی

    عمران بشریٰ شادی،عمران جھوٹ پر جھوٹ بولتے رہے، سب سامنے آ گیا

    ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، کے پی میں جرمانے، وارننگ نوٹس

  • انتخابی مہم کا وقت ختم، اشتہارات اور میڈیا تشہیر پر پابندی

    انتخابی مہم کا وقت ختم، اشتہارات اور میڈیا تشہیر پر پابندی

    اسلام آباد: ملک بھر میں انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی مہم کا وقت آج رات 12 بجے ختم ہوگیا، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، 8 فروری کو ہونے والے الیکشن کے لیے انتخابی مہم کا وقت ختم ہوتے ہی الیکشن مہم کے لیے اشتہارات اور دیگر تحریری مواد کی الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا پر تشہیر پر بھی پابندی ہوگی۔

    واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات کیلئے ووٹنگ 8 فروری بروز جمعرات کو صبح 8 بجے شروع ہوگی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی، ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹ کے لیے اصلی شناختی کارڈ لازمی ہے ، زائد المیعاد شناختی کارڈ پر بھی ووٹ ڈالا جاسکے گا۔

    جبکہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 میں نوجوان ، خواتین اور بزرگ ووٹرز کی تعداد کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان کے کل ووٹرز کی تعداد بارہ کروڑپچاسی لاکھ پچاسی ہزارسات سوساٹھ ہے جن میں پانچ کروڑ انسٹھ لاکھ پچیس ہزارنوسوچالیس نوجوان ووٹرزہیں جوکل ووٹرزکا 43.85 فیصد بنتا ہے ان ووٹرز کی عمر 18 سے 35 سال تک ہے۔

    نوجوان ووٹرز میں 53.87 مرد اور 6.13 فیصد لڑکیاں شامل ہیںان انتخابات میں ایک کروڑ بائیس لاکھ 43 ہزار477 وہ نوجوان ہیں جو پہلی بارانتخابی عمل میں حصہ لے رہےہیں یہ کل ووٹرزکا 9.60 فیصد ہیں واضح رہےپہلی بارووٹ کاسٹ کرنے والوں کی شرح ہمیشہ سے کافی ذیادہ رہتی ہے،سال 2018 کے انتخابات میں 5 کروڑ 28 لاکھ 57 ہزار536 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا جوکل ووٹرزکا 52 فیصد تھااگراس باربھی ٹرن آؤٹ کی شرح 50 سے 60 فیصد رہی تو43 فیصد سے زائد نوجوانوں کاووٹ فیصلہ کن ثابت ہوگا۔

    ادھر عام انتخابات کے لیے لاہور، قصور اور شیخو پورہ میں فوج تعینات کردی گئی ہے، پاک فوج کے دستے کوئیک رسپانس فورس کے طور پر الرٹ رہیں گے،پنجاب پولیس نے لاہور سمیت صوبے کے تمام ریجنز اور اضلاع میں سیکیورٹی، ٹریفک اور لاجسٹکس انتظامات کی فل ڈریس ریہرسل کی، الیکشن میٹریل کی بحفاظت ترسیل، پولنگ سٹیشنز و کلسٹرز پر پولیس نفری کی تعیناتی، سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا گیا –

    ریہرسل کے دوران صوبہ بھر میں خصوصی ناکہ جات، سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کئے گئے، پولیس افسروں نے لا اینڈ آرڈر کی مجموعی صورتحال پولنگ کے عمل کو پرامن رکھنے کی ریہرسل کا جائزہ لیا، پولنگ ڈیوٹی پر تعینات نفری کی ذمہ داریوں بارے بریفنگ بھی دی گئی، لاہور سمیت تمام اضلاع میں سپروائزری افسران کی زیر قیادت فلیگ مارچز کا انعقاد بھی کیا گیا، فلیگ مارچز میں ضلعی پولیس، ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس کی موبائلز اور جوانوں نے حصہ لیا۔

    حکام کے مطابق الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری کو پولنگ والے دن کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے لیے خصوصی ہدایات جاری کردیں ہیں، الیکشن کمیشن نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو انتخابات کے دن پولنگ اسٹیشن کے اردگرد 400 میٹر تک کسی بھی قسم کی مہم کی اجازت نہیں ہوگی، اسی حدود میں ووٹرز کو قائل کرنے پر اور ان کو ووٹ ڈالنے اور نہ ڈالنے کی التجا کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

    الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں انتخابات کے لیے7 لاکھ بیلٹ باکس کا انتظام کر لیا جبکہ ووٹنگ کے لیے 2 لاکھ 76 ہزار سے زائد پولنگ بوتھ قائم کئے جائیں گے، ہر پولنگ بوتھ پر 2 بیلٹ باکس رکھے جائیں گے، ایک بیلٹ باکس میں قومی اسمبلی اور دوسرے میں صوبائی اسمبلی کے لیے ووٹ کاسٹ ہوں گے۔

    ملک بھرمیں 5 لاکھ 52 ہزار بیلٹ باکس استعمال ہوں گے جبکہ ڈیڑھ لاکھ ریزرو رکھے جائیں گے، بیلٹ باکس بھرجانے پر دوسرا بیلٹ باکس فراہم کیا جائے گا، بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کا کام مکمل ہو چکا ہے، صوبائی سطح پر سکیورٹی، ٹرانسپورٹ، مواصلاتی اور ایمرجنسی پلان بھی تیار ہے،الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے 26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام مکمل کرلیا۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کے بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل زمینی اور ہوائی راستوں سے مکمل کیا گیا، تمام بیلٹ پیپرز، سرکاری پریس سے متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفسران اور ان کے نمائندوں کے حوالے کیے گئے، موسم کی خرابی کے باعث بھی بیلٹ پیپرز کی ترسیل میں مسائل درپیش رہے۔

    عام انتخابات کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کردیا گیا، 32 ریجنل اور 144 ضلعی مانیٹرنگ ٹیمیں شکایات کے ازالے لیے کام کررہی ہیں، الیکشن کمیشن کا میڈیا نمائندگان کو انتخابات کےلئے قائم نیٹورک آپریشن سینٹر کا دورہ تفصیلی بریفنگ دی گئی، ایڈیشنل ڈی جی مرکزی کنٹرول روم ہارون شنواری نے بریفنگ میں بتایا اسٹیٹ آف ارٹ سسٹم میں مانیٹرنگ کے لیے خصوصی اقدامات کیے، شکایات درج کرانے کے لیے پہلی مرتبہ واٹس ایپ استعمال کر رہے ہیں، 26 دسمبر سے اب تک 625 افراد کو نوٹسز، 252 امیدواروں کو شوکاز نوٹس اور 156 لوگوں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے کیے، اب تک 221 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 198 شکایات کو حل کرلیا گیا ہے۔

  • بلاول  نے میرے حلقے میں ووٹ کا ریٹ 5 ہزار روپے لگایا ہے،عطا تارڑ

    بلاول نے میرے حلقے میں ووٹ کا ریٹ 5 ہزار روپے لگایا ہے،عطا تارڑ

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میرے حلقے میں ووٹ کا ریٹ 5 ہزار روپے لگایا ہے، میرا اصل مقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ظہیر عباس کھوکھر سے ہے-

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ بلاول بھٹو نے لاہور کے حلقے میں کمپئین نہیں کی ،نہ تو وہ حلقے میں نظر آئے اور نہ ہی ان کی پیپلز پارٹی کی ٹیم کمپین نظر آئی ،میں پچھلے تین ہفتوں سے ڈور ٹو ڈور کمپین کر رہا ہوں ، مجھے گلیاں محلے یاد ہو گئے ہیں ، پاکستان مسلم لیگ اس حلقے سے 2008،2013اور 2022میں بھی جیتی تھی اور اس بارے بھی جیت جائیں گے میرا اصل مقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ظہیر عباس کھوکھر سے ہے ، بلاول بھٹو اس حلقے میں تیسرے نمبر پر ہوں گے ، یہاں برادریوں اور دھڑوں کا ووٹ ہے ، ان سے رابطہ کرنا پڑتا ہے ۔

