Baaghi TV

Category: پنجاب

  • سیالکوٹ گتہ فیکٹری میں آتشزدگی : ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی آگ لگنے کے مقام پر پہنچ گئیں

    سیالکوٹ گتہ فیکٹری میں آتشزدگی : ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی آگ لگنے کے مقام پر پہنچ گئیں

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ میں گتہ فیکتری میں لگنے والی آگ کا جائزہ لینے کے لئے پہنچ گئیں-

    باغی ٹی وی :سیالکوٹ میں گتہ بنانے والی فیکٹری میں لگی آگ پر 11 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا، آگ پر قابو پانے کے بعد متاثرہ فیکٹری میں کولنگ کا عمل جاری ہے، آگ لگنے کے باعث فیکٹری میں موجود کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

    ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ آگ بجھانے میں 4 اضلاع کی 23 فائر بریگیڈ گاڑیوں نے حصہ لیا آگ بجھانے کے آپریشن میں سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات اور نارووال کی ٹیمیں شامل تھیں۔

    متاثرہ گتہ فیکٹری میں امدادی کارروائی دیکھنے معاونِ خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی آگ لگنے کے مقام پر پہنچیں۔

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں لگی آگ کے واقعے کا تعین کیا جائے گا، واقعہ سازش ہے یا غفلت تحقیقات ہو گی اور نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔

    فردوس عاشق اعوان نے ریسکیو ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن میں حصہ لینے والے اہلکاروں کو تعریفی سرٹیفیکٹ اور انعام دیا جائے گا ۔

    واضح رہے کہ آگ لگنے کا واقع ڈسکہ روڈ پر سیالکوٹ یونیورسٹی کے قریب گتہ بنانے والی فیکٹری میں پیش آیا جہاں فیکٹری کے بیسمنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

  • پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس آجٕ ہوگا

    پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس آجٕ ہوگا

    پارلیمانی کمیٹی برائےقومی سلامتی کااجلاس آج قومی اسمبلی ہال میں ہوگا-

    باغی ٹی وی : باخبر ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائےقومی سلامتی کااجلاس آج قومی اسمبلی ہال میں ہوگا اجلاس کے لیےقومی اسمبلی ہال کوکمیٹی روم کادرجہ دےدیا گیا ہے-

    ذرائع نے بتایا کہ قومی سلامتی کونسل اجلاس کیلئےاپوزیشن اور حکومت میں معاملات طے پا گئے ہیں ،اپوزیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ غیرمنتخب نمائندےآج اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے بلکہ قومی سلامتی اجلاس میں منتخب اورمحدودنمائندےشریک ہوں گے-

    ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں افغانستان کےمعاملےپر حکومت اپوزیشن کومکمل اعتمادمیں لے گی تاہم اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نےاپوزیشن کےتمام مطالبات تسلیم کرلیے ہیں-

    اس سےقبل بتایا گیا تھا کہ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے 29 اراکین بطور کمیٹی رکن شرکت کریں گے، اجلاس یکم جولائی کو 3 بجے پارلیمانی ہاؤس میں ہوگا 16اراکین کوپارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی اجلاس میں خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے-

    اسپیکر اسد قیصر پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی اجلاس کی صدارت کریں گے ،اجلاس میں شہباز شریف، بلاول بھٹو، خواجہ آصف اور یوسف رضا گیلانی ،غفور حیدری اورمولانا اسعد محمود ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وزیر داخلہ شیخ رشید ، وزیر دفاع اور وزیر خارجہ شرکت کریں گے-

    پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوَس میں یکم جولائی کو طلب
  • پتو کی:زمین پھٹی نہ آسمان گرا، گزشتہ کئی سالوں سے حقیقی باپ 15سالہ بیٹی کوجنسی ہوس کا نشانہ بناتا رہا

    پتو کی:زمین پھٹی نہ آسمان گرا، گزشتہ کئی سالوں سے حقیقی باپ 15سالہ بیٹی کوجنسی ہوس کا نشانہ بناتا رہا

    چونیاں زمین پھٹی نہ آسمان گرا پتوکی میں حقیقی باپ گزشتہ کئی سال سے اپنی 15 سالہ سگی بیٹی کو تشدد اور جنسی حوس کا نشانہ بناتا رہا کئی سال سے جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی بچی کو تھانہ سٹی پولیس نے بازیاب کرالیا اور شیطان صفت باپ کو حراست میں لے لیا ۔

    باغی ٹی وی : چونیاں کے نواح شیطان صفت باپ کے ہاتھوں تشدد اورجنسی زیادتی کا شکار ہونے والی بیٹی نے اپنی پھوپھی کی بیٹی کو احوال بتایا جس پر اس نےفوری پرائم منسٹر پورٹل اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ہیلپ لائن پر مدد کی کال کی ائلڈ پروٹیکشن آفیسر عدنان اور ایس ایچ او تھانہ سٹی پتوکی محمد اعظم نے مشترکہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے والد کو گرفتار کرلیا-

    ملزم کی سگی بیٹی عائشہ کے مطابق اس کے باپ خرم شہزاد نے 6 شادیاں کر رکھی ہیں اور اپنی 5 بیویوں کو پہلے طلاق دے چکا ہے اس کی ایک اور 8 سالہ سوتیلی بہن حفصہ بھی ہے جو اس کے ساتھ رہتی ہے جس کی ماں کو بھی میرے والد نے طلاق دے رکھی ہے جس سے ان کا والد زیادتی کرنے کی نیت رکھتا ہے-

    عائشہ نے اپنے والد ملزم خرم شہزاد کے خلاف کاروائی کے لیے تحریری درخواست تھانہ سٹی میں دے دی ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد اعظم نے کہا معاملے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں تمام حقائق جاننے کے بعد سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • پنجاب میں کورونا کے 136 نئے کیسز رپورٹ

    پنجاب میں کورونا کے 136 نئے کیسز رپورٹ

    ترجمان محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں کورونا کے 136 نئے کیسز رپورٹ ہوئے-

    باغی ٹی وی : ترجمان محکمی صحت کے مطابق پنجاب میں کورونا سے 11 اموات ہوئیں ،مجمو عی تعداد 10ہزار740ہوگئی،گزشتہ 24گھنٹے کےدوران لاہور میں کورونا سے ایک شخص جاں بحق ہوا-

    ترجمان محکمہ صحت کے مطابق لاہور 68،وہاڑی میں 12، راولپنڈی میں 11،ملتان میں 9 کیسز رپورٹ ہوئے مظفرگڑھ میں 6 اور رحیم یار خان میں کورونا کے 5 کیسز رپورٹ ہوئے-

    فیصل آباد، گجرانوالہ، خانیوال اور سیالکوٹ میں 4 چار کیسز ،ڈیرہ غازی خان اور حافظ آباد میں کورونا کے2،2 کیسز سامنے آئے-

    بہاولپور، بہاولنگر، چکوال، میانوالی اور شیخوپورہ میں کورونا کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا-

  • ہم بولتےکم اورکام زیادہ کرتےہیں         وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    ہم بولتےکم اورکام زیادہ کرتےہیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہم بولتےکم اورکام زیادہ کرتے ہیں جبکہ سابق حکمرانوں نے کام کم کیا لیکن ڈھنڈورا زیادہ پیٹا-

    باغی ٹی وی: وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے ملاقات کی ارباب غلام رحیم نے ملاقات کے دوران عوام دوست بجٹ پروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکومبارکباد دی-

    اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ ہم نے مختصرمدت میں جوکام کیےسابق حکومتیں 70 سال میں نہ کرسکیں ہم بولتےکم اورکام زیادہ کرتےہیں جبکہ سابق حکمرانوں نے کام کم کیا لیکن ڈھنڈورا زیادہ پیٹا-

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے اداروں کو سیاسی مداخلت کے ذریعے تباہ کیا ،حکومت نے اداروں کو خود مختار بنایا اور میرٹ پر تعیناتیاں کی ہیں پنجاب میں ذاتی پسند و نا پسند کے کلچر کو ختم کر کے میرٹ کو فروغ دیا –

    عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں نئے مالی سال کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے ترقی کے سفر میں دیگر صوبوں کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے-

  • گیس کا بحران شدید ،پنجاب اور کے پی میں بھی سی این جی اور گیس کی سپلائی معطل

    گیس کا بحران شدید ،پنجاب اور کے پی میں بھی سی این جی اور گیس کی سپلائی معطل

    گیس بحران شدید ہونے کے باعث سندھ کے بعد آج سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سی این جی اور صنعتی شعبے کو گیس کی سپلائی معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سوئی ناردرن نے نان ایکسپورٹ انڈسٹری، سیمنٹ سیکٹر اور سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    دوسری جانب سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی مزید چھ دن کے لیے بند کردی گئی۔ 22 جون سے بند اسٹیشنز اب 9 جولائی تک بند رہیں گے۔

    واضح رہے کہ کراچی سمیت سند ھ بھر میں گیس کا بحران ،صنعتوں کونقصان کاسامنا ہے سی این جی آر ایل این جی اسٹیشنز اور صنعتوں کوگیس کی فراہمی معطل ہے محکمہ سوئی کا کہنا ہے کہ صنعتوں کو گیس کی فراہمی غیرمعینہ مدت کیلئےملتوی ہے –

    دوسری جانب صنعتکارو ں کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹ انڈسٹری کوبھی گیس فراہم نہیں کی جارہی،آرڈرمنسوخ ہونےسےایکسپورٹ میں کمی ہوسکتی ہے-

