Baaghi TV

Category: بلوچستان

  • بلوچستان میں طوفانی بارشیں، بجلی و مواصلاتی نظام متاثر

    بلوچستان میں طوفانی بارشیں، بجلی و مواصلاتی نظام متاثر

    کوئٹہ(باغی ٹی وی )مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوتے ہی کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی جبکہ بالائی مقامات پر ژالہ باری اور برفباری ریکارڈ کی گئی۔

    بارش کے باعث بلوچستان کے کئی شہروں میں بجلی اور مواصلاتی نظام متاثر ہوگیا۔ چمن اور گردونواح میں بھی تیز بارش سے معمولات زندگی متاثر ہوئے۔

    پنجاب کے مختلف شہروں بشمول ڈیرہ غازیخان، لاہور، ملتان اور چیچہ وطنی میں بھی بارش ہوئی جبکہ شمالی و جنوبی وزیرستان میں بھی بادل برسے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 2 مارچ تک جاری رہے گا، جس کے تحت اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔

    اس کے علاوہ سندھ کے شہروں لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد اور سکھر میں آج اور کل ہلکی بارش کا امکان ہے۔

  • بارکھان:وڈیرہ میر خان نانڈھا انتقال کر گئے، لغاری کوٹ میں سپرد خاک

    بارکھان:وڈیرہ میر خان نانڈھا انتقال کر گئے، لغاری کوٹ میں سپرد خاک

    کوٹ چھٹہ،باغی ٹی وی (تحصیل رپورٹر) وڈیرہ میر خان نانڈھا گزشتہ روز انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ لغاری کوٹ، ضلع بارکھان میں ادا کی گئی، جس میں سیاسی، سماجی، صحافتی اور کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    نماز جنازہ مینجی صدیق احمد نے پڑھائی جبکہ مرحوم کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ تدفین کوٹ لغاری قبرستان میں عمل میں آئی۔

    جنازے میں میر ایوب خان کهیتران، میر بلوچ خان کهیتران، ڈاکٹر مرید حسین تالپور، نواب خان، باز محمد خان، راجہ خان بلوچ سمیت دیگر معززین شریک ہوئے۔

    مرحوم کی فاتحہ خوانی سات دن تک بستی نانڈھا، لغاری کوٹ میں جاری رہے گی۔

  • بنوں میں  امن کمیٹی کے دفتر پر نامعلوم شدت پسندوں کا حملہ ،3 افراد جاں بحق،9 زخمی

    بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر نامعلوم شدت پسندوں کا حملہ ،3 افراد جاں بحق،9 زخمی

    بنوں کے تھانہ اتمانزئی کی حدود میں واقع علاقہ گربز میں امن کمیٹی کے دفتر پر نامعلوم شدت پسندوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ نو زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق حملے کے دوران جوابی فائرنگ سے آٹھ حملہ آور بھی زخمی ہوئے زخمی افراد کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،جبکہ علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے،پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    دوسری جانب بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر مسلح شرپسندوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا پولیس نے فوری جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہوگئےپولیس کے مطابق شہدا میں کانسٹیبل رحیم اللہ اور ضیاء اللہ شامل ہیں۔

    حماس نے آج رہا کیے جانے والے 3 اسرائیلی یرغمالیوں کے نام جاری کر دئیے

    پولیس نے بتایا کہ حملے میں دہشتگردوں کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، جبکہ جوابی فائرنگ سے دہشتگرد زخمی حالت میں بھاگنے پر مجبور ہوگئے،واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ حملہ آوروں کو گرفتار کیا جا سکے۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا کہا کہ پولیس دہشت گردی کے خلاف ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے اور قوم کو اپنے بہادر سپاہیوں پر فخر ہے۔

    مذہب کو تقسیم کے بجائے اتحاد کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے،بلاول بھٹو زرداری

    ہنگو میں بھی دوآبہ میں پولیس چیک پوسٹ پر دھماکہ ہوا ہے، تاہم ڈی پی او ہنگو نے بتایا کہ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ڈی پی او ہنگو نے کہا کہ پولیس کی بہترین حکمت عملی سے اہلکار اور عوام بال بال بچ گئےعلاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

