Baaghi TV

Category: پنجاب

  • پنجاب:تیسری بیٹی کی متوقع پیدائش، ساس اور شوہر نے خاتون کو قتل کر دیا

    پنجاب:تیسری بیٹی کی متوقع پیدائش، ساس اور شوہر نے خاتون کو قتل کر دیا

    پنجاب کے شہر نارووال میں بیٹی ہونے کی خبر کا سن کر خاتون کی ساس اور شوہر نے انہیں مبینہ طور پر گلاگھونٹ کر قتل کردیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق خاتون حاملہ اور دو روز بعد بیٹی کو جنم دینے والی تھیں 14 سال قبل عشرت بی بی کی شادی عمران سلیم نامی شخص سے ہوئی تھی جو شکر گڑھ کےمحلہ راشد کا ایک تاجر ہے مقتولہ نے شکایت کی تھی کہ اس کی ساس اس پرتشدد کرے گی اور اسے صرف ایک بیٹے 2 بیٹیوں کی پیدائش پر طعنہ دے گی۔

    عشرت بی بی کے بھائی زاہد علی شاکر نے شکر گڑھ پولیس کو بتایا کہ عمران سلیم اس کی بہن پر تشدد کرتا تھا اور اپنی ماں رشیدہ بی بی کی باتوں میں آکر اسے بیٹیوں کے طعنے دیتا تھا۔

    انہوں نے کہا ان کی بہن حاملہ تھی اور اس کی خاتون ڈاکٹر نے اسے بتایا تھا کہ اس کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہونے والی ہے عمران سلیم اور اس کی والدہ نے اس کی بہن کی زندگی اجیرن کردی تھی اس نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بالاخر بچی کی پیدائش سے دو روز قبل انہوں نے اسے گلا گھونٹ کر قتل کردیا جبکہ بیٹی کی پیدائش سے بچنے کے لیے عمران سلیم اور اس کی ماں پہلے بھی 2 بار اس کے حمل کا اسقاط کرواچکے ہیں۔

    داماد نے فائرنگ سے سسر اور 2 سالوں کو قتل کر دیا

    پولیس کی جانب سے مقتولہ عشرت کی لاش تحویل میں لیتے ہوئے اسے پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو منتقل کیا گیا تھا، تاہم پوسٹ مارٹم اور ضابطے کی کارروائی کے بعد میت اہل خانہ کے حوالے کردی گئی ہے علاوہ ازیں عمران سلیم اور اس کی ماں رشیدہ بی بی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    شکر گڑھ کے ڈی ایس پی ملک محمد خلیل کا کہنا تھا کہ پولیس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر چکی ہے اور الزامات کی تفتیش کے بعد کارروائی کرے گی۔

    دوسری جانب شالیمار لنک روڈ پر رام گڑھ بازار لاہورداماد نے سسرال میں گھس کر سسر اور 2 جوان سالوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا مقتولین میں 50 سالہ سید حامد، 25 سالہ فرخ شاہ اور شاہ رخ شامل ہیں پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر مردہ خانہ منتقل کردیا ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم موقعہ واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی اور گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ ہے پولیس ذرائع کے مطابق ملزم شاہ زیب عرف باؤ گجر نے اپنے سسرال اور سالوں پر فائرنگ کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے جس میں ملزم شاہزیب کو مقتولین کے گھر کی طرف جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ سسر اور دو برادر نسبتی کو قتل کرنے کے بعد ملزم دوڑ کر فرار ہو رہا ہے۔ ملزم نے اکیلے پیدل آ کر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگیا۔

  • لاہور: فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافے کی روک تھام کیلئے 5 ’اینٹی سموگ سکواڈز‘ تشکیل

    لاہور: فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافے کی روک تھام کیلئے 5 ’اینٹی سموگ سکواڈز‘ تشکیل

    لاہور کی ہوا کو سموگ نے گھیر لیا ہے شہریوں کو زہریلی دھند، آنکھوں میں جلن، اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے ائیر کوالٹی انڈیکس میں آلودگی 343 پوائنٹس کی خطرناک حد تک جا پہنچی ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق آلودگی کے عالمی انڈیکس میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور ایک بار پھر پہلے نمبر پر آ گیا شہر میں سب سے زیادہ فضائی آلودگی گلبرگ کے علاقہ میں 446 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی دوسرے نمبر پر 430اے کیو آئی کے ساتھ ٹاون شپ، جبکہ بحریہ413 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جامعہ پنجاب میں 409، انارکلی بازار میں 404 اے کیو آئی ریکارڈ کی گئی۔

    دوسری جانب محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ نے اسموگ کے باعث کارروائیاں تیز کر دی ہیں تیس دنوں میں48 صنعتی یونٹس اور 13 بھٹے سیل کئے گئے ہیں اور محکمہ ماحولیات نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ساتھ ملکر آلودگی کا سبب بننے والی3 ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان کئے ہیں۔
    آلودگی
    جبکہ ضلعی انتظامیہ نے شہر میں آلودگی کی سطح کو مانیٹر کرنے اور مضر صحت ہوا کے معیار کے انڈیکس میں اضافے کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف کارروائی کے لیے 5 ’اینٹی سموگ سکواڈز‘ تشکیل دے دیئے ہیں-

    ذرائع کے مطابق کمشنر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اینٹی اسموگ اسکواڈز کی تشکیل کے احکامات جاری کئے ہیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ انسداد اسموگ اسکواڈز میں محکمہ ماحولیات، میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور، واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا)، پولیس، ضلعی انتظامیہ اور لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے افسران شامل ہوں گے۔

    دوسری جانب ڈی سی چٹھہ نے انسداد اسموگ اسکواڈز کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا نوٹیفکیشن ڈپٹی ڈائریکٹر (ماحولیات) اسکواڈز کے فوکل پرسن ہوں گے اور انسپکٹر (ماحولیات) ان کی قیادت کریں گے ہر اسکواڈ ایک ہفتے میں 60 صنعتی (فرنس/بوائلر) یونٹس کا دورہ کرے گا اور غیر معیاری ایندھن استعمال کرنے یا دھواں پیدا کرنے والے صنعتی یونٹس کو سیل کرے گا۔

    ںوٹیفیکیشن کے مطابق اسکواڈ آلودگی کی نگرانی کرنے والے آلات کی حالت اور جوڈیشل انوائرمنٹل کمیشن کے اقدامات کی تعمیل کی جانچ کریں گے جبکہ ٹھوس/سبز فضلہ کو جلانے والوں کو جرمانہ کیا جائے گا بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی، پانی کے کنکشن کے غلط استعمال اور بجلی چوری کا بھی معائنہ کیا جائے گا اور غیر معیاری ایندھن اور نان آپریٹو اسکربرز اور ایمیشن کنٹرول یونٹس استعمال کرنے والوں کو سزا دی جائے گی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے وزیر ماحولیات محمد رضوان کے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ صوبے میں گزشتہ 2 برس سے کوئی اسموگ نہیں ہے میں صحافیوں سمیت اپنے تمام دوستوں کو بتانا چاہتا تھا کہ وہ نہیں جانتے کہ ہوا کے معیار کے مانیٹر کو کیسے ٹھیک کرنا ہے حکومت تمام لوگوں کو ہوا کے معیار کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے ایک منصوبہ شروع کر رہی ہےمحکمہ ماحولیات نے لاہور کے فضائی معیار کا انڈیکس 134 پر ریکارڈ کیا جب کہ ٹاؤن ہال کا درجہ 192 اور ماڈل ٹاؤن میں 186 ہے۔

  • پنجاب: چینی کے بعد آٹے کے بحران کا خدشہ

    پنجاب: چینی کے بعد آٹے کے بحران کا خدشہ

    گندم اور چینی کے بعد پنجاب میں آٹے کے بحران کا خدشہ اٹھانے لگا ہے۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق فلور ملز ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ خوراک نے گندم کی فراہمی روک دی ہے جس کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد میں گندم کے سنگین بحران کا خطرہ ہے جو پورے صوبے میں پھیل جائے گا۔

    چینی کے ایکس ملز ریٹ 42 روپے کلو کم ہو گئے

    فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین عاصم رضا کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب سے گندم اٹھانے سے آٹے کے تھیلےکی لاگت 85 روپے بڑھ جائے گی، جنوبی پنجاب سے گندم نہیں اٹھائیں گے، پیر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں جبکہ منگل کو پورے صوبے میں ہڑتال کریں گے۔

    دوسری جانب ترجمان محکمہ خوراک پنجاب نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند مل مالکان ناجائز مطالبات منوانے کے لیے بےبنیاد پراپیگنڈہ کر رہے ہیں، دوسرے اضلاع سے گندم نہ اٹھانے کو بحران قرار نہیں دیا جا سکتا۔

