تازہ اطلاعات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات
واضح رہے کہ فیاض الحسن چوہان کو دوسری بار عہدے سے ہٹایا گیا ہے
فردوس عاشق اعوان سپیشل اسٹنٹ برائے انفارمیشن وزیر اعلیٰ پنجاب تعینات
فیاض الحسن چوہان کے پاس وزارت کالونیز کا قلمدان رہے گا

Category: پنجاب
-

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
-

پنجاب سےالقاعدہ کے دہشت گرد گرفتار، بڑی کاروائی
راجن پور: (باغی ٹی وی ) سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے راجن پور کے قریب بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم القاعدہ کے پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا
باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم کے ارکان کیخلاف یہ کارروائی خفیہ اطلاعات پر کی گئی۔ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے کچھ رکن فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا ہے۔انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے کلاشنکوف، ہینڈ گرنیڈ، خود کش جیکٹس اور دیگر بارودی سامان برآمد کیا گیا۔ دہشگرد اپنا نیٹ ورک بلوچستان سے راجن پور منتقل کر رہے تھے۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا ہے کہ دہشتگرد جنوبی پنجاب میں دہشتگردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ دہشتگردوں کی پہچان اعجاز علی خان، سگیر احتشام، جابر احتشام، انور خان اور کامران زاہد کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشتگردوں سے مزید تفتیش بھی جاری ہے
-

پنجاب کےتعلیمی اداروں میں بچوں کے کوروناٹیسٹ کی رپورٹ جاری
محکمہ صحت پنجاب نے پنجاب کےتعلیمی اداروں میں بچوں کے کوروناٹیسٹ کی رپورٹ جاری کر دی ہے-
باغی ٹی وی : محکمہ صحت پنجاب نے پنجاب کےتعلیمی اداروں میں بچوں کے کوروناٹیسٹ کی رپورٹ جاری کر دی ہے 63ہزار339پبلک اور7411پرائیویٹ اسکولوں میں ٹیسٹ کیے گئے جن میں پنجاب میں 70ہزار750 میں سے145طلبہ میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے –
لاہور میں4،ننکانہ صاحب 23،قصور 2،راولپنڈی7اورجہلم میں 3 طلبہ میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ سرگودھا 8 ،خوشاب3،بھکر 2،گجرات 18اورساہیوال میں 3طلبہ میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے اوکاڑہ ،ملتان ،لیہ ، سیالکوٹ اور لودھراں میں ایک ایک طالب علم میں کورونا کی تصدیق کی رپورٹ سامنے آئی ہے-
گوجرانوالہ 50،ڈیرہ غازی خان 2اوربہاولپورمیں 4طلبہ میں کورونا کی تصدیق فیصل آباد 8 اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں3طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے-
سیکریٹری صحت پنجاب کے مطابق 68ہزار 32 طلبہ کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں-
بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے وزیرتعلیم پنجاب مراد راس
حکومت کا کل سے ملک بھر میں تمام پرائمری اسکولز کھولنے کا اعلان
-

پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی تیاریاں شروع
الیکشن کمیشن نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا
پنجاب میں نیبرہوڈ اور ویلج کونسل کی حلقہ بندیاں کی جائیں گی
6 جولائی سے 25 جولائی تک نقشہ جات حاصل کیے جائیں گے
حلقہ بندی کمیٹیاں 20 اگست تک حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستیں تیار کریں گی
21 اگست تک حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستیں جاری کی جائیں گی
ابتدائی فہرستوں پر 22 اگست سے 6 ستمبر تک اعتراضات دائر کیے جاسکیں گے
13 اکتوبر کو پنجاب کی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرستیں جاری کی جائیں گی