Baaghi TV

Category: کھیل

  • شعیب ملک کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر بڑا یوٹرن

    شعیب ملک کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر بڑا یوٹرن

    باغی ٹی وی قومی ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر شعیب ملک نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر بڑا یوٹرن لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران قومی ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر شعیب ملک نے اعلان کیا تھا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کھیلنے کے بعد ریٹائر ہو جاؤں گا۔ تاہم اس حوالے سے شعیب ملک نے بڑا یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میرا آخری ایونٹ نہیں ہوگا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے بیان دیا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ آخری ایونٹ ہوگا لیکن اب فیصلہ بدل لیا ہے ورلڈکپ پر اپنی پرفارمنس دیکھ کر مستقبل کا فیصلہ کروں گا۔آل راؤنڈر کا مزید کہنا تھا کہ کوشش یہ ہی کہ بطور سینئر کھلاڑی ہوں اچھا کھیلوں اور تسلسل کے ساتھ کارکردگی دکھاؤں۔ میری توجہ کپتانی پر نہیں ہے جو رول ملے گا اچھا کھیلنے کی کوشش کرونگا۔پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ایونٹ کے دوران دو سال کراچی میں کھیلا جبکہ دو سال ملتان میں کھیلا اب میں پشاور سے کھیلوں گا.
    ادھر جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پاکستان میں تی 20 میچ کھیلنے سے ابھی معذرت کر لی ہے . ان حالات میں جب کہ انٹرنیشنل کھلاری پاکستان میں آرہے ہیں. افریقن بورڈ نے عجیب و غریب فیصلہ کیا ہے.

  • جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کرے گی یا نہیں ، سی ایس اے بورڈ نے بتا دیا

    جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کرے گی یا نہیں ، سی ایس اے بورڈ نے بتا دیا

    جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کرے گی یا نہیں ، سی ایس اے بورڈ نے بتا دیا

    باغی ٹی وی :کرکٹ شائقین کے لیے مایوسی کی خبر کہ جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ (سی ایس اے) نے وقتی طور پر پاکستان کا دورہ کرنے سے معذرت کر لی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ایس اے نے کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کے پیش نظر دورہ ملتوی کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی اور سی ایس اے دورہ کے لیے نئی ایف ٹی پی میں جگہ تلاش کریں گے، کوشش ہوگی کہ سیریز رواں سال میں شیڈول کی جائے۔واضح رہے پاکستان نے جنوبی افریقہ کو مارچ میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی دعوت دی تھی۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل رہے ہیں ایسے میں جنوبی افریقہ نہ آنا قابل تشویش امر ہے . بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے حال ہی دورہ پاکستان کے دوران تین ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میچ کھیلا ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے مابین ایک روزہ میچ اور دوسرا ٹیسٹ مارچ اور اپریل کے مہینوں میں کھیلا جائے گا۔

    اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم نے پاکستان میں دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی تھی۔

  • کبڈی ورلڈ کپ2020ء،پاکستان آسٹریلیا کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    کبڈی ورلڈ کپ2020ء،پاکستان آسٹریلیا کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    لاہور: پاکستان کے لیے آج دو خوشیاں،ایک طرف برادر اسلا می ملک کے صدر مملکت پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں تو دوسری طرف کبڈی ورلڈ کپ2020ء،پاکستان آسٹریلیا کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    پاکستان نے آسٹریلیا کو62-25 سے ہرایا،اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں ہونیوالے مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی میچ کے آغاز سے ہی چھائے رہے
    پہلے ہاف میں ہی قومی ٹیم نے اپنی پوزیشن مضبوط کرکے پوائنٹس33-10 بنائے، دوسرے ہاف میں بھی قومی ہیروز نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو کامیابی دلائی

    قومی ٹیم کے کپتان عرفان مانا جٹ اور بلال محسن کو بہترین ریڈرز اور شانی بسرا کو بہترین جاپھی کا انعام دیا گیا، سٹیڈیم شائقین کبڈی سے بھرا ہوا تھا

