Baaghi TV

Category: پنجاب

  • لاہور: کنٹونمنٹ بورڈ کے ایک امیدوار انتقال کر گئے

    لاہور: کنٹونمنٹ بورڈ کے ایک امیدوار انتقال کر گئے

    لاہور والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے ایک امیدوار انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے سلسلے میں پولنگ جاری ہے، 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گا۔

    الیکشن کمشنر کے مطابق لاہور میں والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 7 کی جنرل نشست کےآزاد امیدوار شوکت محمود انتقال کر گئے، جس کی وجہ سے اس وارڈ میں پولنگ کا عمل روک دیا گیا ہے۔

    کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری

    الیکشن کمشنر نے بتایا کہ آزاد امیدوار شوکت محمود کے انتقال کی وجہ سے والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 7 میں پولنگ کا عمل ختم کر دیا گیا ہے۔

    الیکشن کمشنر نے یہ بھی بتایا ہے کہ وارڈ نمبر 7 والٹن کنٹونمنٹ بورڈ لاہور میں بعد میں ضمنی الیکشن ہو گا۔

  • جڑواں شہروں سمیت مختلف علاقوں  بارشوں کا سلسلہ جاری

    جڑواں شہروں سمیت مختلف علاقوں بارشوں کا سلسلہ جاری

    جڑواں شہروں میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق چکلالہ کے مقام پر سب سے زیادہ 65 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ پی ایم ڈی 55 ملی میٹر، شمس آباد 37 ملی میٹر اور سید پور کے مقام پر 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کا لیول 11 فٹ اور گوالمنڈی پل پر 10 فٹ ہے۔

    ترجمان واسا کے مطابق ایم ڈی واسا راجہ شوکت محمود نکاسی آب کے عمل کی نگرانی کے لیے خود فیلڈ میں موجود ہیں جبکہ ائیر پورٹ روڈ، کمیٹی چوک انڈر پاس، لیاقت باغ، جاوید کالونی ، ڈھوک کھبہ، صادق آباد، سیٹلائٹ ٹاؤن، جامع مسجد روڈ اور مری روڈ پر بھی ٹیمیں موجود ہیں۔

    راولپنڈی طوفانی بارش: شیخ رشید کی لال حویلی کے سامنے 3 فٹ سے زائد پانی کھڑا ہو گیا

    ایم ڈی واسا راولپنڈی کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

    پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ نشیبی علاقے زیرآب آ گئے ہیں۔ اٹک اور پنڈ دادخان میں موسلادھار،طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے –

    چنیوٹ میانوالی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے بارش سے کئی علاقوں کے بجلی کے فیڈر ٹرپ کر گئے نوشہرہ میں بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا مردان میں بارش کا سلسلہ جاری ہے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔

  • قصور:ڈی سی او آفس کے ملازم کی نوجوان سے گن پوائنٹ پر بدفعلی، مقدمہ درج، ملزم تاحال گرفتار نہیں کئے جا سکے

    قصور:ڈی سی او آفس کے ملازم کی نوجوان سے گن پوائنٹ پر بدفعلی، مقدمہ درج، ملزم تاحال گرفتار نہیں کئے جا سکے

    قصور کے نواحی علاقہ لوہگر جھگیاں میں ڈی سی او آفس کے ملازم کی ڈی جے والے نوجوان سے گن پوائنٹ پر بدفعلی ڈی پی او قصور کا نوٹس مقدمہ درج تفتیش جاری-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر قصور کے نواحی علاقہ لوہگر جھگیاں میں ڈی سی او آفس کے ملازم سرور ڈوگر نے عارف بشیر نامی نوجوان کو ڈی جے کی بکنگ کیلئے اپنے فارم ہائوس پر بلوایا اور گن پوائنٹ پر دو بار بد فعلی کر دی-

    متاثرہ عارف بشیر کی جانب سے مبینہ الزام عائد کیا گیا کہ لوہگر جھگیاں کے علاقہ میں فارم ہاؤس پر دو نامعلوم افراد نے پسٹل تانے اور سرور ڈوگر نے دو بار گن پوائنٹ پر بدفعلی کی ڈی پی او قصور عمران کشور کے نوٹس پر میڈیکل لیگل کے بعد تھانہ صدر قصور میں مقدمہ نمبر861/21درج کر لیا گیا تاحال ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی متاثرین کی جانب سے آئی جی پنجاب اور ڈی پی او قصور سے ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے-

