Baaghi TV

Category: باغی ٹی وی الیکشن سیل

باغی ٹی وی کی طرف سے عام انتخابات 2024 کے لیے خصوصی کوریج

  • میہڑ:سابق حکمرانوں نے سندھ کی عوام کو بھوک اور بدحالی کے سواء کچھ نہیں دیا۔حاجن خان لغاری

    میہڑ:سابق حکمرانوں نے سندھ کی عوام کو بھوک اور بدحالی کے سواء کچھ نہیں دیا۔حاجن خان لغاری

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی لغاری)سابق حکمرانوں نے سندھ کی عوام کو بھوک اور بدحالی کے سواء کچھ نہیں دیا۔حاجن خان لغاری
    تفصیل کے مطابق جمعت علمائے اسلام فضل الرحمان گروپ کی جانب سے الیکشن مہم کے سلسلے میں این اے 227 کےامیدوار حاجن خان لغاری اور پی ایس 81کے امیدوار مولانا مسعود احمد پہنور کی قیادت میں بائی پاس روڈ سے گھنٹہ گھر چوک تک ریلی نکالی گئی

    ریلی کے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سابق حکمرانوں نےجوسندھ کی حالت کی ہے وہ عوام کہ سامنے ہے صرف بھوک اور بدحالی کہ سواءعوام کو کچھ نہیں دیا ہے

    مقررین نے کہاجھوٹ بول کر عوام سے ووٹ لیکر کر غائب ہوجاتے ہیں اور پورے 5سال عوام کو پریشانی میں مبتلا کرجاتے ہیں، حقیقی اور عوامی نمائندے ہم ہیں جو عوام کہ ساتھ ہر وقت کھڑے ہوتے ہیں دیگر پارٹیوں نے ملک اور عوام کو بھیک مانگنے پر مجبور کردیا ہے

    سابق حکمرانوں نےعوام کو کبھی سیلاب صورت میں تباہ کیاتو کبھی بھوک سےمارااور مصیبت میں مبتلاکیا،عوام سوچ سمجھ کر ووٹ دیں.

  • بلوچستان حکومت کا حساس پولنگ اسٹیشنز پر انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا اعلان

    بلوچستان حکومت کا حساس پولنگ اسٹیشنز پر انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا اعلان

    کوئٹہ: نگران حکومت بلوچستان نے 8فروری کو حساس پولنگ اسٹیشنز پر انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا اعلان کر دیا ۔

    باغی ٹی وی : صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا فیصلہ شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے، انٹرنیٹ سروس تربت،مچھ اور چمن میں عارضی طور پر معطل رہےگی، دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مواصلاتی مقاصد کیلئے استعمال کیے جانے کے خدشات موجود ہیں اس لئے مچھ، چمن اور تربت سمیت مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ کی سروسز معطل یا محدود کر دی جائیں گی۔

    بلوچستان میں نگراں حکومت نے جلسوں اور انتخابی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے جان اچکزئی نے کوئٹہ میں سکیورٹی تھریٹ کے حوالے سے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں خاتون خودکش حملہ آور کی موجودگی کا تھریٹ الرٹ موجود ہے تھرٹ الرٹ کے پیش نظر عوامی جلسوں اور انتخابی اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی،تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی میٹنگز گھر کے اندر کریں، حکومت بلوچستان انتخابی مہم کی ضرورت کو تسلیم کرتی ہے لیکن عوامی تحفظ اولین ترجیح ہے۔

  • لیکشن کمیشن نے عطا تارڑ اور پی پی رہنما سے  ثبوت طلب کر لئے

    لیکشن کمیشن نے عطا تارڑ اور پی پی رہنما سے ثبوت طلب کر لئے

    لاہور: قومی اسمبلی کی نشست این اے 127 لاہور پر پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار عطا تارڑاور پیپلز پارٹی امیدوار پی پی 160میاں مصباح الرحمان کو نوٹسز جاری کیے-

    باغی ٹی وی :ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے دونوں کو طلب کر لیا، لاہور میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے مابین مبینہ ووٹوں کی خریدو فروخت اور الیکشن دفتر پر حملے کے تناظر میں نوٹسز جاری کئے گئے، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے دونوں امیدواروں کو 5 فروری کو دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ طلب کیا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کی طرف سے واقعے کی رپورٹ جمع کروانے میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیاصوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا کہ صوبائی حکومت پنجاب کی طرف سے رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی، اور ڈپٹی کمشنر لاہور کو فوری ایکشن لینے اور رپورٹ جمع کرانے کی ہدایات جاری کردیں۔

