Baaghi TV

Category: باغی ٹی وی الیکشن سیل

باغی ٹی وی کی طرف سے عام انتخابات 2024 کے لیے خصوصی کوریج

  • نواز شریف انتظامیہ پر دباؤ ڈال کر الیکشن میں گڑ بڑ کرنا چاہتے ہیں،  بلاول بھٹو زرداری

    نواز شریف انتظامیہ پر دباؤ ڈال کر الیکشن میں گڑ بڑ کرنا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

    پاکستان پیپلز پارٹی پارلمینٹیرینز کے چئیر مین بلاول بھٹو نے کہا کہ جس روپ میں میاں صاحب اس بار سامنے آ رہے ہیں، یہ وہ میثاق جمہوریت والے میاں صاحب نہیں ہیں، یہ ووٹ کو عزت دو والے میاں صاحب نہیں، یہ وہی پرانے آئی جے آئی والے میاں صاحب ہیں جن کا ساتھ دینا میرے لیے مشکل ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول نے کہا کہ ان کیلئے تحریک انصاف اور ن لیگ سے اتحاد کا معاملہ کنویں اور کھائی جیسا ہے، دونوں جماعتیں ایک جیسی سیاست کر رہی ہیں۔پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ جمہوریت اور آئینی حالات میں بھی ایک بحران نظر آ رہا ہے، تقسیم کی سیاست جو بانی پی ٹی آئی کرتے تھے اور میاں صاحب کی بھی روایت تھی، وہ اب ذاتی دشمنی میں تبدیل ہو گئی ہے، میں پاکستان میں اس تقسیم کو ختم کرنا چاہتا ہوں۔
    انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو چاروں صوبوں میں انتخابی مہم چلا رہی ہے، ہم نے سب سے پہلے انتخابی مہم کا آغاز کیا، سب سے پہلے منشور دیا۔
    بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ اگر معیشت، جمہوریت اور دہشت گردی کے مسائل کو حل کرنا ہے تو پہلے اس تقسیم کو ختم کرنا ہوگا، ان تمام معاملات کو حل کرنے کے لیے میں بہترین پوزیشن میں ہوں، ہماری انتخابی مہم بہت زبردست رہی ہے، عوام کا ردعمل امیدوں سے زیادہ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف انتظامیہ پر دباؤ ڈال کر الیکشن میں گڑ بڑ کرنا چاہتے ہیں، میاں صاحب کو خبردار کرتا ہوں کہ ایسا کچھ نہیں ہونا چاہیے، ا مید ہے کہ نوازشریف کے دباؤ کے باوجود نگران حکومت اور انتظامیہ ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائے گی۔سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نگران حکومت اور انتظامیہ نواز شریف کے حق میں جانبدار ہیں، نگران وزیر اعظم کی تقرری شہباز شریف نے راجہ ریاض کے ساتھ ملکر کی، راجہ ریاض اب مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

  • کراچی: اے این پی کا امیدوار مصطفی کمال کے حق میں دستبرادر

    کراچی: اے این پی کا امیدوار مصطفی کمال کے حق میں دستبرادر

    کراچی: قومی اسمبلی کے حلقے این اے دو سو بیالیس سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوارارشد سہیل ، مصطفیٰ کمال کے حق میں دستبردار ہوگئے رہنما ایم کیوایم مصطفیٰ کمال نے بلدیہ ٹاؤن میں عوامی نیشنل پارٹی کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر این اے دو سو بیالیس سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوارارشد سہیل نے مصطفیٰ کمال کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیامصطفیٰ کمال نے عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی عہدیداران سے ملاقات کی۔ اے این پی کے امیدوار کا دستبردار ہونے پر مصطفیٰ کمال نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی سے ہمارا انتخابی اتحاد نہیں بلکہ اسٹریٹیجک اتحاد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی اور ایم کیو ایم کا اتحاد شہری سندھ میں امن و ترقی کا ضامن ہے۔

  • پاکستان کے تمام قومی ادارے پر امن اور شفاف انتخابات کو یقینی بنا رہے ہیں،آئی جی پنجاب

    پاکستان کے تمام قومی ادارے پر امن اور شفاف انتخابات کو یقینی بنا رہے ہیں،آئی جی پنجاب

