Baaghi TV

Category: پنجاب

  • بورے والا میں بیوی بچو ں پرتشدد کرنیوالا ملزم پولیس حراست میں ہلاک

    بورے والا میں بیوی بچو ں پرتشدد کرنیوالا ملزم پولیس حراست میں ہلاک

    بورے والا میں اپنی بیوی اور بچوں کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنانے والا نشے کا عادی ملزم پولیس کی حراست میں مبینہ طور پر ہلاک ہو گیا۔

    باغی ٹی وی: پولیس ترجمان کے مطابق ملزم کو اس کے گھر سے خنجر اور پستول کی ریکوری کےبعد واپس لے جایا جارہا تھا ، اس دوران ملزم نے پولیس کانسٹیبل سے سرکاری بندوق چھیننے کی کوشش کی اور کشمکش میں گولی چل جانے سے ملزم شدید زخمی ہوگیا ملزم کو زخمی حالت میں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال لے جایا گیا لیکن وہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان سے گیا۔

    واضح رہے کہ آئس کے عادی ملزم قاضی احمد کو چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا، اس نے اپنی بیوی بچوں کو تین ماہ سے یرغمال بنا رکھا تھا اور اس دوران فیملی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا تشدد کے نتیجے میں ملزم کی 13 سالہ بیٹی کی آنکھ ضائع ہوگئی تھی پولیس نے 15 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد ملزم سے اس کے بیوی بچوں کو بازیاب کرایا تھا آپریشن کی نگرانی ڈی پی او عیسی خان سکھیرا نے خود کی تھی۔

    دوران ڈرائیونگ ڈرائیور کی آنکھ لگنےسے تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی،5 افراد جاں بحق …

    نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ ماں اور بیٹی کے فوری علاج کےلئے بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے تھے اور میو اسپتال لاہور میں زیر علاج خاتون اور بچی کی عیادت بھی کی تھی۔

    سیلفی بناتےہوئے3 دوست سیلاب میں بہہ گئے

  • ملک میں آٹے کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

    ملک میں آٹے کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

    لاہور: پنجاب میں فی کلو برائلر مرغی کی قیمت میں 7 روپے کی کمی ہوئی ہے جبکہ روسی گندم آنے کے بعد ملک میں آٹے کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق روس سے گندم لانے والا بحری جہاز پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے منگوایا گیا ہے جس کی قیمت 279.50 ڈالر فی میٹرک ٹن ادا کی گئی ہے اس جہاز کے آنے سے گندم اور آٹے کی قیمت میں کمی آئے گی ذرائع کا کہنا ہے کہ روس سے منگوائی گئی گندم آٹا ملز کو 92 روپے کلو کےحساب سے فراہم کی جائے گی جس سے مارکیٹ میں عام صارف کو سستا آٹا دستیاب ہو سکے گا۔

    دوسری جانب پنجاب میں فی کلو برائلر مرغی کی قیمت میں 7 روپے کی کمی ہوئی ہے،لاہور میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت7روپے کمی سی560روپے،زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپےکمی سی373 روپے فی کلو رہی جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سے 272 روپے فی درجن رہی ۔

    عالمی منڈی میں چاول کی قلت شدت اختیار،متحدہ عرب امارات میں چاول کی برآمد پرپابندی

    ادھر محکمہ خوراک پنجاب نے چینی کی قیمت مقرر کرنےکا اختیار کین کمشنر کو دے دیانگران صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ خوراک پنجاب نے چینی کی قیمت مقرر کرنے کا اختیار کین کمشنر کو دینے کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

    جاری اعلامیے کے مطابق سٹہ بازی کے لیے رکھی گئی چینی ضبط کر کے سرکاری تحویل میں لی جائے گی اور چینی کو مقررہ قیمت پر فروخت کر کے رقم سرکاری خزانے میں جمع کروائی جائے گی جبکہ ہ سٹہ بازی میں ملوث شوگر ملز مالکان اور ڈیلرز کے خلاف مقدمات درج ہوں گے اور سٹہ بازی کی سزا 3 سال قید با مشقت ہو گی۔

    پاکستان کے لیےچین کا نیا سفیر نامزد

    اس حوالے سے سیکرٹری فوڈ پنجاب کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمت مقرر کرنےکا نیا قانون قابل عمل ہے، امید ہے کہ اسٹیک ہولڈرز صارفین کے مفاد میں فیصلہ کریں گےچینی کی نئی قیمت یقیناً موجودہ قیمت سےکم ہو گی۔

  • پرویز الٰہی کی نظربندی کیخلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ کے جج کی سماعت سے معذرت

    پرویز الٰہی کی نظربندی کیخلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ کے جج کی سماعت سے معذرت

    لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس فاروق حیدر نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔
    جسٹس فاروق حیدر نے فائل واپس بھجواتے ہوئے کہا ہے کہ میں پرویز الٰہی کا وکیل رہ چکا ہوں، پھر ان کے کیسز میرے پاس کیوں لگائے جاتے ہیں، فاضل جج نے ایڈیشنل رجسٹرار سے اظہار ناراضی بھی کیا۔واضح رہے کہ پرویز الٰہی کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی نظربندی کے احکامات کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔
    دوسری جانب پرویز الٰہی کو ٹرائل کورٹ میں پیش نہ کرنے پرآئی جی پنجاب، آئی جی جیل خانہ جات اور سیکریٹری داخلہ کو شوکاز نوٹس جاری کرنے پر تینوں افسران نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں پرویزالٰہی اور اسپیشل کورٹ سینٹرل کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کی دہشت گردی کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور کی، جیل حکام نے روبکار ملنے کے باوجود رہائی کی بجائے غیر قانونی طور پر حبس بیجا میں رکھا، غیرقانونی اقدام کو قانونی ظاہر کرنے کے لئے ڈی سی لاہور نے نظر بندی کا حکم جاری کردیا،عدالتی حکم کےبعد ڈی سی کانظر بندی نوٹیفیکیشن عدالتی فیصلے پر اثرانداز ہونے کےمترادف ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ڈی سی لاہور کا پرویز الہی کو نظر بند کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

  • چئیر مین عمران خان پر ایک اور مقدمہ درج

    چئیر مین عمران خان پر ایک اور مقدمہ درج

    چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف پیشی کے دوران جے آئی ٹی کے سربراہ اورممبران کو دھمکانے پر رپورٹ درج کرلی گئی ۔ لاہور کے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج کی گئی رپورٹ انچارج انویسٹی محمد سرور کی مدعیت میں درج کی گئی ہے، جس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو تھانہ سرور روڈکےمقدمہ 96/23 میں تفتیش کیلئے بلایا،جہاں پیشی کے دوران انہوں نےانگلی کیساتھ سربراہ جےآئی ٹی عمران کشوراوردیگر ممبران کو دھمکایا۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ عمران خان کو تھانہ سرور روڈ کے مقدمہ 96/23 میں تفتیش کے لیے بلایا گیا، چئیرمین پی ٹی آئی نے جے آئی ٹی سربراہ عمران کشور اور ممبران کو انگلی کے ساتھ ڈرایا دھمکایا اور کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت واپس آ رہی ہے، آپ سن لیں آپ نے رہنا نہیں ہے۔
    ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ تفتیش کے دوران کسی بھی افسر کو ڈرانا اور کہنا کہ میں انتقامی کارروائی کا نشانہ بناوں گا، آزادانہ اور غیر جانبدرانہ تفتیش کو روکنا ہے۔۔ ملزم کا یہ عمل قانونی ضابطہ کی خلاف ورزی ہے۔

  • افسران کیلئے نئی گاڑیاں، نگران حکومت پنجاب  سمیت دیگر کو نوٹسز جاری

    افسران کیلئے نئی گاڑیاں، نگران حکومت پنجاب سمیت دیگر کو نوٹسز جاری

    لاہور: پنجاب حکومت کی طرف سے افسران کو نئی گاڑیاں دینے کے نوٹیفکیشن کے خلاف ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: لاہور ہائی کورٹ نے دائر درخواست پر سماعت کے دوران نگران حکومت پنجاب سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا عدالت نے درخواست کو اسی نوعیت کی دوسری درخواست کے ساتھ یکجا کرکے لگانے کی بھی ہدایت کر دی جبکہ پنجاب حکومت کے وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کر دیا ۔

    جسٹس رسال حسن سید کے روبرو سماعت میں درخواست گزار شیراز الطاف نے نگران پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عوامی پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر استعمال کیا جائے۔

    افسران کیلئے لگژری گاڑیاں، حکومت پنجاب سے دس روز میں تفصیلی رپورٹ طلب

    درخواست گزار نے کہا کہ نگران حکومت صرف روز مرہ کے معمول چلا سکتی ہے ۔ نگران حکومت کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں، وہ پبلک فنڈز کو استعمال نہیں کرسکتی ۔ عدالت سے استدعا ہے کہ نئی گاڑیوں کی خریداری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے ۔

    واضح رہے کہ واضح رہے کہ حکومتِ پنجاب نے اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل کمشنرز اور کمشنرز کے لیے نئی لگژری گاڑیوں کی خریداری کے لیے 2 ارب 33کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے تھے نگران وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام ڈویژنل کمشنرز کے لیے 1600 سی سی کاریں، تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (جنرل) کے لیے 1300 سی سی اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے ڈبل کیبن فور بائے فور کی خریداری کے لیے 2 ارب 33 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔

    کہا گیا تھا کہ تمام ڈبل کیبن گاڑیاں جو فی الحال اسسٹنٹ کمشنرز کے زیرِاستعمال ہیں بازیافت کی جائیں گی اور فیلڈ میں بہتر کارکردگی کے عوض تحصیلداروں کو الاٹ کی جائیں گی، تقریباً تمام نئی ڈبل کیبن گاڑیاں مالی سال 18-2017 میں پنجاب میں شہباز شریف کی حکومت کے آخری دور میں خریدی گئی تھیں حکام کا کہنا تھاکہ تحصیلداروں کو نئی گاڑیاں فراہم کرنا ضروری ہے کیونکہ وہ 1990 کی دہائی کی جیپیں استعمال کر رہے ہیں یا نجی گاڑیوں پر فیلڈ وزٹ کر رہے ہیں۔

    توشہ خانہ فوجداری کیس،سپریم کورٹ کے آرڈر آنے تک سماعت ملتوی

    جس کے بعد عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی درخواست میں چیف سیکرٹری، سیکرٹری ایکسائز سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حال ہی میں آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر حکومت نے قرض لیا،‏سخت شرائط پر قرض کے بعد غریب عوام پر بھاری ٹیکسز عائد کردیے گئے،غریب عوام مہنگائی اور بھوک سے خود کشیاں کر رہی ہے،پنجاب حکومت نے غریب عوام کو ریلیف دینے کی بجائے افسران کیلئے نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا-

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ پنجاب حکومت نے دو ارب 33 کروڑ روپے سے زائد اسسٹنٹ کمشنرز اور افسران کی گاڑیوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے،صوبے بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز، افسران اور محکموں کے پاس پہلے ہی بڑی تعداد میں گاڑیاں موجود ہیں،نگران حکومت نے اختیارات نہ ہونے کے باوجود اربوں روپے گاڑیوں کی خریداری کیلئے جاری کئے-

    درخواست میں استدعا کی کی گئی کہ عدالت اسسٹنٹ کمشنرز اور افسران کو گاڑیاں دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے،عدالت تمام محکموں اور افسران کے زیر استعمال گاڑیوں کی تفصیلات طلب کرے-

    پارلیمنٹ اجلاس،منشیات کے کاروبار پر سزائے موت ختم

    جسٹس رسال حسن سید نے فرحت منظور چانڈیو ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے درخواست پر حکومت پنجاب سے دس روز میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بتایا جائے کہ صوبے بھر میں کتنی گاڑیاں محکموں اور افسران کے پاس ہیں،اگر عدالت جواب سے مطمئن نہ ہوئی تو متعلقہ افسران کو طلب کریں گے،عدالتی اطمینان کے بعد مناسب حکم جاری کیا جائے گا-

  • پنجاب پولیس نےمصنوعی ذہانت پر مبنی جدید شناختی نظام متعارف کرادیا

    پنجاب پولیس نےمصنوعی ذہانت پر مبنی جدید شناختی نظام متعارف کرادیا

    لاہور: صوبہ پنجاب کی پولیس نےمصنوعی ذہانت پر مبنی جدید شناختی نظام متعارف کرا دیا، یہ نظام جدید ترین مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی سے مطابقت کے ساتھ بنایا گیا ہے جو مجرمان کی درست شناخت کے بعد تیزی سے گرفتاریوں کو یقینی بنائے گا

    باغی ٹی وی : پنجاب پولیس کی جانب سے متعارف کرائے گئے ’فیس ٹریس سسٹم‘ (ایف ٹی ایس) میں مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کی مدد سے ایک کروڑ 80 لاکھ افراد بشمول مشتبہ افراد اورمجرمان کا ڈیٹا شامل کیا گیا ہےمتعارف کرائی جانے والی جدید ٹیکنالوجی صوبہ پنجاب میں قانون نافذ کرنے والے افسران کو مطلوب مجرمان اور ملزمان کو مؤثر طریقے سے تلاش کرنے میں مدد دے گی۔

    جدید سسٹم کے لیے پنجاب پولیس کے ڈرائیونگ لائسنس برانچ سے ایک کروڑ 60 لاکھ افراد کی تصاویر و ڈیٹا، کرائم ریکارڈ برانچ سے 18 لاکھ افراد کا ریکارڈ، پنجاب خدمت مراکز سے 13 لاکھ افراد کا ڈیٹا جب کہ صوبے بھر کی جیلوں سے 3 لاکھ مشتبہ افراد اور ملزمان کا ڈیٹا حاصل کیا گیا ہے۔

    انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) پنجاب عثمان انور نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے پنجاب پولیس انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ونگ کی جانب سے تیار کردہ جدید ترین سسٹم کا افتتاح کیا آئی ٹی ونگ کے سربراہ ڈی آئی جی احسن یونس نے پنجاب پولیس کے مختلف ذرائع اور متعلقہ محکموں سے ڈیٹا حاصل کیا جس کی مدد سے جدید ٹیکنالوجی نظام کو تیار کیا گیا۔ ایف ٹی ایس کے نفاذ کو پورے صوبے کے تفتیشی افسران کے لیے قابل رسائی بنایا گیا ہے

    رپورٹ کے مطابق ایک سینئر پولیس افسر نے اس حوالے سے کہا کہ اس سے قبل پولیس افسران روایتی طریقوں پر انحصار کرتے تھے جس میں مختلف مقامات کا دورہ بھی شامل ہوتا تھا جس میں وقت اور ذرائع خرچ ہوتے تھے لیکن اب صرف ایک بٹن دبانے سے تفتیشی افسران فوری طور پر آن لائن پلیٹ فارم پر مشتبہ افراد اور ملزمان کی شناخت کی تصدیق کر سکتے ہیں۔

  • بہاولپورسےایک اور رہنما کا پی ٹی آئی سے الگ ہونے کا اعلان

    بہاولپورسےایک اور رہنما کا پی ٹی آئی سے الگ ہونے کا اعلان

    بہاولپور سے تعلق رکھنے والی پاکستان تحریک انصاف کی سینیئر خاتون رہنما سمیرا ملک نے پارٹی سے الگ ہونے کا اعلان کردیا ۔

    باغی ٹی وی: ویڈیو بیان میں سمیرا ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام سیاست دانوں اور سیاسی جماعتوں کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ ملکی اداروں کے ساتھ کھڑے ہوں ہر پاکستانی وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے شہداء سے محبت کو اپنا فرض سمجھتا ہے ، اپنے شہداء کی قربانیوں کو بھولنے والی قومیں تباہ ہوجاتی ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ بدقستمی سے 9 مئی کے روز شہداء کے ورثا کو تکلیف پہنچائی گئی اور قومی اداروں پر حملے کیے گئے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے پارٹی کے عہدے اور رکنیت دونوں سے استعفیٰ دے رہی ہوں-

    ایرانی وزیرخارجہ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

    قبل ازیں رہنما پی ٹی آئی عرفان خان ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے تھے پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کےصدر ملک سیف الملوک کھوکھر نے عرفان خان کو ن لیگ میں ساتھیوں سمیت شمولیت پر خوش آمدید کہا سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ انتشار اور نفرت پھیلائی قائد ن لیگ نواز شریف کی قیادت میں پارٹی آئندہ عام انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لے گی۔

    دشمن کو بھی اس ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں نہ بھیجوں،محسن نقوی دورے کے بعد …

    دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما نجیب ہارون نے بھی پارٹی چھوڑنےکا اعلان کیا تھا اپنے بیان میں نجیب ہارون کا کہنا تھا کہ میری 27 سال سیاسی جدوجہد رہی ہے، 9 مئی کے واقعے نے پاکستان کے امیج کوخراب کیا، ان واقعات نے ہماری سیاست کو بھی تقسیم کیا، نجیب ہارون کا کہناتھا کہ 16 اپریل 2020 کو میں نےمشکل فیصلہ کرتے ہوئےاسمبلی سے استعفیٰ دیا،18مارچ 2022 کو میں نےمیڈیا کے سامنے وزیراعظم کو کرسی چھوڑنےکا مشورہ دیا تھا، میں نےچیئرمین پی ٹی آئی سے کہا تھا کہ وہ کسی اور کو وزیراعظم بننےکا موقع دیں، اپنی استطاعت اور طاقت کے مطابق پاکستان کی خدمت کرتے رہیں گے،عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھا جائے گا۔

    خواجہ آصف نے پی ٹی آئی خواتین اراکین کو کھنڈرات اور باقیات قرار دے دیا

    واضح رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری پر ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے کیے گئے تھے، احتجاج میں فوجی املاک پر بھی حملے کیے گئے تھے سانحہ 9 مئی کے بعد سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے پارٹی چھوڑے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

  • خواتین کو بااختیار بنائے بغیر کسی بھی ملک کے ترقیاتی اہداف کا حصول ناممکن ہے،گورنر پنجاب

    خواتین کو بااختیار بنائے بغیر کسی بھی ملک کے ترقیاتی اہداف کا حصول ناممکن ہے،گورنر پنجاب

    خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے پنجاب حکومت نے نیا لائحہ عمل تیار کر لیا جس کے مطابق خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مختلف تربیتی پروگرام شروع کیے جائیں گے-

    باغی ٹی وی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے فریڈرک نعمان فاؤنڈیشن فار فریڈم کے کنٹری ہیڈ برجٹ لام اور ہیڈ آف پروگرامز اینڈ ایڈمنسٹریشن کے محمد انور کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور اور خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

    برجٹ لام نے اس موقع پر کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے چیمبر آف کامرس سمیت مختلف متعلقہ اداروں کے تعاون سے تربیتی پروگرام شروع کیے جائیں گے۔

    الیکشن کمیشن کا نگران وزیر کے پی کوعہدے سے ہٹانے کا حکم

    گورنرپنجاب نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنائے بغیر کسی بھی ملک کے ترقیاتی اہداف کا حصول ناممکن ہے اس لئے حکومت خواتین کو مساوی مواقع فراہم کر رہی ہے پاکستانی خواتین باصلاحیت ہیں اور مختلف شعبوں میں ان کی نمایاں نمائندگی اس کا عملی ثبوت ہےاس لئے وزیراعظم یوتھ لون پروگرام میں خواتین کے لیے خصوصی کوٹہ رکھا گیا ہے۔

    سیالکوٹ: خاتون کی درخواست پرعثمان ڈار اور اسکے بھائی عامر ڈار کیخلاف مقدمہ درج

    انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام سے سندھ اور پنجاب کے پسماندہ علاقوں سمیت پورے ملک میں خواتین کو مختلف کاروبار شروع کرنے میں مدد ملے گی جس سے انہیں معاشی طور پر بااختیار بنانے میں بھی مدد ملے گی لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے ایک علیحدہ سیکشن بھی ہے جس سے انہیں مختلف قسم کے کاروبار شروع کرنے میں مدد ملے گی انہوں نے تنظیم کی جانب سے پاکستانی پارلیمنٹیرینز کے تربیتی پروگرام کو بھی سراہا-

    سیالکوٹ: ہسپتال سے ملزم کے فرار غفلت پر 11 پولیس اہلکاروں کے خلاف …

  • بہتری کا واحد آپشن جماعت اسلامی ہے۔  امیر جماعت اسلامی  سراج الحق

    بہتری کا واحد آپشن جماعت اسلامی ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 12اگست کے بعد قائم ہونے والی نگران حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ غیرجانبدار رہے اور انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن سے مکمل تعاون کرے۔ الیکشن کمیشن انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے تمام سیاسی سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے، الیکشن کے بعد مضبوط حکومت کا قیام ملک کی ضرورت ہے، قوم دہائیوں سے کرپشن، مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کے اندھیروں میں رہ رہی ہے، فرسودہ نظام اور سودی معیشت سے جان چھڑانے کے لیے آزمائے ہوئے مُہروں کو خیرباد کہنا ہو گا۔ پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی مسلط رہیں تو خوشحالی اور ترقی نہیں آئے گی، بہتری کا واحد آپشن جماعت اسلامی ہے۔
    سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی پوری قوم کی بہتری جب کہ حکمران جماعتوں کے سربرہان کو صرف اپنی اولادوں کی فکر ہے، کوئی اپنے بیٹے تو کوئی بیٹی وزیراعظم دیکھنا چاہتا ہے، حقیقی جمہوریت جمہوری جماعت ہی لا سکتی ہے۔ 75برسوں سے سٹیٹس کو قائم ہے، اسے توڑنا ہو گا، پارلیمنٹ میں کسان کی نمائندگی کسان اورمزدور کی مزدور کرے گا تو ہی ملک کے کروڑوں کسانوں اور مزدوروں کے حقوق محفوظ ہوں گے، ایوانوں میں ظالم جاگیردار اور کرپٹ سرمایہ دار بیٹھے ہیں جو سودی نظام کا تسلسل چاہتے ہیں، سود اللہ اور اس کے رسول سے جنگ ہے، آئین پاکستان اور اسلامی نظریاتی کونسل نے سودی معیشت کے خاتمے کی بات کی ہے، سود سے ملک کے کروڑوں باسی متاثر ہیں، غربت، مہنگائی اور بے روزگاری سود کی وجہ سے ہے۔ ۔ سراج الحق نے قوم سے اپیل کی کہ وہ اسلامی نظام معیشت کے نفاذ کے لیے جماعت اسلامی کو اقتدار میں لائے۔ انھوں نے کہا کہ انھوں نے بطور سابق وزیرخزانہ خیبرپختونخوا سودی بنکاری کا خاتمہ کیا، صوبہ کو سود اور قرض فری بنایا، آج کے پی ایک ہزار ارب سے زائد کا مقروض ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرضوں سے کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا، قرضوں سے بہتر آتی تو پاکستان چین اور جاپان سے آگے نکل چکا ہوتا۔ قومی ادارے فروخت کیے جا رہے ہیں، ریلوے، پی آئی اے، سٹیل ملز اربوں کے خسارے میں ہیں، ائیرپورٹس کے سودے ہو رہے ہیں۔ یہ سلسلہ جاری رہا تو ایک دن ایٹمی ہتھیار فروخت کرنے کا بھی پریشر آ جائے گا۔

  • مشینی و جدید کاشتکاری اور موسمیاتی سمارٹ فارمنگ کے طریقوں پرمبنی گرین پاکستان انیشیٹیو کا منصوبہ

    مشینی و جدید کاشتکاری اور موسمیاتی سمارٹ فارمنگ کے طریقوں پرمبنی گرین پاکستان انیشیٹیو کا منصوبہ

    گرین پاکستان اقدام SIFC کے تحت سیمینارمنعقد کیا گیا-

    باغی ٹی وی:گرین پاکستان اقدام SIFC کے تحت پاکستان اور کھیت کے نام سے ایک دستاویزی فلم بنائی گئی جس میں پاکستان کی معشیت میں زراعت کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے اور کس طرح موسمیاتی تبدیلیوں سے زراعت اور جنگلات کو نقصان پہنچ رہا ہے اس کے لئے کیا اقدامات کئے جانے چاہیئے اس ڈاکیومینٹری کے ذریعے پیغام پھیلانے کی کاوش ہے-

    پاکستان کے کھیت و کھلیان آزادی کے وقت سے ہی اپنے لوگوں کا ذریعہ معاش رہے ہیں،تاہم آب و ہو ا کی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی آبادی کے اہم چیلنجز اب خوارک کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں خوشحالی کا بیج گرین پاکستان انیشی ایٹو ایس آئی ایف سی کے تحت بنائی گئی ایک ایسی دستاویزی فلم ہے جو آپ کو پاکستان کے زراعت کے ماضی کے سفر پر لے جاتی ہے اور اسے درپیش چیلنجوں سے پردہ اٹھاتی ہے اور اس شعبہ میں موجود لامحدود امکانات کا احاطہ کرتی ہے-

    اب جائے جہاں قافلہ دہر ترابی، رہبر نظر آتا ہے رہزن کی طرح

    پاکستان کا سرسبز مستقبل:گرین پاکستان انیشیٹیو کا منصوبہ مشینی و جدید کاشتکاری اور موسمیاتی سمارٹ فارمنگ کے طریقوں پرمبنی ہے،یہ پاکستان میں سبز پاکستان کے انقلاب کی بنیاد رکھے گا اور یہ اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کرنے شراکت کرنے پائیدار اور منافع بخش مستقبل کی راہ ہموار کرنے کا ایک منفرد موقع ہےکسان کمیونٹی اور پالیسی ساز مل کر اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے-

    قازقستان کی ایس سی اے ٹی ائیر لائنز کی افتتاحی پرواز کی لاہور آمد …