Baaghi TV

Category: کھیل

  • دورہ بھارت میں کرکٹرز کی بیویوں کو نظر رکھنے کیلئے بھیجا گیا، ذکا اشرف نے پینڈورا بکس کھول دیا

    دورہ بھارت میں کرکٹرز کی بیویوں کو نظر رکھنے کیلئے بھیجا گیا، ذکا اشرف نے پینڈورا بکس کھول دیا

    لاہور: ذکا اشرف نے پینڈورا بکس کھول دیا، بھارت میں اکثر چھوٹی، چھوٹی باتوں پر اسکینڈلز بنا دیے جاتے ہیں، اس لیے کھلاڑیوں سے کہا اپنی بیگمات کو ساتھ رکھو، سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ذکا اشرف نے قومی کرکٹ ٹیم کے 2012 کے دورہ بھارت کے حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے۔

    ذکا اشرف پچھلی یادوں کے دریچے کھولتے ہوئے کہتے ہیں‌ کہ 2012 میں جب پاکستان ٹیم نے بھارت کا دورہ کیا تھا تو کسی تنازع سے بچنے کیلئے کرکٹرز کو بیگمات ساتھ لے کر جانے کی ہدایت کی کیونکہ پڑوسی ملک میں اکثر چھوٹی، چھوٹی باتوں کے اسکینڈلز بنا دیے جاتے ہیں، اس لیے کھلاڑیوں سے کہا اپنی بیگمات کو ساتھ رکھو، یہ تم پر نظر رکھیں گی۔

    ذکا اشرف نے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کو بھی غیر آئینی قرار دیا اور کہا کہ بورڈ آف گورنر زمیں دو دو سال کیلئے ہر ریجن کے نمائندے آتے تھے لیکن اب بورڈ آف گورنرز کے تمام ممبر نامزد ہوتے ہیں جو چیئرمین کا انتخاب کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں کرکٹر بیر وزگار ہوئے، نئے پیٹرن اور وزیر اعظم شہباز شریف ابھی ملکی مسائل کا حل تلاش کرنے کیلئے سرگرم ہیں، موقع ملتے ہی ان سے کرکٹ معاملات پر بات کرتے ہوئے اپنا مشورہ دیں گے۔

  • شان مسعود نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں نیا ریکارڈ قائم کرکےپاکستان کےنام کردیا

    شان مسعود نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں نیا ریکارڈ قائم کرکےپاکستان کےنام کردیا

    پاکستان کے بیٹر شان مسعود نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا،اطلاعات کے مطابق شان مسعود نے ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے 239 رنز کی انفرادی اننگز کھیلی۔ شان مسعود نے 239 رنز کی اننگز سسکس کے خلاف ڈربی کے مقام پر کھیلی۔

    شان مسعودکاؤنٹی کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرنیوالے پہلے پاکستانی اوپنر بن گئے

    شان مسعود کے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کی یہ سب سے بڑی اننگز تھی۔ اس کے ساتھ ہی شان مسعود کی 239 رنز کی اننگز کاؤنٹی چیمپئن شپ میں کسی بھی پاکستانی کی جانب سے سب سے بڑی انفرادی اننگز ہے۔

    ادھرپاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے کاؤنٹی چیمپئین شپ میں یارکشائر کے لیے اپنے ڈیبیو میچ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اس تیز گیند باز نے گلوسٹر کے خلاف پہلے دن 16 اوورز میں 81 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے تین وکٹیں 13 گیندوں کے دوران حاصل کیں جب انہوں نے ریان ہیگنس (6)، ٹام لیس (0) اور میٹ ٹیلر کو (4) پویلین واپس بھیج دیا۔

    یارکشائر کے صدر نے کہا کہ جب آپ کسی ایسے شخص کو سائن کرتے ہیں جو واقعی اچھی رفتار سے بولنگ کرتا ہے تو آپ کے پاس قدرتی اسپیل ہوں گے جہاں وہ شاید کچھ کے لئے جاتا ہے اور جہاں وہ تین یا چار وکٹیں لیتا ہے۔

