Baaghi TV

Category: پنجاب

  • مریم نوازنےصوبےبھرمیں آٹےکی قیمتوں کی کڑی نگرانی کرنےکاحکم دےدیا

    مریم نوازنےصوبےبھرمیں آٹےکی قیمتوں کی کڑی نگرانی کرنےکاحکم دےدیا

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےصوبےبھرمیں آٹےکی قیمتوں کی کڑی نگرانی کرنےکاحکم دےدیا۔ پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ آپریشن کی ہدایت جاری۔صوبائی وزیرخوراک بلال یاسین کاکہناتھاکہ محکمہ خوراک آٹے اور گندم کی مارکیٹ سپلائی کو مزید بہتر بنا رہا ہے، آٹے کی مصنوعی قلت یا قیمت بڑھانے پر فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے، آٹے اور گندم کے وافر ذخائر کے باوجود قیمت میں اضافے کی کوشش غیر فطری ہے، فلور ملز کو گرائنڈنگ عمل مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔بلال یاسین کامزیدکہناتھاکہ صوبائی دارالحکومت سمیت متعدد اضلاع میں آٹے کی سپلائی بڑھائی گئی ہے، آٹے کی سپلائی بڑھانے سے قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی، عوام کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو فی الفور دور کیا جائے.

  • مریم نواز نے پنجاب کا نیا اسپورٹس بورڈ تشکیل دیدیا

    مریم نواز نے پنجاب کا نیا اسپورٹس بورڈ تشکیل دیدیا

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کا نیا اسپورٹس بورڈ تشکیل دے دیا۔صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر اسپورٹس بورڈ پنجاب کے چیئرمین جبکہ تعلیمی میدان سے اویس رؤف وائس چیئرمین ہوں گے۔اولمپک اسٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ممبر بن گئے جبکہ ٹینس اسٹار اعصام الحق، سابق کپتان ویمنز کرکٹ ٹیم ثناء میر بھی اسپورٹس بورڈ پنجاب کی رکن بن گئیں۔اس کے علاوہ اولمپئن خواجہ جنید ،ایم این اے سعد وسیم ، ایم پی اے محمد اجمل خان چانڈیہ ، ارشد ستار، عمارہ رباب اور وسیم اختر، صحافی عمر اسلم اور اسد ضیاء بھی اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ممبرز ہوں گے۔وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر کا کہنا ہے کہ اسپورٹس بورڈ پنجاب میں بہترین کھلاڑیوں اور تجربہ کار اولمپئنز کو شامل کیا گیا ہے، اسپورٹس بورڈ پنجاب کے بہترین اور پروفیشنل ممبران کے انتخاب پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

  • پنجاب اسمبلی نے فنانس بل 25-2024 منظور کرلیا

    پنجاب اسمبلی نے فنانس بل 25-2024 منظور کرلیا

    سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے باقاعدہ فنانس بل پر دستخط کر دیئے، فنانس بل 2024 پنجاب اسمبلی سے منظوری کے بعد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کو بھجوا دیا گیا۔پنجاب اسمبلی پنجاب کے آئندہ مالی سال کی بجٹ منظور ی کا عمل مکمل کرلیا گیا، صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے پنجاب فنانس بل ایوان میں پیش کردیا، پنجاب فنانس بل ایوان نے پاس کرلیا۔ پنجاب اسمبلی نے آئندہ مالی سال 25-2024 کا 5446 ارب روپے کا بجٹ کثرت رائے سے منظور کر لیا۔اجلاس کے دوران رکن اسمبلی ندیم قریشی نے بجلی کے بلوں میں اضافے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی صارف 200 یونٹ بل استعمال کرتا ہے تو وہ بل 3000 روپے دیتا ہے، 201 یونٹ استعمال کرنے پر بل 8500 روپے ہو جاتا ہے۔ندیم قریشی نے مطالبہ کیا کہ پنجاب اسمبلی سے بجلی کے بلوں میں اضافے کی قرارداد وفاقی حکومت کو پیش کی جانی چاہیے، سپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن رکن کو قرارداد کی شکل میں مطالبہ سامنے لانے کی ہدایت کردی۔بعدازاں پنجاب اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا مکمل ہونے پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس کل 2 بجےتک ملتوی کر دیا۔

  • پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں بارے الرٹ جاری کر دیا

    پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں بارے الرٹ جاری کر دیا

    صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبہ بھر کی انتظامیہ کو مون سون بارشوں سے متعلق مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال مون سون بارشیں 35 فیصد تک زیادہ ہونے کے امکانات ہیں۔پی ڈی ایم اے نے یکم جولائی سے پنجاب میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔
    صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں 15 سے 50 ملی میٹر بارش کے امکانات ہیں جبکہ جولائی کے دوسرے ہفتے میں 25 سے 35 ملی میٹر بارشیں متوقع ہیں۔
    مراسلے کے مطابق جولائی کے تیسرے ہفتے میں بالائی پنجاب اور جنوبی پنجاب میں 15 سے 25 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے، جولائی کے چوتھے ہفتے میں 50 سے 70 ملی میٹر بارشوں کی پیشگوئی ہے، بالائی پنجاب وسطی پنجاب اور جنوبی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشیں متوقع ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مراسلے میں کہا گیا کہ جولائی میں مون سون بارشوں سے اربن فلڈنگ اور جنوبی پنجاب میں ہل ٹورنٹس کا خطرہ ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا ہے۔
    ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ مون سون بارشوں سے قبل تمام تر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائے، ندی نالوں کی صفائی اور نکاسی آب کے انتظامات جلد از جلد مکمل کیے جائیں۔

  • محنت اور لگن کے بغیر پنجاب کی ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا، مریم نواز

    محنت اور لگن کے بغیر پنجاب کی ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا، مریم نواز

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ محنت اور لگن کے بغیر پنجاب کی ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔اقوام متحدہ کے پبلک سروس ڈے پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج حکومت کی جانب سے عوامی خدمت کو بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کرنے کا دن ہے، عوام کی فلاح وبہبود کیلئے محنت، لگن اور ایمانداری سے کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو سلام پیش کرتی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت عوام کی خدمت اور ان کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کی بنیادی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے، صوبائی حکومت عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دیانتداری اور لگن کے ساتھ خدمت کیلئے زندگی وقف کرنے والے لوگ قابل تحسین ہیں، محنت اور لگن کے بغیر پنجاب کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت عوامی خدمت میں شفافیت، جوابدہی اور بہترین کارکردگی کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے، بہتر سروس ڈیلیوری اور گڈ گورننس کیلئے محکموں کی ری سٹرکچرنگ کا جائزہ لیا جا رہا ہے، حکومتی پالیسیوں سے سروس ڈیلیوری میں بہتری آئے گی۔

  • قیدی کو ریکارڈنگ ڈیوائس فراہم کرنے پر تین وارڈنز نوکری سےمعطل ،افسران سے وضاحت طلب

    قیدی کو ریکارڈنگ ڈیوائس فراہم کرنے پر تین وارڈنز نوکری سےمعطل ،افسران سے وضاحت طلب

    گجرات : قیدی کو ریکارڈنگ ڈیوائس فراہم کرنے پر تین وارڈنز کو نوکری سے معطل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں قیدی ظہیر الدین بابر نے حوالاتی اکمل حسین کی مدد سے جیل انتظامیہ کو بلیک میل کرنے کیلئے خود پر تشدد کا سین بنا کر پین نما ریکارڈنگ ڈیوائس کی مدد سے ویڈیو ریکارڈ کی تھی، معاملے کی انکوائری کے بعد جیل وارڈنز محمد نزیر، فرخ امین اور عدنان خان کو قیدی ظہیر الدین کو ریکارڈنگ ڈیوائس فراہم کرنے پر نوکری سے معطل کردیا گیا ہے جبکہ ہیڈ وارڈن اسجد منیر اور گلزار حسین اور اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ جیل بابر اکرم کو بطور ایگزیکٹو انچارج شو کاز نوٹس جاری کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی سپرٹینڈنٹ جیل اور سپرٹینڈنٹ جیل سے بھی وضاحت طلب کی گئی ہے۔

    نوڈیرو میں چور نجی کمپنی کا موبائل فون ٹاور اکھاڑ کر لے گئے

    آئی جی جیل پنجاب میاں فاروق نزیر کا کہنا ہے کہ اس حرکت پر مذکورہ اسیران کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے جبکہ جیل اہلکاران و افسران کے خلاف تادیبی کاروائی کا آغاز کیا جا چکا ہے، تمام تر قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ذمہ داران کو قرار واقعی سزادی جائے گی، قیدی ظہیر الدین انتہائی شاطر اور سازشی ذہن کا حامل ہے، مذکورہ قیدی اس سے قبل بھی 18 مرتبہ جیل قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر8 مختلف جیلوں سے دوسری جیلوں میں شفٹ کیا جا چکا ہے۔

    انسداد دہشت گردی کیلئے آپریشن ’عزمِ استحکام’ کی منظوری

  • وزیراعلیٰ مریم نواز اور نوازشریف سے  ایران کے سفیر کی ملاقات

    وزیراعلیٰ مریم نواز اور نوازشریف سے ایران کے سفیر کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور صدرپاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نوازشریف سے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیرڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور، تجارتی، ثقافتی، اقتصادی اور سماجی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاک ایران بارڈر آف سکیورٹی کو بارڈر آف اکا نومی بنانے کی تجویز پر اصولی اتفاق کیا گیا۔ایران اور پنجاب کے درمیان زراعت، لائیوسٹاک اور دیگر شعبوں میں تعاون کے ا مکانات کا جائزہ لیا گیا۔ایران کی پنجاب سے گوشت کی امپورٹ 40فیصد سے 70فیصد تک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تجارت 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے معاہدے میں پنجاب کے تجارتی کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔پنجاب میں فارسی زبان کے فروغ کے لئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ایرانی سفیرڈاکٹر رضا امیری مقدم نے وزیراعلی مریم نوازشریف کو دورہ ایران کا تحریر ی دعوت نامہ پیش کیا۔ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) محمد نوازشریف کوبھی دورہ ایران کی دعوت دی۔صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف نے ملاقات میں دورہ ایران کی یادیں تازہ کیں۔وزیراعلی مریم نوازشریف اور صدرپاکستان مسلم لیگ(ن) محمد نوازشریف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر رنج کااظہار کیا اور کہاکہ ایرانی صدرابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی شہادت پر ایران کے عوام کے دکھ کو دل سے محسوس کرتے ہیں۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہید ایرانی صدرابراہیم رئیسی سے ملاقات یاد گار رہی، ان کی شخصیت متاثر کن تھی۔شہیدایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ون آن ون ملاقات میں تجارتی، ثقافتی تعلقات کے فروغ پر سود مند گفتگو ہوئی۔ایران کے سفیرڈاکٹر رضا امیری مقدم نے کہاکہ پاکستان کے ممنون ہیں،پاکستانی عوام نے دوستی کا پورا حق ادا کیا۔شہید ایرانی صدر ابراہیم رئیسی محمد نوازشریف سے ملاقات کے متمنی تھے، دورہ چین کی وجہ سے ملاقات نہ ہوسکی۔ پاکستان ایران کے لئے بہت خاص اہمیت رکھتاہے -شہید ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورے کے دوران ہونے والے معاہدوں اور ایم او یو کا تسلسل برقرار رہے گا-ایرانی سفیر نے مریم نوازشریف کو خاتون وزیراعلی پنجاب کی حیثیت سے 100دن کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔ایرانی سفیر نے وزیراعلی مریم نوازشریف کے عوام دوست اقدامات کو سراہا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے ایرانی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔اصفہان،مشہد اورلاہور کے جڑواں شہروں کے ثقافتی روابط کومزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

  • پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ ،لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

    پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ ،لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

    پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

    درخواستگزار نے استدعا کی کہ دفعہ 144 کا نفاذ سیاسی جماعتوں کے اجتماعات کو روکنے کیلئے نہیں کیا جا سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں امن عامہ کی صورتحال اور سیکیورٹی خطرات کے پیش 7 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے جس کے بعد پنجاب بھر میں جلسہ، جلوس، ریلی، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی لگا دی گئی۔

    سیکیورٹی تھریٹس: پنجاب بھر میں 7 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

    محکمہ داخلہ پنجاب کے اس اقدام کو ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے لاہور ہائیکورٹ میں چینلج کردیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی جبکہ سیاسی جماعتوں کے اجتماع کو روکنے کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ کیا۔

    درخواست گزار نے کہا کہ دفعہ 144 کا نفاذ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، دفعہ 144 کا نفاذ اجتماعات کو روکنے کیلئے نہیں کیا جاسکتا اس لیے نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

  • قاری نے طالبعلم کو حجرے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    قاری نے طالبعلم کو حجرے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    دیپالپور: قاری نے اپنے طالب علم کو حجرے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق قلعہ سوندھا سنگھ میں قاری اکرام نے اپنے کم سن طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، جسے گرفتار کرلیا گیا ہے ملزم مسجد میں بچوں کو قرآن حفظ کرنے کی تعلیم دیتا ہے، جس نے کم سن بچے کو اپنی رہائش گاہ مسجد کے حجرے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    تھانہ حجرہ شاہ مقیم پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا، ڈی پی او اوکاڑہ کا کہنا ہے کہ بچوں کے ساتھ زیادتی اور جنسی درندگی کے واقعات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    مجھے پتہ ہےگاڑیوں پر ٹیکس کون لگوا رہا ہے، مجبور نہ کیا جائے …

    گزشتہ روز لودھراں میں ذہنی معذور لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس کے مطابق مبینہ زیادتی کا واقعہ گزشتہ روز گیلے وال میں پیش آیا ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا جنسی زیادتی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جو ملزم متاثرہ لڑکی کا رشتے دار ہے، لڑکی کا میڈیکل کرا لیا گیا ہے، رپورٹ آنے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

    ثانیہ مرزا اور بھارتی کرکٹر محمد شامی جلد شادی کرنے والے ہیں،بھارتی میڈیا

  • مریم نواز صوبے میں صفائی کے انتظامات کی خود نگرانی کر رہی ہیں، عظمی بخاری

    مریم نواز صوبے میں صفائی کے انتظامات کی خود نگرانی کر رہی ہیں، عظمی بخاری

    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز صوبے میں صفائی کے انتظامات کی خود نگرانی کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کی مساجد اور عید گاہوں میں پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے، ضلعی انتظامیہ اور ان کے افسران کی جانب سے عید کے موقع پر عوام کو بہترین سروسز فراہم کی گئی۔اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ، ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ اور سکیورٹی ادارے خراج تحسین کے مستحق ہیں، پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور صفائی کے بہتر انتظامات و سہولیات فراہم کرنے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
    لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ویسٹ مینجمنٹ کے عملے نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کیا ہے، جانوروں کی الائشیں بروقت اٹھائی گئی اور سڑکوں کی دھلائی کی گئی ہے، عید کے تینوں روز ضلعی انتظامیہ اور ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ عوام کی خدمت کیلئے موجود رہے گا۔صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پنجاب میں پہلی بار بکرا عید پر قربانی کے بعد سڑکوں کو دھویا گیا جو کہ مریم نواز کے بہترین ایڈمنسٹریٹر ہونے کا ثبوت ہے ورنہ ہر بکرا عید پر قربانی کے بعد کئی شہروں میں جگہ جگہ الائشیں نظر آتی تھیں۔