    احساس راشن پروگرام:خیبر پختونخوا کے 2 کروڑ سے زیادہ کم آمدنی والے شہریوں کے لیئے…

    ترجمان محکمہ خوراک پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں گندم کی قلت نہیں ہے، چند مل مالکان مصنوعی بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

    دوسری جانب صرف 10 یوم میں چینی کے ایکس ملز ریٹ 42 روپے کلو کم ہو گئے ہیں حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ شوگر ملیں جنوبی پنجاب اور سندھ میں 15نومبر کو کرشنگ سیزن کا آغاز کریں گی جبکہ سنٹرل پنجاب کے ساتھ صوبہ خیبر پختونخوا میں 20نومبر کو کرشنگ سیزن شروع کریں گی سندھ میں مزید 3 شوگر ملوں نے 15 نومبر سے پہلے کرشنگ سیزن شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں جن میں فاران شوگر ملز‘ میرپور خاص شوگر ملز‘ رانی پور شوگر ملز جبکہ ہفتہ 13نومبر کو سندھ کی باندی شوگر ملز بینظیر آباد‘ تھرپارکر شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کر دی ہے-جس کے نتیجے میں جنوبی پنجاب میں ہفتے کی صبح چینی کا ایکس ملز ریٹ گر کر 97 روپے اور وسطی پنجاب میں 99 روپے پچاس پیسے اوپننگ ایکس ملز ریٹ ہو گیا۔

    خون کا ٹیسٹ جس سے 19 سال پہلے ہی ٹائپ 2 ذیابیطس کا سراغ لگایا جاسکتا ہے

  • پی ایس ایل 2022 کی تیاریاں: قذافی اسٹیڈیم کے باہر 20 فٹ لمبا بیٹ اور 12 فٹ چوڑی وکٹیں نصب

    پی ایس ایل 2022 کی تیاریاں: قذافی اسٹیڈیم کے باہر 20 فٹ لمبا بیٹ اور 12 فٹ چوڑی وکٹیں نصب

    لاہور: پی ایس ایل سیزن 2022 کے لیے تیاریوں کا ابھی سے آغاز کردیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اس بار پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب 26 جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مجوزہ ہے، دوسری جانب قذافی اسٹیڈیم سے متصل ایل سی سی اے گراونڈ کے ایک کونے پر صفائی کرواکر فینز کی دلچسپی کے لیے بہت بڑا بیٹ اور وکٹیں نصب کی گئی ہیں۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے کلب کے بالکل سامنے 20 فٹ لمبا اور 3 فٹ چوڑا فائبر کا بیٹ تیار کیا گیا ہے، اس کے ساتھ 12 فٹ اونچی اور 6 فٹ چوڑی بیلز کے ساتھ وکٹیں بھی لگائی گئی ہے، ان کی تزئین و آرائش کا کام بھی ہورہا ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا

    واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں اپنا سفر ختم کرنے کے بعد 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے دبئی سے بنگلہ دیش پہنچ گئی ہے تاہم ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور آل راؤنڈر شعیب ملک 16 نومبر کو ڈھاکا میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

    جبکہ آج دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آج دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا فائنل میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا آمنے سامنے ہوں گے ٹی 20 کا نیا چیمپئن کون ہو گا اس کا فیصلہ آج ہو گا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہو گا۔

    پاکستان نےناقابل یقین حد تک اچھی کرکٹ کھیلی :حسین…

    آسٹریلیا پاکستان کو اور نیوزی لینڈ انگلینڈ کو ہرا کر فائنل میں پہنچا ہے دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فاتح کا تاج سر پر سجانے کے لیے میدان میں اتریں گی سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ کرنے والی انگلش ٹیم جبکہ نیوزی لینڈ نے ناقابلِ شکست پاکستانی ٹیم کوہرایا ہے۔

    نعمان نیاز اور شعیب اختر میں صلح ہوگئی:اب تبصرے ، تجزیئے اورپراپیگنڈہ بند ہوجانا…

  • پنجاب : کمالیہ میں 80 سالہ ضعیف خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی، ملزم گرفتار

    پنجاب : کمالیہ میں 80 سالہ ضعیف خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی، ملزم گرفتار

    صوبہ پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہر کمالیہ میں ایک 80 سالہ ضعیف خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق واقعے کا مقدمہ کمالیہ صدر پولیس تھانے میں گاؤں کھوکھراں والی کی رہائشی بیوہ خاتون کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

    ایف آئی آر میں مدعیہ نے بتایا کہ وہ رات کو اپنے گھر میں سو رہی تھیں کہ جب گاؤں چھا راجے والی کا رہائشی ملزم آدھی رات کو ان کے گھر میں گھس آیا اور ملزم نے ان پر قابو پا کر ان کی گردن میں رسی ڈال کر انہیں باندھا اور اس کے بعد مبینہ طور پر ریپ کردیا۔

    بعدازاں پولیس نے معمر خاتون کو طبی معائنے کے لیے کمالیہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا پولیس نے اس گھناؤنے جرم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

    اس سے قبل لاہور میں 10 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا،ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس کی ہدایت پر 10 سالہ بچے سے بدفعلی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا گیا،شاد باغ پولیس کی بروقت کاروائی کی وجہ سے اب ملزم سلاخوں کے پیچھے ہے بچے کے والد کی درخواست پر فوری کاروائی کرتے ملزم کو گرفتار کیا گیا ملزم عبدالشکور نے بچے کو چیز دینے کے بہانے اپنی دوکان پر زیادتی کا نشانہ بنایا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ تفتیش جاری ہے،ایس پی سٹی رضوان طارق کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں کا جنسی استحصال اور تشدد کرنے والے درندہ صفت انسان کسی رعائیت کے مستحق نہیں-

    قبل ازیں ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد افضال احمد کوثر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ آدھی رات کے بعد گھروں میں گھس کر گن پوائنٹ پر فیملیز کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کرنے والا غنی گینگ گرفتارکرلیا،

    ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کا کہنا تھا کہ ملزمان نے سیکٹرزکے قریب نالوں میں رہائش رکھی ہوئی تھی،ملزمان واردات کرنے کے بعد اسی رات افغانستان فرار ہوجاتے تھے،اس گینگ کا سرغنہ عبدالغنی عرف عبدالوحد عرف عثمان پولیس کو گزشتہ 15 سال سے مطلوب تھا جس نے غنی گینگ بنارکھا تھا، ساتھی ملزمان میں عبدالوہاب، حضرت خان،خدئے رام،جنت گل،محمد کریم،عامر خان اور عزیز اللہ شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے کی نقدی ڈائمنڈ سیٹ سمیت 60 تولے طلائی زیورات ،قیمتی موبائلز، برآمد کئے گئے ہیں،ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونشن بھی برآمد کیا گیا تھا-

  • ڈینگی وائرس کنٹرول سے باہر: پنجاب میں ایمرجنسی نافذ کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    ڈینگی وائرس کنٹرول سے باہر: پنجاب میں ایمرجنسی نافذ کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    لاہور: ڈینگی کی روک تھام کے لیے پنجاب بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے لیے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ڈینگی وائرس کی روک تھام کے لئے صوبے بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے لئے شہری میاں صابر نے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے ذریعے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

    درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ حکومت نے ڈینگی کی روک تھام کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے، حکومت کی جانب سے ڈینگی اسپرے بھی نہیں کروایا گیا، عدالت حکومت کو فوری ڈینگی اسپرے کروانے کے احکامات جاری کرے اور صوبے میں فوری ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ایمرجنسی نافذ کروانے کے لیے حکومت کو ہدایات جاری کرے۔

    لاہور کے بعد پشاور میں بھی ڈینگی دوا کی قلت

    خیال رہے کہ ڈینگی اور دوا کی قلت دونوں پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت کے کنٹرول سے باہر ہوگیا بخار کی جن دواؤں کی قلت پیدا ہوئی ہے ان کی متبادل دوائیں بھی نایاب ہوگئی ہیں جس کے باعث مریض اور ان کے اہل خانہ پریشان ہیں۔

    چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں ڈینگی سے 371 افراد متاثر ہوئے 283 کیسز لاہور میں رپورٹ ہوئے تاہم اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کم ہونے کا رجحان جاری ہے جہاں ایک دن میں 45 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی گزشتہ روز کے پی میں ڈینگی کے 150 سے زیادہ کیسز سامنے آئے تھے، پشاور میں 10 مریض وینٹی لیٹرز پر زیر علاج ہیں-

  • لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی خوفناک حد تک پھیل گیا

    لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی خوفناک حد تک پھیل گیا

    محکمہ صحت پنجاب کے مطابق رواں سال ڈینگی کے 15 ہزار 789 کیسز سامنے آئے ۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نےبتایا کہ گزشتہ روز لاہورسمیت پنجاب بھرمیں ڈینگی کے 493 کیسز سامنے آئے ، صرف لاہور سے ڈینگی کے 358 کیسز رپورٹ ہوئے ، لاہور میں اب تک 11 ہزار 705 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 51 افراد جاں بحق ہوئے ۔

    راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 71 افراد ڈینگی میں مبتلا ہوئے جس کے بعد شہر میں ڈینگی متاثرین کی تعداد دو ہزار 311 ہو گئی ، نجی ٹی وی کے مطابق ہولی فیملی ہسپتال میں 27 ، بینظیر بھٹو ہسپتال میں 19 ، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 25 مریض زیر علاج ہیں ۔ الائیڈ ہسپتال کے 274 بستروں پر 208 ڈینگی مریض موجود ہیں ۔

    ڈینگی کیا ہے؟ اس کی علامات –

    ڈینگی ایک مخصوص مادہ مچھرکے کاٹنے سےہوتا ہے یہ ہڈی توڑ بخار، ڈینڈی فیور، ڈینگی ہیمریجک فیور اور ڈینگی شاک سنڈروم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ ذیادہ تر ٹراپیکل اور سب۔ٹراپیکل موسمی حالات میں شہری علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ تمام عمر کے افراد جو کہ متاثرہ مچھر تک رسائی رکھتے ہیں اس بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں۔

    یہ بیماری ذیادہ تر ایشیاء اور جنوبی امریکہ کے ٹراپیکل علاقوں میں بارشوں کے موسم میں ہوتے ہیں جہاں وہ مخصوص مچھر ذیادہ تعداد میں پائے جاتے ہیں۔ یہ وائرس متاثرہ مادہ مچھروں کے کاٹنے سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے وائرس کے خون میں داخل ہونے اور علامات ظاہر ہونے تک کا دورانیہ 14۔3 دن ہے جبکہ بیماری کا دورانیہ 7۔3 دن ہے۔

    علامات میں شدید سر درد، ہڈیوں جوڑوں اور پٹھوں میں شدید درد، آنکھ کے پیچھے شدید درد، جسم پر ریشم اور مختلف اشکال اور سائز کے نیل پڑ جانا، ناک سے خون نکلنا، مسوڑوں سے خون رسنا، پیشاب میں خون آنا اور بازو پر پٹی باندھنے والا ٹیسٹ پوزیٹو آنا قابل ذکر ہیں

    ماہرین صحت کے مطابق ڈینگی کے مرض میں مبتلا 80 فیصد افراد کو اسپتال میں علاج کی ضرورت نہیں ہوتی اور ان کا علاج گھر پر ممکن ہے۔

    ڈینگی مچھر صبح روشنی ہونے سے پہلے اور شام میں اندھیرا ہونے سے دو گھنٹے قبل زیادہ متحرک ہوتا ہے، اس کی افزائش آگست سے اکتوبر کے مہینے کے دوران میں ہوتی ہے اور سرد موسم میں ڈینگی کی کی افزائش نسل رک جاتی ہے۔

    ڈینگی کا مرض مچھر کے ذریعے مریض سے کسی بھی دوسرے شخص کو منتقل ہوسکتا ہے۔

    طبی ماہرین کہتے ہیں کہ مرض میں مبتلا مریضوں کے خون میں پلیٹیٹس کی تعداد 50 ہزار سے کم ہونے لگے تو وہ علاج کے لیے اسپتال جائیں ۔

    اس وائرس میں مبتلا ذیادہ تر افراد بالکل تندرست ہو جاتے ہیں۔ جبکہ شرح اموات 5۔1 فیصد ہے جو کہ مکمل علاج سے 1 فیصد سے بھی کم رہ جاتی ہے۔ تاہم اگر بلڈ پریشر خاصا کم ہو جائے تو اموات کی شرح بڑھ کر 26 فیصد تک چلی جاتی ہے۔

    احتیاطی تدابیر

    پورے بازوں والی قمیضیں پہنیں اور پوری ٹانگوں کو ڈھانپنے والی پینٹس کا استعمال کریں ، اپنے کپڑوں پر مچھر مار ادویات یا سپرے(پرمیتھرن) کا چھڑکاؤ کریں۔

