Baaghi TV

Category: پنجاب

  • مینار پاکستان ،ٹک ٹاکر لڑکی سے دست درازی کا واقعہ: "عاشورہ” کے فرائض کے باوجود پولیس کاروائی میں مصروف

    مینار پاکستان ،ٹک ٹاکر لڑکی سے دست درازی کا واقعہ: "عاشورہ” کے فرائض کے باوجود پولیس کاروائی میں مصروف

    لاہور میں 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک میں منچلوں نے ایک خاتون سے بدتمیزی کی،کپڑے پھاڑ ڈالے اور اسے ہوا میں اچھالتے رہے جس کی ویڈیو ایک دن بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایک ہنگامہ برپا ہو گیا ہے اور معروف سیاسی اور شوبز شخصیات کی جانب سے شدید مذمت کا اظہار کیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : ٹک ٹاکر لڑکی کے ساھ مذکوری واقعے کی فوٹیج وائرل ہو نے پر پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

    جس کے بعد سے پولیس مجرموں کی تلاش میں مصروف کاروائی ہے یہاں تک کہ "عاشورہ” کے فرائض کے باوجود پولیس مجرموں کی شناخت اور انہیں گرفتار کرنے کے لیے ویڈیو کلپس اور دستیاب سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کر رہی ہے۔

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کا واقعہ، حکومتی شخصیت کا متاثرہ لڑکی سے رابطہ

    ایف آئی آر میں مضبوط اور غیر ضمانتی شقیں شامل کی گئی ہیں وزیراعلیٰ نے تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

    دوسری جانب ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے گریٹر اقبال پارک واقعے کی متاثرہ لڑکی سے فون پر رابطہ کیا ہےوزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر فیاض الحسن چوہان نے متاثرہ لڑکی کو ہر ممکن تعاون کی پقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ اس معاملے میں حکومت کا مکمل تعاون آپ کے ساتھ ہے۔ واقعے میں ملوث ملزمان قانون کے شکنجے سے بچ نہیں سکیں گے۔

    واضح رہے کہ لاہور پولیس کے مطابق 14 اگست جشن آزادی کا دن، لوگوں کی بڑی تعداد گریٹر اقبال پارک میں جمع، ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرام اپنے دو ساتھیوں عامر سہیل اور صدام حسین کے ساتھ وہاں پہنچیں اور ویڈیوز بنانا شروع کر دیں کہ اچانک منچلوں کے ایک گروہ نے خاتون پر ہلہ بول دیا، کپڑے پھاڑے اور انہیں ہوا میں اچھالتے رہے، خاتون دہائی دیتی رہی جو کسی نے نہ سنی۔

    جاہلیت یا بےغیرتی:سیکڑوں افراد کی خاتون سےبدتمیزی، کپڑے پھاڑ کرہوا میں اچھالتے رہے

    خاتون نے بڑی مشکل سے جان چھڑائی، اس ہنگامہ آرائی کی ویڈیو وائرل ہوئی تو پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔مقدمے میں سرعام خاتون کو برہنہ کرنے اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ویڈیو آئی جی کو بھیجی اور ملزمان کی گرفتار ی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔

    دوسری طرف متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ میں اور میرے کیمرا مین 14 اگست کو مینار پاکستان میں کورج کر رہے تھے کہ 300 سے 400 نامعلوم نے ہم پر حملہ کر دیاسیکیورٹی گاڑدز نے مینار پاکستان کا پچھلا دتوازہ کھولا تاکے ہم بچ سکیں تاہم لوگ وہاں بھی اندر آگئےنامعلوم افراد نے تشدد کیا ،کپڑے پھاڑے ہمارا موبائل فون ، طلائی زیورات اور 15ہزار نقدی بھی لے گئے-

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کا واقعہ،بلاول بھی خاموش نہ رہ سکے

  • یونیورسٹیز و کالجز کے طلبا کومنشیات بیچنے والا وفاقی پولیس کا اہلکار رنگے ہاتھوں گرفتار

    یونیورسٹیز و کالجز کے طلبا کومنشیات بیچنے والا وفاقی پولیس کا اہلکار رنگے ہاتھوں گرفتار

    یونیورسٹیز و کالجز کے طلبا میں آئس اور نشہ آور گولیاں بیچنے والا وفاقی پولیس کا اہلکار رنگے ہاتھوں گرفتار، گولڑہ پولیس نے مقدمہ بھی درج کر لیا.

