Baaghi TV

Category: پنجاب

  • لاہورجوہر ٹاؤن دھماکہ: 4 زخمیوں کی حالت مزید تشویشناک ہے    جناح  اسپتال انتظامیہ

    لاہورجوہر ٹاؤن دھماکہ: 4 زخمیوں کی حالت مزید تشویشناک ہے جناح اسپتال انتظامیہ

    لاہور: جناح ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق 4 زخمیوں کی حالت مزید تشویشناک ہے –

    باغی ٹی وی : جناح ہسپتال انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روزجوہر ٹاوَن دھماکہ،جناح اسپتال میں 24 زخمی لائے گئے تھے دھماکے میں 3 زخمی جاں بحق ہوگئے تھے-

    ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 10 زخمیوں کو ڈسچارج کردیا گیا تھا ، 11 زیر علاج ہیں جبکہ 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے-

    واضح رہے کہ جوہر ٹاؤن میں دھماکے کے نتیجے میں 23 جون کو دن ساڑھے 11 بجے ہونے والے دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 24 افراد زخمی ہوگئے تھے، زخمیوں میں خواتین سمیت دو بچے بھی شامل ہیں اسی علاقے میں جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کی رہائش گاہ بھی قائم ہے اور حملے کی جگہ سے صرف چند قدم کے فاصلے پر ہے۔

    دوسری جانب جوہر ٹاؤن دھماکے کی ابتدائی رپورٹ بھی تیار کرلی گئی ہے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکے میں 10 سے 15 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال ہوا۔ دھماکا خیز مواد غیر ملکی ساختہ کا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق دھماکا خیز مواد گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کی جگہ 3 فٹ گہرا اور 8 فٹ چوڑا گڑھا پڑا۔ جب کہ استعمال ہونے والی ڈیوائس پلانٹ کرنے سے پہلے علاقے کی ریکی بھی کی گئی تھی۔حملہ آوروں اور سہولت کاروں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے علاقے کی جيو فينسنگ شروع کر دی گئی ہے۔

    جوہر ٹاوَن دھماکے میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

    بالآخرلاہور جوہرٹاون دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا:تین دہشت گرد نامزد

     

  • جوہر ٹاوَن دھماکے میں ملوث  عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

    جوہر ٹاوَن دھماکے میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جوہر ٹاوَن دھماکے میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں-

    باغی ٹی وی : وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بزدلانہ کارروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائےکم ہے،جاں بحق افرادکےاہلخانہ کےغم میں برابرکےشریک ہیں-

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ واقعےکےذمہ دارقانون کی گرفت سےنہیں بچ پائیں گے،دہشت گردوں کوامن وامان خراب نہیں کرنےدیں گے-

    واضح رہے کہ جوہر ٹاؤن میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 24 افراد زخمی ہوگئے تھے، زخمیوں میں خواتین سمیت دو بچے بھی شامل ہیں۔

    دوسری جانب دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا۔ گاڑی چوری کی تھی، مالک کو حراست میں لے لیاگیا ہے جبکہ سکیورٹی اداروں نے جوہر ٹاؤن بم دھماکے میں ملوث سہولت کاروں کی تلاش شروع کردی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جوہرٹاؤن بم دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کا اصل مالک حراست میں لے لیاہے۔

    دھماے میں استعمال گاڑی چوری کی ہے، گاڑی اوپن لیٹر پر چلائی جارہی تھی، کالے رنگ کی گاڑی 2010 ماڈل ٹیوٹا کرولا ہےایکسائز ذرائع کے مطابق گاڑی حافظ آباد کے رہائشی نے دو سال پہلے فروخت کی تھی، گاڑی گوجرانوالہ میں ایک شخص نے اپنے لیٹر پر فروخت کی تھی، تحقیقاتی اداروں نے گاڑی کے انجن کا کچھ حصہ قبضے میں لے لیا۔

    بارود سے بھری گاڑی ناکوں سے ہوکر جائے وقوعہ پر پہنچی، گاڑی کے اصل مالک کا تعلق حافظ آباد سے ہے، گاڑی کے اصل مالک کو حراست میں لے لیا گیا قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پبلک مقامات پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ دھماکے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں دیسی ساختہ20سے 25 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا جسے گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔

  • بریکنگ :لاہورمینار پاکستان کے قریب میٹرو بس میں آگ لگ گئی

    بریکنگ :لاہورمینار پاکستان کے قریب میٹرو بس میں آگ لگ گئی

    لاہور: مینار پاکستان کے قریب میٹرو بس میں آگ لگ گئی،تاہم آگ پر قابوپالیاگیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مینار پاکستان کے قریب میٹر بس میں آگ لگ گئی ،آگ لگنے پر ڈرائیور نے چھلانگ لگا کر جان بچائی-

    ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا-

  • ملتان: اے ٹی ایم سے لاکھوں روپے چوری کرنے والے گروہ کا ملزم گرفتار

    ملتان: اے ٹی ایم سے لاکھوں روپے چوری کرنے والے گروہ کا ملزم گرفتار

    ملتان، اے ٹی ایم سے 50 لاکھ روپے لوٹنے والے گروہ کا ملزم گرفتار-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ملتان میں کارروائی کر کے اسکیننگ ڈیوائس کے ذریعے اے ٹی ایم سے 50 لاکھ روپے لوٹنے والے گروہ کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    گرفتار ملزم سے ڈیوائسز برآمد کرلی گئیں۔ ملزم عمران کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    دوسری جانب کوئٹہ میں سریاب کے علاقے گوہرآباد میں سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ملزم فرقہ وارانہ، لسانی ٹارگٹ کلنگ اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔

  • سیالکوٹ ضمنی الیکشن،پی ٹی آئی امیدوار کی نااہلی کے بعد کس کو ٹکٹ دلوایا جا رہا؟ کارکنان سراپا احتجاج

    سیالکوٹ ضمنی الیکشن،پی ٹی آئی امیدوار کی نااہلی کے بعد کس کو ٹکٹ دلوایا جا رہا؟ کارکنان سراپا احتجاج

    نااہلی کے بعد بریار فیملی علی سلیم بریار کے بیٹے احسن سلیم کو ٹکٹ دلوانے کے لیے سرگرم ہے اچانک احسن سلیم کا کسی بھی طرح حلقہ سے نہ تو کوئی تعلق واسطہ ہے اور نہ ہی حلقہ کی عوام بر یار فیملی کو تسلیم کر رہی ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق حلقہ میں پی ٹی آئی ورکر سراپا احتجاج ہیں اور سوشل میڈیا پر قاف لیگ کے بندے کو ٹکٹ جاری ہونے پر شدید احتجاج کر رہے ہیں

    حلقہ کی عوام سعید بھلی کے حق میں میں آواز اٹھا رہے ہیں کہ ٹکٹ پی ٹی آئی ورکر کو دیا جائے قاف لیگ کے پیرا شوٹر کا حق نہ بنتا ہے-

    احسن سلیم بریار کے کاغذات نامزدگی بھی ہائی کورٹ میں چیلنج ہو گئے ہیں کہ اس نے بار کونسل میں جھوٹا بیان حلفی داخل کیا ہے کہ وہاں کاروبار نہ کرتا ہے حالانکہ وہ تیلون اسپورٹس سمیت تین کمپنیوں کا شعر ہولڈر ہے پارٹی لیڈر شپ ہوش کے ناخن لے-

    قیصر بریار کا تمام خاندان مستقل طور پر ق لیگ کا حصہ ہے اور قیصر بریار کا بڑا بھائی قاف لیگ پنجاب کا سینئر نائب صدر(سلیم بریار) اور دوسرا بھائی عنصر بریار قاف لیگ ضلع سیالکوٹ کا صدر ہے-

    ڈاکٹر فردوس نے پارٹی لیڈرشپ کو حلقہ کے درست حالات نہ بتائے اور آخر خورشید کے کہنے پر قیصر بریار سربراہ کو ٹکٹ لے کر دیا طاہر خورشید کے تقریبا تین ماہ قبل ہی سلیم بریار سے رشتہ داری ہوئی ہے طاہر خورشید کی بیٹی کی شادی سلیم بریار کے بیٹے احسن سلیم سے ہوئی تھی جس رشتے داری کی بنا پر طاہر خورشید نے مینیج کر کے کی سربراہ کو راتوں رات پی ٹی آئی میں شامل کرکے ٹکٹ دلوایا-

    فردوس عاشق اعوان نے نے وزیر اعظم کو بتایا کہ پوری بریار فیملی سلیم بریار سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئی ہے لیکن صرف قیصر بریار نے ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے پی ٹی آئی جوائن کی قیصر بریار برطانوی شہریت کے حامل ہیں جو اس نے پارٹی لیڈر شپ سے چھپائی جس بنا پر قیصر بریار کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن مسترد کردیئے دیے

    پارٹی کا حافظ آباد جلسہ ہوا اڈا پلاٹ جلسہ ہوا ہر جلسہ میں پورے ضلع میں سبقت حاصل کی سعید بھلی کا بھائی خورشید بھٹی امریکہ میں پی ٹی آئی کا یوتھ ونگ کا صدر ہے امریکا میں کنسٹرکشن کی کمپنیاں چلاتا ہے اور نیویارک کے کامیاب بزنس مین میں ہیں چند یوم قبل حلقہ پی پی 38 چوہدری خوش اختر سبحانی ایم پی اے نون لیگ کی وفات کے بعد الیکشن کمیشن نے فوری طور پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کیا جو 28 جولائی کو ہوگا-

    سعید احمد بھلی حلقہ پی پی 38 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے لیے فیورٹ امیدوار قرار پایا جا رہا تھا تمام عوامی سروے اور سرائے سعید بھلی کے حق میں تھی اچانک ڈاکٹر فردوس اور طاہر خورشید پرنسپل سیکرٹری کو وزیراعلی پنجاب نے سیالکوٹ کی دوسری تحصیل ڈسکہ سے تعلق رکھنے والے خاندان سے قیصر بریار کو اچانک حلقہ پی پی 38 کا ٹکٹ دلوایا-

    سعید احمد بھلی حلقہ پی پی 31 سیالکوٹ : 2015 میں تاریخ کے سب سے زیادہ ووٹ لے کر ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کے سیکرٹری منتخب ہو ئے 2015 میں آزاد حیثیت میں یونین کونسل کے چیئرمین منتخب ہوئے ضلع سیالکوٹ میں 60 ہزار چیئرمین یونین کونسل منتخب ہوئے 60 میں سے 59 آزاد چئیرمین نے حکومتی جماعت”ن لیگ” میں شامل ہوئے صرف سعید احمد بھلی عمران خان کے نظریہ سے متاثر ہو کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے اور ضلع کونسل میں بطور اپوزیشن لیڈر کی نمائندگی کی –

    2018 میں الیکشن سے تقریبا 20 دن قبل ٹکٹ فائنل ہوا اور حلقہ پی پی 31 اور صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑا اور چند یوم کی کمپین کرتے ہوئے تقریبا دس ہزار ووٹ حاصل کیے 2018 کے جنرل الیکشن میں پوری قوت سے کمپین کی اور کافی کثیر سرمایہ لگایا-

    25 جولائی 2018 کا الیکشن کے ہارنے کے اگلے ہی دن حلقہ میں کمپین کا آغاز کردیا اور شب و روز حلقہ کی عوام کے ساتھ گزارے کرونا لاک ڈاؤن کے دوران ان اپنی جیب میں تقریبا تین کروڑ روپے کا راشن تقسیم کیا اور حلقہ کی عوام کی محبت وصول کی-

  • ملتان میں ویکسینیشن سینٹر پر بھگدڑ سے 2 افراد زخمی

    ملتان میں ویکسینیشن سینٹر پر بھگدڑ سے 2 افراد زخمی

    ملتان : بیرون ملک جانے والوں کے ویکسینیشن سینٹر پر بھگدڑ سے 2 افراد زخمی ہوگئے ،پولیس

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن سینٹر کا دروازہ کھلتے ہی بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے پولیس نے مزید کہا کہ ویکسین لگوانے کے لئے شہری صبح 5 بجے ہی سینٹر پہنچ جاتے ہیں-

    ترجمان ضلعی انتظامیہ ملتان نے بتایا ہے کہ کورونا ویکسین کی کھیپ ملتان پہنچ گئی ہے اور ویکسین ضلع کے 22 ویکسی نیشن سینٹر پرفراہم کر دی گئی ہے شہری آج ضلع میں قائم کسی بھی سینٹر سے کورونا ویکسینیشن کرا سکتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ضلع ملتان کو سائینو وک ویکسین کی 36 ہزار ڈوز کا اسٹاک دیا گیا ہے،کورونا ویکسین کا مزید اسٹاک 3 دن بعد ملتان پہنچے گا۔

    ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع وہاڑی اور خانیوال کو بارہ بارہ ہزار، لودھراں کو 7ہزار 200 ویکسین ڈوز دی گئی ہیں۔

    لاہور ایکسپوسمیت دیگرویکسینیشن سینٹر فعال، ایسٹرا زینیکا کے خواہشمند انتظار کریں ڈی سی ریاض مدثر

  • لاہور ایکسپوسمیت دیگرویکسینیشن سینٹر فعال، ایسٹرا زینیکا کے خواہشمند انتظار کریں      ڈی سی  ریاض مدثر

    لاہور ایکسپوسمیت دیگرویکسینیشن سینٹر فعال، ایسٹرا زینیکا کے خواہشمند انتظار کریں ڈی سی ریاض مدثر

    لاہور میں 55 سیکٹورل ویکسینیشن سینٹرز بھی مکمل طور پر فعال ، ڈی سی ریاض

    باغی ٹی وی : ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض نے اعلان کیا ہے کہ آج شہر میں تمام کورونا ویکسی نیشن سینٹرز کھلے رہیں گے، اسٹیٹک اور سیکٹورل کورونا ویکسی نیشن سینٹرز مکمل طور پر فعال ہوں گے،9 اسٹیٹک سینٹرز ایکسپو سینٹر، یوسی ایچ، پی کےایل آئی، یونائیٹڈ کرسچن اسپتال فعال رہیں گے۔

    ڈی سی لاہور کاکہنا ہے کہ پنجاب سینٹرل کالج، قذافی اسٹیڈیم ڈرائیو تھرو، ایل ڈی اے آزادی چوک کمپلیکس سینٹرز فعال رہیں گے، 55 سیکٹورل ویکسی نیشن سینٹرز بھی مکمل طور پر فعال ہوں گے اور ان تمام سینٹرز میں سائنوویک اورسائنو فام کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔

    انہوں نے کہاکہ بیرون ملک کے سفر کے لیے مطلوبہ ویکسین ابھی دستیاب نہیں ہے، ایسٹرا زینیکا ویکسین کے دستیاب ہوتے ہی لوگوں کو اطلاع کر دی جائے گی۔

    دوسری جانب کمشنر لاہور نے کہا کہ ایکسپو سینٹر لاہور میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع ہوگیا جہاں صرف سائنو ویک ویکسین لگائی جا رہی ہے ایسٹرا زینیکا لگوانے کے خواہشمند فی الحال انتظار کریں۔

    لاہور ایکسپو سینٹر کے ہال نمبر ایک اور تین میں ویکسین لگائی جارہی ہے، ویکسی نیشن کروانے آنے والوں میں بڑی تعداد ان شہریوں کی ہے جو بیرون ملک جانے کے خواہشمند ہیں۔

    میڈیا کو سینٹر کے باہر موجود شہری نے بتایا کہ سائنوویک کو بیرون ملک سفر کےلیے قبول نہیں کیا جارہا، بیرون ملک سفر کرنے کےلیے صرف مطلوبہ ویکسین لگوانا چاہتے ہیں اس صوتحال میں یورپی اور خلیجی ممالک کے سفر کے منتظر کئی افراد ویکسینیشن سینٹر سے واپس چلے گئے۔

    ملک میں آج سے ویکسینیشن کا عمل معمول کے مطابق شروع ہوگیا

  • مفتی عزیز الرحمن اسکینڈل: زانی کو سرعام لٹکاؤ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    مفتی عزیز الرحمن اسکینڈل: زانی کو سرعام لٹکاؤ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    چند روز قبل جامعہ منظور الاسلامیہ لاہور کے استاد مفتی عزیز الرحمن کی اپنے شاگرد صابر شاہ سے بدفعلی کی وڈیو منظر عام پر آئی تھی جس کے بعد عوام میں غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : لاہورمیں مفتی عزیز الرحمن کی نازیبا ویڈیو لیک ہونے پر پولیس نے بدفعلی کا شکار ہونے والے نوجوان صابر شاہ کی درخواست پر مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا تھا۔ایف آئی آرکے متن کے مطابق چند روزقبل مفتی عزیز الرحمن کی نازیبا ویڈیولیک ہونے کے بعد نوجوان صابرشاہ کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں جس پرپولیس نے مقدمہ میں بدفعلی کرنے اورجان سے مارنے کی دفعات درج کیں۔

    درخواست کے مطابق مفتی عبدالعزیزالرحمن لاہورکے نگران اورمتولی تھے، 2013 میں جامعہ منظوراسلامیہ صدرلاہورمیں طالبعلم صابر شاہ نے داخلہ لیا اورمسلسل تعلیم حاصل کرتا رہا۔ درخواست میں طالبعلم نے کہا مفتی عبدالعزیزالرحمن نے الزام عائد کیا کہ میں نے اپنی جگہ کسی دوسرے لڑکے کو امتحان کے لئے بٹھایا ہے، اپنی جگہ دوسرے لڑکے کو بٹھانے کے الزام میں مجھے 3 سال وفاق المدارس سے امتحان دینا ممنوع قراردیا۔

    ایف آئی آرمیں مزید کہا گیاکہ مفتی عبدالرحمن نے میرے ساتھ غیر اخلاقی تعلقات قائم کرکے امتحانات میں بحالی کا کہا۔ مفتی عزیز الرحمن اور ان کے بیٹے الطاف الرحمن، عتیق الرحمن، لطیف الرحمن سمیت تین افراد مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

    اور اب مفتی عزیز کو گرفار کیا جا چکا ہے-

    انویسٹی گیشن شمالی چھاؤنی پولیس نے مفتی عزیز الرحمن کو گرفتار کیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے مقدمہ درج ہونے کے بعد مفتی عزیز الرحمن لاہور سے دوسرے شہر فرار ہوگئے تھے، پولیس نے مفتی عزیز الرحمن کو میانوالی سے گرفتار کیا۔

     پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی

    مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    مذہبی رہنماوں کا ردعمل

    طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

    طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا

    تین سال سے ہر جمعہ کو مفتی عزیز الرحمان میرے ساتھ…..متاثرہ طالب علم مزید کتنی ویڈیوز سامنے لے آیا؟

    انویسٹی گیشن پولیس نے مفتی عزیز الرحمان کے دو بیٹوں کو بھی گرفتار کرلیا، جب کہ تفتیش کار مفتی عزیز کے تیسرے بیٹے لطیف الرحمان اور ان کے دوست عبداللہ کی گرفتاری کےلیے بھی چھاپے مار رہی ہے۔

    لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ ویڈیو مجبورا ہم نے دیکھی، علماء نے دیکھی، یہ ویڈیو ایسی نہیں نشہ پلا کر نہیں، حرکات و سکنات بتا رہی ہیں کہ وہ خود حرکات میں شریک ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک میں قرآن و سنت کو نافذ کیا جائے، اور سب سے پہلے مفتی عزیز الرحمان کو شرعی سزا دی جائے، انکی سزا یہ ہے کہ انہیں مینار پاکستان سے نیچے گرایا جائے-

    پاکستان کے مدارس میں زیادتی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے. ان واقعات سے مدارس کی ساکھ بری طرح سے متاثر ہوگئی ہے. ہر آنے والے دن بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافے کی وجہ سے معاشرے کا ہر فرد پریشان ہے جبکہ والدین کی جانب سے بھی کافی تشویش کا اظہات کا جا رہا ہے دوسری جانب عوام غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مفتی عزیز کوسر عام پھانسی دی ے کا مطالبہ کر رہے ہیں یہاں تک کہ #زانیکوسرعاملٹکاؤ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے-


    باغی ٹی وی کے سینئیر ایڈیٹر اور صحافی طہ منیب نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ جرم کی تشہیر کی بجائے سزا کی تشہیر جرائم کی روک تھام کا سبب بنتی ہے، اسلام بھی ہمیں اسی چیز کی رہنمائی کرتا ہے۔ سزا کی تشہیر میں مجرم کا عبرت کا نشان بننا باقیوں کی اصلاح کا باعث بنتا ہے اور اسی سے خیر و برکت بھی اترتی ہے۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ مفتی عزیز کو سرعام پھانسی دی جائے-


    https://twitter.com/Catalyst_66/status/1406516148598870017?s=20
    https://twitter.com/itsziddii2/status/1406521864420274179?s=20


    https://twitter.com/KhanNia389/status/1406530490530598916?s=20


    https://twitter.com/MuhammadZamanPK/status/1406522227449905154?s=20

     

    میں نے کوئی جبر تو نہیں کیا، مفتی عزیزالرحمان اعتراف کے بعد فرار

    مفتی ویڈیو سیکنڈل،لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے ایسی سزا تجویز کی کہ مولانا فضل الرحمان دیکھتے رہ گئے

    مفتی عزیز الرحمن کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے مفتی پوپلزئی نے حکومت سے مطالبہ کردیا

    مفتی عزیزالرحمان کے متعلق پولیس نے بڑا دعویٰ کردیا

    ویڈیو سیکنڈل، پولیس کو ملی کامیابی ۔مفتی عزیز الرحمان گرفتار

  • بحریہ نہیں سندھ بچاؤ ، لاہور میں بھی سندھیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرہ

    بحریہ نہیں سندھ بچاؤ ، لاہور میں بھی سندھیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرہ

    گزشتہ روز لاہور میں بھی سندھیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے بحریہ ٹاؤن کے خلاف احتجاج کیا گیا احتجا میں بچاؤ بچاؤ سندھ بچاؤ کے سلوگن لگائے گئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 18 جون جمعہ کو پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹو، حقوقِ خلق موومنٹ اور عورت مارچ نے بحریہ ٹاؤن کی جانب سے سندھیوں کی زمینوں پر قبضے، گجر نالہ اور اوورنگی نالہ کاروائی میں عوام کی گھروں سے بے دخلی اور ہزاروں سندھی سیاسی و سماجی کارکنان پر مقدمات کے خلاف جبکہ جانی خیل دھرنے کے لواحقین کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لئے پریس کلب لاہور کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    مظاہرے میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرے میں سندھ ایکشن کمیٹی کے وفد نے سندھ سے لاھور آ کر خصوصی شرکت کی یہ احتجاجی مظاہرہ دو گھنٹے تک جاری رہا جبکہ پریس کلب لاہور کے اطراف میں ریلی بھی نکالی گئی-

    ریلی کے دوران سندھی عوام کی زمینوں پر قبضے کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ یہ ریلی شملہ پہاڑی کے اطراف میں نکالی گئی جس میں بحریہ ٹاؤن، سندھ حکومت کی سندھی عوام کے خلاف انتقامی کاروائیوں اور سندھ میں سیاسی کارکنان کے خلاف مقدمات درج کرنے کے خلاف شدید نعرے بازی کی جاتی رہی۔

    مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سندھ میں سیاسی و سماجی کارکنان کے خلاف جاری کریک ڈاون کو فی الفور بند کیا جائے جبکہ تمام اسیر کارکنان کو رہا کیا جائے مزید یہ کہ گجر نالے اور بحریہ ٹاون قبضہ کے متاثرین کو نہ صرف ان کی زمینیں واپس کی جائیں بلکہ بحریہ ٹاون انتظامیہ اور دیگر ملوث ارکان اور اداروں کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائے۔

    ٔٔپاک سرزمین پارٹی نے بحریہ ٹاون پرپیش آنے والے واقعہ پرکس کوذمہ دارقراردیا،اہم خبرآگئی

    ریلی سے خطاب کرنے والوں میں سندھ ایکشن کمیٹی کے رہنماء اور سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے مرکزی نائب صدر جگدیش آہوجا، حقوق خلق موومنٹ کے رہنماء فاروق طارق، ثنا اللہ امان، مزمل خان، حیدر بٹ، بلال ظہور، عائشہ احمد، پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹو کے صدر محسن ابدالی اور سندھ کونسل پنجاب یونیورسٹی کے رہنماء ظفر بگٹی نے خطاب کیا۔

    فاروق طارق نے کہا پنجاب کے ترقی پسند عوام نے آج لاھور میں سندھیوں سے یک جہتی مظاہرہ کر کے پاکستان کے مظلوم عوام کے اتحاد کو فروغ دیا ہے، ہم سندھ کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے پنجاب اپنے سندھیوں بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا۔

    جگدیش آہوجا نے کہا کہ سندھی عوام کے پرامن لاکھوں کے مجمعے پر آنسو گیس کے شیل چلا کر سندھ کی بیٹیوں، قوم پرست رہنماؤں اور کارکنوں کو پیغام دیا کہ ملک ریاض اور زرداری کے خلاف مزاحمتی تحریک برداشت نہیں کی جائے گی، سندھ کے عوام نے 6 جون کو بحریہ ٹاؤن پر واضع کر دیا کہ ان کی زمینوں پر قبضے اور دہشت گردی کے سامنے سندھی قوم کبھی نہیں جھکے گی۔

    سندھ کے وسائل سے مقامی آبادی کو بے دخل کرنے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور بحریہ ٹاؤن قبضہ اس کی ایک واضح مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہروں میں شہریوں سے زمینں خالی کروا کر پراپرٹی ڈیلروں کو دی جا رہی ہیں جبکہ اندرونی علاقوں میں سندھ کی ندیوں اور پہاڑوں پر قبضہ کر کے انہیں ٹھیکے پر دیا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مصنوعی طریقہ سے پانی کا رخ تبدیل کر کے لوگوں کی زمینیں بنجر کی جا رہیں ہیں۔ ہم اس ظلم پر کسی صورت چپ نہیں بیٹھیں گے اور آخری سانس تک مزاحمت کریں گے۔ مقررین نے کہا کہ اگر زیادتیوں کا یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو ان احتجاجی مظاہروں کو ملک گیر سطح پر بھی منظم کیا جائے گا۔

    بحریہ ٹاؤن واقعے کی جوڈیشل انکوائری کرانے کیلئے درخواست دائر

    ‎پروگریسیو سٹوڈنٹس کولیکٹو کے صدر محسن ابدالی نے بحریہ ٹاون کے خلاف احتجاج کرنے والے کارکنان کے خلاف سیکیورٹی اداروں کی کاروائیوں کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام پر دوہرا ظلم جاری ہے، ایک طرف ان کو گھروں سے بے دخل کیا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب مقدمات بھی انھیں کے خلاف بنائے جا رہے ہیں۔ جو ایک انتہائی شرمناک قدم ہے۔

    انہوں نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے سیاسی کارکنان پر جاری کریک ڈاؤن نے پیپلز پارٹی کے ترقی پسند اور عوامی پارٹی ہونے کے دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے اور ثابت کر دیا ہے کہ یہ صرف ملک ریاض جیسے سرمایہ داروں کے سہولت کار ہیں۔

    ‎عورت مارچ کی ترجمان شمائلہ کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاؤن اور سندھ گورنمنٹ کے رویہ کی مزمت کرتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ رویہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ لوگوں کو ان کی زمینیں واپس کی جائیں اور تمام سیاسی کارکنان کو فی الفور رہا کیا جائے۔ سندھ سے آنے والے وفد میں سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری مختار میمن اور منیر نائچ بھی شامل تھے احتجاج میں سندھ گریجویٹس ایسوی ایشن لاھور برانچ کے کارکنان نے بھی شرکت کی۔