    الیکشن 2024ء کے پیش نظر آئی جی عثمان انور نے سیکیورٹی انتظامات سے متعلق اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ الیکشن کے پر امن انعقاد کیلئے الحمدللہ پنجاب پولیس تیار ہے، پاکستان کے تمام قومی ادارے پر امن اور شفاف انتخابات کو یقینی بنا رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ انتخابی عمل میں گڑ بڑ کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں گڑ بڑ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق سخت قانونی کارروائی ہوگی، قانون ہاتھ میں لینے یا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد سے آہنی ہاتھ سے نمٹیں گے۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ تمام لا انفورسمنٹ ایجنسیز، آرمڈ و سول آرمڈ فورسز مل کر الیکشن کمیشن کی قیادت میں الیکشن کروانے جا رہے ہیں، الیکشن کے دوران لڑائی جھگڑے کا خطرہ موجود رہتا ہے،انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں کسی قسم کے جھگڑے کی اجازت نہیں دی جا ئے گی ۔

  • باجوڑ: پی ٹی آئی امیدوار کے خلاف خار تھانہ میں مقدمہ درج،ریحان زیب کے قاتلوں کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی

    باجوڑ: پی ٹی آئی امیدوار کے خلاف خار تھانہ میں مقدمہ درج،ریحان زیب کے قاتلوں کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی

    باجوڑ میں آزاد امیدوار ریحان زیب پر حملہ کرنے والے دو ملزمان کی ویڈیو سامنے آگئی ہے .ویڈیو میں 2 ملزمان کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ریحان زیب پر گاڑی میں بیٹھتے وقت فائرنگ کی گئی۔ سینٹرل پولیس آفیسر (سی پی او) پشاور کا کہنا ہے کہ ریحان زیب پر فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوئے، پولیس نے واقعے میں ملوث نیٹ ورک کی نشاندہی کرلی ہے۔ سی پی او کا کہنا ہے کہ ریحان زیب کو گاڑی کے قریب قتل کیا گیا ہے، حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیےخصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
    واضح رہے کہ ریحان زیب کو31 جنوری کوقتل کیا گیا تھا۔ دوسری جانب سابق وزیر اور پی کے 20 پر پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار انور زیب پر ریحان زیب کےقتل کےخلاف خار چوک میں احتجاج کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔انور زیب کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج کرنے پر مجھ پر ایک اور مقدمہ درج کیا گیا۔انھوں نے کہا کہ ہم نے صرف قاتل کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔پی ٹی آئی نامزدامیدوار انورزیب نے مزید کہا کہ احتجاج کرنا ہمارا آئینی و قانونی حق ہے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر انور زیب خان کو گزشتہ ماہ بھی گرفتار کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ باجوڑ کے آزاد امیدوار ریحان زیب کے قتل کے بعد یکم فروری کو باجوڑ اسکاؤٹس بلڈنگ سول لائن پر پتھراؤ میں ملوث مظاہرین کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔باجوڑ میں آزاد امیدوار قتل واقعے کے بعد مشتعل مظاہرین نے اسکاوٹس عمارت پرپتھراو کیا تھا اور گیٹ پر پتھر برسائے تھے۔
    تھانہ خار ایس ایچ او عبدالصمد خان کی مدعیت میں باجوڑ اسکاؤٹس بلڈنگ سول لائن پر پتھراؤ میں ملوث 25 سے زائد مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی تھی۔مقتول تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر کےخلاف الیکشن لڑ رہے تھے، ریحان زیب کے قتل کے بعد تحریک انصاف نے انہیں پارٹی کا حمایت یافتہ اُمیدوار قرار دیا اور پھر بیان ہٹا دیا تھا۔باجوڑ میں قتل کیے گئے آزاد امیدوار ریحان زیب نے ٹکٹ تقسیم پر سوال اٹھائے تھے، انہیں قومی، صوبائی اسمبلی کیلئے تحریک انصاف نے ٹکٹ نہیں دیا تھا، ریحان زیب بطور آزاد امیدوار قومی، صوبائی اسمبلی الیکشن میں حصہ لے رہے تھے۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 8 میں تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کا پارٹی ٹکٹ گل ظفر خان کو جبکہ پی کے 22 میں ٹکٹ گل داد خان کو جاری کیا تھا۔ریحان زیب نے 12 جنوری کو خیبر پختونخوا حکومت میں کرپشن کا بھی انکشاف کیا تھا، ان پر چند روز سے تحریک انصاف سے منسلک ٹرول اکاؤنٹس سے تنقید کی جا رہی تھی۔

  • پی ٹی آئی کو عام انتخابات سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا ،خاتون امیدوار دستبردار

    پی ٹی آئی کو عام انتخابات سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا ،خاتون امیدوار دستبردار

    حلقہ این اے 155 لودھراں سے پی ٹی آئی امیدوار عفت طاہرہ سومرو نے الیکشن سے دستبرداری کااعلان کر دیا۔، پی ٹی آئی خاتون رہنما عفت طاہرہ سومرو کے بھائی حافظ حطیم کی جانب سے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ہمارے بارے میں صدیق بلوچ گروپ من گھڑت افواہیں پھیلا رہا ہے کہ ہمیں اغوا کر لیاگیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ صدیق بلوچ گروپ یہ بھی بدگمانی پیدا کر رہا ہے کہ ہم پیسےلیکر الیکشن سے دستبردار ہوئے ہیں ، حالانکہ ایسا کچھ نہیں ہے بلکہ ہم نے اپنی رضامندی سے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے،ہمارے بارے میں جتنی بھی افواہیں گردش کر رہی ہیں میں ان سب کی تردید کرتا ہوں۔عفت طاہرہ سومروکے بھائی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کسی نے اغوا نہیں کیا بلکہ ہم یہاں اپنی خوشی سے موجود ہیں، ہم نے باہمی رضامندی کیساتھ الیکشن میں حصہ نہ لینے اور این اے 155 لودھراں سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر بھی عام انتخابات سے دستبردار ہو گئےتھے۔

  • انتخابات کے لیے چھپوائے گئے   26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام مکمل

    انتخابات کے لیے چھپوائے گئے 26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام مکمل

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری 2024 ءکے انتخابات کے لیے چھپوائے گئے لگ بھگ 26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام مکمل کر لیا ہے۔

    کمیشن کے ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کے ملازمین نے ایک محدود وقت میں اپنی محنت اور منظم منصوبہ بندی کے ذریعے اس اہم ذمہ داری کی تکمیل کی۔بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل زمینی اور ہوائی دونوں طریقوں سے مکمل کیا گیا۔تمام بیلٹ پیپرز، سرکاری پریس اداروں سے متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ان کے نمائندوں کے حوالے کیے گئے۔ اس عمل میں موسم کی خرابی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم تمام چیلنجز کے باوجود کمیشن نے وقت پر یہ کام مکمل کیا تاکہ تمام ووٹرز ملکی انتخابات میں بہترین اور منظم طور پر شرکت کر سکیں۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ریحان زیب خان، عصمت اللہ خان، اسرار حسین کے انتقال کے بعد پی پی 226 کوہاٹ، پی کے 91 باجوڑ، پی کے 22 باجوڑ اور این اے 8 باجوڑ میں انتخابات ملتوی کردیئے.

    علاوہ ازیں ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پوسٹل بیلٹ سے متعلق غلط اور بے بنیاد خبریں پھیلائی جا رہی ہیں،غلط خبروں میں امیدواروں کے پوسٹل بیلٹ پیپرز کی تعداد لکھی جا رہی ہے،یہ گمراہ کن پروپیگنڈا ہے، ریٹرننگ افسر پوسٹل بیلٹ سرکاری گنتی کے دوران الیکشن ایجنٹوں کی موجودگی میں شامل کرتا ہے،اس کے بعد یہ بیلٹ پیپرز حتمی رزلٹ میں شامل کیے جاتے ہیں،

    پولنگ کے دن ایجنٹس اور ڈیوٹی دینے والے ملازمین کیلئے ہدایت نامہ جاری
    علاوہ ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات میں پولنگ کے دن ایجنٹس اور ڈیوٹی دینے والے ملازمین کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا جس کے تحت.1ہر پولنگ اسٹیشن کے تمام پولنگ بوتھ پر پولنگ ایجنٹس کی ڈیوٹی لگی ہوئی ہو.2 ہر پولنگ ایجنٹ کے پاس اتھارٹی لیٹر، پین، پیپر، اصل شناختی کارڈ، پولنگ ایجنٹ پروفارمہ، فارم 45 اور 46 کی کاپیز، ٹارچ ہونا لازمی ہے .3ہر پولنگ اسٹیشن کیلئے پولنگ کیمپ لازمی ہونا چاہیئے، جسمیں ایک پولنگ کیمپ انچارج، فوڈ انچارج اور ٹرانسپورٹ انچارج کی ڈیوٹی ہوگی .4چار سے پانچ پولنگ اسٹیشن کیلئے علیحدہ سیکیورٹی ٹیمیں بنائی جائیں جو الیکشن والے دن وقفے وقفے سے انہیں پولنگ اسٹیشن پر جاکر حالات کا جائزہ لیں.5جن پولنگ اسٹیشن کیلئے سیکیورٹی ٹیمیں بنی ہوں ان پولنگ کیمپس کے انچارج کے پاس اس سیکیورٹی ٹیم کے ممبرز کے رابطہ نمبرز موجود ہوں.6ہر حلقہ کیلئے ایک سینٹرلائز کنٹرول بنا ہوا ہو جسمیں بیٹھے افراد کے رابطہ نمبر حلقے کے ہر پولنگ اسٹیشن، پولنگ ایجنٹ، پولنگ کیمپس اور پارٹی ورکرز کے پاس موجود ہوں. تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع دی جاسکے.7حلقے میں موجود تمام سیکیورٹی ٹیموں کی تفصیلات سنٹرل کنٹرول روم میں درج ہونی چاہیئے تاکہ بوقت ضرورت انکو موبالائز کیا جاسکے.8ہر پولنگ اسٹیشن کیمپ کی تمام ٹیموں کی تفصیلات سنٹرل کنٹرول روم کے پاس ہونی چاہیئے تاکہ وہ وقت فوقتا ان سے تازہ ترین معلومات لے سکیں.9پولنگ کیمپ میں ٹرانسپورٹ انچارج کے پاس اسکو فراہم کی گئی ٹرانسپورٹ کی تمام تفصیلات موجود ہونی چاہیئے. گاڑی کا نمبر، ڈرائیور کا نام اور نمبر، گاڑی کہاں گئی ہے، کتنے ووٹرز کو لیکر آنا ہے، کن ووٹرز کو واپس لیکر جانا ہے. یعنی ٹرانسپورٹ انچارج تمام گاڑیوں کو مسلسل گردش میں رکھے تاکہ زیادہ سے زیادہ ووٹرز کو موبالائز کرکے ووٹ ڈلوائے جاسکیں.10پولنگ کیمپ فوڈ انچارج کیمپ میں موجود تمام افراد بشمول پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود پولنگ ایجنٹس اور پولنگ کے عملے کیلئے چایے، پانی اور کھانے کے بندوبست کے انتظام کا ذمہ دار ہوگا.11پارٹی ورکرز اپنے اپنے پولنگ اسٹیشن وقت سے پہلے گروپ کی صورت میں آئیں، تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے، اگر ممکن ہو تو اپنے اپنے علاقوث سے ریلیز کی شکل میں اپنے پولنگ اسٹیشن پہنچیں.12ہر پارٹی کارکن اپنے علاقے سے ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن لانے کی ذمہ داری اٹھائے تاکہ ووٹ ڈالنے کے تناسب کو بڑھایا جاسکے.13تمام پولنگ ایجنٹس اپنے اپنے پولنگ بوتھ میں ہمہ وقت چوکس رہیں اور ووٹنگ کے عمل کا بھرپور مشاہدہ کریں. پولنگ ایجنٹ پورے الیکشن ڈے کا سب سے اہم کردار ہوتا ہے. ہر معمولی بات کو نوٹ کرے. دیئے گئے پولنگ ایجنٹ پروفارمہ کو فل کرے. اور ووٹنگ ٹائم ختم ہونے کے بعد ہر پولنگ ایجنٹ اپنے بوتھ کا فل کردہ پروفارمہ اپنے پولنگ اسٹیشن کے چیف پولنگ ایجنٹس کے حوالے کرے تاکہ اسکے پاس ووٹوں کی گنتی سے پہلے تمام پولنگ بوتھ کی معلومات میسر ہوں.14چیف پولنگ ایجنٹس اپنے پولنگ اسٹیشن پر گنتی کے عمل میں شریک ہوکر اہنے فرائض نبھائے گا اور اپنے پولنگ اسٹیشن کے پریزائیڈنگ آفیسر سے دستخط شدہ فارم 45 اور فارم 46 وصول کرے گا. جب تک چیف پولنگ ایجنٹ کو فارم 45 یا فارم 46 مل نہیں جاتے وہ پولنگ اسٹیشن سے باہر نہیں جائے گا.15تمام پولنگ ایجنٹس الیکشن کیمشن کے عملے کے فراہم کردہ فارمز کو غور سے دیکھ کر دستخط کرینگے. کہیں غلطی سے پہلے سے ہی فارم 45 یا فارم 46 پر دستخط نا کردیں.16چیف پولنگ ایجنٹس فارم 45 اور فارم 46 وصول کرنے کے فوری بعد ان فارمز کی صاف تصاویر بناکر واٹس ایپ پر حلقہ کے سنٹرل کنٹرول کے فراہم کردہ نمبرز پر بھیجے گا تاکہ حلقے کا نتیجہ جلدی بنایا جاسکے.17پورے پولنگ کے عمل کے دوران تمام پارٹی ورکرز نے پرامن رہ کر زیادہ سے زیادہ ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن لیکر ان سے ووٹ ڈلوانا ہے. کسی کے ساتھ فضول گفتگو سے سختی سے پرہیز کریں

