Baaghi TV

Category: پنجاب

  • رانی پور فاطمہ قتل کیس: والد نے صلح کی تردید کردی

    رانی پور فاطمہ قتل کیس: والد نے صلح کی تردید کردی

    خیر پور: مقتولہ فاطمہ کے والد نے ملزمان کے ساتھ کئے گئے کسی بھی صلح نامے کی تردید کردی ہے۔

    باغی ٹی وی: جمعرات کو خیرپور میں فورتھ ایڈیشنل سیشن جج ثمینہ منگی کی عدالت میں رانی پور فاطمہ قتل کیس کی سماعت ہوئی، جہاں مرکزی ملزم پیر اسد شاہ سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے ملزمان کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مقدمے کی مزید سماعت 15 فروری تک ملتوی کردی، کیس کے چار ملزمان پیر اسد شاہ، حنا شاہ، فیاض شاہ اور امتیاز جیل میں ہیں۔

    ادھر، مقتولہ فاطمہ کے والد ندیم فرڑو نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملزمان سے صلح کے دعوے کی تردید کی ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ابھی تک کسی سے کوئی صلح نہیں کی، ہمیں عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے اور جو بھی فیصلہ عدالت کرے گی، وہی قبول ہوگا،اگر کسی عدالت میں صلح نامہ جمع کروایا گیا ہے تو اسے سامنے لایا جائے۔

    جنگ بندی معاہدہ برقرار،حماس کا یرغمالیوں کی رہائی کا اعلان

    قبل ازیں ایڈووکیٹ قربان ملاح نے بتایا تھا کہ مقتولہ کی ماں شبنم فرڑو نے کیس ختم کرنے کی استدعا کی ہے اور عدالت میں ملزمان سے صلح ہونے کا بیان دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ سے پیسوں کی لین دین کے اطلاعات آرہی تھیں۔ بااثرافراد کی مداخلت پرپہلے بھی مدعی نے صلح کا بیان جمع کرایاتھا اس سے قبل بچی کے والدین نے کئی باردباؤڈالےجانےکاانکشاف کیا۔

    عمران خان سے علی امین کی ملاقات،شیر افضل مروت سے متعلق کیا گفتگو کی؟

    واضح رہےکہ 16اگست 2023 کو خیرپورمیں واقعہ پیش آیا، جہاں بااثرپیرکی حویلی میں کم سن ملازمہ 10 سالہ فاطمہ پراسرارطورپرجاں بحق ہوگئی، بچی کو پوسٹ مارٹم کے بغیرہی دفن کردیا گیاتھا، اورپولیس نے جاں بحق بچی کا میڈیکل اورپوسٹ مارٹم کروائےبغیرہی کیس داخل دفترکیا۔

    ابتدامیں بچی کے والدین نے بیان دیاتھا کہ ان کی بیٹی مرشد کے گھرمیں کام کرتی تھی، اورغربت کی وجہ سے وہ خود اپنی بچی کو وہاں چھوڑکرآئے تھے متوفی فاطمہ کے والدین نے کہا کہ ہماری بچی 3 روزسے بیمارتھی اوربیماری کے باعث وہ فوت ہوگئی ہے پیرکے گھرمیں بچی کی لاش کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوئی جس کے بعد یہ واقعہ میڈیا کے سامنے آیا فاطمہ فرڑو کی والدہ شبانہ نے ابتدائی طورپرمقدمہ درج کرانے سے انکار کیا تھا۔

    رنویر الٰہ آبادیہ کا متنازع بیان ، عرفی جاوید، راکھی ساونت بھی مشکل میں پڑ گئیں

    بعد ازاں رانی پورمیں بااثرپیرکی حویلی میں ہلاک ہونے والی 10 سالہ گھریلو ملازمہ فاطمہ فروڑ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کی گئی رپورٹ میڈیکل بورڈ حیدرآباد نے جاری کی، پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ فاطمہ کی موت طبعی نہیں بلکہ اس پر تشدد کیا گیا تھا جس کہ وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔

  • سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تقریب حلف برداری ملتوی

    سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تقریب حلف برداری ملتوی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں نئے ججز کی حلف برداری کی تقریب ملتوی کر دی گئی ہے، جس کی وجہ ججز کے نوٹیفکیشن میں تاخیر بتائی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق نئے ججز کی حلف برداری کی تقریب آج ہونا تھی لیکن اب یہ تقریب جمعہ کو ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تقریب میں چھ مستقل ججز اور ایک عارضی جج شامل تھے، جن کی حلف برداری آج متوقع تھی۔ تاہم وزارت قانون کی جانب سے نئے ججز کے تقرر کا نوٹیفکیشن رات گئے جاری کیا گیا، جس کی وجہ سے حلف برداری کی تقریب ملتوی کی گئی۔

    اس کے علاوہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ کی کازلسٹ بھی منسوخ کر دی گئی۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں بینچ ٹو اب بینچ ون میں کیسز کی سماعت کرے گا۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بینچ کے سامنے 40 مقدمات سماعت کے لیے مقرر تھے، جن کی سماعت اب اس نئے ترتیب سے کی جائے گی۔

    پیکا ترمیمی بل کے خلاف ملک بھر میں صحافیوں کا احتجاج،بھوک ہڑتالی کیمپ

    پی ٹی آئی کے متنازعہ اقدامات، عوامی مفاد یا پاکستان دشمنی؟

  • پنجاب نے 40 خطرناک ڈاکوؤں کے نام، تصاویر اور سر کی قیمت کی فہرست جاری کر دی

    پنجاب نے 40 خطرناک ڈاکوؤں کے نام، تصاویر اور سر کی قیمت کی فہرست جاری کر دی

    لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے کچے کے خطرناک ڈاکوؤں کے سر کی قیمت کے حوالے سےایک اور فہرست جاری کر دی ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ نے کچے کے 40 خطرناک ڈاکوؤں کے نام، تصاویر اور سر کی قیمت جاری کیں 20 ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 50 لاکھ اور 20 ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

    جن ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 50 لاکھ مقرر کی گئی ان مطلوب ڈاکوؤں میں حبیب ولد علی بخش، قربان ولد لُنگ، فرحت ولد برکت، عیسیٰ ولد مراد، متارا ولد میوہ، ایوب عرف صداری ولد مراد، شیرا ولد وریام، عالمگیر ولد حاجی میر، غلام قادر عرف گمن ولد امداد، موج علی ولد اللہ دتہ، فیاض ولد تگیا، ہزارہ ولد میوہ، چھالو بکھرانی، وزیر الیاس بڑا،شاہو منڈا، ابراہیم ولد قطب،شاہد ولد خان محمد، منیر الیاس ولد اکبر، جمیل ولد قادر بخش اور عاشق ولد اصغر شامل ہیں۔

    جوبائیڈن کے احکامات مسترد،ٹرمپ کا اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فراہم کرنے کا حکم

    جن ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 25 لاکھ مقرر کی گئی ان مطلوب ڈاکوؤں میں یعقوب ولد کٹی، شاہنواز ولد میر محمد، بشو ولد جنگال، چھوٹو ولد منظور، عبدالستار ولد جمعہ، ملوک ولد ماہی وال، دوست محمد ولد عطاء اللہ، بہادر ولد عطاء اللہ، ظفر عرف ظفری ولد اللہ یار، شبیر ولد دوست محمد، نواب ولد میر دوست، صابر دین ولد علی بخش، ستار ولد منظور، عبدالغنی ولد علی بخش، شاہ مراد ولد دادو، فوج علی ولد چھترو، نذیر ولد دو سو، یٰسین ولد اللہ دتہ، وقار ولد عبدالرحمن اور حمزہ اندھڑ ولد منیر احمد شامل ہیں۔

    پی ٹی آئی نے پورے مذاکراتی عمل کو تماشہ بنا کر رکھ دیا ہے،عرفان صدیقی

    واضح رہے کہ محکمہ داخلہ اس سے قبل کچے کے 20 خطرناک ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 1 کروڑ روپے مقرر کر چکا ہے،محکمہ داخلہ نے خفیہ اطلاع دینے کیلئے واٹس ایپ نمبر 03334002653 پر رابطہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اطلاع د ہندہ کا نام ہر صورت صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

