Baaghi TV

Category: کشمیر

  • مودی کی فسطائی حکومت کشمیری طلباءکا مستقل تاریک کرنے پر تلی ہوئی ہے:حریت رہنما

    مودی کی فسطائی حکومت کشمیری طلباءکا مستقل تاریک کرنے پر تلی ہوئی ہے:حریت رہنما

    سری نگر:جموں وکشمیر میں آزادی پسند تنظیموں رہنماﺅں اور طلبہ تنظیموں نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے ساتھ ساتھ کشمیری طلبہ کا مستقبل تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

    کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جموں وکشمیر پیپلز لیگ ، جموںوکشمیر مسلم لیگ ، جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ، فلاح پارٹی جموںوکشمیر کے نائب چیئرمین ڈاکٹر اختر رسول ، جموںوکشمیر سٹوڈنٹس یونین ، ماہرین تعلیم اور دانشوروں نے سرینگر میں اپنے بیانات میں بھارتی حکومت کے حالیہ نوٹس پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    جس میں پاکستان میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ کے حوالے سے کہا گیا کہ ان کی اسناد کو تسلیم نہیں کیا جائے گا اور نہ انہیں نوکریاں دی جائیں گی۔

     

     

    حریت تنظیموں رہنماﺅں اور دیگر نے کہا کہ بھارت کشمیری طلبہ کو اعلیٰ تعلیمی سہولیات فراہم نہیں کر رہا اور جو کشمیری بھارتی کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیم کے حصول کے لیے جاتے ہیں انہیں بھارتی انتہا پسند ہندوﺅں کے عتاب کا نشانہ بننا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کشمیریوں کو تعلیم کے میدان میں بھی پیچھے رکھ کر ان پر بھارتی ہندو افسروں کو مسلط کرنا چاہتی ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے تعلیمی اداروں کی اسناد کو قبول نہ کرنا بھارتی تعصب اور تکبر کی ایک اور نشانی ہے۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کا یہ اقدام تعلیم کے حصول کے حق کے عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔

    حریت تنظیموں رہنماﺅں اور دیگر نے مزید کہا کہ بھارت پہلے ہی کشمیری ملازمین کو بلا جواز طور پر نوکریوں سے نکال رہا ہے اور وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ کشمیری نوجوانوں کو مختلف حیلے بہانوں سے نوکریوں سے باہر رکھ کر کشمیر ی مسلمانوں کے ساتھ دشمنی کا ایک اور ثبوت دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارت کی تمام تر ریشہ دوانیوں کے باوجود اپنے حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

    حریت تنظیموں رہنماﺅں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں غیر قانونی بھارتی اقدامات کو نوٹس لے اور کشمیریوں کو اپنی پاس کردہ قرار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کرے۔

  • بھارتی فلم "دی کشمیر فائلز”حقائق کےمنافی قرار،سنگاپورنےپابندی عائد کردی

    بھارتی فلم "دی کشمیر فائلز”حقائق کےمنافی قرار،سنگاپورنےپابندی عائد کردی

    سنگاپور: سنگاپورنے انڈیا فلم دی کشمیر فائلز پر دستخط کرتے ہوئے کہا سنگاپور کی حکومت کے مطابق فلم میں تنقید کو منفی طور پر اور ہندوستانی کشمیر سے ہندوستان کے انخلاء سے متعلق حق کویکطرفہ طور پر تسلیم کیا گیا۔

    اس حوالے سے سنگا پورحکومت کا کہنا ہے کہ فلم کی نمائش میں مسلم اور پاکستانی قوم کا خدشہ بڑھتا جا رہا ہے جس سے کثیر المذہبی اور کثیر النسلی ریاست میں سماجی رابطوں اور مذہبی ہم آہنگی متاثر ہو رہے ہیں۔

    وزیراعظم نریندر مودی سمیت بھارت کے انتہائی قدامت پسند ہندوؤں نے بھی اس فلم کی تعریف کی ہے اور اسی وجہ سے یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ہوئی ہے تاہم ناقدین کا ماننا ہے کہ یہ فلم مسلم مخالف جذبات کو ہوا دیتی ہے اور معاشرے میں تقسیم کا سبب بن سکتی ہے۔

