Baaghi TV

Category: پنجاب

  • شیخوپورہ میں افسوسناک واقعہ، ملزم گرفتار

    شیخوپورہ میں افسوسناک واقعہ، ملزم گرفتار

    شیخوپورہ میں افسوسناک واقعہ ملزم گرفتار
    شیخوپورہ: (محمد فہیم شاکر سے ) شیخوپورہ میں پیش آیا افسوسناک واقعہ جس میں کھیتوں میں سوئے 8 افراد کو تیز دھار آلہ سے قتل کر دیا گیا
    آئی جی پنجاب کا شیخوپورہ کے نواحی گاؤں ہچڑ میں مختلف مقامات پر 8 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس
    اور آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
    جبکہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرنے کا حکم

    شیخوپورہ پولیس نے قتل کے افسوسناک واقعات میں ملوث ملزم فیض کو گرفتار کرلیا جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم ذہنی مریض ہے ڈی پی او شیخوپورہ کے مطابق ملزم نے تمام افراد کو ایک ہی رات میں تیزدھار آلے اور آہنی راڈ سے قتل کیا ملزم نے گلیوں اور کھیتوں میں سوئے افراد کو رات 3 بجے کے بعد اس وقت قتل کیا جب سارا گاؤں سو رہا تھا۔

    ڈی پی او شیخوپورہ بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پر موجود ہیں جبکہ پولیس نے سارے علاقہ کو محاصرے میں لے کر تفتیش شروع کردی

  • پنجاب اورآزاد کشمیرمیں بھی آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع

    پنجاب اورآزاد کشمیرمیں بھی آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےجنوبی علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہےگا-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان،خطۂ پوٹھوہارمیں بارش کا امکان ہے-

    روجھان : باغی ٹی وی کی خبرپر ایکشن ، سیلاب زدہ علاقوں میں ہونے والے نقصانات کے سروے کا حکم جاری کر…

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اورآزاد کشمیرمیں بھی آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے جبکہ مری ،اٹک، چکوال، خو شا ب، سرگودھا،فیصل آباد اورجھنگ بار ش کا امکان ہے –

    محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور،اوکاڑہ،قصور،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،لیہ،بھکر،میانوالی میں بارش متوقع ہے ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اورساہیوال میں ژالہ باری اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق نوشہرہ،پشاور،کوہاٹ،کرم،ہنگو اوراورکرزئی میں بارش اورژالہ باری متوقع ہے،ہری پور، بٹگرام، مانسہرہ، مردان،چارسدہ،مہمند،خیبر،صوابی میں بارش کا امکان ہے جبکہ دیر،چترال،سوات،مالاکنڈ،بونیر،شانگلہ،کوہستان اور ایبٹ آباد میں بارش متوقع ہے-

    پی آئی اے کا سابق انجنئیر کراچی ایئر پورٹ سے گرفتار

    دوسری جانب این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزید ایک شخص جاں بحق ہوا ہے ،ملک بھر میں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار697 ہو گئی-

    این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں سندھ میں ایک شخص جاں بحق ہوا،سیلاب سے 20 لاکھ 48 ہزار سے زائد گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے،سیلاب اور بارشوں سے اب تک 12 ہزار 867 افراد زخمی ہوئے،سیلاب اور بارشوں سے 13 ہزار کلو میٹر سے زائد سڑکیں ،440 پل تباہ ہوئے ہیں-

    منی لانڈرنگ کیس، ایف آئی اے کی ٹک ٹاکر حریم شاہ سے تین گھنٹے تک پوچھ گچھ

  • پولیس جرائم پر قابو پانے میں بری طرح ناکام

    پولیس جرائم پر قابو پانے میں بری طرح ناکام

    شیخوپورہ ( نمائندہ باغی ٹی وی محمد فہیم شاکر سے) تفصیلات کے مطابق ہاوسنگ کالونی میں دو ہیلمٹ پوش ڈاکو گلی میں سبزی خریدتی خاتون سے طلائی بالیاں چھین کر فرار
    مزاحمت پر ڈاکوں کا خاتون پر تشدد، جس سے خاتون کی حالت تشویشناک
    شہریوں میں اس حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے

    جبکہ دوسری طرف گذشتہ روز گھنگ روڈ پر سر شام ڈاکوں کی فائرنگ سے نوجوان عبیداللہ شدید ذخمی ہو گیا تھا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا
    عوام سراپا سوال ہے کہ شہر میں جا بجا ڈاکو دندناتے پھرتے ہیں تو پولیس کا کیا کردار رہ گیا ہے
    ڈی پی او شیخوپورہ صرف پریس کانفرنس یا فوٹو سیشن تک محدود ہو کر رہ گیا ہے جبکہ عوام کو لٹیروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے

  • شیخوپورہ سے اغواء کار رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

    شیخوپورہ سے اغواء کار رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

    شیخوپورہ( محمد فہیم شاکر سے)
    کوٹ حسین سے اہل علاقہ نے بچہ اغواء کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، اغواء کار کو پولیس تھانہ صدر کے حوالے کر دیا
    تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ پولیس کے دعوے کہ ضلع بھر میں اغوا کا کوئی سانحہ رونما نہیں ہوا ہے،دھرے کے دھرے رہ گئے کوٹ حسین شیخوپورہ موٹروے انٹرچینج کے نواح سے علاقہ مکینوں نے خاتون کا لباس اور برقع پہنے لڑکے کو بچہ اغوا کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر دُرگت بنا ڈالی، اور بچے کو بازیاب کر کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی

    اغواء کار سے پاکستان کوسٹ گارڈز کا جاری کردہ ایک کارڈ بھی ملا ہے جس کے مندرجات کے مطابق حامل کارڈ کا نام رفاقت اسحاق اور تاریخ پیدائش 2 اگست 1981ء درج ہے شبہ پایا جاتا ہے کہ یہ کارڈ نہ صرف جعلی ہے بلکہ اغواء کار نے مختلف جگہوں پر اثر انداز ہونے کے لئے اسے استعمال بھی کیا ہوگا
    اہل علاقہ کے مطابق خاتون کے لباس میں برقع پہنے نوجوان نے مرکزی شاہراہ کی گرین بیلٹ پر کھیلتے بچے کو اغواء کر کے بھاگنے کی کوشش کی جس پر بچے کے شور سے علاقہ مکینوں نے اسے دھر لیا
    اغواء کار سے موقع پر بچوں کے کپڑے، مختلف بلیڈز، چھری، قینچی اور مختلف لوشنز اور پاؤڈر وغیرہ بھی برآمد ہوئے ہیں جس سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ اغواء کار بچوں کو اغواء کرنے کے بعد بے ہوشی کے لئے استعمال کرتا ہوگا ، علاقہ مکینوں کی طرف سے برآمد شدہ سامان پولیس اپنے ہمراہ لے گئی ہے
    اس سانحے کے بعد علاقہ میں خوف کی لہر پھیل گئی ہے کیونکہ پہلے تک صرف شور تھا کہ بچے اغواء ہو رہے ہیں جس پر شیخوپورہ پولیس نے پریس ریلیز جاری کر کے افواہوں پر کان نہ دھرنے کا کہا تھا لیکن اب اغوا کا حقیقی واقعہ رونما ہونے کے بعد عوام سراپا سوال ہیں کہ اس ساری صورتحال میں پولیس کا کیا کردار ہے
    علاقہ مکینوں نے نمائندہ باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ مبادا م پولیس تھانہ صدر اغواء کار سے مک مکا کر کے اسے چھوڑ نہ دے لہذا ہم میڈیا کے توسط سے اعلی حکام کی اس سنگین معاملے کی طرف توجہ دلانا چاہتے ہیں کہ اس طرف سنجیدگی سے اقدامات کئے جائیں

  • ڈی آئی خان: ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم ،11 افراد ہلاک ،33 زخمی

    ڈی آئی خان: ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم ،11 افراد ہلاک ،33 زخمی

    ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے-

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق حادثہ ڈی آئی خان میں دانہ سر کے مقام پر پیش آیا جہاں ٹریکٹر اور ٹرک میں ٹکر ہوگئی افسوسناک حادثے میں 11 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوگئے۔

