Baaghi TV

Category: باغی ٹی وی الیکشن سیل

باغی ٹی وی کی طرف سے عام انتخابات 2024 کے لیے خصوصی کوریج

  • امیدوار کی عدم بازیابی، عدالت پولیس پر برہم، آئی جی کو طلب کر لیا

    امیدوار کی عدم بازیابی، عدالت پولیس پر برہم، آئی جی کو طلب کر لیا

    سندھ ہائی کورٹ میں سابق رکن قومی اسمبلی نثار پنہور اور ان کے بیٹے محسن پہنور کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے ایس ایس پی سے استفسار کیا کہ شہریوں کو کون لے گیا ہے؟ایس ایس پی ایسٹ نے عدالت میں کہا کہ شہریوں کو کون لے کر گیا ہے مجھے نہیں پتہ وہ کون لوگ تھے،درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس موبائل اور ان کے نمبر صاف نظر آرہے ہیں، نثار احمد پنہور این اے 242 سے آزاد امیدوار ہیں، محسن پنہور پی ایس 85 سے آزاد امیدوار ہیں، 9 جنوری کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار میرے والد اور بھائی کو لے گئے، ایس ایس پی ایسٹ نے عدالت میں کہا کہ ابھی تفتیش جاری ہے، جلد بازیاب کرا لیا جائے گا

    جسٹس اقبال کلہوڑو نے ایس ایس پی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں کیسا بیان دے رہے ہیں؟ شہریوں کو بازیاب کرانا آپ کی ذمے داری ہے، فوٹیچ میں نظر آرہا ہے کہ پولیس ان کو لے گئی ہے، پولیس کی گاڑیوں کے نمبر بھی صاف نظر آرہے ہیں، آپ کہہ رہے ہیں ہمیں پتہ ہی نہیں، آپ سے کام نہیں ہوگا ہم آئی جی کو طلب کر رہے ہیں وہ آکر جواب دیں گے، اگر شہری کی بازیابی نہ ہوئی تو آپ کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی،عدالت نے 21 فروری کو آئی جی سندھ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

    ووٹ صرف اصل شناختی کارڈ پر ہی ڈالا جا سکے گا، الیکشن کمیشن

    نتائج کب تک آئیں گے، اس پر کوئی حتمی وقت دینا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن حکام

    عمران خان کا مستقبل مخدوش،بلاول کی شاندار حکمت عملی،بشریٰ عمران کو سرپرائز دیگی؟ حسین حقانی

    عمران خان کو سزا پر مبشر لقمان غمگین کیوں؟

    تیزاب گردی، مبشر لقمان پھٹ پڑے،کہاسرعام لٹکایا جائے

    تحریک انصاف آگے، حمزہ شہباز خطرے میں،عمران خان کو سزا،شریعت،قانون کیا کہتا؟

    عمران ،بشریٰ بی بی غیر شرعی نکاح کیس ، عدالتی فیصلہ درست ہے، مفتی قوی

    عمران بشریٰ شادی،عمران جھوٹ پر جھوٹ بولتے رہے، سب سامنے آ گیا

    ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، کے پی میں جرمانے، وارننگ نوٹس

  • عوام کا ووٹ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا:مریم اورنگزیب

    عوام کا ووٹ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا:مریم اورنگزیب

    سابق وفاقی وزیر اطلاعات، ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ن لیگ کی قیادت نے ملک بھر میں جلسے کیے، کل مری میں جلسہ کامیاب رہا، لوگ برف میں بھی اپنے قائد کو دیکھنے آئے،

