Baaghi TV

Category: پنجاب

  • پنجاب حکومت کی کارکردگی پر عوامی سروے کی رپورٹ جاری

    پنجاب حکومت کی کارکردگی پر عوامی سروے کی رپورٹ جاری

    لاہور: انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر عوامی سروے کی رپورٹ جاری کردی۔

    باغی ٹی وی: انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کے سروے میں پنجاب کے 36 اضلاع سے 6 ہزار سے زائد شہریوں کی رائے شامل کی گئی ہے،سروے کے مطابق پنجاب حکومت کی کارکردگی سے صوبے کے 62 فیصد شہری مطمئن ہیں، تعلیم، صحت، انفرا اسٹرکچر اور امن عامہ پر صوبائی حکومت کی کارکردگی کو سراہا،البتہ روزگار کی عدم دستیابی پر 63 فیصد افراد نے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کیا-

    سروے میں 57 فیصد شہریوں نے گزشتہ سال کے مقابلے میں صوبائی حکومت کی گورننس میں بہتری آنے کا کہا جبکہ 17 فیصد نے مزید خراب ہونے کی رائے دی، 24 فیصد افراد نے گورننس میں کوئی فرق نہ آنے کا بتایا۔

    یو اے ای کا تل ابیب میں بین المذاہب افطار کا اہتمام

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے صوبے کے 59 فیصد شہری خوش اور 16 فیصد ناراض نظر آئے جبکہ 24 فیصد نے ان کی کارکر دگی کوقابلِ قبول قرار دیا،اسی طرح 57 فیصد شہریوں نےگزشتہ ایک سال میں مریم نواز کو صوبے کےاہم عوامی مسائل اور گور ننس کے چیلنجوں کو مؤثر انداز میں حل کرنے میں بھی کامیاب بتایا، البتہ 36 فیصد افراد نے انہیں اس میں ناکام قرار دیا۔

    نصیبو لال اور ان کے شوہر کے درمیان صلح ہوگئی، مقدمہ واپس لے لیا

  • مریم نواز کا گردےعطیہ کرنیوالے تمام افراد کو خراج تحسین

    مریم نواز کا گردےعطیہ کرنیوالے تمام افراد کو خراج تحسین

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےگردوں کے عالمی دن پر گردوں کا عطیہ کرنے والے تمام افراد کو خراج تحسین پیش کیا ہے-

    باغی ٹی وی: وزیراعلیٰ مریم نواز نے گردوں کے امراض کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب میں گردوں کے علاج کی بہترین اور مفت سہولیات فراہم کررہے ہیں قائد محمد نواز شریف کی جانب سے شروع کی گئی مفت ڈائیلسز کی سہولیات کو مزید بہتر کیا جائے گا گردوں کے امراض کے مستند علاج کے لیے ٹرانسپلانٹ کارڈ شروع کیا جارہاہےگردوں کے امراض کے علاج میں مصروف تمام ڈاکٹرز نرسنگ سٹاف کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، صحت مند زندگی کے لیے گردوں کی صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔

    رمضان کے پہلے عشرے میں مسجد الحرام میں ڈھائی کروڑ افراد کی آمد

    فیض کو آپ نے جیل میں ڈالا، اچھا کیا، باجوہ کو بھی ڈالو،شیر افضل مروت

    ٹانک میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام،10 دہشت گرد ہلاک

  • وزیراعلیٰ پنجاب کے رمضان پیکج کے پیسے سرکاری افسران خود ہڑپنے لگے

    وزیراعلیٰ پنجاب کے رمضان پیکج کے پیسے سرکاری افسران خود ہڑپنے لگے

    لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے رمضان پیکج میں سرکاری افسران کی جانب سے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق عوام کے لیے دیئے جانے والے رمضان نگہبان پیکج کے پیسے افسران خود ہڑپنے لگے، پولیس نے 2 سرکاری ملازمین سمیت 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد رقم بھی برآمد ہوئی جو وہ کیش کرواچکا تھا، ایف آئی ار کے متن کے مطابق ملزمان نے 17 چیک فراڈ کرکے کیش کروائے جبکہ 92 چیک ابھی کیش نہ ہوئے تھے۔

    کے الیکٹرک نےپتنگ بازی سے خبردار کردیا

    اے سی شالیمار اور آر او صابر علی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کردیا، ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ ہربنس پورہ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر رضوان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    رمضان پیکج کے تحت مستحق افراد کو فی کس 10 ہزار کے بینک ڈرافٹ ملنے تھے، ملزمان نے یہ چیک مستحق افراد تک پہنچانے کی بجائے خود ہڑپ کرنے کی کوشش کی، ملزمان میں سرکاری ملازمین حافظ عبدالرحمان، معظم علی شامل ہیں، مقدمہ میں مصور علی نامی شخص کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    سندھ حکومت کا ہولی پر ہندو برادری کیلئےدو دن کی تعطیل کا اعلان

  • پنجاب:  اسکول ایجوکیشن کیلئے“سی ایم ایجوکیشن کارڈ“ متعارف کرانے کا فیصلہ

    پنجاب: اسکول ایجوکیشن کیلئے“سی ایم ایجوکیشن کارڈ“ متعارف کرانے کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہر سال دو ملین بچوں کی انرولمنٹ کا ہدف دے دیا۔

    باغی ٹی وی: پنجاب میں اسکول ایجوکیشن کیلئے“سی ایم ایجوکیشن کارڈ“ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا 80 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والے طلبہ کو سی ایم ایمی ننس / سٹار کارڈ ملے گا، پنجاب کی ہر تحصیل میں ایک سکول آف ایمی ننس بھی بنے گا۔

    لاہور میں اعلیٰ سطح اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بتایا گیا کہ اسکولوں کی آؤٹ سورسنگ سے طلبہ کی تعداد میں 52 فیصد جبکہ ٹیچرز کی تعداد میں 89 فیصد اضافہ ہوا ہے 5863 پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کے بعد طلبہ کی تعداد 2 لاکھ 42 ہزار بڑھ کر تین لاکھ 68 ہزار سے زائد ہو گئی ہے، پنجاب بھر آؤٹ سورسنگ کے پہلے فیز بعد ٹیچرز کی تعداد 8037 سے بڑھ کر 15114 ہوگئی ہے، جبکہ اساتذہ کی تنخواہ میں بھی تین گنا تک اضافہ ہوا ہے۔

    بیٹی کی طبیعت میں بہتری ،محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ کیلئے دستیاب ہوں گے

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے میٹرک ٹیک کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ لیب بنانے کا اعلان کیا اور کلاس فائیو سے ٹیکنیکل ایجوکیشن بطور مضمون شامل کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی،وزیراعلیٰ نے اسکولوں میں پینے کے پانی، وائٹ واش اور فرنیچر کیلئے 90 دن کی ڈیڈ لائن بھی دے دی مریم نواز نے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے بیٹے کے ایرلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن سنٹر میں داخلے کو سراہا اور اسے قابل تقلید قرار دیا۔

    13 خواتین کیساتھ جنسی زیادتی پر بی جے پی رہنما کو 40 سال قید

    انہوں نے کہا کہ میٹرک ٹیک سے ایجوکیشن میں نئی اختراع متعارف کرا رہے ہیں، سرکاری سکولوں کا معیار اعلیٰ ترین پرائیویٹ سکولوں کے برابر لانا میرا ویژن ہے، پنجاب میں معیار تعلیم کی بہتری ہمارا اولین ہدف ہے، پڑھائے بغیر تنخواہ ملنے کا کلچر تبدیل کر دیں گے۔

  • پنجاب پولیس نے دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا

    پنجاب پولیس نے دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا

    پنجاب پولیس نے خیبر پختونخوا کی سرحد پر دہشت گردوں کا ایک اور حملہ پسپا کر دیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان پولیس کے مطابق، سرحدی چوکی لکھانی پر خوارجی دہشت گردوں نے بھاری اسلحے سے حملہ کیا، تاہم پولیس اہلکاروں نے بروقت اور جرات مندانہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں پسپائی پر مجبور کر دیا۔

    ترجمان کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہ دوسرا جبکہ رواں ہفتے میں تیسرا بڑا حملہ تھا جسے ناکام بنایا گیا حملہ آوروں کی تعداد 20 سے 25 تھی اور وہ راکٹ لانچرز سمیت جدید اسلحے سے لیس تھے،تاہم، پولیس نے تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے دہشت گردوں کی بروقت نشاندہی کی اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے انہیں بھاری نقصان پہنچایا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور عوام کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

  • خواتین کا عالمی دن:دو مختلف واقعات میں سسرالیوں کے ہاتھوں 2 بہوئیں قتل

    خواتین کا عالمی دن:دو مختلف واقعات میں سسرالیوں کے ہاتھوں 2 بہوئیں قتل

    لاہور: پنجاب میں خواتین کے قتل کے 2 افسوس ناک واقعات پیش آئے ہیں-

    باغی ٹی وی: فتح آباد میں شک کی بنا پر دیور نے تیل چھڑک کر بھابی کو آگ لگا کر زندہ جلا ڈالا پولیس کیمطابق نِدا کے پاس سے موبائل ملا، جس پر دیور نے ناجائز تعلقات کے شبہے میں پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی،زندہ جلائے جانے کے بعد نِدا کو تشویش ناک حالت میں ٹی ایچ کیو بھلوال منتقل کیا گیا طبی ذرائع کے مطابق خاتون کا 90 فی صد جسم جھلس چکا تھا، جو اسپتال میں دوراج علاج چل بسی۔

    مقتولہ ایک بچی کی ماں تھی پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے جب کہ ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہےخاتون کے شوہر نے پولیس کو بتایا کہ میں نجی مل میں ملازم ہوں، مجھے گھر والوں نے اسپتال بلایا میری پسند کی شادی تھی اور 6ماہ کی بیٹی بھی ہے۔

    آسٹریلیا میں طوفان نے تباہی مچا دی، ساڑھے 7 لاکھ لوگ متاثر

    جبکہ مقتولہ نِدا کے والد ممتاز کی درخواست پر پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے جب کہ ٹی ایچ کیو بھلوال میں خاتون کا پوسٹ مارٹم بھی کرلیا گیا۔

    دوسری جانب پولیس کے مطابق چشتیاں کے نواحی علاقے میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو قتل کردیا ،30 سالہ مقتولہ کی شناخت فروا کے نام سے ہوئی، جو ایک بچی کی ماں تھی۔

    چین نے پاکستان پر واجب الادا 2 ارب ڈالر کی مدت میں توسیع کردی

    اطلاعات کے مطابق شادی شدہ خاتون کے سر میں ڈنڈا مار کر اور اس کا گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ واقعہ بستی شیرازیاں میں پیش آیا، جس کی اطلاع ملتے ہی تھانہ بخشن خان پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کیا،پولیس کے آنے پر ملزمان جائے وقوع سے فرار ہوگئے، مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہماری چیف منسٹر ایک خاتون ہیں،عظمیٰ بخاری

  • پنجاب پختونخوا سرحد پر خوارجی دہشتگردوں کی 2 کارروائیاں ناکام

    پنجاب پختونخوا سرحد پر خوارجی دہشتگردوں کی 2 کارروائیاں ناکام

    ڈی جی خان: پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان نے خوارجی دہشت گردوں کے مختلف مقامات پر 2 حملے ناکام بنا دیئے، جس پر حملہ آور دہشتگرد فرار ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سرحدی علاقے مڑھا میں خوارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا اس دوران پنجاب پولیس ڈی جی خان، سی ٹی ڈی اور رینجرز کا پنجاب و خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے مڑھا میں دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    خوارجی دہشتگرد بھاری اسلحہ کے ساتھ پولیس ٹیموں پر حملہ آور ہوئے، جس پر پولیس ٹیموں نے بھرپور جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں خوارجی دہشت گرد پہاڑوں میں فرار ہو گئے اسی دوران خوارجی دہشت گردوں کے ایک اور گروہ نے تھانہ وہوا کی سرحدی چوکی لکھانی پر اچانک حملہ کردیا، 15 سے 20 خوارجی دہشت گرد چیک پوسٹ لکھانی پر چاروں طرف سے حملہ آور ہوئے، جس پر تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے خوارجی دہشتگردوں کی نشاندہی کی گئی۔

    یورپ اور امریکہ ایک،ٹرمپ ڈرامہ چین کا راستہ روکنا؟تجزیہ:شہزاد قریشی

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق خوارجی دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینیڈ اور دیگر بھاری اسلحہ کا استعمال کیا جب کہ پولیس کے جانبازوں نے مشین اور مارٹر گنز سے فائرنگ کرکے فوری جوابی کارروائی کی، جس نے خوارجی دہشت گردوں کو پسپائی اور فرار ہو نے پر مجبور کر دیا موثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

    حکومت اب مزید بجلی نہیں خریدے گی ،اویس لغاری

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی کمانڈ آر پی او ڈی جی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے کی جب کہ ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی کی زیر کمانڈ ایلیٹ فورس اور کیو آر ایف کی بیک اپ ٹیمیں فوری موقع پر پہنچیں، آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا بارڈر پر پولیس ٹیمیں اور تمام چیک پوسٹس پہلے سے ہائی الرٹ ہونے کے باعث حملہ ناکام بنایا گیا ہے انہوں نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے والے جوانوں کو شاباش بھی دی۔

    سائنسدانوں نے مریخ کی سرخ رنگت کا معمہ حل کرلیا

  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  کے وزیراعلیٰ پنجاب کو چیلنجز

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پنجاب کو چیلنجز

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو کئی چیلنجز دیئے ہیں-

    باغی ٹی وی : علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا کے طلبہ کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے انہیں مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ پنجاب کے جتنے فیصد طلبہ کو لیپ ٹاپ دیئے جا رہے ہیں ہم بھی اتنے فیصد طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دیں گے اسی طرح وزیراعلیٰ پنجاب، کے پی حکومت کی طرز پر اپنے شہریوں کو مفت صحت کارڈ دے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی پوری آبادی کو صحت کارڈ پلس دیا ، اب لائف انشورنس کی سہولت دے رہے ہیں، انہوں نے چیلنج کیا کہ پنجاب حکومت بھی اپنی پوری آبادی کو یہ سہولیات دے، ہم نے مشکل حالات کے باوجود اپنی آمدن میں 55 فیصد اضافہ کیا ہے، پنجاب بھی اپنی آمدن 12 فیصد سے 55 فیصد تک بڑھائے۔

    اڈیالہ جیل سے فرار منشیات فروش ملزم دوبارہ گرفتار،لاپرواہی برتنے پر 2 ایس پیز سمیت 6 اہلکار معطل

    علی امین نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے پاس خزانے میں 176 ارب روپے کا سرپلس پڑا ہے خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے آئی ایم ایف کا ٹارگٹ حاصل کیا ہے ، باقی کسی دوسرے صوبے نے نہیں کیا پنجاب کو آئی ایم ایف کی طرف سے 300 ارب روپے سرپلس کا ہدف دیا گیا تھا، پنجاب حکومت نے الٹا 146 ارب روپے کا خسارہ کیا۔

    نیب اور نجی اداروں کے درمیان مفاہمت کے 6 سمجھوتوں پر دستخط

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم 4ہزار مستحق بچیوں کی شادیاں کروا رہے ہیں اور ہر بچی کو 2لاکھ روپے دے رہے ہیں چیلنج کرتا ہوں پنجاب کی کارکردگی ہماری ایک فیصد کارکردگی کے برابر بھی نہیں، میں اس پر مناظرے کے لیے تیار ہوں۔

    نیب اور نجی اداروں کے درمیان مفاہمت کے 6 سمجھوتوں پر دستخط

  • دن رات محنت کرکے عوام کی زندگیوں کو تبدیل کرکے رہیں گے، مریم نواز

    دن رات محنت کرکے عوام کی زندگیوں کو تبدیل کرکے رہیں گے، مریم نواز

    نارووال: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے،نواز شریف کی قیادت میں ملک کو مشکلات سے نکال دیا ہے-

    باغی ٹی وی : پنجاب کے شہر نارروال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ وزیراعلیٰ بننے کے بعد میرا پہلا اجتماع نارووال میں ہے، ایک سال کی کارکردگی کے ساتھ آپ کے سامنے موجود ہوں، 2 سال پہلے پورے پاکستان سے بری خبریں آرہی ہیں، آج ملک بھر سے اچھی خبریں آرہی ہیں، صرف اڈیالہ جیل سے بری خبریں آرہی ہیں، اڈیالہ سے صرف خط پر خط آرہے ہیں، اڈیالہ والے منتیں کررہے ہیں کہ ہمیں بچالو۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک کو مشکلات سے نکال دیا ہے، ہم دن رات محنت کرکے عوام کی زندگیوں کو تبدیل کرکے رہیں گے، جس نواز شریف کو مارنے اور گرانے کی کوشش کی گئی، آج وفاق میں اس کے بھائی اور پنجاب میں ان کی بیٹی کی حکومت ہےمسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی خدمت کررہی ہے،بتایا جائے کہاں ہے وہ پاکستان جس کے ڈیفالٹ کی باتیں کی جارہی تھیں، آج پاکستان کی معیشت ٹیک آف کررہی ہےعوام گواہی دے رہے ہیں کہ نواز شریف نے پاکستان کو مشکلات سے نکال دیا۔

    بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کا وطن واپسی کا عندیہ

    مریم نواز نے کہاکہ عمران خان کے دور حکومت میں اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی تھی، اسٹاک مارکیٹ آج بلندیوں پر ہے جبکہ دہشت گردی ملک میں دوبارہ آگئی تھی لیکن آج سب کچھ اس کے برعکس ہے اور مہنگائی 38 سے 5 فیصد پر آگئی ہے پی ٹی آئی کے دور میں پنجاب سے ایک ہی خبر آتی تھی کہ گوگی یہ کھا گئی اور پنکی وہ کھا گئی، پہلے سفارش اور رشوت کے بغیر پنجاب میں کوئی کام نہیں ہوتا تھا، میں نے ایک سال میں پنجاب میں دن رات ایک کرکے کام کیا، آج صوبے کو صاف ستھرا کیا جارہا ہے، جبکہ روٹی 25 روپے سے 12 سے 13 روپے پر آگئی ہے۔

    ازبکستان میں پاکستانیوں پر ملازمت کے حصول پر عائد پابندی ختم ،اہم ہدایات جاری

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت غریبوں کو گھر بنانے کے لیے قرضہ دے رہی ہے جبکہ کسانوں کو کسان کارڈ دیے گئے ہیں، اس کے علاوہ معذور افراد کو ہمت کارڈ فراہم کیے گئے ہیں، یوتھ کا نعرہ لگانے والوں نے نوجوانوں کو کیا دیا؟ ہم اسکالر شپس کو بڑھا کر 50 ہزار تک لے کر جارہے ہیں، جلد ایک لاکھ لیپ ٹاپس بھی تقسیم کیے جائیں گے، اس کے علاوہ مستحق افراد کو گھروں کی تعمیر کے لیے قرضہ دیا جارہا ہے جبکہ صوبے میں صحت کی بنیادی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

    لاہور سےدبئی جانیوالے پی آئی اے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

  • 125 سالہ پرانے جیل قوانین میں ترامیم

    125 سالہ پرانے جیل قوانین میں ترامیم

    لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے 125 سالہ پرانے پریزن رولز میں ترامیم کر دی-

    باغی ٹی وی:ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق 138 جیل قوانین تبدیل کر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیے گئے۔ جیل قوانین میں ترامیم انسانی حقوق کے تحفظ اور عالمی قوانین کی پاسداری کے لیے کی گئیں۔

    ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق منظوری کے لیے سمری بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے نئی ترامیم میں خواتین قیدیوں اور بچوں کے حقوق کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، جبکہ ذہنی امراض میں مبتلا قیدیوں کے علاج معالجے کے لیے سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

    ترجمان کے مطابق قیدیوں کے لیے سزا و جزا کا ایک منظم نظام متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت انہیں سزا کے خلاف اپیل کا مکمل حق حاصل ہوگا۔ غیر ملکی قیدیوں کو عالمی قوانین کے مطابق قونصلر کی مدد دی جائے گی اور وہ اپنی زبان میں عدالتی کارروائی سن سکیں گے۔

    آکاش انصاری کیس، بیٹے نے باپ کے قتل کا کیا اعتراف

    ترجمان کے مطابق ترامیم میں قیدیوں کو صاف پانی، متوازن خوراک اور صحت مند ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ ہر جیل میں میڈیکل آفیسر، ماہر نفسیات اور ویلفیئر افسر کی تعیناتی لازم قرار دی گئی ہے، جبکہ جیل عملے کی جدید تربیت کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ قیدیوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے، نئے قوانین کے تحت ہر قیدی کو بروقت اور مکمل رازداری کے ساتھ وکیل کی سہولت فراہم کی جائے گی، تاکہ وہ اپنے دفاع کا مؤثر حق استعمال کر سکے۔

    ایٹمی پروگرام سے متعلق بیان،ایران نے اسرائیل اور امریکہ کو خبردار کر دیا