    لاہور میں بائیو گیس پلانٹ کا افتتاح

    واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے الزام عائد کیا تھا کہ پیپلز پارٹی پیسوں کے عوض لوگوں سے ووٹ خرید رہی ہےانہوں نے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی شئیر کی تھی جس میں کچھ لوگوں کو پیسوں کے عوض ووٹ خریدتے اور مقدس کتابوں پر پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کا حلف لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ٹرک اور پولیس بس میں تصادم ،الیکشن ڈیوٹی کیلئے جانیوالے28 اہلکار زخمی

    دوسری جانب الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب میں انتخابی مہم کی مانیٹرنگ کا نظام فعال ہے، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران نے خلاف ورزیوں کےواقعات کا نوٹس لیا ہےاین اے 155 لودھراں میں جہانگیر ترین کو حلقے میں ترقیاتی کام کروانےپر نوٹس جاری کیا گیا پی پی 188 اوکاڑہ میں ملک غضنفر کو اسلحے کی نمائش پر نوٹس جاری کیا گیا،پی پی 208 خانیوال میں محمد طیب کو تشہیری مواد پر وارننگ جاری کی گئی، اسی طرح خانیوال کےمختلف حلقوں کے چار امیدواران کو بھی نوٹسز جاری ہوئے، بہاولپور کے حلقوں کے نو امیدوران کو بھی نوٹس جاری کئے گئے۔

    پیپلزپارٹی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کرنا چاہتی ہے،بلاول بھٹو

  • کرک میں پی ٹی آئی کارکنان کا پولیس پر پتھراؤ

    کرک میں پی ٹی آئی کارکنان کا پولیس پر پتھراؤ

    کرک میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انڈس ہائی وے پر ورکرز کنونشن کے دوران پولیس نے دھاوا بول دیا۔

    باغی ٹی وی: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجتماعات اور جلسے جلوس پر پابندی عائد ہے لیکن اس کے باوجود تخت نصرتی چوکارہ میں پی ٹی آئی کارکنوں نے ریلی کی شکل میں نکل کر جلسہ گاہ کی جانب بڑھنے کی کوشش کی، پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو روکا جس پر کارکن مشتعل ہوگئے اور پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا۔

    چار فروری کو کرک کے علاقے امبیری کلہ میں جلسہ کے دوران سیاسی جماعت کے شرپسند پولیس سے متصادم ہوگئےسیاسی جماعت نے انتظامیہ سے جلسے کی اجازت نہیں لی تھی، جب پولیس نے منع کیا تو مخصوص سیاسی جماعت کے شرپسندوں نے پولیس پر دھاوا بول دیا شرپسندوں نے پولیس گاڑیاں تباہ کردیں، شرپسندوں کے پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئےاس تصادم کے بعد علاقے میں حالات تشویش ناک ہیں، علاقے سے پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی ہے۔

    پولیس نے مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے بعد پی ٹی آئی کارکنان منشتر ہوگئےپولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے 30 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا،گرفتاری کے بعد کارکنوں کو تخت نصرتی حوالات منتقل کیا گیاورکرز کنونشن پر دھاوا بولنے کی وجوہات بتاتے ہوئے پولیس کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے شہر میں دفعہ 144نافذ کر رکھی ہے،کسی کو حکومتی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

    پاکستان علماء کونسل نے فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان,رانا ثناءاللہ

    قبل ازیں کلفٹن تین تلوارکے قریب پی ٹی آئی کارکنان اورپولیس کے درمیان جھڑپوں سے علاقہ میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا، پی ٹی آئی کارکنان کے پتھراؤ سے ایس ایچ اوبوٹ بیسن اور لیڈی پولیس اہلکار سمیت متعدد اہلکارزخمی ہوگئے اور ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی جبکہ متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اتوار کو شاہراہ قائدین سے مزار قائد تک ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اتوار کی صبح ترجمان تحریک انصاف نے تین تلوار پر ایک تقریب کے انعقاد کا اعلان کر دیا جہاں کراچی کے تمام حلقوں کے امیدواروں کو ریلیوں کی شکل میں پہنچے کی ہدا یت کی گئی۔

    ن لیگ اور پی پی نے عوام کو غربت، مہنگائی اور کرپشن کا تحفہ …

    پی ٹی آئی کے کارکنان بڑی تعداد میں ریلی میں شرکت کے لیے کلفٹن تین تلوار پہنچے تو وہاں پولیس کی بھاری نفری پہلے سے تعینات تھی، پولیس نے ریلی میں شرکت کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کے کارکنان کو آگے جانے سے روک دیا جس پر کارکنان مشتعل ہو گئے۔