    مشیر وزیراعلیٰ پنجاب عمر فاروق، کبڈی فیڈریشن پاکستان کے صدر چودھری شافع حسین اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

    دوسرے میچ میں بھارت نے سخت مقابلے کے بعد ایران کو 50-39 اور تیسرے میچ میں جرمنی نے سیرالیون کو 43-14سے بآسانی ہرادیا

    پول اے میں بھارت اور ایران جبکہ پول بی میں پاکستان اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے، 14فروری کو دو میچز ظہور الٰہی سٹیڈیم گجرات میں کھیلے جائیں گے

    کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کے پانچویں روز بھی مقابلے جاری رہے،جمعرات کے روز اقبال سٹیڈیم فیصل آبادمیں ہونے والے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیکر پول بی میں ٹاپ کرکے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے،

    پاکستان نے آسٹریلیا کو62-25 سے ہرایا، پاکستان نے ٹاس جیت کر ریڈ سے میچ کا آغاز کیا، پاکستانی ریڈرز لالہ عبید اللہ کمبوہ، عرفان مانا، بلال محسن، شہرام بھٹو، کلیم اللہ جٹ نے خوبصورت حملے کرکے پوائنٹس لئے جبکہ جاپھی شانی بسرا، مشرف جنجوعہ، ظفر چینی نے جاندار جپھے ڈال کر آسٹریلوی کھلاڑیوں کو بے بس کردیا،

    پاکستانی کھلاڑیوں نے پہلے ہاف میں ہی واضح برتری حاصل کرلی، پہلے ہاف میں پوائنٹس33-10رہے، دوسرے ہاف میں بھی پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے، کھلاڑیوں نے شاندار ریڈز کرکے اور جپھے مار کر پاکستان کو 62-25سے فتح دلائی، میچ کے بہترین ریڈرز پاکستانی کھلاڑی کپتان عرفان مانا جٹ اور بلال محسن اور بہترین جاپھی شانی بسرا قرار پائے، مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ملک عمر فاروق، کبڈی فیڈریشن کے صدر چودھری شافع حسین اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد علی اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

    سٹیڈیم شائقین سے بھراہوا تھا انہوں نے شاندار کھیل پر کھلاڑیوں کو بھرپور داد دی، سٹیڈیم میں کبڈی کے بزرگ شائق روایتی پنجاب کی پگ پہن کر میچ دیکھنے آئے تھے۔ پول بی میں پاکستان اور آسٹریلیا جبکہ پول اے بھارت اور ایران سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

    دوسرے میچ میں بھارت نے سخت مقابلے کے بعد ایران کو 50-39 سے ہرادیا، دفاعی چیمپئن بھارت نے ٹاس جیت کر ریڈ کی، میچ کے آغاز سے ہی مقابلہ سخت رہا، دونوں ٹیمیں برابر پوائنٹس لیتی رہیں، پہلے ہاف میں پوائنٹس26-23 رہے، دوسرے ہاف میں بھارت کے کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایران پر اپنی دھاک بٹھا دی اور پوائنٹس میں اضافہ کرتے رہے، ایک متنازع پوائنٹ پر ریفری نے دونوں ٹیموں کی شرٹس اتروادیں، بھارتی کھلاڑیوں دیپک کاشی، نوجوت سنگھ جوتا، وینے کھتری، اور ارش جھولا نے شاندار کھیل پیش کرکے ٹیم کو کامیابی دلائی،

    ایران کے جانب سے مثال قمری، مصطفی صادقی اور امیر محمدی نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، بھارتی کھلاڑی وینے کھتری کو بہترین ریڈر جبکہ ارش جھولا کو بہترین جاپھی کا ایوارڈ دیا گیا، تیسرے میچ میں جرمنی نے سیرالیون کو 43-14 سے بآسانی ہرادیا، سیرالیون نے ٹاس جیت کر ریڈ کی، جرمنی کے کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو کامیابی دلائی۔

    13فروری کو ہونے والے مقابلوں کے مطابق پول اے میں بھارت اور ایران نے6، 6، جرمنی نے 4، انگلینڈ نے 2 پوائنٹس حاصل کئے ہیں جبکہ سیرالیون نے کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کیا، پول بی میں پاکستان اور آسٹریلیا 4،4، کینیڈا کے 2 پوائنٹس ہیں جبکہ آذربائیجان کی ٹیم کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کرسکی۔ 14 فروری کو ظہور الہٰی سٹیڈیم گجرات میں دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوپہر ڈھائی بجے جبکہ دوسرا میچ بھارت اور برطانیہ کے مابین سہ پہر 3بج کر 45منٹ پر ہوگا۔

  • ملتان سلطانز اور دراز کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

    ملتان سلطانز اور دراز کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

    :ملتان سلطانز اور دراز کے درمیان پی ایس ایل فائیو کے لئے معاہدہ طے پاگیا

    باغی ٹی وی :ملتان سلطانز کے آنر علی ترین اور دراز کے سی ایم او عمار نے معاہدے پر دستخط کر دئیے ملتان سلطانز کے آنر علی ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ ہم نے اپنی ٹیم کا خود انتخاب کیا ہے ۔ ہم نے لانگ ٹرم پالیسی کے تحت ٹیم اور کوچنگ سٹاف کا انتخاب کیا ہے ۔ کل سے لاہور میں ملتان سلطانز کاکیمپ لگے گا۔ تمام غیر ملکی کھلاڑی آج رات تک لاہور پہنچ جائیں گے ۔ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں ہماری ٹیم نہیں بلکہ کوئی نمائندہ جائے گا ۔

    عمار حسن سی ایم او دراز نے کہا کہ ملتان ایک ترقی کرتاہوا شہر ہے اسی لئے ملتان سلطانز کے ساتھ منسلک ہوئے ہیں ۔ ملتان سلطانز کی شرٹس اور دیگر سامان دراز پر دستیاب ہوں گے ملتان سلطانز کا فین کلب آن لائن بنائیں گے ۔

  • ایچ بی ایل پی ایس ایل کے دوران ہیروز کی خدمات کا اعتراف

    ایچ بی ایل پی ایس ایل کے دوران ہیروز کی خدمات کا اعتراف

    ایچ بی ایل پی ایس ایل کے دوران ہیروز کی خدمات کا اعتراف

    باغی ٹی وی : ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے ایڈیشن 2020 کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ہیروز کی خدمات کا اعتراف کرنے کا فیصلہ کیا۔

    ملک کا نام روشن کرنے والے ان ہیروز کی خدمات کا اعتراف لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے دوران کیا جائے گا۔ "ان وریکس "کے تعاون سے شروع ہونے والی اس مہم میں تعلیم، آرٹ، ثقافت، موسیقی، اسپورٹس، سوشل ورک، ٹیکنالوجی اور صحت کے شعبہ میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ستاروں کو "ہمارے ہیروز” کا حصہ بنایا جائے گا۔

    پی سی بی کرکٹ کے مداحوں کو بھی اس مہم کا حصہ بنارہا ہے۔ شائقین کرکٹ اپنے پسندیدہ "ہمارے ہیرو” کو ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شامل کرنے کے لیے ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ویب سائٹ پر ووٹ کرسکتے ہیں۔

    بابرحامد، ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی :

    ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی بابر حامد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں باصلاحیت افراد کی کمی نہیں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں کامیابیاں حاصل کرنے والے لاتعداد افراد کا تعلق اس ملک سے ہے، اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں ان "ہمارے ہیروز” کی خدمات کے اعتراف کا فیصلہ کیا۔

    ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی نے کہا کہ ان اقدام سے نہ صرف ہمارے ہیروز کی حوصلہ افزائی ہو گی بلکہ آئندہ نسلوں کو بھی ملک کا نام روشن کرنے کی ترغیب ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ شائقین کرکٹ سے درخواست کرتے ہیں کہ اس مہم کا حصہ بنیں اور اپنے پسندیدہ ہیروز کے نام بذریعہ ووٹنگ پی سی بی کو بھجوائیں۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کا آغاز بیس فروری سے ہوگا۔ بائیس مارچ تک جاری رہنے والی لیگ کے 34 میچز کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلےجائیں گے۔ ایونٹ کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کراچی میں جبکہ فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    لیگ کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ www.yayvo.com پر دستیاب ہے جبکہ شائقین کرکٹ ٹی سی ایس کے ایکسپریس سنٹرز سے بھی ٹکٹ خریدسکتے ہیں۔

  • پاکستان  کرکٹ ٹیم کے پہلے ٹیسٹ سکواڈ کے آخری کھلاڑی کی وفات پر پی سی بی کا اظہار افسوس

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے پہلے ٹیسٹ سکواڈ کے آخری کھلاڑی کی وفات پر پی سی بی کا اظہار افسوس

    پی سی بی نے پہلے ٹیسٹ اسکواڈ کے آخری زندہ بچ جانے والے وقار حسن کے انتقال پر سوگ منایا

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج صبح کراچی میں سابق ٹیسٹ بلے باز وقار حسن کے انتقال پر اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وہ 87 سال کے تھے۔

    وقار حسن جو 12 ستمبر 1932 کو امرتسر میں پیدا ہوئے ، پاکستان کے پہلے ٹیسٹ ٹیم کے آخری زندہ بچ جانے والے ممبر تھے جو اکتوبر 1952 میں نئی ​​دہلی میں ہندوستان کے خلاف کھیلا تھا۔ اس دورے پر وقار کے اسکور آٹھ ، پانچ تھے (نئی دہلی میں) ، 23 (لکھنؤ میں) ، 81 ، 65 (ممبئی میں) ، 49 (چنئی میں) اور 29 اور 97 (کولکتہ میں)۔سوہ پاکستان ٹیم کے ممبر بھی تھے جنہوں نے 1954 میں اوول میں انگلینڈ کے خلاف 24 رنز سے تاریخی جیت درج کی تھی۔

    ایک دلکش بلے باز کی حیثیت سے وقار نے 1959 میں 1،071 رنز بنانے کے بعد اپنے 21 ٹیسٹ ٹیسٹ کیریئر کا اختتام کیا۔ ان کی واحد سنچری (189) اکتوبر 1955 میں لاہور کے باغ جناح میں نیوزی لینڈ کے خلاف آئی تھی۔ اس کا 189 اس وقت پاکستان کا ریکارڈ تھا ، جسے اگلے دن امتیاز احمد نے توڑا تھا ، جس نے 209 رن بنائے تھے جب ان دونوں بلے بازوں نے 308 رن بنائے تھے۔

    ریٹائرمنٹ کے بعد وقار نے 1982-83 میں قومی سلیکشن کمیٹی کے صدر سمیت مختلف انتظامی کرداروں میں پاکستان کرکٹ کی خدمات جاری رکھی۔

    پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے کہا: "یہ پاکستان کرکٹ کے لئے افسوسناک دن ہے کیونکہ آج ہم اپنا آخری ہیرو کھو چکے ہیں جس نے ہمیں 1952 میں ورلڈ کرکٹ کے نقشے پر کھڑا کیا۔ وہ اس ایلیٹ گروپ کرکٹروں میں سے تھے جس نے اس کی بنیاد رکھی جس نے اس کی شکل بدل دی۔ فخر کرکٹ قوم۔

    "مجھے اسے ذاتی طور پر جاننے کا اعزاز حاصل ہے اور میرے لیے بہت عزتو و شرف کے حامل تھے.

    انہوں نے کہا کہ وقار نہ صرف ایک بہترین کرکٹر تھے بلکہ ایک اچھے شریف آدمی تھے جنہوں نے بہت اعلی معیار طے کیے تھے۔ وہ ایک مخلص اور سمارٹ کرکٹ ایڈمنسٹریٹر تھے جنھوں نے اپنی دانشمندی اور ترقی پسندانہ انداز اور وژن کے ساتھ پاکستان میں تعاون کیا۔

    "پی سی بی کی جانب سے ، میں وقار حسن کے اہل خانہ اور دوستوں سے دلی تعزیت پیش کرتا ہوں ، اور انہیں یقین دلاتا ہوں کہ وقار کو انھوں نے پاکستان کرکٹ میں جو بے مثال خدمات انجام دیں ان کے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔”

  • ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابراعظم کی حکمرانی برقرار

    ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابراعظم کی حکمرانی برقرار

    ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابراعظم کی حکمرانی برقرار ہے

    باغی ٹی وی : آئی سی سی کی جانب سے جاری کی جانے والی عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم بدستور نمبر ون ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی کی بدولت لوکیش راہول 4 درجے ترقی پاتے ہوئے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، ایرون فنچ ،ایک قدم پیچھے ہٹتے ہوئے تیسری پوزیشن پر ہیں۔
    بال پکر کے طور پر ٹیم میں آیا تھا … بابر اعظم نے بتایا کامیابی کا سفر

    اس کے بعد ٹاپ 10 میں کولن منرو، ڈیوڈ میلان، گلین میکسویل، ایون لیوس، حضرت اللہ زازئی، ویرات کوہلی اور روہت شرما شامل ہیں، شرما 3 درجے ترقی پاتے ہوئے ٹاپ 10 میں شامل ہوئے ہیں۔
    بولرز کی فہرست میں پاکستان کے عماد وسیم پانچویں شاداب خان آٹھویں نمبر پر ہیں، ٹاپ ٹین میں بالترتیب راشدخان، مجیب الرحمن، مچل سینٹنر، ایڈم زمپا، عماد وسیم، اینڈل فیلکوائیو، عادل راشد، شاداب خان، ایشٹن اگار اور کرس جورڈن شامل ہیں۔ ٹاپ ٹین آل راؤنڈرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، افغانستان کے محمد نبی سرفہرست ہیں۔

  • ابھی ریٹائر نہیں ہوا ہوں ، وہاب ریاض نے ایسا کیوں کہا

    ابھی ریٹائر نہیں ہوا ہوں ، وہاب ریاض نے ایسا کیوں کہا

    ابھی ریٹائر نہیں ہوا ہوں ، وہاب ریاض نے ایسا کیوں کہا

    باغی ٹی وی : قومی کرکٹر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ میں ابھی ریٹائر نہیں ہوا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے لیے سلیکٹ نہ ہونے پہ افسوس ہوتا ہے کیونکہ ملک کے لیے کھیلنا میرا خواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو ہوگیا اس کے لیے پریشان نہیں ہوں کیونکہ میری نظریں اس پر مرکوز ہیں جو ہونے والا ہے۔
    گلبرگ میں واقع ایک نجی اسٹور پہ آمد کے بعد وہ ذرائع ابلاغ سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں ںے اس عزم کا اظہارکیا کہ جیسی پرفارمنس دیتا ہوں ویسی ہی آئندہ بھی دینے کی کوشش کروں گا۔

    ایک سوال پر ممتاز باؤلر نے کہا کہ اس مرتبہ بہترین باؤلر بننے کی کوشش کروں گا لیکن باؤلنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ پر بھی پوری توجہ دے رہا ہوں۔ انہوں ںے کہا کہ مجھے اللہ تعالیٰ کی ذات پہ کامل یقین ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ رہنے والے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے کہا کہ عامر اور حارث کے ساتھ اچھا مقابلہ ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جیتنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

    وہاب ریاض نے کہا کہ پی ایس ایل میں کھیلنے والا سب کی نگاہوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی نہ کسی ٹیم سے ڈری ہے اورنہ ہی ڈرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر میچ جیتنے کے لیے آتے ہیں۔اس وقت پی ایس یل 5 کی آمد آمد ہے اور اس سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں.

  • بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری عروج پر

    بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری عروج پر

    بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری عروج پر

    باغی ٹی وی :بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری ۔ تین روزہ پریکٹس میچ ميں ٹيم ٹو نے ايک سو اٹھتر رنز بنا ليے۔ سيريز کے ليے پندرہ رکني ٹيم کا اعلان کل ہوگا۔
    قذافي سٹيڈيم ميں تربيتي کيمپ کے دوسرے روز جاري پريکٹس ميچ ميں ٹيم ون کے شان مسعود اور بابر اعظم کي سينچريوں کي بدولت اپني اننگز تين سو انسٹھ رنز پانچ وکٹوں کے نقصان پر ڈکلير کردي۔ جواب ميں ٹيم ٹو نے اپني پہلي اننگز ميں کھيل کے اختتام پر ايک سو اٹھتر رنز بناے اشفاق احمد چونسٹھ ، فواد عالم چھتيس فیضان ریاض انيس اور حارث سہیل سترہ رنز بنا کر نمایاں رہے، ٹیم ون کےشاہین شاہ، محمد عباس، نسیم شاہ، فہیم اشرف اور یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کي۔


    اس موقع پر فاسٹ باولر محمد موسیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیبیو کو یادگار نہ بنا سکا لیکن اب زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرکٹ کھیل کر خود کو منوانا چاہتا ہوں۔باولنگ کوچ وقار یونس کے آنے سے میری کارکردگی میں بہت بہتری آئی ہے ۔ اب میری توجہ ٹیسٹ کرکٹ پر ہے اور اسی فارمیٹ میں پرفارمنس دکھانے کی کوشش ہے ۔ ،تربيتي کيمپ کے تيسرے روز بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان چیف سلیکٹر مصباح الحق کریں گے۔ جس کے بعد تربيتي کيمپ راولپنڈي شفٹ کرديا جاے گا ۔ پاکستان اور بنگلہ ديش کے خلاف پہلا ٹيسٹ 7 سے 11 فروري تک راولپنڈي ميں کھيلا جاے گا ۔

  • پی ایس ایل سیزن فائیو کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کب سے شروع ہو رہی، شائقین ہو جائیں تیار

    پی ایس ایل سیزن فائیو کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کب سے شروع ہو رہی، شائقین ہو جائیں تیار

    پی ایس ایل سیزن فائیو کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کب سے شروع ہو رہی، شائقین ہو جائیں تیار

    باغی ٹی وی : پاکستان میں پھر سے پی ایس ایل کا میلا سجنے جا رہا ہےذرائع کے مطابق پی ایس ایل کی کم سے کم ٹکٹ 500 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ ٹکٹ 6000 روپے مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔خیال رہے گزشتہ سال زیادہ سے زیادہ ٹکٹ کی قیمت 3000 روپے رکھے گئی تھی۔ذرائع کے مطابق ایلیمنٹری راؤنڈ، کوالیفائر اور فائنل کی ٹکٹوں کی قیمتیں دگنی رکھی جائے گی جبکہ پی سی بی ٹکٹوں کی قیمتوں کے حوالے سے اعلامیہ آج جاری کرے گا۔

    واضح رہے شائقین تمام آن لائن ٹکٹیں www.yayvo.com سے خرید سکیں گے جس کا آغاز آج رات سے ہوگا۔پی ایس ایل کا پانچواں ایڈیشن اگلے ماہ فروری میں شروع ہوگا تاہم ابھی تک اس کا حتمی شیڈول تیار نہیں کیا جا سکا۔اس میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب 20 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہو گی۔اسی لیے جلدی کر لی جائے کہیں پیچھے نہ رہ جائیں.