    احتجاج میں لاہور کی کچی آبادیوں سے بڑی تعداد میں مزدوروں اور خواتین نے شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ غریب لوگ ہر جگہ پس رہے ہیں چاہے پنجاب میں راوی ریور پروجیکٹ کے نام پر ان کا استحصال کیا جائے یا سندھ میں ترقی کے نام ہر غریبوں کے گھر مسمار کئے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دکھ سانجھے ہیں اور ہمیں مل کر اس استحصالی نظام کے خلاف لڑنا ہے۔

    واضح رہے کہ 17 جون کو بحریہ ٹاؤن واقعے پر جوڈیشل انکوائری کرانے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی تھیدرخواست عوامی تحریک کے رہنما ایڈووکیٹ سجاد چانڈیو کی جانب سے دائر کی گئی تھی لیکن عدالت نے فوری سماعت کیلئے استدعا کی درخواست مسترد کردی تھی ایڈووکیٹ سجاد چانڈیو نے الزام لگایا تھا کہ اس واقعے میں پیپلز پارٹی خود شامل ہے لوگوں کے خلاف دھڑا دھڑ مقدمات ہو رہے ہیں، پورے واقعے پر جوڈیشل انکوائری کرائی جائے-

    درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ بے گناہ لوگوں کو جس طرح گرفتار کیا جا رہا ہے یہ غیر قانونی عمل ہے-

    اس سے قبل رواں ماہ کے شروع میں بحریہ ٹاؤن کی جانب سے مبینہ طور پر مقامی گوٹھوں کو مسمار کرنے کے خلاف سندھ کی قوم پرست جماعتوں، مزدور و کسان تنظیموں اور متاثرین کی جانب سے ’غیر قانونی قبضے چھڑوانے کے لیے‘ ہونے والے احتجاج کے دوران متعدد عمارتیں اور گاڑیاں نذرِ آتش کر دی گئی تھیں۔

    سرکار کی مدعیت میں دائر ایف آئی آر میں ایس ایچ او گڈاپ پولیس سٹیشن انسپکٹر اشرف جان نے مؤقف اختیار کیا کہ سندھ کی قوم پرست جماعتوں سندھ یونائیٹڈ پارٹی، سندھ ترقی پسند پارٹی، جئے سندھ محاذ، جئے سندھ قوم پرست پارٹی، قومی عوامی تحریک و دیگر قوم پرست تنظیموں نے بحریہ ٹاؤن کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا تھا اور 6 جون کو پارٹی رہنما اور کارکن گاڑیوں میں ٹولیوں کی صورت میں بحریہ ٹاؤن کے سامنے ایم نائن پر دن ساڑھے بارہ بجے کے قریب پہنچا شروع ہوئے تھے-

    مدعی کے مطابق مقررین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور پاکستان کی سالمیت کے خلاف ’پاکستان نہ کھپے‘ کے نعرے لگوائے اور سرکاری اداروں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کیں، جو قابل گرفت جرم ہے۔

    پولیس نے ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی کی سیکشن سات، تعزیرات پاکستان کی دفعہ 123 بی (پاکستان کے قومی جھنڈے کو نذر آتش کرنا) اور کارِ سرکار میں مداخلت ڈالنے کے الزامات کے تحت یہ مقدمہ دائر کیا ہے۔

    جس کے بعد کراچی پولیس نے 80 سے زائد افراد کو گرفتار کیا تھا جن میں قوم پرست جماعتوں کے کارکن بھی تھے بعد ازاں پولیس نے انھیں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا اور عدالت نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ان کارکنوں کو پولیس کے حوالے کر دیا تھا-

    بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے بھی پولیس کے موقف سے ملتے جلتے الزامات کے تحت مقدمہ دائر کروایا گیا تھا بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے دی گئی درخواست میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ بحریہ میں بحیثیت سکیورٹی مینیجر تعینات ہیں۔ انھوں نے دعویٰ کیا تھا کہ سندھی قوم پرست جماعتوں کے احتجاج میں قادر مگسی، مشتاق سرکی، جلال محمود شاہ، صنعان قریشی، جان محمد جونیجو اور دیگر رہنما اپنے آٹھ سے دس ہزار کارکنوں کے ساتھ پہنچے اور اپنی تقاریر میں بحریہ کی زمین پر قبضہ کی دھمکیاں اور اپنے کارکنوں کو مسلسل اشتعال دلاتے رہے۔

    مدعی کے مطابق مشتعل لوگوں نے بحریہ کے مین گیٹ کے باہر کنٹینروں کی توڑ پھوڑ شروع کر دی اور خار دار تاروں کو کاٹ کر سکیورٹی سٹاف کو زد وکوب کیا اور آتش گیر مادہ پھینک کر مین گیٹ کو آگ لگا دی، اس دوران ہوائی فائرنگ کر کے دہشت پھیلائی گئی۔

    درخواست کے مطابق 400 سے 500 کے قریب لوگ اندر داخل ہو گئے جن میں قادر مگسی، مشتاق سرکی، شیر لاشاری، جان شیر جوکھیو، مراد گبول، علی حسن جوکھیو، داد کریم، گل حسن کلمتی( کراچی کی تاریخ پر کئی کتابوں کے مصنف) ،جھانزیب کلمتی، جلال محمود شاہ، ریاض چانڈیو، سجاد چانڈیو، اسلم خیرپوری، ظفر حسین، زین شاہ، صنعان قریشی، یعقوب خاصخیلی، سلام سولنگی قدوس شیخ اندر داخل ہوئے اور کمرشل ایریا میں توحید اسکوائر کے نزدیک توڑ پھوڑ کی، آتش گیر مادہ پھینک کر آگ لگا دی اور سٹور روم اور اس کے اندر موجود گاڑیوں کو کیمیکل چھڑک کر آگ لگائی۔

  • پہلی ترجیح کسان ، دوسرا ماحولیاتی آلودگی سے پاک صنعتکاری کا فروغ ہے       جمشید اقبال چیمہ

    پہلی ترجیح کسان ، دوسرا ماحولیاتی آلودگی سے پاک صنعتکاری کا فروغ ہے جمشید اقبال چیمہ

    وزیراعظم کے معاون خصوصی فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ کا پاکستان کراپ پروٹیکشن ایسوسی ایشن کے ممبران سے خطاب

    باغی ٹی وی :جمشید اقبال چیمہ نے خطاب میں کہا کہ زراعت کیلئے آئندہ مالی سال میں رواں مالی سال سے سات گنا زیادہ بجٹ رکھا گیا،
    پورے پاکستان میں کپاس کی 9 ملین گانٹھ کا ہدف ہے جسے حاصل کریں گے –

    معاون خصوصی فوڈ سکیورٹی نے کہا کہ پی سی پی اے کی تجاویز کو وزیراعظم کے سامنے پیش کروں گا، مثبت تجاویز سے استفادہ کرینگے –

    جمشید اقبال چیمہ نے کہا کی شوگر، ٹیکسٹائل، پیسٹی سائیڈ، فلور ملز، رائس ملز انڈسٹری کو پروموٹ کریں گے سابقہ دور میں کسانوں کا بری طرح استحصال کیا گیاجس سے زراعت کا نقصان ہو ا،وزیراعظم عمران خان کسانوں، یونیورسٹی پروفیسرز ، ریسرچرز سے ملاقاتیں کرینگے-

    جمشید اقبال چیمہ نے مزید کہا کہ عمران خان بھٹو جیسا نہیں جس نے ایک ہی دن میں ساری انڈسٹری کو نیشنلائز کر دیا،ہماری حکومت نے سبسڈی کے لئے 680 ارب روپے کے خطیر فنڈز مختص کئے-

    معاون خصوصی فوڈ سکیورٹی گندم ، گنے کی امدادی قیمت مقرر کی جاتی ہے ،باقی ساری فصلیں اوپن ہیں ، سابقہ دور میں گنے کی کم قیمت دے کر کسان کی جیب پر90 ارب کا ڈاکہ ڈالا گیا-

    پہلی ترجیح کسان ، دوسرا ماحولیاتی آلودگی سے پاک صنعتکاری کا فروغ ہے ،حکومت نے اس مقصد کے لئے آئندہ مالی سال میں 10ارب روپے مختص کئے ہیں،آئندہ ملک میں سولر، ہائیڈرل اور ماحول دوست انرجی پلانٹ لگائے جائیں گے-

    پہاڑوں پر 8 ارب لاگت سے زیتون کے41 لاکھ پودے لگائے ، ملک بھر میں900 اسٹورز بنا رہے ہیں جہاں کسان اپنی فصل محفوظ کر سکے گا ،پانچ ایکڑ رقبے پر 30 فیصد کسان اور باقی بغیر سود کے حکومت فنڈز دے گی-

    مشینری ورکشاپس بنائی جا رہی ہیں، فوڈ پروسیسنگ کیلئے انتظامات کئے جا رہے ہیں،کم درجہ حرارت والے علاقوں میں کسانوں کو60 ٹن سویا بین کا بیج دیا ہے ،ڈیرہ اسماعیل خان کو دالوں کی مارکیٹ بنا رہے ہیں،فاٹا میں ریسرچ سنٹرز بنا رہے ہیں،ساحل کے ساتھ فش فارمزبنائیں گے تاکہ پیداوار میں اضافہ ہو-