Baaghi TV

Category: پنجاب

  • پنجاب کی جیلوں میں سیکیورٹی کیمرے بند ہونے کا انکشاف

    پنجاب کی جیلوں میں سیکیورٹی کیمرے بند ہونے کا انکشاف

    پنجاب کی جیلوں میں سیکیورٹی کے نام پر لگائے گئے کیمرے بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی لاہورریجن نے جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ بھجوا دیا ہے جس میں جیلوں میں خراب معاملات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

    مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ جیلوں میں سی سی ٹی وی کنٹرول روم موثر انداز میں کام نہیں کر رہے، جیلوں میں ہونے والی بےضابطگیوں کا جیل کنٹرول روم میں کام کرنے والے ملازمین مشاہدہ نہیں کر سکتے جیلوں کی انتظامیہ کو تنبیہ کی گئی ہے کنٹرول روم میں وارڈرزکی تعیناتی کو مستقل بنیادوں پریقینی بنایا جائے، جیلوں میں اکثر کیمرے بند پائے جاتے ہیں اور مختلف عذر پیش کیے جاتے ہیں۔

    اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    ڈی آئی جی لاہورریجن نے ہدایت کی ہے کہ سیکیورٹی کیمروں کی تعداد کوروزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائےاور رپورٹ بھی پیش کی جائے۔

    جبکہ پنجاب کی 42 جیلوں میں مختلف جرائم میں ملوث 688 بچے اسیر ہیں 591 کم سن ملزمان کیخلاف عدالتوں میں مقدمات زیر سماعت ہیں .97 بچوں کو پنجاب کی عدالتوں سے سزائیں ہو چکی ہیں .سب سے زیادہ 93 کم عمر ملزمان بہاولپور جیل میں موجود ہیں، بہاولپور جیل میں سزا یافتہ بچوں کی تعداد 55 جبکہ 38 کے مقدمات زیر التوا ہیں لاہور کی ڈسٹرکٹ جیل میں 68 کم سن ملزمان موجود ہیں، سینٹرل جیل راولپنڈی میں 60 ملزمان اسیری کاٹ رہے ہیں ساہیوال، فیصل آباد، ملتان، خانیوال اور بہاولپور میں کوئی کم سن قید نہیں ہے،پنجاب کی جیلوں میں ایک بھی کمسن بچی قید نہیں ہے،محکمہ جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ کم سن ملزمان کو مکمل سہولیات فراہم کی جارہی ہیں-

    سیالکوٹ: زمین کے تنازع پر معمر خاتون پر بہیمانہ تشدد،وزیراعلیٰ کا نوٹس:مجرم گرفتار

    دوسری جانب اسلام آباد میں جرائم ڈکیتیوں اور پولیس مقابلوں میں کمی نہ آ سکی اس حوالے سے جاری کر دہ رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس افسران و اہلکاروں کے تبادلوں کے باوجود جرائم میں کمی نہ آ سکی اسلام آباد میں گزشتہ دو ہفتوں میں تقریبا چار پولیس مقابلے ہو چکے ہیں، ڈکیتی ،چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، آئی جی کھلی کہچری لگاتے ہیں ،عوام کو انصاف کی یقین دہانی کرواتے ہیں اگلےہی روزپھرڈاکو دن دہاڑے پولیس کو للکارتے ہوئے ڈکیتی کی واردات کرتے ہیں اور پولیس ڈاکوؤں کے جانے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچتی ہے

    پنجاب کی 42 جیلوں میں کتنے کم عمر قیدی؟

    اسلام آباد میں ایک روز میں ڈکیتی ،،نقب زنی ،راہزنی ،چوری ،فراڈ اور خیانت مجرمانہ کی 47 وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علا وہ 5 کاریں اور 10مو ٹرسائیکل اڑا لیے گئے،اسلام آباد پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پرانے واقعات کے 73مقدمات بھی درج کیے ہیں-

    اسلام آباد پولیس میں سفارشی تعیناتیوں کی وجہ سے سارا نظام خراب ہوا پڑا ہے، سفارشی تعیناتیوں کی وجہ سے تفتیشی نظام بھی صحیح نہیں چل رہا، ایک افسر کی تعیناتی ہوتی تو اسکی جگہ دوسرے کو لگا دیا جاتا، ایک ایس ایچ او کا تبادلہ ہوتا اگلے چند روز میں اسے تھانے میں من پسند ایس ایچ او لگوا دیا جاتا جس کی وجہ سے اسلام آباد میں جرائم بے قابو ہو رہے ہیں اورمحکمہ پولیس صرف تبادلوں میں مصروف ہے