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے جانے کا خمیازہ عوام نے بھگتا، نواز شریف کے جانے کے بعد ملک میں نفرت پھیلائی گئی،ہمارے مزاج الزام تراشی اور شک و شبہ والے بن گئے ہیں،ن لیگ کی قیادت نے ملک بھر میں جلسے کیے،عوام جانتے ہیں نواز شریف اور ن لیگ وعدہ پورے کرتے ہیں،مسلم لیگ(ن)کے منشور پر بھرپور عمل کیا جائے گا،نوازشریف نے عوام سے کیا ہر وعدہ نبھایا،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے چور چور کہنے والوں کو بے نقاب کردیا،2013میں مہنگائی، دہشت گردی، لوڈشیڈنگ کا سامنا تھا،2013اور 2017کے حالات بالکل برعکس تھے،نوازشریف دور میں ترقیاتی کام ہوئے،نوازشریف کے دور میں 20،20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم ہوئی،نوازشریف کے دور میں ترقی کرتا پاکستان آگے آیا،شہبازشریف کی حکومت نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا فوکس جمہوریت کی بحالی ہے، جب شہباز شریف ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا رہے تھے یہ تب بھی آئی ایم ایف کو خطوط لکھ رہے تھے،جب یہ لوگ دھرنے دے رہے تھے اس وقت وزیراعظم نواز شریف ملک میں ترقی لا رہا تھا، مسلم لیگ ن ایک یونائیٹڈ فرنٹ کے بات کرتی ہے، سب نے مل کر نواز شریف کی قیادت کے پیچھے کھڑےہونا ہے، مہنگائی کو کم کرکے سنگل ڈیجٹ پر لائیں گے،ایک کروڑ نوکریاں نہیں بلکہ نوکریوں کے مواقع پیدا کریں گے،مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جس نے ہر مسئلے پر مفصل پلان دیا، مہنگائی ،سموگ ،تعلیم ،صحت سمیت ہر شعبے کا پلان دیا ہے، نواز شریف ماضی میں بھی ہر امتحان میں کامیاب رہے.نوازشریف نے حساب مانگنے پر 9مئی جیسے واقعات نہیں کیے،نوازشریف نے ججز اور پولیس والوں کے سر نہیں پھاڑے.

  • تحریک انصاف کے امیدواروں اور کارکنوں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

    تحریک انصاف کے امیدواروں اور کارکنوں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے امیدواروں اور کارکنوں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا

    تحریک انصاف کے نامزدامیدواروں کی انتخابی مہم کی اجازت اور ہراساں کرنے سے روکنے کی درخواست پر اسلام ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں شعیب شاہین اور علی بخاری ایڈووکیٹ کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے سماعت کی،شعیب شاہین اورعلی بخاری کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے احکامات جاری کیے،دوران سماعت وکیل شعیب شاہین نے عدالت میں کہا کہ پولیس ہمارے سپورٹرز کو اٹھا کر کہتی ہے کہ پی ٹی آئی سے الگ ہوجاؤ، ہمارے لوگوں کو کہا جارہا ہے کہ کسی اورجماعت میں شامل ہوجاؤ، فون کالز کر کے کہتے ہیں کہ اگرجلسہ کیا تو آپ کے خلاف پرچہ ہوجائےگا

    وکیل علی بخاری نے عدالت میں کہاکہ جو الیکشن مہم اورجلسے ہونے تھے وہ تو ہوگئے، آج آخری دن ہے، ہمارے پولنگ ایجنٹس کو کالز کرکے ڈرایا جارہا ہے،شعیب شاہین نے کہا کہ اگر اسلام آباد کی ماڈل پولیس یہ طرزعمل اختیار کرے گی تو پھر کیا امیج جائےگا؟ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹا سا اسلام آباد ہے یہاں آپ کارروائی کیوں نہیں کر سکتے؟ دانستہ طور پر لوگوں کو اٹھانا بالکل بھی مناسب بات نہیں ہے،آپ ذمہ دار افسر ہیں اس لیے آپ کو طلب کیا ہےدوسری صورت میں ہم آئی جی اور سیکرٹری داخلہ کو طلب کریں گے۔الیکشن کمیشن نے صاف اور شفاف انتخابات کرانے ہیں،آپ ان تمام چیزوں کو اپنے اختیارات کے تحت کیوں نہیں دیکھ رہے؟

