Baaghi TV

Category: پنجاب

  • جائیداد کا تنازع:  بیوی نے شوہر کا گلہ کاٹ دیا

    جائیداد کا تنازع: بیوی نے شوہر کا گلہ کاٹ دیا

    منڈی بہاؤالدین میں جائیداد کے تنازع پر بیوی نے تیز دھار چاقو سے شوہر کا گلہ کاٹ دیا، پولیس

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق واقعہ منڈی بہاؤالدین کے علاقے سوہاوا میں پیش آیا ، ملزمہ چاہتی تھی کہ شوہر تمام جائیداد اس کے نام پر کر دے اور یہی جھگڑے کا باعث بنا –

    پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے زخمی شوہر کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا ۔ پولیس کے مطابق دونوں نے تین سال قبل پسند کی شادی کی تھی ، تاہم دونوں میں جائیداد کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا۔

    دوسری جانب سوات کے علاقے منگورہ میں لیڈی کانسٹیبل کو شوہر نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا منگورہ پولیس سٹیشن میں تعینات خاتون کانسٹیبل بخت عزت نے اپنے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کیا تھا جس نے انکار کر دیا تھا اسی ناچاقی پر جھگڑا ہوا جس پر ملزم نے فائرنگ کر کے عزت بخت کو قتل کر دیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی –

  • بتیس سالہ خاتون کے پیٹ سے ساڑھے چھ کلو وزنی رسولی نکال لی گئی

    بتیس سالہ خاتون کے پیٹ سے ساڑھے چھ کلو وزنی رسولی نکال لی گئی

    سنیئر گائنا کالوجسٹ و ڈسٹرکٹ سرجن ڈاکٹر آمنہ شاھد نے ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال میں 32 سالہ خاتون کے پیٹ سے تقریبا دو گھنٹے کے پیچیدہ آپریشن کے بعد تقریبا ساڑھے 6 کلو وزنی رسولی نکال لی ہے.

    شکرگڑھ کی رہائشی عابدہ زوجہ عرفان کا کہنا ہے کہ تقریبا سات سال سے اولاد جیسی رحمت سے محروم تھے، بہت سے ڈاکٹروں کو چیک کروایا لیکن کوئی آپریشن کرنے کو تیار نہ تھا.

    ڈسٹرکٹ سرجن و گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر آمنہ شاھد نے بتایا کہ مریضہ کے پیٹ کے اندر خطرناک جان لیوا رسولی ہے، اللہ تعالی کے خاص کرم سے دو گھنٹے کے پیچیدہ آپریشن کے بعد مریضہ کے پیٹ سے تقریبا ساڑھے 6 کلو وزنی رسولی نکالی ہے، ایسے پیچیدہ آپریشن میں اللہ کا نام لیکر ایک چیلنج سمجھ کر کرتی ہوں، ضلع بھر کے غریب نادار مریضوں کے لئے وہ 24 گھنٹے کام کرتی ہیں.

    مریضہ کے شوہر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر آمنہ شاھد پورے ضلع کے لئے باعث رحمت ہیں، جنہوں نے اپنی قابلیت اور تجربے سے میری بیوی کو نئی زندگی دی ہے ان شاءاللہ اب ہم اولاد جیسی نعمت سے بھی محروم نہیں رهیں گے.

    محمد عارف راشد باغی ٹی وی نارووال

  • امن و امان کی فضا کو قائم رکھنے کیلئے علماء اپنا کردار ادا کریں سعید الحسن

    امن و امان کی فضا کو قائم رکھنے کیلئے علماء اپنا کردار ادا کریں سعید الحسن

    صوبائی وزیراوقاف و مذہبی امور پیرسعید الحسن شاہ کی زیر صدارت محرم الحرام کے امن و امان کا جائزہ لیا گیا ہے، اس اجلاس میں انہوں نے کہا ہے کہ قیام امن کے لیے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے، محرم الحرام کے مقدس مہینے میں بھی بھائی چارے اور رواداری کی فضاء کو پروان چڑھانے میں علماء کرام اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں، محرم الحرام کے موقع پرضلعی انتظامیہ، پولیس تمام سرکاری اداروں اور ضلعی و تحصیل امن کمیٹیوں سے مل کر تمام انتظامات قبل از وقت مکمل کرے، صوبائی وزیر اوقاف کا محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے، مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی، راستوں میں روشنی، صفائی، نکاسی آب سمیت دیگر انتظامات کے بارے میں ہدایت جاری کی ہیں.

    اجلاس میں ڈپٹی کمشنرنبیلہ عرفان، ڈی پی او سید اکبرعلی شاہ کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد حنیف، عائشہ غضنفر، اسسٹنٹ کمشنرزعثمان سکندر، عرفان مارٹن، عثمان اکرم، سی ای او ڈاکٹر خالد جاوید، ڈی او ڈاکٹرمحمد طارق، ڈی ایس پی ٹریفک فوزیہ، سی ڈی او عاصم ریاض، سی اوز میونسپل کمیٹیزو دیگر محکموں  کے افسران نےاجلاس میں شریک کی ہے.

    ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان نے صوبائی وزیر اوقاف کو بتایا کہ  ضلع کی سطح پر مسلسل مانیٹرنگ  کیلئے ڈی سی آفس میں کنٹرول روم  قائم  کیا گیا ہے، جہاں سے حساسں  جلوسوں، مجالس  کی بذریعہ سی سی ٹی وی کیمروں سے لائیو مانیٹرنگ کی جائے گی، ڈی سی آفس میں کنٹروم روم بنا دیا گیا ہے، اس کے علاوہ جلوس کی گزرگاہوں میں صفائی ستھرائی اور بجلی کی لٹکتی تاروں کے لیے ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

    ڈی پی او سید اکبر علی شاہ نے بھی صوبائی وزیر اوقاف کو ضلع بھر میں منعقدہ جلوس اور مجالس کی سیکورٹی کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا ہے.

    صوبائی وزیر اوقاف پنجاب نے کہا کہ محرم الحرام میں غیرملکی امن دشمن قوتیں فرقہ وارایت کی آگ بھڑکانے کے مذموم ایجنڈا کی تکمیل کیلئے متحرک ہوجاتی ہیں، ایسی قوتوں کے خلاف ہمیں اپنی صفوں میں مکمل اور مثالی اتحاد پیدا کرتے ہوئے مسلسل چوکنا رہنا ہوگا، بالخصوص ہمسایہ ملک افغانستان میں موجودہ حالات کے تناظر میں تخریبی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے سوشل میڈیا اور امن دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنا ہوگی، تمام مسالک کے جید علماء کرام مکمل ہم آہنگی اور بھائی چارے کے ساتھ قیام امن کی حکومتی کوششوں کو کامیاب بنائیں، کسی بھی شرانگیزی، فرقہ واریت اورمذہبی منافرت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، سوشل میڈیا کو  بالخصوص ملکی قوانین کے تابع بنانے کیلئے مزید ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، نفرت انگیز پوسٹ، مواد اپ  لوڈ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق  فوری ایکشن سے بہتر نتائج حاصل ہوں گے، آل رسول ؐ کی  محبت ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے، جس کا پہرہ دینا ہمارا اولین فرض ہے، تمام مسالک کے علماء مل کرایسی تمام قوتوں کے مکروہ عزائم کو ناکام بنائیں گے، جو امت مسلمہ کی صفوں میں انتشار اور تفرقہ پیدا کرنا چاہتے  ہیں.

    صوبائی وزیر اوقاف نے متعلقہ کو ہدایت کی کہ وہ مجالس اور جلوس کے روٹس پر پیچ ورک اور لائٹس کا کام جلد مکمل کریں تا کہ عزا داروں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، تمام مجالس میں کورونا ایس او پیز کو بھی سختی سے ملحوظ خاطر رکھا جائے، سماجی فاصلہ اور ماسک کا استعمال لازمی ہوگا، کسی بھی عزادار کو ماسک کے بغیر جلوسوں یا مجالس میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی، کورونا ویکسی نیشن بھی ضروری ہوگی، سی اوزمیونسپل کمیٹیز کو مزید ہدایت کی کہ وہ جلوسوں اور مجالس کے راستوں سے تجاوزات کا خاتمہ بھی کروائیں، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز بھی اپنی اپنی تحصیلوں میں عاشورہ محرم الحرام کے انتظامات کومکمل کریں، تجاوزات، لائٹس اور پیچ ورک کا کام جلد مکمل کروائیں.

    محمد عارف راشد باغی ٹی وی نارووال

  • نومولود بچہ کی نعش قبر سے غائب

    نومولود بچہ کی نعش قبر سے غائب

    بورےوالا کے نواحی گاؤں 513 ای بی میں اشفاق نامی شخص کا نو مولود بچہ وفات پا گیا تھا، جس کی گزشتہ روز عصر کے ٹائم نماز جنازہ ادا کردی گئ تھی، صبح سویرے والدین قبر پر فاتحہ خوانی کے لئے پہنچے تو قبر کھود کر نعش نکال کر قبر کھلی چھوڑی ہوئی تھی، میت نکالنے والے قبر کو پہلی حالت میں بنا کر اس پر ڈالنے کے لئے پھولوں کی پتیاں بھی اپنے ساتھ لائے تھے، تاکہ کسی کو شک نہ گزرے کہ قبر سے میت نکالی گئی ہے.

    چوکی تھانہ صدر پولیس نے موقع پرپہنچ کر شواہد اکٹھے کرلئے ہیں، جس سے ملزمان تک پہنچنے میں آسانی پیدا ہوسکے گی، پولیس کا کہنا تھا کہ قبر کھود کر میت نکالنے والوں میں ایک مرد اور ایک عورت شامل ہیں، جن کے پاؤں کے نشان قبر پر موجود ہیں.

    ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے بچے کی میت کو جلد بازیاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

  • داتا گنج بخشؒ  کے978 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب محدود سطح پر منائی جائے گی     سیکرٹری محکمہ اوقاف

    داتا گنج بخشؒ کے978 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب محدود سطح پر منائی جائے گی سیکرٹری محکمہ اوقاف

    سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے978 ویں سالانہ غسل مبارک کی تقریب کو حکومت ہدایات اور کورونا وبا سے محفوظ رہنے کے لئے محدود سطح پر منایا جائے گا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار سیکر ٹری ،چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف نبیل جاوید نے حضرت داتا گنج بخش ؒکے 978 ویں سالانہ غسل مبارک کے سلسلہ میں منعقدہ اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اوقاف سید طاہر رضا بخاری،ایڈمنسٹریٹر داتا دربار خالد محمود سندہو ،پولیس افسران کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔

    سیکر ٹری اوقاف نے بتایا کہ سیکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے پولیس اہلکاران،قومی رضاکاران اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے ا ہلکاران فرائض انجام د ینے کے سلسلہ میں حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

    سیکیورٹی کے سخت انتظاما ت کرتے ہوئے قرب و جوارا ور اطراف میں سی سی ٹی وی کیمروں کا جال بچھایا جائے گا جبکہ اس پورے عمل کی سیف سٹی کے ذریعے بھی باقاعدگی سے نگرانی عمل میں لائی جائے گی ۔

    سیکر ٹری اوقاف نے کہا کہ پارکنگ کے لئے انتخاب عمل میں لایا جائے گا،سیکیورٹی کی بہتری کے لئے مخصوص زائرین کو واک تھرو گیٹس سے گزارا جائے گا،زائرین کو کسی بھی قسم کی فوری طبی امدار کی فراہمی کے لئے میو ہسپتال، منشی ہسپتال ا ورد اتا دربار ہسپال میں انتظامات مکمل کئے جائیں گے-

    سیکر ٹری اوقاف نے مزید کہا کہ تمام محکمہ جات کے افسران غسل مبار ک کی تقریب کے لئے اپنے اپنے فوکل پرسن کی تعیناتی اور ان کی مکمل معلومات فراہم کرنے کے پابند کر دئیے گئے ہیں تاکہ ایک معلوماتی ڈائریکٹری مکمل کرکے آپس میں روابط بہتر بنائے جا سکیں ،اس دوران کسی بھی محکمہ کی طرف سے غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • وزیراعظم عمران خان کل  بہاولپور کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم عمران خان کل بہاولپور کا دورہ کریں گے

    لاہور: وزیراعظم عمران خان کل بہاولپور کا دورہ کریں گے جہاں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ان کا استقبال کریں گے۔

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیراعظم کا استقبال کرنے کے لیے بہاولپور پہنچ گئے ہیں وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلیٰ تمام تقاریب میں شرکت کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان جب اسلامیہ یونیورسٹی میں کسان کارڈ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے تو وزیراعلیٰ پنجاب ان کے ہمراہ ہوں گے وزیراعلیٰ پنجاب نیشنل کاٹن بریڈنگ انسٹی ٹیوٹ اورانٹر کروپنگ ریسرچ سنٹر کی افتتاحی تقریب میں بھی وزیراعظم کے ہمراہ شرکت کریں گے۔

    باخبر ذرائع کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں سولر پاور پراجیکٹ، نرسنگ کالج اور کرکٹ اسٹیڈیم پویلین کا افتتاح بھی ہوگا جس میں وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب بھی ہوں گے۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ کل وزیراعظم بہاولپور کے دورے پر آ رہے ہیں وزیر اعظم کا یہ دورہ بطور خاص کسانوں کے لیے ہے وزیراعظم کل کسانوں میں کسان کارڈ تقسیم کریں گے۔

    شہباز گل نے کہا تھا کہ حکومت نے گزشتہ تین سالوں کے دوران کسانوں کے لیے کیا کیا ہے؟ وزیراعظم کل بتائیں گےانہوں نے کہا کہ ماضی میں کسانوں کو ان کی فصل کا معاوضہ نہیں دیا جاتا تھا معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ 7/8 سال میں پہلی مرتبہ کاٹن کی فصل بھی بہتر ہو رہی ہے۔ہماری حکومت نے قانون سازی کے ساتھ ساتھ عمل درآمد بھی کیا ہے۔

  • پاکستان مسلم لیگ ن کو کسانوں کی ہائے لگ گئی ہے     شہباز گل

    پاکستان مسلم لیگ ن کو کسانوں کی ہائے لگ گئی ہے شہباز گل

    لاہور: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ن لیگ کو کسانوں کی ہائے لگ گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس میں شہباز گل نے کہا ہے کہ کل وزیراعظم بہاولپور کے دورے پر آ رہے ہیں وزیر اعظم کا یہ دورہ بطور خاص کسانوں کے لیے ہے وزیراعظم کل کسانوں میں کسان کارڈ تقسیم کریں گے۔

    شہباز گل نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ تین سالوں کے دوران کسانوں کے لیے کیا کیا ہے؟ وزیراعظم کل بتائیں گےانہوں نے کہا کہ ماضی میں کسانوں کو ان کی فصل کا معاوضہ نہیں دیا جاتا تھا۔ ا

    انہوں نے ن لیگ کو ازل سے کسانوں کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کو کسانوں کی ہائے لگ گئی ہے-

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ 7/8 سال میں پہلی مرتبہ کاٹن کی فصل بھی بہتر ہو رہی ہے۔ہماری حکومت نے قانون سازی کے ساتھ ساتھ عمل درآمد بھی کیا ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم کل بہاولپور کا دورہ کریں گے جہاں وزیر اعلی پنجاب وزیر اعظم پاکستان کا استقبال کریں گے-

    اس سے قبل شہباز گل نے اپنی ٹوئٹس میں بتایا تھا کہ جون 2020 میں برآمدات 1.599 ارب ڈالر جبکہ جون 2021 کے دوران برآمدات 1.130 ارب ڈالر اضافہ سے 2.729 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جون 2020 کے مقابلہ میں جون 2021 کے دوران مجموعی برآمدات میں %70.67 جبکہ مئی 2021 کے مقابلہ میں جون 2021 کے دوران برآمدات میں %63.32 اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ معیشت کے جعلی افلاطون آئے روز بھاشن بازی کیلئے آن وارد ہوتے ہیں حالانکہ انہی نالائقوں نے معیشت کو دگرگوں حالت میں پہنچایا تھا آج وطن عزیز کورونا سے جنگ جیتنےکے ساتھ ساتھ معیشت کی بحالی کی جانب بھی رواں دواں ہےملک ترقی کرے گا اور ریاست پر سیاست کو ترجیح دینے والے دیکھیں گے-

  • انتظامیہ تمام تر ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کیلئے ہرطرح تیار، عائشہ غضنفر

    انتظامیہ تمام تر ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کیلئے ہرطرح تیار، عائشہ غضنفر

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوعائشہ غضنفر نے کہا ہے کہ لوگوں کی جان ومال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، محرم ہو یا سیلاب انتظامیہ تمام تر ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کے لیے پوری طرح چوکس ہیں، ضلعی انتظامیہ کے ماتحت ادارے اپنا موثر کردار ادا کرنے کے لیے پوری تیاری رکھیں، اگر اس حوالے سے کسی محکمہ کو درپیش رکاوٹ ہو تو فی الفور آگاہ کریں، تاکہ بعد میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، محکمہ صحت ایمر جنسی صورتحال میں مریضوں کوعلاج معالجے کی سہولت کا بندوبست کیا جائےاورصرف ضروری مریضوں کولاہور ریفر کیا جائے، سی اوز میونسپل کمیٹیزمحرم الحرام میں نکلنے والی مجالس اور جلوس کی گزرگاہوں پر صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں اور نکاسی آب کیے لیے ضروری انتظامات کریں، تمام محکموں کو ہدایات جاری کیں کہ سیلاب سے نمٹنے کے حوالے سے اپنے انتظامات مکمل رکھیں اور گورنمنٹ کے ایس او پیز پرعملدآمد کرتے ہوئے تمام کاموں کو مقررہ وقت میں مکمل کریں.

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122 انجینئر عدنان نواز نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکو سیلاب سے نمٹنے کے حوالے سے پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کی روشنی اور موجوہ سیلابی صورتحال سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ محرم الحرام میں منعقدہ مجالس اور جلوس کے حوالے سے ریسکیو 1122 کے انتظامات کے بارے میں بتایا گیا ہے.

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کہا ریسکیو 1122 کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری مدد پہنچانے کے لئے پوری طرح تیار ہے اس حوالے سے ڈی سی آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جہاں پر ممکنہ سیلاب کی صورتحال کے بارے لوگوں کو آگاہی حاصل ہوتی رہے گی.

    اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو 1122 کی کارکردگی کو سراہا اور تمام محکموں کو کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122،بلڈنگ، ہائی ویز،واپڈا،پوکیس، ڈائریکٹرلائیو سٹاک، میونسپل کمیٹیزکے علاوہ محکمہ انہار، زراعت، ہیلتھ،پولیس، ٹریفک پولیس،ایجوکیشن ودیگر افسران نے شرکت کی ہے.

    محمد عارف راشد باغی ٹی وی نارووال

  • مبشر کھوکھر قتل کیس میں اہم پیشرفت ، پولیس تفتیش میں چونکا دینے والے انکشافات

    مبشر کھوکھر قتل کیس میں اہم پیشرفت ، پولیس تفتیش میں چونکا دینے والے انکشافات

    لاہور: اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل کی ابتدائی پولیس تفتیش میں دشمنی کی وجہ کچھ اور نکلی۔

    باغی ٹی وی : 6 اگست کو لاہور میں اسد کھوکھر کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی موجودگی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کو قتل کیا گیا تھا۔

    اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل میں گرفتار ملزم ناظم نے پولیس کو وجۂ قتل بتاتے ہوئے کہا تھا کہ مبشر میرے بھائی بلے اور چچا کے قتل میں ملوث تھا تاہم اب ابتدائی پولیس تفتیش میں دشمنی کی وجہ کچھ اور نکلی۔

    اسد کھوکھر کے بھائی کا قتل ،ابتدائی تفتیش کر لی گئی، قتل کی منصوبہ بندی کس نے کی؟ ملزم نے بتا دیا

    پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کا کوئی چچا قتل نہیں ہوا مقتول مبشر کھوکھر ملزم کے بھائی کے قتل کیس کی پیروی سے پیچھے ہٹ گیا تھا ملزم نے اسی رنجش پر مبشر کھوکھر کو قتل کیا ۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ناظم کے بھائی اسلم عرف بلا کی گٹھا گروپ سے مخالفت تھی ناظم کے بھائی اسلم عرف بلا کو قتل کیا گیا قتل کا الزام 10 افراد پر لگا تھا ابتدا میں مبشر کھوکھر ناظم کے بھائی مقتول بلا کے کیس کی پیروی کرتا رہااسلم بلا کے قتل کا گواہ منشا مخالف پارٹی کے دباؤ پر منحرف ہو گیا۔ ناظم نے انحراف پر گواہ منشا کو قتل کر دیا –

    صوبائی وزیرکے بھائی کے قتل میں ملوث دوسرے ملزم کے چونکا دینے والے انکشافات

    تاہم منشا کے قتل کے بعد مبشر کھوکھر بھی اسلم بلا کیس کی پیروی سے پیچھے ہٹ گیا منشا قتل کیس میں جیل سے سزا کاٹنے کے بعد ناظم رہا ہو گیا۔ناظم کو مبشر کھوکھر سے بھائی کے کیس کی پیروی سے ہٹنے کی رنجش تھی جس پر مبشرکھوکھو کو قتل کیا گیا۔

    نامزد صوبائی وزیراسد کھوکھرکا بھائی قاتلانہ حملےمیں جاں بحق:وزیراعلیٰ نےنوٹس لےلیا

  • ارشد ندیم کی وطن واپسی کا شیڈول جاری

    ارشد ندیم کی وطن واپسی کا شیڈول جاری

    ٹوکیو اولمپکس کے اتھلیٹکس مقابلوں میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے ارشد ندیم کی وطن واپسی کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق ارشد ندیم 11 اور 12 اگست کی درمیانی رات وطن واپس پہنچیں گے اتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے ارشد ندیم کا شاندار استقبال کیا جائے گا-

    واضح رہے کہ ارشد ندیم پاکستان اتھلیٹکس کی تاریخ میں اولمپکس فائنل تک پہنچنے والے پہلے اتھلیٹ ہیں ارشد ندیم نے 4 اگست کو جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا اور ٹوکیو اولمپکس میں اچھے کھیل کا مظاہرہ پیش کیا ارشد ندیم نے 85.16 میٹر کے فاصلے پر جیولن پھینک کر گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی –

    ارشد ندیم نے ٹوکیو اولمپکس کے جیولن تھرو ایونٹ میں فائنل راؤنڈ میں پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے-

    میرا نے ارشد ندیم کو کرکٹ کا کھلاڑی بنا دیا

    دوسری جانب اداکارہ میرا نے ارشد ندیم کو کرکٹ کا کھلاڑی بنا دیا ہے میرا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ارشد ندیم نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی اور پاکستان کا نام روشن کیا ارشد ندیم نے بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ان کی محنت نظر آ رہی تھی انہوں نے بہت ایمانداری سے کھیلا حکومت کو ہمارے ہیروز کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ فلم انڈسٹری سمیت دیگر شعبوں میں موجود ہیروز اور ہماری کرکٹ کے ہیروز جو پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

    ٹوکیواولمپکس :ارشد ندیم نےعمدہ کارکردگی سے پاکستانیوں کا سرفخر سے بلند کر دیا…

    ارشد ندیم کی بدولت پاکستان 29 سال بعد اولمپکس میڈل جیتنے کیلئے پُرامید ہے…

    ٹوکیواولمپکس:پاکستان کے ارشد ندیم فائنل راونڈ تک پہنچنے میں کامیاب