    نواز شریف کے لگائے ہوئے بجلی گھرسب سے سستی بجلی پیدا کررہے ہیں مفتاح اسماعیل

  • آٹھ سیٹوں سے حکومت بنائیں گے فیاض الحسن

    آٹھ سیٹوں سے حکومت بنائیں گے فیاض الحسن

    وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بلاول زرداری گلگت بلتستان کے بعد اب کشمیر انتخابات میں ہارنے کی تیاریاں کر رہے ہیں، ایک دفعہ پھر سے بلاول زرداری نے ہارنے سے پہلے ہی دھاندلی کا شور مچانا شروع کر دیا ہے، 45 سیٹوں پر 8 امیدوار کھڑے کر کے پیپلز پارٹی جیتنے کے سہانے خواب سجا رہی ہے، وزیراعظم عمران خان نے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر میں ایک نئی روح پھونکی ہے، بینظیر بھٹو کے دور حکومت میں راجیو گاندھی کا 1989 کا دورہ پاکستان سب کو یاد ہے۔ اس وقت راجیو گاندھی کو خوش کرنے کے لیے کشمیر کے بورڈز اتروا لیے گئے تھے۔ وزیراعظم عمران خان ڈنکے کی چوٹ پر بغیر کسی مصلحت کے کشمیر کی بات کرتے ہیں۔ گلگت بلتستان کی طرح آزاد کشمیر انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی کو منہ کی کھانی پڑے گی.

  • آرچری کے مقابلوں کی  تاریخ کا اعلان کردیا گیا

    آرچری کے مقابلوں کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

    ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے سپورٹس بورڈ پنجاب آرچری اکیڈمی کا دورہ کیا ہے، ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی نے سپورٹس بورڈ پنجاب آرچری اکیڈمی کے امور بارے بریفنگ دی گئی، اکیڈمی میں کھلاڑیوں کا پریکٹس میچ بھی دیکھا، مسائل سُنے اور موقع پر احکامات جاری کِے، انہوں نے خود بھی تیر اندازی کر کے اپنی مہارت دکھائی ہے،اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 اور 10 جولائی کو بھوربن میں آرچری چیمپئن شپ کروا رہے ہیں، مختلف شہروں میں آرچری سنٹرز بنائیں جائیں گے، سپورٹس بورڈ تیراندازی کے فروغ کیلئے کام کررہا ہے.
    سپورٹس بورڈ پنجاب آرچری اکیڈمی میں کوچ تیمور اور ٹرینر دانش عباس نے ڈی جی سپورٹس پنجاب کو ٹیکنیکل معاملات پر بریفنگ دی گئی.

  • بیگم صفدر اعوان کا فیٹف پر تنقید کرنا شرمناک بیان قرار فیاض الحسن چوہان

    بیگم صفدر اعوان کا فیٹف پر تنقید کرنا شرمناک بیان قرار فیاض الحسن چوہان

    وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے فیٹف گرے لسٹ سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ 27 میں سے 26 شرائط پوری کرنے کے باوجود پاکستان کو فیٹف گرے لسٹ پر رکھنا حیرت انگیز بات ہے، اس سے بھی زیادہ شرمناک بات بیگم صفدر اعوان کا اس پر تنقید کرنا ہے، فیٹف کی پوری نہ ہونے والی واحد شرط منی لانڈرنگ اور اس سے جڑے قوانین سے متعلق ہے، آل شریف کی لازوال، بے مثال اور تابناک کرپشن اور منی لانڈرنگ نے پاکستان کو اس نہج پہ پہنچایا ہے، گزشتہ دس سال میں آل شریف و زرداری کے معاشی جرائم اور کوتاہیاں پاکستان کو لے ڈوبی ہیں، اپنے کالے دھن کو بچانے کے لیے دونوں گزشتہ جماعتوں نے منی لانڈرنگ قوانین نہ بنائے گئے، ملک کو دیمک کی طرح چاٹنے والوں سے آج ہماری معاشی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے، آل شریف و زرداری کے خلاف کرپشن کیسز کو اب ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، دنیا کو دیکھنا ہوگا کہ فیٹف صرف معاشی واچ ڈاگ ہے یا اس کے پیچھے کوئی اور مقصد ہے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں معاشی اور انتظامی ترقی کا سفر جاری رہے گا.

  • پنجاب میں مزید 109 نئے کورونا کیسز رپورٹ

    پنجاب میں مزید 109 نئے کورونا کیسز رپورٹ

    محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا کے 109 نئے کیسز سامنے آئے –

    باغی ٹی وی :ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں 18ہزار 542کوروناٹیسٹ کیے گئے، کورونا سے مزید 13 افراد جاں بحق ہوئ ،مجموعی تعداد 10ہزار713ہوگئی-

    محمکہ صحت کے مطابق شیخوپورہ 2،جہلم ، گجرات،لودھراں ، سیالکوٹ ، میانوالی اور وہاڑی میں کورونا کا 1، 1 کیس رپورٹ ہوا-

    خانیوال 3،خوشاب 3،بہاولنگر میں 2، بہاولپور 2 اور منڈی بہاوالدین میں 2 کیسزرپورٹ، ملتان 5،رحیم یار خان 4، گوجرانولہ میں کورونا کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں-

    لاہور 48،راولپنڈی 14،ڈیرہ غازی خان 7،اور فیصل آباد میں کوروناکے6کیسزرپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران لاہور میں کورونا سے 4افرادجاں بحق ہوئے-

    ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.99 فی صد