Baaghi TV

Category: پنجاب

  • صوبائی وزیر کے بھائی کا قتل :موقع سے گرفتار ملزم نے قتل کی وجہ بتا دی

    صوبائی وزیر کے بھائی کا قتل :موقع سے گرفتار ملزم نے قتل کی وجہ بتا دی

    لاہور کے علاقے ڈیفنس میں صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کی دعوتِ ولیمہ میں ان کے بھائی مبشر کھوکھر کو فائرنگ سے قتل کرنے والے گرفتار ملزم ناظم نے قتل کی وجہ بتا دی ہے-

    باغی ٹی وی : ملزم ناظم نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنے بھائی اور چچا کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے ملک مبشر کو قتل کیا صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی کے قتل کے ملزم ناظم سے پولیس کی ابتدائی تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے جن کے مطابق ملزم شادی کی تقریب میں سوا 8 بجے ہی آ گیا تھا، اسے سیکیورٹی نے چیک ہی نہیں کیا تھا۔

    اسد کھوکھر کے بھائی کا قتل ،ابتدائی تفتیش کر لی گئی، قتل کی منصوبہ بندی کس نے کی؟ ملزم نے بتا دیا

    ملزم ناظم نے پولیس کو بتایا کہ شادی کی تقریب میں، میں مہمانوں کے ساتھ ہی جا کر بیٹھ گیا تھا، اسد کھوکھر اور ان کے بھائی مبشر دو بار میرے سامنے سے گزرے۔

    پولیس کو ملزم نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار واپس جانے لگے تو تینوں بھائی ان کے ساتھ تھے، میں وزیرِ اعلیٰ کے پیچھے پیچھے مارکی سے باہر آ گیا۔

    بیان میں ملزم نےبتایا کہ کہ وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار گاڑی میں بیٹھے تو میں نے آگے بڑھ کر مبشر پر فائرنگ کر دی، جس پستول سے فائر کیا وہ لائسنس یافتہ تھا جسے 40 ہزار روپے میں خریدا تھا۔

    ملزم ناظم نے پولیس کو وجۂ قتل بتاتے ہوئے کہا کہ مبشر میرے بھائی بلے اور چچا کے قتل میں ملوث تھا، منشا کے قتل میں 8 سال جیل کاٹ کر آیا ہوں، قتل کی منصوبہ بندی خود کی۔

    نامزد صوبائی وزیراسد کھوکھرکا بھائی قاتلانہ حملےمیں جاں بحق:وزیراعلیٰ نےنوٹس لےلیا

    مقتول کا پوسٹ مارٹم کر کے لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے پوسٹ مارٹم کے مطابق بائیں آنکھ پر لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں درج ہے کہ مدثر کھوکھر کو بائیں آنکھ پر گولی قریب سے ماری گئی، جو آر پار ہو گئی۔

    واضح رہے کہ فائرنگ کا واقعہ گزشتہ شب ملک اسد کھوکھر کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی موجودگی میں پیش آیاعینی شاہد کے مطابق وزیرِ اعلیٰ واپسی کیلئے کار میں بیٹھے ہی تھے کہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، واقعہ وزیرِ اعلیٰ کی کار سے چند گز کے فاصلے پر رونما ہوا گولیاں لگنے سے مدثرکھوکھر اور افضل نامی شخص زخمی ہو گیا، مبشر کھوکھر کو ڈیفنس کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔

    فائرنگ کے واقعے کے بعد ڈیفنس میں فارم ہاؤس میں منعقد ہونے والی دعوتِ ولیمہ منسوخ کر دی گئی دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب سے فائرنگ کے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ گرفتار ملزم کو قانون کے مطابق سزا یقینی بنائی جائے۔

    اسد کھوکھرکےبیٹےکی ولیمےکی تقریب کےدوران حملہ :وزیراعلیٰ،اسد کھوکھرمحفوظ رہے،بھائی زخمی

