Baaghi TV

Category: پنجاب

  • ڈیرہ غازی خان : بس اور ٹریلرمیں خوفناک تصادم ، 28 افراد جاں بحق

    ڈیرہ غازی خان : بس اور ٹریلرمیں خوفناک تصادم ، 28 افراد جاں بحق

    ڈیرہ غازی خان میں ہولناک ٹریفک حادثے میں 28 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی: ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثہ تونسہ روڈ پر بس اور ٹریلر میں تصادم سے پیش آیا۔ بس سیالکوٹ سے راجن پور جا رہی تھی۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا امدادی کاروائیاں جاری ہیں-

    اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بیشتر کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے اموات بڑھنے کا خدشہ ہےحادثے کا شکار ہونے والے بیشتر مسافر عید کی چھٹیوں پر اپنے آبائی گھر جا رہے تھے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے۔

  • سی ایس ایس امتحانات میں مسلسل ناکامی، طالبہ نے خودکشی کرلی

    سی ایس ایس امتحانات میں مسلسل ناکامی، طالبہ نے خودکشی کرلی

    سی ایس ایس میں مسلسل ناکامی، طالبہ نے خودکشی کرلی-

    لاہور : نواب ٹاؤن میں 25 سالہ لڑکی نے سی ایس ایس کے امتحان میں مسلسل ناکامی پر دلبرداشتہ ہوکر زندگی کا خاتمہ کر لیا، پولیس نے پنکھے سے جھو لٹکتی ندا کی لاش اور خودکشی سے پہلے لکھی گئی تحریر قبضے میں لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق نشیمن اقبال فیز ون میں واقع دو کمروں کے اپارٹمنٹ سے ندا اکبر خان کی پنکھے سے لٹکتی ہوئی لاش ملی تھی، لڑکی کی دوست کی طرف سے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ندا اکبر سی ایس ایس کے امتحان میں دو بار ناکام ہوئی ، مایوس ہو کر ندا نے زندگی کا خاتمہ کرلیا،

    لاش کے قریب سے ملنے والی تحریر میں ندا نے اپنی ناکامی کا اعتراف کیا۔ پولیس کے مطابق ندا اکبر کا تعلق ملتان سے ہے، چند روز قبل اپنی والدہ کے ہمراہ لاہور آئی، پولیس اور فرانزک ٹیمیں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹےکرلیے۔ پولیس کا کہنا ہے ورثا کی طرف سے درخواست موصول ہونے پر کارروائی کی جائے گی۔

  • میٹرک کے امتحانات کب شروع ہوں گےلاہور بورڈ نے حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا

    میٹرک کے امتحانات کب شروع ہوں گےلاہور بورڈ نے حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا

    لاہور بورڈ نے رواں ماہ 29 جولائی سے دسوی جماعت کے امتحانات لینے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دسویں جماعت کے امیدواروں کو رول نمبر سلپ جاری کردی گئی ہےترجمان لاہور بورڈ کا کہنا ہے کہ میٹرک کے امتحان میں تین لاکھ 894 امیدوار شرکت کریں گے، امیدواروں میں 1لاکھ 58ہزار 347 لڑکے اور 1لاکھ 42ہزار 547 لڑکیاں شامل ہیں۔

    ترجمان کے مطابق امیدواروں کی سہولت کیلئے 866 امتحانی مراکز قائم کیے گیے ہیں، دانش اسکولوں کے طلبا و طالبات کے لیے مختلف علاقوں میں امتحانی مرکز بنائے گئے ہیں۔


    اس سے قبل لاہور تعلیمی بورڈ نے میٹرک امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کی تھی جس کے امتحانات کا آغاز 29 جولائی سے عربی، بزنس سٹڈیز، فوڈ اینڈ نیوٹریشن اور جیومیٹریکل اینڈ ٹیکنیکل ڈرائنگ سے ہوگا۔

    30 جولائی کو کیمسٹری، 31 جولائی سوکس، فارسی، ووڈ ورک کا امتحان ہوگا۔ یکم اگست کو ایجوکیشن، القرآن، تاریخ پاکستان اور بیوٹیشن امتحان ہوگا۔

    3 اگست کو ریاضی، 4 اگست پنجابی، انگلش لٹریچر اور اردو لٹریچر کا امتحان لیا جائے گا اس کے بعد پانچ اگست کو ہوم اکنامکس، ملٹری سائنس اور کمپیوٹر ہارڈ وئیر مضامین کے امتحان ہوں گئے۔ 9 اگست کو بیالوجی اور کمپیوٹر سائنس کے پیپرز ہوں گئے۔

  • پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کردی گئیں

    پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کردی گئیں

    پنجاب پولیس میں تقرروتبادلے کیے گئے ہیں.