    ہوسکتا ہے کہ اضافی بیلٹ پیپر جعلی ووٹوں کیلئے استعمال ہوں،حافظ نعیم

    انہوں نے کہاکہ مجھے نہیں پتہ کہ بلاول بھٹو کو کیوں لگتا ہے کہ میں لاہور سے نہیں ہوں ، حالانکہ میں تو لاہور سے ہوں اور یہی پر پیدا ہوا ہوں ، میں نے3،4 حلقوں کیلئے کاغذات جمع کروائے تھے لیکن پارٹی نے یہ حلقہ دیا ہے سوشل میڈیا پر ووٹ کی خریدو فروخت کے حوالے سے وائرل ہونے والی ویڈیو سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ آج کا حلقے میں جو بلاول بھٹو نے ریٹ لگا یا ہے وہ 5ہزار ہے ، جس دن مجھے خریدوفروخت کا پتہ چلا تو میں نے انتظامیہ سے رابطہ کیا تھا ، میں نے الیکشن کمشنر سے رابطہ کیا تھا اور انہوں نے تاخیر کی،جس جگہ ووٹوں کی خریدو فروخت ہو رہی ہے وہاں پر انہوں نے میرے پینا فلیکس لگا کر ویڈیو بنائی ، اگر میں نے ووٹ خریدا ہو تو مجھ پر خدا کا عذاب ہو،ہم پنجاب میں سادہ اکثریت آرام سے حاصل کر لیں گے اور حکومت بنائیں گے۔

    فنڈز مانگنے پر عمران خان کہتے یورپ میں لوگ فنڈز نہیں مانگتے ،پرویز خٹک

  • ووٹوں کی خرید وفروخت، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں  میں صلح

    ووٹوں کی خرید وفروخت، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں میں صلح

    لاہور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 میں ووٹوں کی خرید وفروخت کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے صلح کرتے ہوئے ایک دوسرے کے خلاف شکایتیں واپس لے لیں۔

    باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن کے نوٹس پر دونوں پارٹیوں کے وکلاء ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر پی پی 160 عمرمقبول کے روبرو پیش ہوئے وکیل عطا تارڑ ناصر چوہان نے بتایا کہ دونوں پارٹیوں کے شکایت کنندہ نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کے دفتر میں معاملات طے کئے اور الیکشن کمیشن کو فیصلے سے آگاہ کر دیا، دونوں پارٹیوں نے ضابطہ اخلاق پر عمل پیرا ہونے کی شرط پر شکایات واپس لیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک دوسرے پر ووٹوں کی خریدو فرخت کا الزام عائد کیا تھا پیپلزپارٹی نے ن لیگ کے رہنما عطا تارڑ پرالیکشن آفس پر دھاوا بولنے اور کارکنوں کے اغوا کا الزام عائد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا قومی اسمبلی کےحلقہ این اے127 لاہور میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن کے رہنما عطاتارڑ مدمقابل ہیں۔

  • سندھ میں 6 ہزار 550 پولنگ اسٹیشن حساس ، اور  6 ہزار 801 انتہائی حساس

    سندھ میں 6 ہزار 550 پولنگ اسٹیشن حساس ، اور 6 ہزار 801 انتہائی حساس

    کراچی: عام انتخابات 2024 میں سندھ کے 19 ہزار 8 پولنگ اسٹیشنز میں سے 6 ہزار 550 پولنگ اسٹیشن حساس اور 6 ہزار 801 انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیر صدارت 30 ویں صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں انتخابی انتظامات اور نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لیا گیا وزیراعلیٰ نے آئندہ الیکشن کے انتظامات کا جائزہ لیا،کمیٹی کو بتایا گیا کہ کل 19 ہزار 8 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے جن میں 5 ہزار 657 نارمل، 6 ہزار 550 حساس اور 6 ہزار 801 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔

    آئی جی پولیس رفعت مختار نے پولیس کی تعیناتی سے متعلق بتاتے ہوئےکہا کہ عام پولنگ اسٹیشن پر چار پولیس اہلکار، حساس پولنگ اسٹیشن پر پانچ اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر سات پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے پولنگ اسٹیشنوں پر کل 143,156 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے جن میں عام پولنگ اسٹیشنوں پر 95,400، کیو آر ایف پولیس کے 10,648، اور معاون فورس کے 37,108 اہلکار شامل ہیں پولیس فورس کے علاوہ منتخب انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پرکیو آر ایف ڈیوٹیوں کے لیے رینجرز اور فوج کو تعینات کیا جائےگا۔

    خواتین امیدوار کم ، پارٹیوں کو انتخابی نشان کیوں ملا؟ عورت فاونڈیشن

    کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ عام انتخابات کے دوران تھرڈ ٹیئر فوج کے دستے صوبے بھر میں بھیجے گئے ہیں۔

