Baaghi TV

Category: بلوچستان

  • معزور افراد کی مشکلات حل نہ ہو سکیں حکومت کی جانب سے  اب تک  کوئی اقدامات نہ ہو سکے

    معزور افراد کی مشکلات حل نہ ہو سکیں حکومت کی جانب سے اب تک کوئی اقدامات نہ ہو سکے

    ایبٹ آباد تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے معذور افراد کو بھی نہ بخشا کھبی غریب مکاؤ کھبی ملازمین مکاؤ پالیساں تو کھبی معذوری کے بجائے معذور افراد مکاؤ پالیسی۔ چند ماہ قبل وزیر اعلی کے پی کے کے احکامات کی روشنی میں تمام محکمہ جات نے دو سال سے زائد ایک اسٹیشن پر ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کو ٹرانسفر کیا۔

    جس میں معذور ملازمین کو بھی نہ بخشا گیا اور ان کو اپنے اضلاع سے میلوں دور اضلاع میں تبدیل کیا گیا معذور افراد پہلے ہی معاشرے میں مشکلات کی زندگی بسر کرتے ہیں۔تحریک انصاف کی صوبائی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے ان کی مشکلات بڑھانے پر عمل پیرا ہے پہلے ہی اس حکومت نے معذور افراد کے لئے کوئی اقدامات نہیں کیے مگر جو معذوری کے باوجود نوکری کر کے اپنے خاندان کی کفالت کر رہے تھے

    اور لوگوں کے آگے ہاتھ پھیلنے کے بجائے نوکری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہے تھے حکومت کی معذور مکاؤ پالیسی نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا اور معذور ملازمین کے لئے روزانہ دوسرے اضلاع میں سینکڑوں میل سفر کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ نا ممکن ہے پیر کے روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس کے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے دوبارہ وزراءکو ایک ہفتے کے اندر اندر ای۔

    ٹرانسفر پالیسی تیار کرنے کی ہدایت کی جس پر معذور ملازمین نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خدا را اگر ہماری مشکلات ختم نہیں کر سکتے تو بڑھائیں بھی نہ۔اور ٹرانسفر پالیسی کو تیار کرتے وقت معذور ملازمین کا خیال رکھا جائے اور ان کے لیے ایسی پالیسی بنائی جائے کہ ان کو ضلع بدر نہ کیا جائے اور اپنے ضلع میں ہی نوکری کرنے کی پالیسی بنائی جائے تاکہ وہ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے جاری رکھ سکیں

  • وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا گوادر کا دو روزہ دورہ۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا گوادر کا دو روزہ دورہ۔

    وزیراعلی بلوچستان کی گوادر آمد ہوئی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان دو روزہ دورے پر گوادر پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کا گوادر پہنچنے پر کمشنر مکران اور دیگر اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔ صوبائی وزیر نور محمد دمڑ، رکن قومی اسمبلی نوابزادہ عامر مگسی، چیف سیکرٹری بلوچستان و دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے پاک چائنہ بزنس سینٹر کا دورہ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ کو گوادر کی ترقی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور ماسٹر پلان پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان مختلف پراجیکٹس کا افتتاح بھی کریں گے۔

  • پاک چائنہ دوستی کی نئی روداد ، چائنہ نے بلوچستان  میں الکوحل بنانے والی فیکٹری لگا لی

    پاک چائنہ دوستی کی نئی روداد ، چائنہ نے بلوچستان میں الکوحل بنانے والی فیکٹری لگا لی

    پاک چائنہ دوستی کی کی نئی روداد سامنے آگئی ، چائنہ نے بلوچستان کے علاقے حب میں‌پاکستانی کاروباری شخصیت کے ساتھ مل کے الکوحل تیار کرنے والی فیکٹری کا یونٹ لگا لیا ، جسے فنکشنل کر دیا گیا ہے ، چائنہ نے ہنگ چی کے نام سے برینڈ متعارف کروا دیا ، جو تازہ الکوحل والی بئیر تیار کرے گا ، چائنہ نے اس بئیر کو سٹور کرنے والا یونٹ بھی بلوچستان کے علاقے میں‌لگایا ہے ، بئیر سٹور کرنے کیلئے خصوصی ٹینک بنائے گئے ہیں جو شدید درجہ حرارت پر بئیر کو سٹور کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں‌