  • بارکھان: چوروں نے ٹرانسفارمر کی کوائلیں چرا لیں، عوام عدم تحفظ کا شکار

    بارکھان: چوروں نے ٹرانسفارمر کی کوائلیں چرا لیں، عوام عدم تحفظ کا شکار

    بارکھان(مریدحسین ٹالپور کی رپورٹ) چوروں نے ٹرانسفارمر کی کوائلیں چرا لیں، عوام عدم تحفظ کا شکار

    تفصیل کے مطابق بلوچستان کے ضلع بارکھان کی بستی لعل محمد ساوے میں چوروں نے رات کی تاریکی میں بجلی کے ٹرانسفارمر کی کوائلیں چوری کر لیں، جس سے علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

    ماضی میں امن و سلامتی کے لیے مشہور ضلع بارکھان میں چند مہینوں سے چوری کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ چور دور دراز علاقوں میں موجود پانی کی مشینیں، بجلی کے ٹرانسفارمر اور شمسی پلیٹیں تک چوری کر رہے ہیں۔

    علاقہ مکینوں کے مطابق، پولیس اور سیکیورٹی ادارے مجرمان کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام نظر آ رہے ہیں، جس کی وجہ سے عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

    اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو اہل علاقہ اپنی حفاظت کے لیے بندوق اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے۔ عوام نے حکام بالا سے فوری نوٹس لینے اور تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

  • ٹرمپ کا عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ

    ٹرمپ کا عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ

    امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نےعالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے

    برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق، وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر آج آئی سی سی پر پابندیوں کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کریں گے۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں اس وقت لگائی جا رہی ہیں جب آئی سی سی نے امریکا اور اسرائیل سمیت دیگر اتحادیوں کے خلاف اقدامات کرنے کا ارادہ کیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق، امریکی صدر کے اس فیصلے سے امریکی شہریوں اور ان کے اتحادیوں کے خلاف آئی سی سی کی تحقیقات میں شامل عملے اور ان کے اہل خانہ پر مالیاتی پابندیاں اور ویزہ پابندیاں عائد ہوں گی۔ اس کا مقصد آئی سی سی کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے خلاف اقدامات کرنے سے روکنا ہے۔

    یاد رہے کہ عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے گزشتہ سال اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور دیگر کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ آئی سی سی نے ان پر جنگی جرائم کے الزام عائد کیے تھے اور ان کی گرفتاری کے لیے وارنٹس جاری کیے تھے۔اس کے علاوہ، عالمی فوجداری عدالت نے سابق اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلنٹ کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ آئی سی سی کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو اور گیلنٹ کے خلاف جنگی جرائم کے الزامات کے لیے مناسب بنیادیں موجود ہیں۔عالمی عدالت نے یہ بھی کہا کہ نیتن یاہو اور گیلنٹ نے شہری آبادی پر حملوں میں احتیاط نہیں کی اور جنگی ہتھیاروں کے طور پر بھوک کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں قتل، ایذا رسانی اور دیگر غیر انسانی سلوک کیا گیا۔ عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری غزہ کے متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے مفاد میں ہیں۔

    اس فیصلے کے بعد امریکہ کی طرف سے آئی سی سی پر عائد کی جانے والی پابندیاں عالمی سطح پر ایک نیا تنازعہ پیدا کر سکتی ہیں۔ یہ معاملہ عالمی سیاست میں اہمیت اختیار کر چکا ہے، اور دیکھنا یہ ہوگا کہ اس کے اثرات کس طرح مرتب ہوتے ہیں۔

  • خوف…اسرائیلی فوجی اہلکار سوشل میڈیا چھوڑنے لگے

    خوف…اسرائیلی فوجی اہلکار سوشل میڈیا چھوڑنے لگے

    اسرائیلی فوجی بیرون ملک سفر کرنے سے قبل اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے لگے

    مڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے غزہ اور لبنان میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات کے تحت گرفتاری کے خوف سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرنے کا عمل تیز ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق درجنوں اسرائیلی فوجی فیس بک، انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کر رہے ہیں تاکہ وہ ممکنہ قانونی کارروائی اور بین الاقوامی تحقیقات سے بچ سکیں۔ خاص طور پر برازیل کے دارالحکومت ریو ڈی جنیرو میں اگلے ماہ ہونے والے مشہور کارنیول میلے میں شرکت کرنے والے فوجیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    یہ تمام اقدامات فلسطینی تنظیم ہند رجب فاؤنڈیشن کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے تناظر میں اٹھائے جا رہے ہیں، جو اسرائیلی فوجیوں کے خلاف غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے شواہد جمع کر رہی ہے۔ فاؤنڈیشن نے اسرائیلی فوجیوں کے خلاف سوئیڈن، برازیل اور اٹلی میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات کے تحت مقدمات بھی درج کرائے ہیں۔فاؤنڈیشن کا دعویٰ ہے کہ اس نے غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے کیے گئے مظالم کی تصدیق کے لئے سوشل میڈیا پر موجود مواد کا استعمال کیا ہے۔ ایک فلسطینی فوجی تنظیم کے بیان کے مطابق، اسرائیلی فوجیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات کے ذریعے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

    ایک اسرائیلی فوجی نے اسرائیلی چینل 12 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ خوف ہے کہ برازیل میں فلسطینی تنظیموں کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمات کے باعث انہیں گرفتار نہ کر لیا جائے۔ ان کے مطابق، اس گرفتاری سے ان کی چھٹیاں خراب ہو سکتی ہیں، اور یہ ان کے لئے ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔

    اس کے علاوہ، اس ماہ برازیل کی عدالت میں ایک اسرائیلی فوجی کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے بعد وہ راتوں رات برازیل سے فرار ہو گیا تھا۔ فلسطینی تنظیم ہند رجب فاؤنڈیشن کی جانب سے اس فوجی کے خلاف ایک شکایت درج کی گئی تھی، جس میں الزام تھا کہ وہ غزہ میں عام شہریوں کے گھروں کو مسمار کرنے میں ملوث تھا۔ اس فوجی کو عدالت نے تفتیش کے لئے طلب کیا تھا، لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

    ہند رجب فاؤنڈیشن ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو بیلجیئم میں قائم کی گئی ہے۔ اس کا نام ایک فلسطینی بچی ہند رجب کے نام پر رکھا گیا ہے، جسے 2018 میں اسرائیلی فوج نے قتل کر دیا تھا۔ فاؤنڈیشن کا مقصد اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے کیے گئے جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف آواز بلند کرنا اور عالمی سطح پر ان کے خلاف کارروائی کرنا ہے۔

    سیف علی ٰخان حملہ کیس،پولیس نے "خاتون” کو بھی کیا گرفتار

    ہاتھوں میں ہتھکڑی،پاؤں میں بیڑی،پانی بھی نہ ملا،برازیلی شہری امریکہ سے کیسے واپس پہنچے؟

    چیمپئنز ٹرافی:گروپ میچز اور پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع

  • خضدار: مسافر بس پرنامعلوم دہشتگردوں کا بم حملہ،ایک شخص جاں بحق اور متعدد مسافر زخمی

    خضدار: مسافر بس پرنامعلوم دہشتگردوں کا بم حملہ،ایک شخص جاں بحق اور متعدد مسافر زخمی

    خضدار: ایم 8 قومی شاہراہ پر کھوڑی کے مقام پر زور دار دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : لیویز حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار سے پنجاب کے شہر راولپنڈی جانے والی مسافر بس پرنامعلوم دہشت گردوں کے بم حملے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارےکھڑی کار میں نصب کیا گیا تھا، بس کے گزرتے ہی دھماکا ہوگیا، دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوئے، جاں بحق اور زخمی مسافر بس میں سوار تھے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ٹراما سینٹر خضدار منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

    مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کو حکومت میں اہم ذمہ داریاں مل گئیں

    دوسری جانب کوہاٹ کے علاقے محمد زئی میں گھر کے اندر دستی بم پھٹنے سے دو خواتین جاں بحق ہوگئیں،ریسکیو ذرائع دھماکے سے 2 بچے اور ایک عورت شدید زخمی ہوگئی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کے اندر دستی بم پھٹنے کی تحقیقات کر رہے ہیں جس کے بعد ہی حقائق کا علم ہو سکے گا۔

