Baaghi TV

Category: پنجاب

  • چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل 14روز کی چھٹی پر چلے گئے

    چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل 14روز کی چھٹی پر چلے گئے

    چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل 14روز کی چھٹی پر چلے گئے۔

    باغی ٹی وی : حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی 17 سے 30 ستمبر تک چھٹی منظور ہوئی ہے۔

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کامران علی افضل کی غیر موجودگی میں چیئرمین پی اینڈ ڈی عبد اللہ سنبل چیف سیکرٹری آفس کے معاملات دیکھیں گے۔

    پراپرٹی ٹرانسفر فیس میں بڑی کمی:رئیل اسٹیٹ اورکاروباری طبقہ خوش ہوگیا

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے کام جاری رکھنے سے معذرت کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ بھی بھیجا تھا۔

    ذرائع کے مطابق مراسلے میں لکھا گیا تھا کہ تبادلے کارکردگی کی بنیاد پر ہونے چاہئیں نہ کہ سیاسی تبدیلی کی بنیاد پر، ٹرانسفر پوسٹنگ احکامات پر صرف دستخط کرنے والا ربڑ اسٹیمپ نہیں بن سکتا سیاسی تبدیلی اور فیصلوں سے پہلے ہی بیوروکریسی کا کام متاثر ہوا ہے۔

    کورونا وبا اپنے اختتام کے قریب ہے، ڈبلیو ایچ او

    چیف سیکرٹری کابینہ کے سیکرٹری کے طور پر کام کرتے ہیں، کابینہ اجلاس میں سیکرٹری کے فرائض سیکرٹری آئی اینڈ سی نے انجام دیے۔

    کامران علی افضل نے بطور چیف سیکرٹری پنجاب اپنے عہدے کا چارج گزشتہ برس نومبر میں سنبھالا تھا ان کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 21ویں کامن سے ہے۔بطور چیف سیکرٹری پنجاب تعیناتی سے قبل وہ وفاقی سیکرٹر ی صنعت و پیداوار خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

    ضروری غذائی اجناس کی ترسیل کے سلسلے میں نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈنیشن سنٹرکا بڑا فیصلہ

  • پنجاب حکومت نے سندھ کے سیلاب متاثرین کا امدادی سامان ضبط کر لیا، شرجیل انعام میمن

    پنجاب حکومت نے سندھ کے سیلاب متاثرین کا امدادی سامان ضبط کر لیا، شرجیل انعام میمن

    سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے چونکا دینے والے انکشاف میں کہا ہے کہ سندھ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے پنجاب سے آٹا خریدا جو پنجاب حکومت نے ضبط کت لیا-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت نے بدھ کو پنجاب بارڈر پر ان ٹرکوں کو ضبط کیا اور ایف آئی آر درج کرائی پاکستان تحریک انصاف بار بار تمام حدیں پار کر رہی ہے پہلے انہوں نے ایک جعلی مہم شروع کی اور اب وہ امدادی اشیاء روک رہے ہیں۔


    شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ پی ڈی ایم اے نے مون سون 2022 کے دوران شدید بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر سندھ کے مختلف اضلاع کے لیے 300,000 راشن بیگز خریدے یہ راشن بیگز 3,450 روپے فی راشن بیگ کے نرخوں پر خریدے گئے تھے جن میں تمام قابل اطلاق ٹیکس، پیکنگ بوریاں اور ٹرانسپورٹیشن چارجز شامل تھے۔

    راشن کے تھیلوں میں سنرج آٹا، گرم مسالہ، ماچس کا ڈبہ، چاول، دال چنا، ویجیٹبل آئل ، نمک، چینی، چائے، دودھ کا پاؤڈر اور لال مرچ شامل ہیں-

    اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے اختیارات کے ساتھ سید آباد نائب تحصیلدار جام عبدالستار نے ٹرک کو روک کر کھانے پینے کی اشیاء ضبط کر لیں۔ نائب تحصیلدار نے ایف آئی آر درج کرائی اور الزام لگایا کہ ٹرک آٹا جمع کر رہا تھا۔

    بلوچستان میں سیلاب کے باعث مزید 3 اموات،میڈیکل کیمپ نہ ہونے سے بچے مختلف امراض کا…

