Baaghi TV

Category: کھیل

  • پی ایس ایل کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، غیرملکی کرکٹرز بھی  پی ایس ایل کے  سحر میں مبتلاہوگئے

    پی ایس ایل کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، غیرملکی کرکٹرز بھی پی ایس ایل کے سحر میں مبتلاہوگئے

    پی ایس ایل کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، غیرملکی کرکٹرز بھی پی ایس ایل کے سحر میں مبتلاہوگئے

    باغی ٹی وی رپورٹ : بیس فروری سے شروع ہونے والاایچ بی ایل پی ایس ایل 2020کامیلہ بھرپور دھوم دھام سے پاکستان میں جاری ہے۔ مقامی اور قومی کھلاڑیوں کے بعد اب غیرملکی کرکٹرز بھی لیگ کے سحر میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

    پاکستان کے چار مختلف شہروں میں کرکٹ کھیلنے کے بعد غیرملکی کھلاڑی لیگ کے دوران ماحول، تماشائیوں کی شرکت اور گراؤنڈ اسٹاف کی بھرپور تعریف کررہے ہیں۔پاکستان کی بھرپور مہمان نوازی کے معترف غیرملکی کھلاڑیوں نے ایونٹ میں کھیل کے معیار کو بھی سراہا ہے۔

    دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈاور 2017 کی چیمپئن پشاور زلمی کے علاوہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان پلے آف مرحلے میں رسائی کی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔

    اب تک صرف ملتان سلطانز کی ٹیم 11 پوائنٹس کےساتھ ایونٹ کے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرسکی ہے۔

    معین علی، ملتان سلطانز:

    معین علی کا کہنا ہے کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تینوں میچوں میں شائقینِ کرکٹ کا جوش دیدنی تھا۔ انہوں نے کہاکہ اسکواڈ میں شامل ہر رکن ملتان کے لوگوں کی میزبانی، پیار اور کھیل سے محبت کے جذبےکا معترف ہے۔

    معین علی نے کہاکہ سہولیات کے اعتبار سے ملتان اسٹیڈیم کا شمار محدود طرز کی کرکٹ کے چند بہترین اسٹیڈیمز میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کی پچ بیٹسمین اور باؤلر دونوں کے لیے سازگار ہے۔وہ پرامید ہیں کہ ملتان سلطانز آئندہ ایڈیشنز میں اپنے تمام میچز ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔

    پشاور زلمی کی ٹیم تاحال پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔

    لیام لیونگ اسٹون، پشاور زلمی:

    پشاور زلمی کے بلے باز لیام لیونگ اسٹون کاکہنا ہے کہ گذشتہ 2 ہفتے پشاور زلمی کے لیے بہت اہم تھے تاہم اب ٹیم کی گاڑی جیت کی پٹری پر چڑھ چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی ٹیم کے لیے ٹورنامنٹ کے آغاز کی بجائے بہترین وقت پرمومنٹم پکڑنا اہم ہوتا ہے اور انہیں خوشی ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے دوران پشاور زلمی کی گاڑی درست سمت پر گامزن ہے۔

    لیام لیونگ اسٹون نے کہا کہ وہاب ریاض ایک پرسکون کپتان ہے جنہیں اپنی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی نے لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے دوران جہاں بھی میچز کھیلے ہیں، تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد پیلے رنگ میں ڈھلی نظر آئی ہے۔ انہوں نے خصوصاََ راولپنڈی کے کراؤڈ کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہرکی ہے کہ لیگ کے آئندہ میچز میں بھی دیگر مقامات پر اتنا جوشیلہ اور بھرپور کراؤڈ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

    دوسری جانب فی الحال پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر موجود اسلام آباد یونائیٹڈ کے پوائنٹس کی تعداد 7 ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے دیگر ٹیموں کے درمیان میچوں کے نتائج پر انحصار کرنا ہوگا۔

    ڈیل اسٹین، اسلام آباد یونائیٹڈ:

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین کاکہنا ہے کہ وہ پاکستان واپسی پر بہت خوش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگ غیرملکی کھلاڑیوں کی لیگ میں شرکت پر بہت پرجوش ہیں۔