  • نارووال میں یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی

    نارووال میں یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی

    ملک بھر کی طرح ضلع نارووال میں بھی یوم استحصال کشمیر بھرپور طریقے سےمنایا گیا ہے، ضلعی ہیڈ کوارٹرز کی سطح پر یوم استحصال کشمیر کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے، یوم استحصال کے لیے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوالے سے ایک بہت بڑی ریلی نکالی گئی ہے، ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے نکالی گئی ہے، ڈپٹی کمشنرنبیلہ عرفان نے ریلی کی قیادت کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرزمحمد حنیف،عائشہ غضنفر،اسسٹنٹ کمشنر عثمان سکندرکے علاوہ تمام محکموں کے افسران بھی ریلی میں شریک ہوئے ہیں، استحصال کشمیر ریلی میں راہنماپی ٹی آئی کرنل (ر) جاوید صفدر، حافظ ذوالفقار مہیس سمیت سیاسی، سماجی، وکلاء اور صحافتی نمائندگان نے بھرپور شرکت کی ہے،

    استحصال کشمیر ریلی سے ڈپٹی کمشنرنبیلہ عرفان، کرنل جاوید صفدر اور حافظ ذوالفقار مہیس نے خطاب کیا ہے، اظہار یکجہتی کشمیر ریلی میں شرکاء نے فلیکسز اور بینرز اٹھارکھے تھے، جس پر کشمیری بھائیوں کے حق میں نعرے درج تھے کشمیر پر بھارت کا ناجائز قبضہ کسی صورت بھی برداشت نہیں کشمیری بھائیوں کی جدوجہد عنقریب رنگ لے کر آئیں گئی کشمیری بھائیوں کی ہرطریقے سےحمایت جاری رکھیں گے۔بھارت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائے بھارتی تسلط کے خلاف ہر محاز پر آواز بلند رکھی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان، جاوید صفدر اور حافظ ذوالفقارمہیس نے ریلی میں کرونا سے بچاو کے لیے فیس ماسک بھی تقسیم کیے۔

    محمد عارف راشد باغی ٹی وی نارووال

  • بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں         وزیر خارجہ

    بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرقیادت یوم استحصال کشمیر پر بھارت کے 5 اگست کے اقدام کے آج 2 برس مکمل ہونے پر دفترِ خارجہ سے ریلی نکالی گئی-

    باغی ٹی وی : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرقیادت یوم استحصال کشمیر پر بھارت کے 5 اگست کے اقدام کے آج 2 برس مکمل ہونے پر دفترِ خارجہ سے ریلی نکالی گئی ریلی میں وزیر اطلاعات فواد چوہدی نے بھی شرکت کی

    اس موقع پر کشمیر یکجہتی ریلی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور ایک منٹ کے لیے ملک بھر میں ٹریفک بھی روک دیا گیا۔

    مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیے بغیر امن ممکن نہیں آرمی چیف

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا بھر میں کشمیری جہاں جہاں بھی ہیں بھارت کے خلاف ہم آواز ہیں اور پاکستانی قوم 5 اگست 2019 کے بھارتی غیر قانونی اقدام کو مسترد کرتی ہے۔

    تاریخ گواہ ہے مسلمان کبھی ظلم پر خاموش نہیں بیٹھا بھارت کو وارننگ دے رہے ہیں مظالم…

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی قیادت نے بھی بھارتی حکومت کے اقدامات مسترد کردیئے ہیں کیونکہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں کشمیری حق خودارادیت کے لیے پرعزم جدوجہد کر رہے ہیں اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق بنیادی حقوق دیئے جائیں۔

    کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور ہماری رگوں میں ایک ہی خون دوڑتا ہے فواد چوہدری

  • وفاقی دارالحکومت میں وفاقی ادارے کی جانب سے پاکستانی جھنڈوں کی بےحرمتی

    وفاقی دارالحکومت میں وفاقی ادارے کی جانب سے پاکستانی جھنڈوں کی بےحرمتی

    وفاقی دارالحکومت میں وفاقی ادارے کی جانب سے پاکستانی جھنڈوں کی بےحرمتی

    باغی ٹی وی : پاکستانی جھنڈوں کو احترام سے بھی اٹھا سکتے تھے لیکن جاہلوں کو کیا سمجھ ان جھنڈے کی عزت کیا ہےچیٸرمین سی ڈی اے و کمشنر اسلام آباد کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہٸے-

    گزشتہ روز کشمیر ہائی وے اور دیگر شاہراہوں پر 14اگست کی جانب سے فروخت ہونے والے جھنڈے اور دیگر اشیاء جن پر پاکستان کی پہچان چاند ستارہ ہے

    ڈی ایم اے کی فیلڈ ٹیم سے ٹارگٹڈ آپریشن کرواتے ہوٸے پاکستانی پرچم اور جھنڈیوں کی بےحرمتی کی-

    جہاں بعد ازاں پاکستان جھنڈے 14 اگست کی دیگر اشیإ فروخت کرنے والے غریب متاثرین نے چئرمین سی ڈی اے کے گیٹ پر بعد نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر دھرنا بھی دیا کرپٹ ڈی ایم اے افسران روز کرپشن وصول کرکے ناجاٸز طریقے سے کچھ لوگوں کو کام کرنے کی اجازت دیتے ہیں-

    مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیے بغیر امن ممکن نہیں آرمی چیف

    لیکن 14 اگست کے مہینے پر پورے پاکستان میں جگہ جگہ جھنڈے اور دیگر اشیإ عام فروخت ہوتیں ہیں افسوس ڈی ایم اے نے بہت گھٹیا پن دکھایا

    ڈی ایم اے کی جانب سے لگاتار گزشتہ کئی ماہ سے جاری بےضابتگیوں ہٹ دھرمی غیرقانونی طور دی جانے والی مختلف ایڈواٹائزمنٹ اوپن سپیس ایل ای ڈیز ایس ایم ڈیز اور مختلف جان لیوا پائلوں جوکہ پلازوں کےبرآمدوں میں کسی بھی وقت انسانی جانوں اور ملاک کونقصان پہنچا سکتے آخر کار کوئی ایکشن نہ ہی انکوائری کی جاسکی –

    نور مقدم کیس : مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت خارج

    اسکے علاوہ سرکاری سالانہ اربوں روپے کی ریکوری کرنے والے ادارہ ڈی ایم اے میں تاحال کوئی ایماندار ڈائریکٹر کیوں تعینات نہ ہوسکا سرکاری کروڑوں روپے ماہانہ سرکار کو دیمک کی طرح کھوکھلاکیا جانے لگا ارباب اختیار اور مجاز اتھارٹی خاموش تماشائی کاکردار ادا کرنےلگے-

    مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے قوم آج یوم استحصال منا رہی ہے

  • نہرمیں‌ نہاتے ہوئے دو افراد ڈوب گئے، ریسکیو آپریشن جاری

    نہرمیں‌ نہاتے ہوئے دو افراد ڈوب گئے، ریسکیو آپریشن جاری

    ڈھلی نہر تلونڈی بھنڈراں کے مقام پر دو نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گئے ہیں، ایک کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بچا لیا ہے، دوسرے کو پانی کی تیز لہریں بہا کر لے گئیں، ریسکیو 1122 نے ڈوبنے والے لڑکے کی تلاش کے لئے آپریشن شروع کر دیا ہے، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عدنان چوہدری ریسکیو آپریشن کی نگرانی خود کر رہے ہیں.