    باغی ٹی وی:تفصیلات کے مطابق پولیس نے اعلی حکام کے حکم پر مشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کی پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ سکول کالج یونیورسٹی کے طلبا کو منشیات آئس کرسٹل چرس گروا اور نشہ آوت گولیاں سپلائی کرنے والا سرغنہ طیب حسین عرف طیبہ پٹھان سری سرال ڈی 12 گولڑہ اسلام آباد اپنے گھر سے نکلے گا جس کے پاس بھاری مقدار میں منشیات موجود ہے-

    پولیس نے بتایا کہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ناکہ لگایا گیا تو مخبر کے بتائے گئے مقام کی جانب سے ایک گاڑی آئی جو تھوڑے فاصلے پر رک گئی اور فرنٹ سیٹ سے ایک شخص اتر کر بھاگ پڑا جبکہ قریب پہنچ کر گاڑی کو روک لیا گیا اوردو پولیس اہلکاروں نے بھاگے ہوئے شخص کا پیچھا کیا –

    پولیس کے مطابق گاڑی میں موجود شخص نے تفتیش پر اپنا نام محمد کاشف بتایا جو کہ غازی پور بھٹی جلال پور والا ضلع ملتان کا رہائشی ہے اجوکہ پولیس کانسٹیبل ہے اور پولیس لائن ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں تعینات ہے –

    اس کی تلاشی لینےپر شرٹ کے نیچے سے ایک پیکٹ جس پر زرد رنگ کی سلوشن ٹیپ لپٹی ہوئی دکھائی دی ٹیپ اتارنے پر پیکٹ میں سے بارہ سو گرام چرس برآمد ہوئی جس کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے علاوہ ازیں ملزم سے ریوالور بتیس بور لوڈ شدہ برآمد ہوا جس کا ملزم کے پاس کوئی لائسنس نہیں تھا –

    پولیسکے مطابق اس کا الگ مقدمہ درج کیا گیا ہے ملزم نے بھاگنے والے ساتھی کا نام طیب حسین عرف طیبہ ولد شاہی خان بتلایا ملزمان کے خلاف مذکورہ جرم کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی گئی ہے-

  • پنجاب حکومت کاطلحہ طالب، ارشد ندیم اور کوہ پیماؤں ساجد علی سدپارہ اور شہروز کاشف کے لئے انعام

    پنجاب حکومت کاطلحہ طالب، ارشد ندیم اور کوہ پیماؤں ساجد علی سدپارہ اور شہروز کاشف کے لئے انعام

    پنجاب حکومت نے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو 40 40 لاکھ روپے کا انعام دیا-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ٹوکیو اولمپکس کے کھلاڑیو ں اور کوہ پیماؤں نے ملاقات کی اور صوبائی حکومت نے ٹوکیو اولمپکس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلحہ طالب، ارشد ندیم اور کوہ پیماؤں ساجد علی سدپارہ اور شہروز کاشف کے لیے انعامات دے دیے گئے۔


    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو 20، 20 لاکھ روپے کے چیک دیے جبکہ پنجاب اسپورٹس بورڈ نے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو10، 10لاکھ روپے کے چیک دیئے جبکہ محکمہ توانائی کی طرف سے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو 10، 10 لاکھ روپے دیئے گئے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کوہ پیما ساجد علی سدپارہ اور شہروز کاشف کو 10،10لاکھ روپے اور کوچ کوچ فیاض بخاری کو 5 لاکھ روپے کے چیک دیئے۔

    ایتھلیٹس اور کوہ پیماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ ٹوکیو اولمپکس میں ارشد ندیم او رطلحہ طالب نے ملک کا نام روشن کیا۔ کھلاڑی پاکستان کا سرمایہ ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ پاکستانی قوم اور میڈیا کا شکریہ جنہوں نے مجھے پوری دنیا میں مشہور کیا یہ ایک کھلاڑی کے لئے بہت حوصلہ افزائی ہوتی ہے حکومت پہمارے ساتھ بہت تعاون کر رہی ہے آئندہ اولمپکس میں میڈل جیتنے کی پوری کوشش کروں گا۔

    طلحہ طالب نے کہا کہ پنجاب حکومت کا بہت شکر گزار ہوں جس طرح انہوں نے مجھے سپورٹ کیا میں انعامات پر وزیر اعلی پناجب کا مشکور ہوں پنجاب حکومت کی طرف سے حوصلہ افزائی عزم کو مزید بڑھائے گی طلحہ طالب نے پاکستانی نوجوانوں کو بھی آگے بڑھنے اور پاکستان کا نام روشن کرنے کا مشورہ دیا-

    ساجد سدپارہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہماری حوصلہ افزائی کی اور ہمیںانعامات دیئے ساجد سدپارہ نے کہا کہ وہ اپنے والد کا کے ٹو چوٹی کے اوپر جھنڈا لہرانے کا خؤاب ضرور پورا کریں گے-

    شہروز کاشف نے بھی پنجاب حکومت کی جانب سے حوصلہ افزائی اور انعامات پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پنجاب حکومت کی نوجوانوں کے لئے یہ اقدام ہمارے لئے اور ہماری قوم کے مستقبل کے لئے بہت اچھا ہے-

  • نارووال ریسکیو 1122 کے اسٹیشن میں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

    نارووال ریسکیو 1122 کے اسٹیشن میں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

    نارووال میں ریسکیو 1122 کے آفس میں جشن یوم آزادی پاکستان جوش و جذبہ اور پرعزم طریقے سے منایا گیا ہے، اس حوالے سے ریسکیو اسٹیشن نارووال میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے، ریسکیو 1122 کے دستے نے سبزہلالی پرچم کو سلامی پیش کی ہے، اس موقع پر پاکستان کی تعمیرو ترقی، خوشحالی، سلامتی اور استحکام سمیت کشمیریوں کی آزادی کے لئے دعائیں مانگی گئی ہیں، پرچم کشائی کی تقریب کے بعد کیک کاٹا گیا ہے.

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر عدنان نواز نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے لیے الله کی بہت بڑی نعمت ہے، ہمارے بزرگوں نے پاکستان بہت بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے، یہ دن ہمارے لئے تجدید عہد کا دن ہے ہم سب نے مل کر پاکستان کی ترقی اور استحکام میں حصہ ڈالنا ہے.

    ڈی ای او نارووال نےمزید کہا کہ ریسکیو 1122 کے جوان عوام کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں، الله تعالیٰ نے ریسکیو کے شعبے کو بڑی عزت سے نوازا ہے ریسکیورز بر وقت پہنچ کرعوام کی خدمت کرتے ہیں.

    تقریب کے اختتام پر فضا پاکستان زندہ آباد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی.

    محمد عارف راشد باغی ٹی وی نارووال

  • ایمان داری سے اپنے فرائض کو ادا کرنے کو ترجیح دیں، نبیلہ عرفان

    ایمان داری سے اپنے فرائض کو ادا کرنے کو ترجیح دیں، نبیلہ عرفان

    ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان نے کہا ہے کہ آزادی ایک انمول نعمت ہے، یہ اللہ کا بڑا فضل و انعام ہے کہ آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں، علامہ محمد اقبال کے خواب کی تعبیر میں آزاد وطن کے حصول کیلئے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں مسلمانان برصغیر نے بے شمارقربانیاں پیش کیں ہیں، جس کے نتیجے میں دنیا کے نقشے پر پاکستان معرض وجود میں آیا ہے، اب ہمارا یہ فرض ہے کہ اس وطن کی آزادی کی حفاظت کریں اور اس کی ترقی و خوشحالی کیلئے خلوص نیت سے اپنے حصے کا کردار ادا کریں.

    ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان نے مزید کہا کہ آج ہم بانی پاکستان حضرت قائد اعظمؒ‘، مصور پاکستان حضرت علامہ اقبالؒ اور تحریک پاکستان کے دیگر اکابر رہنماؤں اورکارکنوں کی عظیم جدوجہد اور اس مادر وطن کے حصول کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت اورسلام پیش کرتے ہوئے اس عزم کی تجدید کرتے ہیں کہ فرائض کی ایمانداری سے ادائیگی کے ذریعہ اس ملک کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے میں اپنا کرداراداکریں گے.

    پی ٹی آئی رہنما کرنل (ر) جاوید صفدر اور حافظ ذوالفقار مہیس نے ڈپٹی کمشنر آفس میں میں 74 ویں جشن آزادی کے سلسلہ میں پرچم کشائی کی گئی ہے، ڈی پی او سید اکبر علی شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرزمحمد حنیف، عائشہ غضنفر، عمر فاروق وڑائچ، اسسٹنٹ کمشنرزعثمان اکرم، عثمان سکندر، محمد اکرم، ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر عاصم ریاض واہلہ، ڈی او ایمر جنسی عدنان نوازاس موقع پر موجود تھے.