    ڈیل اسٹین نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے گراؤنڈ اسٹاف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے عملے کی انتھک محنت کے سبب بارش کے باوجود مداحوں کو بہترین اور معیاری کرکٹ دیکھنے کو ملی۔ انہوں نے کہاکہ وہ کراچی میں اپنا آخری گروپ میچ جیتنے کے ساتھ ساتھ فائنل میں رسائی حاصل کرکےاسلام آباد یونائیٹڈ کے فینز کو تحفہ دینے کی کوشش کی۔

    کراچی کنگز کی ٹیم فی الحال پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔

    ایلکس ہیلز، کراچی کنگز:

    برطانیہ سے تعلق رکھنے والے کراچی کنگز کے بلے باز ایلکس ہیلز کا کہنا ہے کہ بابراعظم اور شرجیل خان کی ٹاپ آرڈر میں موجودگی ہماری ٹیم کی طاقت ہے۔ انہوں نے کہاکہ رائٹ اینڈ لیفٹ ہینڈ کمبی نیشن پر مشتمل کراچی کنگز کی اوپننگ جوڑی میں شامل دونوں کھلاڑی ایک دوسرے سے مختلف انداز میں بیٹنگ کرتے ہیں تاہم دونوں کھلاڑیوں کی جارحانہ حکمت عملی کے سبب حریف باؤلرز کے لیے اچھی باؤلنگ کرنا ایک مشکل ہدف بن جاتا ہے۔

    ایلکس ہیلز نے کہاکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئےمیچز کے دوران شائقینِ کرکٹ کی جانب سے بھرپور حوصلہ افزائی کے بعد وہ ایک بار پھرکراچی جانے کے لیے بے تاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ تماشائیوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر بہتر کھیل کا مظاہرہ کرکے کراچی کنگز اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرسکتی ہے۔

    لاہور قلندرز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔

    بین ڈنک، لاہور قلندرز:

    لاہور قلندرز کے جارحانہ مزاج بلےباز بین ڈنک کا کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اب تک کھیلے گئے تمام میچوں میں کراؤڈ شاندار رہا۔ انہوں نے کہا کہ جوں جوں کھیل آگے بڑھتا جاتا ہے توں توں تماشائیوں کی جانب سے کھلاڑیوں کو حوصلہ افزائی کرنے کا جذبہ بھی بڑھتا چلا جاتا ہے۔

    بین ڈنک نے کہا کہ تماشائیوں کا شور دیکھ کر انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ کم از کم قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لاہور قلندرز کے علاوہ کسی اور ٹیم کی نمائندگی کرنے کے خواہشمند نہیں ہیں۔

    دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر چھٹی پوزیشن پر موجود ہے۔

    شین واٹسن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز:

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آلراؤنڈر شین واٹسن کاکہنا ہے کہ انہیں ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے دوران پاکستان کے چاروں شہروں، کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی، میں کرکٹ کھیل کر مزہ آرہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شائقینِ کرکٹ سے بھرے اسٹیڈیمز میں جاری ایچ بی ایل پی ایس ایل کا اصل مقصد آئند نسل کو کرکٹ کے کھیل سے متاثرکرنا ہے۔

    شین واٹسن نے کہاکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آخری دو گروپ میچ جیت کر پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرنے کے لیے پرامید ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹیم اب بھی ٹائٹل کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

  • بھارت کو شکست، ٹی 20 ویمن کرکٹ ورلڈ کپ فائنل آسٹریلیا کے نام

    بھارت کو شکست، ٹی 20 ویمن کرکٹ ورلڈ کپ فائنل آسٹریلیا کے نام

    آسٹریلوی ٹیم نے ٹی 20 ویمن کرکٹ ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کو شکست دے دی

    خواتین کی ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کی چیمپئنز کا سہرا آسٹریلوی ٹیم کے سر سج گیا .دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ویمنز ٹی ٹوینٹی میں بھارت کو 85 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی ہے۔

    ویمنز ڈے کے موقع پر میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کے خلاف چار وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔آسٹریلوی اوپنرز نے اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کرتے ہوئے 115 رنز کی برق رفتار شراکت قائم کی۔

    میزبان ٹیم کی جانب سے الیسا ہیلی نے 75 رنز بنائے جبکہ بیتھ مونی 78 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔ان کے علاوہ کپتان میگ لیننگ 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ بھارت کی جانب سے دپتی شرما نے دو کھلاڑیوں کو پویلین لوٹایا۔جواب میں بھارت کی پوری ٹیم 99 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بھارتی ویمن ٹیم کی 8 کھلاڑیاں ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکیں۔ہدف کے تعاقب میں بھارت کا ٹاپ آرڈر مکمل طور پر ناکام ہوگیا اور یک کے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔بھارت کی پوری ٹیم 99رنز پر ڈھیر ہو گئی اور آسٹریلیا نے 85رنز سے فتح حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے پانچویں مرتبہ ویمن ٹی20 ورلڈ کپ کا چیمپیئن حاصل کر لیا۔

    آسٹریلیا کی جانب سے میگن شٹ نے 4 اور جیس جوناسین نے تین وکٹیں حاصل کیں۔شاندار جارحانہ اننگز کھیلنے پر ایلیسا ہیلی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
    بھارت کی جانب سے دپتی شرما 33، ویدا کرشنامرتی 19 اور رچا گھوش 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے میگن شٹ اور جیس جوناسن نے تباہ کب بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب چار اور تین وکٹیں حاصل کیں۔اس کے علاوہ نیکولہ کیری، دسلیلا کمنس اور صوفیہ میلی نوکس نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین لوٹایا۔آسٹریلیا نے ریکارڈ پانچویں مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ اس سے قبل 2010، 2012، 2014 اور 2018 میں بھی کنگروز نے ہی ورلڈ کپ جیتا تھا.واضح رہے کہ پاکستان ک قومی کرکٹ ٹیم کوئی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکا رہی اور ایونٹ کے پہلے مرحلے ہی میں‌آوٹ ہوگئی،

  • پی ایس ایل کے انعقاد میں کیا کیا مشکلات درپیش تھیں، چیئرمین کرکٹ بورڈ نے بتایا

    پی ایس ایل کے انعقاد میں کیا کیا مشکلات درپیش تھیں، چیئرمین کرکٹ بورڈ نے بتایا

    پی ایس ایل کے انعقاد میں کیا کیا مشکلات درپیش تھیں، چیئرمین کرکٹ بورڈ نے بتایا
    باغی ٹی وی :پاکستان میں کھیل کی واپسی اور پی ایس ایل کے بارے احسان مانی چیئرمین کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ اس کا انعقاد کس طرح سے ہوا. پاکستان کرکٹ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا انعقاد پاکستان میں کرانا ایک بہت بڑا چیلنج تھا۔

    انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے چھوٹے چھوٹے قدموں سے پی ایس ایل کا پوری طرح انعقاد پاکستان میں کرایا ہے۔اس ضمن میں ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے چیلنج تھا کیونکہ پاکستان میں دس سال سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہو رہی تھی۔

    احسان مانی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان سپر لیگ کو پوری طرح پاکستان میں لایا گیا، ہماری کوشش ہے کہ اگلے سال پشاور میں بھی پی ایس ایل کے میچز کھیلے جائیں۔احسان مانی کا کہنا تھا کہ صرف کرکٹ ہی نہیں بلکہ پاکستان میں دیگراسپورٹس کے لیے بھی کام کرنا ہوگا۔

    ایشیاء کپ ٹورنامنٹ کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ بھارت یا پاکستان کا نہیں بلکہ تمام ایشین کرکٹ کونسل کے ممبران کا معاملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایشیاکپ کی میٹنگ کورونا وائرس کی وجہ سے ایک مہینے کے لیے تاخیر کا شکار ہوگئی ہے، اگر بھارت کے ساتھ دو طرفہ سیریز ہوتی تو میں ضرور زور دیتا کہ بھارت پاکستان میں آ کر کھیلے.
    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سری لنکا ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی آمد سے دنیا کو ایک واضح پیغام پہنچا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی کرکٹ مقابلوں کے انعقاد کے لیے ایک پرامن اور محفوظ ملک ہے۔

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو مزید مؤثر ادارہ بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پی سی بی میں شفافیت اور احتساب کے عمل کو فروغ دینے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھایں گے۔ احسان مانی نے کہا کہ ہمیں بہترین نتائج دینے کے لیے کارکردگی میں تسلسل لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے خوش آئند بات یہ ہے کہ نوجوان قومی کرکٹرز بہت باصلاحیت ہیں اور یہی ہمارے مستقبل کا روشن اثاثہ ہیں۔

