Baaghi TV

Category: پنجاب

  • لاہور : آوارہ کتے کے کاٹنے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق

    لاہور : آوارہ کتے کے کاٹنے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق

    لاہور: یاسمین پارک میں کتے کے کاٹنے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا-

    باغی ٹی وی :دل خراش واقعہ لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں واقع یاسمین پارک میں پیش آیا جہاں آوارہ کتے نے بلال کو گردن پر کاٹا تھا جو اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    بچے کے والد کے مطابق بچے کی ہلاکت آوارہ کتے کے کاٹنے سے ہوئی ہے 6 سالہ بلال کو گلی میں کھیلتے ہوئے کتے نے گردن سے دبوچ کر بری طرح زخمی کر دیا، اسپتال لے جاتے ہوئے بچہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

    دوسری جانب کمشنر لاہور نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ اور چیف میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

    سکھر :آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 16 افراد زخمی

    اسلام آباد ایئر پورٹ پر کتے ایسے گھومتے ہیں جیسے ٹکٹ لیا ہو،وزیر ہوا بازی نے بھی تحفظات ظاہر کر دیئے

    آوارہ کتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے سندھ حکومت سوا ارب لگانے کو تیار

    ہمارے پالتو کتے بھی مارے جا رہے ہیں، ڈیفنس کی خواتین عدالت پہنچ گئیں

    بلاول کے لاڑکانہ میں 5 ہزار شہریوں کو کتوں نے کاٹ لیا

    سندھ میں کتے کے کاٹنے سے زخمی شخص چل بسا، لواحقین کا ہسپتال کے باہر احتجاج

    جس علاقے میں کتوں نے شہریوں کو کاٹا وہاں کا ایم پی اے سینیٹ میں ووٹ نہیں دے سکے گا، عدالت

     

  • مظفر گڑھ: جتوئی میں 60 سالہ شخص کی 7 سالہ بچی سے زیادتی ، ملزم گرفتار

    مظفر گڑھ: جتوئی میں 60 سالہ شخص کی 7 سالہ بچی سے زیادتی ، ملزم گرفتار

    مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں 60 سالہ شخص نے 7 سالہ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے شہر سلطان میں 7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے ملزم فیاض احمد کی عمر 60 سال ہے اور وہ متاثرہ بچی کا ہمسایہ ہے۔

    پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم فیاض احمد کو گرفتار کر کے تھانہ شہر سلطان میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ گلی میں کھیلنے والی بچی کو ملزم ورغلا کر اپنے گھر لے گیا تھا ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

  • فرائض سےغفلت پر6 افسران معطل، بہت نرمی کرکے دیکھ لی، اب افسر شاہی چھوڑ کرعوامی خدمت کرنا ہو گی   عثمان بزدار

    فرائض سےغفلت پر6 افسران معطل، بہت نرمی کرکے دیکھ لی، اب افسر شاہی چھوڑ کرعوامی خدمت کرنا ہو گی عثمان بزدار

    وزیراعلیٰ پنجاب کادورہ ڈیرہ جی خان،فرائض سےغفلت برتنے پر6 افسران کوعہدوں سے ہٹا دیا-

    باغی ٹی وی : ڈائریکٹراینٹی کرپشن ڈی جی خان،ایکسین ہائی وے، ایم ایس ٹیچنگ اسپتال، سینٹرل جیل سپرنٹنڈنٹ کو معطل کیا گیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو مظفرگڑھ اور تحصیلدار ڈی جی خان کو بھی عہدوں سے ہٹا دیا گیا-

    وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل کا ازالہ نہ کرنے والے افسروں کے لیے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ،بہت نرمی کرکے دیکھ لی، اب افسروں کو افسر شاہی چھوڑ کر عوامی خدمت کرنا ہو گی-

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ جہاں کوتاہی یا غفلت نظر آئی بغیر وقت ضائع کئے ایکشن ہو گا پنجاب میں جو افسر ڈلیور کرے گا، عہدے پر رہے گا-عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے افسران قبلہ درست کرلیں-

  • گورنر پنجاب نے آب پاک اتھارٹی کے منصوبوں پر عمل کے لیے اہم قدم اٹھا لیا

    گورنر پنجاب نے آب پاک اتھارٹی کے منصوبوں پر عمل کے لیے اہم قدم اٹھا لیا

    گورنر پنجاب نے آب پاک اتھارٹی کے منصوبوں پر تیزی سے عمل کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے-

    باغی ٹی وی : گورنر پنجاب چودھر ی سرور نے وزیر قانون راجہ بشارت کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا کمیٹی میں آب پاک اتھارٹی کے سربراہ اور سی ای او،محکمہ خزانہ کے سیکریٹری شامل ہیں-

    ہاؤسنگ اور پی اینڈ ڈی کےسیکریٹری اور پنجاب صاف پانی کمپنی کے سی ای او کمیٹی کا حصہ ہیں کمیٹی صاف پانی کمپنی کے اثاثہ جات، گاڑیاں اوردیگررپورٹس منتقلی کے معاملات حل کرے گی-

    کمیٹی آب پاک اتھارٹی کے جاری منصوبوں میں حائل رکاوٹیں دور کرے گی کمیٹی پی سی ون کی منظوری، فنڈز کی فراہمی اور قانون سازی جیسے مسائل کرےگی-

  • پسماندہ علاقوں کی قسمت بدلنا میرا عہد ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

    پسماندہ علاقوں کی قسمت بدلنا میرا عہد ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارتونسہ کے نواحی علاقے چوکی والا پہنچ گئے ہیں، وزیراعلیٰ نے چوکی والا براستہ اٹامک انرجی سینٹرسڑک کی تعمیر کے منصوبے کا جائزہ لیا ے، چوکی والا سے بلوچستان تک براستہ زین بارتھی، سڑک دوفیزمیں بنے گی، وزیراعلیٰ کوسڑک کی تعمیرکے اہم منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے، وزیراعلیٰ نے زیرتکمیل پراجیکٹ میں تعمیراتی مٹیریل اوردیگر امورکا جائزہ لیا ہے.
    عثمان بزدار نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی قسمت بدل دوں گا، یہی میراعہد اورعزم ہے، جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کے لئے صوبائی ملازمتوں میں 32 فیصد کوٹہ مختص کررہے ہیں، میانوالی اوربھکر کوشامل کرنے پرکوٹہ 35 فیصد کردیا جائے گا، سابق حکمرانوں نے محروم علاقوں کی پسماندگی دورکرنے کے لئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا تھا، لاہورمیں بیٹھ کرفیصلے کرنے والے دوردرازعلاقوں کے مسائل سے یکسرعاری تھے، میں ہرضلع اورہرتحصیل میں جا کرمسائل اورضروریات کا جائزہ لے رہا ہوں، آج اپنے بھائیوں کے پاس ان کی خدمت کیلئے آیا ہوں، ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی لمحہ بہ لمحہ پیش رفت کا جائزہ لے رہا ہوں، وزیراعلیٰ نے علاقے میں فلاح عامہ کے سکیموں پر کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے.
    وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارشادن لنڈ پہنچ گئے ہیں، وزیراعلیٰ کی چیف آف لنڈ سردارشہریارخان مرحوم کی رہائش گاہ آمد ہوئی ہے،
    چیف آف لنڈ سردارشہر یار خان کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ نے رکن پنجاب اسمبلی سردارجاوید اخترلنڈ اورسوگوارخاندان سے اظہارہمدردی کی ہے، وزیراعلیٰ نے سردار شہریارخان لنڈ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ہے، وزیراعلیٰ نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے، وزیراعلیٰ نے سردارشہر یارخان لنڈ مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے.
    عثمان بزدار نے کہا کہ سردار شہر یار خان لنڈ محب وطن پاکستانی اوردھرتی کے بیٹے تھے، سردارشہریارخان لنڈ نے علاقے کےعوام کیلئے قابل قدرخدمات سرانجام دیں ہیں، سردارشہریارخان لنڈ مرحوم کی سیاسی اورسماجی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔

  • اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر30 کلو گرام ہیروئن کی برطانیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزمان گرفتار

    اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر30 کلو گرام ہیروئن کی برطانیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزمان گرفتار

    اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

    باغی ٹی وی : کسٹم حکام کے مطابق 30 کلو گرام ہیروئن برطانیہ اسمگل کی جانی تھی ہیروئن کپڑوں کی برآمدی کھیپ میں چھپا کر اسمگل کی جارہی تھی جس کی نشاندہی اسکینر پر ہوئی۔

    ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں سی ٹی ڈی نے کروائی کی جس کے نتیجے میں 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کےقبضےسےاسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد ہوا ہےہلاک ہونے والے دہشت گردوں سےمتعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

  • گجرات میں آندھی اور طوفانی بارش کے باعث مختلف واقعات، 6 افراد جاں بحق

    گجرات میں آندھی اور طوفانی بارش کے باعث مختلف واقعات، 6 افراد جاں بحق

    پنجاب کے مختلف علاقوں میں آندھی اور موسلادھار بارش ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں ایک سو دو کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کی آندھی آئی۔ گوجرانوالہ اور گرد و نواح میں آندھی کے باعث مختلف علاقوں کی بجلی معطل ہوگئی۔

    جہلم اور ظفروال میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ کرگئے جس سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ملک میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کی پیشگوئی

    گجرات میں آندھی اور طوفانی بارش کے باعث مختلف واقعات میں 4 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئےلاری اڈا میں سائن بورڈ گرنے سے ایک شخص جبکہ گرین ٹاؤن میں درخت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوئی۔

    مچھلی چوک میں بل بورڈ تلے دب کر خاتون سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اس کے علاوہ سیشن کورٹ روڈ پر مکان کی دیوار گرنے سے 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔

  • سیالکوٹ گتہ فیکٹری میں آتشزدگی : ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی آگ لگنے کے مقام پر پہنچ گئیں

    سیالکوٹ گتہ فیکٹری میں آتشزدگی : ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی آگ لگنے کے مقام پر پہنچ گئیں

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ میں گتہ فیکتری میں لگنے والی آگ کا جائزہ لینے کے لئے پہنچ گئیں-

    باغی ٹی وی :سیالکوٹ میں گتہ بنانے والی فیکٹری میں لگی آگ پر 11 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا، آگ پر قابو پانے کے بعد متاثرہ فیکٹری میں کولنگ کا عمل جاری ہے، آگ لگنے کے باعث فیکٹری میں موجود کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

    ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ آگ بجھانے میں 4 اضلاع کی 23 فائر بریگیڈ گاڑیوں نے حصہ لیا آگ بجھانے کے آپریشن میں سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات اور نارووال کی ٹیمیں شامل تھیں۔

    متاثرہ گتہ فیکٹری میں امدادی کارروائی دیکھنے معاونِ خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی آگ لگنے کے مقام پر پہنچیں۔

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں لگی آگ کے واقعے کا تعین کیا جائے گا، واقعہ سازش ہے یا غفلت تحقیقات ہو گی اور نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔

    فردوس عاشق اعوان نے ریسکیو ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن میں حصہ لینے والے اہلکاروں کو تعریفی سرٹیفیکٹ اور انعام دیا جائے گا ۔

    واضح رہے کہ آگ لگنے کا واقع ڈسکہ روڈ پر سیالکوٹ یونیورسٹی کے قریب گتہ بنانے والی فیکٹری میں پیش آیا جہاں فیکٹری کے بیسمنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

  • پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس آجٕ ہوگا

    پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس آجٕ ہوگا

    پارلیمانی کمیٹی برائےقومی سلامتی کااجلاس آج قومی اسمبلی ہال میں ہوگا-

    باغی ٹی وی : باخبر ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائےقومی سلامتی کااجلاس آج قومی اسمبلی ہال میں ہوگا اجلاس کے لیےقومی اسمبلی ہال کوکمیٹی روم کادرجہ دےدیا گیا ہے-

    ذرائع نے بتایا کہ قومی سلامتی کونسل اجلاس کیلئےاپوزیشن اور حکومت میں معاملات طے پا گئے ہیں ،اپوزیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ غیرمنتخب نمائندےآج اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے بلکہ قومی سلامتی اجلاس میں منتخب اورمحدودنمائندےشریک ہوں گے-

    ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں افغانستان کےمعاملےپر حکومت اپوزیشن کومکمل اعتمادمیں لے گی تاہم اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نےاپوزیشن کےتمام مطالبات تسلیم کرلیے ہیں-

    اس سےقبل بتایا گیا تھا کہ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے 29 اراکین بطور کمیٹی رکن شرکت کریں گے، اجلاس یکم جولائی کو 3 بجے پارلیمانی ہاؤس میں ہوگا 16اراکین کوپارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی اجلاس میں خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے-

    اسپیکر اسد قیصر پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی اجلاس کی صدارت کریں گے ،اجلاس میں شہباز شریف، بلاول بھٹو، خواجہ آصف اور یوسف رضا گیلانی ،غفور حیدری اورمولانا اسعد محمود ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وزیر داخلہ شیخ رشید ، وزیر دفاع اور وزیر خارجہ شرکت کریں گے-

    پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوَس میں یکم جولائی کو طلب
  • پتو کی:زمین پھٹی نہ آسمان گرا، گزشتہ کئی سالوں سے حقیقی باپ 15سالہ بیٹی کوجنسی ہوس کا نشانہ بناتا رہا

    پتو کی:زمین پھٹی نہ آسمان گرا، گزشتہ کئی سالوں سے حقیقی باپ 15سالہ بیٹی کوجنسی ہوس کا نشانہ بناتا رہا

    چونیاں زمین پھٹی نہ آسمان گرا پتوکی میں حقیقی باپ گزشتہ کئی سال سے اپنی 15 سالہ سگی بیٹی کو تشدد اور جنسی حوس کا نشانہ بناتا رہا کئی سال سے جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی بچی کو تھانہ سٹی پولیس نے بازیاب کرالیا اور شیطان صفت باپ کو حراست میں لے لیا ۔

    باغی ٹی وی : چونیاں کے نواح شیطان صفت باپ کے ہاتھوں تشدد اورجنسی زیادتی کا شکار ہونے والی بیٹی نے اپنی پھوپھی کی بیٹی کو احوال بتایا جس پر اس نےفوری پرائم منسٹر پورٹل اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ہیلپ لائن پر مدد کی کال کی ائلڈ پروٹیکشن آفیسر عدنان اور ایس ایچ او تھانہ سٹی پتوکی محمد اعظم نے مشترکہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے والد کو گرفتار کرلیا-

    ملزم کی سگی بیٹی عائشہ کے مطابق اس کے باپ خرم شہزاد نے 6 شادیاں کر رکھی ہیں اور اپنی 5 بیویوں کو پہلے طلاق دے چکا ہے اس کی ایک اور 8 سالہ سوتیلی بہن حفصہ بھی ہے جو اس کے ساتھ رہتی ہے جس کی ماں کو بھی میرے والد نے طلاق دے رکھی ہے جس سے ان کا والد زیادتی کرنے کی نیت رکھتا ہے-

    عائشہ نے اپنے والد ملزم خرم شہزاد کے خلاف کاروائی کے لیے تحریری درخواست تھانہ سٹی میں دے دی ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد اعظم نے کہا معاملے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں تمام حقائق جاننے کے بعد سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