    سندھ کے سیلاب متاثرین تک جو آٹا پہنچنا تھا، وہ ضبط کر لیا گیا اور اب صادق آباد کی ضلعی انتظامیہ اسے سرکاری نرخوں پر فروخت کرے گی ایف آئی آر پنجاب پریوینشن ہورڈنگ ایکٹ 2022 کے تحت درج کی گئی۔

    شرجیل انعام میمن کی ٹوئٹ پر سینیٹر سحر کامران نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی اور پی ٹی آئی کا ایجنڈا اب پوری طرح بے نقاب ہو چکا ہے، یہ پاکستانی عوام کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیں گے۔


    سحر کامران نے کہا کہ سیلاب زدہ لوگوں کو ریلیف سے محروم رکھنا، بین الاقوامی ڈونرز کو گمراہ کرنے کی مذموم مہم اور اب آٹے کی سپلائی روکنے کی سازش انتہائی خطرناک ہے۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

  • بلوچستان میں سیلاب کے باعث مزید 3 اموات،میڈیکل کیمپ نہ ہونے سے بچے مختلف امراض کا شکار

    بلوچستان میں سیلاب کے باعث مزید 3 اموات،میڈیکل کیمپ نہ ہونے سے بچے مختلف امراض کا شکار

    پروونشل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب کے نتیجے میں ہونے والےحادثات میں مزید تین اموات ہوئی ہیں جاں بحق افراد میں ایک مرد، ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہے، تینوں ہی اموات ضلع قلعہ سیف اللہ سے سامنے آئیں –

    باغی ٹی وی : پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں یکم جون سے اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 281 ہوگئی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 133 مرد 64 خواتین اور 84 بچے شامل ہیں سب سے زیادہ 27 ہلاکتیں کوئٹہ جبکہ ژوب سے 22 اور لسبیلہ سے 21 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ صوبے بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 172 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

    سیلاب متاثرین کی بحالی اور گھروں کو واپسی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔رانا شکیل ہٹواڑی

    سیلابی ریلوں اور بارشوں سے صوبے بھر میں مجموعی طور پر 65 ہزار 197 مکانات کو نقصان پہنچ چکا ہے مجموعی طور پر دو لاکھ 70 ہزار 444 سے زائد مال مویشی سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے ہیں مجموعی طور پر 2 لاکھ ایکڑ زمین پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ صوبے میں سیلابی ریلوں میں 22 پل گر کر تباہ ہو گئے ہیں جبکہ 2200 کلو میٹر پر مشتمل مختلف شاہراہیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں۔

    دوسری جانب بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی، نصیر آباد، جعفر آباد میں خمیہ بستیوں میں میڈیکل کیمپ نہ ہونے سے بچے بخار اور گسیٹرو اور ملیریا جیسے امراض میں مبتلا ہونے لگے ہیں جبکہ قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، زیارت، دکی، مسلم باغ کے بے گھر افراد خیموں سے بھی محروم ہیں۔

    ڈیرہ مراد جمالی میں خمیہ بستی میں میڈیکل کیمپ نہ ہونے سے معصوم بچے شدید بخاراور گسیڑو میں مبتلا ہونے لگے،،مائیں پانی کے قطرے ڈال کر بخار کی شدت کو کم کرنے کی کوششیں کرتی نظرآتی ہیں جبکہ شدید گرمی میں متاثرین اپنے بچوں کو چار پائی کی مدد سے سایہ دینے کی کوشش کررہے ہیں-

    بھارت پاکستان پرایک اورآبی حملے کا منصوبہ بناچکا:سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی

    امدادی سامان میں مبینہ طور پر غیرمنصفانہ تقسیم کے خلاف متاثرین نے ڈیرہ اللہ یار صحبت پور شاہراہ کو بلاک کرکے احتجاجی دھرنا دیا جبکہ قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، زیارت، دکی، مسلم باغ کے بے گھرافراد خیموں سے بھی محروم ہیں، متاثرین میں بیماریاں پھیل رہی ہیں سڑکیں بحال نہ ہونے کے باعث مسافروں کو بھی شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔

    دوسری جانب فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے خبردار کیا ہے کہ 18 ستمبر سے پنجاب کے دریاؤں ستلج، راوی، چناب اوران کے ملحقہ نالوں میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہے۔

    فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے 14 سے 20 ستمبر تک موسم کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہوا کا دباؤ بہت کم ہے، ہوا کا یہ کم دباؤ مشرقی دریاؤں کے بالائی علاقوں کو متاثر کرسکتا ہے۔

    فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق ہوا کے اس کم دباؤ کے زیر اثر 18 ستمبر سے دریائے ستلج، راوی، چناب اور ان سے ملحقہ نالوں میں پانی کابہاؤ بڑھ سکتا ہے-

    سعودی عرب سے سیلاب متاثرین کے لئے پہلی پرواز پاکستان پہنچ گئی

  • مخالفین الیکشن سےبھاگ گئے،عمران خان،الیکشن ملتوی ہونے پر مایوسی ہوئی،بلاول بھٹو

    مخالفین الیکشن سےبھاگ گئے،عمران خان،الیکشن ملتوی ہونے پر مایوسی ہوئی،بلاول بھٹو

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مخالفین الیکشن سےبھاگ گئے ہیں، مجھے پورا یقین تھا جلسے دیکھ کران کی کانپیں ٹانگنا شروع ہوگئی تھیں، ضمنی الیکشن میں الیکشن کمیشن، انتظامیہ، مسٹرایکس کی مدد کے باوجود ان کا الیکشن میں صفایا ہو گیا، اب یہ ڈر رہے ہیں اگر اتوار کو الیکشن ہو جاتا تو ان کی تین وکٹیں مزید گر جانی تھیں،میرا چیلنج ہے جب بھی 9 حلقوں میں الیکشن ہو گا، تمام سیٹیں پی ٹی آئی جیتے گی، یہ اپنے امپائر ہونے کے باوجود نہیں جیت سکتے۔یہ ہارنے کے خوف سے وکٹیں اٹھا کر لے گئے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملتان کے جذبے اورجنون کوسلام پیش کرتا ہوں، خواتین کو بھی سلام پیش کرتا ہوں،مہر بانو قریشی کا مخالف امیدوار پیسے کی پوجا کرتا ہے،کبھی پیسے کی پوجا نہیں کرنی،آجکل میرے ایم پی ایز کو پارٹی چھوڑنے کے لیے دھمکیاں دی جارہی ہیں،اینکرز، صحافیوں کو ڈرایا جا رہا ہے، پیسے کے بت کے علاوہ ایک خوف کا بت بھی ہے،خوف کے بت سے ڈرنے والا کبھی بڑا کام نہیں کر سکتا، ہم نے رحمت اللعامین اتھارٹی بنائی تاکہ بچوں کونبی کی زندگی بارے پتا چلے،مدینہ کی ریاست دنیا کا سب سے بڑا انقلاب تھا۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ ہمیں حکم دیتا ہے کہ اپنے نبی ﷺ کے راستے پر چلو، میری کوشش ہے ہم اپنے نبی ﷺکے راستے پر چلیں، نبی ﷺ کے راستے پر چل کر ہم ایک عظیم قوم بن سکتے ہیں،ہم نے حقیقی آزادی لیکر ملک کو آزاد کرنا ہے،زرداری، نوازشریف ملک کا پیسہ 30 سال سے لوٹ رہے ہیں،یہ وہ لوگ ہے جو بیرونی ملکوں کے حکم پر ہمارے فیصلے کرتے ہیں،یہ امریکی سازش کے تحت اقتدار میں آئے،یہ روس سے سستا تیل نہیں لے سکتے کیونکہ اپنے آقا سے ڈرتے ہیں۔

    ی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ملک کواپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہو گا، جب تک اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہوتے ہرے پاسپورٹ کی عزت نہیں ہو گی، دو ماہ میں پاکستان کی معیشت نیچے جا رہی ہے، بجلی، ڈیزل کی قیمت دُگنا ہو چکی ہے، کسان کا برا حال ہے، ملک میں انڈسٹری بند اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے، ہمارے دورمیں ریکارڈ ایکسپورٹ ہو رہی تھی، ہمارے دورمیں چار بڑی فصلوں کی تاریخی پیداوار ہوئی، ہماری حکومت میں کسانوں کو پہلی دفعہ پورا معاوضہ دیا گیا، ہماری حکومت نے ہر خاندان کو 10 لاکھ کی انشورنس دی۔