    ایم آر لنک ڈھلی نہر میں موضع داتے وال کا رہائشی عدنان اور جسو والی کا رہائشی عمر میسج نہانے کے پانی میں اترے اور دنوں ہیں تیز پانی میں ڈوب گئے ہیں، قریب کھڑے لوگوں نے پانی میں کود کر ندیم میسج کو بچا لیا ہے، جبکہ بدقسمت عدنان تیز پانی کے بہاؤ میں ڈوب گیا ہے، جس کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ریسکیو 1122 کے جوانوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر عدنان نواز کی زیر نگرانی لڑکے کی تلاش شروع کر دی ہے.

    محمد عارف راشد باغی ٹی وی نارووال

  • نارووال میں شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا

    نارووال میں شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا

    ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر چوہدری سجاد احمد نے کہا ہے کہ پودا لگانا صدقہ جاریہ ہے، سنت نبوی بھی ہے، جس نے ایک پودا لگایا اس نے جنت میں پودا لگایا، اس کے علاوہ پودے انسانی زندگی کو آکسیجن فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ماحول کو خوشگوار بنانے میں بھرپور مدد فراہم کرتے ہیں، وزیراعلی پنجاب کے پروگرام خدمت آپکی دہلیزپروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان کی زیرنگرانی دیگر محکموں کی طرح محکمہ بہبود آبادی بھی اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے، وزیر اعلی پنجاب کے خواب کو ہرصورت شرمندہ تعبیر کیا جائے گا، اس حوالے سے محکمہ بہبود آبادی کے فیلڈ دفاتر میں سینکڑوں کی تعداد میں پودے لگائے جارہے ہیں، احمد، عبدالستار،عبد المجید ودیگر اس موقع پرموجود تھے۔

    محمد عارف راشد باغی ٹی وی نارووال

  • نارووال میں ریونیو عوامی خدمت سینٹر کا انعقاد

    نارووال میں ریونیو عوامی خدمت سینٹر کا انعقاد

    سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب بابر حیات تارڑ نے ڈی سی آفس نارووال میں ریونیو عوامی خدمت سینٹر کا دورہ کیا اورعوام کو فراہم کی جانے والی سروسز کا جائزہ لیا ہے، اس موقع پر گفتگو کرتے ھوئے انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبود موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیر اعلی عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب بھر میں جہاں دوسرے محکمے عوامی خدمات کے لئے بر سر پیکار ہیں وہاں ریونیو ڈیپارٹمنٹ بھی عوام کی خدمات کے لئے شب و روز نت نئی سروسز کے ساتھ میدان عمل میں موجود ھے، وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ہر مہینے کے پہلے دفتری دن تحصیل کی سطح پر ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کا انعقاد کیا جارھا ہے، جہاں ڈپٹی کمشنر، ڈپٹی کلکٹر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، تحصیل دار، سب رجسٹرار، قانونگو، پٹواری سمیت اراضی ریکارڈ سینٹر کا عملہ موقع پر موجود ھوتا ھے، ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری پروگرام کے تحت عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جارہے ھیں.

    ڈپٹی کمشنر نہ صرف سائلین کی درخواستیں سن کر موقع پر ان کے مسائل کے حل کےلئے احکامات جاری کر رھے ھیں، بلکہ اس کے ساتھ ساتھ گذشتہ درخواستوں کی جانچ بھی کی جارھی ھے، ان ریونیو عوامی خدمت سینٹرز پر لوگوں کو ریکارڈ کی درستگی، فرد کا اجرا، انتقالات کا اجرا، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ اور ڈومیسائل کے اجراء سمیت ریونیو کے متعلق کئی ایک سروسز مہیا کی جارھی ہیں، ریونیو سینٹرز پر عوامی مسائل موقع پر حل کرنے کی روایت شروع کردی ھے، ڈپٹی کمشنر نارووال نبیلہ عرفان، ڈی جی پی آر پنجاب ثمن رائے اور محکمہ ریونیو کے علاوہ اے ڈی سی آرعائشہ غضنفر سمیت غلام مصطفی انصاری، محمد ارشد، شہزاد قیصرودیگر اس موقع پر موجود تھے۔

    محمد عارف راشد باغی ٹی وی نارووال

  • دربار حضرت بی بی پاکدامنؒ لاہور کی تزئین و آرائش کا کام شروع ،زائرین کی آمد عارضی طور پربند

    دربار حضرت بی بی پاکدامنؒ لاہور کی تزئین و آرائش کا کام شروع ،زائرین کی آمد عارضی طور پربند

    دربار حضرت بی بی پاک دامن لاہور

    وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر میں محکمہ اوقاف پنجاب کے زیرانتظام تمام درباروں اور مساجد کی تعمیرو مرمت و تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے۔ دربارحضرت بی بی پاک دامن لاہور دنیا بھر میں اہم مقام رکھتا ہے۔ جہاں دنیا بھر سے زا ئرین اور عقیدت مند جوق در جوق ان کے آستانہ پر حاضری دیتے ہیں اور روحانیت کے سر چشمے سے اپنی پیاس بجھاتے اور دلی مرادیں پاتے ہیں۔

    حکومت پنجاب نے دربار بی بی پاک دامن کو وسعت دینے اور اس کی تعمیر کو جدید انداز میں ڈھا لنا شروع کر دیا ہے۔ اوقاف آرگنائزیشن پنجاب کے زیر تحویل دربار حضرت بی بی پاکدامنؒ لاہور کی تزئین و آرائش و از سر نو تعمیری عمل شروع کر دیا ہے نئی تعمیراتی عمل میں خو بصورت داخلی ہال، نماز کی ادائیگی کے لئے جگہ، مسافر خانہ، پہلی اور دوسری منزل کی تعمیر، خوبصورت گنبد، CCTV سسٹم اور آگ بجھانے والے سسٹم کی تنصیب وغیرہ شامل ہیں۔

    ان تمام کاموں کے لئے مالی سال 2021 – 22ء کے بجٹ میں 693ملین روپے گرانٹ مختص کی گئی ہے۔ اس تعمیراتی منصوبہ پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ان تعمیراتی کاموں کی وجہ سے دربار شریف پر زائرین کی آمدکوکسی بھی ناگہانی حاد ثہ سے محفوظ رکھنے کے لئے عارضی طور پربند کر دیا ہے۔

    حکومت نے دربار کے گردو جوار میں قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن لیا اور اوقاف کی قیمتی اراضی واگزار کروائی۔دربار کا رقبہ 2کنال 6 مرلہ پر مشتمل ہے۔ دربار بی بی پاک دامن کی اپ گریڈیشن با قاعدہ منصوبہ بندی سے کی جا رہی ہے۔ماسٹر پلان کے مطابق مین دربار کی تعمیر کا رقبہ 50×50 فٹ اور اونچائی105 فٹ ہو گی۔دا خلی ہال کی تعمیر،عبادت کے لئے ہال کی تعمیر اور مسافر خانہ کی تعمیرشامل ہے۔

    گراؤنڈ فلور کا کل رقبہ 4771مربع فٹ ہو گا۔جس میں مرکزی ہال،لنگر خانہ کا،مردانہ بیت الخلا،زنانہ بیت الخلا، مردانہ عبادت گاہ اور قرآن خوانی کا ہال،زنانہ عبادت گاہ و قرآن خوانی کا ہال شامل ہو گا۔پہلا فلور کا کل رقبہ3847مربع فٹ ہو گا۔جس میں مرکزی کمرے،مسافر خانہ،مردانہ و زنانہ کی علیعدہ علیعدہ عبادت گاہ و قران خوانی ہال، داخلی گزر گاہ گارڈ و سکیورٹی ہال،اندرونی گارڈ و سکیورٹی کے لئے کمرہ شامل ہو گا۔

    سیکنڈ فلور کا کل رقبہ1466مربع فٹ ہو گا۔جس میں سی سی ٹی وی کنٹرول روم،پہلا گنبد 18فٹ قطر دوسرا گنبد 24 فٹ قطر پر محیط ہو گا۔گراؤنڈ فلور پرخواتین کے لئے 7 ٹو ائیلٹ تعمیر کئے جائیں گے،جبکہ معذوروں کے لئے ایک ٹوائیلٹ بھی تعمیر کیاجائے گا۔

    پہلے فلور پر مردوں کے لئے 628 فٹ پر رقبہ پر مشتمل 7 ٹو ائیلٹ کی تعمیر کی جائے گی,بیرونی گارڈ اور سکیورٹی کے لئے کمرہ بھی تعمیرکیا جائے گا،18فٹ قطر پرمحیط گنبد تعمیرکیاجائے گا،تمام مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے تنصیب کئے جائیں گے۔دربار کے احاطہ میں آگ بجھانے کے 30عدد جدید آلات نصب کئے جائیں گے۔

  • پولیس کے شہداء قوم کے ہیرو ہیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے         عثمان بزدار

    پولیس کے شہداء قوم کے ہیرو ہیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے عثمان بزدار

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وطن عزیز پر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے پولیس شہداء قوم کے ہیرو ہیں ان کی لازاوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پولیس شہداء ڈے پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے تحفظ کے لئے اپنی جانیں دینے والے پولیس افسران کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے-

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پولیس کے شہداء نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی زندگیوں کی قربانی دے کر تاریخ رقم کی ہے، پولیس کے شہداء ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

    عثمان بزدار نے مزید کہا ہے کہ قوم آج ان عظیم ہیروز کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، پولیس شہداء کے اہل خانہ کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی، پولیس شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور پولیس شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

  • وزیر اعظم ہاؤس کے کمرشل استعمال پر ن لیگ او پی پی رہنماؤں کا رد عمل

    وزیر اعظم ہاؤس کے کمرشل استعمال پر ن لیگ او پی پی رہنماؤں کا رد عمل

    وزیر اعظم ہاؤس کے کمرشل استعمال پر ن لیگ او پی پی کے رہنماؤں نے رد عمل دیئے ہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما پرویز رشید کا اس حولے سےکہنا تھا کہ وزیراعظم آفس جمہوری پاکستان کی شناخت ہے، یہ چاہتے ہیں صرف وہ گھر اونچے نظر آئیں جہاں سے حکم نامے جاری ہوتے ہیں۔

    وزیراعظم ہاؤس کے کمرشل مقاصد کے استعمال کے معاملے پر ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نےکہا کہ وزیراعظم ہاؤس ایسی جگہ ہے جہاں قومی راز ہوتے ہیں قومی دفاع اور سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوتے ہیں۔

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ یہ عوام کو سنایا جارہا ہے، وزیراعظم ہاؤس ویسے ہی کمرشل ہے جہاں ساری سرگرمیاں کمرشل ہوتی ہیں اور بڑے اعلیٰ پیمانے پر ہوتی ہیں۔

    حکومتی رکن ریاض فتیانہ کا اس معاملے کی وضاحت میں کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کو کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ نہیں تجویز ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستانی حکومت نے پرائم منسٹر ہاؤس کو یونیورسٹی کے بجائے آمدن کا مستقل ذریعہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں اب پڑھائی نہیں بلکہ فیشن اور ثقافت کی تقریبات ہوں گی جس کے لئے وزیراعظم ہاؤس کی عمارت اب کرائے پر حاصل کی جاسکے گی وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل تجویز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں مقامی اور عالمی فوڈ، فیشن، ثقافتی تقریبات اور ونٹیج گاڑیوں کی نمائش کرائی جائے گی۔

    وزیراعظم ہاؤس میں اب پڑھائی نہیں ہوگی بلکہ فیشن اور ثقافت کی تقریبات ہوں گی