    ووٹ صرف اصل شناختی کارڈ پر ہی ڈالا جا سکے گا، الیکشن کمیشن

    نتائج کب تک آئیں گے، اس پر کوئی حتمی وقت دینا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن حکام

    عمران خان کا مستقبل مخدوش،بلاول کی شاندار حکمت عملی،بشریٰ عمران کو سرپرائز دیگی؟ حسین حقانی

    عمران خان کو سزا پر مبشر لقمان غمگین کیوں؟

    تیزاب گردی، مبشر لقمان پھٹ پڑے،کہاسرعام لٹکایا جائے

    تحریک انصاف آگے، حمزہ شہباز خطرے میں،عمران خان کو سزا،شریعت،قانون کیا کہتا؟

    عمران ،بشریٰ بی بی غیر شرعی نکاح کیس ، عدالتی فیصلہ درست ہے، مفتی قوی

    عمران بشریٰ شادی،عمران جھوٹ پر جھوٹ بولتے رہے، سب سامنے آ گیا

    ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، کے پی میں جرمانے، وارننگ نوٹس

  • 100سے زائد عالمی آبزرور انتخابات کا مشاہدہ کرنے پاکستان موجود ہیں،چیف الیکشن کمشنر

    100سے زائد عالمی آبزرور انتخابات کا مشاہدہ کرنے پاکستان موجود ہیں،چیف الیکشن کمشنر

    پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے کامن ویلتھ آبزرور گروپ نے گروپ کے چیئر مین سابق صدر نائجیریا ڈاکٹر گُڈلک ابیل جوناتھن کی قیادت میں آج الیکشن کمیشن سیکرٹیریٹ میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران معزز ممبران الیکشن کمیشن،سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔کامن ویلتھ گروپ میں دیگر ارکان کے علاوہ جناب لِن فورڈ اینڈریوز، ڈاکٹر ڈِنوشا پینڈٹیٹا رتنے، پروفیسر مشل سکوبی اور محترمہ ٹیمیٹوپ کیلجائےنمایاں تھیں۔

    ملاقات کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے کامن ویلتھ آبزرور گروپ کے ارکان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور کامن ویلتھ سیکرٹیریٹ کی جانب سے 8 فروری کے عام انتخابات کا مشاہدہ کرنے کرنے کے لیے پندرہ رکنی آبزرور گروپ بمعہ 9 رکنی سپورٹ ٹیم پاکستان بھجوانے کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عام انتخابات میں غیر ملکی آبزرورز کے لیے اوپن ڈور پالیسی اپنائی ہے اور مجموعی طور پر ایک سو سے زائد عالمی آبزرور انتخابات کا مشاہدہ کرنے کے لیے پاکستان موجود ہیں اور انہیں ایکریڈٹیشن کارڈز جاری کیے جا چکے ہیں۔

    چیف الیکشن کمشنر نے کامن ویلتھ کے ارکان کو پاکستان میں انتخابات کے انعقاد اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی تیاریوں کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔ کامن ویلتھ آبزرور گروپ چیئر مین ڈاکٹر گُڈلک ابیل جوناتھن نے8 فروری کے انتخابات کے پرامن اور کامیاب انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی تیاریوں کو سراہا اور کامن ویلتھ آبزرور گروپ کو انتخابات کا مشاہدہ کرنے کے لیے پاکستان میں آمد اور اس حوالے سے جملہ سہولیات فراہم کرنے پر کمیشن کا شکریہ ادا کیا۔

    ووٹ صرف اصل شناختی کارڈ پر ہی ڈالا جا سکے گا، الیکشن کمیشن

    نتائج کب تک آئیں گے، اس پر کوئی حتمی وقت دینا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن حکام

    عمران خان کا مستقبل مخدوش،بلاول کی شاندار حکمت عملی،بشریٰ عمران کو سرپرائز دیگی؟ حسین حقانی

    عمران خان کو سزا پر مبشر لقمان غمگین کیوں؟

    تیزاب گردی، مبشر لقمان پھٹ پڑے،کہاسرعام لٹکایا جائے

    تحریک انصاف آگے، حمزہ شہباز خطرے میں،عمران خان کو سزا،شریعت،قانون کیا کہتا؟

    عمران ،بشریٰ بی بی غیر شرعی نکاح کیس ، عدالتی فیصلہ درست ہے، مفتی قوی

    عمران بشریٰ شادی،عمران جھوٹ پر جھوٹ بولتے رہے، سب سامنے آ گیا

    ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، کے پی میں جرمانے، وارننگ نوٹس

  • شیر افضل مروت نے مولانا فضل الرحمان کو سب سے بڑا ڈاکو قرار دے دیا

    شیر افضل مروت نے مولانا فضل الرحمان کو سب سے بڑا ڈاکو قرار دے دیا

    لکی مروت: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت نے انتخابی جلسے میں مولانا فضل الرحمن کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    لکی مروت میں انتخابی مہم کے دوران ایک تقریب میں شیر افضل مروت نے مولانا فضل الرحمن کو پاکستان کا سب سے بڑا ڈاکو قرار دے دیا۔اور کہا کہ مولانا فضل الرحمن ایک رانگ نمبر ہے۔ اپنے آپ کو انبیاء کے وارث کہنے والے امپورٹڈ کپڑے پہنتے ہیں۔انبیاء کے کپڑوں پر تو پیوند لگے ہوتے تھے۔ مولانا فضل الرحمن زرداری سے بھی بڑا ڈاکو ہے،ہم سے حساب مانگنے اور لینے والے سن لیں۔ آپ سے تو حساب لیں گے، مولانا کے والد مفتی محمود جب ایم این اے تھے تو انہوں ضیاء الحق سے ٹانک روڈ پر زمین بطور رشوت لی تھی۔مولانا فضل الرحمن اور اکرم خان درانی نے جنرل پرویز مشرف سے چک شہزاد میں 300 کنال زمین لی،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف مولانا نے 2019 میں زرداری اور نواز شریف کے کہنے پر دھرنا دیا۔جسکے نواز شریف سے 50 کروڑ اور زرداری سے 30 کروڑ روپے بطور رشوت لی۔17ویں آئینی ترمیم کی حمایت کیلئے 5 ارب روپے وصول کئے۔اور پارٹی اکاؤنٹ میں جمع کرنے کی بجائے سارے پیسے اپنی جیب ڈال لئے۔ مولانا شیرانی نے جب اعتراض کیا تو مولانا ان سے ناراض ہو گئے ،لیبیا سے پیسے لے کر آئے اور کھا گئے۔مولانا فضل الرحمن کا پورا خاندان کرپشن میں ملوث ہے۔مولاناکے بیٹے نے مواصلات کی منسٹری حاصل کر کے کروڑوں کی کرپشن کی۔کچے مکانات میں رہنے والے آج اسلام آباد میں کروڑوں روپے کے بنگلوں میں رہتے پیں۔جب کوئی ان سے پوچھتا ہے اتنے پیسے کہاں سے آئے تو کہتے غیبی مدد سے اتنا مال آیا۔

    ووٹ صرف اصل شناختی کارڈ پر ہی ڈالا جا سکے گا، الیکشن کمیشن

    نتائج کب تک آئیں گے، اس پر کوئی حتمی وقت دینا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن حکام

    عمران خان کا مستقبل مخدوش،بلاول کی شاندار حکمت عملی،بشریٰ عمران کو سرپرائز دیگی؟ حسین حقانی

    عمران خان کو سزا پر مبشر لقمان غمگین کیوں؟

    تیزاب گردی، مبشر لقمان پھٹ پڑے،کہاسرعام لٹکایا جائے

    تحریک انصاف آگے، حمزہ شہباز خطرے میں،عمران خان کو سزا،شریعت،قانون کیا کہتا؟

    عمران ،بشریٰ بی بی غیر شرعی نکاح کیس ، عدالتی فیصلہ درست ہے، مفتی قوی

    عمران بشریٰ شادی،عمران جھوٹ پر جھوٹ بولتے رہے، سب سامنے آ گیا

    ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، کے پی میں جرمانے، وارننگ نوٹس

  • اسلام آباد کے تین حلقوں میں ایک خواجہ سرا،14 خواتین بھی امیدوار

    اسلام آباد کے تین حلقوں میں ایک خواجہ سرا،14 خواتین بھی امیدوار

    اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے حلقہ این 46,47,48 میں الیکشن سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی

    اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں 461 عمارات میں 990پولنگ اسٹیشنز ہوں گے،اسلام آباد حلقوں کے پولنگ اسٹیشنز کی عمارات کو A,B،C کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، "اے” کیٹگریز کی عمارات کو انتہائی حساس جبکہ” بی ” حساس اور "سی ” کیٹگیرز کی عمارات کو نارمل قرار دیا گیا ہے، تینوں حلقوں میں اسلام آباد پولیس کے 4500,ایف سی کے 2000 اہلکار تعینات ہوں گے،آزاد کشمیر پولیس کے 1700 ،رینجرز کے 1800اہلکار بھی سیکورٹی پر تعینات ہوں گے،مجموعی طور پر ایف سی ،رینجرز ،پولیس ، آزاد کشمیر پولیس کے 7940سیکورٹی اہلکار مختلف پولنگ اسٹیشنز پر تعینات ہوں گے، 2060 سیکورٹی اہلکار الیکشن صورتحال کے پیش نظر سٹینڈ بائی رہیں گے،پاک فوج کے اہلکار بھی کوئیق رسپانس فورس کے تحت شہر بھر میں اپنی پیٹرولنگ جاری رکھیں گے،

    اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں پر 14 خواتین اور ایک خواجہ سرا بھی امیدوار ہے،اسلام آباد کے حلقہ این اے 46 سے 3 خواتین آزاد امیدوار ہیں،این اے 46 سے ایک خواجہ سرا نایاب علی بھی امیدوار ہے،این اے 47 سے 7 خواتین آزاد امیدوار ہیں،این اے 47 سے خواجہ سرا نایاب علی بھی آزاد امیدوار ہیں،این اے 48 سے 4 خواتین آزاد امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں،قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں سے مجموعی طور پر 118 امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں ، این اے 46 سے آمنہ صدف، رابعہ مسعود، کنیز فاطمہ امیدوار ہیں ،این اے 47 سے آسیہ بی بی، سنیا یونس، شاہانہ سبحان، عاصمہ مظفر امیدوار ہیں،عنبرین یونس ترک، فرحانہ قمر، اور نزہت طالب بھی امیدوار ہیں،این اے 48 سے تزئن ازکا حمید، رابطہ اقبال، نغمہ تسکین خالد اور نگہت فردوس الیکشن لڑ رہی ہیں ،خواجہ سرا نایاب علی این اے 46 اور این اے 47 سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں

    ووٹ صرف اصل شناختی کارڈ پر ہی ڈالا جا سکے گا، الیکشن کمیشن

    نتائج کب تک آئیں گے، اس پر کوئی حتمی وقت دینا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن حکام

    عمران خان کا مستقبل مخدوش،بلاول کی شاندار حکمت عملی،بشریٰ عمران کو سرپرائز دیگی؟ حسین حقانی

    عمران خان کو سزا پر مبشر لقمان غمگین کیوں؟

    تیزاب گردی، مبشر لقمان پھٹ پڑے،کہاسرعام لٹکایا جائے

    تحریک انصاف آگے، حمزہ شہباز خطرے میں،عمران خان کو سزا،شریعت،قانون کیا کہتا؟

    عمران ،بشریٰ بی بی غیر شرعی نکاح کیس ، عدالتی فیصلہ درست ہے، مفتی قوی

    عمران بشریٰ شادی،عمران جھوٹ پر جھوٹ بولتے رہے، سب سامنے آ گیا

    ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، کے پی میں جرمانے، وارننگ نوٹس

  • ووٹ صرف اصل شناختی کارڈ پر ہی ڈالا جا سکے گا، الیکشن کمیشن

    ووٹ صرف اصل شناختی کارڈ پر ہی ڈالا جا سکے گا، الیکشن کمیشن

    آٹھ فروری کو ملک بھرمیں انتخابات ہو رہے ہیں، الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ ووٹ صرف شناختی کارڈ پر ہی ڈالا جا سکے گا

    الیکشن کمیشن نےووٹرز کے لئے ہدایات جاری کی ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ووٹ ڈالنے کے لیے اصلی شناختی کارڈ کا ساتھ ہونا لازم ہے،شناختی کارڈ کی کاپی یا سافٹ کاپی ووٹ ڈالنے کے لیے قابل قبول نہیں،زائد المعیاد شناختی کارڈ پر ووٹ ڈالا جا سکتا ہے،شناختی کارڈ کے علاوہ کوئی دستاویز مثلا پاسپورٹ، بے فارم یا ڈرائیونگ لائسنس قابل قبول نہیں،پولنگ اسٹیشن کے اندر ووٹر اپنا اصل شناختی کارڈ پریذاڈنگ افسر کو دے ، پولنگ افسر ووٹر کے دائیں انگوٹھے پر ان مٹ روشنائی سے نشان لگائے گا،پریزاڈنگ افسر قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی ووٹر فہرست میں ووٹر کی تصویر کے سامنے انگوٹھے کا نشان لگوائے گا،پریزاڈنگ افسر ووٹر کا نام ووٹر فہرست سے کاٹے گا،اسسٹنٹ پریزائنگ افسران قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے لیے اپ کو بیلٹ پیپرز دے گا،قومی اسمبلی لے لیے سبز اور صوبائی اسمبلی کے لیے سفید بیلٹ پیپر دیا جائے گا، ووٹرز ووٹنگ اسکرین کے پیچھے صوبائی اور قومی اسمبلی کے بیلٹ پیپرز پر مہر لگائیں گے،

    نتائج کب تک آئیں گے، اس پر کوئی حتمی وقت دینا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن حکام

    عمران خان کا مستقبل مخدوش،بلاول کی شاندار حکمت عملی،بشریٰ عمران کو سرپرائز دیگی؟ حسین حقانی

    عمران خان کو سزا پر مبشر لقمان غمگین کیوں؟

    تیزاب گردی، مبشر لقمان پھٹ پڑے،کہاسرعام لٹکایا جائے

    مبشر لقمان اپنا دشمن کیوں بن گیا؟ ڈوریاں ہلانے والے سن لیں

    نور مقدم کو بے نور کرنے والا آزادی کی تلاش میں،انصاف کی خریدوفروخت،مبشر لقمان ڈٹ گئے

    میچ فکسنگ، خطرناک مافیا ، مبشر لقمان کی جان کو خطرہ

    انضمام الحق مکر گئے،انڈیا کے ساتھ گٹھ جوڑ،ڈالروں کی بارش