    یاد رہے کہ اس اس 170 منٹ طویل فلم کے مداح انتہا پسند ہندوؤں کا کہنا ہے کہ اس فلم میں کشمیر کی تاریخ کا وہ پہلو دکھایا گیا ہے جسے میڈیا عام طور پر نظر انداز کر دیتا ہے۔ دوسری جانب بہت سے افراد اس فلم کو نریندر مودی کی مسلم مخالف مہم کا حصہ قرار دیتے ہیں۔

    واضح رہے کہ سنگاپور 55 لاکھ افراد پر مشتمل ریاست ہے جہاں مسلمان، مالے اور ہندو آباد ہیں۔ اس جنوب مشرقی ریاست میں نسلی اور مذہبی ہم آہنگی کو متاثر کرنے کے خلاف سخت قوانین نافذ ہیں۔

    اعتدال پسند بھارتی تجزیہ کار بھی کہتے ہیں کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں مسلم مخالف جذبات پروان چڑھے ہیں اور مودی حکومت کی جانب سے بھی ایسے قوانین نافذ کیے گئے ہیں جو مسلمانوں کے ساتھ معتصبانہ رویے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں

  • مقبوضہ کشمیر:ایک لاپتہ نوجوان سمیت 6 افراد جاں بحق

    مقبوضہ کشمیر:ایک لاپتہ نوجوان سمیت 6 افراد جاں بحق

    مقبوضہ کشمیر:ایک لاپتہ نوجوان سمیت 6 افراد جاں بحق ،اطلاعات کے مطابق غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مختلف واقعات میں ایک لاپتہ نوجوان سمیت 6افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر کے بانہال قصبے میں ایک 25سالہ لاپتہ نوجوان کی لاش پراسرار حالات میں برآمد کی گئی۔ جس کی شناخت شوپیاں کے عارف گنائی کے طور پر ہوئی ہے جو تین دن پہلے لاپتہ ہو گیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مقتول کی شادی کی تقریب اگلے ہفتے طے تھی، حکام نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

    دوسری جانب جموں کے علاقوں برمن اور پنچھاری میں دو الگ الگ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی۔

    دریں اثناء ضلع رامبن کے علاقے میترا کے قریب دو کمسن لڑکے دریائے چناب میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے جبکہ ایک اور نوجوان ضلع جموں کے علاقے میرپور کے قریب دریائے چناب میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔

    ادھر بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں معروف آزادی پسند رہنما حاجی محمد سلطان شاہ آج مختصر علالت کے بعد وفات پا گئے۔

    کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مرحوم ضلع بانڈی پورہ کے علاقے نادی ہل کے رہائشی تھے۔ حاجی محمد سلطان کا شمار تحریک آزادی کے اولین رہنماﺅں میں ہوتا تھا ۔ وہ جماعت اسلامی سے وابستہ تھے اور ایک انتہائی نڈر اور بے باک رہنما تھے۔

    دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس آزادجموں وکشمیرشاخ کے کنوینر محمد فاروق رحمانی نے ایک بیان میں حاجی محمد سلطان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی میں مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

    حریت آزاد جموں وکشمیر کے رہنما امتیاز احمد وانی نے بھی انکی وفات پر رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے غمزدہ لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

  • معروف حریت رہنما غلام حسن لون انتقال کرگئے ہیں

    معروف حریت رہنما غلام حسن لون انتقال کرگئے ہیں

    سری نگر: معروف حریت رہنما غلام حسن لون انتقال کرگئے ہیں ،اطلاعات کے مطابق معروف حریت رہنما غلام حسن لون مقبوضہ کشمیر میں انتقال کرگئے ہیں۔

    حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا ہے کہ معروف حریت رہنما غلام حسن لون مقبوضہ کشمیر میں انتقال کرگئے ہیں
    عبدالحمید لون کے مطابق غلام حسن لون کا انتقال آج اپنے آبائی گھر کپواڑہ میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا ہے۔

    حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا تھا کہ غلام حسن لون کا شمار تحریک آزادی کشمیر کے اولین حریت رہنماؤں میں ہوتا ہے، غلام حسن لون تحریک آزادی کشمیر کے بے باک اور نڈر حریت پسند رہنما تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک آزادی کشمیر میں غلام حسن لون کا کلیدی کردار رہا ہے۔

    ادھر حکومت آزاد کشمیر نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں نئی انتخابی حد بندیوں کو مسترد کردیا ہے۔

    مظفرآباد کے مرکزی ایوان صحافت میں آزاد کشمیر کے وزیر عبدالماجد خان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے مذموم عزائم کو پروان چڑھا رہا ہے۔

    انہوںنے کہا کہ اسی مقصد کے تحت مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی الیکشن کمیشن کے حد بندی کمیشن نے جموں کے لیے نئی 6 اور وادی کشمیر کے لیے صرف 1 اسمبلی نشست کا اضافہ کیا ہے۔

  • ماؤں کا عالمی دن: مقبوضہ کشمیر کی مائیں آج بھی اپنے لاپتہ و اسیر بچوں کی منتظر

    ماؤں کا عالمی دن: مقبوضہ کشمیر کی مائیں آج بھی اپنے لاپتہ و اسیر بچوں کی منتظر

    اسلام آباد: آج جب دنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہزاروں خواتین بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکارہونے والے اپنے بیٹوں کی واپسی کی منتظر ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے ماں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔

    جس کے نتیجے میں 1989سے 8 مئی 2022 تک خواتین اور بچوں سمیت 96 ہزار 25 کشمیریوں کو شہید کیا گیا اور 22 ہزار 944 خواتین بیوہ ہوئی ہیں۔ بھارتی فورسز نے اس عرصے کے دوران 11 ہزار 255 خواتین کی بے حرمتی کی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنماؤں، کارکنوں اور نوجوانوں کی ماؤں، بیویوں اور بیٹیوں سمیت رشتہ داروں نے بھارت اورمقبوضہ جموں وکشمیرکی مختلف جیلوں میں نظر بند اپنے پیاروں کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا ہے کہ 62 سالہ مزاحمتی رہنما آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، شازیہ اختر اور انشا طارق سمیت تقریباً دو درجن خواتین جھوٹے الزامات کے تحت بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ سمیت مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوجیوں نے اس عرصے کے دوران تقریبا 8 ہزارکشمیریوں کو دوران حراست لاپتہ کردیا ہے اور لاپتہ ہونے والے افراد میں سے اکثر کی مائیں آج بھی ان کی واپسی کی منتظر ہیں۔

    رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ کشمیری مائیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا خمیازہ بھگت رہی ہیں کیونکہ ماؤں سمیت کشمیری خواتین نے اپنے قریبی عزیزوں کو بھارتی گولیوں کا نشانہ بنتے دیکھ کر سب سے زیادہ نقصان اٹھایا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اب تک متعدد کشمیری مائیں لاپتہ ہونے والے اپنے بیٹوں کوتلاش کرتے ہوئے اس دارفانی سے کوچ کرگئی ہیں جبکہ کشمیری ماؤں کو بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے اپنے بیٹوں کی موت پر سوگ منانے اور انہیں اپنی پسند کی جگہوں پر دفنانے کی بھی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

  • بھارت کشمیریوں کی الگ شناخت کو ختم کر کے اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے:قمر زمان کائرہ

    بھارت کشمیریوں کی الگ شناخت کو ختم کر کے اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے:قمر زمان کائرہ

    اسلام آباد:بھارت کشمیریوں کی الگ شناخت کو ختم کر کے اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے، اطلاعات کے مطابق قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی الگ شناخت کو ختم کر کے اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

    وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید ترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشنز کی آڑ میں شہید کر رہا ہے، بھارت کشمیریوں کی الگ شناخت کو ختم کر کے اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

    قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کا جذبہ حریت بھارتی سفارتخانہ اقدامات سے کئی درجے زیادہ مضبوط ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشگردی کا فوری نوٹس لے۔

    وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کشمیریوں سے متعلق اپنی اجتماعی ذمہ داریوں کو پورا کرے، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

    ادھر کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع اسلام آباد میں قابض بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران بزرگوں اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے بہانے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والے نوجوان نہتے تھے اور مقامی کالج میں پڑھتے تھے۔بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے نوجوانوں کو عسکریت پسند ثابت کرنے کی کوشش کی تاہم اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا اور لاشوں کو سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا۔

    دوسری جانب متعصب مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور وفاقی اکائی میں شامل کرنے کے بعد اب اپنی مرضی کی حلقہ بندیاں بھی کرلیں تاکہ الیکشن میں اپنی جماعت کو بآسانی جیتوا سکیں۔

  • سڑک حادثے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور دو دیگر زخمی

    سڑک حادثے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور دو دیگر زخمی

    بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں ایک سڑک حادثے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع میںکنگن کے علاقے سنبل بالا گنڈ میں بھارتی فوج کے قافلے کی ایک گاڑی الٹ گئی جسکے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    دریں اثنا، شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے درد پورہ علاقے میں ایک کار سڑک سے پھسل کر کھائی میںجا گری جسکی وجہ سے ایک 55 سالہ شخص کی موت ہو گئی اور دو دیگر افراد اس وقت زخمی ہو گئے۔

    ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظر بندرہنما نعیم احمد خان نے نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے کشمیریوں کے خلاف سیاسی اور ثقافتی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نسل پرست حکومت کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے حریت کانفرنس کی صفوںمیںاتحادو اتفاق ناگزیر ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نعیم احمد خان نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں کہا کہ بی جے پی کی کشمیر کے بارے میں دشمنانہ پالیسی اس کے نسلی تعصب، اسلامو فوبیا اور بھارت کو ہندو راشٹر میں تبدیل کرنے کے جنوں کا شاخسانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ باجماعت نماز کے انعقاد پر پابندی اور لوگوں کو مساجد میں شب قدر کی ادائیگی سے روکنا بی جے پی کے تعصب اور اسلام کے بارے میں امتیازی سلوک کا واضح مظہر ہے۔

    انہوں نے ایسی کارروائیوں کو کشمیری مسلمانوں کے دینی معاملات کی خلاف ورزی قرار دیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما نے کہا کہ عبادت گاہوں کو بند کرنے اور عبادت گزاروں کو مذہبی اجتماعات میں شرکت سے روکنے کی اقدامات اسی پالیسی کے مترادف ہے جو اسرائیل نے فلسطین میں مسلمانوں کے خلاف اپنا رکھی ہے۔انہوںنے کہا کہ مودی کی نسل پرست حکومت کشمیر کو فلسطین میں تبدیل کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

    نعیم احمد خان نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے اتحاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی سیاسی، ثقافتی اور مذہبی شناخت کو مٹانے کے لیے بھارت کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اتحاد اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف بھارتی حکومت کشمیریوں کی شناخت کو مٹانے پر تلی ہوئی ہے تو دوسری طرف سول سوسائٹی، ماہرین تعلیم، صحافیوں اور انسانی حقوق کے محافظوں کے خلاف بھی مذموم کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    انہوں نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے کشمیری نوجوانوں کے بڑے پیمانے پر قتل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو یہ حقیقت یاد رکھنی چاہئے کہ حق پر مبنی آزادی کی تحریکوں کو فوجی طاقت کے استعمال سے دبایا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ جلد یا بدیر بھارت کو کشمیر چھوڑنا پڑے گا کیونکہ وہ کشمیریوں کو زیادہ دیر تک یرغمال نہیں رکھ سکتا۔

  • مقبوضہ کشمیر:مسلمانوں کوگرفتارکرکےجیلوں میں ڈالا جانے لگا

    مقبوضہ کشمیر:مسلمانوں کوگرفتارکرکےجیلوں میں ڈالا جانے لگا

    سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ علاقے میں سیاسی کارکنوں، انسانی حقوق کے محافظوں اور صحافیوں کی بلا جواز گرفتاریوں میں تیزی آئی ہے۔

    سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے سرینگر میں اپنے انٹرویوز میں افسوس کا اظہار کیا کہ مقبوضہ علاقے میں بے گناہ لوگوں کی بلا جواز نظربندیوں کے لیے کالے قوانین پبک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہا کہ حریت رہنماوں، صحافیوں، حقوق کے محافظوں اور یہاں تک کہ عام کشمیریوں کو بھی جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جا رہا ہے اور بلاجواز گرفتاریوں کا مقصد کشمیر کے آزادی پسند لوگوں کو خوفزدہ کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گرفتاریاں اور چھاپے مودی حکومت کی بوکھلاہٹ کا مظہر ہیں۔ کشمیری صحافیوں اور انسانی حقوق کے محافظوں کو نشانہ بنانا مودی کی جبر و استبداد کی پالیسی کا حصہ ہے۔ بھارت انسداد دہشت گردی کے قوانین کا استعمال کرتے ہوئے انسانی حقوق کے کشمیری محافظ خرم پرویز اور فہد شاہ سمیت صحافیوں کو حراست میں لے رہا ہے اور انہیں نشانہ بنا رہا ہے۔سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خرم پرویز، فہد شاہ اور دیگر کی گرفتاری کا مقصد مقبوضہ علاقے کے لوگوں کی آواز کو دبانا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ مودی سرکار کے دباوکے ہتھکنڈے کشمیریوں کو ان کی آزادی کے حصول سے روکنے میں ناکام رہے ہیں۔

    سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے افسوس کا اظہار کیا کہ مودی حکومت تنازعہ کشمیر کے حل کے تمام پرامن ذرائع کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ علاقے میں بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کے ارتکا ب پر سزا ملنی چاہیے۔

    بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے آج ضلع کپواڑہ میں تین نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

    نوجوان کو ضلع میں کنٹرول لائن کے قریب واقع علاقے سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار نوجوان کی شناخت محمد عامر، نثار احمد اور کفیل احمد کے طور پر ہوئی ہے۔ گرفتار نوجوانوں پر مجاہدین کے ساتھ کام کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔ ان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کے بارے میں کالے قانون ”یو اے پی اے “ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

  • بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کے دورے سے قبل مقبوضہ کمشیر میں گرفتاریاں

    بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کے دورے سے قبل مقبوضہ کمشیر میں گرفتاریاں

    سری نگر:غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے ہفتے کے روز ضلع پلوامہ میں ایک نوجوان کو گرفتارکرلیا ہے۔

    بھارتی پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ گرفتارنوجوان 18اپریل کوضلع کے علاقے کاکہ پورہ میں ریلوے پروٹیکشن فورس کے دو اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہے تاہم مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ نوجوان بے گناہ ہے اورکسی عسکری سرگرمی میں ملوث نہیں ہے۔

    ادھر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی کے مقام سے 12کلو میٹر دور ایک دھماکا ہواہے۔

    دھماکہ ضلع جموں کے علاقے للیانہ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ریلی کے مقام سے 12کلو میٹر دور ایک میدان میں ہوا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہے۔تاہم پولیس نے بتایاکہ یہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں لگتا ہے۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

    بھارتی وزیراعظم کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے اورریلیاں ،اطلاعات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرہ مودی کے دورہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے خلاف آزاد جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں احتجاجی مظاہرے اورریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

    5اگست 2019 کو مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد یہ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کامقبوضہ جموں وکشمیر کا پہلا دورہ ہے۔ مودی کے متنازعہ دورے کیخلاف آج صبح سے مظفرآباد میں پاسبان حریت کے زیر اہتمام دھرنا دیا گیا ہے۔

    مودی مخالف دھرنے کی قیادت چیئرمین پاسبان حریت عزیراحمدغزالی،پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت جاوید میر،عثمان علی ہاشم اور جاوید احمد مغل کررہے ہیں۔برہان وانی شہید چوک میں شہریوں کی بڑی تعداد مودی مخالف دھرنے میں شریک ہے۔دھرنے کے شرکاء نے ہاتھوں میں سیاہ پرچم اٹھائے ہیں اوروہ ”گو مودی گو بیک”کے نعرے لگارہے ہیں۔۔شرکاء نے کتبے اٹھا رکھے ہیں جن پر” مودی کو روک دو”،” جموں وکشمیر آزادی چاہتا ہے” کے نعرے درج ہیں۔

    حکومتی دباؤ مسترد:امریکا میں سابق پاکستانی سفیر ڈٹ گئے:عمران خان کے موقف کی تائید…

     

  • بھارتی وزیراعظم کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے اورریلیاں

    بھارتی وزیراعظم کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے اورریلیاں

    مظفرآباد:بھارتی وزیراعظم کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے اورریلیاں ،اطلاعات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرہ مودی کے دورہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے خلاف آزاد جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں احتجاجی مظاہرے اورریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

    5اگست 2019 کو مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد یہ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کامقبوضہ جموں وکشمیر کا پہلا دورہ ہے۔ مودی کے متنازعہ دورے کیخلاف آج صبح سے مظفرآباد میں پاسبان حریت کے زیر اہتمام دھرنا دیا گیا ہے۔ مودی مخالف دھرنے کی قیادت چیئرمین پاسبان حریت عزیراحمدغزالی،پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت جاوید میر،عثمان علی ہاشم اور جاوید احمد مغل کررہے ہیں۔برہان وانی شہید چوک میں شہریوں کی بڑی تعداد مودی مخالف دھرنے میں شریک ہے۔دھرنے کے شرکاء نے ہاتھوں میں سیاہ پرچم اٹھائے ہیں اوروہ ”گو مودی گو بیک”کے نعرے لگارہے ہیں۔۔شرکاء نے کتبے اٹھا رکھے ہیں جن پر” مودی کو روک دو”،” جموں وکشمیر آزادی چاہتا ہے” کے نعرے درج ہیں۔

    دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموںوکشمیر شاخ کے رہنما عبدالمجید ملک نے بھارتی وزیراعظم کے دورہ مقبوضہ جموں کشمیر کو کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف قرار دیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان کہا کہ نریندر مودی عالمی برادری کی توجہ علاقے میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے ہٹانا چاہتے ہیں لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے اور وہ جدوجہد آزادی کوہرقیمت پرجاری رکھیں گے۔

    ادھربھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ جموںو کشمیر کے خلاف کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔

    احتجاجی مظاہرے کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے کنوینر محمد فاروق رحمانی نے کی جبکہ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔احتجاجی مظاہرین نے آزادی اورپاکستان کے حق میں نعرے لگائے ۔

    وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے دورہ مقبوضہ جموں و کشمیرکا مقصد اپنی فوج کا مورال بلند کرنا ہے جو جنگ ہارچکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ذہنی دبائو کے باعث کشمیر میں روزانہ بھارتی فوجی خودکشی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم کا دورہ کشمیر غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے کیونکہ بھارت 1947ء سے کشمیر پر قابض ہے۔

    انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم کے دورہ کشمیر کا مقصدعالمی برادری کو مقبوضہ جموںو کشمیر کی اصل صورتحال سے گمراہ کرنا ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے کنوینرمحمد فاروق رحمانی نے قابض بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیریوں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ مودی کے دورہ مقبوضہ جموں وکشمیر سے قبل گزشتہ 48گھنٹے میں بھارتی فوج نے 6 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ بھارتی وزیر اعظم کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے خلاف علاقے میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