    پنجاب کابینہ کا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی خودمختاری کیلئے تاریخ ساز فیصلہ

  • لاہور: متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر تبادلے

    لاہور: متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر تبادلے

    ڈی آئی جی آپریشن لاہور سہیل چوہدری نے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر تبادلے کئے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز سے 18 افسران کو ایس ایچ اوز تعینات کیا گیا انسپکٹر شرجیل ضیاء ایس ایچ او اسلامپورہ،انسپکٹرمحمد حسیب کو ایس ایچ او شاہدرہ،سب انسپکٹر محمد اشفاق احمدایڈیشنل ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن ،انسپکٹر مقصود علی کو ایس ایچ او شادباغ ،انسپکٹر خالد محمود ایس ایچ او شفیق آباد،انسپکٹر سید حسین حیدر ایس ایچ او کاہنہ ،سب انسپکٹر دیس محمد ایڈیشنل ایس ایچ او کوٹ لکھپت ،انسپکٹر راشد امین بٹ کو ایس ایچ او چوہنگ ،سب انسپکٹر عمران قمر ایڈیشنل ایس ایچ او اقبال ٹاؤن تعینات کیا گیا-

    پاک فوج میں نئی تقرریاں اور تبادلے

    انسپکٹر محمد یوسف بٹ ایس ایچ او گلشن راوی ،سب انسپکٹر محمد ندیم خالد ایڈیشنل ایس ایچ او گلشن اقبال ،سب انسپکٹر عامر شہزاد کو ایڈیشنل ایس ایچ او گرین ٹاؤن،سب انسپکٹر عمران یوسف ایڈیشنل ایس ایچ او مانگا منڈی ،انسپکٹر رضا ذاکر کو ایس ایچ او مصطفی ٹاؤن ،سب انسپکٹر محمد افضل سندھو ایڈیشنل ایس ایچ او گجرپورہ ،سب انسپکٹر تنویر احمد ایڈیشنل ایس ایچ او نولکھا مقرر ہوئے-

    جعلی اور غیررجسٹرڈ اعلیٰ تعلیمی اداروں کا قیام: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی تعلیم…

    سب انسپکٹر عامر سہیل کو ایڈیشنل ایس ایچ او داتا دربار ،انسپکٹر زاہد حسین ایس ایچ او گوالمنڈی ،سب انسپکٹر ناصر حمید کو ایس ایچ او ہربنس پورہ،سب انسپکٹر محمد شاہد حسین ایس ایچ او مناواں ،انسپکٹر خدا بخش ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن،انسپکٹر مجاہد حسین ایس ایچ او لٹن روڈ ،سب انسپکٹر مستنیر احمد ایڈیشنل ایس ایچ او ٹاؤن شپ اورسب انسپکٹر محمد اکمل خالد کو ایڈیشنل ایس ایچ او سندر تعینات کیا گیا ہے۔

  • ویکسینیشن نہ کروانے والوں کے لئے مزید نئی پابندیاں عائد

    ویکسینیشن نہ کروانے والوں کے لئے مزید نئی پابندیاں عائد

    عالمی وبا قرار دیئے جانے والے کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے پیش نظر حکومت پنجاب کے محکمہ محنت ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد پر نئی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق محکمہ محنت کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کے محکمہ محنت نے فیصلہ کیا ہے کہ ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد صنعتی اداروں میں کام کرنے کے مجاز نہیں ہوں گےاس ضمن میں صوبائی وزیر محنت عنصر مجید خان نے باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔

    پنجاب کے وزیر محنت عنصرمجید خان کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 30 ستمبر کے بعد بنا ویکسینیشن کام کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

    کورونا کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری،مثبت کیسز کی شرح میں کونسا شہر سرفہرست؟

    صوبائی حکومت کی جاری کردہ ہدایت کے تحت ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد فیکٹریوں، کارخانوں اور ‏صنعتی اداروں میں کام نہیں کرسکیں گے صنعتی اداروں کے مالکان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے ملازمین کی ویکسینیشن کرائیں۔

    پنجاب کے وزیر محنت عنصر مجید خان کے مطابق محکمہ محنت کے افسران تمام کاروباری اداروں کا وزٹ کریں گے ا ور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی ہو۔

    تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن :اہم تفصیلات جاری کردی گئیں

  • M-2 پر ہونڈا سوک میں کروز سسٹم کی ناکامی، مینوفیکچرنگ کمپنی کے معیار پر سنجیدہ سوالات

    M-2 پر ہونڈا سوک میں کروز سسٹم کی ناکامی، مینوفیکچرنگ کمپنی کے معیار پر سنجیدہ سوالات

    M-2 پر ہونڈا سوک میں کروز سسٹم کی ناکامی، مینوفیکچرنگ کمپنی کے معیار پر سنجیدہ سوالات اٹھا دیئے-

    باغی ٹی وی : ایم 2 موٹر وے پر لاہور سے سرگودھا جانے والی تیز رفتار ہونڈا سوک کار خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا –

    تفصیلات کے مطابق گاڑی کے مالک کا اس حوالے سے دیئے گئے اپنے بیان میں کہنا ہے کہ گاڑی 125 کروز کنٹرول پر تھی اور گاڑی لاہور سے سرگودھا موٹر وے پر سفر کر رہی تھی کہ جیسے ہی سرگودھا کراس کیا کروز کو ہٹانے کے لئے بریک کو ٹچ کیا تو سارا سنسر ہینگ ہو گیا –

    گاڑی کے مالک کے مطابق گاڑی نے موٹر وے پر دس قلابازیاں کھائیں اور درخت سے جا ٹکرائی جس کے بعد گاڑی دو حصوں میں تقسیم ہو گئی جس کا ایک حصہ موٹر وے پر اور دوسرا سڑک سے نیچے جا گر تاہم خوفناک حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا-

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں گاڑی کو باکل تباہ شدہ حالت میں دیکھا جا سکتا ہے-

  • راولپنڈی طوفانی بارش: شیخ رشید کی لال حویلی کے سامنے 3 فٹ سے زائد پانی کھڑا ہو گیا

    راولپنڈی طوفانی بارش: شیخ رشید کی لال حویلی کے سامنے 3 فٹ سے زائد پانی کھڑا ہو گیا

    راولپنڈی، وزیرداخلہ شیخ رشید کی لال حویلی کے باہر 3 فٹ سے زائد پانی کھڑا ہوگیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں طوفانی بارش سے متعدد نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،ندیم کالونی، آر اے بازار، جاویدکالونی، ہزارہ کالونی میں بھی پانی داخل ہو گیا گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پانی میں ڈوب گئیں-

    جبکہ وزیرداخلہ شیخ رشید کی لال حویلی کے باہر 3 فٹ سے زائد پانی کھڑا ہوگیا-

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی ہے اسلام آباد میں ہونے والی وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی اس ملاقات میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے بارڈر مینجمنٹ کی صورتحال سے وزیراعظم کو آگاہ کیا اور افغانستان سے انخلا اور پاکستان آنے والے غیرملکیوں سے متعلق بریفنگ دی وزیر داخلہ نے وزیر اعظم عمران خان کو طورخم اور چمن بارڈر کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ وزارت داخلہ میں افغانستان سے متعلق سہولت سینٹر 24 گھنٹے کام کر رہا ہے۔

  • تھانہ لوہی بھیر کی حوالات میں ملزم کی خود کشی کا معاملہ ،ابتدائی انکوائری کے بعد ایس ایچ او لوہی بھیر اور محررمعطل

    تھانہ لوہی بھیر کی حوالات میں ملزم کی خود کشی کا معاملہ ،ابتدائی انکوائری کے بعد ایس ایچ او لوہی بھیر اور محررمعطل

    تھانہ لوہی بھیر کی حوالات میں ملزم کی خود کشی کا معاملہ

    باغی ٹی وی : ملزم تھانہ لوہی بھیر پولیس کے پاس لیگل کسٹڈی میں تھاملزم کو گزشتہ روزپی ڈبلیو ڈی میں سنیچنگ کی واردات کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا ملزم شیرین خان ولد جان محمد پشاور کا عارضی اور افغانستان کا مستقل رہائشی ہے۔