    گلوسٹر کی ٹیم 277 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور یارکشائر نے دن کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 37 رنز بنائے۔

  • بابر اعظم کو عالمی نمبر ایک بلے باز کے طور پر ایک سال مکمل ہوگیا

    بابر اعظم کو عالمی نمبر ایک بلے باز کے طور پر ایک سال مکمل ہوگیا

    لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ون ڈے میں عالمی نمبر ایک بلے باز کے طور پر ایک سال مکمل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے آل فارمیٹ کے کپتان اور ٹاپ بلے باز بابر اعظم نے آج 14 اپریل 2022 کو عالمی نمبر ایک ون ڈے بلے باز کے طور پر ایک سال مکمل کر لیا۔

    اپریل 2021 میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز جیتنے میں اہم کردار ادا کرنے پر بابر اعظم نے 41 ماہ سے پہلی پوزیشن پر براجمان بھارت کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔انہوں نے سیریز میں ایک سنچری کی مدد سے مجموعی طور 228 رنز بنائے تھے۔

    بابر نے ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کے بعد سے اب تک صرف چھ ون ڈے میچز کھیلے ہیں جن میں تین سنچریز اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 90.3 کی حیران کن اوسط سے 453 رنز بنائے ہیں۔

    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بابر اعظم ون ڈے میں ظہیر عباس (1983-84)، جاوید میانداد (1988-89) اور محمد یوسف (2003) کے بعد ٹاپ رینکنگ حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی بلے باز ہیں۔

    ادھرجنوبی افریقہ کے لیجنڈری فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے بابر اعظم کو موجودہ دور کا بہترین بلے باز قرار دے دیا ہے۔

    جمعرات کی سہہ پہر ڈیل اسٹین نے ٹوئٹر پر سوال و جواب کا سیشن کیا جس میں انہوں نے متعدد مداحوں کے جوابات دیے، جنہوں نے ان سے ہر طرح کے سوالات پوچھے۔ایک سوال جس نے اسٹین کو اپنی طرف متوجہ کیا وہ تمام فارمیٹس کے بہترین بلے بازوں کے بارے میں تھا۔اس سوال کے جواب میں انہوں نے بابر اعظم کا نام لیا اور کہا کہ وہ بہترین بلے باز ہیں۔

    واضح رہے کہ بابر اعظم کرکٹ کی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کر چکے ہیں جبکہ ان کا نام ہر فہرست میں سر فہرست ہے۔اس سے قبل شین واٹسن نے بھی بابر اعظم کو ٹیسٹ کرکٹ میں اسٹیو اسمتھ، کین ولیمسن اور جو روٹ کے بعد اپنا دوسرا بہترین بلے باز قرار دیا ہے۔

    بابر کی کارکردگی تمام فارمیٹس میں سنسنی خیز رہی ہے اور حال ہی میں ہونے والی آسٹریلوی سیریز میں ان کی کارکردگی نے لیجنڈری بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کو بھی ان کی تعریف کرنے پر مجبور کردیا تھا۔

  • شہبازشریف عمران خان کوبرداشت نہ کرسکے

    شہبازشریف عمران خان کوبرداشت نہ کرسکے

    لاہورشہبازشریف عمران خان کوبرداشت نہ کرسکے،اطلاعات کے مطابق شہبازشریف کوابھی اقتدار میں آئے چند گھنٹے ہی ہوئے کہ انہون نے پی سی بی کوہدایت کی ہے کہ عمران خان کی تصویر پی سی بی ویب سائٹ سے ہٹا دی جائے

    اس حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ ان زبانی احکامات کے فوری بعد سابق وزیر اعظم عمران خان کی تصویر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی ویب سائٹ سے ہٹا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے پیٹرن انچیف بن گئے ہیں۔ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر عمران خان کی جگہ شہباز شریف کی تصویر لگادی گئی ہے۔

    کرکٹ بورڈ کے دفتر سے بھی سابق وزیر اعظم عمران خان کی تصویر ہٹادی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین کے مطابق ملک کا موجودہ وزیراعظم بورڈ کا پیٹرن انچیف ہوتا ہے۔یاد رہے کہ شہباز شریف گزشتہ روز ملک کے 23ویں وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں۔

    ادھرچیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )رمیز راجہ نے بطور چیئر مین پی سی بی کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اس لیے وہ استعفیٰ نہیں دیں گے ۔

    نجی ٹی وی "جیو نیوز” کے مطابق چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ نے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے بطور چیئر مین پی سی بی کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ نئی حکومت کی جانب سے پیغام کے منتظر ہیں ۔

    رپورٹ کے مطابق رمیز راجہ نے استعفیٰ دیا تو نجم سیٹھی کو پی سی بی کے چیئر مین لگانے سے متعلق سوچا جائے گا ۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ختم ہونے کے بعد متحدہ اپوزیشن کی حمایت سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے بطور وزیر اعظم فرائض سنبھال لیے ہیں ۔

  • پی سی بی کی طرف سے چار ملکی ٹورنامنٹ کی تجویز:بھارت کی طرف سے سردمہری

    پی سی بی کی طرف سے چار ملکی ٹورنامنٹ کی تجویز:بھارت کی طرف سے سردمہری

    پی سی بی کی طرف سے چار ملکی ٹورنامنٹ کی تجویز:بھارت کی طرف سے سردمہری غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی ) نے ملٹی نیشنل ٹورنامنٹ میں شامل ہونے کے بارے میں کوئی واضح اشارہ نہیں دیا ہے

    تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ بھارت، پاکستان، انگلینڈ اور آسٹریلیا پر مشتمل چار ملکی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے اپنے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پرعزم ہیں اور وہ اس تجویز کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے جاری اجلاس میں پیش کرنے جا رہے ہیں۔

    جمعے کو دبئی میں منعقدہ آئی سی سی کی چیف ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹام ہیریسن نے اسی طرح کے ماڈل کی سفارش کی۔

    ہیریسن نے تجویز پیش کی کہ اس طرح کے ملٹی ٹیم ایونٹس کو سائیکلیکل انداز میں منعقد کیا جانا چاہیے فی الحال، آئی سی سی سہ ملکی سیریز کے علاوہ دیگر ایونٹس کی اجازت نہیں دیتا اور تین سے زیادہ ٹیموں کے ٹورنامنٹس کا انتظام خود آئی سی سی کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

    ای سی بی اور پی سی بی ایک ہی صفحے پر ہیں جبکہ مبینہ طور پر فنانس اور کمرشل افیئرز کمیٹی کے کچھ ممبران کو خدشہ ہے کہ کثیر ملکی ایونٹس کی وجہ سے آئی سی سی ایونٹس کی اہمیت اور آمدنی کم ہو سکتی ہے۔

  • واحد ٹی 20 میچ: آسٹریلیا نے پاکستان کو3 وکٹ سے شکست دیدی

    واحد ٹی 20 میچ: آسٹریلیا نے پاکستان کو3 وکٹ سے شکست دیدی

    لاہور:قذافی اسٹیڈیم لاہور آج پھر ایک بار اہل لاہورکےلیے تفریح کا سامان بننے جارہا ہے،آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے خود فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستان نے واحد ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کو جیت کیلئے 163 رنز کا ہدف دے دی تھا۔جس کے جواب میں آسٹریلیا نے پاکستان کو واحد ٹی 20 میچ میں3 وکٹ سے شکست دے دی ہے۔

    لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی 20 میچ میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر قومی ٹیم کے قائد بابر اعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

    آسٹریلیا اننگز

    163 رنز کا ہدف مہمان ٹیم نے7 وکٹ کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا، اوپنر ٹریوس ہیڈ 26، جوش انگلس 24، مارنس لبوشین 2، مارکس سٹوئنس 23 اور کیمرون گرین 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان ایرون فنچ نے سب سے زیادہ 55 رنز کی اننگز کھیلی اور شاہین آفریدی کی گیند پر باؤنڈری پر کیچ دے بیٹھے، شان ایبٹ صفر پر شاہین آفریدی کی گیند پر ہی کلین بولڈ ہوگئے۔