    ای۔پی۔اے سے منظور شدہ مچھر مار ادویات جیسا کہ ڈیٹ کا استعمال کریں ، اگر آپ کے علاقے میں مچھر کافی تعداد میں پائے جاتے ہیں تو مچھر دانی کا استعمال لازمی کریں۔

    اپنے گھروں میں، برتنوں میں، ٹوٹے ہوئے ٹائروں میں، گلدانوں میں یا ٹوٹی ہوئی بوتلوں میں پانی مت کھڑا ہونے دیں۔ ڈینگی کے بخار کی ویکسین لگوائیں ۔

  • مدرسہ میں استاد کا تشدد: 4 سالہ طالبعلم کی آنکھ ضائع ہو گئی

    مدرسہ میں استاد کا تشدد: 4 سالہ طالبعلم کی آنکھ ضائع ہو گئی

    لودھراں: صوبہ پنجاب کے ضلع لودھراں میں مدرسے کے طالبعلم کی آنکھ استاد کے تشدد سے ضائع ہو گئی ہے۔ طالبعلم کی عمر صرف چار سال ہے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹ کے مطابق لودھراں کے ایک مدرسے میں چار سالہ طالبعلم کو استاد نے سبق یاد نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اس کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی۔

    رپورٹ کے مطابق طالبعلم کی حالت خراب ہوتا دیکھ کر مدرسے کا استاد فرار ہو گیا۔ والدین کی شکایت پر علاقہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ضلعی پولیس افسر کی ہدایت پر تھانہ کہروڑ میں استاد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے والدین کی مدعیت میں درج کی جانے والی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ رند جادہ میں قائم مدرسے میں ان کا چار سالہ بیٹا تعلیم حاصل کرتا ہے جہاں کے استاد نے سبق یاد نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

    درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے دوران تشدد استاد کا ڈنڈا بچے کی آنکھ میں لگا جس کی وجہ سے اس کی آنکھ ضائع ہو گئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں۔

    دوسری جانب ویڈیو سیکنڈل کے مرکزی ملزم مفتی عزیز الرحمان کو عدالت پیش کیا گیا تھا مدرسے کے طالب علم سے بدفعلی کے الزام میں گرفتار مفتی عزیر الرحمان کیخلاف کیس پر سماعت ہوئی کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ رانا راشد نے کیس پر سماعت کی پولیس کیجانب سے مفتی عزیز الرحمان کو جیل سے لا کر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، عدالت نے مقدمہ کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 15 نومبر تک ملتوی کر دی۔

    عدالت مفتی عزیز الرحمان اور اس کے پانچ بیٹوں کے خلاف فرد جرم عائد کر چکی ہے مفتی عزیز الرحمان کے بیٹے الطاف الرحمان ، عتیق الرحمان ٫ عطا الرحمان ٫ وسیع الرحمان اور لطیف الرحمان مقدمہ میں ملوث ہیں ان کا ساتھی ملزم عبد اللہ بھی مقدمہ میں ملوث ہے، مفتی عزیر الرحمان کے بیٹے بھی پیش ہوئے، مفتی عزیز الرحمان کے بیٹوں پر مدعی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام ہے

    مفتی عزیز الرحمان کو پولیس نے میانوالی سے گرفتار کیا تھا اور وہ اب جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں دوران تفتیش گرفتار مفتی عزیز الرحمان نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیا دورانِ تفتیش مفتی عزیز الرحمان کا کہنا تھا کہ ویڈیو میری ہی ہے جو صابر شاہ نے چھپ کربنائی طالبعلم صابر کو پاس کرنے کا جھانسہ دیکر اپنی ہوس کانشانہ بنایا ویڈیووائرل ہونے کے بعد خوف کا شکار ہوگیا تھا بیٹوں نے صابر شاہ کو دھمکی دی تھی اور اسے اس بات کو آگے کسی کو بتانے سے روکا تھا لیکن ویڈیو وائرل ہو گئی

    پاکستان کے مدارس میں زیادتی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے. ان واقعات سے مدارس کی ساکھ بری طرح سے متاثر ہوگئی ہے. ہر آنے والے دن بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافے کی وجہ سے معاشرے کا ہر فرد پریشان ہے-

  • خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں جعلی پیر گرفتار

    خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں جعلی پیر گرفتار

    لاہور: پولیس نے خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں جعلی پیر کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق لاہور کے تھانہ غازی آباد کی پولیس نے خاتون کی درخواست پر عارف بابا کے نام سے معروف جعلی پیر کو مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

    ایس پی کینٹ عیسٰی سکھیرا کا کہنا ہے کہ خاتون کے مطابق وہ ملزم عارف بابا کے پاس تعویز لینے آئی تو ملزم نے اسے زیاد تی کا نشانہ بنایا، خاتون کی درخواست پر ملزم کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    لاہور: ڈیڑھ ماہ تک عورت کومبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والا جعلی پیرگرفتار

    واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال جولائی میں لاہور کے علاقہ ساندہ میں ڈیڑھ ماہ تک عورت کومبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے جعلی پیر کو گرفتار کیا گیا تھا متاثرہ خاتون کی شادی ضلع شیخوپورہ میں ہوئی تھی جو گھریلو نا چاکی پر جعلی پیر نوید کے پاس تعویذ کرانے آئی تو ملزم ورغلا کرعورت کو ڈیڑھ ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتارہا۔

    ایس ایچ او ساندہ شیخ خالد فاروق کا کہنا تھا کہ عاصمہ بی بی کے گھر والے اپنے تئیں خاتون کو تلاش کرتے رہے نہ ملنے پر ساندہ پولیس سے رابطہ کیا تھا ایس پی اویس شفیق کا کہنا تھا کہ ساندہ پولیس نے کارروائی کرکے جعلی پیر کوگرفتار کر لیا تھا-

  • جی ٹی روڈ پر کئی مقامات سے ٹریفک بحال،دریائے جہلم کا پل مکمل اور چناب کاجزوی طور پر کھو ل دیا گیا

    جی ٹی روڈ پر کئی مقامات سے ٹریفک بحال،دریائے جہلم کا پل مکمل اور چناب کاجزوی طور پر کھو ل دیا گیا

    حکومت کے کالعدم تنظیم سے معاہدے کے بعد راستے جزوی طورپر کھل گئے ہیں جی ٹی روڈ پر کئی مقامات سے ٹریفک بحال کر دیا گیا ہے دھرنا جی ٹی روڈ سے کھلے گراؤنڈ میں منتقل ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دریائے جہلم کا پل مکمل اور چناب کاجزوی طور پر کھو ل دیا گیا ہے راولپنڈی میں مری روڈ سے کنٹینر ہٹا دئیے گئے اور اسلام آباد سےفیض آباد جانے والے راستے بھی کھل گئے ہیں۔

    کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مظاہرین وزیر آباد میں جی ٹی روڈ خالی کرکے قریبی پارک میں دھرنا دے کر بیٹھ گئے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت سے معاہدے پر عملدرآمد تک دھرنا جاری رہے گا۔

    حکومت سے معاہدے کے بعد اللّٰہ والا چوک وزیر آباد سے بھی مظاہرین منشتر ہوگئے اور قریبی پارک میں خیمے لگا لیے، مظاہرین معاہدے پر عمل درآمد تک وہیں بیٹھے رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    مظاہرین کے روڈ سے ہٹ جانے کے باعث وزير آباد میں ٹریفک بحال ہوگئی لیکن معمولات زندگی مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکے۔ وزیر آباد، گجرات اور گوجرانوالا میں انٹرنیٹ سروس بند ہے اور اس روٹ پر ٹرین سروس بھی ابھی تک معطل ہے۔

    دوسری جانب پاکستان ریلوے نے کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث معطل کی گئی ٹرینوں کا شیڈول بحال کردیا ہے ترجمان ریلوے کےمطابق پشاور اور راولپنڈی سے آنے اور جانے والی ٹرینوں کاشیڈول آج سے بحال کردیا گیا ہے جس کے بعد پشاور سےکراچی اورکراچی سے پشاور جانے والی خیبر میل اپنے مقررہ روٹ پر سفر کریں گی۔

    پاکستان ریلوے کا کہنا تھا کہ راول ایکسپریس راولپنڈی اور لاہور دونوں اطراف سے رات ساڑھے 12 بجے شیڈول کے مطابق روانہ ہوگی، اسی طرح آج صبح سےتمام ٹرینیں متبادل روٹ کی بجائے معمول کے مطابق مقررہ روٹ پر روانہ ہوں گی۔