    اجلاس میں صوبائی وزراء بریگیڈیئر (ر) حارث نواز، عمر سومرو، احمد شاہ، کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار، چیف سیکرٹری ڈاکٹر فخر عالم، ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص، آئی جی پولیس رفعت مختار، ایڈووکیٹ جنرل حسن اکبر، ہوم سیکرٹری اقبال میمن اور دیگر نے شرکت کی۔

    فنڈز مانگنے پر عمران خان کہتے یورپ میں لوگ فنڈز نہیں مانگتے ،پرویز خٹک

    ہوسکتا ہے کہ اضافی بیلٹ پیپر جعلی ووٹوں کیلئے استعمال ہوں،حافظ نعیم

  • خواتین امیدوار کم  ، پارٹیوں کو انتخابی نشان کیوں ملا؟ عورت فاونڈیشن

    خواتین امیدوار کم ، پارٹیوں کو انتخابی نشان کیوں ملا؟ عورت فاونڈیشن

    اسلام آباد: عورت فاؤنڈیشن نے عام انتخابات 2024 میں سیاسی جماعتوں کی طرف سے الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 206 کی خلاف ورزی پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط لکھ دیا-

    باغی ٹی وی : عورت فاؤنڈیشن، پاکستان میں خواتین کے حقوق اور جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے کام کرنے والی سول سوسائٹی کی تنظیم ہے۔ماضی کی طرح یہ تنظیم حالیہ الیکشن کے حوالے سے بھی ایک گہری نظر رکھے ہوئی ہے اور ایک تجزیے کے مدنظر جو کہ الیکشن کمیشن کے ڈیٹا کی روشنی میں کیا گیا ہے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کئی مرکزی دھارے کی سیاسی جماعتوں نے الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 206 کی تعمیل نہیں کی، جس کے مطابق عام انتخابات 2024 میں ہر صوبائی اور قومی اسمبلی میں خواتین کو کم از کم پانچ فیصد جنرل نشستوں کے ٹکٹ دیئے جانا ایک قانونی تقاضا تھا۔

    قومی اسمبلی (این اے) کی 266 نشستوں پر الیکشن میں حصہ لینے والی8 سیاسی جماعتوں کے عورت فاؤنڈیشن کی جانب سے کیے گئے اس تجزیے میں یہ بات سامنے آئی کہ صرف ایم کیو ایم اور پاکستان مسلم لیگ(ن)نے جنرل نشستوں پر خواتین کو 5 فیصد سے زیادہ ٹکٹ دے کر قانونی تقاضے کو پورا کیا ہے، اور باقی 6 جماعتیں، بشمول، پی پی پی پی،جمعیت العلمائے اسلام (ف)،جماعت اسلامی ،عوامی نیشنل پارٹی ،بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) اورتحریک لبیک پاکستان الیکشن کمیشن کے مقرر کردہ ہدف کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

    وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کی تنظیم نو کی منظوری دے دی

    تجزیہ سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ ایم کیو ایم نے 73 ٹکٹیں مرد امیدواروں کو دی ہیں، جن میں سے 7 خواتین کو دیے گئے، خواتین کے ٹکٹوں کا تناسب 9.59 ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے مجموعی طور پر 205 جنرل نشستوں کے ٹکٹ دیے ہیں جن میں سے 189 مردوں اور 16 خواتین کو 7.80 فیصد کے ساتھ ٹکٹ دیے گئے۔ پی پی پی پی نے 245 این اے ٹکٹ دیے ہیں، جس میں 234 مرد اور 11 خواتین کو شامل ہیں، جو کہ 4.5 فیصد کا تناسب بنتا ہے۔ جماعت اسلامی نے این اے کے 229 ٹکٹ دیے ہیں، جسمیں 219 مرد اور 10 خواتین شامل ہیں، جن کا تناسب 4.37 فیصد بنتا ہے-

    اے این پی نے 59 ٹکٹ دیے ہیں جن میں سے صرف دو جنرل نشستوں کے ٹکٹ خواتین کے لیے ہیں، جن کی فیصد 3.33 بنتی ہے۔ TLP (تحریک لبیک پاکستان) نے 220 ٹکٹوں میں سے صرف 2 خواتین کو ٹکٹ دیے ہیں اور اسکا تناسب 0.09% بنتا ہے۔ جے یو آئی (ف) اور (بی این پی) نے قومی اسمبلی کے لیے ایک بھی ٹکٹ خواتین کو نہیں دیا، جب کہ جے یو آئی (ف) نے 127 مردوں کو ٹکٹ دیے ہیں۔ بی این پی نے مردوں کو 11 سیٹیں دی ہیں۔

    خاور مانیکا اور عمران خان کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی بات چیت منظر …

    خیبر پختونخواہ صوبائی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ، پاکستان مسلم لیگ (ن) ،جماعت اسلامی، اور جمعیت العلمائے اسلام (ف) الیکشن کمیشن کے مقرر کردہ ہدف کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہیں، اور انہوں نے عورتوں کوپانچ فیصد سے کم ٹکٹ دئیے ہیں۔

    پنجاب صوبائی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ، پاکستان مسلم لیگ (ن)، پی پی پی پی ،جماعت اسلامی ،تحریک لبیک پاکستان اور بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) الیکشن کمیشن کے مقرر کردہ ہدف کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہیں، اور انہوں نے عورتوں کوپانچ فیصد سے کم ٹکٹ دئیے ہیں۔

    سندھ صوبائی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ اورجماعت اسلامی نے عورتوں کوپانچ فیصد سے کم ٹکٹ دئے ہیںاور لیکشن کمیشن کے مقرر کردہ ہدف کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

    بلوچستان اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ، پاکستان مسلم لیگ (ن)، پی پی پی پی ،تحریک لبیک پاکستان، جمعیت العلمائے اسلام (ف) اور ،عوامی نیشنل پارٹی ا لیکشن کمیشن کے مقرر کردہ ہدف کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہیں، اور انہوں نے عورتوں کوپانچ فیصد سے کم ٹکٹ دئیے ہیں۔

    سوک چیمبر آف دی رشین فیڈریشن کے ارکان الیکشن کمیشن کا دورہ

    واضح رہے کہ خواتین کو 5 فیصد عام نشستوں کا ٹکٹ دینا ایک قانونی شرط ہے، اور اگر سیاسی جماعتیں اسے پورا نہیں کرتیں تو انہیں انتخابی نشان نہیں دیا جا سکتا، اور سیاسی جماعت کے طور پر الیکشن نہیں لڑ سکتے۔ ہم یہ بھی بتانا چاہیں گے کہ قومی اسمبلی میں انتخاب لڑنے والے امیدواروں کی حتمی فہرست چند روز قبل جاری کی گئی تھی، جو کہ شیڈول سے بہت زیادہ ہے، اس لیے ابھی تجزیہ کیا جا رہا ہے۔یہ حقیقت بھی مدنظر رکنی چاہیے کہ الیکشن کمیشن نے ابھی تک سیاسی جماعتوں کی طرف سے پیش کردہ فہرستیں اپنی ویب سائٹ پر نہیں ڈالی ہیں۔

    یہ بھی واضح رہے کہ الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 206 کو سیاسی جماعتوں کے ضابطہ اخلاق کے نکتہ نمبر 6 کے ساتھ پڑھنے کی ضرورت ہے، جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ہر سیاسی جماعت ہر اسمبلی میں خواتین کو 5 فیصدعام نشستوں پر ٹکٹ دے گی۔
    یہ بھی تسلیم نہیں کیا جا سکتا کہ سیاسی جماعتیں اس ذمہ داری سے آگاہ نہیں ہیں کیونکہ تمام جماعتیںہر انتخابات کے موقع پر الیکشن کمیشن کو حلف نامہ جمع کراتی ہیں کہ انہوں نے خواتین کو 5% ٹکٹیں الاٹ کی ہیں ۔ اگر انہوں نے ایسا کیا ہے اور پاننچ فیصد سے کم ٹکٹ دیے ہیں، تو وہہ ایلیکشن کمیشن کو ”غلط اطلاعات فراہم ‘ کرنے کی مرتکب ہوئی ہیں، جو ایک سنگین خلاف ورزی ہے۔ دوئم ، یہ کہ پی پی پی پی، مسلم لیگ (ن)،پی ٹی آئی، اے این پی اور حتیٰ کہ ٹی ایل پی سمیت مرکزی دھارے کی بیشتر جماعتوں نے عام انتخابات 2018 میں اس قانونی تقاضے کو کو پورا کیا تھا۔

