Baaghi TV

Category: بلوچستان

  • بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دے دیا

    بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دے دیا

    بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دے دیا اور وفاقی حکومت سے بھی گوادر کو ٹیکس فری قرار دینے کی سفارش کردی۔

    باغی ٹی وی: بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ ضلع گوادر میں سروسز، ایکسائز ٹیکس اور جائیداد کی منتقلی پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا، وفاقی حکومت ضلع گوادر کو اسپشل اکنامک ڈسٹرکٹ قرار دے۔

    سعید ہاشمی کے بیٹے نے ” باپ” سے علیحدگی اختیار کر لی

    گوادر سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کہدہ بابر نے ٹیکس فری زون سے متعلق کابینہ کا فیصلہ خوش آئند قراردےدیا میں وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور کابینہ کا مشکور ہوںاور کہا کہ صوبائی کابینہ نے گوادرکو ٹیکس فری زون کا درجہ دے کردیرینہ مطالبہ منظور کرلیا، وفاقی حکومت بھی وفاقی ٹیکسز میں چھوٹ دے، ٹیکس فری زون سے گوادر پورٹ فعال اور سرمایہ کار راغب ہوں گے۔

    گوادر سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کہدہ بابرنے ٹیکس فری زون سے متعلق کابینہ کا فیصلہ خوش آئند قرار دے دیا۔ سینیٹر کہدہ بابر نے کہا کہ م، صوبائی کابینہ نے گوادر کو ٹیکس فری زون کادرجہ دے کر ہمارا دیرینہ مطالبہ منظورکرلیاوفاقی حکومت بھی وفاقی ٹیکسزمیں چھوٹ دے۔

    ایران کا پاکستان سمیت خلیجی ریاستوں کے ساتھ بحری اتحاد بنانے کا منصوبہ

    سینیٹر کہدہ بابر نے کہا کہ گوادر ٹیکس فری زون سے سی پیک اصل روح میں بحال ہوگا، پورٹ سٹی دبئی اور سنگارپور بھی ٹیکس فری زون تھے تبھی ترقی ہوئی،گوادرمیں انڈسٹری لگنے سے لاکھوں لوگوں کو روزگار اور فارن ایکسچینج بھی آئے گا گوادر میں انڈسٹری لگنے سے لاکھوں لوگوں کو روزگار اور فارن ایکسنچ بھی آئےگا۔

  • سعید ہاشمی کے بیٹے نے ” باپ” سے علیحدگی اختیار کر لی

    سعید ہاشمی کے بیٹے نے ” باپ” سے علیحدگی اختیار کر لی

    سعید ہاشمی کے بیٹے نے ” باپ” سے علیحدگی اختیار کر لی ،پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے-

    باغی ٹی وی : بلوچستان کی حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی ” باپ” کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور باپ پارٹی کے بانی سید سعید احمد ہاشمی کے بیٹے سید حسنین ہاشمی نے ” باپ” پارٹی کے عہدے اور بنیادی رکنیت سے مستعفی ہو کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی –

    آصف زرداری پر قتل کی سازش کا الزام: شیخ رشید کے خلاف فرد جرم کی …

    اس بات کا اعلان انہوں نے پی پی پی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی، جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی کی موجودگی میں کیا۔

    حسنین ہاشمی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قائد آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک میں جمہوریت کے فروغ ، ملک کی تعمیر و ترقی ، عوام کی خدمت اور خوشحالی کیلئے کی جانے والی جدوجہد میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی کوشش کریں گے –

    سلمان خان کا ٹرین حادثے پر شدید افسوس کااظہار

    اس موقع پر میر چنگیز خان جمالی و دیگر رہنمائوں نے سید حسنین ہاشمی کو پی پی پی میں شمولیت پر مبارک باد دیتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا ۔

  • جوڈو اور روئنگ کے مقابلے آرمی کی برتری کے ساتھ نیشنل گیمز بالآخر اختتام پذیر

    جوڈو اور روئنگ کے مقابلے آرمی کی برتری کے ساتھ نیشنل گیمز بالآخر اختتام پذیر

    جوڈو اور روئنگ کے مقابلے آرمی کی برتری کے ساتھ نیشنل گیمز بالآخر اختتام پذیر

    کوئٹہ میں جاری نیشنل گیمز 2023 کے جوڈو اور روئنگ کے مقابلے آرمی کی برتری کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئے۔ جوڈو میں آرمی نے 11 گولڈ میڈلز جیتے جبکہ روئنگ میں 16 سونے کے تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ جوڈو ایونٹ کے آخری روز آرمی نے مزید دو گولڈ میڈل جیتے، اولمپئن شاہ حسین شاہ نے اپنا دوسرا گولڈ میڈل سو کلوگرام سے زائد کی کیٹیگری میں حاصل کیا۔

    جبکہ اس سے قبل نیشنل گیمز کے ایتھلیٹکس ایونٹ کے پہلے روز آرمی کی برتری قائم رہی، میڈل بورڈ پر آرمی سات گولڈ چھ سلور اور دو کانسی کے تمغے لیکر پہلی پوزیشن حاصل کر لی تھی۔ کھیلوں کے قومی مقابلوں میں واپڈا 5 گولڈ پانچ سلور اور چار کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسرے، ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ایک گولڈ دو سلور اور چار کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہے جبکہ سندھ، ائیر فورس اور نیوی نے ایک ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    نیشنل گیمز میں ایتھلیٹکس کے مقابلوں کے پہلے دن کے اختتام پر ویمنز 100 میٹر ریس میں واپڈا کی عشاء عمران نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی، انہوں نے مقررہ فاصلہ 11 اعشاریہ ایک پانچ سیکنڈ میں طے کرکے گولڈ میڈل کے ساتھ نیشنل گیمز 2023 کی تیز ترین ایتھلیٹ کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

  • کالعدم تنظیم بلوچستان نیشنلسٹ آرمی کے بانی کی وزیر داخلہ بلوچستان کے ہمراہ پریس کانفرنس

    کالعدم تنظیم بلوچستان نیشنلسٹ آرمی کے بانی کی وزیر داخلہ بلوچستان کے ہمراہ پریس کانفرنس

    کالعدم تنظیم بلوچستان نیشنلسٹ آرمی (بی این اے) کے بانی گلزار امام شمبے نے قوم سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست ماں ہے مجھے اصلاح کا موقع دے گی-

    باغی ٹی وی : وزیر داخلہ ضیا لانگو اور سینٹر آغا عمر کے ہمراہ بی این اے کے سابق کمانڈر گلزار امام عرف شمبے نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ افراد کے قتل پرقوم اورنوجوانوں سے معافی کا طلبگارہوں بلوچستان کےحالات کی خرابی میں بے روزگاری اور وسائل کی منصفافہ تقسیم کا نہ ہونا ہے، لیکن مسلح تحریکوں کا سب سے زیادہ نقصان بلوچوں کا اپنا ہو رہا ہے۔

    جلیل شرقپوری نے بھی پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

    گلزار امام شمبے نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل گرفتار ہوا تو مزاحمتی تحریک کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور ماضی کا تجزیہ کیا، اس دوران ریاست اور بلوچستان کے جیو پولیٹیکل اہمیت کو سمجھے بغیر جنگ لڑنے کی غلطی کا ادراک ہوا دوران حراست سمجھا کہ مسلح جدوجہد مسائل کا حل نہیں نے جس راستے کا انتخاب کیا وہ غلط تھا کیوں کہ مسلح جدوجہد سے بلوچستان کے مسائل مزید گمبھیر ہوتے گئے، کچھ طاقتیں بلوچ قوتوں صرف ایک پریشر گروپ کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہیں جس سے نقصان صرف بلوچ قوم کا ہورہا ہے جس کی وجہ سے بلوچستان پستی کا شکار ہوگیا ہے۔

    انہوں نے مسلح جدوجہد میں شامل بلوچ باشندوں سے اپیل کی کہ وہ واپسی کا راستہ اختیار کریں تاکہ مل کر بلوچستان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں، یہاں سرمایہ اور ترقی نہ ہونے کے برابر ہے، بلوچ طلبا سے بھی اپیل ہے کہ وہ لڑائی میں وقت ضائع کرنے کے بجائے صوبے کی ترقی کے لیے کام کریں.

    صحافی نے سوال کیا کہ بی این اے کو اتنے عرصے میں کروڑوں روپے کی مالی سپورٹ کہاں سے ملی؟ اس پر گلزار امام نے کہا کہ ہر ملک کےاپنے مفادات ہوتے ہیں بلوچستان کی جغرافیائی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا اوراس پر دنیا کی نظریں ہیں، بلوچوں کو ضرور کہیں نہ کہیں سے سپورٹ مل رہی ہوگی۔

    ظل شاہ قتل کیس : پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت خارج

    گلزار امام نے قوم سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ 15 سالہ تحریک میں جن بے گناہ لوگوں کا خون بہا ان کے پیاروں سے معافی مانگتا ہوں، ریاست ماں ہے مجھے اصلاح کا موقع دے گی، اگر موقع ملا تو نوجوانوں سے رابطے کر کے قومی دھارےم یں لاؤں گا۔

    اس موقع پر وزیرداخلہ بلوچستان ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے کہتا ہوں بات چیت بہتر حل ہے، جن کو حقوق نہیں ملتے ہم ان کے ساتھ ہیں، پاکستان کے قانون کے تحت لوگوں کوروزگارملناچاہئے اگر کوئی ریاست اور اداروں سے کھیلے گا تو کوئی رحم کا کوئی آپشن نہیں ہے، اگر کوئی بات چیت کرنا چاہتا ہے تو ہم دو قدم آگے آجائیں گے، مسائل بات چیت سے ہی حل کئے جاسکتے ہیں۔

    شیریں مزاری کا بھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ گلزار امام عرف شمبے 1978 کو پنجگور میں پروم کے مقام پر پیدا ہوا، 2009 تک ٹھیکیدار اور نیوز رپورٹر کی ملازمتیں کیں، گلزار امام 2018 تک کالعدم بلوچ ری پبلیکن آرمی میں براہمداغ بگٹی کا نائب رہا گلزار امام عرف شمبے نے نومبر 2018 میں بلوچ راجی آجوئی سنگر نامی تنظیم کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کیا، اور یہ کالعدم بلوچستان نیشنل آرمی کا بانی ہے، یہ تنظیم بی آراے، یو بی اے نامی تنظیموں کو ملا کر بنائی گئی۔

    گلزارامام دہشت گردی کی درجنوں وارداتوں سمیت پنجگور اور نوشکی حملوں میں ملوث تھا، اس کے بھارت اور افغانستان سے رابطے تھے، اس نے دسمبر 2017 میں گل نوید کے نام سے افغان پاسپورٹ پر بھارت کا دورہ بھی کیا تھا، اور 11 جنوری 2022 کو بلوچ نیشنلسٹ آرمی کا سربراہ منتخب ہوا۔ گلزار امام شمبے کو 7 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    ایشیا کپ:بھارت کی ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے کی مشروط رضامندی

  • کرپشن چارجز پرسزائے موت رکھی جائے ، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ

    کرپشن چارجز پرسزائے موت رکھی جائے ، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ

    چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا ہے کہ اگر پاکستان میں کرپشن چارجز پر سزائے موت کی سزا رکھی جائے تو پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ ہو جائے گا۔

    باغی ٹی وی: مقامی خبررساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی تنازعات کے ثالثی حل سے متعلق جوڈیشل کانفرنس کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ میرا یقین ہے کہ جسے اللہ کا خوف ہے وہ کرپشن نہیں کر سکتا،جو بھی کرپشن میں ملوث ہے اسے خدا کا خوف نہیں ہے،جسے اللہ کا خوف نہیں اسے کم از کم زیادہ سے زیادہ سخت سزا کا خوف ہونا چاہیےنیب قانون میں پلی بارگین اور والنٹیرئر ریٹرن کی شق کیوں رکھی گئی کیونکہ قانون سازوں نے خود اس میں یہ رکھا ہے،اگر پاکستان میں کرپشن چارجز پر سزائے موت کی سزا رکھی جائے تو پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ ہو جائے گا-

    190 ملین پاؤنڈ کی منتقلی کا کیس:شہزاد اکبر اور زلفی بخاری آج نیب میں طلب

    ہمارے تحقیقی افسران اور پراسیکیوٹرز زیادہ تربیت یافتہ نہیں ہیں،ججز کی بھی وائٹ کالر جرائم سے متعلق زیادہ تربیت نہیں ہےججز تقریر نہیں کرتے بلکہ فیصلہ دیتے ہیں،پاکستان اس وقت بین الاقوامی سطح پر مصالحتی کیسز میں بہت پیچھے ہے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے ریکوڈک کیس میں ہماری قانونی ٹیم کی کمزور تیاری کی نشاندہی کی،چیف جسٹس آف پاکستان اور فارن آفس کو درخواست کروں گا ججز اور جوڈیشل افسران کی بین الاقوامی ٹریننگ کا انعقاد کیا جائے۔

    شمالی وزیرستان میں شر پسندوں نے لڑکیوں کے دو اسکول تباہ کردیئے

    نیب نے اپنے پراسیکیوٹر کا ایک مضبوط سروس سٹرکچر نہیں بنایا، میں نے چیئرمین کو کہا کہ وہ پراسیکیوٹرز کا باقاعدہ سروس سٹرکچر بنائیں لیکن ابھی تک ایسا نہیں ہوا،عدلیہ اور فوج کے اکاؤنٹبلٹی کے اپنے قوانین ہیں،ہائیکورٹس میں اپنے قواعد ہیں،سب کو ایک جامع قانون بنانا ہو گا جس کے تحت سب کا احتساب ہو،پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کیلئے سخت میکنزم بنانا چاہیے۔

    منگل کو میری گرفتاری کے 80 فیصد امکان ہیں،عمران خان

  • سراج الحق کےقافلےپرخودکش دھماکاکرنیوالےحملہ آورکی شناخت ہوگئی

    سراج الحق کےقافلےپرخودکش دھماکاکرنیوالےحملہ آورکی شناخت ہوگئی

    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خود کش دھماکا کرنے والے حملہ آور کی شناخت ہو گئی-

    باغی ٹی وی: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے ذرائع نے بتایا کہ ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملہ کرنے والے شخص کی شنا خت ہو گئی ہے، حملہ آور کا تعلق کوئٹہ سے ہے جو ڈیڑھ سال سے گھر سے غائب تھا اور اس کے اہل خانہ کا پتہ لگایا جارہا ہے۔

    ہم کوئی غلام ہیں والے اسٹیکرز عمران خان کے ماتھے پر لگا دینے چاہئیں،عطا تارڑ

    واضح رہے کہ ژوب میں گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا تھاجس میں 6 کارکن زخمی جبکہ حملہ آور ہلاک ہوگیا تھا واقعہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ ژوب میں انسداد دہشت گردی، اقدام قتل اور 3,4,5ایکسپلو سیو ایکٹ کےتحت درج کیا گیا ہے وا قعہ کی مزید تحقیقات سی ٹی ڈی کر رہی ہے اور حملہ آور کے نیٹ ورک کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔

    بھارت میں 2 ہزار کا نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

  • وزیر اعظم آج ایرانی صدر سے آج ملاقات کریں گے

    وزیر اعظم آج ایرانی صدر سے آج ملاقات کریں گے

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی آج اہم ملاقات کریں گے-

    باغی ٹی وی:ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان آج بلوچستان کے علاقے پشین میں غیر رسمی ملاقات ہوگی جب کہ شہباز شریف مشترکہ طور پرایران سے 110 میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کےمنصوبےکا افتتاح بھی کریں گے شہباز شریف اور ابراہیم رئیسی ایران پاکستان بارڈر مارکیٹ کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔

    پاکستان کی موجودہ صورتحال:اراکین کانگریس نےانٹونی بلنکن کو خط لکھ دیا

    وزیراعظم ایرانی صدر کے ہمراہ ایران سے بجلی کی درآمد پر بریفنگ بھی دیں گے۔ اپران اور پاکستان کی سرحد پر تین نئی تجارتی منڈیاں بھی کھولی جا رہی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ایران اور پاکستان کی سرحد پر 3 نئی تجارتی منڈیاں بھی کھولی جا رہی ہیں، مند کے مقام پر پاک ایران تجارتی منڈی کھول دی گئی ہے جبکہ 2 منڈیوں کو کھولنے کا کام جاری ہے۔

    فردوس شمیم نقوی سکھر جیل منتقل

  • گاڑی کو حادثہ، چھ افراد جاں بحق ہوگئے

    گاڑی کو حادثہ، چھ افراد جاں بحق ہوگئے

    گاڑی کو حادثہ، چھ افراد جاں بحق ہوگئے
    بلوچستان کے سرحدی ضلع چاغی میں تارکین وطن کو لے جانے والی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور14 زخمی ہوگئے۔ جبکہ اسسٹنٹ کمشنر تفتان ساگر کمار کے مطابق بلوچستان کے سرحدی ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی میں دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم ہوا ، حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی ۔حادثے میں چھ افراد موقع پرجاں بحق جبکہ چودہ افرادزخمی ہوگئے ۔

    ان کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے چار افراد کی شناخت ہوچکی ہے جبکہ دو افراد کی شناخت اب تک نہیں ہوسکی ،جاں بحق ہونے والے تارکین وطن کا تعلق پاکستان اور افغانستان سے تھا ، جن میں سے دو افراد کی شناخت تہذیب اور صلاح الدین کے نام سے ہوئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    اے سی تفتان کا مزید کہنا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والی ایک گاڑی تارکین وطن کو لے کر ایران کی جانب جارہی تھی مگر ریکوڈک اور نوکنڈی کےدرمیان پہاڑی علاقے میں مخالف سمت سے آنے والے گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی. اسسٹنٹ کمشنر تفتان نے بتایا کہ واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو نوکنڈی کے اسپتال منتقل کرکے علاج شروع کردیا ہے ، حادثے میں مرنے والوں اور زخمیوں کی شناخت کا عمل تاحال جاری ہے۔

  • جون میں کراچی اور مشرقی بلوچستان میں پری مون سون کا امکان

    جون میں کراچی اور مشرقی بلوچستان میں پری مون سون کا امکان

    کراچی: محکمہ موسمیات نے جون میں پری مون سون کا امکان ظاہر کیا ہے-

    باغی ٹی وی : موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے جون میں کراچی میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوسکتا ہے، جون میں سندھ اور جنوب مشرقی بلوچستان میں پری مون سون کی اچھی بارشیں متوقع ہیں، اس کے علاوہ پنجاب کے چند علاقوں میں بھی معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

    پاکستانی نوجوان سائیکل پر ہزاروں میل کا سفر طے کرکے مدینہ منورہ پہنچ گیا

    جواد میمن کے مطابق کراچی میں ابرآلود موسم کے باوجود حبس کی کیفیت ہے، بحیرہ عرب میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں بھی اضافہ ہوا ہے، سمندری ہواؤں کےباعث نمی کا تناسب زائد رہتا ہے، نمی کا تناسب زائد ہونےسےگرمی کی شدت 4 سے 5 ڈگری زیادہ ہے ایل نینو سرگرم ہونے پر سندھ اور بلوچستان میں معمول سےکم بارشوں ہوسکتی ہیں۔

    ایل نینو ایسا موسمیاتی رجحان ہے بہت وسیع پیمانے پر واقع ہونے والا ایک قدرتی مظہر ہے جس سے بحرالکاہل کے پانی معمول سے زیادہ گرم ہو جاتا ہے اور زمین کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوتا ہےا یسا اندازہً ہر پانچ سال بعد ہوتا ہے۔

    عمران ریاض کوسیالکوٹ ائیر پورٹ سے گرفتار کرنے والا ایس ایچ او معطل

    رواں سال ایک رپورٹ میں ماہرین نے کہا تھا کہ 2023 میں ایل نینو کی واپسی سے دنیا بھر میں موسم کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ 2023 میں عالمی درجہ حرارت1.5 ڈگری سینیٹی گریڈ تک بڑھنے کی پیشگوئی کی ہے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ایل نینو لہر کے اثرات پہلے سے زیادہ تباہ کن ہوں گے اور ہیٹ ویوز کی شرح ایسی ہوسکتی ہے جس کی مثال تاریخ میں موجود نہیں گرم سمجھا جانے والا موسم2023 میں معتدل سمجھا جائے گا جبکہ شدید گرم موسم اب تک کی گرمی سے کہیں زیادہ ہو سکتا ہے جس کا اندازہ لگانا ابھی ممکن نہیں۔

    ماہرین کا کہنا تھا کہ ایل نینو لہر سال کے وسط سے شروع ہوگی جس کے باعث اس کے اثرات سال کے آخر اور 2024 میں بھی محسوس کیے جائیں گے۔ یہاں تک کہ 2024 میں درجہ حرارت کے نئے ریکارڈ بھی بن سکتے ہیں۔

    یہ ممکن ہی نہیں کہ عمران خان اور ان کے سپوٹرز کو شرم آ جائے،عفت …

    ماہرین کا کہنا تھا کہ ابھی تک 2016 کو تاریخ کا گرم ترین سال سمجھا جاتا ہے اس سال بھی دنیا کو ایل نینو لہر کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ گزشتہ 3 سال کے دوران لا نینا لہر دیکھنے میں آئی جو کسی حد تک موسم کو سرد رکھتی ہے۔ تین سال بعد ایل نینو لہر کی واپسی پر ماہرین نے اس کے تباہ کن ہونے کی پیشگوئی کردی ہے۔

  • پاکستان کوسٹ گارڈز نے بیرون منشیات اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام بنادیا

    پاکستان کوسٹ گارڈز نے بیرون منشیات اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام بنادیا

    پاکستان کوسٹ گارڈز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گوادر سے بیرون منشیات اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام بنادیا، کارروائی میں 32 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی منشیات پکڑ لی گئی۔

    باغی ٹی وی: ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق خفیہ اطلاع پر گوادر سےبھاری مقدارمیں منشیات اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کو خفیہ ادارےسےاطلاع ملی تھی کہ گوادر (بلوچستان) سےبھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے، جس پر ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز نےمتعلقہ کمانڈر کو اپنےعلاقوں میں چیکنگ مزید سخت کرنےکے احکامات جاری کیے جس پر ایک تفصیلی منصوبہ تشکیل دیا گیا۔

    عثمان بزدار کو گرفتار نہ کرنے کا سنگل بینچ کا حکم واپس

    منصوبے کے مطابق 2 افسران سمیت 17 جوانوں پرمشتمل موبائل گشت کےلیےپارٹیاں تشکیل دی گئیں اس دوران گوادرکے جنرل ایریا کلڈان جھل کے مقام پر جھاڑیوں میں چھپائی گئی 1936 کلو گرام اعلیٰ معیار کی چرس برآمد کرلی گئی، جو بیرون ملک اسمگل کرنےکےلیے لائی گئی تھی برآمد کی جانے والی منشیات کی مالیت اربوں روپے (بین الاقوامی مارکیٹ میں تقریباً 32.3 ملین ڈالر) ہے۔

    ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے جوانوں کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔

    بلوچستان،ایف سی کیمپ پر حملہ کرنیوالے چھ دہشتگرد جہنم واصل