Baaghi TV

Category: کھیل

  • کرکٹر شان مسعود کے ساتھ احسان علی اور عماد بٹ نے کیں خاص باتیں ، دلچسپ انڑویو

    کرکٹر شان مسعود کے ساتھ احسان علی اور عماد بٹ نے کیں خاص باتیں ، دلچسپ انڑویو

    کرکٹر شان مسعود کے ساتھ احسان علی اور عماد بٹ نے کیں خاص باتیں ، دلچسپ انڑویو

    باغی ٹی وی :بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے آغاز میں صرف 3 روز باقی رہ گئے ہیں۔ اس موقع پر قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا حصہ بننے والے دو نوجوان کرکٹرز احسان علی اور عماد بٹ بین الاقوامی کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز 24، 25 اور 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔

    سیریز کے آغاز سے قبل دونوں کھلاڑیوں نے ٹیسٹ کرکٹر شان مسعود کو خصوصی انٹرویو دیا۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ نوجوان بلے باز احسان علی نے اس خصوصی بیٹھک میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی پسندیدہ خوراک "بریانی”کھانا ترک کردی ہے۔ قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اوپنر شان مسعود کو انٹرویو دیتے ہوئے نوجوان کرکٹر کا کہنا تھا کہ وہ گذشتہ 31 روز سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں سخت فزیکل ٹریننگ کرنے میں مصروف ہیں اور اس دوران ان کی فٹنس میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔ احسان علی نے کہا کہ این سی اے میں ٹریننگ کے دوران ان کے ڈائیٹ پلان اور روٹین میں واضح نظم و ضبط دیکھا جاسکتا ہے۔

    کلب کرکٹ کے اپنے پرانے اوپننگ پارٹنر شان مسعود کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے نوجوان کرکٹر کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابراعظم، شعیب ملک اور محمد حفیظ جیسے نامور کرکٹرز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنا ایک خواب کی مانند ہے۔ احسان علی نے کہا کہ وہ فارغ اوقات میں فلم دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

    قومی ٹی ٹونٹی کپ میں سندھ کی نمائندگی کرنے والے 26 سالہ کرکٹر احسان علی نے 5 میچوں میں 148.86 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 131 رنز بنائے تھے۔ نوجوان کرکٹر احسان علی نے بنگلہ دیش کے خلاف”21” نمبر کی شرٹ پہن کر میدان میں اترنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ و ہ اپنی والدہ کی خواہش پر شروع سے "21” نمبر کی شرٹ پہننے کو ترجیح دیتے ہیں۔

    2008 میں پاکستان انڈر 15 کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے احسان علی آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2010 میں پاکستان کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔41 ٹی ٹونٹی میچوں میں 129 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 949 رنز بنانے والے احسان علی اپنے لسٹ اے کیرئیر میں 38 میچ کھیل کر 1045 رنز بناچکے ہیں۔ ان کے لسٹ اے کیرئیر میں 4 نصف سنچریاں اور 1 سنچری شامل ہے۔

    سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ آلراؤنڈر عماد بٹ کا کہنا ہے کہ سبز ستارے والی شرٹ زیب تن کرنا ان کے لیے ایک یادگار لمحہ ہوگا۔ شان مسعود سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے آلراؤنڈر نے واضح کیا کہ وہ کسی مخصوص نمبر کی شرٹ لینے کے خواہشمند تو نہیں ہیں مگر وہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں ڈیبیو کرنے کے لیے بیتاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ آف سیزن میں بھی اپنی فٹنس کا خاص خیال رکھتے ہیں۔

    عماد بٹ نے کہا کہ شعیب ملک ان کے پسندیدہ کرکٹر ہیں اور وہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں ان کی موجودگی کا بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ آلراؤنڈر کا کہنا ہے کہ وہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ڈیبیو کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہوم کراؤڈ کے سامنے ڈیبیو کرنے پر خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں۔

    نوجوان آلراؤنڈر نے بتایا کہ گذشتہ سال اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کے خلاف میچ جتوانا اب تک ان کے کیرئیر کا یادگار لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ روایتی حریف کے خلاف آخری اوور میں 8 رنز کا دفاع کرنے سے ان میں خوداعتمادی بڑھی ہے۔

    24 سالہ آلراؤنڈر عماد بٹ نے چند ماہ قبل نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2019 میں دس وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 170 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 80 رنز بھی اسکور کیے تھے۔

    2013-14 میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے آلراؤنڈر عماد بٹ اب تک 36 ٹی ٹونٹی میچوں میں 167 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 49 وکٹیں بھی حاصل کرچکے ہیں۔ 52 لسٹ اے میچز میں 611 رنزبنانے والے عماد بٹ 71 وکٹیں بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔

    شیڈول:

    24جنوری بروز جمعہ: پہلا ٹی ٹونٹی میچ بمقام لاہور
    25 جنوری بروز ہفتہ: دوسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام لاہور
    27 جنوری بروزپیر: تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام لاہور
    7تا 11 فروری: پہلا ٹیسٹ میچ بمقام راولپنڈی
    3اپریل بروز جمعہ: واحد ایک روزہ میچ بمقام کراچی
    5تا 9اپریل: دوسرا ٹیسٹ میچ بمقام کراچی

  • صوبائی سینٹرل کنٹریکٹ پر کھلاڑیوں کے دستخطوں کا معاملہ ، کیسے التوا کا شکار

    صوبائی سینٹرل کنٹریکٹ پر کھلاڑیوں کے دستخطوں کا معاملہ ، کیسے التوا کا شکار

    صوبائی سینٹرل کنٹریکٹ پر کھلاڑیوں کے دستخطوں کا معاملہ ، کیسے التوا کا شکار

    باغی وی :ترجمان پی سی بی کے مطابق کنٹریکٹ میں شامل میڈیا پالیسی اور دیگرشرائط اہم کرکٹرز کی معاہدے پر دستخطوں کے معاملے پر ٹال مٹول کا سلسلہ جاری ہے . عمر اکمل، کامران اکمل ‘سلمان بٹ سمیت پانچ کرکٹرز نے ابھی تک معاہدوں پر دستخط نہیں کئے

    پی سی بی شعبہ ڈومیسٹک کرکٹ نے ستمبر کےآخری ہفتے دومیسٹک کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دئیے تھے.چارماہ سے زائد کا وقت گذرنے کے باوجود معاہدے پر دستخط نہیں کئے .بورڈنے کھلاڑیوں کی ماہانہ تنخواہ کی ادائیگی معاہدے پر دستخطوں سے مشروط کردی

    دستخط نہ کرنے والے کھلاڑیوں قائد اعظم ٹرافی کی میچ فیس اور ڈیلی الاونس ادا کئے گئے ہیں .معاہدے پر دستخط نہ کرنے والے کھلاڑیوں کے مختلف نجی چینلز کے ساتھ معاہدے ہیں ۔معاہدوں سے دستخط نہ کرنے والے کھلاڑیوں سے معاملے پر بات ہوئے ہے
    کھلاڑیوں نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا ہے ۔ کھلاڑیوں نے جلد معاہدوں پر دستخط کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

  • پاک بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی سیریزقومی سلیکشن کمیٹی نے مشاورت کا آغاز کردیا

    پاک بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی سیریزقومی سلیکشن کمیٹی نے مشاورت کا آغاز کردیا

    پاک بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی سیریزقومی سلیکشن کمیٹی نے مشاورت کا آغاز کردیا

    باغی ٹی وی : پاک بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی سیریزقومی سلیکشن کمیٹی نے مشاورت کا آغاز کردیا۔بنگہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے عماد بٹ، فہیم اشرف بطور آل راونڈر آزمانے پر غور کیا جارہا ہے.اس کے علاوہ ذیشان اشرف، حارث روف کے ناموں پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ وکٹ کیپر کے لئے سابق کپتان سرفراز احمد اور کامران اکمل کے ناموں پر بھی غور کیا جائے گا ۔بابر اعظم ، آصف علی ،محمد عامر،شاداب خان ، فخر زمان کی ٹیم میں شمولیت یقینی ہے۔ محمد موسی ، محمد حسنین ، خوشدل شاہ، عماد وسیم کی شمولیت امکان ہے فخر زمان اور حسن علی کے نام فٹنس رپورٹ کلیئر ہونے کی صورت میں زیر غور آئیں گے.اسپنر ظفر گوہر، نعمان علی اور بلال آصف کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے

  • اے بی ڈویلیئرز نے ایسا فیصلہ لیا کہ  فینز خوش ہو جائیں.

    اے بی ڈویلیئرز نے ایسا فیصلہ لیا کہ فینز خوش ہو جائیں.

    اے بی ڈویلیئرز نے ایسا فیصلہ لیا کہ ان کے فینز خوش ہو جائیں.