    ایس ایس پی آپریشنزراولپنڈی رانا شعیب محمود کو ڈی پی او کو اٹک تعینات کردیا گیا ہے، سی ٹی او راولپنڈی کیپٹن رمظہراقبال کوایس ایس پی آپریشنزراولپنڈی تعینات کردیا گیا ہے، اے آئی جی پروکیورمینٹ سی پی اولاہورفیصل مختارکو ڈی پی او پاکپتن تعینات کردیا گیا ہے، ڈی پی او اٹک سید خالد محمود کو اے آئی جی پروکیورمینٹ سی پی اولاہورتعینات کردیا گیا ہے.

    ڈی پی او پاکپتن ملک جمیل ظفرکو سی پی او کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے، ایس پی پٹرولنگ سرگودھا تنویراحمد ملک کو سی ٹی او فیصل آباد تعینات کردیا گیا ہے، سی ٹی او فیصل آباد شاہ زادہ عمرعباس کو ایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا ہے، ایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن گوجرانوالہ محمد وقارعظیم کو سی پی او کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے.

  • شادی کے روز دلہا زخمی دلہن نکاح کرنےاسپتال پہنچ گئی

    شادی کے روز دلہا زخمی دلہن نکاح کرنےاسپتال پہنچ گئی

    گوجرانوالہ: شادی کے روز دولہا زخمی ہونے پر دلہن شادی کرنے اسپتال پہنچ گئی اسپتال انتظامیہ کی اجازت سے دونوں کا اسپتال میں نکاح پڑھوا دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : گوجرانوالہ کے علاقے دھونکل کے رہائشی رضوان کی ماریہ سے 9 جولائی کو شادی ہونا تھی لیکن 8 جولائی کی رات اس کا ایکسیڈنٹ ہوا جس میں اس کی ٹانگ تین جگہ سے ٹوٹ گئی، دولہے رضوان کو اسپتال داخل کرا دیا گیا حادثہ کے بعد اس کی دلہن ماریہ عروسی لباس پہن کر پرائیویٹ اسپتال میں پہنچ گئی۔

    نکاح کے وقت لڑکی ٹیبل پر جبکہ دلہا بیڈ پر اپنی والدہ کے ساتھ بیٹھا تھا،۔نکاح کے بعد دلہن نے بیڈ پر زخمی دلہے کے ساتھ شادی کی تصاویر بھی بنوائیں-

    اہل خانہ کے مطابق دولہا رضوان اٹلی میں مقیم ہے ،5 سال قبل اس کی گوجرانوالہ کی ماریہ سے فیس بک پر دوستی ہوئی تھی اور وہ شادی کرنے کے لیے آیا تھا۔

  • وادی نیلم :سالخلہ میں طوفانی بارش سے 2 افراد لاپتہ ،درجن سے زائد گھر تباہ

    وادی نیلم :سالخلہ میں طوفانی بارش سے 2 افراد لاپتہ ،درجن سے زائد گھر تباہ

    ملک کے کئی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے وادی نیلم میں سیلاب کی صورتحال سے 14مکانات کو نقصان پہنچا اور 2 افراد لاپتا جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق وادی نیلم ، سالخلہ میں طوفانی بارش،2افراد زخمی،2لاپتہ ، 14 مکانات تباہ ،5 مکانات جزوی متاثر ہوئے ہیں –

    پولیس کا کہنا ہے کہ وادی نیلم ،لاپتہ افرد کی تلاش جار ی ،امدادی ٹیمیں مصروف عمل ، نقصانات کا اندازہ لگایا جارہا ہے-

    دوسری جانب پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث حادثات میں 3 افراد جاں بحق درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

    شکرگڑھ میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے رحیم یار خان میں درخت گرنے سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ گجرات میں کئی دیہات کو ملانے والا سیم نالہ کا پل ٹوٹ گیا۔

    میانوالی میں متعدد ندی نالوں میں طغیانی آگئی حویلیاں میں پانی کے ریلے سے پل بہہ گیا سیالکوٹ میں سب سے زیادہ 193 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کراچی، لاہور، جہلم، سرگودھا، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں بھی تیز بارش ہوئی۔

    ایبٹ آباد میں دریائے دوڑ میں طغیانی اور ایوب پل متاثر ہونے کے باعث ٹریفک کو بند کردیا گیا متعدد علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا-

    علاوہ ازیں سکھر، حیدرآباد، ٹنڈوالہٰ یار، ٹھٹھہ، میرپورخاص، مٹیاری اور بدین میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی پنجگور میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی-

  • عمران خان کی عثمان بزدارکوتھرڈ پارٹی کے ذریعہ ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کی ہدایت

    عمران خان کی عثمان بزدارکوتھرڈ پارٹی کے ذریعہ ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کی ہدایت

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پنجاب ترقیاتی پیکیج کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ہے،

    اجلاس میں وزیرِاعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار، صوبائی وزیرِخزانہ ہاشم جوان بخت، مشیر وزیراعلی پنجاب ڈاکٹرسلمان شاہ، معاون خصوصی وزیراعلیٰ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیف سیکرٹری پنجاب، وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب ودیگر سینئرحکام نے اجلاس میں شرکت ہے.

    وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے آگاہ کیا کہ مالی سال 22-2021 کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے %66 اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ گذشتہ سال کے بجٹ کی استعمال کرنے کی شرح %97 رہی جو کہ پچھلے دس سالوں میں ریکارڈ ہے، پچھلے سال کل 5889 سکیمیں مکمل کی گئیں.

    سیکریٹری منصوبہ بندی بورڈ پنجاب نے اجلاس کو بتایا کے اس سال بجٹ اہداف پنجاب گروتھ اسٹریٹیجی 2023 کو مد نظر رکھ کر بنائے گئے، خاص توجہ معاشی نمو، جامع اور یکساں ترقی، زرعی ترقی، انسانی ترقی، پائدار ترقی کے اہداف، ضلعی ترقیاتی پیکیج ، ماحولیاتی تحفظ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر رکھی گئی ہے، اس سال ترقیاتی بجٹ کا کل حجم 560 ارب روپے ہے، جس میں 7,116 منصوبے شامل ہیں، ان میں %90 نئی اسکیمیں شامل ہیں۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ مختلف شعبوں کے لیے رقوم مختص کی گئیں ہیں، جن میں 54 ارب روپےتعلیم، 99 ارب روپے صحت، 100 ارب روپے ضلعی ترقیاتی پیکیج، 36.5 ارب روپے زراعت، 11.3 ارب روپے سماجی تحفظ، 12.2 ارب روپے صنعت اور 5 ارب روپے آئی ٹی سیکٹر کے لیے مختص ہیں۔ ترقیاتی بجٹ سے 350,000 روزگار کے مواقع پیدا ہونے کا تخمینہ ہے، ترقیاتی امورکے ضمن میں زراعت اور انڈسٹری کی ترقی پرخصوصی توجہ دی گئی ہے، ان کے بجٹ میں تقریبا تین سو گنا اضافہ کیا گیا ہے۔

    وزیراعظم نے پنجاب ترقیاتی پروگرام کے اہداف کو سراہتے ہوئے ان منصوبوں کی مسلسل نگرانی کی ہدایت دی ہے، تمام ضلعی اورمتعلقہ اداروں کے افسران منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ذمہ دار ہوں گے، ہدایت کی کہ منصوبوں کی تکمیل کی مانیٹرنگ کے لئے نہ صرف جدید سائنسی طریقہ کار کو برؤے کار لایا جائے بلکہ تھرڈ پارٹی کے ذریعے مسلسل مانیٹڑنگ کا نظام وضع کیا جائے، جو کہ اس حوالے سے مسلسل آگاہ رکھے، ضلعی ترقیاتی پیکیج پرخصوصی توجہ دی جائے تاکہ عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ہرضلع میں نوجوانوں کے لئے کھیلوں کے میدان بنائے جائیں تاکہ ان کو صحت مند سرگرمیوں کے لیے مواقع فراہم ہوں، پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ کیئر کے نظام کا خصوصی طورپرذکرکرتے ہوئے وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ اس امرکو یقینی بنایا جائے کہ عام آدمی اس سہولت سے مکمل طورپرمستفید ہواوراس حوالے سے اسے کوئی دقت نہ ہو۔ ترقیاتی پیکیج کا سہ ماہی جائزہ اورپیشرفت رپورٹ سے وزیراعظم آفس کو بھی آگاہ رکھا جائے گا.

  • ٹرک کی ٹکر سے ٹریفک پولیس اہلکار شہید

    ٹرک کی ٹکر سے ٹریفک پولیس اہلکار شہید

    دیپالپورمیں افسوس ناک ٹریفک حادثہ ہوا ہے، تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی ہے.

    واقعہ دیپالپورمیں اوکاڑہ روڈ پر پیش آیا ہے، ایک تیزرفتارٹرک نے موٹرسائیکل سوارکوٹکرمار دی ہے، جس کے نتیجہ میں ٹریفک پولیس اہلکارموقع پرشہید ہوگیا ہے، شہید ہونے والا اہلکارنذیرمہار ڈیوٹی ختم کرکے اپنے گاؤں مرزا پورجارہا تھا، ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے، پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے لیا ہے، ڈرائیور کی تلاش کی جارہی ہے.

    عابد علی بودلہ نمائندہ باغی ٹی وی دیپالپور

  • لاہور : آوارہ کتے کے کاٹنے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق

    لاہور : آوارہ کتے کے کاٹنے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق

    لاہور: یاسمین پارک میں کتے کے کاٹنے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا-

    باغی ٹی وی :دل خراش واقعہ لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں واقع یاسمین پارک میں پیش آیا جہاں آوارہ کتے نے بلال کو گردن پر کاٹا تھا جو اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    بچے کے والد کے مطابق بچے کی ہلاکت آوارہ کتے کے کاٹنے سے ہوئی ہے 6 سالہ بلال کو گلی میں کھیلتے ہوئے کتے نے گردن سے دبوچ کر بری طرح زخمی کر دیا، اسپتال لے جاتے ہوئے بچہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

    دوسری جانب کمشنر لاہور نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ اور چیف میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

    سکھر :آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 16 افراد زخمی

    اسلام آباد ایئر پورٹ پر کتے ایسے گھومتے ہیں جیسے ٹکٹ لیا ہو،وزیر ہوا بازی نے بھی تحفظات ظاہر کر دیئے

    آوارہ کتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے سندھ حکومت سوا ارب لگانے کو تیار

    ہمارے پالتو کتے بھی مارے جا رہے ہیں، ڈیفنس کی خواتین عدالت پہنچ گئیں

    بلاول کے لاڑکانہ میں 5 ہزار شہریوں کو کتوں نے کاٹ لیا

    سندھ میں کتے کے کاٹنے سے زخمی شخص چل بسا، لواحقین کا ہسپتال کے باہر احتجاج

    جس علاقے میں کتوں نے شہریوں کو کاٹا وہاں کا ایم پی اے سینیٹ میں ووٹ نہیں دے سکے گا، عدالت

     

  • مظفر گڑھ: جتوئی میں 60 سالہ شخص کی 7 سالہ بچی سے زیادتی ، ملزم گرفتار

    مظفر گڑھ: جتوئی میں 60 سالہ شخص کی 7 سالہ بچی سے زیادتی ، ملزم گرفتار

    مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں 60 سالہ شخص نے 7 سالہ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے شہر سلطان میں 7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے ملزم فیاض احمد کی عمر 60 سال ہے اور وہ متاثرہ بچی کا ہمسایہ ہے۔

    پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم فیاض احمد کو گرفتار کر کے تھانہ شہر سلطان میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ گلی میں کھیلنے والی بچی کو ملزم ورغلا کر اپنے گھر لے گیا تھا ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