    محمد عارف راشد باغی ٹی وی نارووال

  • وطن کے ساتھ اپنی وابستگی کو بے حد مضبوط کریں، سجاد مہیس

    وطن کے ساتھ اپنی وابستگی کو بے حد مضبوط کریں، سجاد مہیس

    صوبائی صدر انصاف ویلفیئر ونگ سنٹرل پنجاب چوہدری سجاد مہیس کی زیر نگرانی 14 اگست جشن یوم آزادی کے حوالے سے (ڈیرہ سجاد مہیس) میں تقریب منعقد ہوئی ہے، جس میں ٹائیگرفورس کے نوجوان اور پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی ورکرز نے شرکت کی ہے، تقریب میں ٹائیگرفورس کے نوجوانوں نے قومی ترانہ، ملی نغمے اور تقاریر کے ذریعے آزادی کے دن کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے، پی ٹی آئی رہنما حافظ ذوالفقار مہیس نے ورکز کے ساتھ جشن آزادی کا کیک کاٹا اور شرکاء کو آزادی کی مبارکباد دی ہے.

    چوہدری سجاد مہیس نے اس موقع پر کہا کہ حضرت قائداعظم محمد علی جناح کا پاکستان حقیقی معنوں میں علامہ اقبال کے خواب کی تکمیل ہے، لہذا حصول پاکستان کے مقاصد حاصل کرنے کیلئے پیارے وطن کے ساتھ اپنی وابستگی کو بے حد مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، خوشحال پاکستان کی منزل حاصل کرنے کیلئے ہمیں متحد ہوکر مزید آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، اسی ویژن کو وزیراعظم پاکستان عمران آگے بڑھا رہے ہیں، یہ دن ہمیں بزرگوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، جن کی قربانیوں کی قدرکرنی چاہیے.

    حافظ ذوالفقار مہیس نے کہا کہ ملک کی ترقی وخوشحالی کے لیے ہم سب کو حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے، بالخصوص شجرکاری کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان کے پروگرام کو کامیاب بنا کر ان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا ہوگا.

    محمد عارف راشد باغی ٹی وی نارووال

  • جتنا ہوسکے عوام کو ریلیف دیا جائے، ڈپٹی کمشنر نبیلہ کی ہدایت

    جتنا ہوسکے عوام کو ریلیف دیا جائے، ڈپٹی کمشنر نبیلہ کی ہدایت

    ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان نے تمام مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کرنے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں، معیاری صاف ستھری اور ملاوٹ سے پاک اشیاء کی ترسیل کو بلا تعطل یقینی بنایا جائے، پیاز لہسن اور ٹماٹر کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جائے، مارکیٹ کمیٹی کے حکام اپنا مؤثر کردار ادا کریں، شہریوں کو بنیادی اشیاء کی سستے داموں فراہمی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے.

    افسران ذمہ داریاں احسن انداز سے پوری کریں، کسی بھی شخص کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہ دی جائے، اے ڈی سی آرعائشہ غضنفر، اسسٹنٹ کمشنرزعرفان مارٹن، عثمان اکرم، ڈی او انڈسٹریز ذیشان نیاز، ایس این اے علی شیر کے علاوہ دیگر پرائس مجسٹریٹس نے اجلاس میں شرکت کی ہے.

    ڈپٹی کمشنر نبیلہ نے مزید کہا کہ پرائس میکنیزیم پر عمل درآمد ہرصورت یقینی بنایا جائے گا، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نارووال نے چیف سیکرٹری پنجاب کی طرف سے پرائسز کے حوالے سے جاری احکامات کی روشنی میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانے اور اس کے طریقہ کار کے سلسلہ میں ہدایات جاری کیں، ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کےخلاف مقدمات کا اندراج کروا کر موقع پر گرفتار کروایا جائے.

    محمد عارف راشد باغی ٹی وی نارووال

  • پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے والدین جوڑے کے جانی دشمن بن گئے

    پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے والدین جوڑے کے جانی دشمن بن گئے

    پسند کی شادی کرنے والا خوفزدہ جوڑا 1 سال سے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے، سندھ کی زویا بی بی نے ویڈیو پیغام میں عمران خان سے انصاف کی اپیل کردی ہے.