    ملزم کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں 392ت پ کے تحت مقدمہ درج ہے ملزم نے حوالات میں گلے میں پھندا ڈال کرخود کشی کرلی ابتدائی انکوائری کے بعد ایس ایچ او لوہی بھیر اور محرر کو معطل کردیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی انویسٹیگیشن معاملے کی مکمل انکوائری کررہے ہیں معاملے کی جوڈیشل انکوائری کے لئے بھی درخواست بھیج دی گئی ہے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس اور جوڈیشل انکوائری کا حصہ بنے گی ڈیڈباڈی لواحقین کے حوالے کردی گئی ہے جو اپنے آبائی گاوں کی طرف روانہ ہیں۔

  • بلاول کے اعزاز میں سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار خان کھوسہ کی جانب سے عشائیہ

    بلاول کے اعزاز میں سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار خان کھوسہ کی جانب سے عشائیہ

    ڈیرہ غازی خان: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار خان کھوسہ کی جانب سے عشائیہ دیا گیا-

    باغی ٹی وی : چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں عشائیے کے موقع پر سابق وزیراعلی پنجاب دوست محمد کھوسہ بھی موجود تھے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو کھوسہ خاندان کی قدیم روایتی تلوار کا تحفہ بھی پیش کیا گیا-

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ یوسف رضا گیلانی، مخدوم احمد محمود، نتاشہ دولتانہ، نواب افتخار خان بابر، فیصل کریم کنڈی، رضا کھر، مہر ارشاد سیال اور حیدر زمان قریشی عشائیے میں شریک تھے-

    لاول بھٹوکے جنوبی پنجاب میں ڈیرے:صحافیوں سے تفصیلی گفتگونے عزائم سے پردہ ہٹا دیا

    واضح رہے کہ ڈیرہ غازی خان میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس علاقے سے ہمارا تین نسل پرانا رشتہ ہے،عمران خان نے آپ کے ووٹ، آپ کی جیب، آپ کے پیٹ اور آپ کے حقِ روزگار پر ڈاکا مارا ہے، ملک کا ہر شہری اس وقت تکلیف میں ہے،سب پریشان ہیں کہ یہ کون سے نیا پاکستان ہے جہاں تاریخی مہنگائی، غربت اور بیروزگاری ہے؟

    بلاول نے کہا کہ نئے پاکستان کےنام سے ملک پرمسلط ہونےوالاعذاب ہرشہری کے لئے پریشانی کا باعث بن چکا ہے،اس کٹھ پتلی کو گھر بھیج کر ملک میں عوامی راج قائم کرنے کیلئے اس جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں،مجھے جدوجہد میں عوام کی مدد کی ضرورت ہے-

    چئیرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے جانے کے بعد عوام لاوارث ہوگئے ہیں اور کوئی عوام کے لیے بولتا بھی نہیں ہے، کارکن تیاری کریں، آنے والی حکومت پیپلزپارٹی کی ہو گی، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب جیالا ہوگا، سرائیکی عوام کے لیے وسیب بنا کر رہوں گا-

    کارکن تیاری کریں، آنے والی حکومت پیپلزپارٹی کی ہو گی بلاول بھٹو

  • ساتھی کے ہمراہ 16 سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والا پولیس کانسٹیبل گرفتار

    ساتھی کے ہمراہ 16 سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والا پولیس کانسٹیبل گرفتار

    فیصل آباد: کانسٹیبل کا ساتھی کے ہمراہ 16سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آگیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد میں بس سٹینڈ میں پولیس کانسٹیبل نے ساتھی کے ہمراہ 16 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا واقعہ کی خبر ملنے پر پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    باخبر ذرائع کے مطابق پولیس حکا م نے بتایا کہ غفران نامی ملزم نے اپنے دوست ہو ٹل مینجر تنویر کے ساتھ مل کر لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا ہے دونوں ملزمان کو گرفتا ر کرکے تھانہ سول لائنز میں متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان سے تفتیش کا آغاز بھی کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور میں بھی رکشہ سوار خواتین کو نازیبان اشارے کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ آئی جی پنجاب انعام غنی نے خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کر رکھے ہیں جبکہ پنجاب پولیس کی جانب سے خواتین کے لئے ایک سیفٹی ایپ بھی متعارف کرائی گئی ہے خواتین ایمرجنسی صورتحال میں ایپ میں خصوصی بٹن دبا کر پولیس کی مدد حاصل کر سکیں گی اور اس کے علاوہ فون کال اور میسج کے ذریعے بھی خواتین دیگر معاملوں میں رہنمائی حاصل کر سکتی ہیں-

    موٹر سائیکل چوری کرنے والا گینگ گرفتار