Baaghi TV

Category: پنجاب

  • پی ڈی ایم کا جلسے جلوس کرنے کا کیا مقصد ہے،فیاض الحسن چوہان نے بتا دیا

    پی ڈی ایم کا جلسے جلوس کرنے کا کیا مقصد ہے،فیاض الحسن چوہان نے بتا دیا

    لاہور، وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پی ڈی ایم جلسہ اور شہباز شریف کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملتان جلسہ کے حوالے سے پی ڈی ایم اپنی ہٹ دھرمی، ڈھٹائی اور دوہرے معیار سے باز نہیں آئی۔ بلاول خود قرنطینہ میں ہیں لیکن عوام کو کرونا کے جہنم میں دھکیلنے پر بضد ہیں۔ پی ڈی ایم کا مدعا و مقصد ہر قیمت پر اپنی کرپشن، منی لانڈرنگ اور لوٹ مار پر پردہ ڈالنا ہے۔

    فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ
    شہباز شریف کا پی ٹی آئی پر گالم گلوچ کی سیاست کا الزام "ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا” کے مترادف ہے۔ گالم گلوچ اور ذاتیات کی سیاست کی داغ بیل 80 کی دہائی میں ان کے بڑے بھائی نواز شریف نے ڈالی۔ یہ حقیقت ہے کہ نواز شریف اور آل شریف نے سیاسی مخالفین کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو سیاسی بیان بازی کا نشانہ بنایا۔یہ حقیقت ہے کہ بیگم نصرت بھٹو کی نامناسب تصاویر نواز شریف اینڈ فیملی نے جہازوں سے پھنکوائیں۔

    فیاض الحسن چوہان نے پی ٹی آئی کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی تنظیم سازی میں جمہوری اقدار اور اخلاقیات کو مقدم رکھا گیا ہے۔ ن لیگ نے سیاست میں "تنظیم سازی” کے نت نئے معانی متعارف کروائے۔پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بنانے سے پہلے شہباز شریف کو اپنی پارٹی کی تاریخ پر نظر ڈالنی چاہیئے۔

  • پنجاب حکومت نے بلدیاتی الیکشن سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا،تجویز بجوادی

    پنجاب حکومت نے بلدیاتی الیکشن سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا،تجویز بجوادی

    کرونا دوسری لہر، پنجاب میں بلدیاتی الیکشن ملتوی ہونے کا امکان

    لاہور: پاکستان میں کرونا وبا کی دوسری لہر نے اپنا اثر دکھانا شروع کردیا ہے، اسی بنا پر پنجاب حکومت نے بلدیاتی الیکشن سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے۔

    زرائع کے مطابق وزیر قانون پنجاب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے قانون کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کئی اہم تجاویز کی منظوری دی گئی، اجلاس کے شرکا نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے متعلق بزنس رولز دو ہزار گیارہ میں ترامیم کی تجویز منظور کرلی۔

    اجلاس میں صوبے میں کرونا صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس کے بعد امکان ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کردئیے جائیں گے، اجلاس میں شریک شرکا نے بلدیاتی الیکشن پر حتمی فیصلے سے قبل انتخابات کی تاریخ کا معاملہ این سی او سی کو بھجوانےکی تجویز منظورکی۔

    وزیر قانون پنجاب کی زیر صدارت ہونے والی اجلاس میں محکمہ آبپاشی میں ترمیم شدہ تقرری اور تبادلہ پالیسی دوہزار بیس کا مسودہ منظور کیا گیا، اس کے علاوہ قائد اعظم سولرپاور کمپنی کےبورڈ آف ڈائریکٹرز کےناموں کی تجویز بھی منظور کی گئی۔

    اس کے علاوہ اجلاس میں پنجاب ریگولیشن آف پلاسٹک شاپنگ بیگز ایکٹ دوہزار بیس میں ترمیم کی تجویز منظور کی گئیں، ساتھ ہی آئی ڈی اے ایم کے بورڈ میں ایم پی ایز کی تقرری کی تجویز سے اتفاق کیا۔

  • کاٹن کے بیج کی تیاری کے حوالے سے زرعی یونیورسٹیوں کو اہم ٹاسک دیدیا گیا

    کاٹن کے بیج کی تیاری کے حوالے سے زرعی یونیورسٹیوں کو اہم ٹاسک دیدیا گیا

    کاٹن کے نئے اور میعاری بیج کی تیاری اور ریسر چ کا معاملہ ،گورنر اور وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت گور نر ہائوس میں3گھنٹے اہم اجلاس ہوا ،وفاقی وزیر فخر امام ‘صوبائی وزرا ء حسین جہانیاں گردیزی اور حسین بہادر ریشک بھی شر یک ہوئے
    نئے بیج کی تیاری اور ریسرچ کے لئے امر یکہ اور چین کے ریسرچ بھی مددلینے کا فیصلہ کیا گیا