    شاہینوں کی جانب سے عثمان قادر ، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم جونیئر نے 2،2 ، حارث رؤف نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

    آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر162 رنز بنائے، کپتان بابر اعظم 66 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹاس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ون ڈے سیریز جیتنے والی ٹیم کے ارکان کو برقرار رکھا گیا ہے۔

    پاکستان کی اننگز

    پاکستان ٹیم کی بیٹنگ کا آغاز اچھا رہا، اوپنرز محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم کے درمیان 67 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر رضوان 23 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ نئے آنے والے بیٹر فخر زمان کوئی رنز بنائے بغیر پویلین لوٹے۔

    تاہم اس دوران بابر اعظم نے دلکش اسٹروک لگائے اور نصف سنچری اسکور کی لیکن وہ بھی 46 گیندوں پر 66 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

    اس کے علاوہ خوشدل شاہ نے24 اور افتخار احمد 13 رنز بناسکے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے نتھن الیس نے 4 شکار کیے جبکہ کمیرون گرین نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    پاکستانی ٹیم میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد وسیم، حسن علی، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

    آسٹریلیا کی ٹیم میں کپتان ایرون فنچ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس ، مارنس لبوشین، مارکس اسٹونس، کیمرون گرین، بین میکڈرموٹ، سین ایبٹ، بین ڈارشوئس، ناتھن الیس اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

    خیال رہے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک 24 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشل میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں پاکستان 12 اور آسٹریلیا کو 10 میچوں میں کامیابی حاصل ہوئی جب کہ 2 میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔

     

     

    آخری بار دونوں ٹیمیں متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں مدمقابل ہوئے تھے جہاں آسٹریلیا نے پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا تھا اور پھر فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پہلی بار ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا تھا۔

    واضح رہے آسٹریلیا کے تاریخی دورہ پاکستان میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی دونوں میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے تھے تاہم لاہور میں کھیلے گئے آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی تھی جب کہ قومی ٹیم کو پہلے ون ڈے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم اگلے دونوں میچز میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ایک روزہ سیریز اپنے نام کرلی تھی۔

  • تیسرا ون ڈے: پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز جیت لی

    تیسرا ون ڈے: پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز جیت لی

    لاہور: ون ڈے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    آسٹریلیا کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 42 ویں اوورز میں 210 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جواب میں پاکستان نے 211 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 38 ویں اوورز میں پورا کرلیا۔

    قومی ٹیم کی فاسٹ باؤلرز کی زبردست باؤلنگ کے آگے آسٹریلوی ٹیم نے گرین شرٹس کو 211 رنز کا ہدف دیدیا۔ وسیم جونیئر اور حارث رؤف نے 3.3 شکار کیے۔

    قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    آسٹریلیا کی بیٹنگ

    کینگروز کی ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز ٹریوس ہیڈ اور ایرون فنچ نے کیا، دونوں بیٹرز کو حارث رؤف نے اپنے پہلے ہی میں پویلین بھیج دیا۔ دونوں بیٹرز کھاتہ نہ کھول سکے۔

    اس دوران مارنس لبوشین 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، حارث رؤف نے وکٹ حاصل کی۔ بین مک ڈرموٹ 36، سٹونز 19 رنز بنا کر کریز چھوڑ گئے، محمد وسیم اور زاہد محمود نے وکٹ حاصل کی۔

    اس دوران ایلکس کیری اور کیمرون گرین نے مزاحمتی اننگز کھیلی اور سکور کو آگے بڑھایا۔ تاہم 61 گیندوں پر 56 رنز بنا کر کیری افتخار احمد کا نشانہ بن گئے، گرین کو محمد وسیم نے بولڈ کیا، بہرن ڈروف اور ایلس کی باری بھی بالترتیب 2.2 پر ختم ہوئی۔

    آسٹریلیا کی ٹیم 42 ویں اوورز میں 210 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ محمد وسیم اور حارث رؤف نے 3.3 شکار کیے، شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔

    پاکستانی سکواڈ

    بابر اعظم، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، افتخار احمد، آصف علی، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور زاہد محمود

    آسٹریلوی سکواڈ

    فنچ، ٹریوس ہیڈ، بین میک ڈرمٹ، مارنس لبوشین، مارکس سٹوئنس، کیمرون گرین، ایلکس کیری، شان ایبٹ، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا اور جیسن بہرن ڈروف

  • دوسرا ون ڈے میچ:امام اوربابرکی سنچریاں، پاکستان نےرنزکا کوہ ہمالیہ سرکرلیا:جیت کرسیریزبرابرکردی

    دوسرا ون ڈے میچ:امام اوربابرکی سنچریاں، پاکستان نےرنزکا کوہ ہمالیہ سرکرلیا:جیت کرسیریزبرابرکردی

    لاہور:دوسرا ون ڈے میچ: امام اور بابر کی سنچریاں، پاکستان نے رنز کا کوہ ہمالیہ سر کر لیا:جیت کرسیریزبرابرکردی ،اطلاعات کے مطابق امام الحق کی سنچری اور بابر اعظم کی قائدانہ اننگز کی بدولت پاکستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 349 رنز کا کوہ ہمالیہ 6 وکٹ سے سر کر کے تین میچوں کی سیریز 1،1 سے برابر کر دی ہے۔

    لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر آسٹریلوی قائد ایرون فنچ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

    پاکستان اننگز

    آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 349 رنز کا ہدف پاکستان نے کپتان بابر اعظم اور امام الحق کی سنچری کی بدولت صرف 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    قومی ٹیم کے کپتان نے ایک مرتبہ پھر اپنی بلے بازی سے مخالف ٹیم پر دھاک بٹھا دی اور اپنے کیریئر کی 15 اور بطور کپتان چوتھی سنچری سکور کرکے آسٹریلیا کے خلاف یہ اعزاز حاصل کرنے والے والے پہلے قائد بن گئے، انہوں نے 1 چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے 83 گیندوں پر 114 رنز کی اننگز کھیلی۔

    امام الحق نے ایک مرتبہ پھر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں مسلسل دوسری سنچری جڑ دی، انہوں نے 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 97 گیندوں پر 106 رنز بنائے، محمد رضوان 26 گیندوں پر 23 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

    شکست خوردہ ٹیم کی جانب سے ایڈم زمپا نے 2، نیتھن ایلس اور مارکس سٹوئنس نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

    آسٹریلیا اننگز

    پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینگروز نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 348 رنز بنائے، بین مک ڈرموٹ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 108 گیندوں پر 104 رنز کی باری کھیلی، ٹریوس ہیڈ 89 اور کپتان فنچ صفر،مارنس لبوشین 59، الیکس کیری، کیمرون گرین 5،5،مارکس سٹوئنس 49 اور شان ایبٹ 28 سکور بناکر آؤٹ ہوئے۔

     

     

    بابر الیون کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد وسیم جونیئر نے 2، زاہد محمود اور خوشدل شاہ نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

    پاکستان سکواڈ

    آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے لئے پاکستان کے سکواڈ میں کپتان بابر اعظم، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور زاہد محمود شامل تھے۔

    آسٹریلیا سکواڈ

    پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے لئے آسٹریلوی سکواڈ میں کپتان ایرون فنچ، ٹریوس ہیڈ، بین مک ڈرموٹ، مارنس لبوشین، مارکس سٹوئنس، ایلکس کیری، کیمرون گرین، شان ایبٹ، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا اور مچل سویپسن شامل تھے۔

  • سندھ کو شکست:بلوچستان نے پاکستان کپ کے فائنل میں جگہ بنالی

    سندھ کو شکست:بلوچستان نے پاکستان کپ کے فائنل میں جگہ بنالی

    لاہور:سندھ کو شکست، بلوچستان نے پاکستان کپ کے فائنل میں جگہ بنالی ،اطلاعات کے مطابق حسیب اللہ خان کی سنچری کی بدولت بلوچستان نے سندھ کو 13 رنز سے شکست دے کر پاکستان کپ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

    ملتان میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میچ میں سندھ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    سندھ اننگز