    پاکستانی خاتون شہری نے اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پر بئیر تیار کرنے کی ویڈیو اپلوڈ کردی جس میں حب کے علاقے میں فیکٹری یونٹ دکھایا گیا ہے ، اور الکوحل تیار کرنے کا پورا طریقہ واضح طور پر دکھایا گیا ہے ، خاتون نے بئیر کی سٹوریج اور پیکنگ کا بھی مکمل طریقہ کار دکھایا ہے جس میں چینی اہلکار الکوحل کی تیاری اور پیکنگ میں مصروف نظر آرہے ہیں

    چائنہ کا پاکستان میں‌سرمایہ کاری کامقصد واضح ہو گیا ہے ، چائنہ پاکستان کی سر زمین کو استعمال کر کے اپنی اشیاء کو عالمی منڈی میں‌فروخت کرنا چاہتا ہے ، سی پیک پاکستانیوں کو دیا جانے والا انوکھا لالی پاپ ہے ، چائنہ کے سی پیک سے پاکستان کو صرف 5 فیصد تک ہی آمدنی ہو گی باقی سارا منافع چائنہ خود کمائے گا ، لہزا مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں عوام کو سی پیک کے نام پر بہت بڑا دھوکہ دیا گیا ہے ، موجودہ حکومت کو چا ہئے کہ چائنہ کو غیر قانونی اقدام سے روکے اور پالیسیوں میں تبدیلی اورنظر ثانی کرے

  • وزیراعلیٰ بلوچستان کا اچانک دورہ

    وزیراعلیٰ بلوچستان کا اچانک دورہ

    وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے صوبائی وزراء کے ہمراہ میاں غنڈی تفریحی پارک اور نیشنل پارک ہزار گنجی کا اچانک دورہ کیا۔ دورے میں صوبائی وزراء سردار عبد الرحمان کھیتران، میر سلیم احمد کھوسہ، میر ضیاء اللہ لانگو اور مشیر حاجی محمد خان لہڑی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ وزیراعلی نے پارکس میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ بھی لیا۔ وزیراعلی کو کمشنر کوئٹہ نے پارکس سے متعلق کاموں کی بریفنگ بھی دی۔ اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا کے میاں غنڈی آچھا تفریحی پارک ہے اور یہاں ایک نیا چڑیا گھر بنایا جائے اور پارک میں تفریحی کے لیے آنے والوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کی جائیں۔ وزیراعلی نے ہدایت دی کے پارک میں لائٹنگ کے لیے شمسی توانائی پروگرام بھی ترتیب دیا جائے۔ بریفنگ میں وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کے نیشنل پارک میں مرمت کا کام مکمل کر دیا گیا ہے۔ جس پر وزیراعلی نے ہدایت کی کہ نیشنل پارک میں ریسٹ ایریاز بھی تعمیر کیے جائیں اور نیشنل پارک میں بنیادی انفراسٹرکچر اور 5گیسٹ ہاؤس بھی تعمیر کریں اور تفریحی مقامات کی ڈویلپمنٹ کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعلی نے جونیپر ہٹ آبزرویٹری کا بھی معائنہ کیا۔

  • لیاقت شاہوانی کی مریم نواز کی پریس کانفرنس پہ تنقید

    لیاقت شاہوانی کی مریم نواز کی پریس کانفرنس پہ تنقید

    ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کوئٹہ میں میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پورے دنیا کو اب کورونا کی تیسری لہر کا سامنا ہے۔ گزشتہ سال مارچ میں ہی بلوچستان میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیاتھا, لاک ڈاون سے بہت سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
    اُن کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون میں غریب مستحق افراد کی بھر پور مدد کی۔ آج کی تاریخ میں بلوچستان کے شہری ایس او پیز سے واقف ہے۔

    سب سے پہلے کورنٹائن سینٹر بلوچستان حکومت نے قائم کیا۔ پنجاب کے بہت سےعلاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون لگادیاگیا ہے۔

    سندھ میں بھی کوروناکے سخت ایس او پیز جاری کیے گئے۔ افسوس کی بات ہے کہ عوام کی صحت پر سیاست ہورہی ہیں۔

    لیاقت شاہوانی مریم نواز کی پریس کانفرنس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں میڈیا سے جو باتیں کی اس پر افسوس ہوا۔ مریم نواز نے یہ تاثر دیا کہ پی ڈی ایم جلسوں کیخلاف کورونا کو استعمال کیا جارہا ہے۔ مریم نواز کو بتانا چاہتا ہوں کہ پی ڈی ایم جلسوں کی ناکامی کو کورونا سے نہ جوڑے۔

    لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں اکتوبر میں کسیز ختم ہونے کے قریب تھے اپوزیشن کے جلسے کے بعد کسیز میں تین گناہ اضافہ ہوا۔

    بلوچستان حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ دیگر صوبوں سے آنے والوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔دیگر صوبوں سے آنے والے تمام افراد کے ٹیسٹ پازیٹوں آنے پر کورنٹائن کیا جائے گا۔
    کورونا تیسری لہر کا بتایا جارہا ہے کہ زیادہ خطرناک ہے بلوچستان میں اب تک 16000 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگایا گیا ہے۔

  • بلوچستان میں ہیپاٹائٹس کی سنگین صورتحال کے تدارک کیلئےچھ روزہ انسداد ہیپاٹائٹس مہم کا آغاز

    بلوچستان میں ہیپاٹائٹس کی سنگین صورتحال کے تدارک کیلئےچھ روزہ انسداد ہیپاٹائٹس مہم کا آغاز

    بلوچستان میں ہیپاٹائٹس ایک سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے جس کے تدارک کیلئے وزیر اعلی پروگرام برائے انسداد ہیپاٹائٹس کے تحت ڈیرہ مراد جمالی میں چھ روزہ مہم کا افتتاح کردیا گیا-

    باغی ٹی وی : ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس ڈیرہ مراد جمالی میں ہیپاٹائٹس کی ویکسینیشن کی کے حوالے سے افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جہاں کمشنر نصیرآباد ڈویژن عابد سلیم قریشی اور صوبائی کوآرڈینیٹر تدارک ہپاٹاٹٹس ڈاکٹر گل سبین اعظم نے چھ روزہ انسداد ہیپاٹائٹس مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا –

    افتتاحی تقریب میں ڈی ایچ او نصیرآباد ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی۔ایم ایس ڈاکٹر ایاز جمالی ۔ نیشنل پروگرام کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر منظور احمد ابڑو ۔پی پی ایچ ائی کے ڈی ایس ایم شاہ جہان مینگل ۔ڈاکٹر ارباب قادر بخش بابو محمد اعظم بہرانی سمیت دیگر موجود تھے-

    ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی نے بتایاکہ چھ روزہ مہم میں ضلع کی آٹھ یونین کونسلوں اور سٹی ایریا کے لیے محکمہ صحت کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جوکہ گھر گھر جاکر سولہ سال سے زائد 53ہزار لوگوں کی ہیپاٹائٹس بی اور سی کی ویکسینیشن کی جائے گی 35ہزار لوگوں کے لیے پہلی بار مفت ہیپاٹائٹس بی اور سی کی تشخیص کے لئے جدید تشخیصی کٹ استعمال کی جاررہی ہے-