    بابا مجھے معاف کردینا:آپ کی بیٹی مجبورہے:خودکشی کرنے والی میڈیکل کی طالبہ کا…

    نااہل ایس ایچ اوز کی تعیناتی وفاقی پولیس کے لئے درد سر بن گئی ہے پولیس ایمرجنسی نمبر 15 اور ایگل سکاڈ بھی غیر فعال ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے، تھانہ کھنہ کے علاقے میں رات گئے ڈاکو آئے، حملہ کیا، ملزمان گھنٹوں فائرنگ کرتے رہے ریسکیو 15 پر اطلاع کے باوجود پولیس نہ پہنچی۔ ڈاکو نیو شکریال ضیاء مسجد کے علاقے میں فائرنگ بھی کرتے رہے۔۔فائرنگ سے نیو شکریال کے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا، ریسکیو 15 کا عملہ اور ایس ایچ او کھنہ ایگل سکاڈ کے پہنچنے کی تسلیاں دیتے رہے رات گئے تک ڈاکو بے لگام رہے لیکن پولیس موقع پر نہ پہنچی۔

    دوسری جانب ایس اہچ او کھنہ سہیل کی ناقص کارگردگی کی وجہ سے تھانہ جرائم کا گڑھ بن چکا ہے ناقص کارکردگی اور واردات کو کنٹرول کرنے میں ناکامی تفتیشی امور سے ناواقف ایس ایچ او انسپکٹر سہیل اعوان کو تھانہ کھنہ سے تبدیل کر کے ایس ایچ او نیلور تعینات کیا گیا جبکہ ایس ایچ او نیلور سب انسپکٹر حیدر علی کو ایس ایچ او کھنہ تعینات کیا گیا-

    جمرود: سیکیورٹی اہلکار نے ساتھیوں پر فائرنگ کرکے خود کشی کرلی

  • منڈی بہاؤالدین کے 2 پولیس کانسٹیبلز کی دھوم نے پولیس کا سر فخر سے بلند کر دیا

    منڈی بہاؤالدین کے 2 پولیس کانسٹیبلز کی دھوم نے پولیس کا سر فخر سے بلند کر دیا

    منڈی بہاؤالدین پولیس میں فرشتہ صفت انسان
    رپورٹ (کاشف تنویر) تفصیلات کے مطابق ابھی کچھ دیر پہلے ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاوالدین میں ایک غریب فیملی کے پاس ڈیڈ باڈی گھر لے جانے کے لئے خرچے کے پیسے نہیں تھے. اسی وقت ان دو پولیس کانسٹیبلز نے اپنی جیب سے پیسے دیئے اور ساتھ مل کر ڈیڈ باڈی کو لے جانے میں مدد کی. ایک بھائی کا نام یاسر ہے دوسرے کا نام احمد .
    ہمارے نمائندے کو وہاں موجود ایک فارمیسی والے نے بتایا کہ یہ دونوں پہلے بھی لوگوں کی ایسے ہی مدد کرتے ہیں اور فارمیسی والے کو کہا ہوا ہے کہ جس کے پاس دوائی لینے کے پیسے نہ ہوں ان کو دوائی دے دیا کرے اور بل ہم سے لے لیا کرے.
    ایسے فرشتہ صفت لوگوں کے متعلق ایسی پوسٹس زیادہ سے زیادہ شئیر کرنی چاہیے تا کہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اور باقی لوگ بھی ایسے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں

    #haqeeqikhabar #mandinews #phalia #malakwal #pakistannews #MandiBahauddin #punjabpolice

  • ماضی کی حکومتوں اور ہماری ترجیحات میں فرق ہے،ترجمان پنجاب حکومت

    ماضی کی حکومتوں اور ہماری ترجیحات میں فرق ہے،ترجمان پنجاب حکومت

    لاہور: پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ پاناما سے مسلم لیگ ن کے قائدین کی جان نہیں چھوٹے گی۔

    ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت معیشت کے حوالے سے بہترین اقدامات کر رہی ہے اور ہم ملک میں برآمدات کو بڑھا رہے ہیں مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ترجیح معیشت نہیں بلکہ سیاست تھی جبکہ ماضی کی حکومتوں اور ہماری ترجیحات میں فرق ہے شہباز شریف کی ترجیح سلیکٹڈ ترقی تھی۔

    حسان خاور نے کہا کہ پاناما سے مسلم لیگ ن کے قائدین کی جان نہیں چھوٹے گی ترسیلات زر نہ ہونے سے ہمارے پاس ڈالر نہیں آئیں گے ماضی میں پسماندہ اضلاع کو نظر انداز کیا گیا جبکہ ماضی میں بلدیاتی اداروں کے اختیارات بیورو کریسی کو دیئے گئے۔

    دوسری جانب سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ ہم الیکشن ہار بھی جائے لیکن عوام کی خدمت جاری رہے گی بلاول بھٹو نے ہمیں عوام کی خدمت کرنا سکھایا ہے ،ہم بینظیرمزدور کارڈ لا رہے ہیں جس میں تعلیم صحت کی سہولیات ہوں گی جے یوآئی نے خیبرپختونخوا میں اچھا الیکشن لڑا،لوگوں نے تحریک انصاف کو مسترد کردیا ہے ،سندھ میں بلدیاتی انتخابات جلد ہونگے ،میئر پیپلزپارٹی کا ہوگا،پی ٹی آئی سندھ میں بھی ہارے گی ،پی ٹی آئی سندھ میں ہار سے خوف زدہ ہے-

    سن لیں،پی ٹی آئی سندھ میں بھی ہارے گی، سعید غنی

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ اتفاق ہے کہ کل ہی کے پی کے کی اسمبلی نے شوکت ترین کو سینیٹر مقرر کیا ہے شوکت ترین بطور شخصیت ایک اچھے انسان ہیں لیکن ان کی مثال یہی ہے کہ رضیہ غنڈوں میں پھنس گئی ہے مجھے اس بات کا ڈر ہے کہ اگلا قربانی کا بکرا وہ نہ بن جائیں جیسا کہ مہنگائی کا الزام لگا کر حفیظ شیخ اور بعد ازاں حماد اظہر کا بکرا بنا دیا گیا تھا۔ ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ عوام باشعور ہے اور وہ اپنا ووٹ دے کر ثابت کرتے ہیں کہ وہ کس کی پالیسیوں اور کسی کی حکومت پر اعتماد کرتے ہیں۔سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کو ووٹ دیتے ہیں تو یہ ثابت ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کی پالیسیوں سے خوش ہیں اور کے پی کے کے عوام نے ان مافیاز کی حکومت کو مسترد کرکے ثابت کردیا ہے کہ اس ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری کے ذمہ دار عمران نیازی اور اس کے مافیاز پر اب وہ زیادہ اعتماد نہیں کرسکتے-

    پاکستان کی ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کیا زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں ،آصف…

  • پنجاب: اسکول جانے والے بچوں کو روزانہ مفت دودھ فراہم کرنے کے منصوبے کا آغاز

    پنجاب: اسکول جانے والے بچوں کو روزانہ مفت دودھ فراہم کرنے کے منصوبے کا آغاز

    لاہور: پنجاب میں اسکول جانے والے بچوں کو روزانہ مفت دودھ فراہم کرنے کے منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر شیخوپورہ اور اٹک کے 89 پرائمری اسکولز میں بچوں کو روزانہ مفت دودھ فراہم کیا جائے گا اسکول جانے والے بچوں کے لیے ’دودھ پروگرام‘ کی لانچنگ تقریب کا انعقاد لاہور میں کیا گیا جس میں صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک اور وزیر ہائرایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی۔

    پی ٹی آئی پی ٹی آئی کو ہرا رہی ہے:یہ غلطیاں کامیابی کے زینے ہیں :اللہ خیر کریں گے:ان شا اللہ :فواد…

    صوبائی وزیرلائیو اسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نےکہا کہ دودھ ایک مکمل غذا ہےجو بچوں کی نشوونما اور بڑھوتری کےلیےنہایت ضروری ہے،پاکستانی بچوں میں غذائی قلت اور نشوونما کی کمی کی شرح تشویشناک حد تک بلند ہے،مویشی پال اور کا شتکارفوڈ چین سسٹم کی بنیادی اکائیاں ہیں لہذامویشیوں کی غذائی ضروریات پورا کرنے کے لیے محکمہ لائیو اسٹاک کوشاں ہے اس اہم منصوبہ کی افادیت اور بچوں میں غذائی کمی کےنقصانات کے بارے میڈیا کو بھرپورکردار ادا کرنے کی ضرورت ہے-

    کیا میں دہشت گرد ہوں؟ مولانا طارق جمیل سعودی سفیر کے پاس پہنچ گئے

    ا نہوں نے کہا کہ اسکول جانے والے بچوں کے لیے دودھ پروگرام اپنی طرز کا پہلا پروگرام ہے جس میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن، ویٹرنری یونیورسٹی اور فریزلینڈ کیمپینا کا اشتراک شامل ہے ابتدائی طور پر 6 ماہ کے لیے شیخوپورہ اور اٹک کے 89 پرائمری اسکولز میں بچوں کو روزانہ مفت دودھ فراہم کیا جائے گا۔

    سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا کہ افتتاحی تقریب میں ویٹرنری یونیورسٹی، ایجوکیشن یونیورسٹی اور فریزلینڈ کیمپینا کے مابین تعاون بارے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے اور مہمانان خصوصی نے بچوں میں دودھ کے ڈبے تقسیم کرکے منصوبہ کا باقاعدہ آغاز بھی کیا-

    وزیراعظم صاحب : ہمیں آپ پراعتبار بھی اور اعتماد بھی ہے:کشمیریوں‌ کا عمران خان…

  • ڈی آئی خان : پولیس مقابلے میں دہشت گرد ہلاک ، 2 عام شہری جاں بحق

    ڈی آئی خان : پولیس مقابلے میں دہشت گرد ہلاک ، 2 عام شہری جاں بحق

    ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی، اس دوران ایک دہشت گرد بھی مارا گیا جبکہ مقابلے میں 2 شہری جاں بحق اور 2 افراد زخمی بھی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری ٹی ٹی پی نے کی قبول

    پولیس کے مطابق بدنام زمانہ دہشت گرد فورسز اور پولیس پر حملوں میں ملوث تھا، دہشت گرد موجودہ ایس ایچ او کلاچی پر بم دھماکے اور فائرنگ سمیت سابقہ ڈی ایس پی خالد خان کی گاڑی پر حملوں میں بھی ملوث تھا۔

    لکی مروت، صوبائی وزیر صحت کے جلسے میں فائرنگ

    قبل ازیں راولپنڈی اور بنوں میں پولیس پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری ٹی ٹی پی نے قبول کی تھی راولپنڈی کےتھانہ پیرودہائی میں نا معلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران پر اندھادھند فائرنگ کیا تھا، فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل خرم ہلاک جبکہ سب انسپکٹر منظور شہزاد اور کانسٹیبل عمر شدید زخمی ہوئے تھے ۔ آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کی جبکہ ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت بھی جاری کیں

    شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ

    مذکورہ حملے کی ذمہ داری ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی نے قبول کی ہے ـ دوسری جانب آج ہی بنوں میں نامعلوم افراد نے چھٹی پر گھر گئے سی ٹی ڈی اہلکار کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس میں شدید زخمی ہوئے اس حملے کی ذمہ داری بھی ٹی ٹی پی نے قبول کی تھی واضح رہے کہ جنگ بندی ختم ہونے کے بعد ٹی ٹی پی کی جانب سے پنجاب میں ہونے والا یہ پہلا حملہ تھا ـ

    چینی شراب کی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی گئی

  • پنجاب میں شدید دھند،موٹر وے ایم 2 ، ایم 3 اور ایم 11 بند

    پنجاب میں شدید دھند،موٹر وے ایم 2 ، ایم 3 اور ایم 11 بند

    پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 اور ایم 3 کو مختلف مقامات پر جبکہ ایم 11 کو لاہور سے سیالکوٹ تک بند کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پنجاب کی اہم شاہراہوں پر اس وقت دھند کا راج ہے جس کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے کو بند کر دیا گیا ہے ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 2 کو لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک اور ایم 3 کو لاہور سے سمندری تک بند کردیا گیا ہے۔