  • پی ایس ایل کی کون سی ٹیم سوشل میڈیا پر کتنی مقبول ؟

    پی ایس ایل کی کون سی ٹیم سوشل میڈیا پر کتنی مقبول ؟

    پی ایس ایل کی کون سی ٹیم سوشل میڈیا پر کتنی مقبول ؟
    باغی ٹی وی :میدانوں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کے میدان میں کون سی ٹیم آگے ہے اور کسی پوزیشن پر ہے یہ بھی ایک اہم خبر ہے . پاکستان سپر لیگ ہر گزرتے سال کامیابی کی نئی منزلیں طے کر رہی ہے جس کا سہرا شائقین کرکٹ کو جاتا ہے جو کہ اسٹیڈیم کی رونقیں بڑھاتے ہیں۔

    2016 میں دبئی کے اسٹیڈیم سے شروع ہونے والے پی ایس ایل کا سفر اس سال پاکستان پہنچ گیا ہے اور اب شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو کرکٹ کے میدانوں میں دیکھ سکتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ہمیں راولپنڈی اور ملتان میں اس سال گراؤنڈ تماشائیوں سے بھرے ہوئے نظر آئے جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پی ایس ایل اور اس میں شریک چھ ٹیمیں شائقین کے دلوں میں بستی ہیں۔

    جہاں پی ایس ایل کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے وہیں تمام ٹیموں کی کوشش بھی ہے کہ وہ میدانوں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی مداحوں سے جڑی رہیں اور انہیں وقتاً فوقتاً انہیں اطلاعات پہنچاتی رہیں۔
    پشاور زلمی نے گزشتہ روز ایک ٹوئٹ کے ذریعے ایک ملین فالوورز پورے ہونے کا اعلان کیا۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر سب سے کس فرنچائز کے کتنے فالوورز ہیں؟ چلیں اس کا جائزہ لیتے ہیں۔
    ادھر پاکستان سپر لیگ 2017 کی فاتح پشاور زلمی نے پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے درمیان ہی ڈیرن سیمی کو قیادت سے ہٹا کر فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کو قیادت سونپ دی ہے۔ پشاور زلمی نے ڈیرن سیمی کو قیادت سے ہٹا کر آئندہ دو سال کے لیے ہیڈ کوچ کا منصب سونپ دیا ہے جبکہ محمد اکرم کو ٹیم ڈائریکٹر اور باؤلنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔
    1۔ پشاور زلمی
    ٹوئٹر: 10 لاکھ فالوورز

    فیس بک: 26 لاکھ

    انسٹاگرام: 3 لاکھ 98 ہزار

    2۔ کوئٹہ گلیدی ایٹرز
    ٹوئٹر: 9 لاکھ 92 ہزار

    فیس بک: 12 لاکھ

    انسٹاگرام: 3 لاکھ 21 ہزار

    3۔ اسلام آباد یونائٹڈز
    ٹوئٹر: 7 لاکھ 86 ہزار

    فیس بک: 32 لاکھ

    انسٹاگرام: 3 لاکھ 58 ہزار

    4۔ کراچی کنگز
    ٹوئٹر: 7 لاکھ 49 ہزار

    فیس بک: 15 لاکھ

    انسٹاگرام: 3 لاکھ 62 ہزار

    5۔ ملتان سلطانز
    ٹوئٹر: 2 لاکھ 84 ہزار

    فیس بک: 10 لاکھ

    انسٹاگرام: 1 لاکھ 87 ہزار

    6۔ لاہور قلندرز
    ٹوئٹر: 7 لاکھ 42 ہزار

    فیس بک: 13 لاکھ

    انسٹاگرام: 3 لاکھ 48 ہزار

  • پی ایس ایل میں آج  کراچی کنگز اور  ملتان سلطانز کا پڑے گا جوڑ

    پی ایس ایل میں آج کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا پڑے گا جوڑ

    پی ایس ایل میں‌ آج کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا پڑے گا جوڑ

    باغی ٹی وی :آج پی ایس ایل کاایک اہم میچ کھیلا جا رہا ہے. پاکستان سپر لیگ 5 کے سنسنی خیز میچز کا سلسلہ جاری ہے، آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا۔
    آج لاہور میں رات 8 بجے کراچی کنگز اور ملتان سلطانز دوسری بار ٹکرائیں گے، یہ پی ایس ایل فائیو کا 19 واں میچ ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 28 فروری کو ملتان میں کھیلا جانے والا پہلا میچ ملتان ٹیم نے 52 رنز سے جیتا تھا۔ یہ پی ایس ایل کا دسواں میچ بھی تھا۔

    میچ کے امپائرز ہیں مائیکل گف، شوزیب رضا اور ناصر حسین۔ جب کہ میچ ریفری ہوں گے عزیز الرحمان اور ٹی وی امپائر ہوں گے آصف یعقوب۔

    پی ایس ایل سیزن فائیو میں ملکی اور غیر ملکی اسٹارز کی سوپرڈوپر پرفارمنس جاری ہے، عماد وسیم کی قیادت میں کنگز آج قذافی اسٹیڈیم فتح کرنے کو پر عزم دکھائی دے رہے ہیں، کراچی کنگز کی اوپننگ جوڑی سب پر بھاری نظر آ رہی ہے، بابر اعظم اور شرجیل خان بولرز کی خوب دھلائی کرتے ہیں۔ایلکس ہیلز اور کیمرون ڈیلپورٹ بھی میچ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جب کہ بولنگ میں محمد عامر، کرس جورڈن اور عمر خان سے امید ہے کہ اپنی ٹیم کو جتوانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ دوسری طرف سلطانز کے معین علی اور رائلی روسو کراچی کنگز کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، کے کے کو میچ جیتنے کے لیے ملتان ٹیم کے آل راؤنڈر سہیل تنویر اور بولر محمد الیاس کو سنبھل کے کھیلنا ہوگا۔

  • ڈیرین سمی پشاور زلمی میں رہیں گے یا نہیں‌،  فخر عالم نے بتادیا

    ڈیرین سمی پشاور زلمی میں رہیں گے یا نہیں‌، فخر عالم نے بتادیا

    ڈیرین سمی پشاور زلمی میں رہیں گے یا نہیں‌، فخر عالم نے بتادیا

    باغی ٹی وی :پاکستان کے معروف اداکار فخر عالم نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تمام میچز پاکستان میں ہونے پر عوام بہت خوش ہے۔ پاکستانی زندہ دل قوم ہے اور یہ رکٹ گراؤنڈ میں روزانہ لاجواب طریقوں سے میلہ لوٹتے ہیں۔

    کوئٹہ گلیڈیئیٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کل ہونے والے میچ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کی ٹیم بہت اچھی ہے لیکن ان کا ٹپ آڈر ٹھیک طرح کام نہیں کر پا رہا۔

    انہوں نے کہا کہ گلیڈیئیٹرز کوئی بھی ٹارگٹ حاصل کر سکتے ہیں، ٹیم کافی تگڑی ہے لہذا چیزیں بدلنے کی امید ہے۔

    کپتان سرفراز احمد کے حوالے سے کیے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں بہت سارے ماہرین موجود ہیں اس لیے ہر کوئی اپنی رائے دے دیتا ہے۔ کپتان بہت سی چیزیں دیکھ کر فیصلہ کرتا ہے اس لیے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ کپتان کا کوئی فیصلہ غلط ہے۔ڈیرن سمی کے حوالے سے فخر عالم کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے ایک بہت عجیب سا ٹویٹ کیا گیا لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ان کی اور جاوید آفریدی کی دوستی میں کسی قسم کی دراڑ پڑ گئی ہے، یہ تمام افوائیں ہیں۔ ڈیرن سمی اور جاوید آفریدی کی دوستی بہت گہری اور مضبوط ہے۔

    ڈیرن سمی کو کپتانی سے ہٹانے کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ سمی کی ان میچز میں کوئی خاص کارکردگی نہیں رہی لہذا اگر وہ ٹیم سے نکل جائیں اور زیادہ اچھا کھلاڑی آ جائے تو اس میں کوئی مقائضہ نہیں۔

    واضح‌رہے کہ چند روز قبل حکومتِ پاکستان کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت اور سب سے بڑے سول ایوارڈ ’نشانِ پاکستان‘ سے نوازا جائے گا۔یہ خبر دنیا بھر کے مختلف چینلز اور اخباروں میں بھی نشر کی گئی اور اسی طرح بھارتی میڈیا کی جانب سے بھی اس خبر کو شائع کیا گیا۔بھارتی میڈیا نے پاکستان کے اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈ ’نشانِ پاکستان‘ کو ’نشانِ حیدر‘ ہی قرار دے دیا۔پاکستان کے کسی بھی ایونٹ اور کامیابی بھارت کو بھاتی نہیں ہے.

  • کولن منرو نے پاکستان کو محفوظ اور فاسٹ باؤلنگ کے لیے زرخیز خطہ قرار دے دیا

    کولن منرو نے پاکستان کو محفوظ اور فاسٹ باؤلنگ کے لیے زرخیز خطہ قرار دے دیا

    کولن منرو نے پاکستان کو محفوظ اور فاسٹ باؤلنگ کے لیے زرخیز خطہ قرار دے دیا

    باغی ٹی وی : پی ایس ایل نے پاکستان میں کرکٹ ٹیلنٹ کو عروج بخشا ہے .پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل فائیو کے مقابلے اپنے عروج کی طرف بڑھ رہے ہیں، سنسنی خیز میچوں کا سلسلہ جاری ہے اور غیر ملکی کھلاڑی نہ صرف پاکستان کے چار وینیوز پر ہونے والے میچز میں عمدہ کارکردگی کے ساتھ اپنا حصہ ڈال رہے ہیں بلکہ پاکستان میں اپنے قیام سے خوش بھی ہیں۔

    پی ایس ایل فائیو کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل کیوی کرکٹر کولن منرو پاکستان سپر لیگ کے نوجوان فاسٹ بولرز سے ہی متاثر نہیں ہیں بلکہ یہاں پی ایس ایل کھیل کر خود کو محفوظ بھی سمجھتے ہیں۔

    کولن منرو نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان میں بہت محفوظ ہوں، میری بھی زندگی ہے، اگر میری زندگی محفوظ نہ ہوتی تو میں یہاں نہ آتا، میرے علاوہ بھی دیگر کرکٹرز یہاں آکر کھیل رہے ہیں، وہ خوش ہیں تو ہی کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انفرادی طور پر تو کھلاڑیوں نے فیصلہ کیا اور یہاں کھیل رہے ہیں، اب بورڈز نے فیصلہ کرنا ہے، اگر سب کچھ ایسا ہی رہتا ہے تو کچھ بورڈز بھی اس بارے میں فیصلہ کریں گے لیکن مستقبل میں کیا ہوتا ہے کچھ نہیں کہہ سکتے۔
    کولن منرو کہتے ہیں کہ میچز کے مصروف شیڈول کی وجہ سے وہ زیادہ گھوم نہیں سکے لیکن ٹیم کے ہمراہ کچھ کھانوں پر جانے کا موقع ملا، ہلکا پھلکا مقامی کھانوں کا مزہ بھی چکھا ہے، کچھ کھلاڑی ڈائٹری پلان پر عمل کر رہےہیں. واضح رہے کہ پی ایس ایل میں غیر ملکی کھلاڑی بہت مطمئن ہیں. .اس طرح اختلافات کی باتیں بھی بے بنیادہ ہیں. اپنے ٹوئٹر پیغام میں ڈیرن سیمی نے کہا انہیں یقین نہیں آرہا کہ میڈیا میں ان کے جاوید آفریدی کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے لائی گئیں۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ جاوید آفریدی اور وہ بھائیوں کی طرح ہیں اور اسی طرح زلمی ان کے بچے کی طرح ہیں اور میرے اورزلمی کے درمیان کوئی نہیں آسکتا۔
    راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں پشاور زلمی کے ہیڈکوچ. محمد اکرم نے ٹیم میں کسی بھی اختلاف کی تردید کی اور کہا پہلے دن کی طرح پشاور زلمی ایک فیملی کی طرح ہے۔ ڈیرن سیمی کو ریسٹ کرانا میرا فیصلہ تھا اور ڈیرن سیمی بھی اس کے حق میں یے۔ دو دن پریکٹس سیشنز میں ڈیرن سیمی اپنی فٹنس اور فارم پر محنت کریں گے۔ کھلاڑیوں کو ریسٹ کرانا کوئی نہیں بات نہیں . ہیڈ کوچ محمد اکرم نے کہا کہ ڈیرن سیمی کو ریسٹ کرانا میرا فیصلہ تھا، سیمی فارم اور فٹنس کے لیے نیٹس میں کام کررہے ہیں،

  • آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی آمنےسامنے ہوں گے

    آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی آمنےسامنے ہوں گے

    آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی آمنےسامنے ہوں گے

    باغی ٹی وی :پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور ایونٹ کے 15ویں میچ میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گے۔

    کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شام سات بجے کھیلا جائے گا۔ کراچی کنگز کے پاس بابراعظم، شرجیل خان، ڈیلپورٹ اور ایلیکس ہیلزجیسے بڑے نام ہیں۔ کراچی کنگز کے پاس محمد عامر اور کرسن جارڈن جیسے وکٹیں اڑانے والے باولرز ہیں۔پشاور زلمی کے پاس کامران اکمل، شعیب ملک، لیونگ اسٹون جیسے مایہ ناز بلے باز ہیں۔ باولنگ میں زلمی کے پاس وہاب ریاض اور حسن علی ہیں
    کل راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔کراچی کنگز نے 184 کا ہدف 19 ویں اوور کی تیسری گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

  • ایشیا کپ کا پاکستان میں انعقاد، اے سی سی کا اہم اجلاس ملتوی

    ایشیا کپ کا پاکستان میں انعقاد، اے سی سی کا اہم اجلاس ملتوی

    ایشیا کپ کا پاکستان میں انعقاد، اے سی سی کا اہم اجلاس ملتوی

    باغی ٹی وی :پاکستان میں ایشیا کپ ہونے کے حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا تین مارچ کو دبئی میں ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔ اجلاس ارکان کی اضافی سفری وجوہات کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔اجلاس اب رواں ماہ کے آخر میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بورڈ میٹنگ کے بعد منعقد ہوگا۔

    اے سی سی اجلاس میں ایشیا کپ ٹوئنٹی ٹوئنی کی میزبانی کا حتمی فیصلہ ہونا تھا۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی آئی سی سی کے ایف این سی اے اجلاس کے باعث دبئی میں ہی موجود ہیں۔

    دوسری جانب ایشین کرکٹ کونسل کے فیصلے سے پہلے ہی بی سی سی آئی کے صدر سارو گنگولی نے اپنا فیصلہ سنا دیا تھا۔سارو گنگولی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث پڑوسی ملک نہیں جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مارچ کو ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں وینو کے غیر جانبدار مقام پر میچ کھیلنے کی بات کی جائے گی۔

    بھارت کی جانب سے ایشیا کپ یو اے ای میں ہونے کے اعلان کے بعد پی سی بی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے صدر سارو گنگولی نہیں نظم الحسن ہیں، ایشیاکپ کے میزبان کا فیصلہ اے سی سی کے اجلاس میں ہوگا۔واضح‌رہے کہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کا حتمی فیصلہ کرنے کے لئے ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس مارچ میں طے تھا

    ایونٹ دبئی منتقل کرنے پر غور جاری۔ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان میں ہوگا یا پھر کسی دوسرے مقام پر فیصلہ تین مارچ کو ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ہوگا ۔۔ اے سی سی کا اہم اجلاس تین مارچ سے دبئی میں ہوگا ۔۔ اجلاس میں ایشیا کپ کے انعقاد کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے ۔

  • ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ویمن ٹیم کا فاتحانہ انداز میں آغاز

    ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ویمن ٹیم کا فاتحانہ انداز میں آغاز

    ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ویمن ٹیم کا فاتحانہ انداز میں آغاز

    باغی ٹی وی : پاکستان نے ویمن ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں کو شکست دے دی۔

    ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔جواب میں پاکستان ویمن نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور کی دوسری گیند پر صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔پاکستانی اوپنر جویریہ خان نے 28 گیندوں پر 32 جب کہ منیبہ علی نے 26 گیندوں پر 25 رنز بنائے۔کپتان بسمہ معروف نے 38 جب کہ ندا ڈار 18 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں جب کہ ویسٹ انڈیز کی ایفی فلیچر اور اسٹیفنی ٹیلر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
    پاکستان کی جانب سے ندا ڈار، ڈیانا بیگ اور ایمن انور نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    ہدف کے تعاقب میں اپکستانی اوپنرز جویریہ خان اور منیبہ علی نے 58رنز کی شراکت قائم کر کے فتح کی بنیاد رکھی، جویریہ 28 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 35رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹیں۔

    منیبہ علی 25رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں تو پاکستانی ٹیم 77رنز پر دونوں اوپنرز سے محروم ہو چکی تھی لیکن اس کے بعد کپتان بسمہ معروف اور ندا ڈار نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو بغیر کسی نقصان کے ہدف تک رسائی دلا دی۔پاکستان نے 8وکٹوں کی فتح کے ساتھ ہی ٹی20 ورلڈ کپ کا شاندار انداز میں آغاز کیا۔

    جویریہ خان کو جارحانہ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔پاکستانی ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ میں اپنا دوسرا میچ 28فروری کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