Baaghi TV

Category: پنجاب

  • فرائض سے غفلت برتنے پرکوئی معافی نہیں دی جائے گی، سیکرٹری ہاﺅسنگ جنوبی پنجاب

    فرائض سے غفلت برتنے پرکوئی معافی نہیں دی جائے گی، سیکرٹری ہاﺅسنگ جنوبی پنجاب

    سیکرٹری ہاﺅسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ کا تونسہ کا اچانک دورہ 15 جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا ہے، ترقیاتی کاموں میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سب انجینئر مظہر کو معطل کر دیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ فرائض سے غفلت برتنے پر ایکسئین لیتے ہوئے خالد گجر اور ایس ڈی او خالد لغاری کو بھی غیر تسلی بخش کارکردگی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے، 30 ستمبر تک مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں.

    اُنھوں نے منگرٹھہ ، شرقی ، غربی اور دیگر علاقوں کے دورہ کے موقع پر کہا کہ ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گی، ٹف ٹائلز، سیوریج اور صاف پانی کی سکیموں پر رواں مالی سال میں جلد از جلد ٹینڈرز لگانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، فرائض سے غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، تمام آفیسران فیلڈ وزٹس کو یقینی بنائیں، جنوبی پنجاب کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں جس پر دن رات محنت کر رہے ہیں، تونسہ میں بیوٹیفکیشن ، سیوریج، ٹف ٹائلز، سٹریٹس لائیٹس اور پارکوں پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے اور ان کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کریں گے.

  • پنجاب حکومت کا شتکاروں کے ہاتھ مضبوط کرنے کی کوشش کررہی ہے،اے ڈی سی

    پنجاب حکومت کا شتکاروں کے ہاتھ مضبوط کرنے کی کوشش کررہی ہے،اے ڈی سی

    ڈسٹر کٹ ایڈوا ئزری و ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمحمد حنیف نے کہا ہے کہ شعبہ زراعت کو مضبو ط اور مستحکم بنانے کے لیے کا شتکا روں کے ہا تھ مضبو ط کرنا ہو ں گے، کیونکہ شعبہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے، شعبہ زراعت کی ترقی میں کا شتکا روں کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے، اس سلسلہ میں پنجاب حکومت کا شتکاروں کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے.

    اجلاس میں ڈپٹی ڈا ئریکٹر زراعت (توسیع) چوہدری محمد عارف، اسسٹنٹ ڈا ئریکٹر تنویراحمد تتلہ، احسان الحق پنوں، ڈپٹی ڈائریکٹراصلاح آبپاشی محمد اکرم چوہدری، ایڈیشنل ڈائریکٹرلائیوسٹاک ڈاکٹرمحمد عرفان، اے ڈی فشریز محمد نواز، اے ایف سی حاجی محمد سرفراز، پرا سیکیو ٹر تحمینہ کوثر، کھا د ڈیلرزاور نمائندہ کا شتکاران نے اجلاس میں شرکت کی ہے، اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایڈ وا ئرزی اور ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کے حوا لے سے محکمہ زراعت کی طرف سے کی جانے والی کاروائیوں اورکا شتکاروں کے مسائل کے حوالے سے ڈپٹی ڈا ئریکٹر زراعت (توسیع) نے اے ڈی سی جی محمد حنیف کو بتایا کہ محکمہ زراعت ضلع بھرمیں جعلی کھاد اور ادویات خرید و فروخت اور کسانو ں کو درپیش مسائل کے لیے اپنے تما م وسا ئل بروئے کارلا رہا ہے شعبہ زراعت کے فروغ اور زیا دہ سے زیا دہ آگاہی فراہم کرنے کے لیے کا شتکا روں میں فارمر ڈے کا انعقاد کیا جارہا ہے، اجلاس میں محکمہ اصلا ح آبپا شی، فشریزاورلائیو سٹا ک کے افسران نے اے ڈی سی جی کو بھی بریفنگ دی ہے.

    محمد عارف راشد باغی ٹی وی نارووال

  • ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا ڈسٹرکٹ جیل نارووال کا دورہ، ذاتی مچلکہ پر ایک قیدی رہا

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا ڈسٹرکٹ جیل نارووال کا دورہ، ذاتی مچلکہ پر ایک قیدی رہا

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صادق مسعود صابرنے مجسٹریٹ درجہ اول نوید احمد گھمن کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا ہے، ڈسٹرکٹ جیل نارووال میں موجود تمام بیرکس خصوصاَ کچن، ڈسپنسری، پی سی او روم، خواتین وارڈ اور بچوں کے وارڈ کا بھی تفصیلی معائنہ کیا ہے، وہاں پر قیدیوں کو دی جانے والی تمام سہولیات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے.

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نےسپرنٹنڈنٹ جیل نارووال کومہلک وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر سے بچنے کے لیے گورنمنٹ کی جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل در آمد کرنے کی تاکید کی ہے، جس پرسپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل نے یقین دہانی کروائی کہ ڈسٹرکٹ جیل میں گورنمنٹ کی جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کروایا جا رہا ہے، ڈسٹرکٹ جیل میں مختلف اقسام کے پودے لگائے جائیں کیونکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ بھی ہے اور درخت ماحول کو خوشگوار کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں، ڈسپنسری میں موجود ڈاکٹر کو ہدایت کی کہ وہ جیل میں موجود بیمار قیدیوں خصوصاَ عمر رسیدہ قیدیوں کا خصوصی معائنہ کیا کریں اور اُن کو ہرممکن طبی سہولت فراہم کریں، جیل حکام کی موجودگی میں وہاں پر موجود قیدیوں کی شکایات سنی اورانکے حل کے لیے سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل نارووال و متعلقہ کورٹس کو احکامات صادر کیے ہیں.

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اس موقع پر معمولی نوعیت کے مقدمہ میں ملوث ایک ملزمہ کو ذاتی مچلکہ پر رہا کرنے کا بھی حکم صادرکیا ہے، جیل انتظامیہ کی طرف سے قیدیوں کو دی جانے والی طبی سہولیات اورکھانے کے انتظامات اور جیل کی صفائی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل نارووال کو مزید بہتر ی کے لئے کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے.

    محمد عارف راشد باغی ٹی وی نارووال

  • وزیراعظم ہاؤس میں اب پڑھائی نہیں ہوگی بلکہ فیشن اور ثقافت کی تقریبات ہوں گی

    وزیراعظم ہاؤس میں اب پڑھائی نہیں ہوگی بلکہ فیشن اور ثقافت کی تقریبات ہوں گی

    پاکستانی حکومت نے پرائم منسٹر ہاؤس کو یونیورسٹی کے بجائے آمدن کا مستقل ذریعہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں اب پڑھائی نہیں بلکہ فیشن اور ثقافت کی تقریبات ہوں گی-

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی عمارت اب کرائے پر حاصل کی جاسکے گی وزیراعظم ہاؤس میں اب فیشن اور ثقافت کی تقریبات ہوں گی۔

    باخبر ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل تجویز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں مقامی اور عالمی فوڈ، فیشن، ثقافتی تقریبات اور ونٹیج گاڑیوں کی نمائش کرائی جائے گی۔

    قائد ملت لیاقت علی خان کاخاندان کس حالت میں اورکس نے اُٹھائے گھرکے اخراجات؟اہم خبرنے دل دُکھی کردیا

    ذرائع کا کہنا تھا کہ اعلیٰ سطح کی سفارتی تقریبات اور سیمینارز بھی وزیراعظم ہاؤس میں ہوں گے، پرائم منسٹر ہاؤس کے تجارتی استعمال کیلئے دو کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئیں جو سیکیورٹی اور ڈسپلن برقرار رکھنے کی ذمہ دار ہوں گی۔

    واضح رہے کہ زیراعظم عمران خان نے 19 اگست 2018ء کہا تھا کہ میری سوچ ہے کہ ہم اسے (وزیراعظم ہاؤس کو) ایک اعلیٰ قسم کی یونیورسٹی بنائیں، جو ریسرچ کرے گی اور یہاں دنیا کے بڑے بڑے اسکالرز بلائیں گے تاہم اب پی ٹی آئی حکومت نے عمران خان کے اعلان سے یو ٹرن لیتے ہوئے وزیراعظم ہاؤس کو مستقل آمدنی کا ذریعہ بنانے کیلئے اسے کرائے پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز چوتھا اور آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

  • ڈپٹی کمشنر کرونا ایس او پیزچیک کرنے سکول پہنچ گئیں

    ڈپٹی کمشنر کرونا ایس او پیزچیک کرنے سکول پہنچ گئیں

    ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان نے گورنمنٹ گرلزہائی سکول بہبل والی اور گورنمنٹ غلام فاطمہ گرلزہائی سکول کا دورہ کیا ہے، سکولز انتظامیہ کی طرف سے کیے جانے والے کرونا ایس او پیزودیگر اقدامات کا جائزہ لیا ہے، ایک ماہ کی تعطیلات کے بعد کھلنے والے سکولزمیں آنے والے بچوں کا استقبال کرتے ہوئے بچیوں کو ویلکم کیا ہے، بچے ڈپئی کمشنر نارووال کو اپنے درمیان پا کر بہت خوش ہوئے، ان کی طرف سے اظہار مسرت، ڈپٹی کمشنر نارووال کی موجودگی میں سکول آنے والی بچیوں کا ٹمپریچرچیک کیا گیا اور ڈپٹی کمشنر نارووال نے اس موقع پرطالبات میں فیس ماسک بھی تقسیم کیے.

    سی ای اوایجوکیشن میاں محمد جمیل، ڈپٹی ڈی او(زنانہ) صدف طاہرہ، اے ای او فضا ثناء اللہ خاں، سینئر ہیڈ مسٹریس راحیلہ ارشاد اورطاہرہ جاوید اس موقع پر موجود تھیں.

    ڈپٹی کشنر نبیلہ عرفان نے اس موقع پر محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ تمام سکولوں میں کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہرصورت یقینی بنائیں، اس سلسلہ میں سکولز انتظامیہ کی طرف سے زراسی کوتاہی بھی برداشت نہیں کی جائے گی، بچے کل کا روشن مستقبل اورقیمتی آثاثہ ہیں، ان کی زندگیوں کو کسی صورت خطرے میں نہیں ڈالا جاسکتا، حکومت اس وائرس کوکنٹرول کرنے کرنے کے اپنے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے، کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے، صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے حکومتی سطح پر کی جانے والی کوششوں کو ہم سب نے مل کامیاب بنانا ہے۔

    محمد عارف راشد باغی ٹی وی نارووال

  • پرائس کنٹرول کیلئے نارووال کی سول انتظامیہ ان ایکشن

    پرائس کنٹرول کیلئے نارووال کی سول انتظامیہ ان ایکشن

    ڈپٹی کمشنرنبیلہ عرفان کی زیرنگرانی ضلع بھرمیں ناقص، غیر معیاری، ملاوٹ شدہ اشیائے کی فروخت اور اوور چارجنگ کے حوالے سے مہم کامیابی سے جاری ہے، اس حوالے سےماہ جولائی کے دوران شہری و دیہی علاقوں میں مجموعی طور پر23528 دوکانوں کی انسپکیشنز کی گئی ہے، جن میں889 دوکاندار خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے، 23 دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ہیں، جبکہ مجموعی طورپر1314600 روپےجرمانہ کیا گیا ہے.

    ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز نے اس حوالے سے بتایا کہ چیف سیکرٹری پنجاب کی واضح ہدایت پر پرائسز مجسٹریٹس کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پرکاروائی کے تسلسل کوجاری رکھا جارہاہے اور ڈپٹی کمشنر نارووال مہم کی کڑی نگرانی کررہی ہیں۔

    ڈپٹی کمشنرنبیلہ عرفان نے تمام مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت کی کہا ہے کہ وہ عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں، معیاری صاف ستھری اور ملاوٹ سے پاک اشیاء کی ترسیل کو بلا تعطل یقینی بنایا جائے، پیاز لہسن اور ٹماٹر کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جائے، مارکیٹ کمیٹی کے حکام اپنا موئثر کردار کریں، شہریوں کو بنیادی اشیاء کی سستے داموں فراہمی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، افسران ذمہ داریاں احسن انداز سے پوری کریں، کسی بھی شخص کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہ دی جائے۔

    کمیٹی روم پرائس مجسٹریٹس کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا، اے ڈی سی آر عائشہ غضنفر، اسسٹنٹ کمشنرز عرفان مارٹن، عثمان اکرم، ڈی او انڈسٹریز ذیشان نیاز، ایس این اے علی شیر کے علاوہ دیگر پرائس مجسٹریٹس نے اجلاس میں شرکت کی ہے، پرائس میکنیزیم پرعمل درآمد ہرصورت یقینی بنایا جائے.

    اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نارووال نے چیف سیکرٹری پنجاب کی طرف سے پرائسز کے حوالے سے جاری احکامات کی روشنی میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانے اور اس کے طریقہ کار کے سلسلہ میں ہدایات جاری کیں، انہوں نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کےخلاف مقدمات کا اندراج کروا کرموقع پر گرفتار کروایا جائے۔

    عارف راشد باغی ٹی وی نارووال

  • علاقہ میں خطرناک ہوائی فائرنگ کر کے خوف و حراس پھیلانے والا شخص گرفتار

    علاقہ میں خطرناک ہوائی فائرنگ کر کے خوف و حراس پھیلانے والا شخص گرفتار

    لاہور: پولیس نے جکاروائی کرتے ہوئے علاقہ میں خطرناک ہوائی فائرنگ کر کے خوف و حراس پھیلانے والے شخص بوبی گجرگرفتارکرلیا-

    باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق یکی گیٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے لیئق عرف بوبی گجر کو گرفتار کیا ملزم نے اسلحہ لہراتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی تھی جس کی ویڈیو بھی بنائی گئی تھی-

    محمد صادق سنجرانی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں عرب پارلیمنٹ کے وفد کی ملاقات میں باہمی…

    تاہم ملزم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر فوری کاروائی عمل میں لائی گئی اور ملزم کو گرفتار کیا گیا-

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم علاقہ میں خوف کی علامت سمجھا جاتا ہے اور متعدد سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے ملزم کے قبضہ سے اسلحہ برآمد ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے-

    الیکشن کمیشن کے دو اراکین کی تقرری کا معاملہ، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں ابھی…

    ایس پی سٹی حسن جہانگیر کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ اور اسلحہ نمائش کی ہرگز اجازت نہ ہے شہریوں کو حراساں کرنے والوں کو فوری قانون کے دائرہ اختیار میں لایا جارہا ہے –

    کشمیر پریمئیر لیگ: خوفزدہ بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط لکھ دیا

  • محمد صادق سنجرانی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں عرب پارلیمنٹ کے وفد کی ملاقات میں باہمی سمجھوتے کی یاداشت پر دستخط

    محمد صادق سنجرانی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں عرب پارلیمنٹ کے وفد کی ملاقات میں باہمی سمجھوتے کی یاداشت پر دستخط

    عرب پارلیمنٹ کے وفد کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد ،چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں عرب پارلیمنٹ کے وفد کی ملاقات۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعاون، ادارہ جاتی روابط اور پارلیمانی سفارتکاری سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان عرب ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعاون و تعلقات کو انتہائی اہم سمجھتا ہے۔

    چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کے تمام مسلم ممالک اور بالخصوص عرب ممالک کے ساتھ تعلقات مثالی ہیں عرب پارلیمنٹ عرب ممالک کا مشترکہ پلیٹ فارم ہونے کے باعث ہمارے لئے بہت اہم ہے۔

    چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ عرب پارلیمنٹ کا مجموعی کردار انتہائی لائق تحسین ہے پاکستان عرب پارلیمنٹ میں بطور ابزرور کی حیثیت سے شمولیت کیلئے تیار ہےعرب پارلیمنٹ عرب ممالک کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

    چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پارلیمانی رابطہ کاری مستقبل کے تعاون کیلئے نئی راہ ہمورا کرے گی مسائل کو سمجھنے اور حل نکالنے کیلئے بین الپارلیمانی رابطہ کاری میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہےاس سلسلے میں عرب پارلیمنٹ کیلئے قانون سازی سے متعلق تربیتی پروگرام ترتیب دیئے جا سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری، تجارت اور افرادی قوت کے شعبوں میں معاونت کیلئے وسیع گنجائش موجود ہے گلوبلائزیشن کے اس دور میں دوطرفہ اور کثیر الجہتی معاونت کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے پاکستان مسلم اُمہ کے حقوق کے تحفظ کیلئے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے-

    محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ خطے کی رابطہ کاری کو بڑھانے کیلئے پاکستان عرب دنیا کے ساتھ رابطہ کاری کے اقدامات اور منصوبوں کو اہم سمجھتا ہے۔عرب پارلیمنٹ کے وفد کا دورہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا پاکستان کی خارجہ پالیسی، رابطہ کاری، شراکت دارانہ ترقی اور سماجی و اقتصادی خوشحالی اور امن کے پیغام پر منحصر ہے۔

    چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ ہم پائیدار ترقی پر یقین رکھتے ہیں پاکستان فلسطینیوں کے جائز حق کی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا بین الاقوامی قوانین کے مطابق آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کے موقف پر قائم ہیں پاکستان مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہے اور کسی بھی صورت اس اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔

    چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی طرح کشمیری بھی مسلم اُمہ کی جانب دیکھ رہے ہیں فلسطین اور کشمیر کے مسئلے کی وجہ سے عالم اسلام اور عرب ملکوں میں بے چینی اور غصے کی فضا پائی جاتی ہےکشمیر کے مسائل کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ہوگا جو خطے و علاقائی امن و سلامتی کیلئے ضروری ہے۔

    صدر عرب پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دورہ کر کے بہت خوشی ہوئی ہے پاکستان عرب دنیا کیلئے ایک اہم ملک ہے پاکستان کے ساتھ تعاون کو انتہائی سمجھتے ہیں اقتصادی ترقی و سماجی خوشحالی ہمارا مشترکہ عزم ہے اور اسی کو لے کر آگے بڑھیں گے۔

    صدر عرب پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ اس دورے سے پارلیمانی تعاون، ادارہ جاتی رابطوں اور کثیر الجہتی معاونت کیلئے راہیں ہموار کرنے میں مدد ملےعرب پارلیمنٹ کے سربراہ نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو عرب پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت اور خطاب کی دعوت دی۔

    صدر عرب پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ عرب پارلیمنٹ میں خطاب کی یہ دعوت کسی بھی غیر عرب پارلیمانی لیڈر کو پہلی بار دی گئی ہے-

    محمد صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ اس اعزاز کو اپنے لئے بہت بڑی خوش قسمتی سمجھتا ہوں جلد پارلیمانی وفد کے ہمراہ عرب پارلیمنٹ کا دورہ کروں گا عرب پارلیمنٹ کے وفد نے سینیٹ میوزیم کا دورہ کیا اور باہمی سمجھوتے کی یاداشت پر دستخط بھی کیے۔

    عرب پارلیمنٹ کے صدر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے-

  • الیکشن کمیشن کے دو اراکین کی تقرری کا معاملہ، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں ابھی تک مشاورت کاعمل کیوں شروع  نہیں ہوسکا؟

    الیکشن کمیشن کے دو اراکین کی تقرری کا معاملہ، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں ابھی تک مشاورت کاعمل کیوں شروع نہیں ہوسکا؟

    اسلام آباد الیکشن کمیشن کے دو اراکین کی تقرری کا معاملہ ،وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں ابھی تک مشاورت کا عمل شروع نہ ہوسکا-

    باغی ٹی وی : ذرائع اپوزیشن لیڈر کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے آفس کو وزیراعظم عمران خان کی طرف سے مشاورت کےلیے کوئی خط موصول نہیں ہوا وزیراعظم آفس سے کوئی کال بھی نہیں آئی –

    آئین کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور اراکین۔کے تقرر کےلیے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں مشاورت لازمی ہے کسی رکن کی مدت پوری ہونے کے 45 دن کے اندر نئے رکن کی تعنیاتی لازمی ہے –

    خیبر پختونخوا اور پنجاب کے الیکشن کمیشن کے اراکین کی مدت پوری ہوئے دس دن سے زائد ہوگئے لیکن ابھی تک نئے اراکین کی تقرری کےلیے عمل شروع نہیں ہوسکا وزیراعظم عمران خان بذریعہ خط یا ملاقات اپوزیشن لیڈر مشاورت کرسکتے ہیں-

    حکومتی زرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب سے الیکشن کمیشن کے اراکین کےلیے مشاورت جاری ہے جیسے ہی مشاورت مکمل ہوگی اپوزیشن سے رابط کیا جاے گا ۔

  • سیاسی مخالفین کا ملکی ترقی اور استحکام کو بیک گیئر لگانے کا منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا     گور نر پنجاب

    سیاسی مخالفین کا ملکی ترقی اور استحکام کو بیک گیئر لگانے کا منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا گور نر پنجاب

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وزیر مملکت پار لیمانی امور علی محمد خان نے ملاقات کی –

    باغی ٹی وی : اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ سیاسی مخالفین کا ملکی ترقی اور استحکام کو بیک گیئر لگانے کا منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا پاکستان کی ترقی خوشحالی اور استحکام کے لئے تما م قومی ادارے ایک پیج پر ہیں اداروں کو ریموٹ کنٹر ول سے چلانے کی بجائے انکو آزاد اور مستحکم بنا یا جارہا ہے-

    صوبے میں کورونا کے بڑھتےکیسز، عثمان بزدار نے بڑا حکم دے دیا

    چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن میں ایک نہیں درجن بیانے چل رہے ہیں ان سے کوئی خطرہ نہیں موجودہ حکومت کسی انتقام پر نہیں آئین وقانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہےوزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت قومی امنگوں کی تر جمانی کر رہی ہے-

    گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں سر کاری اور نجی پرائمری سکولوں میں یکساں نظام تعلیم تاریخی اقدام ہےعمران خان کی قیادت میں اداروں کو سیاسی مداخلت سے مکمل پاک کیا جارہا ہے-

    ٹریفک کاؤنٹنگ،مانیٹرنگ،و آگاہی مہم

    گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور کامزید کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالے اپنی اور دوسروں کی جان کے دشمن ہیں کوروناکوشکست دینے کیلئے ہر پاکستانی کو ویکسی نیشن بھی لازم کروانا ہوگی –

    جبکہ وزیر مملکت علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈہ اور ویژن نہیں عوام حکومت کیساتھ ہیں آزاد کشمیر میں تحر یک انصاف کی جیت عوام کا حکومتی پالیسوں پر اعتماد ہے –

    آج آزاد جموں و کشمیرمیں نومنتخب ارکان عہدوں کا حلف اٹھائیں گے

    وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان آئینی مدت پوری کریں گے پاکستان خطے میں امن کیلئے نیک نیتی سے اپنا مثبت کردار ادا کر رہا ہے-

    کورونا کی ڈیلٹا سے بھی مہلک اور خطرناک نئی قسم سامنے آگئی