    اونٹنی کا دودھ صحت کیلئے کتنا مفید؟نئی تحقیق جاری

  • توہین عدالت کیس: جسٹس منصور علی شاہ کا انٹرا کورٹ اپیل کے بینچ پر اعتراض

    توہین عدالت کیس: جسٹس منصور علی شاہ کا انٹرا کورٹ اپیل کے بینچ پر اعتراض

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کے کیس میں جسٹس منصور علی شاہ نے انٹرا کورٹ اپیل کے بینچ پر اعتراض اٹھا دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے ججز کمیٹی کو ایک خط لکھا ہے، جس میں جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر کی بینچ میں شمولیت پر اعتراض کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے خط میں واضح طور پر لکھا کہ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر آئینی کمیٹی کا حصہ ہیں اور آئینی کمیٹی ہی وہ کمیٹی ہے جس نے ہمارے کیس کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس پر جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ان ججز کی بینچ میں موجودگی سے عدلیہ کی آزادی اور غیر جانبداری متاثر ہو سکتی ہے۔

    جسٹس منصور علی شاہ نے خط میں مزید لکھا کہ انٹرا کورٹ اپیل کے لئے بطور کمیٹی رکن پانچ رکنی بینچ کی تشکیل کی تجویز دی گئی تھی، تاہم چیف جسٹس نے کہا کہ چار رکنی بینچ بھی کافی ہوگا۔ جب بالآخر بینچ تشکیل دیا گیا تو اس میں چھ ججز شامل ہوئے، جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے سوال اٹھایا کہ آیا یہ فیصلہ مناسب ہے یا نہیں۔

    یہ معاملہ سپریم کورٹ کی اندرونی کارروائیوں اور ججز کے درمیان ممکنہ تنازعات کو ظاہر کرتا ہے، جس پر قانونی ماہرین کی نظریں ہیں۔ اس صورتحال پر مزید پیشرفت کے لیے تمام آنکھیں سپریم کورٹ پر مرکوز ہیں

    ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر پہلا مقدمہ درج

    دبئی ایئرپورٹ پر فلائی دبئی کی پرواز کی منسوخی کے بعد پروازوں کا شیڈول متاثر

  • یقینی بنائیں تعلیم آنے والی نسلوں کے لیے امید کی کرن بنی رہے۔وزیراعظم

    یقینی بنائیں تعلیم آنے والی نسلوں کے لیے امید کی کرن بنی رہے۔وزیراعظم

    تعلیم کے بین الاقوامی دن کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج تعلیم کے بین الاقوامی دن کے موقع پر، ہم ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ قدم سے قدم ملاتے ہوئے افراد اور کمیونٹیز کو بااختیار بنانے میں تعلیم کے اہم کردار کو تسلیم کر رہے ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس سال کے تعلیم کے بین الاقوامی دن کا موضوع "مصنوعی ذہانت اور تعلیم: خودکاری کی دنیا میں انسانی عوامل کا تحفظ،” کے تحت ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ مصنوعی ذہانت میں پیش رفت ہماری انسانیت کی خدمت کے لئے ہماری مشترکہ کوششوں میں ہماری مدد کرے۔جیسے جیسے مصنوعی ذہانت سے چلنے والے نظام تیزی سے ہماری زندگیوں میں ضم ہو رہے ہیں، انسانی مداخلت اور مشین سے چلنے والے اعمال کے درمیان کی سرحدیں دھندلا رہی ہیں۔ یہ صورتحال ہماری لئے مواقع اور چیلنجز دونوں فراہم کر رہی ہے۔ یہاں یہ اہم سوال انتہائی اہم ہے کہ آٹومیشن کی بڑھتی ہوئی لہر کے درمیان ہم انسانی عوامل کو کیسے برقرار رکھ اور بڑھا سکتے ہیں؟ہم سب تسلیم کرتے ہیں کہ تعلیم کی تبدیلی کا اصل محرک ہے طاقت کو جو نوجوانوں کو ترقی پذیر تکنیکی منظر نامے میں ترقی کی منازل طے کرنے کے لیے تیار کرتی ہے۔ تنقیدی سوچ، اختراع، اور اخلاقی ذمہ داری کو فروغ دے کر، ہم اپنے شہریوں کو نہ صرف تکنیکی تبدیلیوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے آلات سے آراستہ کرنا چاہتے ہیں بلکہ انھیں ایسے طریقے تشکیل دینا چاہتے ہیں جو ہماری اقدار کو برقرار رکھیں، ہماری آزادیوں کی حفاظت کریں، اور ہمارے معاشرے کو آگے بڑھائیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے تعلیمی اداروں کو تکنیکی ترقی کو قبول کرنے کے لیے تیار کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔ ان اقدامات میں انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز کی تعلیم دینے والے کالجوں میں ہائی-امپیکٹ آئی ٹی لیبز کا قیام، دیہات میں موجود آئی سی ٹی اسکولوں میں ڈیجیٹل ہب، گوگل سینٹر آف ایکسی لینس، اسمارٹ کلاس رومز، اور ای۔ -تعلیم پورٹل وغیرہ شامل ہیں،مزید برآں، ہم نے اختراع کو فروغ دینے کے لیے ایک روزگار مراکز، سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارکس ، روبوٹکس اینڈ مائینڈ گیمز، اور اسٹیم لیبز جیسے منصوبے شروع کئے ہیں ۔ یہ ضروری ہے کہ ہمارے اسکول ہمارے بچوں کو مطلوبہ مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہوں۔آج کے دن جب کہ ہم ایک ایسے تعلیمی نظام کو آگے بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں جو انسانی تخلیقی صلاحیتوں، ہمدردی اور مقصد کے جوہر کی حفاظت کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت کے نظام کو اپنا رہا ہے ، میں اپنے معلمین اور شراکت داروں کی محنت کا اعتراف کرنا چاہوں گا جو کہ اپنی کوششوں سے ہماری زندگیوں کو منور کر رہے ہیں۔آئیے ہم سب مل کر علم کی روشنی کے اس نیک مقصد کو آگے بڑھاتے رہیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ تعلیم آنے والی نسلوں کے لیے امید کی کرن بنی رہے۔

    انضمام الحق کے بیٹے ابتسام الحق کا نکاح

    انجینئرنگ یونیورسٹی،ملازمین کی تنخواہوں سے ٹیکس کاٹا لیکن جمع نہ کروایا

  • صوبہ سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کے نئے ذخائر  دریافت

    صوبہ سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

    صوبہ سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے حاصل تیل وگیس ذخائرکی تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچیبج کو ارسال کردیں، کمپنی کی جانب سے لکھے خط میں کہا گیا کہ حیدرآباد میں پساکھی آئل فیلڈ میں پہلی بار ملٹی فزیوکیمیکل اسٹیملیشن ٹیکنالوجی کااستعمال کیا گیا-

    او جی ڈی سی ایل نے خط میں کہا کہ پساکھی آئل فیلڈ میں جدید ٹیکنالوجی سے خام تیل کی پیداوار یومیہ375 بیرل سے بڑھ کر 520 بیرل ہوگئی، خام تیل کی پیداوار میں 145 یومیہ بیرل اضافہ ہوا رحیم یار خان میں ماری ایسٹ فیلڈ سے پہلی بارگیس کے ذخائر در یافت ہوئے، 2 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس 14.5 کلومیٹر پائپ لائن سے اینگرفرٹیلائزر کو منتقل کی جارہی ہے۔

    ٹرمپ کی حلف برداری،چین سے کون ہو گا شریک

    نواز شریف کا عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار

    سپریم کورٹ،انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیس، پی ٹی آئی وکیل کو تیاری کیلئے وقت مل گیا

  • وزیر اعلیٰ پنجاب  نے پنجاب کی سڑکوں اور تمام مراکز صحت کی تعمیر  و بحالی کا الٹی میٹم

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنجاب کی سڑکوں اور تمام مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا الٹی میٹم

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کی سڑکوں اور تمام مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا پہلا فیز 30 جون تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دیتے ہوئے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ روڈ بحالی پروگرام کے تحت 462 پراجیکٹس کی منظوری کے بعد 455 پر کام شروع ہوگیا ہے، روڈ بحالی پروگرام فیز ٹو کے تحت 72 اسکیموں کی منظوری اور 67 پر کام شروع کر دیا گیا ہے-

    اجلاس میں مریم نواز نے مالی سال کے آخر تک پنجاب کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت سمیت تمام مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا پہلا فیز مکمل کرنے کا بھی حکم دیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رابطہ سڑکو ں کی بحالی اور تعمیر و مرمت سے لاکھوں شہری مستفید ہوں گے، کھیت تا منڈی سڑک کی تعمیر سے معاشی سرگرمیاں بھی بڑھیں گی، مریم نواز ہیلتھ کلینک بننے سے عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں میسر ہوں گی، دیہات کے عوام کو پہلی مرتبہ شہروں کے اعلیٰ پرائیویٹ کلینکس کا ماحول ملے گا۔

    امریکی معروف ٹک ٹاکر سر پر گولی لگنے سے جاں بحق

    ملازمت کا جھانسہ: تین بچوں کی ماں سے دو افراد کی زیادتی،ملزمان ویڈیو بھی بناتے رہے

    القادر ٹرسٹ کیس:عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیل تیار کرلی گئی

  • پاکستان کی اصل یوتھ  پنجاب کی ترقی چاہتی ہے،عظمیٰ بخاری

    پاکستان کی اصل یوتھ پنجاب کی ترقی چاہتی ہے،عظمیٰ بخاری

    لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گورنر پنجاب کے پاس کام نہیں اس لیے رونق لگاتے رہتے ہیں-

    باغی ٹی وی: کابینہ اجلاس پر بریفنگ دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج صوبائی کابینہ کا 22 واں اجلاس ہوا جس کے 88 نکات تھے، کابینہ نے ہندو میرج ایکٹ کی منظوری دے دی ہے اقلیت کےلیے بڑی خوشخبری ہے پہلے سکھ میرے ایکٹ بنایا آج ہندو سکھ میرج ایکٹ کی منظوری دیدی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کابینہ نے پنجاب میں اپنی نوعیت کی پنجاب فنانس کاروبار کی منظوری دیدی ہے، آسان کاروبار کارڈ تین کروڑ روپے بغیر سود کے قرضہ ملے گا اور مفت اراضی بھی ملے گی، حکومت کی سرکاری زمین پر بغیر لیز کے اراضی اور تین کروڑ روپے نوجوانوں کو دیں گے۔

    چیف جسٹس کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے ملاقات

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ انتشار کےلئے جن نوجوانوں کو استعمال کیا اب انہیں آسان کاروبار کےلیے پوری فزیبیلٹی بناکر دیں گے، ایک لاکھ چھوٹے اسٹارٹ اپ کو شروع کرنا ہے درمیانے درجے سے اسٹارٹ اپ بھی کریں گے، دو سے تین دن میں 28 الیکٹرک بسیں لاہور پہنچ جائیں گی جو لاہور کی سڑکوں پر نظر آئیں گی بسوں کےلیے چارج اسٹیشن بنائیں گے ڈبل ڈیکر بسوں کےلیے نئے ڈپو بنائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اصل یوتھ جو پنجاب کی ترقی چاہتی ہے وہ اس وقت مریم نواز سے امیدیں وابستہ کررہی ہے، جو مریم نواز کام کررہی ہے تو دوسرے صوبوں کے نوجوان بھی خواہش کررہے ہیں کاش ان کے وزیر اعلیٰ بھی مریم نواز کی طرح ہوتے۔

    پنجاب:جنگلی جانوروں پر تشدد، قبضہ اور دیگر جرائم پر کارروائی کیلئے عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کابینہ اجلاس میں صحافیوں کے علاج معاملہ یا شادی کےلئے جرنلسٹ سپورٹ فنڈز کو ڈبل کرنے کی منظوری دے دی ہے، ڈائیلسز پروگرام کی منظوری دی گئی جو پہلے فنڈ سات لاکھ تھا اب اسے بڑھا کر دس لاکھ روپے کردیا ہے اوورسیز پاکستانیوں کےلیے اسپیشل عدالت قائم کریں گے، اوورسیز پاکسانیوں کی زکوۃ خیرات کو فساد برپا کرنے کےلئے استعمال کیا گیا لیکن مریم نواز نے ان کے مسائل پر ریلیف دینے کی کوشش کی۔

    آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا نیا پرومو جاری کر دیا

    وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صبح آنکھ نہیں کھلے گی تو عدالتوں کا کیا قصور ہے، ایک سو نوے ملین پائونڈ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، مذہبی کارڈ استعمال کرکے سزا دینے کی بات کی گئی، اگر اتنی مذہب کی تعلیم دی جا رہی تھی تو متنازع چیز بند لفافہ میں منظوری دی گئی، لڑائی کرنے والی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سونے کے کان کی تصدیق ہوچکی ہے ایک ماہ میں خوشخبری بھی دیں گے۔

    پنجاب کی ترقی میں مریم نواز کی قیادت کلیدی کردار ادا کر رہی ہے،سفیر آذربائیجان

  • سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی  بڑی مالی بے ضابطگی سامنے  آگئی

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی بڑی مالی بے ضابطگی سامنے آگئی

    ڈی جی خان:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ضلع ڈیرہ غازی خان میں بڑی مالی بے ضابطگی سامنے آئی ہے-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق مالی بے ضابطگی کی آڈٹ رپورٹ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہےعثمان بزدار کے دور اقتدار میں ضلع ڈی جی خان میں سرکاری اسکولوں میں سرکاری فنڈز غیر قانونی طور پر خرچ کیے گئےعثمان بزدار کی وزار ت اعلیٰ میں ڈی جی خان میں سرکاری اسکولوں کے فنڈ کی سرکاری رقم خرچ کرنے کی باضابطہ منظوری ہی نہیں لی گئی، ڈی جی خان کے سرکاری اسکولوں میں رقم کی محکمانہ طور پر معائنہ کرنے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

    2020-21 میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ڈی جی خان نے فرنیچر اور دیگر اشیا کی خریداری کے لیے 99 ملین روپے خرچ کیے تھے، تاہم فرنیچر اور دیگر اشیا کی ضرورت کی کسی بھی سطح پر تصدیق نہیں ہوسکی آڈٹ ڈپارٹمنٹ کی مالی بے ضابطگی کی نشان دہی پر ڈسٹرکٹ اتھارٹی ڈی جی خان کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔

    دنیا کے رنگوں میں پاکستانی لڑکیوں کا حصہ بھی درکارہے،ملالہ یوسفزئی

    واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب بنایا تھا تاہم رہنما عثمان بزدار نے 9 مئی 2023 کے سانحے کے بعد سیاست سے دسبتردار ہونے کا اعلان کردیا تھا لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے ہمیشہ بہتری کی سیاست کی، اور اس کی حوصلہ افزائی کی ہے، لیکن موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر میں نے ساست سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

    شمالی غزہ میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک،6 شدید زخمی

  • شادی سے انکار کرنے پر 50 سالہ خاتون ڈاکٹر کا نوجوان پر تشدد،زبان کاٹ دی

    شادی سے انکار کرنے پر 50 سالہ خاتون ڈاکٹر کا نوجوان پر تشدد،زبان کاٹ دی

    گھوٹکی: نواحی علاقے میرپور ماتھیلو میں شادی سے انکار کرنے پر 50 سالہ خاتون ڈاکٹر نے نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا-

    باغی ٹی وی: میرپور ماتھیلو میں شادی سے انکار کرنے پر 50 سالہ خاتون ڈاکٹر نے نوجوان پر بہیمانہ تشدد کیا ، زبان کاٹ دی اور تشدد کی وجہ سے آنکھیں بھی زخمی ہیں خاتون ڈاکٹر کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان کی خون میں لت پت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہو گئیں۔

    معاملہ علم میں آنے پر ایس ایس پی گھوٹکی سمیع اللہ سومرو نے نوٹس لیا اور ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہےدوسری جانب خاتون ڈاکٹر خود تھانے پہنچ گئیں اور نوجوان پر خود کو ہراساں اور بلیک میلنگ کرنے کا الزام عائد کیا۔

    آسٹریلیا سے شکست:بھارت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سےباہر

    پولیس کے مطابق نوجوان اور خاتون ڈاکٹر میں دوستی تھی، جب لڑکے نے شادی سے انکار کیا تو دونوں میں جھگڑا ہوا، جھگڑے کے بعد لڑکا مسلسل ملزمہ کو بلیک میل کرتا رہا خاتون ڈاکٹر نےموقف اپنایا کہ دوستی اور تعلقات کےبعد لڑکا تصاویر اور ویڈیوز کےذریعے دھمکیا ں دیتا تھا۔

    خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کا عرس ،بھارت نے 400 پاکستانی زائرین کے ویزے روک لیے

    ایس ایس پی گھوٹکی سمیع اللہ سومرو نے بتایا کہ دونوں فریقین کے بیانات اور شواہد کی روشنی میں کارروائی ہوگی، پولیس نے خاتون ڈاکٹر کی درخواست پر بھی مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