    پولیس نے انہیں منشترکرنے کی کوشش کی تو پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا اورڈنڈوں سے دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او بوٹ بیسن ریاض نیازی سمیت متعدد اہلکارزخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پراسپتال منتقل کیا گیا۔

    دوسری جانب پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکنان کو منشترکرنے کے لیے لاٹھی چارج اورآنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے باعث متعدد کارکنان کی حالت غیر ہو گئی، اس دوران پی ٹی آئی کارکنان نےواٹرکینن پردھا وا بول دیا اور شدید پتھراؤ کیا جس کے باعث پولیس واٹر کینن استعمال نہیں کرسکی۔

    پیپلز پارٹی غریبوں کے دل کی آواز محسوس کرتی ہے،آصف زرداری

    پولیس نے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کوحراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، پی ٹی آئی کے کارکنان اورپولیس کے درمیان جھڑپوں کے باعث علاقہ میدان جنگ میں تبدیل ہو گیا، پولیس کارکنان کو تین تلوار سے پیچھے دھکیلنے میں کامیاب ہوگئی تاہم کچھ دیر میں کارکنان بڑی تعداد میں دوبارہ تین تلوارپرجمع ہو گئے اور پولیس کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔

    پی ٹی آئی کے کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے باعث کلفٹن تین تلوارکے قریب ٹریفک کی روانی بھی معطل رہی جبکہ جھڑپوں کے دوران پولیس کی جانب سے ریلی کی کوریج کے لیے موقع پر موجود مختلف چینلز کے کیمرا مین اوررپورٹرزکوبھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    تہذیب کا دشمن پر آج ایسے مقدمات بن رہے ہیں جن کا ہم تو …

  • ن لیگ اور پی پی نے عوام کو  غربت، مہنگائی اور کرپشن کا تحفہ دیا،سراج الحق

    ن لیگ اور پی پی نے عوام کو غربت، مہنگائی اور کرپشن کا تحفہ دیا،سراج الحق

    راولپنڈی: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نےعوام کو غربت، مہنگائی اور کرپشن کا تحفہ دیا۔

    باغی ٹی وی : راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ 8 فروری پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کا دن ہے دنیا نے چاند پر قدم رکھ لیا ہے اور ہم دو خاندانوں کی سیاست میں پس رہے ہیں، 8 فروری کو ان کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم کرنا ہو گا، قوم کی جیب پر ڈاکا ڈالنے کی سیاست کا خاتمہ ہونا چاہیے، پاکستان دنیا میں ایک تماشا بن چکا ہے۔

    سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے مسائل حل کرے گی اور ملک کو درست سمت پر گامزن کرے گی حکمرانوں نے کشمیر کی آزادی کے لیے کیا کیا، عافیہ صدیقی کو واپس لانے کے لیے کیا اقدامات کیے، فلسطین کے حق میں ہمارے حکمرانوں نے ایک لفظ تک نہیں بولا، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن امریکی خوف کی وجہ سے خاموش رہے، ممتاز قادری کو کس کی حکومت میں پھانسی چڑھایا گیا، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں کو امریکی ریمنڈ ڈیوس کو رہا کیا تھا اور اپنے لوگوں کو امریکا کے حوالے کیا تھا۔

    تہذیب کا دشمن پر آج ایسے مقدمات بن رہے ہیں جن کا ہم تو …

    کل ثابت ہوگیا شہر میں کراچی دشمن حکومت موجود ہے،خالد مقبول صدیقی

    پاکستان علماء کونسل نے فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان,رانا ثناءاللہ

  • پیپلز  پارٹی غریبوں کے دل کی آواز محسوس کرتی ہے،آصف زرداری

    پیپلز پارٹی غریبوں کے دل کی آواز محسوس کرتی ہے،آصف زرداری

    تلہ گنگ: سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی متوسط طبقے کی جماعت ہے، یہ پارٹی غریبوں کے دل کی آواز محسوس کرتی ہے-