  • پیپلز پارٹی کے امیدوار پر فائرنگ،حب میں انتخابی کیمپ پر دستی بم سے حملہ

    پیپلز پارٹی کے امیدوار پر فائرنگ،حب میں انتخابی کیمپ پر دستی بم سے حملہ

    سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم عروج پر ہے، آج جلسوں کا آخری دن ہے، دو مقامات پر پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران دہشت گردانہ واقعات پیش آئے ہیں

    میرپورخاص میں پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے سندھ اسمبلی سید ذوالفقار شاہ کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے ہیں،پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رتن آباد بائی پاس کے مقام پر پیش آیا جس میں پی ایس 46 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار سید ذوالفقار شاہ زخمی ہوگئے،امیدوار کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لئے ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا،

    بلاول کی قاتلانہ حملے میں زخمی ہونیوالے امیدوار سے ملاقات
    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ایس 47 میں پی پی پی کے امیدوار سید ذوالفقار علی شاہ کی عیادت کی،بلاول نے سابق رکن سندھ اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی،بلاول نے میرپورخاص میں پی پی پی رہنما سید ذولفقار علی شاہ کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، بلاول نے سید ذوالفقار علی شاہ پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی اور حملہ کرنے والوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا.

    دوسری جانب حب کے علاقے باب بلوچستان کے قریب پیپلزپارٹی کے انتخابی کیمپ پر دستی بم حملے میں 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مستونگ میں بھی پیپلزپارٹی اور پنجگور میں جےیوآئی کے انتخابی کیمپ کے قریب دستی بم حملے ہوئے، تینوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق میڈیا کی رپورٹس کے مطابق میر پور خاص میں ایک امیدوار کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سے فوری رپورٹ طلب کی ہے۔ کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ کو ہدایت کی ھے کہ اس میں ملوث تمام افراد کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جائے

    دوسری جانب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چارسدہ میں کارنر میٹنگ کے دوران ایک سیاسی جماعت کے سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ اور کھلے عام اسلحے کی نمائش کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سے فوری رپورٹ طلب کی ہے۔کمیشن نے ہدایت کی ھے کہ اس میں ملوث تمام افراد کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جائے

    پیپلز پارٹی امیدواروں کو انتخابات سے نکالنے کے لیے تواتر سے نشانہ بنایا جا رہا ہے،شیری رحمان
    سابق وفاقی وزیر،پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے کہا ہے کہ میرپورخاص کے حلقے پی ایس 46 سے پی پی پی کے امیدوار ذوالفقار علی شاہ پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں، پیپلز پارٹی ذوالفقار علی شاہ کی سلامتی کے لیے دعاگو ہے، الیکشن کمیشن اور نگراں صوبائی حکومت فوری کارروائی کرے،پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کے دفاتر اور امیدواروں پر پورے ملک میں حملے ہو رہے ہیں، اس سے پہلے پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا میں بھی ہم پر حملے کیے گئے ہیں، پیپلز پارٹی امیدواروں کو انتخابات سے نکالنے کے لیے تواتر سے نشانہ بنایا جا رہا ہے، ہم وہ جماعت ہیں جسے کارساز جیسے حملے نہیں ڈرا سکے، ہمارے امیدوار اور ووٹرز اس طرح کے ہتھکنڈوں سے نہیں گھبراتے

    ووٹ صرف اصل شناختی کارڈ پر ہی ڈالا جا سکے گا، الیکشن کمیشن

    نتائج کب تک آئیں گے، اس پر کوئی حتمی وقت دینا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن حکام

    عمران خان کا مستقبل مخدوش،بلاول کی شاندار حکمت عملی،بشریٰ عمران کو سرپرائز دیگی؟ حسین حقانی

