پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ انتخابات سے پہلے میاں نوازشریف اور چیئرمین پی ٹی آئی کو انصاف ملنا چاہیے۔
ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن)کےرہنما میاں جاوید لطیف نے کہا کہ اگرکوئی مجرم ہےتواسےسزا ملنی چاہیے، 9 مئی کوجوکچھ ہوا اسےمعاف نہیں کیا جاسکتا، جمہوریت پروان چڑھنی چاہئے،لیکن 9 مئی کے ملوث ملزمان کو بھی سزا یقینی بنانی چاہئے،
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم آئین کی بات کرتےہیں توکہا جاتا ہےکہ ڈیوپراسس نہیں ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کوآرٹی ایس بند کرکےلایا گیا، پی ٹی آئی دورمیں ملکی معیشت کوتباہ کیا گیا، قاسم سوری اورعارف علوی نےغیرآئینی کام کیے، صدرڈاکٹرعارف علوی خود آئین توڑنےوالےہیں، صدرعارف علوی کوپی ٹی وی پرحملےپرشرمندگی کا بھی خط لکھنا چاہیےتھا۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ آج لیول پلیئنگ فیلڈ کا کہا جارہا ہے، صدرمملکت بھاشن دےرہےہیں، لیول پلیئنگ فیلڈ یہ ہےنوازشریف کے زیر التوا کیسزکی ایک تاریخ فکس کی جائے، الیکشن سےپہلےنوازشریف اورچیئرمین پی ٹی آئی کوانصاف ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تاثردیا جارہا ہےکہ نوازشریف قومی حکومت بنانےجارہےہیں” ووٹ کوعزت دو” کا معنی ہرگز یہ نہیں ہےکہ ووٹ کےبغیرباری دو۔
ان کا مزید کہناتھا کہ اقتدارکی باریاں عوام منتخب کرکےدیتےہیں، جیالا ہویا متوالا ہوعوام نےوزیراعظم کومنتخب کرنا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کےلیےآج بھی سہولت کاری ہورہی ہے۔
Category: پنجاب
-

نواز شریف ووٹ کو عزت دینے کی بات کر رہے باری دینے کی نہیں،جاوید لطیف
-

گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کی مزار اقبال پر حاضری
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے علامہ اقبال کے یومِ ولادت کے موقع پر لاہور میں مزارِ اقبال پر حاضری دے پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، گورنر پنجاب نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔ اسکے علاوہ آج صبح لاہور میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی۔
علامہ محمد اقبال کے 146ویں یومِ پیدائش پر آج پاک بحریہ کے دستے نے مزارِ اقبال کے اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالے۔ تقریب کے مہمان خصوصی اسٹیشن کمانڈر پاکستان نیوی لاہور کموڈور ساجد حسین نے سربراہ پاک بحریہ کی جانب سے مزارِ اقبال پر پھول چڑھائے۔یومِ اقبال کے حوالے سے آج ملک بھر میں تقریبات بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔
اس موقع پر حکومت نے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے۔ -

پنجاب کے مختلف اضلاع میں چھٹی کا نوٹیفیکشن جاری
حکومت پنجاب نے اسموگ کی موجودہ صورتِ حال کے پیشِ نظر 10 نومبر کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، ننکانہ صاحب، شیخو پورہ، قصور، گوجرانوالہ میں 10 نومبر کو اسموگ کے سبب چھٹی ہو گی۔ اسکے علاوہ حافظ آباد، سیالکوٹ اور نارووال میں بھی 10 نومبر کی اسموگ کے سبب چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ لاہور ڈویژن اور دیگر 4 اضلاع میں تعلیمی ادارے اور سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے۔ محکمۂ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے چھٹی سے مستثنیٰ قرار دیے گئے ادارے 10 نومبر کو کھلے رہیں گے۔
دوسری جانب نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کو فون کیا ہے۔ محسن نقوی نے گورنر اسٹیٹ بینک کو اسموگ سے متعلق سنگین حالات سے آگاہ کر کے آئندہ 3 دن تک بینک بند رکھنے کی درخواست کی ہے پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے جمیل احمد سے جمعرات، جمعے اور ہفتے کو 8 اضلاع میں بینک بند رکھنے کی درخواست کی ہے۔ -

پنجاب میں سموگ کے پیش نظر مختلف علاقوں میں چھٹی دینے کا فیصلہ
سموگ کے پیش نظر نگران پنجاب حکومت کا آئندہ جمعہ اور ہفتہ کو مخلتف اضلاع میں چھٹی دینے کا فیصلہ کر دی۔ نگران وزیر اعلی نے چھٹی کا فیصلہ صرف رواں ہفتے کیلئے کیا ۔ نگران وزیراعلی پنجاب کے مطابق رواں ہفتے 4 روز (جمعرات تا اتوار) تمام سرکاری و نجی ادارے اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے، نگران وزیراعلی پنجاب جمعرات کو 9 نومبر کی چھٹی کا وفاقی حکومت کی جانب سے پہلے ہی اعلان کر دیا گیا تھا، نگران وزیراعلی پنجاب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سکولوں، دفاتر میں چھٹیوں کا اطلاق صرف
لاہور ڈویژن، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد میں ہو گا،نگران وزیراعلی پنجاب کے مطابق مارکیٹیں بھی انہیں اضلاع میں بند ہونگی، محسن نقوی حولیاتی ایمر جنسی نافذ کر رہے ہیں، ان علاقوں میں ریسٹورنٹ، سینما گھر جمعہ، ہفتہ، اتوار کو بند ہوں گے،محسن نقوی نے عوام کو گھروں میں رہنے کی درخواست کی ہے . اسکے علاوہ ماسک استعمال بھی کرنے کہ ہدایت کی گئی . -