    10رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہر ہفتے کمیٹی کا اجلاس ہر 15دن بعد گورنر اور وزیراعلی سے میٹنگ ہوگی، حکومت کا پرائیوٹ سیکٹر کو بھی ساتھ لیکر چلنے کا فیصلہ ‘کمیٹی میں پر ائیوٹ سیکٹر کے لوگ بھی شامل کئے جائیں گے ،وفاقی حکومت اور پنجاب کے متعلقہ صوبائی افسران کی بھی الگ سے رابطہ کمیٹی قائم کی گئی

    گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار تمام امور کی نگر انی کر ینگے ،گور نر پنجاب نے صوبے کی زرعی یونیورسٹیز کو نئے بیج پر ریسرچ تیز کر نے کا ٹارگٹ بھی دیدیا
    اپٹما کے گوہر اعجاز نے نئے بیج کی ریسر چ کے لیے فنڈ نگ فراہم کر نے کا بھی اعلان کر دیا

    گورنر پنجاب نے کہا کہ غیر معیاری بیج بنانیوالوں کیخلاف سخت ایکشن کے لیے پنجاب میں قانونی سازی بھی کی جائیگی،پہلی بار اس معاملے وفاقی وصوبائی حکومت اور پر ائیوٹ سیکٹر ایک پیج پرآچکا ہے ۔غیر میعاری بیج فراہم کر نیوالے رعایت کے مستحق نہیں یہ ملکی ترقی کے بھی دشمن ہیں۔
    کاٹن کی پیدوار میں اضافے کیلئے اب جو کام ہوگا ماضی میں اسکی کوئی مثال نہیں ملے گی ۔
    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کاٹن کے نئے بیج کی تیاری اور ریسرچ کیلئے صوبائی حکومت تمام وسائل بیروکار لائے گی ۔ جب وفاق پنجاب اور پر ائیوٹ سیکٹر ملکر کام کر یگا تو یقینی طورپر بہتری آئیگی ۔

    وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ ہم نے کسانوں کو خوشحال اور مضبوط بنانا ہے ۔
    وفاقی وزیر فخر امام نے کہا کہ گور نر پنجاب اور وزیر اعلی کو سب کو ایک ساتھ بیٹھنا اہم اقدام ہے ۔
    کوشش پاکستان میں کاٹن کی پیدار بھارت کے مقابلے میں زیادہ ہونی چاہیے ۔ گور نر ہائوس کے اجلاس میں پر ائیوٹ سیکٹرز اور وفاقی و صوبائی حکومت کے متعلقہ نمائندوں نے بھی شر کت کی

  • لاہور میں بڑے سٹریٹ پاور شو کیلیے ن لیگ نے حکمت عملی بنا لی

    لاہور میں بڑے سٹریٹ پاور شو کیلیے ن لیگ نے حکمت عملی بنا لی

    اجازت نہ ملنے کے باوجود ن لیگ کا مینار پاکستان پر جلسہ کرنیکا فیصلہ

    لاہور،تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کا 13 دسمبر کو ہونے والا مینار پاکستان پر جلسے کا معاملہ۔ حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود ن لیگ کا مینار پاکستان پر ہی جلسے کرنے کا فیصلہ۔ ن لیگ نے جلسہ نہ ہونے کی صورت میں پلان بی کی تیاری پر کام شروع کر دیا۔

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں نے پارٹی قیادت کو اہم تجاویز دے دیں ہیں۔ تجویزمیں کہا گیا ہے کہ رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں پر سخت ردعمل دیا جائے۔13 دسمبر کو مینار پاکستان پر جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو دھرنے دئیے جائیں۔ مسلم لیگ ن ہر صوبائی حلقے میں دھرنے اور مظاہرے کرے۔ نوجوان پارٹی رہنماؤں نے تجویز پیش کی کہ حکومت کی انتقامی کارروائیوں پر مصالحانہ رویے کی بجائے جارحانہ انداز اپنایا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھ کہ حکومت مخالف تحریک میں پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں کو بھی دھرنوں اور مظاہروں کے لیے اعتماد میں لیا جائے۔

    تجاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ لاہور میں بڑے سٹریٹ پاور شو کے لیے پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کے ساتھ ملکر حکمت عملی تیار کی جائے۔ 13 دسمبر سے قبل ہر قسم کی کی صورتحال سے نمٹنے کا پلان باہمی مشاورت سے تیار ہونا چاہیے۔ رہنماؤں کی تجاویز کی حتمی منظوری مسلم لیگ ن کی قیادت نومبر کے آخری ہفتے میں دے گی۔