    زویا بی بی کا کہنا ہے کہ میں نے 1 سال قبل اپنی اور والدہ کی مرضی سے شادی کی ہے، پسند کی شادی کے بعد میرے سسرال والوں پر اغواء کا جھوٹا مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے، میرے 2 دیور کو سندھ پولیس اٹھا کر لے گئی ہے، جنکی جان کو خطرہ ہے، میری والدہ کو بھی ذبردستی سندھ پولیس اٹھا کر لے گئی ہے، میرے گھر والے میری شادی جبراً ایک شادی شدہ شخص سے کرانا چاہتے تھے.

    زویا بی بی کی عمران خان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے، میرے سسرال والوں کے خلاف جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے، جھوٹے مقدمے میں گرفتار کئے گئے دیوروں کو رہائی دلائی جائے.

  • صدرمملکت سے عراق کے وزیر خارجہ کی ملاقات، پاکستانی زائرین کے لئے ویزوں پر بات چیت

    صدرمملکت سے عراق کے وزیر خارجہ کی ملاقات، پاکستانی زائرین کے لئے ویزوں پر بات چیت

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے عراق کے وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین نے ملاقات کی ہے۔

    باغی ٹی وی : صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے پاکستانی زائرین کو ویزا کی فراہمی اور مقدس مقامات پر سہولیات میں مدد فراہم کی جائے۔

    عراق کے وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین کا کہنا تھا کہ عراق پاکستان کو ایک اہم ملک سمجھتا ہے اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت، ثقافت اور دفاع میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔

    اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں عراقی وزیرخارجہ فواد حسین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا دورہ عراق بہت خوشگوار رہ۔ پاکستان عراق کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور عراق میں گہرے تعلقات استوار ہیں۔

    وزیرخارجہ شا ہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ عراقی وزیر خارجہ سے محرم الحرام میں پاکستانیوں کے لیے ویزے پر بات چیت ہوئی۔ امیدہے کہ پاکستانی زائرین کو عراق میں بہترسہولیات فراہم ہوں گے۔

    شاہ محمود قریشی عراقی وزیرخارجہ فواد حسین کو افغانستان میں جاری صورتحال سے آگاہ کیا تھا انہیں افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مصالحانہ کوششوں پر بھی آگا ہ کیا تھا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن عمل کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

    جبکہ عراقی وزیرخارجہ فوادحسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ خوشگوار ملاقات ہوئی۔ عراق پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہیے۔ مسئلہ کشمیر حل طلب معاملہ ہے۔ خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے تجارتی، توانائی، مذہبی سیاحت اور دیگر امور پر بھی گفتگو کی خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے تمام ممالک کو کردار ادا کرنا ہوگاافغانستان میں صورتحال پر تشویش ہے افغانستان میں جاری صورتحال پریشان کن ہیں افغانستا ن میں امن سے خطے میں امن ہوگا خطے کے جن ممالک میں کشیدگی ہے، مذاکرات سے حل ہونی چاہیے۔

  • مبشر لقمان ہماری شان ،آزادی صحافت کی علامت ہیں ہم ان کے ساتھ ہیں              رانا محمد عظیم

    مبشر لقمان ہماری شان ،آزادی صحافت کی علامت ہیں ہم ان کے ساتھ ہیں رانا محمد عظیم

    سئینر جرنلسٹ اور 92 نیوز کے ایڈیٹر اور سیکرٹری جنرل پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ رانام محمد عظیم کا کہنا ہے کہ مبشر لقمان ہماری شان ،آزادی صحافت کی علامت ہیں ہم ان کے ساتھ ہیں اگر ان کو کچھ ہوا تو ہم اپنا انتقام خود لیں گے-

    باغی ٹی وی : نور مقدم قتل کیس میں آواز اٹھانے پر سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کو دھمکیوں و لیگل نوٹس کے بعد نہ صرف پاکستان اور بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں مبشر لقمان کی حمایت کا اعلان کر رہی ہیں پاکستان کی صحافتی برادری نے بھی مبشر لقمان کی ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے-

    نور مقدم قتل کیس، دھمکیوں و لیگل نوٹس کے بعد بیرون ممالک سے شہریوں کا مبشر لقمان کی حمایت کا اعلان

    نور مقدم، مشکوک کالزریکارڈ، نئے شواہد سامنے آگئے. سائبر سیکیورٹی کو5 کالز،کیا نور…

