Baaghi TV

Category: باغی ٹی وی الیکشن سیل

باغی ٹی وی کی طرف سے عام انتخابات 2024 کے لیے خصوصی کوریج

  • نواز شریف کے ساتھ ملکر  قوم کی امید پر پورا اتریں گے،جہانگیر ترین

    نواز شریف کے ساتھ ملکر قوم کی امید پر پورا اتریں گے،جہانگیر ترین

    کوشش ہو گی کہ نواز شریف کے ساتھ مل کر معیشت کو چمکائیں، جو نوکری کر رہا ہے اس کی تنخواہیں بڑھیں گی، دعا کے بغیر کچھ نہیں ہوتا۔چیئرمین استحکامِ پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ حکومت بنے گی، نواز شریف ہمارے لیڈر ہوں گے، میں نواز شریف کے ساتھ کام کروں گا۔یہ بات ملتان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی امید رکھنے والوں کی امید پر پورا اتروں، مجھے جو اللّٰہ نے دیا اس سے لوگوں کے حالات بہتر کر رہا ہوں، شیر ہو یا عقاب ہم سب کو مل کر ملک کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے۔ دعا کے بغیر کچھ نہیں ہوتا،ہماری کوشش ہوگی امید رکھنے والوں کی امید پر پورا اتروں، مجھے جو اللّٰہ نے دیا اس سے لوگوں کے حالات بہتر کر رہا ہوں،
    آئی پی پی کے چیئرمین نے کہا کہ ملک کی معیشت بہتر ہوگی تو تمام لوگ ترقی کریں گے، اللّٰہ ہمیں کامیاب کرے 8 تاریخ کے بعد معیشت کو چمکائیں گے، لاکھوں کی تعداد میں نوکریاں پیدا ہوں گی، نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا۔ان کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا مستقل طور پر ملتان میں ہوتا ہے، یہ میرا آبائی گھر ہے لیکن آیا یہاں دیر سے ہوں، اللّٰہ نے مجھے موقع دیا کہ اپنے آبائی گھر کی خدمت کروں۔

  • ایم کیو ایم دوسروں سے بھیک مانگ رہے ہیں کہ ہمیں الیکشن جتوا دو۔ مراد  علی شاہ

    ایم کیو ایم دوسروں سے بھیک مانگ رہے ہیں کہ ہمیں الیکشن جتوا دو۔ مراد علی شاہ

    حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو واحد لیڈر ہیں جو اپنی سوچ سامنے لارہے ہیں، بیان کر رہے ہیں۔ باقی لوگ تو ماضی میں پھنسے ہوئے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا۔ پورا ملک ان سے دو سال میں عاجز آجاتا ہے کہ ان کو نکالو۔ شریفوں نے اپنی مدتِ حکومت پوری نہیں کی۔ لوگ انہیں ووٹ نہ دیں جو ان کا ووٹ ضایع کریں۔ پیپلز پارٹی سندھ میں اچھا فارم کرے گی اور پنجاب سے بھی اچھی نشستیں ملیں گی۔سابق وزیر اعلٰی سندھ کا کہنا تھا کہ حیدر آباد میں پیپلز پارٹی کے چاہنے والے رہتے ہیں۔
    سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے ایم کیو ایم کے کئی دور دیکھے ہیں۔ جب میں اسکول میں پڑھتا تھا تب کراچی میں بھتہ دیے بغیر گزر نہیں سکتے تھے۔ اب حالت یہ ہے کہ یہ لوگ دوسروں سے بھیک مانگ رہے ہیں کہ ہمیں جتوادو۔ ایم کیو ایم مردہ گھوڑا ہے جسے خوراک دے کر زندہ رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایم کیو ایم وہ جماعت ہے جسے اِدھر کہیں تو اِدھر اور اُدھر کہیں تو اُدھر ہو جاتی ہے۔ایک سوال پر سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پی پی پی کے حامیوں میں ہر زبان کے بولنے والے ہیں۔ ہم 45 سے 50 سیٹیں حاصل کر لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور کے پی کے میں بھی ہماری کارکردگی اچھی رہی ہے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ ہم 100 سے زیادہ نشستیں حاصل کرلیں گے مگر ہماری کارکردگی بری نہیں رہے گی

  • لاہور: کرپشن میں کمی کا کریڈٹ 13 جماعتوں کو جاتا ہے،شہباز شریف

    لاہور: کرپشن میں کمی کا کریڈٹ 13 جماعتوں کو جاتا ہے،شہباز شریف

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے پیسے بانٹ کر کسی کا شناختی کارڈ اپنے پاس رکھنا بد ترین دھاندلی ہے، انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو عوام اپنے ووٹ سے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج کچھ سنجیدہ معاملات پر بات کرنا چاہتا ہوں، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ تین دن پہلے آئی ہے، نوازشریف کے دور میں کرپشن انڈیکس میں کمی آئی، نوازشریف کے دور میں کرپشن کو شدید ضرب لگی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں کرپشن انڈیکس میں اضافہ ہوا، پی ٹی آئی دور میں چینی کا بحران پیدا کر کے اربوں کی کرپشن کی گئی، بانی پی ٹی آئی نے ایک رات کہا کہ چینی کرپشن کیخلاف انکوائری شروع کر دی ہے، بانی پی ٹی آئی نے ایک کروڑ نوکریاں دینی تھیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے دور میں اربوں کھربوں کی سرمایہ کاری ہوئی، اتنی بڑی سرمایہ کاری کے باوجود کرپشن میں کمی آئی، بانی پی ٹی آئی خود کہتے تھے جہاں کرپشن کم ہوتی ہے وہاں کا حکمران ایماندار ہوتا ہے، جہاں کرپشن ہو وہاں کا حکمران چور ہوتا ہے۔
    شہباز شریف نے کہا کہ آج کچھ سنجیدہ معاملات پر بات کرناچاہتا ہوں، الیکشن میں عوام بیلٹ باکس کے ذریعے ووٹ سے فیصلہ کریں گے، انتخابی مہم آخری لمحات میں ہے، عوام کے فیصلے کاتعلق پاکستان کے مستقبل سے ہوگا، کروڑوں بچے اور بچیاں الیکشن میں ووٹ ڈالیں گے، نوجوانوں کے مستقبل کافیصلہ آئندہ انتخابات سےہے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2018 میں بدترین دھاندلی اور جادو ٹونے سے حکومت بنی، دھاندلی زدہ حکومت نے ہم پر بدترین کرپشن کے الزامات لگائے، ہم پر موٹروے بنانے پر الزامات لگائے گئے، کوئی بھی نواز شریف پر کرپشن کے الزامات ثابت نہیں کرسکا، آج موٹروے سے لاکھوں لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے دور میں کھاد سستی دی گئی اور ٹیوب ویل پر سبسڈی دی گئی، مسلم لیگ ن نے ہر دور میں عوام کی خدمت کی، پی ڈی ایم کی حکومت میں کرپشن انڈیکس 140 سے کم ہو کر 133 پر آگیا جس کا کریڈٹ 13 جماعتوں کو جاتا ہے، ایک سالہ اتحادی حکومت کی کارکردگی کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں چور ڈاکو کا ورد کر کے طوفان بدتمیزی برپا کیا گیا، کچھ قوتوں نے بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دے کر انہیں بڑھاوا دیا، ٹرانسپیرنسی رپورٹ کے مطابق 2018 کی حکومت میں پاکستان میں کرپشن بڑھی۔

  • لاہور : حلقہ پی پی 160 پر حملہ،شیری رحمن کی مذمت، تاج حیدر  کا  چیف الیکشن کمشنر کو  خط ،کاروائی کا مطالبہ

    لاہور : حلقہ پی پی 160 پر حملہ،شیری رحمن کی مذمت، تاج حیدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط ،کاروائی کا مطالبہ

    نائب صدر پیپلز پارٹی و سینیٹر شیری رحمان نےحلقہ پی پی 160 میں پیپلز پارٹی کے الیکشن آفس پر حملے کی مذمت کی ہے۔ جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے الیکشن سیل کے انچارج تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ کے امیدوار اور غنڈوں نے پی پی 160 میں پیپلز پارٹی کے دفتر پر حملہ کیا، عطا تارڑ غنڈوں کے ہمراہ مصباح الرحمان کے الیکشن آفس میں گھس گئے۔ خط کا متن کے مطابق مسلم لیگ ن نے این اے 127 میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کیا ہے، عطا تارڑ کے مجرمانہ طرز عمل کی فوری تحقیقات کی جائے۔تاج حیدر نے خط میں مزید لکھا کہ پنجاب پولیس ان غیر قانونی سرگرمیوں میں سہولت کار ہے۔ تاج حیدر نے خط میں مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار اور سی سی پی او لاہور کو عہدے سے ہٹایا جائے۔ دوسری جانب پی پی کی نائب صدر و سینٹر شیری رحمن نے اپنے بیان میں کہا کہ لاہور میں مسلم لیگ ن کے این اے 127 کے امیدوار کی جانب سے پیپلز پارٹی کے الیکشن آفس پر مسلح افراد کے ساتھ حملہ قابل مذمت اور انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افراد نے حلقہ پی پی 160 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار میاں مصباح الرحمان کے الیکشن آفس میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی، یہ واقعہ قوانین اور الیکشن کمیشن کے تمام ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے، الیکشن کمیشن اس واقعے کا سختی سے نوٹس لے اور حملے میں ملوث نمائندوں کے کاغذات مسترد کرے۔رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ حملے میں ملوث افراد پر الیکشن مہم چلانے پر پابندی لگائی جائے، کوئی بھی عوامی امیدوار اس طرح جتھوں اور دھونس دھمکیوں کی سیاست نہیں کرتا، اس سے پہلے بھی ہمارے انتخابی دفاتر پر حملے ہوئے ہیں۔شیری رحمان نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کی لاہور میں مقبولیت کی وجہ سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔

  • کوئٹہ: سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے انتخابی سر گرمیاں متاثر

    کوئٹہ: سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے انتخابی سر گرمیاں متاثر

    ڈپٹی کمشنر نے سیکیورٹی خدشات پر امیدواروں کو عوامی اجتماعات سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو مراسلہ جاری کردیا۔سیکیورٹی ایڈوائزری کوئٹہ سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخاب لڑنے والے امیدواروں کو جاری کی گئی ہے جس میں امیدواروں کو خاص طور پر 4 سے 6 فروری تک غیر ضروری آمد و رفت اور عوامی اجتماعات سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
    ان کا کہنا ہے کہ امیدواروں سے درخواست ہے غیر ضروری عوامی اجتماعات کا انعقاد نہ کریں۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے متنبہ کیا ہے کہ نامعلوم دہشت گرد عوامی اجتماع کو نشانہ بناسکتے ہیں۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں کے دوران کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں انتخابی امیدواروں پر دستی بم حملے کیے گئے تھے۔

  • عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید  کا ایم کیو ایم کا ساتھ دینے پر اتفاق

    عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید کا ایم کیو ایم کا ساتھ دینے پر اتفاق

    کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے اے این پی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال اور شمشاد صدیقی کے مردان ہاؤس پہنچنے پر شاہی سید اور یونس بونیری نے استقبال کیا۔عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ میں اپنے کارکنان کو ہدایت دے رہا ہوں، اے این پی کے لوگ ایم کیو ایم کو سپورٹ کریں گے۔ایم کیو ایم اور اے این پی کے رہنماؤں نے مردان ہاؤس میں پریس کانفرنس بھی کی۔شاہی سید نے کہا کہ ہمارے تمام اضلاع کے صدور اور ذمے داران ایم کیو ایم سے مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، بہت جلد کئی حلقوں پر ایم کیو ایم کی حمایت کریں گےاس موقع پر شاہی سید نے کہا کہ میں ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال کا بہت مشکور ہوں، یہ ہمارے پاس چل کر آئے ہیں، ہم مل کر آگے کام کریں گے۔
    انہوں نے کہا کہ میرے لیے ایک نشست کی اہمیت نہیں، آج بہت خوشی کی بات ہے، ہم کئی حلقوں میں ایم کیو ایم کا ووٹ خراب نہیں کریں گے اور ایم کیو ایم کو مکمل سپورٹ کریں گے۔اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میں شاہی سید اور ان کے تمام رفقا کا مشکور ہوں، آج ایک تاریخی لمحہ ہے اور تاریخ اس کو یاد رکھے گی۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ایس 88 پر شاہی سید کے امیدوار کی بھرپور حمایت کریں گے، ہمارے کارکناں نہ صرف ووٹ بلکہ ہر قسم کا تعاون کریں گے۔
    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ اس کے بدلے ایم کیو ایم کوئی مطالبہ نہیں کر رہی، ہمیں ہر وقت ہر رنگ و نسل کے لوگوں کو ایک ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

  • خیبر پختونخوا،عام انتخابات کے پیش نظر طبی عملہ  تیار،جبکہ ٹریفک پلان بھی مرتب دے دی گئی

    خیبر پختونخوا،عام انتخابات کے پیش نظر طبی عملہ تیار،جبکہ ٹریفک پلان بھی مرتب دے دی گئی

    عام انتخابات 2024 کے پیش نظر خیبر پختونخوا کا تمام طبی عملہ تیار کر کے تمام ہسپتالوں میں چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ۔محکمہ صحت خیبرپختونخوا نےتمام میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشنز، ڈی ایچ اوز کو مراسلہ جاری کر دیا۔مراسلے کے مطابق تمام ہسپتالوں اور متعلقہ اداروں میں تمام اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، ہسپتال انتظامیہ کو سٹورز میں ضروری ادوایات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔دوسری جانب عام انتخابات کیلئے منظم ٹریفک پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ ٹریفک روانی جاری رکھنے کیلئے بھاری نفری کی تعیناتی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے عام انتخابات کیلئے منظم ٹریفک پلان تیار کر لیا ہے۔ اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے عام انتخابات کے موقع پر ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے مختلف سیکٹرز میں 3 ایس پیز، 11 ڈی ایس پیز، ایک ہزار سے زائد ٹریفک آفیسرز اور وارڈنز سمیت دیگر نفری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہریوں کو سفری سہولت فراہم کرنے اور کسی بھی قسم کی ٹریفک جام سے بچنے کے لئے سڑکوں پر ٹریفک پولیس کی بھاری نفری تعینات ہو گی۔

  • عام انتخابات کے نتائج کی ترسیل کیلیے الیکشن مینیجمنٹ سسٹم  استعمال کرنے کا فیصلہ

    عام انتخابات کے نتائج کی ترسیل کیلیے الیکشن مینیجمنٹ سسٹم استعمال کرنے کا فیصلہ

    انتخابی نتائج مرتب کرنے کے لیے اس بار آر ٹی ایس استعمال ہوگا نہ ہی آر ایم ای بلکہ الیکشن کمیشن نے 32 کروڑ روپے سے زائد لاگت سے نجی کمپنی سپائر سے خصوصی سافٹ ویئر تیار کروایا ہے۔عام انتخابات کے نتائج کی ترسیل کیلیے الیکشن مینیجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) استعمال کیا جائے گا۔پریزائڈنگ افسران اپنے موبائل پر ای ایم ایس ایپلیکیشن کے ذریعے فارم 45 کی تصویر آراوز کو بھیجیں گے۔ اگر تصویر شیئر نہ ہوسکی تو پریزائڈنگ افسران خود نتیجہ لے کر آر اوز کے پاس جائے گا۔الیکشن مینیجمنٹ سسٹم صرف پولنگ ڈے پراستعمال ہوگا۔ یہ سسٹم آر او کی سطح پرنتائج کی تدوین و ترتیب کیلئے بنایا گیا ہے۔ انتخابی عمل کے بعد اس سسٹم میں فارم 45 اور فارم 47 کا ڈیٹا فیڈ کیا جائے گا۔
    آر او کو صوبائی اسمبلی کے حلقے کے نتیجے کے لیے تین ڈیٹا آپریٹرز اور قومی اسمبلی کے حلقے کے لیے چار ڈیٹا آپریٹرز میسر ہوں گے۔ 3600 ڈیٹا انٹری آپریٹرز یہ نتائج مرتب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ہر آر او کے پاس نادرا کا ایک اہلکار بھی ہوگا۔الیکشن کمیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ مشق کے دوران نتائج کی ترسیل تسلی بخش رہی تاہم چند مقامات پر کنیٹیوٹی کی دشواری پیش آئی۔ کچھ پریزائڈنگ آفیسرز کو نتائج موصول نہ ہوسکے۔حکام نے ای ایم ایس کو ہییک کیے جانے کے حوالے سے خدشات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سوفٹ ویئر جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ اس کے سیکیورٹی فیچرز غیر معمولی ہیں۔

  • الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس ، جرمانے

    الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس ، جرمانے

    الیکشن کمیشن نے کمپئن کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کر دئے، جس کے تحت این اے 41 لکی مروت عثمان سیف اللہ 12 فروری کو طلب کر لیا ہے اسی طرح چئیرمین تحصیل کونسل شمالی وزیرستان پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کر لیا گیا ، الیکشن کمیشن کی جانب سے پی کے 101 بنوں سےامیدوار پیر واجد علی شاہ کو 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ،اسی طرح پی کے 102 مسلم لیگ ن سے امیدوار میاں سمیع اللہ شاہ کو 5 ہزار روپے جرمانہ جبکہ پی کے 99 مسلم لیگ ن کے امیدوار غنی رحمان کو 6 فروری کو طلب کر لیا گیا، چئیرمین نیبرہڈ کونسل عارف خان کو 5 ہزار روپے جرمانہ اور چئرمین ویلیج کونسل مردو خیل شاہ آیاز اللہ کو 5 ہزار روپے جرمانہ جبکہ چئیرمین ویلیج کونسل پائی ٹانک محمد سلیمان اور چئیرمین نیبرہڈ کونسل ٹاٹر ٹانک کو 10،10 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا .

  • پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر عطا تارڑ کا حملہ قابل مذمت ہے، بلاول

    پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر عطا تارڑ کا حملہ قابل مذمت ہے، بلاول

    لاہور: چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کی جانب سے لاہور این اے 127 کے صوبائی حلقے پی پی 160 کے الیکشن آفس پر حملے کی مذمت کی ہے،جبکہ الیکشن کمیشن نے عطا تاررڑ کی جانب سے پیپلز پارٹی دفتر پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی-

    باغی ٹی وی:چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ این اے 127 کے صوبائی حلقے پی پی 160 کے الیکشن آفس پر حملے کے معاملے پر الیکشن کمیشن ڈسکہ کی طرح سنجیدہ اقدامات کرے، این اے 127 کے صوبائی حلقے پی پی 160 کے الیکشن آفس پر حملے کے معاملے پر پولیس ذمہ داران کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کرے-

    بلاول نے کہا کہ مسلم لیگ ن اپنے روایتی اوچھے ہتھکنڈوں کو اختیار کرکے لاہور کے عوام کو ڈرانا چاہتی ہے، لا ہور کے عوام مسلم لیگ ن کی غنڈہ گردی سے ڈرنے والے نہیں ہیں، لاہور کے عوام 8 فروری کو تیر پر ٹھپہ لگا کر مسلم لیگ ن کی غنڈہ گردی کا جواب دیں گے، لاہور کے باشعور عوام کو مسلم لیگ ن خرید کر اور ڈرا کر نہیں جھکا سکتی-

    دوسری جانب رضا ربانی، ذوالفقار علی بدر،چودھری اسلم گل،فیصلمیر،عدنان گورسی،میاں مصباح،فیاض بھٹی،عثمان ملک، کی مشترکہ پریس کانفرنس کی-

    پی پی رہنما رضا ربانی نے کہا کہ ‏پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی دفتر پر عطا تارڑ نے جو دہشت گردی کی ہے انکی شکست عیاں ہو گئی ہے،الیکشن کمشن سے مطالبہ کرتا ہوں کہ این اے127 ہائی پروفائل حلقہ ہے الیکشن کمشن یہاں دہشت گردی اور اغوا کاری کا فوری نوٹس لےلاہور پولیس اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ایف آئی آر فوری درج ہونی چاہیے۔

    رضا ربانی نے کہا کہ 5گھنٹے گزرنے اور فونز کے باوجود پولیس کا مناسب رد عمل سامنے نہیں آیا، نگراں حکومت کا کام فری اینڈ فیئر الیکشن کرانا ہے، چاہتے ہیں 8فروری آرام سے گزرے کیونکہ اس روز بلاول بھٹو زرداری کامیاب ہونگے، تصادم ہمارے حق میں نہیں یہ شکست خوردہ عناصر کا کام ہے۔

    پی پی رہنما اسلم گل نے کہا کہ پیپلز پارٹی کل ایک بجے اجلاس میں اپنے مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے، یہ غنڈہ گردی میاں صاب جب آپ کو جوتے مار کر نکالا جاتا ہے تو بھاگ جاتے ہیں عطا تارڑ نے چھوٹی حرکت کی ہےاس بدمعاشی کا مطلب ہے کہ تم ہار چکے ہو اس وقت بلاول بھٹو اور انکے امیدوار جیت رھے ہیں۔تمھیں اس کا جواب دیا جائیگا-

    اسلم گل نے کہا کہ بلاول بھٹو کے انتخابی دفتر پی پی 160میں دہشت گردی کا واقعہ ہوا ہے،عطا تارڑ اور فہد نے300مسلحہ افرد کیساتھ یہاں موجود لوگوں پر حملہ کیا، ہمارے کراچی سے ایم پی اے نوید جیوا کی گاڑی پر ن لیگ والوں نے توڑ پھوڑ کی، الیکشن کمشن اور سی سی پی او لاہور کیا سوئے ہوئے ہیں-

    پی پی رہنما علی بدر نے کہا کہ دس ورکرز کو اغوا کیا،ائی پیڈ اٹھایا اور سوشل میڈیا پر دکھایا، ووٹرز پرچی اور انکی تفصیلات ساتھ لے گئےالیکشن میں شکست دیکھ کر بوکھلا گئے ہیں،میاں مصباح اور دیگر عہدیدار حملے کے وقت دفتر میں موجود نہیں تھے الیکشن کمشن نوٹس لے ڈکیتی اور اغوا کنندگان اور عطا تارڑ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

    علی بدر نے کہا کہ اسلحے کی نمائش کی گئی۔ہماری چوری شدہ چیزیں سوشل میڈیا پر عطا تارڑ لے گیے، تین مرتبہ 15پر کال کی مگر پولیس نہیں آئی، ن لیگ کے غنڈوں نے متعلقہ تھانے پر قبضہ کر رکھا ہے، این اے 127سے بلاول بھٹو کی جیت کو دیکھ کر ن لیگ کے غنڈے ڈر گئے ہیں، نقص امن کا خطرہ ہے،امیدواروں اور کارکنوں کو پر امن رہنے کی تلقین کی ہے،چاہتے ہیں کہ الیکشن سبوتاژ نہ ہو ، یہ سلسلہ نہ رکا تو عوام کو کوئی نہیں روک سکے گا،عطا تارڑ کی وڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ قرآن پر حلف لیکر ووٹرز میں پیسے تقسیم کر رہے ہی ۔

    فیصل میر نے کہا کہ یہ ہر مرتبہ ووٹ خریدتے ہیں،عطا تارڑ نے شکست سے بچنے کیلیے ووٹوں کی خریداری ،شروع کی، عطا تارڑ خود کو لگام دو ہماری لیڈر شپ نے روکا نہ ہوتا تو جواب دیتے۔

    دوسری جانب لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نےکہا کہ ہمیں اطلاع آرہی تھی کہ پیپلزپارٹی ووٹوں کی خرید و فروخت میں ملوث ہے، انہوں نے کوشش کی کہ پیسےکا بے دریغ استعمال کیا جائے، سندھ سے گاڑیوں کے ذریعے پیسےلائےگئے، پیپلزپارٹی نے حلقے میں ووٹوں کی خریدو فروخت شروع کیم کمیشن ایجنٹ مقررکیےگئےکہ جو زیادہ ووٹ لائےگا اس کا زیادہ کمیشن ہے۔
    https://x.com/TararAttaullah/status/1753809295135703229?s=20
    عطا اللہ تارڑ نےکہا کہ ایک سیٹ اپ موجود ہے جو ووٹوں کی خرید و فروخت میں ملوث ہے، ہمیں بلاول بھٹو زرداری حلقے میں کہیں نظر نہیں آرہے، آپ کوشش کر رہے ہیں پیسا استعمال کرکے ووٹوں میں تبدیل کیا جائے، یہ کرپشن کا پیسا سندھ کے عوام کا حق تھا، لاڈلے کو ایم این اے بنانےکے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں، آپ کا سارا تکیہ پیسے پر ہے، سندھ سے آکر لوگ بیٹھے ہوئے ہیں۔

    این اے127 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کا کہنا تھا کہ ہماری قیادت نے ہمیشہ صاف ستھری سیاست کی ہے، ہم نے ہمیشہ ووٹوں کی سیاست کی ہے، ہماری ان لوگوں پر بھی نظر ہے جن کو آپ نے پیسے دیے ہیں، جنہوں نے ووٹ بیچا ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، ہمیں چار ٹیب ملے ہیں، ہمارے پاس تمام ڈیٹا آچکا ہے،تین لوگ پکڑے ہیں جنہیں کوٹ لکھپت تھانے منتقل کیا ہے، منصوبہ بندی تھی زیادہ سے زیادہ ووٹوں کی خریداری کرنی ہے، آپ نے لوگوں کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ضمیر خریدنےکی کوشش کی۔