    پولنگ کے دوران یقینی بنایا جائے کہ میڈیا انتخابی عمل میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالے،الیکشن …

    ہم الیکشن کمیشن آف پاکستان سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ انتخابی قانون کی اس خلاف ورزی کا نوٹس لے، کیونکہ 5% کی پابندی پہلے سے ہی ایک کم حد تھی، اور اگر پارٹیاںاپنے بلند بانگ دعووں کے باوجود خواتین کو انتخابی عمل میں مرکزی دھارے میں لانے کے مواقع فراہم کرنے میں ان کو نظرانداز کرتی رہیں، یعنی نصف آبادی کو ان کے جائز حق سے محروم رکھتی ہیں تویہ جمہوریت کے فروغ کے لیے تشویشناک بات ہے۔

    یہ وقت ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان خواتین کو وہ اہمیت دے جس کی وہ حقدار ہیں اور تمام سیاسی جماعتوں پر اپنے قوانین کو بلا تفریق نافذ کرے۔ہمارا مقصد عورتوں کے حوالے سے آئین اور قانون میں موجود شقوں کا تحفظ کرنا ہے، اور ہم الیکشن کمیشن پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کے خواہاں ہیں۔

    حساس پولنگ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے والی ٹیم اور واپڈا اہلکار …

    عورت فاؤنڈیشن نے کہا کہ (یہ واضح رہے کہ یہ تجزیہ ECP کی ویب سائٹ پر دستیاب فارم 33 پر مبنی ہے جن کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہے،اور، چونکہ ECP نے سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی فہرست ابھی تک اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہیں کی ہے ، اس لیے غلطی کا معمولی امکان ہے، اس لیے ECP سے گزارش ہے کہ ہمارے تجزیے کا اپنے اعداد و شمار کے مطابق ہمارے اعداد و شمار کا جایزہ لے، اور اس کی تصحیح کرے)

  • فنڈز مانگنے پر عمران خان کہتے یورپ میں لوگ فنڈز نہیں مانگتے  ،پرویز خٹک

    فنڈز مانگنے پر عمران خان کہتے یورپ میں لوگ فنڈز نہیں مانگتے ،پرویز خٹک

    ڈی آئی خان: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اسرائیل اور بھارت سے فنڈنگ ہوتی ہے-

    باغی ٹی وی : ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنے انتخابی حلقے میں جلسے سے خطاب میں فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی 8 فروری کو کامیاب ہوگی عوام کا پر خلوص جذبہ کامیابی کی نوید ثابت ہوگا جے یو آئی کی سیاست نظریاتی سیاست ہے، اقتدار اور کرسی کی جنگ مفادات کیلئے ہے تو تمہیں مبارک ہو، ہماری سیاست صداقت کی سیاست ہے پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا، آج پاکستان کی شناخت کو ختم کردیا گیا، مخالفین ہماری مخالفت چھوڑ کر اپنی شناخت کروائیں،پی ٹی آئی کو اسرائیل اور بھارت سے فنڈنگ ہوتی ہے-

    وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کی تنظیم نو کی منظوری دے دی

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا دماغ خالی تھا انھیں ملک کی حقیقت کا علم ہی نہیں تھا نوشہرہ میں انتخابی جلسے سے حطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ ہم عمران خان سے علاقے کے لئے فنڈز کا مطالبہ کرتے تھے تو وہ جواب میں کہتے تھے کہ یورپ میں لوگ فنڈز نہیں مانگتے ہم نے عمران خان کو کہا کہ ہمیں یورپ جیسا بنا دو تو ہم فنڈز نہیں مانگیں گے، میں قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ عمران خان کو نہ اس علاقے کی ضروریات اور نہ ہی لوگوں کے بنیادی مسائل کا علم تھا صحت کارڈ میں نے شروع کیا کیونکہ اختیار میرا تھا اور آرڈر میں نے دیا نوشہرہ کے عوام 8 فروری کو گھروں سے نکل کر علاقے کی ترقی کے لئے پگڑی کے نشان پر مہر لگائیں۔

    خاور مانیکا اور عمران خان کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی بات چیت منظر …

    سوک چیمبر آف دی رشین فیڈریشن کے ارکان الیکشن کمیشن کا دورہ