  • لاہور،موٹروے پولیس  نے فرض شناسی اور ایمانداری کی مثال قائم کردی

    لاہور،موٹروے پولیس نے فرض شناسی اور ایمانداری کی مثال قائم کردی

    لاہور : موٹروے پولیس نے فرض شناسی اور ایمانداری کی مثال قائم کردی،خانیوال کے نزدیک موٹروے ایم فور سے ملنے والے روڈ یوزرز کا قیمتی پرس مالک کو حوالے کردیا ،موٹروے پولیس کو قیمتی پرس خانیوال کے نزدیک موٹروے پر گرا ہوا ملا تھا پرس میں ہزاروں روپے اور دیگر قیمتی اشیاء موجود تھیں

    موٹروے پولیس نے پرس میں موجود کاغزات پر لکھے موبائل نمبر سے مالک کو ڈھونڈ لیا ،روڈ یوزرز کو بذریعہ فون کال کر پرس ملنے کی اطلاع دی گئی،قیمتی پرس مل جانے پر شہری نےموٹروے پولیس کی ایمانداری کو سلام کی روڈ یوزرز نے موٹروےپولیسں کو خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعائیں دیں

  • پنجاب میں چینی وافر مقدار میں موجود،سیئنر وزیر کا دعویٰ

    پنجاب میں چینی وافر مقدار میں موجود،سیئنر وزیر کا دعویٰ

    پنجاب میں چینی وافر مقدار میں موجود، کہیں کوئی قلت نہیں:سینئر وزیر عبدالعلیم خان
    چینی کی درآمد سے صورتحال بہتر ہوئی، قیمت بھی نیچے آ گئی:کابینہ کمیٹی اجلاس
    صوبے میں کرشنگ کا آغاز ہو چکا، چینی کی مقامی پیداوار بھی شروع ہو گئی:بریفنگ

    تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کی زیر صدارت پنجاب کی کابینہ کمیٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں چینی کے ذخائر اور طلب و رسد کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جس میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ چینی کی درآمد سے صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے اور پنجاب بھر میں چینی وافر مقدار میں موجود ہے،کہیں کوئی قلت نہیں۔ اسی طرح چینی کی قیمت میں بھی استحکام پیدا ہوا ہے اور مارکیٹ میں چینی پہلے کی نسبت کم قیمت میں فروخت ہو رہی ہے۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ صوبے میں کرشنگ کا آغا زہو چکا ہے اور پنجاب میں چینی کی مقامی پیداوار بھی شروع کر دی گئی ہے جس سے آنے والے دنوں میں اس حوالے سے مزید بہتری آئے گی اور صورتحال معمول کے مطابق ہو جائے گی۔

    سینئر و وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے چینی کی امپورٹ اور محکمہ خوراک و ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اس کی تقسیم کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا جس سے صارفین کو کم قیمت پر چینی مہیا ہو رہی ہے اور پنجاب حکومت کے علاوہ یوٹیلٹی سٹورز پر بھی چینی موجود ہے۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ جنوبی پنجاب سمیت سارے صوبے میں شوگر ملز گنے کی کرشنگ کر رہی ہیں اور مقامی چینی آنے کے بعد چینی کی مزید امپورٹ کی ضرورت نہیں رہے گی۔

    اجلاس میں وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی اور وزیر آبپاشی سردار محسن لغاری نے بھی شرکت کی اور چینی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ سیکرٹری خوراک نے صوبے میں ضلع وار درآمدی چینی کی تقسیم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ اس سال گنے کی فصل بہتر ہوئی ہے،شوگر ملز کو گنے کی سپلائی جاری ہے اور انشاء اللہ چینی کی پروڈکشن ضرورت سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔سیکرٹری زراعت، کین کمشنر اور دیگر اعلیٰ افسران نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی۔

  • سمارٹ لاک ڈاون میں کون کونسی ہوں گی پابندیاں،خبر آگئی

    سمارٹ لاک ڈاون میں کون کونسی ہوں گی پابندیاں،خبر آگئی

    صوبائی محکمہ صحت کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبہ کے چھ بڑے شہروں لاہور ، ملتان ، بھکر ، راولپنڈی ، بہاولپور اور سرگودھا کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔

    محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق ، پیراگون سٹی ، والنسیا ٹاؤن ، جوہر ٹاؤن ، ڈی ایچ اے فیز VI اور بلاکس ای 1 ، ای 2 ، ایف ون ، جی 2 ، جی 4 اور جی 5 سمیت لاہور کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔

    ملتان ، جلیل آباد ، ریلوے روڈ ، گلگشت کالونی ، خان ولیج ہاؤسنگ سوسائٹی اور گارڈن ٹاؤن سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت ہوں گے۔

    بھکر میں ، گلشنِ مدینہ اور محلہ خورشید شاہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت رہیں گے۔ راولپنڈی میں سیکٹر سی ، گلشن آباد ، مسلم ٹاؤن اور بحریہ ٹاؤن فیز 3 سمیت متعدد علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن بھی نافذ کیا جائے گا۔

    بہاولپور میں ، بغداد روڈ ، سیٹیلائٹ ٹاؤن اور نیو صادق کالونی پر واقع گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ایک سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت ہوگا۔

    ان قوانین کے تحت سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت علاقوں میں تمام بازار ، شاپنگ مالز ، ریستوراں اور دفاتر بند رہیں گے اور ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی۔


    گروسری اسٹورز ، ٹینڈور ، پھلوں اور سبزیوں کی دکانیں اور پیٹرول پمپ صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک کھلے رہیں گے۔ میڈیکل اسٹورز ، اسپتال اور کلینک 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ دودھ ، گوشت اور مچھلی کی دکانیں اور بیکری صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی

  • فیصل آباد میں ٹریفک کی خراب صورتحال،وزیر اعلی نے نوٹس لے لیا

    فیصل آباد میں ٹریفک کی خراب صورتحال،وزیر اعلی نے نوٹس لے لیا

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فیصل آباد میں ٹریفک کی خراب صورتحال اور عوامی شکایات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ،چیف ٹریفک آفیسرفیصل آباد کو عہدے سے ہٹانےکاحکم دے دیا

    وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر سی ٹی او فیصل آباد کا تبادلہ کر دیا گیا،سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ،محکمہ پولیس نے سی ٹی اوفیصل آباد کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

  • مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق اعوان کو کاروبار کا مشورہ دیدیا

    مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق اعوان کو کاروبار کا مشورہ دیدیا

    مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق کی پریس کانفرنس پر ردعمل، عظمی بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ فردوس چاچی آپ کی فطرت میں ہی بیوفائی شامل ہے،فردوس چاچی پہلے آپ وفاق سے رسوا ہوکے نکلی اب پنجاب سے رسوائی ملنے والی ہے،فردوس چاچی ہم اپنے قائد کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں اور آپ اپنی نوکری پکی کررہی ہیں،فردوس چاچی جس طرح کی آپ ذلت آمیز نوکری کررہی ہیں اس سے بہتر آپ بھی کوئی لنگر خانہ کھول لیں

    ووٹ چور اور بوٹ پالش کرنے والوں کے منہ سے ووٹ کے تقدس کی باتیں نامناسب ہیں،نوازشریف اور مریم نواز بائیس کروڑ پاکستانیوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں،عمران خان اپنی اے ٹی ایم اور فنانسر کے حقوق کے جنگ لڑ رہے ہیں،غریب عوم مہنگائی کے چکی میں پس رہے ہیں اور سلیکٹڈ کو اپوزیشن کے فکر پڑی ہے،فردوس چاچی یہ ہے ایک لیڈر اور سلیکٹڈ میں فرق،حکومت ترجمانوں کے بیانات سے لگ رہا ہے حکومت خطرے میں ہے،ایک پیج کا شور مچانے آج اپنے اپنے صفحے تلاش کررہے ہیں

  • سموگ کے خدشات،گاڑیوں کو بھاری جرمانے کیے گئے

    سموگ کے خدشات،گاڑیوں کو بھاری جرمانے کیے گئے

    سموگ کے خدشات/ 72 لاکھ 62 ہزار کے جرمانے عائد،مضر صحت دھواں اور سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن میں تیزی،
    دھواں دینے والی 32 ہزار سے زائد گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کر دیے گئے

    سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)سید حماد عابد نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کو 72 لاکھ 62 ہزار کے جرمانے کئے جاچکے ہیں،اسپشل مہم کے تحت 256 گاڑیوں کو دو، دو ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ،
    91 گاڑیوں کو تین روز کے لئے تھانوں میں بند کروا دیا گیا،

    سٹی ٹریفک پولیس، محکمہ ماحولیات اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ،آگاہی اور احتیاطی تدابیر اپنانے سے سموگ کے اثرات کم ہورہے ہیں،سموگ سے انسان کو سانس لینے میں دشواری، ناک،گلے کی بیماریوں کا اندیشہ رہتا ہے،

    ماحولیاتی آلودگی سے پاک آب و ہوا صحت مند معاشرے کی ضامن ہے،گاڑیوں سے نکلنے والا مضر صحت دھواں سموگ کا باعث رہا ہے،