    باغی ٹی وی جنوبی افریقہ کے سابق کپتان و مایہ ناز بلے باز اے بی ڈویلیئرز نے رواں سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کا عندیہ دے دیا۔

    انہوں نے آج آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 40 رنز کی عمدہ اننگز سے فتح دلائی۔
    بعد ازاں ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں واپسی کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کرنے کے لئے بہت کچھ چل رہا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ پروٹیز ٹیم کی نئی انتظامیہ جن میں ڈائریکٹر گریم اسمتھ، کوچ مارک باؤچر اور کپتان فاف ڈو پلسی سے رابطے میں ہوں اور ہم سب مل کر اس پر کام کر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں خود کو اور اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کرنا چاہتا، ابھی میری ساری توجہ اچھی کرکٹ کھیلنے کی جانب گامزن ہے۔

  • وسیم اکرم کو ملا ایک اور اعزاز

    وسیم اکرم کو ملا ایک اور اعزاز

    وسیم اکرم کو ملا ایک اور اعزاز
    باغی ٹی وی :سپن کے سلطان وسیم اکرم کو ملا ایک اور اعزاز جب ان کے معاصر لیجنڈ بلے باز نے انہیں بہترین گیند باز قرار دیا. آسٹریلیا کے سابق کپتان و معروف بلے باز رکی پونٹنگ نے قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور ویسٹ انڈیز کے کرٹلی ایمبروس کو بہترین و خطرناک گیند باز قرار دے دیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ایک مداح نے سابق آسٹریلیوی کپتان سے سوال کیا کہ آپ اپنے کریئر کے دوران کن گیند بازوں کے خلاف بلے بازی کرنے میں مشکل کا سامنا کرتے تھے؟۔جس پر رکی پونٹنگ نے بتایا کہ اپنے کریئر کے دوران مجھے وسیم اکرم اور کرٹلی
    ایمبروس کو کھیلنے میں مشکل ہوتی تھی وہ اس وقت کے بہترین گیند باز تھے


    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کےاسپیڈ اسٹارو سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کو سب سے تیز گیند باز پایا جبکہ مجھے سب سے زیادہ بھارت کے اسپینر ہربھجن سنگھ نے آؤٹ کیا۔

    واضح رہے رکی پونٹنگ کرکٹ کی تاریخ سب سے کامیاب ترین کپتان مانے جاتے ہیں۔ ان کی قیادت میں آسٹریلیا نے دو عالمی کپ جیتے تھے۔رکی پونٹنگ نہ صرف بہترین کپتان تھے بلکہ ان کا شمار دنیائے کرکٹ کے صف اول کے بلے بازوں میں بھی ہوتا ہے۔

  • بنگلہ دیش پاکستان سے سیریز کھیلےگا یا نہیں‌، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے مزید وقت مانگ لیا

    بنگلہ دیش پاکستان سے سیریز کھیلےگا یا نہیں‌، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے مزید وقت مانگ لیا

    بنگلہ دیش پاکستان سے سیریز کھیلےگا یا نہیں‌، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے مزید وقت مانگ لیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان سے سیریز کھیلنے کے حوالے سے فیصلے کے لیے مزید چار روز کا وقت طلب کرلیا۔
    اس سلسلے میں دونوں بورڈ کے حکام کے درمیان رابطہ ہوا۔

    ذرائع کے مطابق بی سی بی سیریز سے متعلق کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ سے بات کر رہا ہے جبکہ اس کے لیے حکومتی اجازت بھی درکار ہے. ذرائع نے مزید بتایا کہ سیریز کے حوالے سے بی سی بی اتوار یا پیر تک آگاہ کردے گا۔

    اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ مرحلہ وار سیریز کھیلنے پر بضد ہے، جبکہ پی سی بی پہلے ٹی ٹوئنٹی اور بعد میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کا خواہاں ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیل کر سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا چاہتی ہے۔

  • حارث رؤف نے بگ بیش میں جھنڈے گاڑ دیے ، باؤلنگ میں کارنامہ انجام دے دیا

    حارث رؤف نے بگ بیش میں جھنڈے گاڑ دیے ، باؤلنگ میں کارنامہ انجام دے دیا

    حارث رؤف نے آسٹریلیا میں جھنڈے گاڑ دیے ، باؤلنگ میں کارنامہ انجام دے دیا

    سڈنی: اسپیڈ اسٹارحارث رؤف نے آسٹریلیا میں جاری بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شاندار ہیٹ ٹرک حاصل کی ہے۔

    میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کرتے ہوئے حارث کا پہلا نشانہ گلیکس بنے جو کیچ آؤٹ ہوئے ، اگلی ہی گیند پر انہوں نے فرگوسن کو کلین بولڈ کر دیا گیا جبکہ ان کا تیسرا نشانہ سیمز بنے جو کے ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

    26 سالہ باؤلر نے اب تک 4 میچوں میں 7 کی اوسط اور اسٹرائک ریٹ سے 13 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے جب کہ ان کے رنز دینے کی اوسط 5.87 رہی ہے۔واضح‌رہے کہ حارث رؤف آسٹریلیا میں پہلے بھی شاندار پرفارمنس دکھا رہے ہیں.

  • بی پی ایل کے میچ کا سنسنی خیز مقابلہ، آخری گیند پر ہوا فیصلہ

    بی پی ایل کے میچ کا سنسنی خیز مقابلہ، آخری گیند پر ہوا فیصلہ

    بی پی ایل کے میچ کا سنسنی خیز مقابلہ، آخری گیند پر ہوا فیصلہ

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں کومیلا واریئرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چٹوگرام چیلنجرز کو دو وکٹ سے شکست دے دی، میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا۔ میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا گیا۔

    ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں چٹوگرام چیلنجرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 159 رنز بنائے۔لینڈل سمنز 54 رنز بناکر نمایاں رہے، جنید صدیق نے 45 اور ضیاء الرحمٰن نے 34 رنز بنائے۔کومیلا واریئرز کے سومیا سرکار نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    مین آف دی میچ ڈیوڈ ملان نے 74 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت کومیلا واریئرز نے ہدف آخری گیند پر حاصل کیا۔چٹوگرام چیلنجرز کی جانب سے روبیل حسین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے تمام میچز جیو سوپر سے براہِ راست نشر کیے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا تھا. جبکہ پاکستان کے چند کھلاڑی بی پی ایل میں کھیل رہے ہیں.

  • راولپنڈی ٹیسٹ کا تیسرا دن بھی کم روشنی  سے متاثر

    راولپنڈی ٹیسٹ کا تیسرا دن بھی کم روشنی سے متاثر

    راولپنڈی ٹیسٹ کا تیسرا دن بھی کم روشنی سے متاثر

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل ایک مرتبہ پھر کم روشنی کے باعث روک دیا گیا ہے۔

    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے تاریخی میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 282 رنز بنا لیے ہیں جبکہ اس کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔سری لنکن کپتان دیمتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کم روشنی کے باعث کھیل وقت سے پہلے ہی ختم کر دیا گیا تھا۔

    ایمپائرز نے روشنی کم ہونے کی وجہ سے میچ روکا اور پھر روشنی بہتر نہ ہونے پر کھیل ختم کر دیا گیا۔ پاکستان اورسری لنکا کے درميان پہلے ٹيسٹ کا دوسرا روز بارش کی نظرہوگيا صرف20 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔اطلاعات کے مطابق راولپنڈی سٹيڈيم ميں جاری ٹيسٹ ميچ کے دوسرے روز سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز 202 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ آغاز کیا لیکن ابھی سری لنکا کا اسکور 222 رنز پر پہنچا ہي تھا کہ بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا۔

    امپائرز کی جانب سے دوسرے روز کے کھیل کے خاتمے کا اعلان کیا گیا تو دھنن جیا ڈی سلوا 72 اور دلروان پریرا 2 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ خراب موسم اور بارش کے باعث پہلے روز بھی صرف 68 اوورز کا کھیل ہو سکا تھا۔تاہم دوسرے سیشن میں پاکستانی بالرز نے کم بیک کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے 4وکٹیں حاصل کرکے سری لنکا کو مشکل میں ڈال دیا۔

  • چائے کے وقفے تک پاکستان نے 213 رنز بنا لیے

    چائے کے وقفے تک پاکستان نے 213 رنز بنا لیے

    چائے کے وقفے تک پاکستان نے 213 رنز بنا لیے

    تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں پاکستان نے چائے کےوقفے تک 8 وکٹ پر 213 رنز بنالیے،یاسر شاہ 66اورمحمد عباس ایک رن کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں.پاکستان کی ساتویں وکٹ 194رنز پر گرگئی.بابراعظم 97رنز بنا کر مچل اسٹارک کی گیند پر آوَٹ ہوگئے.ایڈیلیڈ ٹیسٹ، پاکستان کی آٹھویں وکٹ 194رنز پر گرگئی،شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنائے مچل اسٹارک کی گیند پر آوَٹ ہوئے.ایڈ لیڈ کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ کے تیسرے دن قومی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا جو اچھا ثابت ہوا لیکن جلد ہی اپنی وکٹ بابر اعظم کی صورت گنوا دی اور اس کے بعد فورا شاہین آفرید بھی چل دیے.
    قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز شان مسعود اور امام الحق نے کیا لیکن محض 3 کے مجموعی اسکور پر امام الحق 2 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ کپتان اظہر علی کی ناقص فارم کا سلسلہ جاری رہا اور وہبھی صرف 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 589 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی تھی۔

    ڈیوڈ وانر نے ناقابل شکست 335 رنز بنائے تھے جب کہ مارنس لبوشین نے بھی 162 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