    تونسہ : ٹرک اور کار میں تصادم 3 جاں بحق 5 زخمی

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں بچےاور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ حادثے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    قبل ازیں جلالپور انٹر چینج کے قریب کراچی سے راولپنڈی جانے والی نجی کمپنی کی بس حادثہ کاشکار ہو گئی تھی جس کے نتیجے میں 9 مسافرزخمی ہوئے تھے-

    کراچی سے راولپنڈی جانے والی نجی کمپنی عادل ایکسپریس کی بس کےڈرائورکونیند آجانے کے باعث جلالپورانٹر چینج کے قریب موٹروے سے نیچے اتر گئی،بس موٹروے سے اترنے کی وجہ کے باعث 9 مسافر زخمی ہوئے گئے تھے-

    ننکانہ صاحب:تیز رفتار کوسٹر بے قابو ہو کر کئی قلابازیاں کھا کر الٹ گئی، 4 خواتین…

    جن میں 5 مسافروں کو معمولی خراشیں آئیں جنہیں ریسکیو1122نے فوری طبی امداد کےبعد سفرکرنے کی اجازت دے دی جبکہ 4 زخمیوں کوزیادہ چوٹوں کی وجہ سے تحصیل ہیڈ کوار ٹر ہسپتال جلالپورپیروالا منتقل کردیا-

    قبل ازیں ڈیرہ غازی خان میں تونسہ کے علاقہ ناڑی جنوبی کے ساتھ ٹرک اور کار کے درمیان تصادم ہوا تھا جس میں8 لوگ زخمی ہوئے حادثہ کار کے ٹائر پھٹنے کی وجہ سے ہوا تھا زخمیوں کو ہسپتال لے جاتے ہوئے 1 بچہ موقع پر دم توڑ چکا تھا اور 2 راستہ میں وفات پا گئے تھے تمام ڈیڈ باڈی کو THQتونسہ شریف شفٹ کر دیا گیا تھا-

    پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے4 کروڑ روپے مالیت کی منشیات ضبط کرلی

  • پنجاب حکومت نے 3 نئے اضلاع کی حتمی منظوری دے دی،احساس راشن رعایت پروگرام کا افتتاح

    پنجاب حکومت نے 3 نئے اضلاع کی حتمی منظوری دے دی،احساس راشن رعایت پروگرام کا افتتاح

    لاہور: پنجاب حکومت نے بزدار دور میں بنائے گئے 2 نئے اضلاع سمیت 3 اضلاع کی حتمی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی : پنجاب حکومت نے نئے اضلاع میں تونسہ شریف اور کوہسار کو ضلع بنانے کی منظوری دے دی پنجاب حکومت نے وزیر آباد کو بھی ضلع بنانے کی حتمی منظوری دے دی۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی کا متبادل توانائی سے صارفین کی توانائی کی ضرورت پوری کرنے کا…

    تونسہ، کوہسار اور وزیر آباد کو اضلاع بنانے کے بارے میں سمری متعلقہ محکموں کو ارسال کر دی گئی تونسہ اور کوہسار کو اضلاع بنانے کا عمل سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں شروع کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے احساس راشن رعایت پروگرام کا افتتاح کر دیا۔

    چودھری پرویز الہیٰ نے احساس راشن رعایت پروگرام کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام کا آج آغاز کر دیا ہے اور عمران خان کے ویژن کے مطابق یہ 4 سال سے چل رہا ہےثانیہ نشتر نے اس پروگرام کے لیے بہت محنت کی ہے اور اس پروگرام میں کسی قسم کی گڑ بڑ نہیں ہو سکتی۔

    چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو ماڈل ٹاؤن کیس میں عمر قید کی سزا ہو گی۔ عمران خان کو کچھ نہیں ہو گا اور ہمارا کام رکا نہیں بلکہ بہتر طور پر چل رہا ہے۔

    پرویز الہیٰ نے کہا کہ یہ صرف بڑھکیں مارتے ہیں ان سے کچھ نہیں ہونا اور انہوں نے عام لوگوں کے لیے کبھی کچھ نہیں کیا۔ جب سے یہ آئے ہیں کسی غریب کا کام نہیں ہوا اور رانا ثنا اللہ کو سنجیدہ نہ لیا کریں