    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں قومی اور صوبائی سطح پر تمام ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کے اعلان پر مایوسی کا اظہار کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ عمران خان آخر کب تک لاڈلہ رہے گا؟ میرے ملتان اور کراچی کے امیدوار ضمنی انتخابات کے اچانک التواء سے مایوس ہوئے ہیں، وہ طویل عرصے سے نمائندگی سے محروم اپنے حلقہ انتخابات میں خدمات سرانجام دینا چاہتے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ اس کی کوئی ضرورت نہیں تھی کہ بالکل آخری لمحات میں پی ٹی آئی کو انتخابات سے فرار کا راستہ مہیا کیا جاتا۔

  • مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

    مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی

    لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ کل درخواست پر سماعت کرے گا،
    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اپنے پاسپورٹ کی واپسی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا- پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لیے عدالت میں دوبارہ درخواست دائر کر دی مریم نواز نے وکیل امجد پرویز کی وساطت سے درخواست دائر کی۔

    وزیراعظم کا توشہ خانہ کے تحائف عوام کو دکھانے کا منفرد فیصلہ

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ گزشتہ 4 سال سے ان کا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں ہے جبکہ ابھی تک قومی احتساب بیورو (نیب) چودھری شوگر مل کا چالان عدالت میں پیش نہیں کر سکا۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے میرٹ پر ضمانت منظور کی اور لمبے عرصے کے لیے کسی شخص کو اس کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ کہیں فرار نہیں ہوں گی، ماں کو بستر مرگ پر چھوڑ کر پاکستان واپس آئی تھی، نیب قانون میں ملزم کے بیرون ملک جانے پر کوئی قدغن نہیں لگائی گئی 7 کروڑ روپے بھی سیکیورٹی کے لیے جمع کرا رکھے ہیں، چوہدری شوگر ملز کیس میں میرٹ پر ضمانت ملی تھی-

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق صدر پرویز مشرف اور ایان علی کے کیسز کے فیصلے اس کی نظیر ہیں عدالت سے استدعا ہے کہ پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔

    ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے مشکل فیصلے کرنا پڑے، اب معیشت کی سمت درست ہے. مفتاح اسماعیل

    یاد رہے مسلم لیگ (ن) نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت کیلئے 4 بینچوں نے سماعت سے انکار کردیا تھا ، جس کےبعد مریم نواز نے عمرے کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی تھی مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کے موقع پر عدالتی حکم پر پاسپورٹ سرنڈر کیا تھا۔

    لاہور ہائی کورٹ نے نومبر 2019 میں چوہدری شوگر ملز کے کیس میں مریم نواز کو ضمانت دے دی تھی لیکن اس کے ساتھ ہی یہ شرط عائد کی گئی تھی کہ وہ عدالت میں اپنا پاسپورٹ جمع کرائیں گی بعد ازاں مریم نواز کی جانب سے اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے اور عدالت میں جمع پاسپورٹ واپس حاصل کرنے کے لیے متفرق درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

    دفعہ 144 کیس: سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع

    درخواست میں مریم نواز کی جانب سے موقف اپنایا گیا تھا کہ العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے باوجود بیمار والدہ کو چھوڑ کر بیرون ملک سے والد کے ساتھ واپس آئیں لیکن میرا موقف سنے بغیر ہی نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا۔

    ای سی ایل کے معاملات دیکھنے والی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے 28 دسمبر 2019 کو مریم نواز کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔

    گزشتہ سال مارچ میں مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ جب تک یہ حکومت گھر نہیں چلی جاتی اور عمران خان اپنے منطقی انجام تک نہیں پہنچ جاتے، اس وقت تک اگر حکومت پاسپورٹ اور ٹکٹ ٹرے میں رکھ کر پیش کرے گی تو بھی میں بیرون ملک نہیں جاؤں گی۔

  • لیہ ۔ پورنوگرافی سیکنڈل،متاثرہ خاتون کے 46 ناموں کا انکشاف

    لیہ ۔ پورنوگرافی سیکنڈل،متاثرہ خاتون کے 46 ناموں کا انکشاف

    لیہ ۔ پورنوگرافی سیکنڈل،متاثرہ خاتون کے 46ناموں کا انکشاف ہوا ہے ،ایڈیشنل آئی جی کی جوائینٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ کو داد دی اورتمام ٹیم کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے نقدانعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کااعلان۔
    باغی ٹی وی رپورٹ۔ملتان میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کی صدارت میں لیہ پورنوگرافی کیس پر جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا،ایڈیشنل آئی جی نے کیس سے جڑے تمام مشتبہ کرداروں کو گرفتار کر نے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ وقوعہ کے مرکزی ملزم سمیت تمام کی گرفتاری اور پورنوگرافی کیلئے استعمال ہونے والے کتے کو حراست میں لینا پولیس کی بڑی کامیابی ہے ۔مقامی اخبار روزنامہ نیا کل ملتان کے مطابق ایس پی ربنواز تلہ نے تفتیش میں پیشرفت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس کیس میں ملوث فیض بھلڈ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جس نے وقوعہ میں مرکزی کردار ادا کیا ،ملزم فیض نے متاثرہ کرن سے وقوعہ کے دن سے لے کر 20اگست تک 14426سیکنڈ کال کی اور متاثرہ خاتون کرن کے 46فرضی نام بنانے میں کردار ادا کیا ،م

    لزم فیض کی لالچ میں وصول کردہ رقم پولیس نے برآمد کرنے کے ساتھ ملزمان سے لیپ ٹاپ بھی برآمد کر لیا ہے جس سے تفتیش کے عمل کو مزید وسعت دی جارہی ہے اورڈیٹا کا تجزیہ کیا جارہا ہے جس سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔ایڈیشنل آئی جی کی جوائینٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ کو داد دی اورتمام ٹیم کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے نقدانعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کااعلان کیا ہے۔

  • چالان کیوں کیا، ڈرائیور نے دلبرداشتہ ہو کررکشہ اور انسپکٹر کی موٹر سائیکل جلادی

    چالان کیوں کیا، ڈرائیور نے دلبرداشتہ ہو کررکشہ اور انسپکٹر کی موٹر سائیکل جلادی

    لاہور:صوبائی دارالحکومت کے علاقے لوہاری گیٹ میں رکشہ ڈرائیور نے چالان سے دلبرداشتہ ہوکر پر اپنے رکشے اور لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے انسپکٹر کی موٹرسائیکل کو آگ لگادی۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق لوہاری گیٹ میں رکشہ ڈارئیور افتخار ریلوے اسٹیشن کی طرف جا رہا تھا کہ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے انفورسمنٹ انسپکٹر علی نے اس کا 2 ہزار روپے کا چالان کردیا۔

    مجلس عزاء پر آسمانی بجلی گرنے سے 5 خواتین ہلاک اور متعدد زخمی

    افتخار نے غصے میں آکر اپنے رکشے کو آگ لگادی، جو موقع پر موجود لوگ نے بجھائی اس کے ساتھی نے انفورسمنٹ انسپکٹر کی موٹرسائیکل جلا دی پولیس نے رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    یوٹیوبر جمیل فاروقی کو گرفتار کر لیا گیا

    قبل ازیں لاہور میں چوروں نے ایک ہی دن میں انہوں نے 2 سرکاری گاڑیاں چُرا لیں تھیں رِنگ روڈ پولیس کی گاڑی وائرلیس سیٹ،پبلک ایڈریس سسٹم اور دیگر ضروری آلات سمیت چرائی گئی، جبکہ مزنگ میں چور فائر بریگیڈ کے دفتر سے فائر ٹینڈر ہی چرا کر لے گیا تھا پولیس نے دونوں واقعات کا مقدمہ درج کر لیا تھا-

    چوروں کی دیدہ دلیری،ایک ہی دن میں انہوں نے 2 سرکاری گاڑیاں چُرا لیں

  • بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنے پر خاتون نے اپنے آشنا کا عضو خاص چھری سے کاٹ ڈالا

    بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنے پر خاتون نے اپنے آشنا کا عضو خاص چھری سے کاٹ ڈالا

    بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنے پر خاتون نے اپنے آشنا کا عضو خاص چھری سے کاٹ ڈالا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خاتون کے آشنا نے اسکی بیٹی کے ساتھ زیادتی کی تو خاتون نے آشنا کو مردانگی سے ہی محروم کر دیا

    واقعہ بھارت کا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر لکھیم پور کھیری کے علاقے میں ایک 36 سالہ خاتون کے 32 سالہ مرد کے ساتھ تعلقات تھے، دونوں آپس میں ملتے اور جنسی تعلقات بھی قائم کر رکھے تھے، دونوں کے تعلقات کو قائم کئے ہوئے تقریبا دو برس ہو چکے تھے، خاتون اپنے شوہر سے الگ ہو چکی تھی، خاتون کی ایک بیٹی تھی جس کی عمر 14 برس تھی، ملزم ماں بیٹی کے ہمراہ ہی رہتا تھا،

    خاتون ایک دن کسی کام سے باہر گئی گھر واپس آئی تو اسے دور سے ہی بیٹی کے چیخنے چلانے کی آوازیں آئیں خاتون دوڑ کر گھر پہنچی تو دیکھا کہ اسکا آشنا اسکی 14 سالہ بیٹی کو برہنہ کر کے اسکے ساتھ زیادتی کر رہا ہے، خاتون بھاگ کر کچ میں گئی اور چھری اٹھا کر لائی اور اپنے ہی آشنا کو مردانگی سے محروم کر دیا،

    بعد ازاں خاتون نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ میرا شوہر شراب پیتا تھا، میں اس سے الگ ہو گئی تھی اور اس شخص کے ساتھ جنسی تعلق میں نے بھی قائم کیا لیکن مجھے نہیں پتہ تھا کہ یہ جنسی درندے کے طور پر سامنے آئے گا اس نے میری بیٹی کی عزت بھی نوچ ڈالی میں نے غصے میں آ کر اسکو مردانہ صفت سے محروم کیا ہے، مجھے اس پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے، ایسے درندوں کے ساتھ ایسا ہی سلوک ہونا چاہئے، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے،

    دوسری شادی کرنے کیلئے بیوی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

    خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

    دوستی کیوں نہیں کی؟ نوجوان نے لڑکی کو سیکس ورکربنا دیا

  • کبیر والا میں ایک ہفتہ قبل اغوا کی گئی لڑکی کو ملزمان سڑک پر بے ہوشی کی حالت میں  پھینک کر فرار

    کبیر والا میں ایک ہفتہ قبل اغوا کی گئی لڑکی کو ملزمان سڑک پر بے ہوشی کی حالت میں پھینک کر فرار

    کبیر والا میں ایک ہفتہ قبل اغوا کی گئی لڑکی بے ہوشی کی حالت میں مل گئی۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق نواحی گاؤں سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی لڑکی گزشتہ شام پل بٹہ کوٹ پر سڑک پر بے ہوش پڑی تھی لڑکی کے ہاتھ اور پاؤں رسیوں سے بندھے اور کپڑے پھٹے ہوئے تھے۔

    خیبرپختونخوا: پولیو ٹیم پرنامعلوم مسلح افراد کا حملہ،2 پولیس اہلکار جاںبحق

    اہل علاقہ کی اطلاع پر ریسکیو اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کو تحصیل اسپتال پہنچا دیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں-

    پولیس نے مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    قبل ازیں لاہور ماڈل ٹاؤن سے 10 سالہ گھریلو ملازمہ پر مالکان کی جانب سے تشدد کے بعد پولیس نے چھاپہ مار کر متاثرہ بچی کو بازیاب کروا یا تھا اقبال ٹاؤن کے علاقے میں 10 سالہ بچی فاطمہ فرحان نامی شخص کے گھر پر تین ماہ سے گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی تھی۔ ظالم مالکن اور اسکا شوہر فرحان بچی پر تشدد کرتے تھے۔

    سکھر،روہڑی انٹر چینج کے قریب بس الٹ گئی،5افرادجاں بحق،20سےزائد زخمی،

    پولیس نے بچی کو بازیاب کر کے تشدد کرنے والے میاں بیوی کو حراست میں لے لیا تھا ، متاثرہ بچی فاطمہ کا کہنا تھا کہ مالکن اس پر تشدد کرتی اور والدین سے بات نہیں کرواتی تھی متاثرہ بچی کا میڈیکل کروانے کے بعد چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا جائے گا۔

    موٹر وے پر مسافر بس کو خوفناک حادثہ ،مسافروں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

  • ڈیرہ ریجن میں سیلاب زدہ علاقوں میں ایمر جنسی نافذ ،آر پی او کے حکم پرپولیس کی تمام ٹرانسپورٹ زیر استعمال، پولیس بسیں فراہم .

    ڈیرہ ریجن میں سیلاب زدہ علاقوں میں ایمر جنسی نافذ ،آر پی او کے حکم پرپولیس کی تمام ٹرانسپورٹ زیر استعمال، پولیس بسیں فراہم .

    ڈیرہ ریجن میں سیلاب زدہ علاقوں میں ایمر جنسی نافذ ،پولیس کی تمام ٹرانسپورٹ زیر استعمال، پولیس بسیں فراہم ، آر پی او کی حکم پر ریزروہائے سمیت پولیس کی اضافی نفری تعینات،آر پی او محمد سلیم کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ،پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک کا قبائلی علاقوں کے سیلابی علاقوں کا دورہ،بی ایم پی اور پولیس کے جوان رات بھر سے سیلابی پانی میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف۔
    باغی ٹی وی رپورٹ۔ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمد سلیم نے ڈیرہ غازی خان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا ۔آر پی او نے پولیس کی جانب سے کی جانے والی امدادی سرگرمیوں اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا ۔ایس پی انویسٹی گیشن ڈیرہ غازی خان غیور احمد نے سیلاب متاثرین کے لیے کی جانے والی امدادی سرگرمیوں اورمتاثرہ علاقو ں سے لوگوں کے انخلا کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا ۔

    آر پی او نے شدید بارشوں سے سیلاب کے با عث چاروں اضلاع میں ایمر جنسی نافذ کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ضلعی پولیس افسران کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردیں ۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورہ کے دوران آر پی او نے حفاظتی بندوں کا معائنہ کر کے پولیس کو حفاظتی بندوں کی نگرانی اور حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور حکم جاری کیا کہ غیر قانونی اقدامات کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔آر پی او نے سیلاب زدہ علاقوں میں سیلاب متاثرین کیلئے قائم ریلیف کیمپس کا دورہ کر کے متاثرین کو فراہم کردہ سہولیات اور سیکیورٹی اقداما ت کا جائزہ لیا ۔ دورہ کے دوران آر پی او نے سیلاب متاثرین سے گفتگو کر کے انکے مسائل سنے اور انہیں مسائل کے مکمل حل اور ریلیف کی فراہمی کی یقین دہائی کرائی۔ آر پی او کے احکامات کی روشنی میں ریجن بھر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پولیس کی امدادی و ریلیف کی کارروائیاں جاری ہیں ۔ پولیس ٹیمیں رات بھر سے سیلابی پانی میں گھرے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں جبکہ آر پی او کے حکم سے متاثرہ علاقوں سے لوگوں اور ان کی املاک کی منتقلی کے لیے پولیس کی تمام ٹرانسپورٹ استعمال کی جا رہی ہے ۔

    لوگوں کی منتقلی ایس ایچ اوز کی گا ڑیوں میں بھی جاری ہے اور اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ کے لیے پولیس بسیں بھی فراہم کی گئی ہیں ۔امدادی سر گرمیوں میں تیزی لانے کیلئے پولیس کی تمام ریزرو ہائے اور اضافی نفری متاثرہ علاقوں میں تعینات کر دی گئی ہیں ۔پولیس انتظامیہ ،ریسکیو اور دیگر اداروں کے ہمراہ فرنٹ لائن پر امدادی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ شگافوں کو پر کرنے اور شاہراہوں اور راستوں کی بحالی کر رہی ہے۔

    اس کے علاوہ متاثرین کی فوری مدد اور جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام تھانہ جات اورسرکل دفاتر میں قائم ریلیف کیمپس میں متاثرین کو منتقل کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔دوسری طرف پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک قبائلی لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل اور امداد کی فراہمی کے لیے متحرک ہوگئے ہیں،پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک نے قبائلی علاقوں کے سیلابی علاقوں کا دورہ کیا،

    بارڈر ملٹری پولیس کے تمام تھانے، سکولز مراکز صحت قبائلی لوگوں کے لیے کھول دیا ہے، قبائلی علاقوں میں راستے نہ ہونے پر اونٹوں کے ذریعے امدادی سامان کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک نے کہا بارڈر ملٹری پولیس قبائلی لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