Baaghi TV

Category: پنجاب

  • پنجاب : اسکولوں میں دورے پر آنیوالوں کو تحائف دینے پر پابندی عائد

    پنجاب : اسکولوں میں دورے پر آنیوالوں کو تحائف دینے پر پابندی عائد

    لاہور: سیکرٹری تعلیم پنجاب خالد نذیر وٹو نے محکمے کے دورے پر آنے والوں کو گلدستے اور تحائف دینے پر پابندی عائد کردی۔

    اس حوالے سے سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے تمام اضلاع کے سی ای اوز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے،کہا کہ سیکرٹری ایجوکیشن کے مختلف دوروں کے دوران اسکول انتظامیہ کی جانب سے پھولوں کے بوکے اور دیگر مہمان نوازی کے لیے اخراجات کا بےجا استعمال دیکھا گیا ہےتحائف پرخرچ ہونے والی رقم اسکولوں اور طلباء کی فلاح و بہبود پر لگائیں، سادگی اپنائیں، سرکاری دوروں پر آنے والوں کو گلدستے اور تحائف نہ دیے جائیں-

    کہاگیاکہ تمام ایجوکیشن افسران نمائشی کلچر کی حوصلہ شکنی کریں اور اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے افسران کے دوروں پرگلدستے نہ دیے جائیں،اس کے علاوہ سیکرٹری تعلیم نے محکمہ کے تمام افسران کو مراسلے پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

  • جاپان میں رائج صحت و علاج اور ہیلتھ مینجمنٹ سسٹم پنجاب میں متعارف کرانے کا فیصلہ

    جاپان میں رائج صحت و علاج اور ہیلتھ مینجمنٹ سسٹم پنجاب میں متعارف کرانے کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جاپان میں رائج صحت و علاج اور ہیلتھ مینجمنٹ سسٹم پنجاب میں متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ جاپان کے دوران متعدی علاج کے لئے عالمی شہرت یافتہ جاپانی ہسپتال نیشنل سنٹرفار گلوبل ہیلتھ کا دورہ کیاجدید ہائی ٹیک جاپانی مشینری، آلات اور طریقہ علاج پنجاب کے سرکاری صحت کے نظام میں رائج ہو گا، نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کو بھی جاپان میں رائج صحت کے نظام کی طرز پر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    وزیراعلی مریم نواز جاپان کی طرح پنجاب میں بھی ہیلتھ انشورنس کا طریقہ رائج کریں گی، پنجاب میں ذیابیطس، جگر اور متعدی امراض کے علاج کے لئے جاپانی تحقیق سے فائدہ اٹھانے پر اتفاق بھی کیا گیاوزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے وفد کے ارکان کو ذیابیطس، جگر اور متعدی امراض کے جاپانی طریقہ علاج کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، مریم نواز نے اسپتال کے مختلف شعبے دیکھے، انہوں نے اسپتال میں فراہم کردہ سہولیات اور مشینری کا جائزہ لیا۔

    سیلاب،وزیر اطلاعات، ڈی جی آئی ایس پی آر،چیئرمین این ڈی ایم اے کی بریفنگ

    وزیراعلیٰ پنجاب نے جاپانی ماہرین طب سے بھی بات چیت کی، انہیں نیشنل سنٹر فار گلوبل ہیلتھ میڈیسن میں جگر کے علاج کے بارے میں آگاہ کیا گیا، وزیراعلیٰ اور وفد کے ارکان کو متعدی امراض کے علاج کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    چینی وزیر خارجہ 21 اگست کو پاکستان کا دورہ کریں گے

  • فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بھی میٹرو ٹرین چلانے کا فیصلہ

    فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بھی میٹرو ٹرین چلانے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب حکومت نے اگلے سال فروری سے لاہور میں ٹرام سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا،جبکہ،فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بھی میٹرو ٹرین چلانے کا فیصلہ،کیاگیاہے-

    وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر کے مطابق ٹرام کا ٹیسٹ کامیاب ہو گیا جس کے بعد ٹھوکر سے ہربنس پورہ تک ٹرام سروس فروری 2026 سے شروع ہوگی،ٹرام میں 270 نشستوں کی گنجائش ہوگی، منصوبے پر 30 لاکھ ڈالر لاگت آئے گی جب کہ منصوبے کے لیے پنجاب نیسپاک اور پی ایم اے افسران نے چین کا دورہ کیا،فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بھی میٹرو ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے-

    انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میٹرو ٹرین روزانہ 3 لاکھ مسافروں کو سہولت دے گی اورگوجرانوالہ میٹرو ٹرین یومیہ 1 لاکھ 40 ہزار مسافروں کو سہولت دے گی،فیصل آباد میٹرو منصوبے کی لاگت 110 ملین ڈالر مقرر کی گئی ہے اور گوجرانوالہ میٹرو منصوبے پر 50 ملین ڈالر لاگت آئے گی، لاہور میں موٹرسائیکل اور گاڑیوں سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے، ٹرام اور میٹرو منصوبے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کی کوشش ہے-

    ،فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بھی میٹرو ٹرین چلانے کا فیصلہ

    پاکستان میں بچت کی شرح جی ڈی پی کا صرف 7.4 فیصد ہے،گورنر اسٹیٹ بینک

    سیلاب متاثرین کی مدد ہمارا قومی فریضہ ہے، عطاء اللہ تارڑ

  • دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ،الرٹ جاری

    دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ،الرٹ جاری

    بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے تربیلا کے مقام پر پا نی کا بہاؤ 3 لاکھ 30 ہزارکیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، کالا باغ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 4 لاکھ 32 ہزار کیوسک، چشمہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 4 لاکھ 80 ہزار کیوسک جبکہ تونسہ کے مقام پر پانی کا بہائو 4 لاکھ 54 ہزار کیوسک ہے۔

    منظم انداز میں پاکستان کو توڑنے کی سازش کی جارہی ہے، سرفراز بگٹی

    دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا اور سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 65 ہزار اور سلیمانکی کے مقام پر 69 ہزار کیوسک ہےنالہ پلکھو میں درمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے، ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے، دریاؤں کے کنارے رہنے والے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

    حکومت پنجاب کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں، ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ فلڈ ریلیف کیمپس میں تمام تر بنیادی سہولیات اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔

    روس کی سابقہ مس یونیورس کار حادثے میں ہلاک

  • پنجاب میں ضمنی انتخابات پر رینجرز تعیناتی کا فیصلہ

    پنجاب میں ضمنی انتخابات پر رینجرز تعیناتی کا فیصلہ

    الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ضمنی انتخابات پر رینجرز تعیناتی کا فیصلہ کرلیا-

    الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ضمنی الیکشن رینجرز کی سیکیورٹی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لاہور، وزیرآباد اور میانوالی کے ضمنی انتخابات میں پولنگ اسٹیشن کے باہر رینجرز کی تعیناتی کے لیے محکمہ دخلہ پنجاب کو خط لکھ دیاالیکشن کمیشن نے 17 سے 19 ستمبر تک پولنگ اسٹیشنز کے باہر رینجرز کی سیکیورٹی تعینات کرنے کے لیے محکمہ داخلہ کو خط لکھا۔

    ذرائع کے مطابق رینجرزکی تعیناتی آرٹیکل220کےتحت الیکشن کمیشن کی معاونت کے لیے ہوگی، خط کے مطابق انتخابات کے پُرامن انعقاد کے لیے رینجرز کی تعیناتی مانگی کی گئی ہے،این اے 66 وزیر آباد، این اے 129 لاہور اور پی پی 87 میانوالی میں18ستمبر کو ضمنی انتخابات شیڈول ہے۔

    پی ٹی آئی رہنمامیاں اظہرکےانتقال کے باعث حلقہ این اے129کی نشت خالی ہوئی جبکہ این اے 66 کی نشست پی ٹی آئی رہنمامحمد احمدکی نااہلی کےنتیجےمیں خالی ہوئی، اسی طرح پی ٹی آئی کے ملک احمد خان کی نااہلی پر پی پی 87 میانوالی کی نشت خالی قرار دی گئی۔

  • ویٹرنری انٹرن شپ پروگرام کا مقصد پنجاب میں لائیواسٹاک کا فروغ ہے،مریم نواز

    ویٹرنری انٹرن شپ پروگرام کا مقصد پنجاب میں لائیواسٹاک کا فروغ ہے،مریم نواز

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کو لائیو اسٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کا ہب بنانا چاہتے ہیں۔