    سموگ،اومی کرون اور کورونا ویکسینیشن مہم:وائس چانسلرگجرات یونیورسٹی سے اپیل کردی…

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ٹریفک وارڈنز کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ موٹروے پولیس کی جانب سے شہریوں کو دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

    ترجمان موٹر وے کا کہنا ہے کہ ڈرائیور حضرات گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کریں، رفتار کم اور اگلی گاڑی سے فاصلہ زیادہ رکھیں، کسی مشکل کی صورت میں ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں

    ثاقب نثار کی لیک آڈیو اصلی یاجعلی؟امریکی فرانزک کمپنی نے سچ سچ بول دیا

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج صبح کے وقت اسموگ اور دھند میں اضافہ کا امکان ہے۔

    رپورٹس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر ہے۔

    فواد چوہدری کا کڑوا سچ سن کر شہروں والے گاوں جانے کےلیے تیارہوگئے

  • پنجاب : اسکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھنا لازم،محکمہ اسکول ایجوکیشن کا مراسلہ جاری

    پنجاب : اسکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھنا لازم،محکمہ اسکول ایجوکیشن کا مراسلہ جاری

    لاہور: پنجاب بھر کے اسکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھنا لازم ہو گا۔

    باغی ٹی وی : محکمہ اسکول ایجوکیشن کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے اسکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھنا لازم ہو گا۔ اسکولوں میں اسمبلی کے دوران ترانے سے پہلے درودشریف پڑھنا ہو گا۔

    چیئرمین نیب کی تعیناتی سے متعلق اپوزیشن کا اجلاس آج ہوگا، شاہد خاقان عباسی

    جاری کردہ مراسلے کے مطابق اسکولوں کی اسمبلی میں درود شریف کے ساتھ قرآن پاک کی آیات بھی پڑھنا ہوں گی جبکہ اسمبلی میں ملک اور قوم کی ترقی اور سلامتی کے لیے دعا بھی لازمی کرنی ہو گی محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

    دوسری جانب بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اجلاس آج پھر طلب کرلیا گیا ہے اجلاس میں سردیوں کی چھٹیاں آگے بڑھانے سے متعلق غور کیا جائے گا۔

    او آئی سی اجلاس کا مقصد افغانستان کی سنگین صورتحال پرغور کرنا ہے ،وزیر خارجہ

    بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس میں اجلاس کی صدارت وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے جس میں تمام صوبوں سے وزرائے تعلیم شریک ہوں گے وزارت تعلیم کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق اجلاس میں بچوں کی ویکسنیشن سمیت سکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق بھی غور ہوگا سردیوں کی چھٹیاں جنوری میں منتقل کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں صوبائی نظام تعلیم سے متعلق اصلاحات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

    وزارت صحت نے وزارت تعلیم کو موسم سرما کی تعطیلات آگے بڑھانے کی تجویر دے رکھی ہے۔ وزارت تعلیم کا کہنا ہے سردیوں کی چھٹیوں سے اسکولوں میں جاری ویکسینیشن کا عمل متاثر ہو سکتا ہے۔

    ملک بھرمیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

  • شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ٹولاہور سے شیخوپورہ تک بند

    شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ٹولاہور سے شیخوپورہ تک بند

    پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ٹو کو لاہور سے شیخوپورہ تک بند کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : دھند کے باعث حفاظتی انتظامات کے پیش نظر ایم ون، پشاور سے رشکئی اور ایم 3، فیض پور سے جڑانوالہ تک بند کیا گیا۔

    دوسری جانب شہر میں اسموگ اور فضائی آلودگی کا راج برقرار ،آلودہ ترین شہروں میں فہرست میں 306 اے کیو آئی کے ساتھ لاہور کا دوسرا نمبر رہا آلودہ ترین علاقوں میں یو ایس قونصلیٹ کا علاقہ 576 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے –

    اسلام آباد: ایف الیون تھری گھر میں ڈکیتی،ملزمان پولیس کی گاڑی کو ٹکر مار کر فرار

    جبکہ لاہور آلودگی کی دوڑ میں پیرکو بھی ایک بار پھر دنیا بھر میں سرفہرست رہا البتہ کراچی چھٹے نمبر پر آ گیالاہور کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 321 ریکارڈ کیا گیا –