نواز شریف کو تمام کیسز میں بری ہوجانا چاہئے.حمزہ شہباز
حمزہ شہباز نے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے عز م ظاہر کیا کہ دوبارہ موقع ملا تو ملک کے حالات پھر سے ٹھیک کریں گے، سیاسی جماعتوں کو سیاسی میدان میں کردار ادا کرنے کا حق ہے۔ انکا کہنا تھا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کے تقاضے کچھ اور ہیں، کسی نے قوم کے پیسے لوٹے ہیں تو اسکو حساب دینا چاہیے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف کیسز جھوٹے ہیں، انتقامی کارروائی ہے، اللّٰہ تعالیٰ نے چاہا تو ہم سرخرو ہوں گے۔ انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں معیشت کو دوبارہ سے ٹھیک کریں گے، دوبارہ موقع ملا تو لوگوں کو ریلیف دینے کےلیے پوری کوشش کریں گے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ فلسطین میں جنگ بندی کا اعلان ہونا چاہیے، فلسطین میں ظلم کی جو داستان رقم کی جارہی ہے اسے فوری بند ہوناچاہیے۔حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ انتخابات کے بعد جو بھی جماعت برسراقتدار آتی ہے تو یہ اسکی زمہ داری ہے کہ معاشی ایجنڈا پیش کر کے اس پہ عمل درامد کرائے،ایک سوال کے جواب میں حمزہ شہباز نے کہ نواز شریف پر تمام کیسز 8 فروری تک ختم ہو جائے گے، اس نے مزید کہا کہ اس وقت معیشت کا پہیہ چلانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا.
-

ہمارے لئے فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ مشترکہ ہے،طاہر محمود اشرفی
ملتان میں یکجہتی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےچیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا حل صرف ایک ہے کہ وہ ایک آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست ہے،پاکستان میں کچھ لوگ صرف پروپیگنڈا کرنا چاہتے ہیں ، ہمارے لیے فلسطین اور کشمیر مشترکہ مسئلہ ہے۔ گوادر اور پی ایف ائیر بیس میانوالی پر دہشت گردی کے حملے ہوئے ہمارے سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کے حملوں کو ناکام بنایا، گوادر میں جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں،پاکستان میں دہشت گردی کی لہر دوبارہ کیوں آئی یہ سوچنے کی بات ہے ، پاکستان میں سرمایہ کار آ رہے ہیں جو پاکستان دشمن عناصر کو پسند نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی اداروں پر حملہ آور ہونا، مسلح جماعتیں بنانا، عوام پر حملہ آور ہونا شرعی اور قانونی طور پر ٹھیک نہیں،پاکستان علماء کونسل پورے ملک میں یہ پیغام لے کر جا رہی ہے کہ پاکستان میں خود کش حملے، پاکستانی تنصیبات پر حملے شرعی اور قانونی طور پر جائز نہیں ہیں۔ -

ہم عوام سے وہ وعدے کرینگے جو ہم پورے کر سکے،فردوس عاشق عوان
استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی انتخابات کے لئےمکمل تیار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیرہ کوبے چک میں اپنے سیاسی رفقاء سے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی عام انتخابات کے لیے تیار ہے اور ہم بھر پور تیاری اور شاہین کے نشان کےساتھ میدان میں اتریں گے۔
اپنے خطاب میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہماری پارٹی صرف وہی وعدے کرے گی جو پورے کر سکیں ، جن میں ہم مزدور کی کم از کم اجرت ماہانہ 50 ہزار روپے کریں گے، ساڑھے بارہ ایکٹر اراضی کے کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے مفت سولر دیں گے جبکہ شہریوں کا 300 یونٹ تک بجلی کا بل حکومت ادا کرے گی ۔ اسی طرح نوجوان ہمارا مستقبل ہے ہم پڑھے لکھے نوجوان کو اپنے کاروبار کے لئے بلا سود قرضے دیں گے، خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنائیں گے۔ سابق وفاقی وزیر نے لوگوں سے کہا ، ہم امیروں سے پیسہ نکلوا کر غریبوں کو ریلیف دینگے، موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول آدھی قیمت پر ملے گااورکہا کہ مایوسی کی بات نہیں ہم اس ملک کو مستحکم کریں گے ،پارٹی پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین ،صدر عبدالعلیم نے جو منشور دیا ہے اس پر عملدرآمد کر کے دکھائیں گے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کے شاہین نے جہانیاں سے پرواز بھری پھر حافظ آباد میں تاریخ رقم کی اوروہ ناقدین جو کہتے تھے کہ یہ صرف لیڈرز کی پارٹی ہے عوام کی نہیں انہوں نے دیکھا کہ عوام کس طرح آئی پی پی کے جلسوں میں آ رہی ہے۔ -

پی ٹی آئی کا ایک اور سابق وزیر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل
سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو چھوڑ دیا. سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے آج جہانگیر ترین اور علیم خان سے ملاقات کی۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ غلام سرور خان استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شامل ہوگئے۔ واضح رہے کہ غلام سرور پی ٹی آئی دور حکومت میں وفاقی وزیر ہوابازی اور وفاقی وزیر پیٹرولیم تھے۔یاد رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد سینکڑوں کارکنان پی ٹی آئی کو چھوڑ کر یا تو سیاست کو خیر باد کہہ رہے ہے یا پھر دوسری پارٹیوں میں شامل ہو رہے ہیں.
-

300 یونٹ تک بجلی مفت اور موٹرسائیکل والوں کیلئے پٹرول 140 روپے دینے کا دعویٰ کس نے کیا
استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے جہانیاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئیں کہا کہ کہ آئی پی پی حکومت میں آکر مزدور کی کم از کم اجرت 50 ہزار کرے گی۔ 300 یونٹ تک بجلی مفت دی جائے گی۔ موٹرسائیکل والوں کیلئے پٹرول 140 روپے ہوگا۔ جہانیاں میں آئی پی پی کے پہلے جلسے سے خطاب کرتے عبدالعلیم خان نے کہا کہ ساڑھے 12 ایکڑ تک والے کسانوں کو ٹیوب ویل پر بجلی فری دیں گے۔ خواتین کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔ عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم عمران خان کے ساتھ اس لیے گئے تھے کہ چاہتے تھے کہ نیا پاکستان بنے اور باریاں لگانے والوں سے جان چھڑائے لیکن چیئرمین پی ٹی آئی کسی اور کے ہاتھوں میں کھیلنے لگے۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب میرے دل میں اور رہیں گے اور ایک نیا پاکستان بنانے کی کوشش میں ہے ۔ ہم عوام دوست سسٹم لانا چاہتے ہے ، صاف پانی ، بے روزگاری کا خاتمہ ، خواتین کے لیے تکنیکی بنیاد پر روزگار کا سسٹم بنایا ہے۔ علیم خان نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں بھی ایسے ہسپتال ہوں جو لاہور میں ہے بچوں کے لئے بہترین اسکول ہوں، ہر کسی کے پاس روزگار چاہتے ہیں روزگار ایسا ہو کہ فیکٹریاں کارخانے لگے ہوں پڑھے لکھے نوجوان مارے مارے نہ پھرتے ہوں بہنوں کیلئے منشور میں ویمن امپاورمنٹ اسکلز شامل کی ہے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ کئی بار مسلم لیگ ن پنجاب میں اقتدار میں آچکی ہےآج بھی عوام سے ووٹ مانگنے آئے گی،عوام آخر انہیں کتنی بار موقع دےسندھ میں پیپلز پارٹی 15سال بیٹھی ہے، وہاں عوام کا حال برا ہے پیپلز پارٹی عوام کے سامنے جاکر ڈھٹائی سے کہتی ہے انہیں موقع دے8سالوں میں ہم نے خوابوں کو چکنا چور ہوتے دیکھا۔
-

ہمارا منشور ملک کو ترقی اور خود مختاری دینا ہے ،جہانگیر ترین
پی ٹی آئی کی حکومت ملک کو درست سمت پر لے جانے میں ناکام ہوئی.استحکام پاکستان کے سربراہ جانگیر ترین کا جہانیا ں میں جلسے سے خطاب ،انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں ترقی ہماری ترجیح ہے میں نے اپنی پوری زندگی زراعت میں لگائی لہذا ہم کسانوں کو عزت سے روٹی کمانے اور انکے حقوق دلانے میں اہم کردار ادا کرے گے،اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں صاف پانی اور ترقی کروانا ہمارا ترجیح ہے،جہانگیر ترین نے کہا کہ ہمارا منشور ملک کو صحیح سمت میں ڈالنا ہے اور ہم صرف نعروں تک نہیں بلکہ عملی کارکردگی کر کے دکھائے گے.جہانگیر ترین نے نفرت اور دشمنی کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کرنے اور محبت اور عزت والی سیاست کو فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا،جہانگیر ترین نے کہا کہ آپ سوچ رہے ہونگے کہ پی ٹی آئی کے بہت سارے لوگ استحکام پاکستان میں کیوں شامل ہو رہے ہے تو کہا کہ یہ لوگ ایک عہد اور عزم کے لے پی ٹی آئی میں شریک ہوئیں تھے جو عمران خان نے پورا نہیں کیا ،اس لئے استحکام پٔاکستان پارٹی اس عزم کو آگے لے کر جائے گی اور اس ملک کو ایک کامیاب اور خود مختیار ملک بنا کر دم لے گی،