Baaghi TV

Category: بلاگ

  • سرگودہا یونیورسٹی کے کس شعبہ کی طالبہ نے گولڈ میڈل حاصل کیا

    سرگودہا یونیورسٹی کے کس شعبہ کی طالبہ نے گولڈ میڈل حاصل کیا

    سرگودہا یونیورسٹی سوشل سائنسز کے شعبہ کی طابعلم تحریم فاطمہ نے ایم بی اے میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل حاصل کر لیا اس موقعہ پر طالبہ کا کہنا تھا کہ یہ سب ان کے والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے مخنت اور کوشش سے تمام کامیابیاں حاصل کی جا سکتی ہیں

  • امریکن قونصل جنرل نےمظفرگڑھ میں مختلف عوامی منصوبوں کا افتتاح کردیا

    امریکن قونصل جنرل کولین کرینولج نے مظفرگڑھ میں یو ایس ایڈ کی جانب سے بننے والے واٹر فلٹریشن پلانٹ،سہولت سنٹر اور ہیلپ لائن کا افتتاح کردیا.مظفرگڑھ کے علاقے دستی والا کے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول میں امریکن قونصل جنرل کولین کرینولج اور مشیروزیر اعلی پنجاب سردار عبدالحئی دستی نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا.یو ایس ایڈ کی جانب سے 16 لاکھ روپے کی لاگت سے بنائے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کے ذریعے علاقے کو لوگوں کو صاف پانی کی سہولیات میسر آئینگی.بعدازاں امریکن قونصل جنرل کولین کرینولج اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے ڈی سی آفس میں 80 لاکھ روپے کی مالیت سے بننے والے شہری سہولت سنٹر اور آواز خلق ہیلپ لائن کا افتتاح کیا.یو ایس ایڈ کی جانب سے بنائے گئے شہری سہولت سنٹر کے ذریعے ڈومیسائل،مصدقہ نقول،روٹ پرمٹ سمیت دیگر سہولیات ایک چھت تلے میسر آئیں گی.جبکہ یوایس ایڈ کی جانب سے بنائی گئی ہیلپ لائن 1718 کے ذریعے شہری مختلف سرکاری محکموں کے حوالے سے شکایات ریکارڈ کراسکیں گے.اس موقع پر امریکن قونصل جنرل کولین کرینولج کا کہنا تھا کہ یو ایس ایڈ کی جانب سے ضلع مظفرگڑھ میں مجموعی طور پر 8 کروڑ 40 روپے مالیت کے پراجیکٹس جاری ہیں جس سے مقامی آبادی مستفید ہوگی.

  • حکومت پنجاب نے تحریک انصاف کے رہنما، معروف صنعتکار میاں کاشف اشفاق کو فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کا چیئرمین نامزد کردیا

    فیصل آباد، حکومت پنجاب نے تحریک انصاف کے رہنما، معروف صنعتکار میاں کاشف اشفاق کو فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) کا چیئرمین نامزد کیا ہے،اس سلسلہ میں سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب کی جانب سے ان کی نامزدگی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے، یاد رہے کہ فیڈ مک کے 10 رکنی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران میں محکمہ انڈسٹریز ،فنانس ،لیبر ویلفیئر اور ماحولیات کے صو بائی سیکرٹریز ،ڈی سی او، صدر چیمبرز آف کامرس ،کلاتھ ایکسپورٹرز اور ہوزری ایسوسی ایشن کے چیئر مین سمیت دیگر صنعتکار شامل ہیں ،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ان کی اس اہم عہدہ پر نامزدگی عمل میں لائی گئی ہے، ملک میں انڈسٹری کی بحالی اور صنعتکاروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مقدور بھر کوششیں جاری رکھیں گے ،انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد کی طرز پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا ،تاکہ نہ صرف علاقہ کے بیروز گار نوجوانوں کو گھر کی دہلیز پر باعزت روز گار فراہم ہو سکے ، بلکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کا شمار بھی ترقی یافتہ اضلاع میں ہو سکے۔

  • مشکل ہیں بہت بندہ مزدور کے اوقات

    مظفرگڑھ میں یوم مزدور کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں سیاسی ،سماجی شخصیات سمیت معززین کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ حکومت کو مزدوروں کا صرف دن منانے کی بجائےان کے حقوق کے حوالے سے عملی اقدامات کرنے چاہئیں.مظفرگڑھ میں یوم مزدور کے حوالے سے آل پاکستان فیڈریشن آف یونائیٹڈ ٹریڈ یونینز کی جانب سے ضلع کونسل ہال میں تقریب منعقد کی گئی. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجاہد کاظمی و دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے حکومت کی جانب سے وعدے تو بہت کیے گئے مگر حکومت نے مزدوروں کے حالات میں بہتری کےحوالے سے عملی طورپر کوئی اقدام نہیں کیا۔مقررین کا کہنا تھا کہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مزدور تنظیمیں اپنے کوششیں جاری رکھیں گی.تقریب میں مزدوروں اور سیاسی وسماجی شخصیات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی.

  • Untitled post 574

    سرگودھاوائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی آج سرگودھا آئے ، فیصل آباد روڑ پر نئے ریجن آفس کی عمارت بنانے کی جگہ کا دورہ کیا ،تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر علامہ اقبال یونیورسٹی ڈاکٹر ضیاء القیوم آج یکم مئی صبح دس بجے ایلمینٹری ٹچینگ ٹرینیگ کالج
    پہنچے اور فیصل آباد روڈ پر اس جگہ کا معائنہ کیا جہاں پر جدید سہولیت سے آراستہ 3 منزل عمارت جس میں دفتر ، ورکشاپ روم ،امتحانی سنڑ کے علاوہ ملازمین کی ریائش گاہ بنائی جائے گی جبکہ وائس چانسلر علامہ اقبال یونیورسٹی جامعہ بوائز سکول کا بھی دورہ کریں گے

  • واربرٹن(نمائندہ باغی ٹی وی) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزیر ڈیزاسٹرمینجمنٹ میاں خالد محمود اور صوبائی وزیر لیبر انصرمجید کے ہمراہ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر واربرٹن میں منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں مزدور طبقہ میں 208 مکانوں کی چابیاں اور 80000 صحت کارڈ کا اجرا کردیا اس موقع پر وزیراعلی پنجاب نے پنڈال میں موجود عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے ویژن میں مزدوروں کی بحالی اور دیکھ بھال سب سے اولین ترجیح ہے جو کہ ہر موقع اور ہر دور میں رہے گی آج تحریک انصاف نے مزدوروں کے لیے ایک بڑا قدم اٹھا کر مثال قائم کردی ہے
    ‏دُنیا مزدوروں کی محنت کے بغیر نامکمل ہے۔ ہم سب رَبّ کے عطا کیے ہوے رُتبے اور نصیب کے مطابق کام کرتے ہیں۔ انسانیت میں برابر رہتے ہوۓ ہمیں اس دُنیاوی عارضی عہدوں میں اپنے سے کم عہدے کے ساتھیوں کا خیال رکھنا چاہیے۔
    وزیراعلی پنجاب,سردار عثمان بزدار کی واربرٹن,ننکانہ صاحب آمد کے موقع پر صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات میاں خالد محمود صوبائی وزیر لیبر انصرمجید , صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد ,کمشنر لاہور ڈویژن مجتبیٰ پراچہ ,آر پی او شیخوپورہ رینج عبدالقادر قیوم ,ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری, سابق نائب صدر پریس کلب ڈاکٹرخالدمحمود شیخ بھی ہمراہ موجود ہیں

  • مسلم لیگ(ق) کی قیادت نے ہمیشہ مخلص قیادت کا ساتھ دیا ہے پاکستان مسلم لیگ(ق) کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن چودھری سلیم بریار

    پاکستان مسلم لیگ(ق) کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن چودھری سلیم بریار نے کہا ہے کہ حکومت کا مقصد عوامی مسائل کا خاتمہ ہے ۔ نچلی سطح پر عوام کو سہولیات فراہم کر کے ترقیاتی سہولیات فراہم کر کے عوام الناس میں پائی جانے والی محرومیوں کا خاتمہ کرنا ہے ۔
    مسلم لیگ(ق) کی قیادت نے ہمیشہ مخلص قیادت کا ساتھ دیا ہے اور جب عوام کی خدمت کی بات ہوتی ہے تو مسلم لیگ(ق) کے قائد چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی ہمیشہ عوام کے ساتھ ہوتے ہیں ۔
    عوام کی خدمت مسلم لیگ(ق) کا مشن ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ق) کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے ۔ مسلم لیگ(ق) نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے ۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی عوام کے حقیقی بے لوث لیڈر ہیں جنہوں نے اپنے سابق دور اقتدار میں تعلیم اور صحت پر ہنگامی بنیادوں پر کام کیا اور عوام کی ترجمانی کر کے ثابت کیا کہ مسلم لیگ(ق) ہی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے ۔مسلم لیگ(ق) جمہوری پسند اور عوام کی خدمت کرنے والی جماعت ہے