لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 10 جون کو عمران خان کی درخواست پر سماعت کرے گا۔یاد رہے کہ عدالت نے پنجاب حکومت کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے مقدمات درج کرنے کے کابینہ کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔واضح رہے کہ 25 مئی کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف فوج اوردیگر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے پر مزید مقدمات کی منظوری دے دی تھی۔
Category: پنجاب
-

قائم مقام گورنر ملک احمد خان نے ہتک عزت بل پر دستخط کر دیئے
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کے رخصت پر جانے کے بعد قائم مقام گورنر ملک احمد خان نے ہتک عزت بل پر دستخط کر دیئے۔ گزشتہ ماہ پنجاب اسمبلی سے ہتک عزت بل پاس ہوا جسے منظوری کیلئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کو بھجوایا گیا، گورنر نے بل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا، بل کے معاملے پر پنجاب حکومت اور گورنر کے درمیان ملاقات بھی ہوئی جس کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہ نکل سکا۔ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ (ن) کی جانب سے صدر آصف علی زرداری سے رابطہ کیا گیا، صدر نے گورنر پنجاب کو چھٹی پر جانے کا مشورہ دیا، گورنر سردار سلیم حیدر 6 جون سے 12 جون تک رخصت پر چلے گئے اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے قائم مقام گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اگلے ہی روز بل پر دستخط کر دیئے۔گورنر ہاؤس نے ہتک عزت بل پر قائمقام گورنر پنجاب ملک احمد خان کی جانب سے دستخط کیے جانے کی تصدیق کر دی ہے، بل پر دستخط کے بعد سمری وزارت قانون کو بھجوا دی گئی جس کا جلد ہی گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جائے گا، نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ہتک عزت قانون باقاعدہ طور پر پنجاب میں لاگو ہو جائے گا اور اس کا اطلاق ہر شہری پر ہو گا۔
صحافیوں نے ہتک عزت بل کی منظوری کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے تحفظات کا اظہار کیا تھا، اس حوالے سے صحافتی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے گورنر سردار سلیم حیدر سے ملاقات بھی کی، صدر سی پی این ای ارشاد عارف، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری اور سابق صدر سی پی این ای کاظم خان اور دیگر شامل تھے۔صحافتی نمائندوں نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کو ہتک عزت بل کے بارے میں تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہتک عزت بل آزادی اظہار کا گلا دبانے کی کوشش ہے جبکہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ متنازع شقوں پر تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا، بل پر پہلے مشاورت ہونی چاہیے تھی تاہم مزید مشاورت کے بغیر بل پر دستخط نہیں کروں گا۔ -

ہم نےجوالیکشن لڑے وہ احتجاج کےساتھ لڑےہیں ،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے لیے کچھ نہیں مانگتےہیں،اگرکولرلگاہےتووہ ہرجیل میں لگاہوا ہے، ٹک ٹاک وزیر اعلیٰ کو شرم آنی چاہیے، وہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کیاسہولتیں دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں سے جیسےفیصلے آرہےہیں،بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہوجائیں گے،عمران خان اوران کی اہلیہ کوٹارچرکیاجارہاہےاورعدت کیس کودانستہ طور پر طویل کیاجارہاہے۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی 100 دن کی کارکردگی جھوٹ پر مبنی ہے۔ملک احمد خان بھچرنے پنجاب حکومت پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ ہم نےجوالیکشن لڑے وہ احتجاج کےساتھ لڑےہیں اس لیے ہم اسمبلی میں احتجاجاَ نہیں بیٹھیں گے۔
-

پنجاب، مریم کی دستک ایپ سے ایک لاکھ تک نوکریاں ملے گی، وزیر اعلی پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے دستک ہیلپ لائن سے متعلقہ کاغذات عوام کی دہلیز پر پہنچائیں گے۔”مریم کی دستک” پروگرام کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’’ مریم کی دستک‘‘ ایپ کا افتتاح کر دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا صوبے کو ایک کلک پر لانے کیلئے یہ بہت بڑا اقدام ہے، میرا خواب ہے کہ حکومت پیپر فری ہو، ایپ کے ذریعے شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے، مریم کی دستک ایپ پر کل 535 ملین روپے کی لاگت آئی ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھ اکہ فیلڈ ہسپتال سے غریب و نادارلوگوں کا علاج ہو رہا ہے، پہلے لوگوں کو لائن میں لگ کر ادویات لینا پڑتی تھیں، اب دل کے مریضوں کو ادویات ان کے گھروں تک پہنچائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا ہم نے رمضان پیکیج لوگوں کو گھروں تک پہنچایا، آئی ٹی کے شعبے میں ایک لاکھ تک نوکریاں پیدا کریں گے، 32 فیلڈ ہسپتال دیہات میں کام کر رہے ہیں، پنجاب کے ہر ضلع میں آئی ٹی کے فروغ کے لئے کام کریں گے۔مریم نواز کا کہنا تھا حکومت کو آئے صرف تین ماہ ہوئے اور مہنگائی تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے، روٹی 25 روپے سے 12 روپے تک آ گئی ہے، سبزیوں کی قیمتیں بھی نیچے آئی ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جو گندم ہم خریدتے تھے اس بار نہیں خریدی، ہم نے پنجاب کا پیسہ ضائع ہونے سے بچایا، اسی وجہ سے روٹی کی قیمت نیچے آئی ہے، بہت سال بعد مہنگائی کم ہو رہی ہے، ہم نے تین ماہ میں مہنگائی کم کر کے دکھائی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا دہشت گردی،غنڈہ گردی اور جلاؤگھیراؤ کے دن ختم ہو گئے، اب ترقی کا دور نہیں رکے گا، بچوں کے ہاتھ میں پٹرول بم، کیلوں والے ڈنڈے دینےوالے دوست نہیں ان کے دشمن ہیں، سیف سٹی میں ورچوئل خواتین پولیس سٹیشن قائم کیا گیا ہے۔ -

پنجاب : انسداد پولیو مہم کا آغاز کل سے ہو گا
سربراہ انسدادِ پولیو پروگرام خضر افضال کا کہنا ہے کہ انسدادِ پولیو مہم سے متعلق تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں مہم کا آغاز کل سے ہو گا۔خضر افضال نے بتایا کہ انسدادِ پولیو پروگرام مہم کا انعقاد 6 اضلاع میں کیا جا رہا ہے جن میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، میانوالی اور اوکاڑہ شامل ہیں۔اُنہوں نے بتایا کہ لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں انسدادِ پولیو مہم کا دورانیہ 7 جبکہ دیگر اضلاع میں 5 روز تک ہو گا۔سربراہ انسدادِ پولیو مہم نے یہ بھی بتایا کہ مہم کے دوران 64 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔اُنہوں نے بتایا کہ اس مہم میں 40 ہزار سے زائد پولیو ورکرز حصّہ لیں گے، جبکہ لاہور میں 14 ہزار سے زائد پولیو ورکرز حصّہ لیں گے۔خضر افضال نے کہا کہ پنجاب میں پولیو وائرس پھیل سکتا ہے کیونکہ صوبے کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس پایا گیا ہے اور گرمیوں کا موسم تو پولیو وائرس کے لیے انتہائی سازگار ہے، اس موسم میں پولیو وائرس پھیلنے کا زیادہ خدشہ ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ گرمیوں اور عید کی چھٹیوں میں آمد و رفت زیادہ ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے وائرس کے پھیلنے کا خدشہ اور بھی بڑھ سکتا ہے۔
-

ریٹائرڈ جج صاحبان کو الیکشن ٹربیونلز میں نہ لایا جائے، ملک احمد بھچر
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز پر ناجائز ایف آئی آر کا سلسلہ بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آپ عدالت میں بیٹھے ایک شخص کو کابینہ کے فیصلوں میں پابند کر رہے ہیں، ان کو متنبہ کرتا ہوں اتنا دیوار کے ساتھ نہ لگائیں کہ بندے کو آگے آنا پڑے، ہم تحریک کیلئے بالکل تیار ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز پر ناجائز ایف آئی آر کا سلسلہ بند کیا جائے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک احمد بھچر کا کہنا تھا کہ یہ گورنمنٹ فارم 47 کی ہے اور عدالتی فیصلوں پر کھڑی ہے، آپ کیا سمجھتے ہیں ریٹائرڈ ججز ٹھیک فیصلے دیں گے؟ میں کہتا ہوں ریٹائرڈ ججز درست فیصلے نہیں دے سکتے۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ یہ چیزیں ان کے گلے میں پڑے گی ، ٹک ٹاکرز پنجاب گورنمنٹ کا ایک مقصد ہے کہ پی ٹی آئی کے ورکرز کو دبائے، اس وقت یہ اپنے گلے پھانسی کے پھندے میں ڈال رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی والے دن ہمارے 16 بندے شہید ہوئے، ایف آئی آرز درج نہیں ہوئیں، یہ نئے نئے اوچھے ہتھکنڈوں کی طرف جا رہے ہیں، یہ اس ملک کو بنانا ری پبلک بنانا چاہتے ہیں، ہم پر ظلم نہ کیا جائے، ہم ایک تحریک کا اعلان کرنے جا رہے ہیں، ہمارا ایک ہی مقصد ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جعلی مقدمات سے رہائی دلوائیں۔ -

پنجاب،5جون سے ’سے نو ٹو پلاسٹک ‘مہم کا آغاز ہو رہا ہے
ترجمان پنجاب حکومت مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ’سے نو ٹو پلاسٹک ‘مہم کے تناظر میں 5جون سے غیر قانونی پلاسٹک بیگ کی تیاری، پروڈیکشن،تریسل اورخریدوفروخت پر پابندی کے لیے میکانزم پرسختی سے عملدرآمد کے لیے تیاری مکمل کرلی۔انہوں نے کہا کہ پلاسٹک کا استعمال کینسر اور دیگرمہلک بیماریوں کا موجب ،پلاسٹک کااستعمال ماحولیاتی آلودگی کو بڑھارہا ہے،5 جون سے پلاسٹک کی غیرقانونی مصنوعات بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اغاز کیا جاۓ گا،اس سے قبل بارہا نوٹسز ارسال کیے جاچکے ہیں۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق 75 مائیکرون سے کم حجم کے پولیتھین بیگز کے استعمال اورسنگل یوز پلاسٹک کے برتنوں پر مکمل پابندی یے، پلاسٹک کے عدم استعمال پرعوام کے لیے ’پلاسٹک موت ہے‘ کے موضوع پرآگاہی مہم کا آغاز کیاجاۓ گا۔
انہوں نے کہا کہ پبلک سروس میسجز سوشل میڈیا کے ذریعے وائرل کیے جائیں گے، شاپنگ مالز،دفاتر بس سٹینڈز،پارکس، ٹرانسپورٹس،میٹرو بسوں اور عوامی جگہوں پر پلاسٹک کی پابندی کے حوالے سے تحریری پیغامات چسپاں کیے جائیں گے۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دی گئی ڈیڈ لائن کے بعد ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اوردیگرفوڈ پوائنٹس پر گاہکوں کوپلاسٹک بیگ میں کھانا دینے پر سخت پابندی ہوگی، خلاف ورزی کرنے والے ہوٹلوں کے خلاف مکمل کریک ڈاؤن ہوگا،مالکان کے خلاف قانونی کارروائی اوربھاری جرمانے ہوں گے۔مریم اورنگ زیب کامزید کہنا تھاکہ پلاسٹک بیگز کی جگہ کاٹن بیگز یامتبادل ذرائع کی تیاری، پروڈیکشن ،خریدوفروخت اوراستعمال کو فروغ دیا جائے گا، میڈیا کو ’پلاسٹک موت ہے‘ کی آگاہی مہم میں اپنا حصہ ڈالنے کی درخواست ہے۔ -

پنجاب ،بھکاری مافیا کی شامت آگئی
پنجاب بھر کی جیلوں میں بھکاریوں کے لیے بیرک تیار ہوگئے، وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر بھکاری مافیا کے لیے مختص ہر بیرک میں 100 سے 200 افراد کی گنجائش ہوگی۔پنجاب بھر میں بھکاری مافیا کی سختی آگئی، وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ داخلہ پنجاب کا اہم اقدام سامنے آیا ہے، صوبے بھر کی جیلوں میں بھکاری مافیا کے لیے بیرک تیار ہوگئے۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق بھکاری مافیا کے لیے مختص ہر بیرک میں 100 سے 200 افراد کی گنجائش ہے، بڑے شہروں میں ضرورت کے پیش نظر بیرکس کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب بھکاری مافیا کے گینگ لیڈرز کے لیے سزا میں اضافے کا قانون لا رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ قانون بچوں کے اغواء اور جبروتشدد میں ملوث گینگ لیڈرز مافیا کو ٹارگٹ کرے گا، پیشہ ور بھکاری بنانے کے لیے معصوم بچوں اور خواتین پر ظلم کرنے والے ہینڈلرز سخت سزا پائیں گے جبکہ صوبہ بھر میں انتظامیہ بھکاری مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کرے گی۔
-

2 اوباش نوجوانوں کی 9 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی،ویڈیو بنا کر وائرل کردی
پنجاب کے شہر علی پور میں 2 اوباش نوجوانوں نے 9 سالہ بچے سے مبینہ طور پر زیادتی کی اور ویڈیو بنا کر وائرل کردی۔
پولیس نے بتایا کہ علی پور کے تھانہ سیت پور کی حدود شیخانی کے محلہ مخدوماں میں دو اوباش نوجوانوں نے مبینہ طور پر 9 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا بچے کے چچا اسد عباس نے بتایا کہ ملزمان نے میرے بھتیجے کے ساتھ زیادتی کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی۔ لواحقین نے ملزمان کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست تھانے میں جمع کرا دی ہے تاحال نہ واقعہ کا مقدمہ درج ہوا اور نہ ہی ملزمان گرفتار کیے گئے۔
دوسری طرف وہاڑی کی نواحی بستی احمد یار میں پانچ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی گئی، پولیس نے کم سن بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم حامد کو گرفتار کر لیاپولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو میڈیکل کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اٹلی میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی لڑکی کی والدہ پنجاب سے گرفتار
خاتون کو لفٹ دینا مہنگا پڑ گیا،پولیس اہلکار کا بھتیجا ہنی ٹریپ کا شکار</h4
علاوہ ازیں پولیس اہلکار کے بھتیجے کو ہی ہنی ٹریپ کا شکار بنا لیا گیا اظہر نامی نوجوان کو راستے سے لفٹ لینے کے بہانے لڑکی بینہ پٹھانی کے اڈے پر لے گئی، وہاں پر پہلے سے موجود پولیس اہلکار نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد برہنہ کر کے ویڈیوز بناتے رہے بعد میں نوجوان کے گھر فون کر کے بھاری رقم کا مطالبہ کرتے رہے نوجوان کے گھر والوں کی طرف سے ریسکیو 15پر کال کیئے جانے پر پولیس نے نوجوان کو بازیاب کروا لیا۔ ایس پی ٹاون جڑانوالہ کے حکم پر مدیحہ نامی خاتون نامزد جبکہ ایک خاتون سمیت چار نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کر لیا گیا،ایس پی ملک عابد ظفر کا کہنا ہے کہ شریف شہریوں کو بلیک میل کرنے اور ان سے بھتہ وصول کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔بھارت میں خاتون اداکارہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی
-

پنجاب میں کسی اسپتال کا نام تبدیل نہیں کیا جا رہا، عظمی بخاری
حکومت پنجاب نے جناح اسپتال لاہور کے نام کی تبدیلی سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر گردش کرنے والے نوٹیفکیشن کو فرضی اور جعلی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پنجاب میں کسی اسپتال کا نام تبدیل نہیں کیا جا رہا ہے۔جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ڈاٹ کام‘ پر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ حکومت پنجاب سے منسوب ایک ایسا نوٹیفکیشن شیئر کیا گیا جس میں اعلان کیا گیا کہ بورڈ آف مینجمنٹ، علامہ اقبال میڈیکل کالج، جناح اسپتال لاہور کی جانب سے پاس کردہ قرارداد میں علامہ اقبال میڈیکل کالج، جناح اسپتال لاہور سے منسلک انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی زیر تعمیر بلڈنگ کا نام ’ مریم نواز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز (ایم این آئی سی وی ڈی) لاہور رکھا گیا ہے۔حکومت پنجاب کے بارے میں یہ فیک نوٹیفکیشن زیر گردش ہے،جس کی سختی سے تردید کی جاتی ہے،کسی ہسپتال کا نام نہیں بدلا جارہا،عظمیٰ بخاری نے لکھا کہ حکومت پنجاب کے بارے میں یہ فیک نوٹیفکیشن زیر گردش ہے، جس کی سختی سے تردید کی جاتی ہے، کسی اسپتال کا نام نہیں بدلا جا رہا۔
واضح رہے کہ یہ نوٹیفکیشن سیکریٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے تاہم اس پر سیکریٹری کے دستخط موجود نہیں ہیں، نوٹیفکیشن کی کاپی چیف سیکریٹری پنجاب سمیت تمام متعلقہ اداروں کو بھی مارک کی گئی ہے جب کہ نوٹیفکیشن کے آخر میں فاطمہ نورین سینیئر پلاننگ آفیسر ٹو کا نام اور دستخط بھی موجود ہیں، تاہم ان کے دستخط اصل ہیں یا جعلی ہیں اس کی بھی تصدیق نہیں ہو سکی۔
