Baaghi TV

Category: باغی ٹی وی الیکشن سیل

باغی ٹی وی کی طرف سے عام انتخابات 2024 کے لیے خصوصی کوریج

  • الیکشن کمیشن نے شاہ محمود قریشی کو 5 سال کیلئے نا اہل قرار دیا

    الیکشن کمیشن نے شاہ محمود قریشی کو 5 سال کیلئے نا اہل قرار دیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو 5 سال کےلیے نا اہل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن کیجانب سے نوٹیفکیشن میں شاہ محمود قریشی کو عام انتخابات 2024 کیلئے بھی نااہل قرار دیا گیا ہےنوٹیفکیشن کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو جرم کا مرتکب قرار دیا ہے، عدالت شاہ محمود قریشی کو 10 سال قید با مشقت کی سزا سنا چکی ہے اور انہیں آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل کیا گیا شاہ محمود قریشی الیکشن ایکٹ 232 کے تحت بھی نااہل قرار دئیے جاتے ہیں اور ان کی نااہلی کی مدت 5 سال ہوگی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

  • ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی رہنما قتل

    ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی رہنما قتل

    ایبٹ آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقامی رہنما عمران عمی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: رپورٹس کے مطابق عمران عمی نے حال ہی میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی گزشتہ روز ان کے گھر کے باہر ہی ان پر حملہ کیا گیا نامعلوم افراد فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے فائرنگ کے اس واقعے میں عمران عمی کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی، پولیس کی طرف سے قتل کی اس واردات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں باجوڑ میں پی ٹی آئی ہی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ریحان زیب کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا وہ اپنی الیکشن مہم کے سلسلے میں صادق آباد پھاٹک بازار کے علاقے میں موجود تھے جہاں ان پر فائرنگ کی گئی، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نے سانحہ 9 مئی کی رپورٹ حکومت کو جمع کرادی

    عمران خان بشری بی بی غیر شرعی نکاح کیس کا تحریری فیصلہ جاری

    سندھ میں پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اتحادی جماعتوں نے سر …

  • خواتین کو جنرل نشستوں پر 5 فیصد ٹکٹ نہیں دئیے گئے،ویمن فاؤنڈیشن کا الیکشن کمشنر کو خط

    خواتین کو جنرل نشستوں پر 5 فیصد ٹکٹ نہیں دئیے گئے،ویمن فاؤنڈیشن کا الیکشن کمشنر کو خط

    اسلام آباد: ویمن فاؤنڈیشن نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر شکایت درج کروائی ہے کہ قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے متعدد بڑی جماعتیں خواتین کو جنرل نشستوں پر 5 فیصد ٹکٹ دینے میں ناکام رہی ہیں۔

    باغی ٹی وی: ویمن فاؤنڈیشن کی جانب سے خط میں لکھا گیا کہ قومی اسمبلی جنرل نشست پر ایم کیو ایم نے 9.6، مسلم لیگ ن نے 7.8 فیصد نشستیں خواتین کو دیں پیپلز پارٹی نے 4.5، جماعت اسلامی نے 4.4، اے این پی نے 3.3 فیصد نشستیں خواتین کو دیں، بی این پی اور جے یو آئی ایف نے صفر فیصد نشست پر خواتین کو ٹکٹ دئیے، اگر جماعتیں 5 فیصد ٹکٹ خواتین کو نہیں دیتیں تو وہ انتخابی نشان کے لیے اہل نہیں رہتی۔

    نواز شریف کی کوشش ہے وہ پاکستان پر مسلط ہوں،بلاول بھٹو زرداری

    اقتدار میں آکر ایک بار پھر ترقی کا سفر شروع کریں گے، نواز شریف

    محکمہ داخلہ پنجاب نے سانحہ 9 مئی کی رپورٹ حکومت کو جمع کرادی

  • ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا تو ہم ساتھ ملکر الیکشن کمیشن جاکر نتائج چھینیں گے،بلاول

    ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا تو ہم ساتھ ملکر الیکشن کمیشن جاکر نتائج چھینیں گے،بلاول

    میر پور خاص: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سہولت کار سُن لیں اگر چوتھی بار نواز شریف کو وزیراعظم بنایا گیا تو دھاندلی برداشت نہیں کریں گے۔

    باغی ٹی وی : میرپور خاص میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ میں پاکستان کے عوام سے ووٹ مانگ رہا ہوں جبکہ دوسرے سیاست دان ادھر اُدھر دیکھ رہے ہیں، میں نے خیبرپختونخوا، پنجاب اور جنوبی پنجاب کے دورے کیے، یہ سارے علاقے ن لیگ کے ہاتھ سے نکل چکے ہیں اس لیے اب سارا ٹبر لاہور میں اپنا گھر بچانے کی کوشش کررہا ہے،باقی سیاسی جماعتیں ذاتی انتقام لے رہی ہیں، جو میاں صاحب اپنے آپ کو چوتھی بار مسلط کرنا چارہا ہے اُس کو وفاق، عوام اور جمہوریت کی نہیں بس اپنی کرسی کی فکر ہے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ پاکستان کی باقی تمام سیاسی جماعتیں نام نہاد ہیں، کوئی مذہب، کوئی فرقہ واریت اور کوئی لسانیت کے نام پر تقسیم کرنا چاہتا ہے، ہم ان سب کو عوام کی حمایت سے 8 فروری کو جواب دیں گے، سندھ اور پورا پاکستان ان کی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کردے گا اور 8 فروری کو تیروں کی بارش ہوگی-

    پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کی درخواست مسترد

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نواز شریف اب نگراں حکومت کے لوگوں کو استعمال کررہے ہیں اور انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ رائیونڈ میں فارم 45 اور فارم 47 پہنچائے جائیں تاکہ وہ پہلے سے دھاندلی کرسکیں، وہ ابھی سے ووٹوں پر ڈاکا مارنے کیلئے سازشیں کررے ہیں، عوام ایسے بزدل گیدڑ کا ساتھ نہیں دیں گے یہ ن لیگ کی بھول ہے کہ وہ دھاندلی کرلے اور ہم خاموش بیٹھ جائیں، یہ پی پی کے جیالے ممی ڈیڈی نہیں بلکہ ضیا کا مقابلہ کرتے آرہے ہیں، انہوں نے جنرل مشرف کا مقابلہ کیا تھا، دھاندلی کی سازشیں کرنے والا شیر نہیں بلکہ بلی ہے اور اس کا ہم بندوبست کریں گے۔

    سندھ میں پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اتحادی جماعتوں نے سر …

    بلاول کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا تو ہم ساتھ مل کر الیکشن کمیشن جاکر نتائج چھینیں گے، یہ اپنے سہولت کار کو کہہ رہے ہیں دھاندلی کرو مگر نواز شریف کے سہولت کار سُن لیں دھاندلی برداشت نہیں کریں گےہم حکومت میں آنے کے بعد غریبوں کیلیے 300 یونٹ بجلی فری کریں گے، ہر بچے کو مفت تعلیم دیں گے جبکہ نوجوانوں کو روزگاراور کسانوں کو حقوق دیں گے، میرپور خاص نے بھٹو شہید اور بی بی شہید کا بھرپور ساتھ دیا اور آج یہاں لے لوگ بلاول کے ساتھ کھڑے ہیں-

    نواز شریف کی کوشش ہے وہ پاکستان پر مسلط ہوں،بلاول بھٹو زرداری

  • برطانوی ٹی وی کی  نواز شریف کے چوتھی بار  وزیراعظم بننےکی پیشگوئی

    برطانوی ٹی وی کی نواز شریف کے چوتھی بار وزیراعظم بننےکی پیشگوئی

    برطانوی ٹی وی نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو کنگ آف کم بیک قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی: بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہےکہ نواز شریف وزیراعظم کے عہدے کے سب سے مضبوط امیدوار ہیں، بی بی سی نے نواز شریف کے چوتھی بار وزیراعظم بننےکی پیشگوئی کرتے ہوئےکہا ہےکہ اس کی وجہ نواز شریف کی مقبولیت نہیں بلکہ ان کا اپنے پتے صحیح کھیلنا ہے –

    بی بی سی کے مطابق تھنک ٹینک وِلسن سینٹر کے جنوبی ایشیا وِنگ کے ڈائریکٹر مائیکل کوگلمین کہتے ہیں کہ نواز شریف ملک کے اگلے وزیرِ اعظم بننے کے لیے مرکزی امیدوار ہیں، اس لیے نہیں کہ وہ بہت مقبول ہیں بلکہ اس لیے کیونکہ انھوں نے اپنے پتّے صحیح کھیلے ہیں۔

    پاکستان اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے اور نواز شریف اپنے آپ کو ایک ایسے تجربہ کار امیدوار کے طور پر پیش کر رہے ہیں جس کے پاس تین بار وزیرِ اعظم کہ عہدے پر فائز رہنے کا تجربہ ہے،وہ پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے اور اس کی ’کشتی کی سمت درست‘ کرنے کا وعدہ کر رہے ہیں۔

    سندھ میں پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اتحادی جماعتوں نے سر …

    مائیکل کوگلمین کہتے ہیں کہ نواز شریف کے حامیوں کو امید ہے کہ ان کا ملک کو استحکام دینے، تجربے اور خود انحصاری کا بیانیہ انھیں ووٹ دلوائے گا اور فوج کو بھی ان کی اور ان کی پارٹی کی طرف سے اطمینان بخشے گا۔

    نواز شریف کو آگے بہت سے چیلنجز کا سامنا ہوگا اور اس میں معاشی بحران سرِفہرست ہے جس کا الزام ان ہی کی جماعت پر لگایا جاتا ہے۔ یہ بھی خدشات پائے جا رہے ہیں کہ ان کے مرکزی حریف کی جیل میں موجودگی کے سبب شاید ملک میں انتخابات شفاف نہیں ہوں گے۔

    پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کی درخواست مسترد

    نواز شریف کے حریف اور ماضیِ قریب میں فوج کی حمایت رکھنے والے سابق وزیرِ اعظم عمران خان اب جیل میں ہیں اور ان کی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کو ملک بھر میں مختلف پابندیوں اور رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

    دوسری جانب گیلپ سروے اور بلومبرگ کی رپورٹ نے بھی نواز شریف کے پاکستان کے اگلا وزیراعظم بننےکی پیشگوئی کی ہے۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نے سانحہ 9 مئی کی رپورٹ حکومت کو جمع کرادی

  • الیکشن والے دن اگر کچھ ہوا تو ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہوگی، نگران وزیر صحت سندھ

    الیکشن والے دن اگر کچھ ہوا تو ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہوگی، نگران وزیر صحت سندھ

    کراچی: نگران وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے الیکشن کی ڈیوٹی سے غیر حاضر طبی عملے کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :نگران وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے کہا کہ اسپتالوں میں پہلے ہی 60 فیصد عملے کی کمی کا سامنا ہے، الیکشن والے دن اگر کچھ ہوا تو ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہوگی، ڈاکٹرز کے وارنٹ گرفتاری واپس کئے جائیں، الیکشن کے دن اسپتالوں میں عملے کی کمی کیسے پوری کریں گے، الیکشن کمیشن کو انتخابی عملے کی کیا ضرورت ہے،الیکشن کے لئے انتخابی خدمات کے دیگر شعبوں سے مدد لی جائے، الیکشن کمیشن سے پہلے بھی طبی عملے کو تعینات نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔

    پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کی درخواست مسترد

    واضح رہے کہ ایک روز قبل کراچی میں الیکشن ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے والے محکمہ صحت کے 267 ملازمین کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے کراچی کے پی سی 110 کے ریٹرننگ افسر نے محکمہ صحت کے ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے والے ملازمین کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، غیر حاضر ملازمین میں خواتین بھی شامل ہیں، ریٹرننگ افسر محمد حیات نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی جنوبی/ سٹی کو احکامات جاری کیے تھے کہ ملازمین قومی ذمہ داری کی ادائیگی سے گریزاں ہیں، ان ملازمین کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔

    وفاقی کابینہ نے غیر قانونی مہاجرین کے قیام میں مزید توسیع کی منظوری دیدی

    عمران خان بشری بی بی غیر شرعی نکاح کیس کا تحریری فیصلہ جاری

  • پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کی درخواست مسترد

    پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کی درخواست مسترد

    راولپنڈی: ڈپٹی کمشنر(ڈی سی) راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کی درخواست مسترد کردی۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی نے ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے جاری مہم کے دوران راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کے لیے درخواست دی تھی لیکن ڈی سی نے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی ، راولپنڈی کی انتظامیہ نے عوامی مسلم لیگ کو بھی جلسے سے روکتے ہوئے لال حویلی کے باہر انتخابی جلسے کی درخواست بھی مسترد کردی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ دفعہ 144 نافذ ہے اور ان جلسوں سے امن و امان خراب ہونے کا خطرہ ہے۔

    راولپنڈی میں پی ٹی آئی نے لیاقت باغ میں 4 سے 6 فروری کے دوران کسی بھی دن اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے 6 فروری کو لال حویلی کے سامنے جلسے کے لیے اجازت مانگی تھی، ڈپٹی کمشنر کے فیصلے پر دونوں جماعتوں نے انتظامیہ سے درخواست مسترد کرنے کا تحریری جواب طلب کیا اور ڈپٹی کمشنر کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے مقامی رہنما شہریار ریاض نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) شکست کا خوف اور گھبراہٹ کا شکار ہے۔

    واضح رہے کہ 8 فروری کو شیڈول انتخابات کے سلسلے میں لیاقت باغ میں حال ہی میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی نے جلسے کیے تھے جہاں دونوں جماعتوں کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی تھی اور خطاب بھی کیا تھا۔

  • سندھ میں پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم  دینے  کیلئے  اتحادی جماعتوں نے سر  جوڑ  لیا

    سندھ میں پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اتحادی جماعتوں نے سر جوڑ لیا

    کراچی: ایم کیوایم کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سے نجات دلانے کے لیے سب کو ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا، اتحاد سے سندھ میں لوگوں کو امید ملی ہے، تمام جماعتوں نے ہمیں آپشن کے طور پر پیش کیا ہے-

    باغی ٹی وی : کراچی میں فنکشنل ہاؤس میں ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور جے یو آئی کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں عبدالکریم شیخ، افتخار عالم، اسلم غوری، حماداللہ شاہ، مفتی کلیم اللہ اور قاری زرداد احمد بھی شریک ہوئے ، عام انتخابات میں سیاسی اتحاد، الیکشن کو شفاف بنانےکی حکمت عملی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    جی ڈی اے رہنما سردار رحیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اتحاد سے سندھ میں لوگوں کو امید ملی ہے، تمام جماعتوں نے ہمیں آپشن کے طور پر پیش کیا ہے،یہ لوگ ایک یونین کونسل ماڈل کے طور پر پیش نہیں کرسکتے، پیپلز پارٹی والے دہشت گردی پر اتر آئے ہیں، پولیس ان کی ہے ایف آئی آر درج نہیں ہورہی ہے، وہ پولیس اور غنڈوں پر جیت نہیں سکتے۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نے سانحہ 9 مئی کی رپورٹ حکومت کو جمع کرادی

    رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ہمارے انتخابی کیمپوں پر حملے کیے جا رہے ہیں، ان تمام حالات کے باوجود پیپلز پارٹی کو شکست ہو گی وہ کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے، اگر ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف ایف آئی آر درج ہوتی تو یہ واقعہ نہ ہوتا، ایم کیو ایم ان حالات سے پہلے بھی گزر چکی ہے، لوگ ہمارے ساتھ جڑ رہے ہیں، 15 سال میں جاکر وہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم لاہورسانگھڑ جیسا بنا دیں گے۔

    اقتدار میں آکر ایک بار پھر ترقی کا سفر شروع کریں گے، نواز شریف

    اس موقع پر جی ڈی اے کے سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے ایم کیو ایم کے انتخابی کیمپ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ دیہی سندھ سے بہترین خبریں آرہی ہیں، جی ڈی اے اور اس کی اتحادی جماعتوں کے امیدواروں کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔

    نواز شریف کی کوشش ہے وہ پاکستان پر مسلط ہوں،بلاول بھٹو زرداری

  • اقتدار میں آکر ایک بار پھر ترقی کا سفر شروع کریں گے، نواز شریف

    اقتدار میں آکر ایک بار پھر ترقی کا سفر شروع کریں گے، نواز شریف

    گوجرانوالہ : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ اقتدار میں آکر ایک بار پھر ترقی کا سفر شروع کریں گے، ہم سی پیک کے ذریعے 60 ارب روپے کی سرمایہ کاری لائے۔

    باغی ٹی وی : گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ یہ سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی مچا کر کہتے ہیں کہ یوتھ ان کے ساتھ ہے جبکہ پاکستان کی اصل یوتھ ہمارے ساتھ ہے، بڑے کا ادب اور چھوٹوں کا خیال کرنے والی اصل یوتھ ہے نوجوانوں کو باعزت روزگارکی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، میرے دورمیں کرپشن کم ہوئی تھی۔

    قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کی، ہمارے دورمیں غربت بھی کم ہورہی تھی، ہمارے دورمیں پاکستان ترقی کررہا تھا، میرے دور حکومت میں موٹر سائیکل، ٹریکٹر، گیس، روٹی، پیٹرول، آٹا، چینی اور دیگر اشیا کی قیمتیں کم تھیں اور آج ان کی قیمتیں دیکھیں، یہ عوام پر ظلم ڈھایا گیا۔

    سربراہ ن لیگ نے کہا کہ ہم لوگ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک پاکستان مستحکم نہیں ہوجاتا، جب تک گھروں میں روشنی کے چراغ نہیں جل جاتے، ہم سب یہاں موجود ہے ہم پاکستان کی روشنیاں واپس لائیں گے، غربت اور بے روزگاری ختم کریں گے، اسکول، اسپتال اور موٹر وے بنائیں گے، جو مجھ سے پہلے شہباز شریف نے آپ سے وعدے کے ہیں انہیں پورا کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا، ہم سی پیک لارہے تھے اور یہ دھرنے دے رہے تھے، ہم سی پیک کے ذریعے 60 ارب روپے کی سرمایہ کاری لائے، یہ دھرنا دے رہےتھے ہم ترقیاتی کام کروا رہے تھے شہبازشریف نے کام کیے اور نام میرا لے رہے ہیں، موٹروے شہبازشریف بنوا رہے تھے، بجلی کے کارخانے بھی شہبازشریف نے لگوائے ہیں۔

    مریم نواز کا خطاب
    جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن 8 فروری کے انتخابات میں کامیاب ہوگی، گوجرانوالا کی 20 کی 20 نشستیں ن لیگ جیتے گی، پاکستان میں وائرل بیماری آگئی تھی، جو پانچ سات سال رہی اور عوام کا بہت نقصان کرگئی، لیکن اب اب ہمیشہ کے لیے ختم ہوگئی، وائرل بیماری کا اب خاتمہ ہوچکا ہےگوجرانوالا کےعوام نے وائرل بیماری کو بھگا دیا تھا، نوازشریف عوام سے جھوٹے وعدے نہیں کرتا، قائد ن لیگ چوتھی بارملک کے وزیراعظم بنیں گے اور گھر بناکر دینے کا وعدہ پورا کریں گے، کسی نے پچاس لاکھ گھر کا وعدہ کیا تھا اور ایک گھر بھی نہیں دیا نواز شریف نے پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا ہے تو ضرور دے گا، انتقام کی سیاست ختم کر کے ترقی کا سفر شروع کریں گے۔

  • الیکشن کمیشن حکام نے صحافیوں کو بین الاقوامی مبصرین سے ملنے سے روک دیا

    الیکشن کمیشن حکام نے صحافیوں کو بین الاقوامی مبصرین سے ملنے سے روک دیا

    الیکشن کمیشن حکام کی ہٹ دھرمی جاری ہے، بیٹ رپورٹرز کو الیکشن کمیشن میں کوریج کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے

    آج عام انتخابات کے لئےپاکستان آئے بین الاقوامی مبصرین الیکشن کمیشن آئے تو الیکشن کمیشن حکام نے صحافیوں کو بین الاقوامی مبصرین سے ملنے سے روک دیا، صحافیوں نے بین الاقوامی مبصرین سے ملاقات کی کوشش کی تا ہم الیکشن کمیشن حکام کی جانب سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، جس پر صحافیوں نے احتجاج کیا ہے،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر الیکشن کمیشن کی بیٹ کرنیوالے صحافی محمد اویس لکھتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کی ہٹ دھرمی ،غرملکی مبصرین کو الیکشن کمیشن بیٹ رپورٹرز کے میڈیا روم میں داخل ہونے سے روک دیا،صاف و شفاف الیکشن کون ماننے گا اگر اس طرح کا رویہ ہوگا؟

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن حکام کی جانب سے صحافیوں کو کوریج کرنے سے روکنے پر چند روز قبل صحافیوں نے احتجاج بھی کیا تھا،الیکشن کمیشن کے باہر صحافیوں نے نعرے بازی کی، صحافیوں کا کہنا تھا کہ رپورٹرز کی نقل و حرکت کی نگرانی کی جاتی ہے، ڈیٹا نا شیئر کیا جاتا ہے نا جواب دیا جاتا ہے،الیکشن کمیشن کے رویہ کے خلاف الیکشن کمیشن بیٹ رپورٹر نے الیکشن کمیشن کے مرکزی دروازے پر احتجاج کیا اور کہا کہ الیکشن کمیشن انفارمیشن کو روک رہا ہے میڈیا روم کے علاوہ کسی صحافی کو کسی برانچ میں جانے نہیں دیا جاتا.

    عائشہ رجب علی پی ٹی آئی کے ساتھ ہاتھ کر گئی، استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

    ووٹ ایک قومی فریضہ ہے اسے خریدنا یا بیچنا حرام ہے،مولانازاہد محمود قاسمی

    حلف اٹھا کر پیسے لیں، ووٹ نہ دیں،گنہگار نہیں ہوں گے،راشد محمود سومرو

    پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے کل کو شہیدوں کو کیا منہ دکھائیں گے؟احسن اقبال

    عمران خان کیخلاف بات کرنے پر پی ٹی آئی رہنما نے امام مسجد کو منافق کہہ دیا

    خیبر پختونخوا والو، آپ بھی جھوٹے شخص کے جھانسے میں آگئے؟ نواز شریف کا سوال

    مریم نواز کے جلسے میں پارٹی پرچم پھاڑنے والے طالب علموں پر مقدمہ درج

    ہم ووٹ مانگنے جاتے تو لوگ خواجہ سرا سمجھ کر 50 کا نوٹ دیتے، نایاب علی

    قبل ازیں نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بین الاقوامی مبصرین کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں صرف چار دن باقی رہ گئے ہیں،پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی جمہوریت ہے،انتخابات کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، قومی اسمبلی کی 266 نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں،انتخابات میں سیکورٹی کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پولنگ اسٹیشنوں پر سیکورٹی کے بھرپور انتظامات کئے گئے ہیں، پرامن اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا، پہلے حصے میں پولیس، دوسرے میں رینجرز اور ایف سی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، 28.8ملین ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،شفاف الیکشن کیلئے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں،پرامن اور شفاف الیکشن کیلئے تمام وسائل استعمال کیے جارہے ہیں،پاکستان آزاد ملک ہے، سب کو تنقید کا حق حاصل ہے،عدالتیں آزاد ہیں، نگران حکومت انہیں کنٹرول نہیں کرسکتی،پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے، ہماری سیکورٹی فورسز انتخابات کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں،