Baaghi TV

Category: پنجاب

  • اسپیکر پنجاب اسمبلی سے اہم وزیر کی ملاقات، اعتماد کا ووٹ دیں گے یا نہیں فیصلہ سنا دیا

    اسپیکر پنجاب اسمبلی سے اہم وزیر کی ملاقات، اعتماد کا ووٹ دیں گے یا نہیں فیصلہ سنا دیا

    اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز علی حیدر زیدی کی ملاقات ہوئی ، اس موقع پر صوبائی وزیر یاور بخاری اور حامد زمان بھی موجود تھے ، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

    وزیراعظم عمران خان کے اعتماد کے ووٹ اور پنجاب میں بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ حکومت کے اتحادی ہونے کے ناطے ہم حکومت کو سپورٹ کر رہے ہیں: وزیراعظم عمران خان نے بیان دیا کہ چودھری برادران کے لیے دل میں بہت احترام ہے،

    حکومتی اتحادیوں نے وزیراعظم عمران خان کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے، اتحادیوں نے یقین دہانی کروائی کہ وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دیں گے، عمران خان نے کہا کہ اتحادی جماعتیں حکومت کا حصہ ہیں، تمام تحفظات دور کروں گا . تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اور حکومتی اتحادیوں کا اجلاس ہوا، جس میں سینیٹ الیکشن میں شکست اور اعتماد کا ووٹ لینے سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی .

    وزیراعظم سے مسلم لیگ ق اور ایم کیوایم کے وفد نے بھی ملاقات کی . ایم کیوایم کے وفد نے یقین دہانی کروائی کہ اتحادی تھے اور رہیں گے، حکومتی اتحاد کا حصہ ہیں ہر صورت وزیر اعظم کا ساتھ دیں گے،یقین ہے عمران خان خود کرپشن کرتے ہیں اور نہ ہی اس کو پسند کرتے ہیں، ہماری کوئی ڈیمانڈ نہیں ، کراچی اور سندھ سے متعلق ہر مشاورت میں شامل کیا جائے. اسی طرح مسلم لیگ ق کے وفد سے گفتگو میں وزیر اعظم نے کہا کہ اتحادیوں سے کیے تمام وعدے پورے کریں گے. ق لیگی وفد نے کہا کہ حفیظ شیخ کو ووٹ دیا وزیراعظم کو بھی ووٹ دیں گے. دوسری جانب نیوزایجنسی کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں دوسری بار کوئی وزیر اعظم ایوان سے اعتماد کا ووٹ لے رہا ہے،

  • صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے وزیر اعظم کے اعلان پر کیا کہہ دیا

    صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے وزیر اعظم کے اعلان پر کیا کہہ دیا

    وزیراعظم عمران خان کا پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان اعلیٰ پارلیمانی اقدار کا مظہر ہے، ایسا فیصلہ وزیراعظم عمران خان جیسا جرات مند،بے باک اور جمہوریت پسند قائد ہی کرسکتا تھا، انہوں نے کہا کہاپوزیشن کا “ووٹ کو عزت دو” سے “نوٹ کو عزت دو” تک کا شرمناک سفر پورا ہوااپوزیشن نے اپنے کالے دھن سے اربوں روپے لگاکر بھی اپنا منہ کالا کرلیا ہے،نوٹوں کے ڈھیر سے محض 2سیٹیں زیادہ جیت کر اپوزیشن کوئی انقلاب نہیں لے آئی، پی ڈی ایم نے ملکی سیاسی اور جمہوری تاریخ میں ہمیشہ کیلیے اپنے نام اور کردار کو آلودہ کرلیا,

    زیراعظم عمران خان کا ہفتےکو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا امکان ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لیے سمری آج ایوان صدر بھیجی جائے گی، پارٹی سے سینٹ انتخابات میں غداری کرنے والوں کی شدید الفاظ مذمت بھی کی اورپارٹی چیئرمین وزیراعظم عمران خان کا اسمبلی سے اعتماد کاووٹ لینے کے لیئے آراکین قومی اسمبلی خیبر پختون خواہ نے وزیر اعظم عمران خان پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہوئے ہر ممکن کوشش بروئےکار لانےکا بھی اعادہ کیا.

  • وزیر اعظم مستعفی ہوں ، حنا پرویز بٹ نے  قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی

    وزیر اعظم مستعفی ہوں ، حنا پرویز بٹ نے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی

    وزیراعظم عمران خان کے فوری مستعفی ہونے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ، قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ وزیراعظم عوام کے بعد پارلیمنٹ میں بھی اپنا اعتماد کھو چکے ہیں،

    پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کے امیدوار یوسف رضاگیلانی کی جیت اس کا واضع ثبوت ہے، وزیر اعظم عمران خان ملک کا نظام چلانے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں، لہذا وزیراعظم عمران خان اب ملک چلانے کے اہل نہیں رہے ان کو فوری وزارت عظمیٰ سے الگ ہو جانا چاہیے:قرارداد میں مطالبہ کیا گیا

  • پے در پے وارداتوں کا سلسلہ جاری ، ڈاکو بے لگام ہو گئے

    پے در پے وارداتوں کا سلسلہ جاری ، ڈاکو بے لگام ہو گئے

    وہاڑی شہر اور گردونواح میں ڈاکو بے لگام ہوگئے درجن بھر ڈاکووں کا علی الصبح سبزی منڈی میں دھاوا،گن پوائنٹ پر20لاکھ لوٹ کر فرار،آڑھتیوں نے2ڈاکو پکڑ کر پولیس کے حوالہ کردیئے بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں پر سبزی منڈی تاجروں کا احتجاج اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ

    وہاڑی شہر اور گردونواح میں پے درپے ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے صبح سویرے درجن بھر مسلح ڈاکووں کا سبزی و فروٹ منڈی میں دھاوا صدر انجمن آڑھتیان چوہدری عباس علی کی دوکان سے گن پوائنٹ پر بیس لاکھ سے زائد رقم لوٹ لی مزاحمت پر صدر سبزی منڈی پر تشدد کیا سبزی منڈی کے آڑھتیوں نے دو ڈاکو پکڑ کر پولیس کے حوالہ کردیئے جبکہ بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف سبزی منڈی کے آڑھتیوں نے احتجاج کرتے ہوئے مین ملتان روڈ بلاک کردیا جس سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں اور ٹریفک کی روانی مکمل طور پر بند ہوگئی

    مظاہرین نے روڈ پر آگ لگاکر مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی مظاہرین کی قیادت کرتے ہوئے صدر چوہدری عباس کا کہنا تھا کہ دیگر ڈاکووں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھیں گے ڈی پی او زاہد نواز مروت نے انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی تو مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے

  • فرانسیسی سفیر کو کیوں نہیں نکالا ، صوبائی وزیر کو پسرور میں گھیر لیا

    فرانسیسی سفیر کو کیوں نہیں نکالا ، صوبائی وزیر کو پسرور میں گھیر لیا

    پسرور صوبائی وزیرجیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا پسرور کا دورہ صوبائی وزیرجیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کاحضرت علی کرم اللہ وجہہ کی ولادت کے سلسلہ میں منعقدہ اتحاد امت بین المذاہب کی تقریب سے خطاب

    پسرور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عالمی فورم کے اندر جس طرح ناموس رسالت کی جنگ لڑی ہے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی ختم نبوت پر ہماری جان بھی قربان ہے فیاض الحسن صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان حضرت علی کی ولادت باسعادت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضرت علی کو نہ ماننے والا مسلمان نہیں ہوسکتا میں نے اپنی پانچ بچیوں کے نام حضرت علی اور حضرت فاطمہ الزہرہ کی نسبت سے رکھے ہیں غیر ملکی طاقتیں پاکستان کے خلاف شازشوں میں مصروف ہیں انڈیا کی ایجنسی را اور موساد پاکستان میں افراء تفری پھلا کر پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں

    محرم الحرام سے پہلے موساد کا ایجنٹ اہلبیت کے نام سے سوشل میڈیا کے اکاونٹ بنائے گا اور صحابہ اکرام کے خلاف بغض اپلوڈ کرے گا دوسرا موساد اور را کا ایجنٹ صحابہ کرام کے نام سے اکاونٹ بنائے گا ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرتے ہوئے ان سازشوں کا جواب دینا ہوگا پاکستان اسلام کے نام پر 27 رمضان المبارک کو وجود میں آیا اس لیے پاکستان کی سالمیت کو کوئی بھی مائی کا لال کسی طرح کا نقصان نہیں پہنچا سکتا بیرونی ممالک جن سازشوں میں مصروف ہیں وزیر اعظم پاکستان عمران خاں اس کا عالمی فورم میں بھر پور جواب دے رہے ہیں فرانس کی جانب سے حضور پاک کی شان میں جو گستاخانہ خاکے شائع کیے گیے اس پر ترکی کے صدر طیب اردگان کے بعد جس شخص نے اس کی سب سے زیادہ مزمت کی وہ وزیر اعظم پاکستان عمران خاں ہی ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان جس بہادری سے بیرونی طاقتوں کی شازشوں کا مقابلہ کر رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی

    اس موقع پر ایک نوجوان نے فیاض الحسن چوہان سے واپس جاتے ہوئے سوال کیا کہ آپ کی حکومت وعدوں کے باوجود بھی فرانس کے سفیر کو ملک بدر نہیں کرسکی آپ کون سے اسلام کی بات کر رہے ہیں اس پر صوبائی وزیر بغیر جواب دئیے واپس چل دئیے جس پر پاکستان تحریک لیبک کے نوجوانوں نے ختم نبوت زندہ باد کے نعرے لگانے شروع کر دئیے صوبائی وزیرنے بہترین اور ایمان افروز پروگرام منعقد کرنے منتظمین سیداعجازحسین نقوی ایڈووکیٹ, سید شاہد حسین نقوی اورچوہدری محمداعظم سمیت دیگرمنتظمین کومبارکباد پیش کی۔

  • معیشت کی بہتری ہو رہی ہے جس سے مہنگائی میں کمی ہو گی، وفاقی وزیر ہوابازی

    معیشت کی بہتری ہو رہی ہے جس سے مہنگائی میں کمی ہو گی، وفاقی وزیر ہوابازی

    ٹیکسلا وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے یونین کونسل ٹھٹھہ خلیل کے گاؤں پسوال میں سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ایم این اے منصور حیات خان ور ایم پی اے عمار صدیق خان بھی موجود تھے۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سات کروڑ روپے کی لاگت سے اس علاقے کے چھ گاؤں گیس کی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔پسوال، بن بابا جی، ہکلا، ڈھوک گلاب ڈھوک اکثر خان اور پوڑ کے دیہات اس منصوبے میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ حلقے کے تمام دیہاتوں کو سوئی گیس، بجلی اور سڑکوں جیسی سہولتوں فراہم کی جائیں گی۔وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ اس علاقے کوپچھلے ادوار میں پسماندہ رکھا گیا۔ مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں یہاں کی عوام کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیکسلا کی ایک تاریخی اہمیت ہے۔ دنیا ٹیکسلا کے نام سے واقف ہے۔اس علاقے نے مجھ پر اور میرے خاندان پر جو اعتماد کیاہے میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اب میرا فرض ہے کہ آپ کو تمام سہولتوں کی فراہمی ملے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مسلم لیگ ن نے بہت نقصان پہنچایا۔ اس لیگ کااصل مسلم لیگ سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لیڈر عمران خان نے اپنا سب کچھ اس ملک کے وقف کردیا ہے۔اور ایک طرف یہ لیڈر ہیں جنہوں نے اس قوم کا خون چوسا۔ان چوروں لٹیروں نے آج تک کو ئی الیکشن اپنی محنت سے نہیں جیتا۔صرف اور صرف الیکشن چوری کر کے جیتتے ہیں۔ایک طرف مودی کے یاراور ایک طرف پاکستان سے محبت کرنے والا لیڈرعمران خان ہے۔ انشااللہ جیت ہماری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ کا منصوبہ اس علاقے کی تقدیر بدل دے گا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ معیشت کی بہتری ہو رہی ہے جس سے مہنگائی میں کمی ہو گی۔ پینتیس سال اور اڑھائی سال کی کارکردگی کا مقابلہ نہ کریں۔انشا اللہ ہر آنے والا دن بہتر ہوگا۔ حالیہ ضمنی الیکشن کے بارے میں وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ الیکشن چوری کیا۔ الیکشن چوری کرنا ن لیگ کا وطیرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے ہر فیصلے کو قبول کریں گے۔ جہاں یہ جیتیں ٹھیک ہے جہاں ہاریں دھاندلی کا شور۔یہ دھاندلی کی پیداوار ہیں۔انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سے کبھی بھلائی کی امید نہ رکھنا، ن لیگ کا پاکستان یا پاکستانی سیاست سے کو لینا دینا نہیں ہے، آج کی مسلم لیگ کا پاکستان کی خالق مسلم لیگ سے کوئی تعلق نہیں،مسلم لیگ میرے سامنے جنرل ضیاکے کہنے پر بنی، مسلم لیگ نواز پیدائشی چور ہے،پاکستان کی بقاء کی خاطر میں اور میرا خاندان ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار ہوں اس ملک ماضی میں ایسے لوگ مسلط رہے جنہوں نے پاکستان کو دیا کچھ نہیں بس لوٹا ہے،2013کے الیکشن میں تاریخی دہاندلی ہوئی ایک طرف پی ڈی ایم کی صورت میں چور، ڈاکو، ملک دشمن اور دوسری طرف ایک خدا پر بھروسہ رکھنے والا عمران خان ہے،اس سال کے آخر میں بلدیاتی الیکشن ہوں کے اور حکومت اپنی مدت بھی پوری کرے گی۔رنگ روڈ سے اس علاقے کی قسمت بدل جائے گی یہ علاقہ ایک معاشی ہب بننے جا رہا ہے ملکی ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے

    2023 تک یہ کام مکمل ہو جائے گانیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم ٹیکسلا کے علاقے سنگ جانی میں ملٹی سٹوری فلیٹ بنائے گی جو بے گھر افراد کو دیئے جائیں گے ٹیکسلا ایک تاریخی شہر ہے میری پہچان ٹیکسلا ہے اسی ٹیکسلا شہر نے بہت عزت دی اور اعزازات سے نوازااس علاقے کا مجھ پر قرض ہے علاقے کے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔اس موقع پر ملک عظمت محمود اور میزبان تقریب سابق چئیرمین وحید خان نے بھی خطاب کیا،،تقریب میں سابق ایم پی اے شفیق خان،چئیرمین زکوۃ کمیٹی ضلع راولپنڈی حاجی غلام حسن خان، ملک عظمت محمود، سید چن شاہ کاظمی، ماسٹر نثار خان، شاہ رخ حیات خان،مسعود خان، اسد خان، ملک فقیر آف لڑ، حاجی ملک سلیم ٹھیکیدارم چوہدری سلیم بسیرا، ملک حسرت محمود،ملک شرافت،ملک عزیز،چوہدری اختر،محسن خان وقاص خان،رضوان صادق خان،حاجی بنارس خان،نعمان خان،ملک اعظم،نوازش خان،ملک اکرام نوازش، حاجی ملک اکرم،حافظ شبیر،فضل اکرم خان،اظہر خان،ماسٹر نصیر،راجہ بلال،ملک ظہیر،سمیت دیگر عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی، غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اگر ضمنی انتخابات میں دخل در اندازی کرنی ہوتی تو نوشہرہ اور وزیر آباد کی نشستیں مسلم لیگ(ن) نہ جیت سکتی،ڈسکہ میں جسطرح بدمعاشی کی سیاست کی گئی اور عملے سمیت انتظامیہ کو ہائی جیک کرنے بیگ اٹھائے گئے،رانا ثناء اللہ فیصل آباد سے جتھے لیکر آیا مگر اسکے باوجود انھیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، انھوں نے کہا کہ پوڑ،پسوال ڈھوک اکثر خان، بن بابا، ہکلہ سمیت دیگر علاقوں میں بلاتفریق سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، رنگ روڈ کے تعمیر سے اس علاقہ میں مزید ترقی آئے گی،میز بان تقریب وحید خان، مجید خان عبدالحمید خان نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

  • پنجاب پولیس بھی پارٹی میں  شامل ہو گئی ، اشتہار جاری کر دیا

    پنجاب پولیس بھی پارٹی میں شامل ہو گئی ، اشتہار جاری کر دیا

    سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہونے والی ویڈیو یہ ہم ہیں یہ ہماری گاڑی ہے اور یہ ہماری پارٹی ہو رہی ہے ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنی رہی ، اس ویڈیو کی پیروی کرتے ہوئے پنجاب پولیس بھی پیچھے نہ رہی اور سر کاری اشتہار جاری کر دیا

    سرکاری اشتہار کی تحریر میں یہ ہم ہیں یہ ہماری گاڑیاں ہیں اور یہ ہمارا ایمرجنسی نمبر ہے ، پنجاب پولیس نے یہ اشتہار اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری کر دیا ،

    پنجاب پولیس اس سے اپنی عوام دوستی ظاہر کرنا چاہتی ہے بلاشبہ ایک لڑکی جو پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اس نے دنیا کو مسکراہٹوں کا نیا تحفہ دیا ہے اور ہر شخص کے چہرے پر مسکراہٹ ہے

    اب دیکھنا یہ ہے کہ پنجاب پولیس بھی لوگوں میں مسکراہٹیں بکھیرنے میں عملی کردار بھی ادا کرتی ہے یا نہیں ، یا صرف یہ دعویٰ اشتہار تک ہی محدود رہے گا

    پنجاب پولیس اپنے پیشہ وارانہ اقدام سے لوگوں میں محبت پیدا کر سکتی ہے ، امید کی جا سکتی ہے کہ موجودہ آئی جی پنجاب پولیس میں مزید اصلاحات لائیں گے اور انصاف کی فراہمی عوام تک یقینی بنائیں گے

    وز

  • جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے صوبائی  سیکرٹری جنرل نے فواد چوہدری کے بارے میں کیا کہہ دیا

    جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے صوبائی سیکرٹری جنرل نے فواد چوہدری کے بارے میں کیا کہہ دیا

    شجاع آباد جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ شفیق اللہ البدری نے کہا کہ لاہور کی مسجد وزیرخان میں فواد چوہدری کی موجودگی میں ڈھول بجائے گئے اور ناچا گیا. یہ مسجد کے تقدس کو پامال کیا گیا اور سخت ترین گستاخی ہے. آئے روز مسجد وزیرخان میں اداکار ڈراموں اور فلموں کی شوٹنگ کے لئے شوٹ کرتے ہیں. اور اب تو حد ہوگئ ہے کہ حکومت وقت کا جاہل بدتمیز وزیر فواد چوہدری اپنی سرپرستی میں ڈھول بجا کر رقص کرواتا ہوا نظر آیا ہے. یہ قوم اللہ عزوجل سے جنگ مول لے رہی ہے

    ایسی حرکات کرکے جس کا نتیجہ زلزلہ, تباہی اور عزاب الہی کو دعوت دینا ہے. کیا ملک پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے ادارے چادر تان کر سو رہے ہیں. ملک پاکستان کو سیکولر غیر اسلامی ریاست بنانے کی روزانہ نئی سازش کی جارہی ہے اور کوئ پوچھنے والا نہیں ہے اور نہ ایسے گستاخوں کو سزا ملتی ہے. فحاشی عریانی اپنے عروج پر ہے. پتنگ مافیا دوبارہ سے بسنت کے نام پر بچوں کے زندگیوں سے کھیل رہا ہے مگر کوئ روکنے والا نہیں ہے. کیوں ملک پاکستان کا امن تباہ کیا جارہا ہے.

    ایک طرف مندر کی تعمیر کی جارہی ہے تو دوسری طرف مساجد میں ناچا اور ڈھول بجائے جا رہے ہیں. مسلمانوں کے جزبات مشتعل کئے جارہے ہیں. افواج پاکستان, سپریم کورٹ, حکومت وقت اور حساس ادارے خدارا ملک کو ان سازشی عناصر سے محفوظ رکھیں اور غیر ملکی ایجنسیوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں. شریعی عدالت میں فواد چوہدری اور دیگر افراد جو اس رقص و موسیقی میں شامل ہیں مقدمہ چلا کر انکو قرار واقعی سزا دے. ملک پاکستان اسلام کی سربلندی اور نفاذ کے لئے قائم کیا گیا ہے. یہاں ناموس رسالت, تحفظ مقام ختم نبوت, ناموس صحابہ کرام, اہلبیت اطہار و اولیاء اللہ کے لئے مسلمان کوشاں ہیں.

    بیرونی ممالک کی سازشیں ملک پاکستان میں انتشار پھیلانا چاہتی ہیں. پاکستان میں بسنے والے مسلمان اور غیر مسلم اقلیتیں پاکستان میں امن و امان کے ساتھ رہ رہے ہیں مگر کفر اپنے مکرو سازشیں کرکے انکو آپس میں لڑوانا چاہتا ہے. دراصل کفر مسلمانوں کی ایک اسلامی خلافت کے قیام سے ڈر رہا ہے جس کی وجہ سے سازشوں کا جال بن رہا ہے. ہم پاکستانی اپنے دین اسلام اور ملک پاکستان کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے. ہم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ملک کی فلاح اور کامیابی کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے

  • وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب کے کلین اینڈ گرین پاکستان  مہم کی کھلی خلاف ورزی

    وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب کے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کی کھلی خلاف ورزی

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) شجاع آباد پورے سٹی کا کوڑا کر کٹ مین ہیڈ برج چوٹی نہر پر پھینک دیا گیا جو کے شجاع آباد کی انتظامیہ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب کے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔عوامی ہلکوں کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

    تفصیلات کے مطابق پورے سیٹی کا کوڑا کرکٹ مین ہیڈ بریج چھوٹی نہر کے اطراف پھینک دیا گیا ۔جو کے شجاع آباد کی انتیظامیہ کی نہ اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔اور وزیر اعظم جناب عمران خان صا حب کے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ نہر کے ساتھ ساتھ چلنے والا یہ روڈ شجاع آباد کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے ساتھ شجاع آباد کے داخلی اور خارجی راستوں میں ایک اہم کردار ادا کرتا ۔سابقہ نون لیگ کے دور حکومت میں اس روڈ کو بنایا گیا تھا ۔

    مگر موجودہ دور میں اس روڈ کی دیکھ بھال نہی کی جا رہی ہے ۔ پورے سٹی کا کوڑا کر کٹ یہاں پھینکا جا رہا ہے۔مین ہیڈ برج روڈ شجاع آباد کی ٹریڈنگ اور معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے تمام ضروری اشیا خوردو نوش کی ترسیل بھی اسی روڈ سے ہی کی جاتی ہے ۔ اور صبح مارننگ واک کی غرض سے نوجوان بزگ اور بچے بھی اسی روڈ کا رخ کرتے ہیں عوامی ہلکوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • معروف میگزین سرگودہا ایکسپریس کی اشاعت کے آٹھ سال مکمل، شاندار تقریب  ، ایڈیٹر سدرہ چوہدری اور ٹیم کو صحافتی حلقوں کی مبارکباد

    معروف میگزین سرگودہا ایکسپریس کی اشاعت کے آٹھ سال مکمل، شاندار تقریب ، ایڈیٹر سدرہ چوہدری اور ٹیم کو صحافتی حلقوں کی مبارکباد

    سرگودہا ، علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے میں مقامی اخبارات کا کردار بہت اہم ہے مقامی صحافی نامساعد حالات کے باوجود اپنی صحافتی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں جبکہ سرگودہا کی تعمیر و ترقی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر متفقہ لائحہ عمل اپنا کر کام کرنا ہو گا ان خیالات کا اظہارسینئر صحافی شاہین فاروقی ، صدر ڈسٹرکٹ بار سرگودہا عدیل اقبال سلہریا ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری فیصل شہزاد اعوان، لیگل ایڈوازر شعیب گوندل سینئر نائب صدر چیمبر اف کامرس خواجہ یاسر قیوم، سیکرٹری سرگودہا جمخانہ روف الرحمن، صدر پریس کلب عبدالحنان چوہدری ، جنرل سیکرٹری رانا ساجد اقبال، چیف ایڈیٹر سرگودہا پوسٹ ساجد خان، ایڈیٹر خالد محمود بھٹی و دیگر نے سرگودہا پریس کلب میں سرگودہا ایکسپریس میگزین کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

    انہوں نے کہا کہ میڈیا معاشرے کی انکھ اور کان ہوتے ہیں میڈیا کی نشان دہی سے معاشرے میں پھیلے کئی مسائل سامنے آتے ہیں اور ان کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ صحافت کے حوالے سے سرگودہا کی سرزمین بہت ہی زرخیز ہے یہاں کے صحافیوں نے سہولتوں کے فقدان اور بے پناہ مسائل کے باوجود صحافتی میدان میں اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں پوری محنت اور جانفشانی سے انجام دی ہیں لیکن اج علاقائی اخبارات کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ لوکل صحافیوں کو درپیش مسائل کو فوری حل کیا جائے جبکہ سرگودہا شہر کے مسائل کے حل کے لیے بھی سب اسٹیک ہولڈرز کو مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ہم سب ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں

    انہوں نے مزید کہا کہ سرگودہا ایکسپریس میگزین نے گزشتہ اٹھ سالوں میں تمام تر مشکلات کے باوجود سرگودہا کے صحافتی میدان میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے جس نے علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی ٹینلٹ کی صلاحتیوں کو بھی اجاگر کیا جس پر سرگودہا ایکسپریس کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے اس موقع پر چیف ایگزیکٹو سرگودہا پوسٹ ملک طارق اعوان ایگزیکٹو ممبر سرگودہا چیمبر اف کامرس سعد اللہ ملک،ایڈیٹر سدرہ چودھری ؛ سماجی رہنما امجد اشرف شیخ، سینیر صحافی عبیداللہ طاہر، وارث ندیم وڑائچ، معاون ایڈیٹر ظہور احمد ملک، طارق محمود، قاسمی، سینیئر صحافی عرفان اکبر چوہدری،معروف تاجر راہنما شفیق الرحمن ، صدر تحصیل بار سلانوالی ملک حسنین اولکھ ایڈووکیٹ و دیگر نے بھی شرکت کی