    صائم ایوب کا مستقبل داؤ پر نہیں لگانا،محسن نقوی

    واضح رہے کہ رواں ماہ کے شروع بھی تربت کے علاقے ڈھنگ میں دھماکے کے سبب 4 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے تھے،پولیس نے بتایا تھا کہ ایس ایس پی ذوہیب محسن فیملی کے ہمراہ دھماکے کے وقت وہاں سے گزر رہے تھے، ایس ایس پی اور کے اہل خانہ کے 6 افراد بھی زخمیوں میں شامل تھے۔

    عرب ممالک غزہ متاثرین کو اپنے ملک میں پناہ دیں،ڈونلڈ ٹرمپ

  • ضمنی بلدیاتی انتخابات: بلوچستان کے 25 اضلاع میں پولنگ جاری

    ضمنی بلدیاتی انتخابات: بلوچستان کے 25 اضلاع میں پولنگ جاری

    کوئٹہ: بلوچستان کے 25 اضلاع میں لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز ہو گیا۔

    الیکشن کمیشن بلوچستان کے ترجمان کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے سے شروع ہو گئی ہے جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی، لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات کے 50 جنرل وارڈز میں 167 امیدوار مد مقابل ہیں، انتخابات کے حوالے سے انتخابی اور سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، 25 اضلاع میں مجموعی طور پر 60 پولنگ اسٹیشن اور 138 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں ، 50 جنرل وارڈز میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 43 ہزار 784 ہے۔

    دہشتگردی صرف پاکستان کی جنگ نہیں ،سب کی مشتر کہ لڑائی ہے،محسن نقوی

    ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللّٰہ، مستونگ اور پنجگور کی 4، 4 جبکہ کوہلو اور کچھی میں 3، 3 جنرل نشستوں پر پولنگ جاری ہے،اس کے علاوہ پشین، شیرانی، ہرنائی، خضدار،سوراب اور لسبیلہ میں 2، 2 جبکہ چاغی، خاران، واشک، بارکھان، سبی، نصیرآباد، جعفرآباد، صحبت پور، قلات ، حب، کیچ اور گوادر میں 1، 1 نشست پر پولنگ ہو رہی ہے۔

    سابق ٹی وی میزبان اور تجزیہ کار نے امریکی وزیر دفاع کا عہدہ سنبھال لیا

    پاکستان کو اپنے موجودہ وسا ئل پر توجہ دینی چاہئے، نائب صدر عالمی بینک

  • سیکیورٹی فورسز  کی  بلوچستان میں کارروائی، 27 دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی، 27 دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع کچھی میں 12 جنوری 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کیا جس میں 27 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مہارت کے ساتھ گھیر لیا اور مؤثر انداز میں کارروائی کی شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا گیاکارروائی کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے گئے جن میں اسلحہ، گولہ بارود، اور دھماکہ خیز مواد کے ذخائر شامل تھے۔

    جاپان میں 6.9 شدت کا زلزلہ،سونامی کی وارننگ جاری

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان میں امن، استحکام، اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

    پی ایس ایل کو 10 سال مکمل،کون سے کھلاڑی کو کس ایوارڈز سے نوازا گیا

  • موسیٰ خیل :تحصیل کنگری کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، نایاب درخت تباہ

    موسیٰ خیل :تحصیل کنگری کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، نایاب درخت تباہ

    موسیٰ خیل (باغی ٹی وی) تحصیل کنگری کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، نایاب درخت تباہ

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کی تحصیل کنگری کے علاقے احمد زئی سوئی کے جنگلات میں رات گئے اچانک آگ لگنے سے سیکڑوں ایکڑ رقبہ متاثر ہو گیا۔ لیویز حکام کے مطابق آگ نے زیتون، پلوس اور دیگر نایاب درختوں کے ساتھ ساتھ خشک گھاس کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے جنگلات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

    آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل جمعداد مندوخیل نے فوری طور پر لیویز کی ٹیم کو متاثرہ علاقے کی جانب روانہ کیا۔ مقامی لوگ اور لیویز اہلکار آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، تاہم پہاڑی علاقے اور سخت موسم کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا، تاہم تحقیقات کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔ عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آگ بجھانے کے لیے اضافی وسائل فراہم کیے جائیں تاکہ قیمتی جنگلات کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