    کمشنر نصیرآباد ڈویژن عابد سلیم قریشی اور ڈاکٹر گل سبین اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشحال و صحت مند بلوچستان صوبائی حکومت کا وژن ہے صحت مند انسان معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے بلوچستان میں ہیپاٹائٹس کے علاج معالجے کے ساتھ ساتھ صحت عامہ سے متعلق شعوری آ گاہی کی بھی اشد ضرورت ہے نصیر آباد اسوقت کالے یرقان کے مرض کے حوالے سے ہائی رسک ایریا ہے اس لئےہیپاٹائٹس پروگرام کے ذمہ داران کو اس ہائی رسک ایریا کو فوکس کرکے فوری طور پر اسکریننگ اور مرض میں مبتلا افراد کے علاج پر توجہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے-

  • مادر ی  زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعلی بلوچستان کا خصوصی پیغام

    مادر ی زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعلی بلوچستان کا خصوصی پیغام

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام ، بلوچستان پاکستان کا ایسا منفرد صوبہ ہے جہاں بیک وقت مختلف زبانیں بولی اور سمجھی جاتی ہیں۔

    وزیر اعلیٰ جام کمال خان نے مزید کہا کہ مادری زبانیں قوموں کی شناخت کے ساتھ ساتھ ثقافت اور روایات کے اظہار کا بہترین ذریعہ بھی ہیں۔ آج کے ڈیجیٹل دور میں بھی مادری زبان کی اہمیت و افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

    وزیر اعلیٰ جان کمال خان نے مزید کہا کہ زبان قوموں کو شناخت اور پہچان دیتی ہے۔ مادری زبان میں تعلیم کا حصول انسان کا بنیادی حق ہے مادری زبان میں تعلیم کی فراہمی کےلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اس سے بچوں کو سمجھنے، جانچنے اور پرکھنے میں آسانی ہوگی۔ بلوچستان میں مادری زبانوں کی ترقی اور ترویج کے لیے مختلف ادارے کام کر رہے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ جام کمال خان نے کہا کہ مادری زبان کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ لسانی اور ثقافتی تنوع کے شعور کو فروغ دینے کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ آج میں ان تمام لیجنڈز کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے قومی زبانوں کے تحفظ اور فروغ کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کر رکھی ہے۔ وزیراعلی بلوچستان

  • بلوچستان سے لائی جانے والی لاکھوں روپے کی چرس برامد، ایس ایس پی ملیر اور ایس ایس پی عرفان بہادر

    بلوچستان سے لائی جانے والی لاکھوں روپے کی چرس برامد، ایس ایس پی ملیر اور ایس ایس پی عرفان بہادر

    ایس ایس پی ملیر اور ایس ایس پی عرفان بہادر کا لاکھوں روپے کی چرس برامد ہونے کے بارے میں کہنا.
    ایس ایس پی ملیر: شاہ لطیف سے بلوچستان سے لائی جانے والی لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد۔ پولیس کو بلوچستان سے لائی جانے والی چرس کے متعلق خفیہ اطلاع موصول ہوئی۔ شاہ لطیف پولیس نے ایس پی ملیر کی سربراہی میں نیشنل ہائی وے در محمد گوٹھ کے قریب کارروائی کی۔ پولیس نے اطلاع پر ملزم شہزاد علی کو دو کلو سے زائد چرس سمیت گرفتار کیا پولیس نے مجموعی طور پر دس کلو فائن کوالٹی چرس برآمد کی۔
    گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں اور منشیات کی سپلائی/فروخت کے مقدمات میں متعدد بار گرفتار چکے ہیں۔گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔گرفتار ملزمان سے گروہ کے دیگر ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا
    ایس ایس پی عرفان بہادر: ۔ملزم شہزاد کی نشاندہی پر منشیات کی سپلائی اور فروخت میں ملوث گروہ کے دیگر تین کارندے گرفتار۔ گرفتار ملزمان بلوچستان سے مختلف اقسام کی منشیات لا کر کراچی میں سپلائی کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان میں شہزاد علی، قاسم شاہ، حبیب الحمن اور طالب شاہ شامل ہیں۔ ملزمان کے نیٹ ورک کے دیگر افراد کی گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہے