Baaghi TV

Category: پنجاب

  • پنجاب میں کورونا کے 136 نئے کیسز رپورٹ

    پنجاب میں کورونا کے 136 نئے کیسز رپورٹ

    ترجمان محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں کورونا کے 136 نئے کیسز رپورٹ ہوئے-

    باغی ٹی وی : ترجمان محکمی صحت کے مطابق پنجاب میں کورونا سے 11 اموات ہوئیں ،مجمو عی تعداد 10ہزار740ہوگئی،گزشتہ 24گھنٹے کےدوران لاہور میں کورونا سے ایک شخص جاں بحق ہوا-

    ترجمان محکمہ صحت کے مطابق لاہور 68،وہاڑی میں 12، راولپنڈی میں 11،ملتان میں 9 کیسز رپورٹ ہوئے مظفرگڑھ میں 6 اور رحیم یار خان میں کورونا کے 5 کیسز رپورٹ ہوئے-

    فیصل آباد، گجرانوالہ، خانیوال اور سیالکوٹ میں 4 چار کیسز ،ڈیرہ غازی خان اور حافظ آباد میں کورونا کے2،2 کیسز سامنے آئے-

    بہاولپور، بہاولنگر، چکوال، میانوالی اور شیخوپورہ میں کورونا کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا-

  • ہم بولتےکم اورکام زیادہ کرتےہیں         وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    ہم بولتےکم اورکام زیادہ کرتےہیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہم بولتےکم اورکام زیادہ کرتے ہیں جبکہ سابق حکمرانوں نے کام کم کیا لیکن ڈھنڈورا زیادہ پیٹا-

    باغی ٹی وی: وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے ملاقات کی ارباب غلام رحیم نے ملاقات کے دوران عوام دوست بجٹ پروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکومبارکباد دی-

    اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ ہم نے مختصرمدت میں جوکام کیےسابق حکومتیں 70 سال میں نہ کرسکیں ہم بولتےکم اورکام زیادہ کرتےہیں جبکہ سابق حکمرانوں نے کام کم کیا لیکن ڈھنڈورا زیادہ پیٹا-

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے اداروں کو سیاسی مداخلت کے ذریعے تباہ کیا ،حکومت نے اداروں کو خود مختار بنایا اور میرٹ پر تعیناتیاں کی ہیں پنجاب میں ذاتی پسند و نا پسند کے کلچر کو ختم کر کے میرٹ کو فروغ دیا –

    عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں نئے مالی سال کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے ترقی کے سفر میں دیگر صوبوں کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے-

  • گیس کا بحران شدید ،پنجاب اور کے پی میں بھی سی این جی اور گیس کی سپلائی معطل

    گیس کا بحران شدید ،پنجاب اور کے پی میں بھی سی این جی اور گیس کی سپلائی معطل

    گیس بحران شدید ہونے کے باعث سندھ کے بعد آج سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سی این جی اور صنعتی شعبے کو گیس کی سپلائی معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سوئی ناردرن نے نان ایکسپورٹ انڈسٹری، سیمنٹ سیکٹر اور سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    دوسری جانب سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی مزید چھ دن کے لیے بند کردی گئی۔ 22 جون سے بند اسٹیشنز اب 9 جولائی تک بند رہیں گے۔

    واضح رہے کہ کراچی سمیت سند ھ بھر میں گیس کا بحران ،صنعتوں کونقصان کاسامنا ہے سی این جی آر ایل این جی اسٹیشنز اور صنعتوں کوگیس کی فراہمی معطل ہے محکمہ سوئی کا کہنا ہے کہ صنعتوں کو گیس کی فراہمی غیرمعینہ مدت کیلئےملتوی ہے –

    دوسری جانب صنعتکارو ں کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹ انڈسٹری کوبھی گیس فراہم نہیں کی جارہی،آرڈرمنسوخ ہونےسےایکسپورٹ میں کمی ہوسکتی ہے-

    نواز شریف کے لگائے ہوئے بجلی گھرسب سے سستی بجلی پیدا کررہے ہیں مفتاح اسماعیل

  • آٹھ سیٹوں سے حکومت بنائیں گے فیاض الحسن

    آٹھ سیٹوں سے حکومت بنائیں گے فیاض الحسن

    وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بلاول زرداری گلگت بلتستان کے بعد اب کشمیر انتخابات میں ہارنے کی تیاریاں کر رہے ہیں، ایک دفعہ پھر سے بلاول زرداری نے ہارنے سے پہلے ہی دھاندلی کا شور مچانا شروع کر دیا ہے، 45 سیٹوں پر 8 امیدوار کھڑے کر کے پیپلز پارٹی جیتنے کے سہانے خواب سجا رہی ہے، وزیراعظم عمران خان نے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر میں ایک نئی روح پھونکی ہے، بینظیر بھٹو کے دور حکومت میں راجیو گاندھی کا 1989 کا دورہ پاکستان سب کو یاد ہے۔ اس وقت راجیو گاندھی کو خوش کرنے کے لیے کشمیر کے بورڈز اتروا لیے گئے تھے۔ وزیراعظم عمران خان ڈنکے کی چوٹ پر بغیر کسی مصلحت کے کشمیر کی بات کرتے ہیں۔ گلگت بلتستان کی طرح آزاد کشمیر انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی کو منہ کی کھانی پڑے گی.

  • آرچری کے مقابلوں کی  تاریخ کا اعلان کردیا گیا

    آرچری کے مقابلوں کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

    ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے سپورٹس بورڈ پنجاب آرچری اکیڈمی کا دورہ کیا ہے، ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی نے سپورٹس بورڈ پنجاب آرچری اکیڈمی کے امور بارے بریفنگ دی گئی، اکیڈمی میں کھلاڑیوں کا پریکٹس میچ بھی دیکھا، مسائل سُنے اور موقع پر احکامات جاری کِے، انہوں نے خود بھی تیر اندازی کر کے اپنی مہارت دکھائی ہے،اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 اور 10 جولائی کو بھوربن میں آرچری چیمپئن شپ کروا رہے ہیں، مختلف شہروں میں آرچری سنٹرز بنائیں جائیں گے، سپورٹس بورڈ تیراندازی کے فروغ کیلئے کام کررہا ہے.
    سپورٹس بورڈ پنجاب آرچری اکیڈمی میں کوچ تیمور اور ٹرینر دانش عباس نے ڈی جی سپورٹس پنجاب کو ٹیکنیکل معاملات پر بریفنگ دی گئی.

  • بیگم صفدر اعوان کا فیٹف پر تنقید کرنا شرمناک بیان قرار فیاض الحسن چوہان

    بیگم صفدر اعوان کا فیٹف پر تنقید کرنا شرمناک بیان قرار فیاض الحسن چوہان

    وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے فیٹف گرے لسٹ سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ 27 میں سے 26 شرائط پوری کرنے کے باوجود پاکستان کو فیٹف گرے لسٹ پر رکھنا حیرت انگیز بات ہے، اس سے بھی زیادہ شرمناک بات بیگم صفدر اعوان کا اس پر تنقید کرنا ہے، فیٹف کی پوری نہ ہونے والی واحد شرط منی لانڈرنگ اور اس سے جڑے قوانین سے متعلق ہے، آل شریف کی لازوال، بے مثال اور تابناک کرپشن اور منی لانڈرنگ نے پاکستان کو اس نہج پہ پہنچایا ہے، گزشتہ دس سال میں آل شریف و زرداری کے معاشی جرائم اور کوتاہیاں پاکستان کو لے ڈوبی ہیں، اپنے کالے دھن کو بچانے کے لیے دونوں گزشتہ جماعتوں نے منی لانڈرنگ قوانین نہ بنائے گئے، ملک کو دیمک کی طرح چاٹنے والوں سے آج ہماری معاشی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے، آل شریف و زرداری کے خلاف کرپشن کیسز کو اب ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، دنیا کو دیکھنا ہوگا کہ فیٹف صرف معاشی واچ ڈاگ ہے یا اس کے پیچھے کوئی اور مقصد ہے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں معاشی اور انتظامی ترقی کا سفر جاری رہے گا.

  • پنجاب میں مزید 109 نئے کورونا کیسز رپورٹ

    پنجاب میں مزید 109 نئے کورونا کیسز رپورٹ

    محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا کے 109 نئے کیسز سامنے آئے –

    باغی ٹی وی :ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں 18ہزار 542کوروناٹیسٹ کیے گئے، کورونا سے مزید 13 افراد جاں بحق ہوئ ،مجموعی تعداد 10ہزار713ہوگئی-

    محمکہ صحت کے مطابق شیخوپورہ 2،جہلم ، گجرات،لودھراں ، سیالکوٹ ، میانوالی اور وہاڑی میں کورونا کا 1، 1 کیس رپورٹ ہوا-

    خانیوال 3،خوشاب 3،بہاولنگر میں 2، بہاولپور 2 اور منڈی بہاوالدین میں 2 کیسزرپورٹ، ملتان 5،رحیم یار خان 4، گوجرانولہ میں کورونا کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں-

    لاہور 48،راولپنڈی 14،ڈیرہ غازی خان 7،اور فیصل آباد میں کوروناکے6کیسزرپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران لاہور میں کورونا سے 4افرادجاں بحق ہوئے-

    ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.99 فی صد

  • پنجاب کا بجٹ منظور ہونے پر فردوس عاشق کی عوام کو مبارکباد

    پنجاب کا بجٹ منظور ہونے پر فردوس عاشق کی عوام کو مبارکباد

    منتخب نمائندوں کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو مبارکباد-

    باغی ٹی وی: معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے بجٹ منظور ہونے پر عوام کو مبارکباد دی اور کہا کہ معاشی ٹیم نے انتھک محنت سے پنجاب کے عوام کیلئے بہترین بجٹ پیش کیا-

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب کا بجٹ غریب، مزدور، کسان، تاجر، صنعتکار سمیت ہر طبقے کیلئے ریلیف پیکج ہے-پی ٹی آئی اراکین اسمبلی اور اتحادی بجٹ منظوری پر مبارکباد کے مستحق ہیں-

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب کا بجٹ وزیراعظم کے یکساں ترقی کے ویژن کی عکاسی کرتا ہے ، تاریخی ترقیاتی پیکج سے پنجاب بھر میں پائیدار ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا-

    سیاست کو کرپشن سے آلودہ کرنے والے آج در بدر پھر رہے ہیں عثمان بزدار 

  • ملک میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کی صورتحال

    ملک میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کی صورتحال

    ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، پنجاب،گلگت بلتستان اورآزادکشمیر میں بارش کا امکان ہے ،اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا ،آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش متوقع-

    بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا جبکہ موسٰی خیل ،بارکھان ، ژوب اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا امکان ہے-

    خطۂ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین اورحافظ آباد میں بارش متوقع ،گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، ساہیوال ،سرگودھا اورمیانوالی میں بارش کا امکان ہے-

    سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اورخشک رہے گا،خوشاب ، بھکر، لیہ ،ڈی جی خان اورملتان میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہو گی دوسری جانب کراچی میں صبح اوررات کے اوقات میں بونداباندی کاامکان ہے-

    آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ،دیر،مالاکنڈ، سوات، کوہستان، بونیر،شانگلہ، مانسہرہ ،ایبٹ آباد اورہری پور میں بارش کا امکان ہے جبکہ مردان ،پشاور،کوہاٹ، بنوں، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان اورکرم میں بارش متوقع ہو گی-

  • مسلح افواج علاقائی سالمیت اورقومی خودمختاری کےدفاع کیلئےہمہ وقت تیارہیں   سربراہ پاک فضائیہ

    مسلح افواج علاقائی سالمیت اورقومی خودمختاری کےدفاع کیلئےہمہ وقت تیارہیں سربراہ پاک فضائیہ

    سربراہ پاک فضائیہ کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد کا دورہ کیا اور کورس کے شرکاء سے خطاب کیا۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مابق حاضرین سے خطاب کے دوران ائیر چیف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں فراہم کردہ تعلیم و تربیت کے معیار کو سراہا۔

    سلامتی کے موجودہ چیلنجز اور تکنیکی جدت پر بات کرتے ہوئے ایئر چیف نے پاکستانی مسلح افواج کی جنگی صلاحیتوں پراعتماد کا اظہار کیا۔

    انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری مسلح افواج علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

    سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ پاک فضائیہ ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت اور مذموم ارادے کا بروقت جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

    بعد ازاں، سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو نے کورس کے شرکاء سے تبادلہ خیال بھی کیا۔