    پی پی آئی کے مطابق ڈیوس روڈ میں سب سے زیادہ آلودگی 592 اے کیو آئی، گلبرگ 421 ،کوٹ لکھپت 415 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ ڈی ایچ اے 390، ایڈن کاٹیجز 402 اور بحریہ ٹاؤن میں 398 اے کیو آئی سامنے آیا ۔

    مریم نواز کے بیٹے کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

    پاکستان پیپلزپارٹی سیاسی جماعت نہیں بلکہ وڈیروں کا گینگ ہے ،عامر خان

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو دبئی روانہ

  • لاہور: فرسٹ ائیر کی طالبہ کے ساتھ گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی

    لاہور: فرسٹ ائیر کی طالبہ کے ساتھ گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی

    لاہور: سندر کے علاقے میں فرسٹ ائیر کی طالبہ کو گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق طالبہ پڑوسی کے گھر کمپیوٹر سیکھنے جاتی تھی جہاں ملزم حیدر نے دوساتھیوں کے ساتھ پہلے اغوا کیا اور پھر ملزمان اسے ایک نامعلوم جگہ پر لے گئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ حیدر نے طالبہ کے ساتھ زیادتی کی اور خالی دستاویز پر سائن کروا لیے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    سکول اور کالج میں طلبہ کو منشیات فروخت کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

    گزشتہ روز فیصل آباد ملت ٹاؤن میں کاغذ چننے والی خواتین پر مشتعل افراد نے تشدد کیا اور برہنہ کرکے ویڈیوز بھی بنا ئیں پولیس ترجمان کے مطابق متاثرہ خواتین کی جانب سے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا گیا ہے کہ وہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں کاغذ چننے کے لیے گئی تھیں جہاں چاروں خواتین پانی پینے کے لیے ایک الیکٹرک اسٹور میں داخل ہو ئیں۔

    خواتین پر تشدد اور نازیبا ویڈیو بنانیوالے تین ملزمان گرفتار

    خواتین نے بتایا کہ الیکٹرک اسٹور کے مالک صدام اور تین ملازمین نے انہیں چوری کے الزام میں محبوس بنا لیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بناتے رہے، اس دوران مزید افراد بھی وہاں آگئے اور تشد د کے دوران انہیں دکان سے باہر بازار میں لے گئے جہاں انہیں برہنہ کر دیا گیا اور ملزمان برہنہ حالت میں ویڈیو بناتے رہے۔

    کوئٹہ: پولیس وین پردستی بم حملہ ،رحیم یار خان میں 4 خواتین کا بیہمانہ قتل،

    پولیس کےمطابق مقامی افراد کی جانب سے اطلاع ملنے پر کارروائی کرکے الیکٹرک اسٹور کے مالک سمیت تین ملزمان کو حراست میں لے لیا جب کہ سی پی او فیصل آباد کے حکم پر خواتین کو محبوس بنانے اور تشدد کے الزام میں چار نامزد اور 8 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

    قتل کرکے لاش نہر میں پھینکنےوالے بااثر مجرمان کے سامنے پولیس بے بس،مقتول کے انصاف…

  • مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دینے والا کوئی نہیں،فواد چوہدری ،حکومت کو پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں، فرخ حبیب

    مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دینے والا کوئی نہیں،فواد چوہدری ،حکومت کو پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں، فرخ حبیب

    اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ 23 مارچ (یوم پاکستان) قوموں کو جوڑنے کا دن ہے توڑنے کا نہیں۔

    باغی ٹی وی : پی ڈی ایم کی جانب سے مارچ کے اعلان پر اپنے ردعمل میں فواد چوہدری نے کہا کہ 23 مارچ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا دن ہے مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دینے والا کوئی نہیں ہے مولانا فضل الرحمان کی ساری کوششیں دوبارہ سسٹم میں داخل ہونے کے لیے ہیں۔

    وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ 23 مارچ کا دن قرار داد پاکستان کے طور پر منایا جاتا ہے یہ تاریخ احتجاج کے لیے مناسب نہیں ہے آرپار کی باتیں کرنے والے بری طرح خوار ہوئے ہیں، ان کے پاس کوئی عوامی ایجنڈا نہیں ہے اور آج کا اجلاس بھی چوں چوں کا مربہ بنا ہوا ہے-

    فرخ حبیب نے کہا کہ استعفوں کے معاملے پر آج بھی ان کی لڑائی ہوئی ہے یہ لوگ ایک دوسرے کے خلاف مارچ کریں گے حکومت کو پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں ہے فضل الرحمان کے چہرے پر آج مایوسی کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے یوم پاکستان پر پی ڈی ایم کے مارچ کی کال کوغیر ذمہ دارانہ فعل قرار دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ مناسب ہو گا کہ پی ڈی ایم مارچ کی کال اپریل میں لے جائے۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ 23 مارچ کو افواج پاکستان قومی دن پر روایتی پریڈ کرتی ہیں پریڈ میں پاکستانی عوام سمیت غیر ملکی سفرا اور مندوبین بھی شرکت کرتے ہیں پریڈ کی تیاری کے حوالے سے اسلام آباد کو سیکیورٹی الرٹ پر رکھا جاتا ہے جبکہ تیاری کے لیے بعض راستے 2/3 روز قبل بند بھی کردیئے جاتے ہیں ایسے وقت پر مارچ کی کال ملک دوستی نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 23 مارچ کو اسلام آباد میں مہنگائی مارچ کا اعلان کردیا،پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج پیر کو اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں حکومت مخالف تحریک چلانے اور 23 مارچ کو مہنگائی مارچ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    پی ڈی ایم اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 23 مارچ کو ملک بھر سے کارکنان اسلام آباد پہنچیں گےاس سلسلے میں صوبائی سطح پر اجلاس بلائے جائیں گے عام آدمی کی غربت، بے روزگاری کے حوالے سے بڑا مظاہرہ ہوگا اور صوبائی سطح پر مارچ کیلئے حکمت عملی طے ہوگی۔

    مارچ میں مارچ،کونسی نماز پڑھیں گے اسلام آباد، مولانا کا بڑا اعلان

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پنجاب میں شہبازشریف اور خیبرپختونخوا میں اجلاس کی صدارت کروں گا پی ڈی ایم سندھ کے اجلاس کی صدارت اویس نورانی اور پی ڈی ایم بلوچستان کے اجلاس کی محمود خان اچکزئی کریں گے تمام رہنما اپنے متعلقہ صوبوں سے کارکنوں کو لانے کے ذمہ دار ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی مارچ سے متعلق سیمینار کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس میں سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل کے نمائندگان سے بھی ملاقات کی جائے گی، سول سوسائٹی اور دیگر کمیونٹی کی بھی مشاورت سے ایک بڑا سیمینار منعقد کیا جائے گا۔

    پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 2018ء میں انتخابات کے نتیجے میں عوامی مینڈیٹ سے محروم، دھاندلی سے حکومت وجود میں آئی، یہ حکومت نااہل اور پبلک کی سپورٹ سے محروم تھی.

    بلاول کا سانحہ سیالکوٹ کے مجرموں کو فی الفور سزائیں دینے کا مطالبہ

    ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ بھی زیرغور آیا ہے، یہ کارڈ کب استعمال کریں گے اس کا فیصلہ وقت پر ہو گا دھرنے سے متعلق سوال پر مولانا فضل الرحمان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔

    یاد رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت آج پی ڈی ایم کا اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں نے اسلام آباد میں دھرنے کے بجائے ایک روزہ شو کرنے اور کارکنان کو جلسہ کے لیے فوری متحرک کرنے کی تجویز دی تھی۔

    سری لنکا کا پاکستانی کرکٹرز اورکوچزکی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ

    دوسری جانب سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اسمبلیوں سے فوری استعفوں پر بضد رہے اور کہا کہ اسمبلیوں سے استعفے دے کرعوام کے ساتھ کھڑے ہونا چاہےانہوں نے پی ڈی ایم کی سربراہی سے مستعفی ہونے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ آج فیصلہ کریں ورنہ میں سربراہی سے مستعفی ہوتا ہوں اگر آج کوئی فیصلہ نہیں ہوتا تو پی ڈی ایم کی تحریک کا کیا فائدہ ہوگا۔

    گزشتہ روز شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہونے والے پی ڈی ایم کے اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں لانگ مارچ اور استعفوں پر اتفاق کیا گیا تھا۔