    پنجاب بھر میں ایک ہزار ویٹرنری گریجویٹس اور پیرا ویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کر دیا گیا اور پنجاب ویٹرنری انٹرن شپ پروگرام کے لیے 60 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہےوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ویٹرنری گریجویٹس کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ ملے گا، اور ویٹرنری گریجویٹس اور پیرا ویٹس گھر بیٹھے اپلائی کرسکتے ہیں پنجاب میں ویٹرنری اسسٹنٹ، اے آئی ٹیکنیشن اور لیب اسسٹنٹ کا کوٹہ مقرر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ویٹرنری انٹرن شپ پروگرام کا مقصد پنجاب میں لائیواسٹاک کا فروغ ہے اور ویٹرنری انٹرن شپ پروگرام سے نوجوانوں کو عملی تجربہ حاصل ہو گا۔ پنجاب میں لائیو اسٹاک کے پوٹینشل سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھنے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا، جبکہ پنجاب کو لائیو اسٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کا ہب بنانا چاہتے ہیں ہمیشہ سے لائیو اسٹاک فارمرز کے ساتھ ہیں-

    بلوچستان بھر میں دفعہ 144 میں 15 روز کی توسیع

    ائیرکینیڈا کے تمام ملازمین کی ہڑتال، فضائی آپریشنز معطل

    احتجاج و نعرے بازی: پی ٹی آئی کے 40 کارکنان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

  • دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

    دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

    مون سون بارشوں اور گلیشیئرز پگھلنے کے نتیجے میں پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ تربیلا اور تونسہ بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 68 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے اور وہاں نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔

    اسی طرح دریائے جہلم اور دریائے چناب کے اہم مقامات پر پانی کی صورتحال فی الحال معمول کے مطابق ہے، تاہم نالہ پلکھو کینٹ میں نچلے درجے کا سیلاب جاری ہے اسی طرح دریائے راوی کے مقامات پر بہاؤ معمول کے مطابق ہے لیکن نالہ بسنتر میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے جس سے نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔

    ڈیمز کی صورتحال کے حوالے سے ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم 98 فیصد جب کہ منگلا ڈیم 68 فیصد بھر چکا ہے۔ تربیلا ڈیم کا لیول 1547.94 فٹ اور منگلا ڈیم کا لیول 1211.15 فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنا نہایت ضروری ہے۔ دریاؤں کے پاٹ میں موجود افراد فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں اور ہنگامی انخلا کی صورت میں انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں،شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دریاؤں، نہروں، ندی نالوں اور تالابوں میں ہرگز نہ نہائیں اور سیلابی صورتحال میں دریاؤں کے کناروں پر سیر و تفریح سے گریز کریں۔

    حکام نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو کسی صورت دریاؤں یا ندی نالوں کے قریب نہ جانے دیں ایمرجنسی کی کسی بھی صورتحال میں شہری پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پی ڈی ایم اے پنجاب کی اولین ذمہ داری ہے۔

    ادھرمحکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں آج موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش متوقع ہے، پشاور، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، صوابی، چترال، دیر، سوات، بونیر اور مالاکنڈ سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوگی۔ اسی طرح باجوڑ، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ہری پور اور ایبٹ آباد میں بھی بارش کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر، مہمند، کرم، اورکزئی کے علاوہ جنوبی اضلاع بنوں، کوہاٹ، ہنگو، کرک اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں بھی بارش ہوگی،بارش کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے جبکہ چترال، سوات، بونیر، دیر، شانگلہ اور کوہستان سمیت بٹگرام، تورغر، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں۔

    گزشتہ روز بھی صوبے کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی،سب سے زیادہ بارش تیمرگرہ میں 98 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، مالم جبہ میں 76 ملی میٹر، کاکول میں 64 ملی میٹر جبکہ بالاکوٹ اور سیدو شریف میں 41 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ مالم جبہ میں درجہ حرارت 16 ڈگری اور کالام میں 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • پنجاب میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز

    پنجاب میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز

    پنجاب میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا۔

    ایکس اکاؤنٹ پر ہونہار پورٹل اوپننگ کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ میرے پیارے پنجاب کے طلباء آپ کے خواب پنجاب کے مستقبل کی دھڑکن ہیں،ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے ذریعے 80 ہزار نوجوانوں کو اسکالرشپ دے رہے ہیں ، 50 ہزار پہلے ہی اپنے اسکالرشپ حاصل کر رہے ہیں،پورٹل اب کھلا ہے ، براہ کرم یقین کے ساتھ درخواست دیں، شوق کے ساتھ مطالعہ کریں، جو کچھ آپ حاصل کر سکتے ہیں اس پر یقین کرنے سے کبھی باز نہ آئیں ، آپ کی کامیابی ہمیشہ میرا سب سے بڑا فخر رہے گی۔

    ادھروزیراعظم شہبازشریف نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ طالب علم اکرام اللہ سے ملاقات کی اور انہیں میٹرک میں پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

    معرکہ حق کی وجہ سے جشن آزادی کی اہمیت بڑھ گئی،شرجیل انعام میمن

    بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالبعلم اکرام اللہ نے راولپنڈی بورڈ کے میٹرک امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کی،اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دورہ قلعہ سیف اللہ کے دوران اکرام اللہ سے امدادی خیمے میں ملاقات ہوئی تھی،اکرام اللہ کاکڑ کاخاندان سیلاب سے شدید متاثر ہوا تھا،ملاقات میں اکرام اللہ نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی،آج دیکھ کرخوشی ہوئی کہ اکرام اللہ محنت سے اپنے ہدف کی طرف گامزن ہے۔

    اکرام اللہ نے وزیراعظم شہبازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب آپ کی بدولت ممکن ہوا،آپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔

    مظفر آباد : باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جا گری ، 4افراد جاں بحق ، 9 زخمی

  • مریم نواز سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات

    مریم نواز سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے الوداعی ملاقات کی-

    ملاقات میں ٹیکسٹائل، فوڈ پراسیسنگ، معدنیات اور آئی ٹی خدمات میں تجارت کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیامریم نواز نے پاکستان میں شاندار خدمات پر ہائی کمشنر نیل ہاکنز کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے باہمی روابط اور دوطرفہ تعلقات اہمیت کے حامل ہیں،ملک میں سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی منتقلی اور دیرپا شراکت داری کو فروغ دیا جارہا ہے، دونوں ممالک زراعت اور لائیوا سٹاک میں بھی باہمی تعاون کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

    مریم نواز نے کہا کہ ایکوا کلچر، فشریز کی امپورٹ کیلئے کولڈ چین لاجسٹکس کے فروغ کیلئے پر امید ہیں، آسٹریلوی ایگریکلچر مشن کا گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ ایگری ٹریڈ میں گہرے تعاون کا عکاس ہے، پاکستان کی آسٹریلیا کیساتھ بڑھتی ہوئی اسٹریٹجک شراکت داری میں پنجاب بھی شامل ہے۔

    سونے کے نرخ ایک بار پھر بلند سطح پر پہنچ گئے

    اسرائیلی آرمی چیف اور اپوزیشن لیڈر نےنیتن یاہو کی مخالفت کردی

    ٹرمپ ٹیرف بھارتی سٹاک ایکسچینج کو لے ڈوبا، سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان

  • یومِ شہداء پولیس: آئی جی پنجاب کا پولیس شہداء کو خراجِ عقیدت

    یومِ شہداء پولیس: آئی جی پنجاب کا پولیس شہداء کو خراجِ عقیدت

    لاہور: انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیاہے-

    آئی جی پنجاب نے کہا کہ اپنے لختِ جگر وطن پر قربان کرنے والی ماؤں کو بھی میرا سلام ہے، جنہوں نے اس قوم کو ایسے عظیم بیٹے دیے، پنجاب پولیس کے 1700 سے زائد بہادر افسران و جوانوں نے دہشت گردی کے خاتمے، امن و امان کے قیام اور جرائم کے خلاف جنگ میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا یومِ شہداء پولیس، شہداء کے ساتھ تجدیدِ عہد کا دن ہے، اور زندہ قومیں کبھی اپنے ہیروز کو فراموش نہیں کرتیں، انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ شہداء کے اہلخانہ کی بہترین فلاح و بہبود اور دیکھ بھال ان کی اولین ترجیح ہے۔

    یومِ شہداء پولیس 4 اگست کو انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے،اس موقع پر ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق، شہداء کی قبروں پر گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا، ان کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعائیں کی جائیں گی، صوبے بھر کی مساجد میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے، جبکہ سینئر پولیس افسران شہداء کے اہلخانہ سے ملاقاتیں کریں گے اور ان کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کریں گے۔

    راولپنڈی :لڑکی کے قتل میں استعمال ہونے والا تکیہ بھی برآمد ،مزید انکشافات

    اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی تاریخی بلندی

    شہدائے قصور پولیس کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں،کثیر تعداد میں شرکت