    264 رنز کا ہدف سندھ کی ٹیم حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 250 سکور بناسکی، عمیر بن یوسف نے سب سے زیادہ 60 رنز بنائے، شرجیل خان 50، صائم ایوب 30، خرم منظور 55، سرفراز احمد 1، محمد طہٰ 1، حسن محسن 14 اور محمد عمر 1 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

    فاتح ٹیم کے کاشف بھٹی نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ خرم شہزاد اور یاسر شاہ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    بلوچستان اننگز

    سندھ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بلوچستان نے 263 رنز بنائے، حسیب اللہ خان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 چھکے اور 18 چوکوں کی مدد سے 114 گیندوں پر 131 رنز کی اننگز کھیلی، عمران بٹ 11، عبدالواحد بنگلزئی 12، اسد شفیق 64، ایاز تصور 1، بسم اللہ خان 10، عماد بٹ 13، کاشف بھٹی 5 اور عاکف جاوید صفر پر آؤٹ ہوئے۔

    شکست خوردہ ٹیم کی جانب سے محمد عمر اور سہیل خان نے 3،3 جبکہ میر حمزہ نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مابین ایونٹ کا فیصلہ کن معرکہ یکم اپریل کو ہوگا۔

  • پہلا ون ڈے میچ: آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کو 88 رنز سے شکست

    پہلا ون ڈے میچ: آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کو 88 رنز سے شکست

    لاہور: آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں 88 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں ایک، صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

     

    لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے آسٹریلوی قائد ایرون فنچ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

    پاکستان اننگز

    314 رنز کا ہدف پاکستانی ٹیم حاصل کرنے میں ناکام رہی اور45 اعشاریہ 2 اوورز میں 225 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، امام الحق کی سنچری بھی گرین شرٹس کو شکست سے نہ بچاسکی، انہوں نے 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 96 گیندوں پر 103 رنز کی اننگز کھیلی، فخر زمان 18، کپتان بابر اعظم 57، سعود شکیل 3، محمد رضوان 10، افتخار احمد 2، خوشدل شاہ 19، حسن علی 2 اور محمد وسیم جونیئر صفر اور حارث رؤف 7 سکور بناکر پویلین لوٹے۔

    فاتح ٹیم کی جانب سے ایڈم زمپا نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھاتے ہوئے اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا، ٹریوس ہیڈ،مچل سویپسن نے2، 2، شان ایبٹ، نیتھن ایلس نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
    آسٹریلیا اننگز

    شاہینوں کے خلاف کینگروز بلے بازوں نے جارحانہ اننگز کا آغاز کیا، اوپننگ بلے باز ٹریوس ہیڈ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 72 گیندوں پر 3 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 101 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان ایرون فنچ 23، بین مک ڈرموٹ 55، مارنس لبوشین 25، مارکس سٹوئنس 26 اور الیکس کیری 4 رنز بنا کر پویلین لوٹے، کیمرون گرین 40 اور نیتھین ایلس 3 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔

     

     

    اس طرح آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 313 رنز بنائے۔

    پاکستان کی جانب سے زاہد محمود، حارث رؤف نے 2،2 ، افتخار احمد اور خوشدل شاہ نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔
    آسٹریلیا کی ٹیم:

    آسٹریلیا کے پلیئنگ الیون میں ایرون فنچ (کپتان)، ٹریوس ہیڈن، بین مکڈرموٹ، مارنوس لبوشین، مارکوس اسٹوئنس، کیمرون گرین، ایلکس کیری (وکٹ کیپر)، سین ایبٹ، نتھن ایلس، ایڈم زمپا اور میچل سوئپسن شامل ہیں۔

    پاکستان سکواڈ

    آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں فخر زمان، بابر اعظم (کپتان)، امام الحق، محم رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، افتخار احمد، خوشدل شاہ، حسن علی، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور زاہد محمود شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ون ڈے سیریز کے دیگر 2 میچز بھی لاہور میں ہی 31 مارچ اور 2 اپریل کو شیڈول ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا نے ایک صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