    عمران خان کو سزا پر مبشر لقمان غمگین کیوں؟

    تیزاب گردی، مبشر لقمان پھٹ پڑے،کہاسرعام لٹکایا جائے

    تحریک انصاف آگے، حمزہ شہباز خطرے میں،عمران خان کو سزا،شریعت،قانون کیا کہتا؟

    عمران ،بشریٰ بی بی غیر شرعی نکاح کیس ، عدالتی فیصلہ درست ہے، مفتی قوی

    عمران بشریٰ شادی،عمران جھوٹ پر جھوٹ بولتے رہے، سب سامنے آ گیا

    ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، کے پی میں جرمانے، وارننگ نوٹس

  • کراچی :ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی عوام کے ساتھ کیا کیا وعدے کر رہے ہے؟

    کراچی :ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی عوام کے ساتھ کیا کیا وعدے کر رہے ہے؟

    ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت لائنزایریا میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی شٹر ڈاؤن کی ضرورت نہیں اب جبر کو شکست ہوگئی ہے۔ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ دو دن بعد ہم نے اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنا ہے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ فجرکی نماز کے بعد قوم کا فرض پورا کرنا ہے، تمام ووٹرز نے قطار میں کھڑا ہوکر ووٹ پر مہر لگانی ہے، اب ضمانت ضبط نہیں کرنی دشمنوں کے حوصلے بھی توڑ دینے ہیں، میں اگر ایم کیوایم میں نہ بھی ہوتا تو بھی ایم کیوایم میری ہوتی۔ایم کیو ایم کے کنوینر نے مزید کہا کہ میں احسان فراموش نہیں، ایمان کے بعد سب سے بڑا اثاثہ شناخت ہوتی ہے، میرا ووٹ میری قوم کی امانت ہے۔
    دوسری جانب امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا لیاقت آباد ڈاک خانے میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اہلیاں لیاقت آباد بھتہ خوروں، وڈیروں کے آلہ کاروں کو پھر مسلط نہیں ہونے دینا، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے کے الیکٹرک کو ہم پر مسلط کیا ہے۔حافظ نعیم نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد کراچی کے نوجوانوں کیلئے فری آئی ٹی یونیورسٹی بنائیں گے، ہم آج کا اجتماع کشمیریوں کے نام پر کرتے ہیں۔امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی نے کلین سویپ کیا تھا، ٹیم تیار ہے، اگر نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کریں گے۔

  • 2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر عمران خان کو مسلط کیا گیا،شہباز شریف

    2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر عمران خان کو مسلط کیا گیا،شہباز شریف

    سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف نے کبھی افواج پاکستان کے سپہ سالار کیخلاف بات نہیں کی، نوازشریف کی حکومت 3 بار ختم کی گئی، لیکن جس طرح سابق چیئرمین پی ٹی آئی بات کرتے تھے نوازشریف نے کبھی ایسی بات نہیں کی ہے ۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس بلے کا انتخابی نشان ہوتا تو ہم پھر بھی بھرپور طریقے سے انتخابات میں حصہ لیتے اور زیادہ محنت کرتے، دوسروں کو چور ڈاکو کہنے والا عمران خود سب سے بڑا چور اور ڈاکو نکلا۔
    نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن بھرپور طریقے الیکشن میں حصہ لے رہی ہے اور الیکشن کے بعد ہمارے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نواز شریف ہوں گے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ بعد میں مشاورت سے ہوگا۔نوازشریف کو ایک جھوٹے مقدمے میں دھرا گیا، پانامہ میں ان کا نام بھی نہیں تھا۔ ہر منصوبے کے اوپر نوازشریف کی تختی تھی، ان پر تو کوئی رحم نہیں کیا گیا، نوازشریف کو باہر جانے کی اجازت سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی کابینہ نے دی۔انہوں نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد سے قبل پی ٹی آئی کے اپنے لوگوں نے مجھے کہاکہ ہم عمران خان سے تنگ آ گئے ہیں۔شہباز شریف نے کہاکہ 2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر عمران خان کو مسلط کیا گیا اور مسلم لیگ ن کو جیتی ہوئی نشستوں سے ہرایا گیا۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ تحریک انصاف کے سینکڑوں لوگ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں لیکن جو لوگ 9 مئی کی سازش میں ملوث ہیں وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
    انکا مزید کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے تو خانہ کعبہ کے ماڈل والی کھڑی بیچی اور اسلام آبا دکے ایک دکاندار سے جعلی رسید بنو الی تھی ، اگر نوازشریف نے توشہ خانہ سے گاڑی لی ہے تو قانون اپنا راستہ بنائے گا، جس کے بعد دودھ کا دودھ ،پانی کا پانی ہو گا۔شہباز شریف نے کہاکہ نواز شریف کی حکومت 3 بار ختم کی گئی مگر انہوں نے کبھی بھی فوجی قیادت کے خلاف بات نہیں کی۔ جبکہ عمران خان نے اقتدار جانے کے بعد اپنی ہی فوج کے سپہ سالار کو میر جعفر اور میر صادق قرار دیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو عمران خان کی کابینہ نے ملک سے باہر بھیجنے کی منظوری دی تھی کیونکہ اس وقت شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر نے بھی یہ کلیئر کیا تھا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس خطرناک حد تک گر گئے ہیں۔

  • ایک آزاد امیدوار مجھے فون کر کے کہہ رہا ہے کہ میں آپ کے ساتھ ہوں۔پرویز خٹک

    ایک آزاد امیدوار مجھے فون کر کے کہہ رہا ہے کہ میں آپ کے ساتھ ہوں۔پرویز خٹک

    25 سے 30 آزاد امیدوار میرے ساتھ شامل ہوں گے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ۔نوشہرہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے چئیرمین پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ آزاد امیدواروں کے پاس میرے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔پرویز خٹک نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار رابطے میں ہیں اور انھوں نے میرا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ میری پارٹی کی اکثریت آئے گی۔ پی ٹی آئی والوں نے میرے ساتھ معاہدہ کیا ہوا ہےان کا کہنا تھا کہ ایک ایک آزاد امیدوار مجھے فون کر کے کہہ رہا ہے کہ میں آپ کے ساتھ ہوں۔
    مزید وضاحت کرتے وہئے ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے وزیراعلیٰ ہونے کا اس لئے کہہ رہا ہوں کہ ’انہوں (آزاد امیدواروں) نے میرے ساتھ ایگریمنٹ کیا ہے۔ 20 میرے دوست آزاد کھڑے ہیں اور باقی پی ٹی آئی آزاد امیدوار ہیں۔‘

  • چارسدہ: اے این پی کے تحصیل صدر کی غنڈہ گردی،کارنر میٹنگ میں شریک نوجوانوں پر فائرنگ ،دو زخمی

    چارسدہ: اے این پی کے تحصیل صدر کی غنڈہ گردی،کارنر میٹنگ میں شریک نوجوانوں پر فائرنگ ،دو زخمی

    چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے تحصیل صدر تیمور خان خٹک کے حکم پر سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے کارنر میٹنگ میں شریک دو نوجوان زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ایک نوجوان نے تیمور خٹک کے خطاب کے دوران مزاخیہ آوازیں لگائیں جس سے تیمور خٹک طیش میں آگئے اور محافظ کو فائرنگ کا کہا۔ نوجوان نے آواز لگائی ’ڈوزی دی ڈوزی‘ جس کا مطلب تھا ’لمبی لمبی چھوڑ رہا ہے‘۔ فائرنگ سے زخمی نوجوانوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جن کے نام امداد حسین اور ششتی گُل بتائے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے کل اے این پی کیخلاف احتجاج کا اعلان کردیا اور مساجد میں اعلان کروا کے کہا گیا ہے کہ اے این پی کے لوگوں نے نہتے لوگوں پر فائرنگ کروائی۔ دوسری جانبشابڑہ کے مکینوں نے کل اے این پی کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہے، یہ اعلانات مساجد سے کئے گئے۔دوسری جانب اس حوالے سے تیمور خٹک کا وضاحتی بیان بھی سامنے آگیا ہے۔تیمور خٹک نے کہا کہ عوامی نشنل پارٹی کے ورکرز شابڑہ چوک میں جھنڈا لگا رہے تھے، اس دوران ہمارے کارکنوں کو گالیاں دی گئیں۔تیمور خٹک نے کہا کہ زخمی شخص نے خود کو زخمی کیا ہے، اسے ہماری ہی گاڑی میں ہسپتال لایا گیا۔
    ان کا کہنا تھا کہ شابڑہ کے عوام ہمارے بھائیوں جیسے ہیں، فائرنگ ہمارے کسی بھی گن مین نے نہیں کی۔

  • ای سی پی کا سوشل میڈیا پر پوسٹل بیلٹ پیپرز سے متعلق زیر گردش خبروں کی تردید

    ای سی پی کا سوشل میڈیا پر پوسٹل بیلٹ پیپرز سے متعلق زیر گردش خبروں کی تردید

    الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سوشل میڈیا پر پوسٹل بیلٹ پیپرز سے متعلق زیر گردش خبروں کو غلط قرار دیا ہے۔ای سی پی نے سوشل میڈیا پر پوسٹل بیلٹ پیپروں سے متعلق غلط اور بے بنیاد خبریں پھیلانے پر ردعمل دیا اور کہا کہ یہ گمراہ کن پروپیگنڈا ہے۔ای سی پی اعلامیے کے مطابق غلط خبروں میں امیدواروں کے پوسٹل بیلٹ پیپروں کی تعداد لکھی جارہی ہے۔ای سی پی کے مطابق ریٹرننگ آفیسر (آر او) پوسٹل بیلٹ سرکاری گنتی کے دوران الیکشن ایجنٹوں کی موجودگی میں کرتا ہے۔ای سی پی کے مطابق الیکشن ایجنٹوں کی موجودگی میں گنتی کے بعد بیلٹ پیپرز حمتی رزلٹ میں شامل کیے جاتے ہیں۔

  • قصور : ہم اس نظام کی بات کرتے ہیں جس نے ہمیں قرآن پڑھنا بھی سکھایا ہے اور تلوار رکھنے کا بھی حکم دیا ہے۔ حافظ منیب ڈوگر

    قصور : ہم اس نظام کی بات کرتے ہیں جس نے ہمیں قرآن پڑھنا بھی سکھایا ہے اور تلوار رکھنے کا بھی حکم دیا ہے۔ حافظ منیب ڈوگر

    قصور ،باغی ٹی وی (نامہ نگار طارق نوید سندھو کی رپورٹ ) ہم نظام مصطفی کی بات کرتے ہیں جس نے ہمیں قرآن پڑھنا بھی سکھایا ہے اور تلوار رکھنے کا بھی حکم دیا ہے۔ حافظ منیب ڈوگر
    تفصیل کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی کے نامزد حلقہ NA-131 کے امیدوار سردار حافظ منیب احمد ڈوگر اورPP-177 کے امیدوار شیر محمد رضوی نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہارکیا

    ان کے علاوہ حضرت علامہ قاری فیض احمد صاحب، حضرت علامہ انتظار صاحب، حاجی آصف محمود صاحب، چوہدری احمد رضا قصوری صاحب، علی شیر سندھو اور اہل علاقہ کے معززین نے شرکت کی۔سردار حافظ منیب احمد ڈوگر کا کہنا تھا کہ ہم نظام مصطفی کا نفاذ چاہتے ہیں اور اپنا حق لینا جانتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ امن کے ساتھ ہمیں اپنا حق ملے گا

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اس نظام مصطفی کی بات کرتے ہیں جس نے ہمیں قرآن پڑھنا بھی سکھایا ہے اور تلوار رکھنے کا بھی حکم دیا ہے۔ اورہم اسلامی جمہوریہ پاکستان میں رہتے ہیں اور ہمارے مذہب میں سود کو اللہ سے جنگ قرار دیا گیا ہے اور نعوذبااللہ ہم اس قابل نہیں ہیں ہم صرف نظام مصطفی کے لئے کام کر رہے ہیں ۔