    جن میں سئینر جرنلسٹ رانا محمد عظیم نے کہا کہ مبشر لقمان سچ اور حقیقت کا نام ہے مبشر لقمان وہ شخص ہے جس نے ہمیشہ مظلوم کی مدد کی مبشر لقمان ایک صحافی نہیں تحریک کا نام ہے مبشر لقمان کے خلاف آج جو لوگ انہیں دھمکیاں دے رہے ہیں لیگل نوٹس بھیج رہے ہیں وہ یا د رکھیں وہ مبشر لقمان کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان نہیں بلکہ آزای صحافت کے خلاف بات کر رہے ہیں-

    نورمقدم کیس، قتل سے قبل بہیمانہ تشدد، زیادتی کی گئی،فرانزک رپورٹ

    نورمقدم کیس، ان شاء اللہ درندے کو پھانسی لگے گی، مبشر لقمان

     

    رانا محمد عظیم نے کہا کہ پاکستان فیڈرل یونین جرنلسٹ کسی صورت میں بھی مبشر لقمان کو اکیلا نہیں چھوڑے گی ہم ان کے ساتھ ہیں مبشر لقمان پر حملہ پوری صحافی برادری پر حملہ ہو گا ان کو ملنے والی دھمکیاں پاکستان کی صحافتی برادری کو ملنے والی دھمکیاں ہوں گی-

    انہوں نے واضح طور پر کہا کہ تمام حکومتی افراد سے دھمکیاں دینے والوں سے اور تمام اداروں سے کہتے ہیں کہ اگر مبشر لقمان کی ذات کو کوئی نقصان پہنچا اگر ان کے خلاف کوئی ایسا کام ہوا تو ذہن میں رکھیں پاکستان کی صحافتی برادری مبشر لقمان کے ساتھ کھڑی ہو گی نہ صرف مبشر لقمان کا ساتھ دیں گے بلکہ ہم اپنا انتقام خود لیں گے مبشر لقمان ہماری شان اور آن ہیں اور پاکستان میں آزدی صحافت کی علامت ہیں-

    مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نور قتل کیس، وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم دے دیا

    نور قتل کیس، ملزم کی عدالت پیشی،مزید جسمانی ریمانڈ منظور

    نور مقدم قتل کیس،ملزم مزید ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    نور مقدم قتل کیس،ظاہر جعفر کے والدین کے ریمانڈ میں توسیع

    یاد رہے کہ نورمقدم کے قاتلوں کے ظلم کوبے نقاب کرتے ہوئے مبشرلقمان نے جوآواز بلند کی اس پر اس کیس سے پیھچے ہٹنے کے لیے دھمکیاں دی گئیں اورہرجانے کے دعوے کے نوٹس بھی بجھوانے کی دھمکیاں دی گئیں نور مقدم قتل کیس میں آواز اٹھانے پر مبشر لقمان کو دھمکیوں و لیگل نوٹس کے بعدپاکستانیوں سمیت بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے مبشر لقمان سے ٹیلی فونک رابطے بھی کئے ہیں اور بھر پور حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے،آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے مبشر لقمان کی حمایت میں اعلان کیا، برطانیہ کے وکیلوں نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کو کال کر کے کہا ہے کہ اگر ظاہر شاہ کی فیملی اور دوستوں کی طرف سے کوئی نوٹس آئے تو برطانیہ کے وکیل مبشر لقمان کے ساتھ ہوں گے سعودی عرب، امریکہ، جرمنی،ناروے کینیڈا سمیت دیگر ممالک سے بھی شہریوں نے مبشر لقمان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے-

    واضح رہے کہ سابق سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے بیٹی کے قتل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا-

    نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

    مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری

    نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

    نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

    جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

    مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ ،

    :نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

    پاکستان کے سابق سفیر شوکت علی مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد شوکت علی مقدم کی مدعیت میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، تھانہ کوہسار میں درج ہونیوالے ایف آئی آر کے مطابق شوکت علی مقدم نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ 19جولائی کونورمقدم فیملی کی غیرموجودگی میں گھرسے نکلی اور ہمیں رات کے وقت اطلاع ملی کہ وہ دوستوں کے ساتھ لاہورجارہی ہے نور نے ایک دو دن میں واپس آنے کا کہا۔ ملزم ظاہر جعفر سے فیملی طرز کی جان پہچان تھی ظاہرجعفر کا ٹیلیفون آیا کہ نوراس کیساتھ نہیں ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پرپہنچ کردیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا-