Baaghi TV

Category: پنجاب

  • اینٹی کرپشن پنجاب ک کاروائی ، غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

    اینٹی کرپشن پنجاب ک کاروائی ، غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

    غیر قانونی پیٹرول پمپس کا دھندہ اینٹی کرپشن کے ریڈار پر صوبہ بھر میں غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن جاری ہے ، ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے بتایا کہ اینٹی کرپشن ملتان ریجن نے خانیوال سے با اثر شخصیات کے گیارہ غیر قانونی پیٹرول پمپس سیل کر دئیے۔ سیل کئے جانے والے پیٹرول پمپس K فارم کے بغیر چل رہے تھے۔

    کے فارم کے بغیر پیٹرول پمپ چلانا موت کی تجارت کے مترادف ہے۔ انسانی جان کی حفاظت اولین ترجیہی ہونی چاہیے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے مزید کہا کہ مہر شاہ پٹرولیم سروس، القیوم پٹرولیم نیازی چوک خانیوال سربمہر کر دئیے گئے۔

    بلوچ پٹرولیم ، ٹو سٹار پٹرولیم سروس سمیت مجموعی طور پر گیارہ پیٹرول پمپس سیل کر دئیے گئے۔ اینٹی کرپشن خانیوال کی سربراہی میں محکمہ سول ڈیفینس اور انڈسٹریز نے مشترکہ آپریشن کیا۔سیل کئے جانے والے پیٹرول پمپس حفاظتی اقدامات کے بغیر چل رہے تھے۔

  • آن لائن امتحانات کیلئے احتجاج کرنے والے طلباکیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

    آن لائن امتحانات کیلئے احتجاج کرنے والے طلباکیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

    لاہور: آن لائن امتحانات کیلئے پر تشدد احتجاج کرنے والے نجی یونیورسٹی کے طلبا کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جس میں94 نامزد جبکہ پانچ سو کو نامعلوم رکھا گیا ہے۔طلباء نے یونیورسٹی کا گیٹ جلا دیا تھا اور پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔ پولیس نےدو درجن سے زاد طلبا کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔ دن بھر پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد طلباء زخمی بھی ہوئے۔

    پولیس کی مزید نفری بھی موقع پر پہنچی اور طلباء کو منتشر کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان موقع پر پہنچے اور کہا کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن قانوں ہاتھ میں لینے والوں سے نمٹا جائے گا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پرتشدد سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

    طلباء کے احتجاج کے باعث یونیورسٹی سے خیابان جناح روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی رہیں۔آن لائن امتحانات کے حق میں ملک کے مختلف شہروں میں طلبا نے احتجاج کیا۔ ڈیرہ غازی خان میں طلبہ نے احتجاج کیا۔

    یونیورسٹی نے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا۔ احتجاجی طلبہ کہتے ہیں، امتحان ملتوی ہونے سے چار سالہ ڈگری پانچ سال میں مکمل ہوگی اور قیمتی ایک سال ضائع ہوجائے گا۔پشاور یونیورسٹی کے طلبا نے وائس چانسلر آفس کے سامنے دھرنا دے دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کلاسز آن لائن ہوئی ہیں تو امتحان بھی آن لائن ہونا چاہیئے۔

  • اداروں کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے ، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

    اداروں کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے ، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا انٹرنیشنل کسٹمز ڈے پر تقریب سے خطاب

    اداروں کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے . چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ہماری حکومت اداروں کو سیاسی مداخلت اور کر پشن سے پاک کر نے کی پالیسی پر گامزن ہے. تمام ادارے متحد ہو کر کام کر رہے ہیں جسکی وجہ سے پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہورہا ہے. ہم نے ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نے کی کوشش کرنیوالوں کو بھی ناکام بنانا ہے. آج بھی کورونا کی وجہ سے دنیا کے بہت سے ممالک میں کر فیو جیسے حالات ہیں.

    کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑنے والے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی. گورنر پنجاب نے کورونا کے دوران فرنٹ لائن پر کام کرنے والے کسٹمز افسران اوراہلکاروں کے لیے بھی تعریفی اسناد کا اعلان کردیا ، بہت جلد کسٹمز عملے کے لیے گورنر ہاوس میں تقریب منعقد کریں گے. ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کےلیے سمگلنگ کوجڑ سے ختم کر نا ہے.

    سمگلنگ کے خاتمے میں کسٹمز کا اہم کردار ہے. اداروں کی مضبوطی سے ہی پاکستان مضبوط ہوگا. ہر شعبے میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانا بھی لازم ہو چکا ہے. کورونا بحران کے دوران گورنرہائوس کی وساطت سے اربوں روپے کی چیرٹی کی گئی.

  • منیرہ یامین ستی کا آخری خط ایوان میں پڑھ کر سنا دیا گیا ، ہر آنکھ اشکبار

    منیرہ یامین ستی کا آخری خط ایوان میں پڑھ کر سنا دیا گیا ، ہر آنکھ اشکبار

    لیگی ایم پی اے سعدیہ تیمورنے ن لیگ کی کرونا سے وفات پانے والی منیرہ یامین ستی کا آخری خط ایوان میں پڑھ دیا، بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی میں کرونا میں مبتلا ہوں، منیرہ یامین ستی کے خط کا متن

    سرکاری ہسپتال میں زیر علاج ہوں ڈاکٹرز نرسوں اور جان ہتھیلی پر رکھ کر کرونا کے مریضوں کاعلاج کررہے ہیں، بی بی ایچ ڈاکٹر عمر، ڈاکٹر فضل الرحمن تمام نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کرونا کے خلاف بہادری سے جنگ لڑ رہے ہیں،

    منیرہ یامین ستی نے آخری خط میں اپیل کی کہ حکومت ڈاکٹر فضل الرحمن کی سربراہی میں تمام سٹاف کو تعریفی اسناد دیں،وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کرونا کےلئے لیب کی سہولیات کو بڑھائیں، بطور ایم پی اے اگر کسی فرد یا شخص یاسرکاری ملازمین کو تکلیف پہنچی ہو تو معذرت کی طلبگار رہوں گی،

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پرویز الہی اکثر فون پر یامین منیرہ ستی سے بات ہوتی رہی،کرونا کے دوران یامین ستی کا خط ملا تو جوابا بھی خط لکھا، اللہ تعالی انہیں جنت میں جگہ دے یامین ہمت والی خاتون تھیں،

  • اندرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ، ملزم گرفتار

    اندرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ، ملزم گرفتار

    اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی کاروائیا ں‌جاری ، ملک پاکستان کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کی بڑی کاروائی ، اندرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ، سیال موڑ موٹروے ٹول پلازہ پر تلاشی کے دوران ایک کار سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کی کاروائی اندرون ملک منشیات اسمگلنگ کوشش ناکام سیال موڑ موٹروے ٹول پلازہ پر تلاشی کے دوران ایک کار سے لاکھوں روپے مالیت کی 9 کلو گرام ہیروئن قبضہ میں لےکر ملزمان قسمت شیر اور لیاقت علی جو کہ کے پی کے کا رہائشی ہیں کو گرفتار کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • حسن ابدال:وفاقی وزیر غلام سرور نے کونسے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا ہے؟

    حسن ابدال:وفاقی وزیر غلام سرور نے کونسے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا ہے؟

    وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے لب ٹھٹھو گاؤں حسن ابدال روڈ میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا ہے اور جلسہ عام سے خطاب کیا ہے.
    ایم این اے منصور حیات خان ایم پی اے عمار صدیق خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 9 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے گیس کی فراہمی کےمنصوبہ کا افتتاح کیا ہے. 72 لاکھ 50 ہزار روپے کی لاگت سے بجلی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کیا ہے.

    وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے کہا کہ اس منصوبے سے یہاں کے عوام بنیادی سہولیات سےمستفید ہو سکیں گے، علاقے کے تمام دیہاتوں کو گیس اور بجلی کی فراہمی مقصد اور بلا تفریق خدمت اولین ترجیح ہے،موجودہ حکومت ترقیاتی کاموں کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے. انہوں نے کہا کہ آپ سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا ہو رہا ہے، ملکی تعمیر و ترقی کے کئے تحریک انصاف کی حکومت نے مثالی اور ٹھوس اقدامات کئے ہیں، پاکستان کی ترقی کے لئے مخلص اور ملکی دشمن قیادت کو پہچانئے، شیطان کا کام ورغلانا ہے، اللہ تعالی شیطان کے شر سے محفوظ رکھے. انہوں نے کہا کہ شیطان کے نائب بھی موجود ہیں، شیطان کبھی پی ڈی ایم اور کبھی ایم آر ڈی کی صورت میں ہوں گے، اللہ پاک پی ڈی ایم جیسے شیطانوں سے بھی محفوظ رکھے. انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی مولوی فضل الرحمان جیسے شیطان سے محفوظ رکھے، پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اس کا کام عوام کو ورغلانا ہے.
    انہوں نے کہا کہ لیاقت علی خان اور قائداعظم کو ایک ایک موقع ملا جن کو تین تین بار موقع ملا انہوں نے اپنی اولادوں کا سوچا، کہا جاتا ہے پی ائی اے میں ہماری غلطیوں اور نااہلیوں سے مسائل میں اضافہ ہوا، انسان ہیں غلطی ہو سکتی ہے لیکن ہم نے عوام کا خون نہیں چوسا۔

    انہوں نے کہا کہ پی آئی اے 462 ارب خسارہ کن کے پیٹوں میں گیا ہے، یہ انکی 35 سال کی لوٹ مار کا نتیجہ ہے، ایک ہزار بندوں کو جعلی ڈگریوں اور سفارشی نوکریاں کس نے دیں ۔ انہوں نے کہا کہ جعلی لائنسس والا سوزکی نئیں چلا سکتا تو یہاں جہاز چلارہے ہیں، لوگوں کی جان بچانے کی غرض سے جعلی لائنسس والوں کے خلاف آواز اٹھائی، اس پر مجھے فخر ہے ۔ غلام سرور خان نے کہا کہ ہمارا میںڈیٹ ہی اختساب کا ہے جہنوں نے ملک لوٹا انکا حساب ہم نے کرنا ہے، حساب کتاب چھوٹے چوروں سے نہیں وزیراعظم ہاوس سے پہلے اختساب شروع کیا، پنجاب ہاوس تختہ لاہور کے ڈرامہ باز کو ہم نے پکڑا، جس کے شر سے سرکاری افسروں کی بیویاں اور لوگوں کی بچیاں محفوظ نہیں تھی،انشاء اللہ ہماری حکومت پانچ سال پورے کرے گئی۔

    انہوں نے کہا کہ یہ استعفی دے رہے تھے کدھر ہیں استعفی، یہ ضمنی الیکشن اور سینٹ الیکشن میں بھی حصہ لیں گیے، کیسز ختم کرنے کے لیے یہ لوگ منتیں ترلے کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان کا احتساب بھی جاری رہے گا اور حکومت پانچ سال پورے بھی کرے گی، انہوں نے مزید کہا کہ ان کا مستقبل جیلیں ہیں اور ان انجام بھی یہی ہے، سب سے زیادہ ضرورت اتحاد اور اتفاق کی ہے، ہم میں کوئی سندھی، بلوچی کوئی پنجابی ، پٹھان نہیں سب پاکستانی ہیں۔

  • لاہور ریلوے ہیڈکوارٹرز میں وزیر ریلوے کی قیادت میں اعلی سطحی اہم اجلاس

    لاہور ریلوے ہیڈکوارٹرز میں وزیر ریلوے کی قیادت میں اعلی سطحی اہم اجلاس

    لاہور، وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے آج لاہور ریلوے ہیڈکوارٹرز میں میراتھون میٹنگز کی صدارت کی۔ لاہور کے سہ روزہ سرکاری دورے کے دوران ریلوے کے حوالے سے اعلی سطحی اہم اجلاس تین دن تک جاری رہیں گے۔وفاقی وزیر ریلویز نے آج صبح ریلوے کے تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے ریلوے امور پربات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ریلوے کی ایک انچ زمین نہ بیچنی ہے نہ کسی کو دینی ہے ریلوے کی ترقی و بحالی کے لیے اس زمین کی ڈیولپمنٹ کریں گے۔

    ہم یہاں جزا اور سزا کا سسٹم لائیں گے، ریلوے کو بزنس ماڈل پر چلانا ہے۔ آپ کے پاس ریلوے کو بہتر کرنے کا کوئی پلان کوئی تجویز ہو براہ راست میرے ای میل پر بھیجواسکتے ہیں۔وفاقی وزیر ریلوے کو اجلا س میں ریلوے فریٹ ریونیو کو اگلے 3 ماہ میں 25 فیصد بڑھانے کی حکمت عملی، پسنجر ٹرین کو آﺅٹ سورس کرنے کا پلان، سروسز بہتر کرنا، ریل آپریشن میں حائل ہونے والے انفراسٹرکچر سے جڑے مسائل، چہرہ شناخت سسٹم کو تنخواہوں سے لنک کرنا، کوچز اور ویگنوں کے ٹینڈر اور چائنیز جی ای انجنوں کی مرمت کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے مزید کہا کہ ہم ریلوے چلا ئیں یہی ہمارا کام ہے، اسپتال، سکول چلانا ہمارا کام نہیں، اپنے مزدور و افسر کو بہترین سہولیات دینا ہمارا کام ہے اور یہ تبھی ہوگا جب ہم ریونیو بڑھائیں گے۔ میں خود افسران کی پروفائل دیکھ رہا ہوں، کسی کو نہیں جانتا، انٹرویو لے رہا ہوںاور میرٹ پر افسران تعینات کر رہا ہوں۔اجلاس میںچیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز نثار احمد میمن، جنرل منیجرڈبلیو اینڈایس آئی شاہد عزیز، ڈی آجی ریلوے پولیس، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک سید مظہر علی شاہ، ایڈیشنل جنرل منیجرمکینکل سلمان صادق شیخ،ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچرشاہ رخ خان افشار، سپیشل اسسٹنٹ وفاقی وزیر ریلوے غلام دستگیر بلوچ سمیت ریلوے کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

  • ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی  کو آئی جی بلوچستان تعینات کر دیا گیا ،

    ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو آئی جی بلوچستان تعینات کر دیا گیا ،

    ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی محمد طاہر رائے کی بطور آئی جی بلوچستان تعیناتی اور ڈی آئی جی کرائمز ڈاکٹر مسعود سلیم کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب۔افسران نے پنجاب پولیس بالخصوص سی ٹی ڈی کو بطور ادارہ مستحکم بنانے میں محمد طاہر رائے کی گراں قدر خدمات کوسراہا۔ آئی جی پنجاب نے اس مو قع پر کہا کہ محمد طاہر رائے پاکستان پولیس سروس کے انتہائی پروفیشنل، قابل اور محنتی آفیسر ہیں۔محمد طاہر کی بہترین لیڈر شپ اور انتھک محنت کی بدولت صوبے سے دہشت گردوں کو بھاگنا پڑا۔

    ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اظہر حمید کھوکھر، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن فیاض احمد دیو سمیت دیگر افسران نے بھی محمد طاہر رائے کی خدمات کو شاندار اندازمیں سراہا۔حکومت کی جانب سے بطور آئی جی بلوچستان تعیناتی میرے لئے اعزاز سے کم نہیں۔

    ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی محمد طاہر رائے نے کہا کہ پنجاب پولیس میں طویل عرصہ سروس کے بعد بلوچستان پولیس کی سربراہی ملنے پر اللہ پاک کا شکر گذار ہوںتمام شہریوں، افسران اور ماتحتوں کی یکساں عزت اورانکے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنامیری کامیابی کا راز ہے۔ بلوچستان کے تمام شہریوں اور قومیتوں کے تحفظ کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کوبروئے کار لاؤں گا۔

    مخلوق خدا کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہونا میری اولین خواہش ہے۔ محمد طاہر رائے اور ڈاکٹر مسعود سلیم نے اپنے اعزاز میں تقریب کے انعقاد پر آئی جی پنجاب اور دیگر افسران کاشکریہ ادا کیا۔ محکمہ پولیس کے لیے بوقت ضرورت میری خدمات ہمیشہ میسر رہیں گی۔ ڈاکٹر مسعود سلیم
    تقریب کے اختتام پر آئی جی پنجاب نے محمد طاہر رائے اور ڈاکٹر مسعود سلیم کو یادگاری سووینئرزبھی دئیے۔

  • چوہدری برادران سے جرمن سفیر کی ملاقات،  اہم باہمی امور پر تبادلہ خیال

    چوہدری برادران سے جرمن سفیر کی ملاقات، اہم باہمی امور پر تبادلہ خیال

    سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان میں جرمنی کے سفیر ڈاکٹر برن ہارڈ سٹیفن شلیگ ہیک Dr. Bernhard Stephan Schlagheck کی ملاقات ، فرسٹ سیکرٹری کرسچن بوچر Mr. Christian Boettcher بھی ملاقات میں موجود تھے ، اس موقع پر دونوں ممالک میں باہمی تجارت، موجودہ ملکی و عالمی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، جرمن سفیر نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کی

    چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ جرمنی میں کورونا میں مبتلا پاکستانیوں کو احسن طریقے سے ڈیل کرنے پر جرمن حکومت کے خصوصی شکرگزار ہیں
    قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کی ضرورت ہے، اوورسیز پاکستانی جرمنی کی ترقی کیلئے تعاون کر رہے ہیں

    پاکستان میں جرمن مصنوعات کو بہت پسند کیا جاتا ہے ، پاکستان ایک خوبصورت اور امن پسند ملک ہے، تمام ممالک کے سفیر شمالی علاقہ جات میں خود جا کر قدرتی خوبصورتی کو بیان کرتے ہیں ، جرمن سفیر ڈاکٹر برن ہارڈ سٹیفن شلیگ ہیک نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہیں ، پاکستان کے لوگ ملنسار اور محبت کرنے والے ہیں، پاکستان میرا دوسرا گھر ہے اور ہم پاکستانیوں کا جرمنی میں خصوصی خیال رکھتے ہیں

    ڈبلیو ایچ او کے ذریعے کورونا کے خاتمے کیلئے فائزر کی تیار کردہ ویکسین پاکستان کو جلد از جلد فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، چودھری پرویزالٰہی کے وزارتِ اعلیٰ کے دور میں عوامی فلاحی منصوبوں کی وجہ سے پنجاب نے خوب ترقی کی، خصوصاً تعلیم، صحت اور زرعت کے شعبوں میں ورلڈ بینک نے بھی ان منصوبوں کی تعریف کی
    جرمن سفیر ڈاکٹر برن ہارڈ سٹیفن شلیگ ہیک نے چودھری شجاعت حسین کو اپنی کتاب کا تحفہ بھی پیش کیا

  • پیڑولنگ پولیس کے اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق تین زخمی

    پیڑولنگ پولیس کے اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق تین زخمی

    فیصل آباد ڈجکوٹ کے علاقے میں پیڑولنگ پولیس کے اہلکاروں کی مبینہ فایرنگ سے ایک شخص جاں بجق جبکہ تین زخمی ہو گئے ، پیڑولنگ پولیس کے اہلکاروں نے ناکے پر کار سواروں کے روکنے کئ کوشش کی نہ رکنے پر فایرنگ کر دی

    ہسپتال ذرائع کے مطابق واقعہ میں زخمی نوجوانوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پیڑولنگ پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاکت اور نوجوانوں کے زخمی ہونے پر مقامی لوگوں کا احتجاج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد پیڑولنگ پولیس اہلکاروں کی فایرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