    باغی ٹی وی : تلہ گنگ میں جلسے سے خطاب میں آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی متوسط طبقے کی جماعت ہے، یہ پارٹی غریبوں کے دل کی آواز محسوس کرتی ہےپہلے بھی غریب خواتین کیلئے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا، میں نے اپنے دور میں تنخواہوں میں اضافہ کیا،حکومت بناکر آپ کو سوئی گیس، روڈ نیٹ ورک، پانی، انفرا اسٹرکچر دیں گے، عوام کو پاکستان میں ہی روزگار کے مواقع دیں گے، تلہ گنگ کے پانی سمیت تمام مسائل سے آگاہ ہوں، ملکی ترقی کیلئے اقدامات کریں گے،مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے، حکومت بنا کرعوام کے تمام مسائل حل کر دیں گے۔

  • تہذیب کا دشمن پر  آج ایسے مقدمات بن رہے ہیں جن کا ہم تو سوچ بھی نہیں سکتے۔ مولانا فضل الرحمن

    تہذیب کا دشمن پر آج ایسے مقدمات بن رہے ہیں جن کا ہم تو سوچ بھی نہیں سکتے۔ مولانا فضل الرحمن

    جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ آج تہذیب کا دشمن جیل میں پڑا ہے، آج ان پر ایسے مقدمات بن رہے ہیں جن کا ہم تو سوچ بھی نہیں سکتے۔بنوں کے اسپورٹ کمپلیکس میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 60 سال گزرنے کے باوجود بنوں کے عوام کی جمعیت سے وابستگی مضبوط ہوئی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ افغانستان خوشحال تھا لیکن بدامنی اور بیروزگاری سے تباہ ہوا، آج پاکستان میں بدامنی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے، امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہو رہا ہے، ہمارا آئین کہتا ہے کہ ملک میں اسلامی نظام ہوگا، ہم تعصب کی سیاست نہیں کرتے، ایک آدمی آتا ہے اور یہودی ایجنڈا لاتا ہے مگر ہم نے اس کو روکا، آج ہماری سالانہ ترقی کو اس شخص نے منفی تک پہنچایا۔
    انہوں نے کہا کہ آج ہمیں ایک حقیر نظر سے دنیا میں دیکھا جا رہا ہے، ہم سب مسلمان ہیں، مسلمان ہونے کے ناطے ہم کلمہ بھی پڑھتے ہیں زکوٰۃ بھی دیتے ہیں، امن ہوگا تو جان محفوظ ہوگی، مال محفوظ ہوگا تو خوشحالی ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو یہ شخص 7 ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتا تھا، ریاست مدینہ کے حوالے سے کوئی سوچ نہیں رکھتا تھا، اب جب قانون حرکت میں آیا تو کہتا ہے جھوٹے مقدمات ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی نے پوچھا ریاست مدینہ کیا ہوتی ہے تو کہا کہ قانون سب کیلئے ایک ہوگا، آج امریکا میں فوج میں لوگ بھرتی نہیں ہو رہے، آج امریکا سپر پاور نہیں ہے، امریکا سپر پاور نہیں رہا وہ افغانستان کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

  • پاکستان علماء کونسل نے فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان,رانا ثناءاللہ

    پاکستان علماء کونسل نے فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان,رانا ثناءاللہ

    قوم نے نواز شریف پر اعتماد کیا اور ملک کو 4 سال میں ٹریک پر لے آئے، ایک سازش کے تحت ایک نمونے کو پاکستان پر مسلط کر دیا گیا، اس شخص نے ملک کی تعمیر و ترقی روک دی، قوم اعتماد کرے ہمارا دعویٰ ہے پاکستان کو اس بحران سے نکال لیں گے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ نواز شریف اس وقت سینئر ترین سیاست دان ہیں، پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے ایسے میں ان جیسا لیڈر ہی مسائل کا حل ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک و قوم کو تین مرتبہ لیڈ کر چکے ہیں، پاکستان جب ایٹمی طاقت بنا تو دنیا نے بائیکاٹ کر دیا تھا، نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا اور دنیا کے بنائے حالات سے بھی لڑے، 2013ء میں بھی دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے انتہائی مشکل حالات درپیش تھے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ جو بڑا مسئلہ ہے وہ مہنگائی ہے، پاکستان کہیں نہیں جا رہا، اللّٰہ کے فضل سے تا قیامت قائم رہے گا، پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا اس کی وجہ سے مہنگائی ہوئی، عام آدمی مہنگائی کے عذاب میں مبتلا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پہلے بھی مسائل حل کیے ہم اب بھی کر کے دکھائیں گے، لوگ 8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر ہمیں کامیاب کروائیں، موجودہ ملکی حالات میں ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو مسائل کو حل کرنا جانتی ہو۔

  • لاہور پی پی 160 میں پی ایم ایل این اور پی پی آمنے سامنے ،شہلا رضا اور عطاءتارڈ کا ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ

    لاہور پی پی 160 میں پی ایم ایل این اور پی پی آمنے سامنے ،شہلا رضا اور عطاءتارڈ کا ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ

    مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ کی جانب سے پیپلز پارٹی کے دفتر پر میڈیا سمیت چھاپے اور پیسوں کے عوض ووٹ خریدے جانے کا الزام لگانے کے بعد لاہور میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی۔پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے اس پریس کانفرنس میں کہا کہ مسلم لیگ ن کی غنڈہ گردی ہم برداشت کر رہے ہیں، سندھ میں آپ کی کوئی لیڈر شپ کھڑی ہی نہیں ہوئی۔شہلا رضا نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آج سے ہم تیار ہیں، اب جیالے ان کا راستہ روکیں گے، عطا تارڑ یا ان کے لوگ آکر دکھائیں، ہم چاہتے ہیں کہ ن لیگ کی غنڈہ گردی پر ایف آئی آر ہو۔شہلا رضا نے کہا کہ این اے 127 میں دیوار پر لکھی شکست عطا تارڑ کو نظر آگئی ہے، عطا تارڑ پارلیمنٹ میں گندے اشاروں کی وجہ سے مشہور ہے۔انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دینے والے نوٹ کو عزت دے رہے ہیں۔
    پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ ہمارے دفتر سے 3 کارکنوں کو اغوا کیا گیا، ہم خاموش ہیں کہ الیکشن پُرامن ہو، نواز شریف اور شہباز شریف کو اس عمل کا نوٹس لینا چاہیے اور اس حملے کی ایف آئی آر درج ہونی چاہیے۔اس موقع پر شہلا رضا نے کہا کہ اب ہم تیار ہیں، اب یہ ہمارے دفتر آکر دکھائیں، اب جیالے ان کا راستہ روکیں گے، ہمارے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے، ہمارے بینرز اتارے جارہے ہیں۔شہلا رضا نے کہا کہ آپ سمجھتے ہیں آپ کی بات ہوگئی لیکن عوام سے آپ کی بات نہیں ہوئی، عطا تارڑ کس قانون کے تحت دفتر میں داخل ہوئے، شکست آپ کا مقدر ہے، سندھ میں کوئی آپ کا امیدوار نہیں ہے۔اس موقع پر پی پی رہنما ذوالفقار بدر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس واقعے کا نوٹس لینا چاہیے،
    دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطا تارڑ نے پاکستان پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی پی نے ضد میں لاہور سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کرکے 60 ہزار ووٹ خریدنے کا منصوبہ بنایا۔لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹ حاصل کرنے کے لیے محنت کرنا پڑتی ہے، کامیابی عوام کے ساتھ مہم چلانے سے ملتی ہے۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ ہم ہر جگہ جلسے کررہے ہیں اور ہر جگہ موجود ہیں، لاہور میں پیپلزپارٹی کا ووٹ بینک نہیں، پیپلزپارٹی نے ضد میں لاہور سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا۔عطا تارڑ نے کہا کہ بلاول بھٹو نے ضد بازی میں لاہور کا حلقہ منتخب کرلیا ہے، پیپلزپارٹی نے 50 سے 60 ہزار ووٹ خریدنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

  • پی پی آج کہاں کہاں میدان سجائے گی؟

    پی پی آج کہاں کہاں میدان سجائے گی؟

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری حیدرآباد شہر کے ٹاؤن حسین آباد کے شہید ذوالفقار علی بھٹو سپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کریں گے پاکستان پیپلزپارٹی آج حیدرآباد اور رحیم یار خان میں سیاسی میدان سجائے گی۔جلسے کا آغاز شام پانچ بجے سے ہوگا جس کیلئے پنڈال سج گیا، کرسیاں بھی لگا دی گئی ہیں، جلسہ گاہ میں پارٹی پرچموں کی بہار ہے۔دوسری جانب جنوبی پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں آصفہ بھٹو زرداری سیاسی پاور شو کریں گی۔آصفہ بھٹو زرداری نواز آباد چانگ ہاؤس میں جلسہ عام سے خطاب کریں گی جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں، جلسہ گاہ میں 80 فٹ لمبا اور 30 فٹ چوڑا سٹیج تیار کیا گیا ہے، جیالوں کیلئے 20 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں۔جلسہ گاہ کو پارٹی پرچموں سے مکمل سجا دیا گیا ہے، جلسے کی سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