    پشاور:لیڈی کانسٹیبلز بھائی کے قاتلوں کی دھمکیوں کے سامنے بے بس

  • پنجاب حکومت نے 2 موبائل ہیلتھ یونٹ سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھیج دیئے

    پنجاب حکومت نے 2 موبائل ہیلتھ یونٹ سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھیج دیئے

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدام،پنجاب حکومت نے 2موبائل ہیلتھ یونٹ سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھیج دئیے-

    باغی ٹی وی: چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب نے2 موبائل ہیلتھ یونٹ، میڈیکل ٹیمز اور ادویات روانہ کیا،پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے،پہلے بھی 296 ڈاکٹرز، نرسز، ڈسپنسرز اور ادویات کے 9 ٹرک سندھ اور بلوچستان بھیجے-

    سانحہ ماڈل ٹاؤن،عدالتی احکامات کی روشنی میں جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

    پرویز الہی نے کہا کہ پنجاب حکومت کے میڈیکل مشن نے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس لگائے،پنجاب بڑے بھائی کا کرداراحسن طریقے سے نبھا رہاہے،ہم مصیبت زدہ بھائیوں کی ضروریات کو پورا کرنےکےلیے حاضر ہیں ،سیاست سے بالا تر ہو کر دیگر صوبوں کے سیلاب متاثرین کی خدمت کر رہے ہیں-

    واضح رہے کہ سندھ کے کئی علاقوں سے سیلاب اور بارشوں کا پانی اب تک نہیں نکالا جا سکا جس کے باعث پیدا ہونے والی وبائی بیماریوں سے اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

    سیلاب اور بارشوں کے پانی کی وجہ سے پیدا ہونے والے وبائی امراض کا شکار ہوکر ضلع دادو میں مزید 3 سیلاب متاثرین انتقال کرگئے، ضلعے میں ایک ماہ کے دوران اموات کی تعداد 46 ہوگئی دادو میں وبائی امراض نےٹیکنیکل کالج دادو، میہڑ کے گاؤں دوست چانڈیو میں فلڈ پروٹیکٹیو بند اورگاؤں احمد چانڈیو میں مزید 3 افراد مخلتف بیماریوں سے انتقال کرگئے۔

    سندھ سے اغوا ہونیوالی لڑکی پنجاب سے بازیاب،ملزم گرفتار

    سانگھڑ اور مٹیاری میں جاں بحق افراد کی تعداد 26 جبکہ ضلع جام شورو میں اموات کی تعداد 44 تک پہنچ گئی ہے ، قمبر شہداد کوٹ میں 22 اور ٹنڈو الہیار میں 15 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،سانگھڑ میں 4 ہزار 6 سو 72 متاثرین وبائی امراض میں مبتلا ہوئے ، اب تک 26 افراد انتقال کرچکے ہیں جبکہ مٹیاری میں 5 ہزار متاثرین وبائی امراض میں مبتلا ہیں، گیسٹرو اور ملیریا کے باعث 26 متاثرین انتقال کرگئے ہیں، قمبر میں حالیہ بارش اور سیلاب سے 6 خواتین سمیت 22 افراد جاں بحق ہوئے۔

    جامشورو ضلع کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ سیلاب متاثرین کی اموات اور بیمارافراد کے اعداد و شمار کے مطابق ضلع میں سیلاب، بارش اور بیماریوں سے ہلاکتوں کی تعداد 44 جبکہ جولائی سے 28 ستمبرتک مختلف امراض میں مبتلا سیلاب متاثرین کی تعداد 98 ہزار 859 تک پہنچ گئی ہے۔

    ٹنڈوالہیار کی 26 یونین کونسلوں میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 15 افراد جاں بحق ہوئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع میں 26 ہزار 2 سو 37 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، 5 ہزار 2 سو 15 گھر مکمل تباہ ہوئے۔

    حکومت نے سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث اقوام متحدہ سے مزید 60 کروڑ ڈالر امداد کی…

    سندھ ہاری کمیٹی کی جانب سے میہڑ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے جوہی برانچ میں کالی موری پر لگائے گئے کٹ کو بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ربیع کی سیزن ہے، زمینوں سے پانی نہیں نکلا تو گندم کی کاشت نہ ہو سکے گی۔

  • عدالت میرا بچہ میرے حوالے کرنے کا حکم دے ، خاتون کی استدعا

    عدالت میرا بچہ میرے حوالے کرنے کا حکم دے ، خاتون کی استدعا

    لاہور: سیشن عدالت ، ماں باپ کی لڑائی چھ سالہ ابراہیم سکول یونیفارم میں عدالت پہنچ گیا –

    باغی ٹی وی : ابراہیم کی والدہ نے بچوں کی کسٹڈی کے لئے درخواست دائر کر رکھی ہے جس کی آج سماعت ہوئی ،ایڈیشنل سیشن جج عامر شریف ڈوگر نے کیس پر سماعت کی-

    بچوں پر تشدد، جنسی زیادتی ،پنجاب میں بڑھتے واقعات، اسمبلی میں قرارداد جمع

    بچوں کی والدہ نے درخواست گزار خاتون نے موقف اپنایا کہ میرے شوہر نے مجھے طلاق دے دی ہے اور بچے چھین لیے ہیں درخواست گزار خاتون کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا سکول جاتا ہے ایسے اس کی تعلیم کا نقصان ہو رہا ہے عدالت میرا بچی حوالے کرنے کا حکم دے-

    عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 6 سالہ بچہ حوالے کرنے کی ماں کی درخواست مسترد کر دی اور عدالت نے بچہ باپ کے حوالے کر دیا –

    جبکہ چھ سالہ بچہ کمرہ عدالت میں ماں باپ کو راضی نامہ کرنے کی گزارش کرتا رہا-

    کوئٹہ:گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،تین بھائی جاںبحق

    ہمارے معاشرے میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح تشویشناک ہے اگر والدین آپس میں خوش نہ ہوں اور والد ین کی آپس کی رنجشوں کا اثر اولاد کی زندگی تباہ کر دیتا ہےجبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ زندگی کے پہلے کچھ سالوں کا اثر باقی زندگی پر پڑتا ہے۔

    والدین کے درمنان علیحدگی کے پورے عمل کے دوران شدید ذہنی اورجذباتی توڑ پھوڑ بچوں کی شخصیت کو ابنارمل کردیتا ہے طلاق جیسی بڑی تبدیلی ہر عمر کے بچوں پر شدت سے اثر انداز ہوتی ہے، ان میں دودھ پیتے بچوں سے لے کر ٹین ایجرز تک اورنوجوان بچے بھی شامل ہیں، یہ بات فطری ہے کہ ہر بچہ مختلف شخصیت کا مالک ہوتا ہے اور اس کا رد عمل مختلف ہوسکتا ہے-

    گھناؤنا کام کرنیوالے دو سگے بھائیوں میں سے ایک کی دردناک موت،دوسرا گرفتار

  • ایسی یونیورسٹی سیالکوٹ میں آ رہی ہے جو پورے ایشیا میں نہیں ہو گی،پرویز الہیٰ

    ایسی یونیورسٹی سیالکوٹ میں آ رہی ہے جو پورے ایشیا میں نہیں ہو گی،پرویز الہیٰ

    گجرات: وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ایسی یونیورسٹی سیالکوٹ میں آ رہی ہے جو پورے ایشیا میں نہیں ہو گی۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گجرات کی خدمت کر کے اپنا فرض ادا کر رہے ہیں اور چودھری ظہور الہٰی شہید کی بدولت ان کا خاندان عوام کے لیے سرگرم عمل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تعمیر وترقی کے اقدامات آئندہ چندہ ماہ میں نظر آنا شروع ہو جائیں گے اور خاندان کے سربراہان جو کنجی ہمیں دے گئے وہ سب کچھ اگلی برسی میں حوالے کر دیں گے عوام کی خواہش پر گجرات کو ڈویژن بنا دیا اور ایسی یونیورسٹی سیالکوٹ میں آ رہی ہے جو پورے ایشیا میں نہیں ہو گی۔

    انہوں نے کہا کہ 15 اضلاع میں بچیوں کو وظائف دے کر اسکول جانے کا پابند کر دیا ہے اور عمران خان کے ویژن کے مطابق اگلی نسل کو کلمہ طیبہ پر عمل پیرا کرا رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی اصلیت سب کے سامنے ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں نے اور مونس الہیٰ نے عمران خان کا ساتھ دیا۔ شہباز شریف کو وزیر اعظم بنا کر قوم کو کیا تحفہ پیش کر دیا گیا اور شہباز شریف کی مغلیہ سوچ سے ہم پہلے ہی واقف ہیں۔

    پرویز الہیٰ نے کہا کہ اپنی مرضی کرنے والی اولاد کو پیار سے سمجھا کر واپس لانا ہی عقلمندی ہے اور یہاں بھی عقلمندی کا ثبوت آئندہ ایک دو ماہ میں آپ کو نظر آنا شروع ہو جائے گا۔

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے گرینڈ ایشین یونیورسٹی آف سیالکوٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ شہباز شریف نے پنجاب حکومت کو سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے بیرون ملک سے ملنے والی امداد کا ایک پیسہ تک نہیں دیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کو النیہان اور دیگر حکمرانوں کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد ملی عمران خان کے ساتھ میں نے ٹیلی تھون کی اور اڑھائی ارب روپیہ اکٹھا کیا جو ہم تمام صوبوں کے سیلاب متاثرین کو دے رہے ہیں شہباز شریف نے اپنے دور میں ایک بھی پائیدار کام نہیں کیا –

    انہوں نے کہا تھا کہ لوگوں کی خواہشیں بہت ہیں اور ن لیگ والے بہت بیان دیتے ہیں یہ سن لیں،اللہ تعالی نے پنجاب کی حکومت مجھے دی ہے شریف خاندان تکبر کے مارے ہوئے ہیں، یہ پنجاب کی حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے سب نے ٹوپی ڈرامہ لگا رکھا تھا کہ شہباز شریف آگیا، لیکن شہباز شریف بری طرح ایکسپوز ہوا ہے

  • پنجاب میں سرکاری آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں اضافہ،سندھ حکومت نے بھی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

    پنجاب میں سرکاری آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں اضافہ،سندھ حکومت نے بھی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

    پنجاب میں سرکاری آٹے کے 20 کلو والے تھیلے کی قیمت میں 315 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : محکمہ خوراک پنجاب نے گندم اور آٹے کی نئی قیمت مقرر کر دی ہے جس کے مطابق آٹے کے 20 کلو والے تھیلے کی قیمت 1295 اور 10 کلو تھیلے کی ریٹیل قیمت 648 روپے مقرر کی گئی ہے۔

    چونیاں – ملاوٹ شدہ ، دودھ اور دہی کی فروخت دھڑلے سے جاری

    وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہٰی نے فلور ملوں کا ڈیلی کوٹہ تقریباً 2 ہزار میٹرک ٹن بڑھانے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ فلور ملوں کوروزانہ 18 ہزار600 میٹرک ٹن گندم فراہم کی جائے گی۔

    صوبائی حکومت کی جانب سے گندم کا فی من ریٹ 2300 روپے مقرر کیا گیا ہے، قیمتوں کا اطلاق راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی ہو گا۔

    ادھر محکمہ خوراک سندھ نے صوبے میں آٹے کی ریٹیل قیمت 65 روپے فی کلو مقرر کر دی ہے جس کے بعد 10 کلو آٹے کی قیمت 650 روپے ہو گئی ہے۔سندھ میں نئی قیمتوں کا اطلاق 26 ستمبر سے ہو گا۔

    پیرمحل – سند یلیا نوالی میں روٹی، نان اور سموسے، پکوڑے شاہی غریب کی پہنچ سے…

    وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے 10 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی ایکس مل پرائس 640 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ فی کلو گرام آٹے کی ایکس مل پرائس 64 روپے مقرر کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ ملک میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے جبکہ نیشنل فلڈ ریسپانس سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں اور قلت کا کوئی خدشہ نہیں، 7 ملین ٹن گندم موجود ہے اور ایک ملین ٹن مزید آ رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ لوگوں تک گندم اور آٹا پہنچانے میں مسائل نہیں ہوں گے، ذخیرہ اندوزی کرنے اور قیمت بڑھانے والوں کے خلاف حکومت کارروائی کرے گی، ملک میں بیجوں کی قلت ہے جو جلد پوری ہو جائے گی۔

    حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا